Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • قانون کا پھندا بہت جلد عمران خان کے گلے میں آنے والا ہے،شرجیل میمن

    قانون کا پھندا بہت جلد عمران خان کے گلے میں آنے والا ہے،شرجیل میمن

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان سے جو سوال کیے جائیں ان کے جوابات بھی دیں،

    شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سیاستدان عوامی نمائندہ ہوتا ہے ،انہیں ہرسوال کا جواب دینا ہوتا ہے عمران خان اب عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں، کیا عمران خان آسمان سے اترا ہوا ہے؟ قانون کا پھندا بہت جلد عمران خان کے گلے میں آنے والا ہے، عوام عمران خان کے عزائم پورے نہیں ہونے دیں گے عمران خان نے تحفے میں ملی گھڑیوں کو بیچا،خیبرپختونخوا عمران خان کے ہاتھوں سے نکل رہاہے، عمران خان مسلسل ملکی اداروں کیخلاف بیانات دے رہے ہیں عمران خان نے کہا کہ ایک اور سازش ہورہی ہے، کہ طالبان کے پی میں ایکٹو ہو گئے ہیں، بھتے کی پرچیاں رہنماؤں کو بھیجی جارہی ہیں،

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان گرفتار ہوں گے تو قوم کچھ نہیں کر ے گی، توشہ خانہ کی اشیا من پسند رقم پر بیچ کر عمران خان پر نیب کا کیس کیوں نہیں بنتا گزشتہ روز عمران خان کی پریس کانفرنس میں باڈی لینگویج مختلف تھی، عمران خان اب عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں،عمران خان پی ٹی آئی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں خیبرپختونخوا میں حکومت کس کی ہے؟ دہشتگرد آئے دہشتگرد چھڑا کے چلے گئے، ملک کے ساتھ سازش میں عمران خان اور ان کے ورکرز شامل ہیں،

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ شہباز گِل نے اداروں کے خلاف بے بنیاد بیان دیا پرویز الہٰی کو عمران خان نے وزیر اعلی ٰبنایا انہوں نے بھی کہا شہبازگل کوایسا بیان نہیں دینا چاہیے، عمران خان کینسر اسپتال کے چیرٹی کے پیسے اہلیہ جمائما کے نام پر ٹرانسفر کرتے رہے، چندے کی رقم سے سیاسی سرگرمیاں ہورہی ہیں،عمران خان کو بھارت اور اسرائیلی لابیوں کی جانب سے سپورٹ مل رہی ہے،

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

  • عمران خان کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست،عدالت کا حکم آ گیا

    عمران خان کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست،عدالت کا حکم آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کے 9 حلقوں سے الیکشن لڑنے کے خلاف درخواست واپس لینے کی بناء پر مسترد کر دی

    لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے شہری میاں آصف محمود کی درخواست پر سماعت کی وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ عدالت میں پیش ہوئے ، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں موقف اپنایا کہ عمران خان 9 حلقوں سے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں ، دنیا میں کسی جگہ ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی امیدوار ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن لڑے

    دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو اخباری رپورٹ ہے کہ عمران خان الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں بتائیں کیا عمران خان نے کسی حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں ابھی تو یہ پٹیشن قبل از وقت ہے کیا یہ درخواست آپ واپس لینا چاہتے ہیں یا عدالت اس پر میرٹ پر فیصلہ کر دے ، وکیل درخواست گزار نے عدالت میں کہا کہ میں یہ درخواست واپس لے لیتا چایتا یوں

    وکیل درخواستگزار نے موقف اپنایا تھا کہ عمران خان ایم این اے ہوتے ہوئے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے ماضی میں عمران خان، بلاول بھٹو اور علیم خان نے ایک سے زیادہ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیا درخواستگزار نے عدالت سے استدعا کی کہ رولز میں ترمیم کر کے ایک شخص کو ایک ہی نشست سے الیکشن لینے میں حصہ لینے کا پابند کیا جائے، عمران خان کو 9 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جائے

    جن نو حلقوں میں ضمنی الیکشن ہوں گے ان علاقوں میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور،این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 237 ملیر، این اے 239 کورنگی کراچی، این اے 246 کراچی جنوبی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین نے 2018ء کے جنرل الیکشن میں پانچ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیا تھا اور پانچوں سیٹیں میں کامیابی حاصل کی تھی۔

    2018ء کے جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے این اے 131 لاہور سے خواجہ سعد رفیق، این اے 53 اسلام آباد سے شاہد خاقان عباسی، این اے 243 سے ایم کیو ایم پاکستان کے سیّد علی رضا، این اے 95 میانوالی سے ن لیگ کے عبید اللہ خان، این اے 35 بنوں سے اکرم خان درانی کو شکست دی تھی۔

    پی ٹی آئی کی 9 حلقوں بارے ضمنی الیکشن شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی گئی ہے.

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

  • عمران خان کو شہباز گل کے بیان پر معافی مانگنی چاہیے تھی، رانا ثناء اللہ

    عمران خان کو شہباز گل کے بیان پر معافی مانگنی چاہیے تھی، رانا ثناء اللہ

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج شہباز گل کے بیانیے کی تائید کی ہے۔ فوج کی کمانڈ کے خلاف بیان پر کمپرومائز نہیں ہوسکتا۔

    نیازی خود کو بے وقوف بنا سکتے ہیں، قوم کو نہیں،شہباز شریف

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ہم سمجھ رہے تھے کہ عمران خان آج شہباز گل کے بیان کی مذمت کریں گے اور معافی مانگیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ شہباز گل نے جو بیانیہ پیش کیا ہے، وہ پی ٹی آئی کا بنیادی بیانیہ ہے، جس کی آج عمران خان نے تائید کی ہے۔

    عمران خان نے جو لکھ کر دیا شہباز گل نے وہی پڑھا،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ باقاعدہ ایک بیانیہ تیار کیا گیا اور اس کی منظوری سیاسی لیڈرشپ سے لی گئی، فکس پروگرام میں طے پایا کہ 15 منٹ میں بات مکمل کرنا ہوگی۔

    اُن کا کہنا تھا کہ یہ طے ہوا تھا کہ مداخلت نہیں کرنی، فری ٹائم دینا ہے، بیان ثابت ہوگا تو چینل کے خلاف کارروائی ہوگی۔

    رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ فوج کی کمانڈ کا حکم نہ ماننے پر اکسانے والے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، بیان نشر ہوا، سوشل میڈیا پر چلا تو پھر کارروائی ہوئی، شہباز گل کو قانونی حق دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فوج کی کمانڈ کے خلاف بیان پر کمپرومائز نہیں ہوسکتا، پوچھتا ہوں کیا شہباز گل نے بیان نہیں دیا؟ کیا یہ آواز پی ٹی آئی رہنما کی نہیں تھی؟

    وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے، انہیں قانون کے مطابق گرفتار کیا گیا، ایک گاڑی سے دوسری گاڑی میں بٹھایا گیا، عدالت میں پیش کیا گیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ آپ نے لوگوں کو گرفتار کرکے ڈیڑھ سال جیل میں رکھا، مجھےگرفتار کیا گیا، کیا مجھے صفائی کا موقع دیا؟ پوچھتا ہوں ویڈیو وائرل ہے، کہاں ڈرائیو پر تشدد کیا گیا؟

    رانا ثنا ء اللّٰہ نے کہا کہ 6 لوگوں کی شناخت ہوگئی ہے، 78 لوگوں کا پروسیس ہورہا ہے، جو لوگ شناخت ہوئے ہیں ان کا سب کو پتاہے کہ کون ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ ٹرینڈ پی ٹی آئی کی طرف سے چلایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنا کردار اور گفتگو یاد نہیں رہتی، فوج کے بطور ادارہ بات برداشت نہیں ہوتی، پی ٹی آئی سربراہ قوم کو تقسیم کررہا ہے، نوجوان کو گمراہ کررہا ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آپ خود نفرت پیدا کررہے ہیں، تفریق پیدا کررہے ہیں، لوگوں کو کہتے ہیں کہ انہیں گالیاں دو، یہ کہتے ہیں دشمنوں، قاتلوں کے ساتھ بیٹھ سکتا ہوں، یہ کہتے ہیں مخالف سیاستدانوں کےساتھ نہیں بیٹھ سکتا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان مس ڈکلیئریشن میں نااہل ہوں گے، بچ نہیں سکتے، وہ چاہتے ہیں نیوٹرل نیوٹرل نہ رہیں، انہیں 2018 کی طرح بٹھا دیا جائے۔

    رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ یہ ملک بند کرنے کی بالکل صلاحیت نہیں رکھتے، اگر ایسا خیال ذہن میں پالا تو بہت بری شکست اور ناکامی ہوگی، یہ صرف 10، 15 ہزار لوگوں کا جلسہ کرسکتے ہیں۔

  • عمران خان نے جو لکھ کر دیا شہباز گل نے وہی پڑھا،مریم اورنگزیب

    عمران خان نے جو لکھ کر دیا شہباز گل نے وہی پڑھا،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ نے جو لکھ کر دیا تھا شہباز گل نے وہی پڑھا،عمران خان کہہ رہے تھے کہ ان کی جماعت کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے،آپ کے حکم پر شہدا کے خلاف پوری مہم چلائی گئی،شہد اکے خلاف مہم پوری قوم نے دیکھی ہے،آپ کی پوری سیاست فتنہ ،نفرت اور جھوٹ پر مبنی ہے،عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے آپ کادیا ہوا اسکرپٹ پڑھا،شہدا کیخلاف آپ کی پارٹی نے مہم چلائی،جو نفرت کے بیج آپ بو رہے ہیں اس کو آپ کاٹ رہے ہیں.

    ہماری حکومت گرانے والے مضبوط پاکستان نہیں چاہتے، عمران خان

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ارسلان کو احکامات بنی گالہ سے آرہے تھے، آپ کے چیف آف اسٹاف نے آپ کا لکھا ہوا اور اآپ کی ہدایت بیان دیا،ہیلی کاپٹر شہدا کے خلاف مذموم مہم چلائی گئی،آپ ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں،آپ کو اقتدار کا لالچ ہے،آپ ملک دشمنی کر رہے تھے اس لیے آپ کو نکالا گیا،تحریک انصاف کو کسی نے نقصان پہنچایا ہے تو وہ عمران خان ہیں.

     

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پارٹی فارن ایڈڈ ڈیکلیئر ہو چکی ہے،آج تحریک انصاف کا کارکن عمران خان سے سوال پوچھ رہا ہے

  • ہماری حکومت گرانے والے مضبوط پاکستان نہیں چاہتے، عمران خان

    ہماری حکومت گرانے والے مضبوط پاکستان نہیں چاہتے، عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت کو گرایا گیا ،میر صادق اور میر جعفر نے مل کر اس سازش کا کامیاب کیا، ہماری حکومت گرانے پر بھارت اور اسرائیل میں خوشی منائی گئی،اس سازش میں پلان بنا ہوا ہے کہ سب سے بڑی جماعت کو اپنی فوج کے ساتھ لڑوا دیا جائے،کوشش کی جا رہی ہے ایسا لاجک دیا جائے کہ ہم ایک دوسرے کے مخالف ہیں، سب کو تکلیف تھی کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر چل رہی ہے.

    شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 800کے قریب جعلی سائٹس پر پاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا