Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • عمران خان نے تونسہ میں ڈیم کی فزیبلٹی تیارکرنےکا حکم دے دیا

    عمران خان نے تونسہ میں ڈیم کی فزیبلٹی تیارکرنےکا حکم دے دیا

    تونسہ:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تونسہ میں سیلاب متاثرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تونسہ میں سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کے کام کا جائزہ لینا آیا تھا، میں نے ہیلی کاپٹر سے سیلاب زدہ علاقے کا بھی جائزہ لیا، یہاں ڈیم کی فزیبلیٹی بن چکی ہے، 10ارب کا پراجیکٹ ہے، اس سے 38 ہزار ایکڑ زمیں سیراب ہوگی، اگر ڈیم بن جائے تو پھر پانی شدت اور تباہی نہ مچاتا بلکہ نعمت بن جاتا، فصلیں بھی تباہ نہ ہوتیں۔

    انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلاب نے 2010 کے سیلاب سے بہت زیادہ تباہی مچائی، یہ ساری تباہی کوہ سلیمان پر بارشوں سے آئی ہے، قوم کو ملکر اکٹھا ہوکر ایک دوسرے کی مدد کرنی ہوگی، میں نے پیسے اکٹھے کیے، پاکستانیوں پر فخر کرتا ہوں، پانچ گھنٹے میں پاکستانیوں نے 10ارب اکٹھا کرکے دیا، کبھی اتنے تھوڑے وقت میں پیسا نہیں دیا گیا، پوری قوم کو سیلاب متاثرین کی فکر ہے، افسوس یہ ہے کہ پیسے میں متاثرین کیلئے اکٹھا کررہا ہوں جبکہ امپورٹڈ حکومت خوفزدہ ہوکر ٹی وی نشریات بند کردیں، ملک کے بڑے مجرموں کو خوف ہے کہ ان کی کرسی نہ چلی جائے اور ان کی کرپشن نہ پکڑی جائے۔

    پوری قوم کو اکٹھا ہوکر اس کا مقابلہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں اور میری ٹیم، پنجاب اور کے پی حکومت پوری کوشش کریں گے کہ سیلاب متاثرین کی ہرطرح مدد کریں گے۔ متاثرین کو ریلیف کے بعد ان کے گھروں کی تعمیر کرنی ہے۔ ہم پوری کوشش کریں گے ہم اپنے متاثرین کی زندگیاں آسان کریں۔ انڈس ہائی وے متاثر ہوا پڑا ہے، نہروں کا سسٹم بری طرح متاثر ہوا ہے، صوبائی حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت کو بھی مدد کرنی پڑے گی۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ دریائے سندھ کے ساتھ رائٹ بینک کنال 20سال سے بن رہی ہے، اس کا مقصد کوہ سلیمان کے پانی کو سمندر تک لے جانا ہوتا ہے۔ 2020میں واپڈا نے سیہون تک کام مکمل کرلیا تھا، اگر وہ نہر بن جاتی تو اتنی تباہی نہ ہوتی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سے مطالبہ کروں گا کہ تونسہ کو ضلع کا درجہ دیا جائے ، اس کی ساری فزیبلٹی پوری ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • عمران خان سے امریکی ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید کی ملاقات

    عمران خان سے امریکی ڈیمو کریٹ رہنما طاہر جاوید کی ملاقات

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید نے ملاقات کی جس میں انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کوششیں تیز کرنے کا اعادہ کیا۔

    کی ڈیموکریٹ پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیلاب کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، طاہر جاوید نے سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے اپنے دورہ سندھ سے متعلق عمران خان کو آگاہ کیا۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ کا جذبہ قابل تحسین ہے، سیلاب میں پھنسے افراد کو ابھی مزید امداد کی ضرورت ہے۔

    اعلامیے کے مطابق ملاقات میں پاکستان کی معاشی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی اور سابق وزیراعظم نے کہا کہ معاشی صورت حال انتہائی خراب ہے، عوام کے مینڈیٹ سے آنے والی حکومت ہی تمام چیلنجر سے نمٹ سکتی ہے، بحرانی صورت حال کا ایک ہی حل عام انتخابات کا جلد از جلد انعقاد ہے۔

    رہنما ڈیمو کریٹ پارٹی طاہر جاوید نے یقین دلایا کہ وہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے مزید کوششیں کریں گے۔

  • عمران خان آرمی چیف  کو دوسری ایکسٹینشن دینے کے حامی بن گئے

    عمران خان آرمی چیف کو دوسری ایکسٹینشن دینے کے حامی بن گئے

    عمران خان آرمی چیف کو دوسری ایکسٹینشن دینے کے حامی بن گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کر دی

    نجی ٹی وی دنیا کے پروگرام آج کامران خان کے ساتھ میں عمران خان کا انٹرویو نشر ہو گا جس میں عمران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کر دی جائے،. عمران خان کہتے ہیں کہ موجودہ آرمی چیف کو ایکسٹنشن دی جائے، نیا آرمی چیف انتخابات کے بعد اگلی منتخب ہونے والی حکومت تعینات کرے،

    عمران خان کے انٹرویو کے بارے میں مزید تفصیلات انٹرویو نشر ہونے کے بعد سامنے آئیں گی، تا ہم سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے صحافی و اینکر غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ عمران خان؛ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو دوسری ایکسٹینشن دینے کے حامی بن گئے! سینئر صحافی @AajKamranKhan کیساتھ انٹرویو بھی آج نشر ہو گا۔ روکا نہیں جا رہا۔ صاف واضح لگ رہا ہے کہیں نہ کہیں کوئی پیشرفت ہوئی ہے۔ عمران/اسٹیبلشمنٹ ڈیل ۔۔۔!!!؟

    عمران خان کی حکومت جانے کے بعد عمران خان نے اداروں پر تنقید کی، عمران خان نے عدلیہ پر الزامات لگائے، تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کے لوگوں نے آرمی چیف اور اداروں پر تنقید کی اور ٹرینڈ چلائے، اداروں نے جتنے بھی لوگ گرفتار کئے سب کا تعلق تحریک انصاف سے نکلا، سب نے معافیاں مانگیں اور پھر رہا ہوئے، عمران خان نے کچھ دن قبل بھی آرمی چیف کی تعینات کے بارے میں بیان دیا تھا تا ہم اب انہوں نے حالیہ انٹرویو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات کی ہے، سوال یہ ہے کہ اگر عمران خان اسوقت وزیراعظم ہوتے تو کیا وہ خود بھی توسیع دیتے ،یا عمران خان اپنی ہٹ دھرمی، ضد اور انا کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں کہ آرمی چیف کو توسیع دی جائے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگلے الیکشن کے بعد پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی اور وہ خود آرمی چیف کی تقرری کریں گے تا ہم ایسا نظر نہیں آ رہا کیونکہ عمران خان کے خلاف ایک دو نہیں بلکہ درجنوں مقدمات چل رہے ہیں، توشہ خانہ سے لے کر فارن فنڈنگ، توہین عدالت سے لے کر توہین الیکشن کمیشن تک عمران خان نااہلی کے قریب پہنچ چکے ہیں

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا

  • متبادل معاشی منصوبہ تیار کیا جائے،عمران خان

    متبادل معاشی منصوبہ تیار کیا جائے،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پارٹی کو فوری طور پر متبادل معاشی منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ملک شدید بدترین معاشی بحران کے نرغے میں ہے، ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف فوری طور پر متبادل معاشی منصوبہ تیار کرے، لازم ہے مضبوط معیشت کیلئے اپنی تجاویز قوم کے سامنے رکھیں۔

    زڑائع کے مطابق اجلاس میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے قیادت کو کرنسی کی صورت حال سے آگاہ کیا۔ چیئرمین عمران خان نے قائدین کو معاشی بحالی کی حکمتِ عملی تیار کرنے کی ہدایت کردی۔ شوکت ترین کو ملکی معیشت پر فوکل گروپ تشکیل دینے کی ہدایت کردی گئی۔

    زرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ آئندہ چند ماہ میں ملکی معیشت کو سنگین صورت حال کا سامنا ہوگا۔ بنی گالا میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، معیشت اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو تقریباً 30 ارب ڈالر کے قرضے واپس کرنا ہیں، آئی ایم ایف سے ملنے والا قرض محض 2 ارب ڈالر ہے۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث پاکستان کی بانڈ مارکیٹ مکمل تباہ ہو چکی، تحریک انصاف کی حکومت ختم کی گئی تو بانڈ 4 فیصد کے ڈسکاؤنٹ ریٹ پر تھا۔

    اسد عمر نے اپنی بریفنگ میں کہا کہ بانڈ اب 50 فیصد ڈسکاؤنٹ ریٹ پر مل رہا ہے، یہ کیفیت ظاہر کرتی ہے پاکستان دیوالیہ پن کی دہلیز پر کس قدر آگے جا چکا ہے۔

  • سابق امریکی سفیرکی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات

    سابق امریکی سفیرکی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات

    اسلام آباد: سابق امریکی سفیرکی عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات ہوئی ہے ، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ امریکہ کی سابق سفیر رابن رافیل نے سابق وزیراعظم عمران خان سے آج بنی گالہ میں ملاقات کی ہے ، اس حوالے سے سنیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ ان حالات میں امریکی سفیر کا ملاقات کرنا عمران خان کے لیے غیرمعمولی ہے جبکہ عمران خان پاکستان میں امریکی مداخلت کو پسند نہیں کرتے

    مبشرلقمان نے اس حوالے سے ٹویٹر پر امریکی سفیر کی عمران خان سے ملاقات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سے امریکا کی سابق سفیر رابن رافیل کی ملاقات بنی گالا میں دوپہر سوا دو بجے ہوئی اس موقع پر ڈاکٹر وسیم شہزاد بھی موجود تھے۔

     

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رابن رافیل امریکا کی سابق سفارتکار اور سی آئی اے تجزیہ کار اور لابیسٹ ہیں اور وہ 1993 میں اسسٹنٹ سیکرٹری آف اسٹیٹ جنوبی و سطی ایشیائی امور تھیں۔ذرائع کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری بھی پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات کر چکے ہیں اور ان کی ملاقات 8 ستمبر کو امریکی سفارت خانہ میں ہوئی تھی۔

    یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کو امریکی مداخلت قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کمزور ملکوں کی حکومتوں کو گرا کروہاں اپنی مرضی کی حکومتیں لاکرپھر ان کے ذریعے اپنے مقاصد پورے کرتاہے،عمران خان نے یہ ایک بیانیہ قوم کےسامنے رکھا تھا ،مگراب امریکی سابق سفیر سے ملاقات کے بعد یہ نظرآرہا ہے کہ عمران خان کے رویے میں لچک آرہی ہے اور وہ بھی یہ سمجھتے ہیں کہ امریکی آشیرباد حکومت لینے کے لیے ضروری ہے

  • شہباز شریف کابینہ ارکان کی تعداد عمران خان کی کابینہ سے تجاوز کرگئی

    شہباز شریف کابینہ ارکان کی تعداد عمران خان کی کابینہ سے تجاوز کرگئی

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کے ارکان کی تعداد سابق وزیراعظم عمران خان کی کابینہ سے تجاوز کرگئی ہے۔آئین کے آرٹیکل92کے تحت کابینہ میں وفاقی بشمول وزرائے مملکت کی کل تعدادمجلس شوریٰ (پارلیمنٹ) کے مجموعی ارکان کے گیارہ فیصد سے زائد نہیں ہوسکتی۔

    اس وقت قومی اسمبلی کے ارکان کی تعداد342اور سینیٹ کی 100ہے اس طرح پارلیمنٹ کے ارکان کی کل تعداد442ہے اس کا 11فیصد48 ارکان بنتے ہیں جبکہ آئین کی شق 93 کی ذیلی شق1کے تحت وزیراعظم زیادہ سے زیادہ 5مشیر مقرر کرسکتا ہے جس کے بعد کابینہ کی مجموعی تعداد 53بنتی ہے۔

    شہباز شریف کابینہ میں34 وفاقی وزیر، سات وزرائے مملکت،4 مشیر جبکہ 17معاون خصوصی شامل جن کی مجموعی تعداد 62 ہوگئی ہے اور اگر معاونین خصوصی کی تعداد کو بھی کابینہ میں شمار کیا جائے تو شہباز شریف کابینہ کی تعداد آئین میں دی گئی تعداد سے تجاوز کرجاتی ہے۔

    معاون خصوصی آئین کی بجائے رولز آف بزنس 1973 کی شق 4کی ذیلی شق 6کے تحت تعینات کئے جاتے ہیں جن کو وفاقی وزیر یا وزیر مملکت کا درجہ دیا جاتا ہے مگر وہ کابینہ کے رکن شمار نہیں ہوتے اس لئے خصوصی معاونین کی تعداد کو کابینہ میں نہیں گنا جاتا۔

    حکمران اتحاد کی تمام جماعتوں کو ایڈجسٹ کرنے کے دباؤ میں وزیراعظم شہباز شریف کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر62 ہو گئی جس کی وجہ سے وفاقی وزارتیں کم اور وفاقی وزراء کی تعداد زیادہ ہوگئی ہے۔وزیر اعظم کے 17 معاونین میں سے صرف تین کے پاس قلمدان ہیں اور باقی 14معاونین خصوصی کے پاس کوئی قلمدان بھی نہیں۔

    سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی تو ان کی کابینہ 52 ارکان پر مشتمل تھی۔ وزیر اعظم عمران خان کی سبکدوشی کے وقت25 وفاقی وزرا، وزرائے مملکت اور مشیروں کی تعداد چار، چار اور معاونین خصوصی 19 تھے۔

  • جسٹس اطہر من اللہ جو بھی فیصلہ کریں گے قبول کروں گا:عمران خان

    جسٹس اطہر من اللہ جو بھی فیصلہ کریں گے قبول کروں گا:عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ جسٹس اطہر من اللہ جو بھی فیصلہ کریں گے وہ قبول کروں گا۔گوجرانوالہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ میں کسی کی ڈکٹیشن لینے کے لیے تیار نہیں تھا ااس لئے مجھے ہٹایا گیا، بھارت روس سے 40 فیصد کم پر روس سے تیل خرید رہا ہے، ہم نے روس کے صدر سے بات بھی کی تھی، ہمیں 20 لاکھ ٹن گندم خریدنی تھی ، میں نے روسی صدر سے بات کی تو وہ سستی گندم دینے پر بھی مان گیا۔ بیرون ملک سازش کے ذریعے مسلط کئے گئے چوروں نے نا تو سستا تیل لیا نہ ہی گندم، اور دوسری طرف عوام پر مہنگائی کا عذاب نازل کیا۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جب تک کسی معاشرے میں قانون کی بالادستی نہیں ہوتی وہ ترقی نہیں کرسکتا، گائے بھینس چور ملک تباہ نہیں کرتے، وزیروں کی چوری سے ملک تباہ ہوتے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت جب اقتدار میں آئی تو ان کی یہ کوشش تھی کہ یہ تحریک انصاف کو ختم کریں، انہوں نے اپنے بچے باریوں کے لئے استعمال کئے ہیں، یہ بچے بھی چوری کے پیسوں پر پلے ہوئے ہیں

    عمران خان نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی کوشش ہے کہ مجھے نااہل کیا جائے، ہر موقع ڈھونڈا جاتا ہے کہ مقدمات قائم کئے جائیں، میں جیل جانے کے لیے تیار تھا، جیل تو میرے لئے بڑی چھوٹی چیز ہے، میں ان چوروں کے خلاف اپنے ملک کو آزاد کرانے کے لیے جان کی قربانی کے لئے بھی تیار ہوں۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ جب شہباز گل کو ریمانڈ پر بھیجا گیا تو مین نے کہا تھا کہ اس پر قانونی کارروائی کریں گے، اس پر مجھ پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرایا گیا۔ شہباز گل کوئی دہشتگرد نہیں بلکہ امریکی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہے۔ اگر اس نے مجھے جنسی تشدد کا پیغام بھیجا تو میں نے ردعمل دیا۔

    عمران خان نے کہا کہ اطہر من اللہ کا ہائی کورٹ نے بڑے زبردست فیصلے دیئے ہیں، میں نے کئی مرتبہ ان کی تعریف کی ہے، وہ جو بھی فیصلہ کریں گے میں قبول کروں گا۔ انہوں نے مجھے بات کرنے کی اجازت نہیں دی، اگر بولنے دیتے تو شائد بتاہی دیتا کہ کس ماحول میں نے کہا، بہرحال کیس ابھی چلے گا۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ‘‘میں ان لوگوں سے بات کرنا چاہتاہوں جن کے پاس طاقت ہے، اپنے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے سوال کرنا چاہتا ہوں کہ جس طرح ہمارا ملک یہ امپورٹڈ حکومت تیزی سے نیچے کی جانب لے جارہی ہے، جب سے یہ آئے ہیں ہمارا ملک مہنگائی کے عذاب میں ہے اور معیشت جس طرح نیچے جارہی ہے، مجھے پتہ ہے کہ آپ کہتے ہیں کہ آپ نیوٹرل ہیں لیکن قوم آپ کو ذمہ دار ٹھہرائے گی اگر یہ ملک اسی طرح نیچے جاتا رہا، قوم آپ کو ذمہ دار ٹھہرائے گی اگر آپ روک سکتے تھے ملک کو دلدل میں پھنسنے سے لیکن آپ نے کچھ نہیں کیا’’۔

    چیئرمین تحریک انصاف مزید کہا کہ کہ یہ قوم آپ کو ذمہ دار ٹھہرائے گی، اگر ہماری معیشت نیچے گئی جو براہ راست ہماری قومی سلامتی پر اثر انداز ہوگی، کیونکہ جیسے جیسے معیشت نیچے جارہی ہے ہم بیرونی طاقت کے اور بھی مجبور ہوتے جائیں گے، کیونکہ جو بھی پیسے دے گا وہ ہم سے وہ چیز مانگیں گے جو ہماری قومی سلامتی پر اثر انداز ہوگی، کیونکہ اب بھی وقت ہے اس ملک کو نیچے جانے سے بچائیں، کوئی دوسرا ملک پاکستان کو اس دلدل سے نہیں بچائے گا، ہمارے بیرون ملک ایک کروڑ پاکستانی ہمیں اس دلدل سے نکالیں گے۔ ہم جس دن اس ملک میں ان کی سرمایہ کاری لے آئے ، ہمارے پاس اتنے ڈالر آجائیں گے کہ ہمیں کسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے نہیں پڑیں گے۔

    اس سے قبل گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مجھے پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد میں ملک کے وکیلوں کی ضرورت ہے، ہمارے ملک پر بڑے بڑے ڈاکوؤں کا قبضہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ بڑے بڑے چور بیرونی سازش کے تحت ملک پر مسلط کئے گئے ہیں، جب تک ہم ان سے خود کو آزاد نہیں کریں گے، ہمارا مستقبل اندھیرے میں ہی رہے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ وکیلوں کو میری ٹیم بننا ہے، میں آپ کا کپتان ہوں، اس وقت پاکستان میں قانون کے بجائے طاقت کی حکمرانی ہے، آپ کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس ملک میں انصاف کی حکمرانی قائم کریں، میں انشاء اللہ بھرپور طریقے سے ان چوروں کا مقابلہ کرکے دکھاؤں گا۔سابق وزیراعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے قیام کیلئے وکیلوں نے ہی سب سے زیادہ کام کیا تھا، ہم وکلاء برادری کے ساتھ مل کر اس ملک کو حقیقی طور پر آزاد کریں گے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • آپکا باپ بھی عمران خان کو نااہل نہیں کر سکتا،تحریک انصاف رہنما کی دھمکی

    آپکا باپ بھی عمران خان کو نااہل نہیں کر سکتا،تحریک انصاف رہنما کی دھمکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اسوقت کئی مقدمات چل رہے ہیں

    عمران خان پر فارن فنڈنگ کیس چل رہا ہے تو توشہ خانہ کیس بھی زیر سماعت ہے، دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے تو اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کا کیس بھی زیر سماعت ہے اور عمران خان کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے طلب کیا گیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں فرد جرم 22 ستمبر کو عائد کی جانی ہے

    ایسے میں عمران خان کی جانب سے اور انکے پارٹی رہنماؤں کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کو نااہل کروانے کی کوشش ہو رہی ہے، دیکھا جائے تو عمران خان پر جو مقدمات چل رہے ہیں اور جو کارنامے انہوں نے سرانجام دیئے اس پر نااہلی کے ساتھ سزا بھی بنتی ہے،کیونکہ توشہ خانہ میں آنے والے تحائف نہ صرف سستے داموں بلکہ مفت لے کر فروخت کر دیئے، فارن فنڈنگ لی، توہین عدالت کی، آئین شکنی کی ، عدلیہ اداروں کو دھمکیاں دیں اور اب بھی دے رہے ہیں،. عمران خان کی اب بھی کوئی تقریر دھمکیوں سے خالی نہیں ہوتی، ایسی حالت میں عمران خان جو کر رہے ہیں اسکا پھل انہیں ضرور ملے گا سزا یا نااہلی کی صورت میں

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    تا ہم ایسے میں عمران خان کے حواری بھی عدلیہ کو دھمکیاں دینے سے باز نہیں آئے، تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ عدلیہ کو دھمکیاں دے رہے ہیں، فواد چودھری کہتے ہیں کہ آپکا باپ بھی عمران خان کو نااہل نہیں کر سکتا، آپ عمران خان کو ہٹائین اور پھر اسلام آباد سے نکل کر دکھائیں

    ایک صارف نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ویڈیو چیف جسٹس کی عدالت میں پروجیکٹر پر چلوائیں۔

  • پی ٹی آئی کے ایم پی اے سلطان محمد خان اے این پی میں شامل

    پی ٹی آئی کے ایم پی اے سلطان محمد خان اے این پی میں شامل

    پی ٹی آئی کے ایم پی اے سلطان محمد خان اے این پی میں شامل ہو گئے

    سلطان محمد خان کے ہمراہ ہزاروں کارکنان کی بھی اے این پی میں شمولیت ہوئی ،سلطان محمد خان کا کہنا تھا کہ اے این پی قائدین کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے عزت دی،عمران خان اب بھی رکن اسمبلی ہیں مگر اسمبلی نہیں جا رہے ،عمران خان اپنی ضد اورانا کیلئے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں،عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا مگر وہ مانتے نہیں ،میں دوبارہ اے این پی میں نہیں بلکہ اپنے گھر واپس آیا ہوں

    دوسری جانب ایمل ولی خان کا کہنا ہے کہ ہم چارسدہ سمیت پورے صوبے اور جہاں جہاں پشتون آباد ہیں، اتحاد اور اتفاق کو فروغ دیں گے ہر پشتون پر جرگہ کریں گے اور انہیں ایک ہی چھتری کے نیچے لانے کی کوشش کریں گے پی ٹی آئی کی جانب سے جاری پروپیگنڈے کا جواب دیتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ نو بال پر وکٹ کی بات کرنیوالے گھر میں بیٹھ کر خوشیاں منائیں۔ سلطان محمد خان کا خاندان ہمارا خاندان ہے اور آج کا جرگہ ایک اہم سنگ میل ہے پارٹی میں شمولیتوں کا سلسلہ رکے گا نہیں اور بہت جلد مزید بڑے نام عوامی نیشنل پارٹی کا حصہ بنیں گی

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    قبل ازیں سرکاری زمین پر قبضہ کے الزام میں محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فہیم کو طلب کرلیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق محمد فہیم نے پی ڈی اے ملازمین کے ساتھ مل کر سرکاری زمین قبضہ کرکے تعمیرات کیں، انہیں آج صبح دس بجے طلب کیا گیا تاہم وہ پیش نہ ہوئے۔ اینٹی کرپشن حکام نے کہا ہے کہ انجنیئر فہیم احمد کو پیش نہ ہونے پر اب دوسرا نوٹس دیا جائے گا۔

    دوسری جانب رکن قومی اسمبلی انجینئر فہیم نے کہا ہے کہ پارٹی پالیسیوں کے خلاف بیان دینے پر نوٹس دیا گیا، اینٹی کرپشن کی جانب سے اچانک نوٹس ملا، نجی مصروفیات کی وجہ سے پیش نہ ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف میری درخواستیں تین سال سے اینٹی کرپشن دفتر میں موجود ہیں، تین سال سے درخواست پر کارروائی نہیں ہوئی، اپنی صوبائی حکومت میں کرپشن کے خلاف بات کیا کی، دو گھنٹے میں میرے خلاف انکوائری آرڈر کر دی۔

  • عمران خان کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    عمران خان کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

    گوجرانوالہ جانے کیلئے ہیلی کاپٹر پر سوار عمران خان کو اتار لیا گیا

    گوجرانوالہ مین جلسے کے لئے عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر جا رہے تھے تا ہم انہیں ہیلی کاپٹر سے اتار لیا گیا ہے، عمران خان اب براستہ روڈ گوجرانوالہ کے لئے روانہ ہو چکے ہیں، ہیلی کاپٹر میں فنی خرابی کی وجہ سے وہ اس پر سفر نہ کر سکے عمران خان کے طیارے میں فنی خرابی کے بعد عمران خان کے طیارے کے کپتان نے بحفاظت لینڈنگ کر لی ہے اڑان بھرتے ہی طیارے میں فنی خرابی ہوئی طیارے کے کپتان نے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرکے بحفاطت لینڈنگ کی،

    عمران خان آج گوجرانوالہ مین جلسہ سے خطاب کریں گے، عمران خان کو جے آئی ٹی میں بھی طلب کیا گیا تھا مگر عمران خان نے جے آئی ٹی میں پیش ہونے کی بجائے جلسے میں جانے کو ترجیح دی، پولیس کی جے آئی ٹی نے انہیں 5 بجے پیش ہونے کا نوٹس دیا تھا پولیس کی جےآئی ٹی نے عمران خان کو اس سے پہلے 9 ستمبر کو بھی پیش ہونے کا کہا تھا، لیکن وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے پولیس کی جے آئی ٹی نے عمران خان کو پیش ہونے کے لیے دوسرا موقع دیا

    تحریک انصاف کی حقیقی آزادی کی تحریک کا اہم ترین اجتماع آج گوجرانوالہ میں ہوگا ،اسد عمر نے 36 بڑے شہروں کی فہرست جاری کی تھی، تحریک انصاف کے کارکنان اورعوام آج 36 مقامات پرجمع ہوں گے، جس میں راولپنڈی مری روڈ،اسلام آباد ایف نائن پارک اور پشاور میں حشت نگری چوک ، صوابی چوک، مردان پریس کلب، نوشہرہ میں شوبراچوک اورخیبرمیں خیبر چوک باڑہ شامل ہیں کندھ کوٹ میں انصاف ہاؤس بکشاپور، جیکب آباد میں ڈی سی چوک گھوٹکی میں پریس کلب ، شیخوپورہ میں انصاف سیکرٹیریٹ، قمبر شہداد کوٹ میں تحریک انصاف دفتر پرعوام جمع ہوں گے۔مقامات میں خیرپور پریس کلب، سکھر انصاف ہاؤس حیدرآباد پریس کلب ، کراچی میں گلستان جوہراورکوئٹہ میں پریس کلب ، لاہور میں لبرٹی چوک اوت اوکاڑہ میں صنم سینما سے پریس کلب شامل ہیں۔دیپالپور میں انصاف ہاؤس سے مدینہ چوک تک ، چنیوٹ میں سیٹلائیٹ ٹاؤن،رینالہ خورد میں لائبہ چوک ، ساہیوال میں جوگی چوک، فیصل آباد میں گھنٹہ گھر پر عوام جمع ہوں گے۔اسی طرح خانیوال میلاد مصطفی چوک، سرگودھا خیام چوک، پاکپتن نگینہ چوک ، لیہ پرانا بلوچ اڈا ، لودھراں میں تحریک انصاف سیکریٹریٹ ، بہاولپورمیں سٹی چوک اور ڈی جی خان میں ٹریفک چوک میں عوام اپنے کپتان سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ان مقامات پر بڑی اسکرینیں نصب کی جائیں گی جن پرعمران خان کا خطاب براہِ راست دکھایا جائے گا ، میڈیا و سماجی میڈیا کے مقامی نمائندوں کو ان ملک گیر اجتماعات کی مکمل کوریج کیلئے مدعو کیا جائے گا۔

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش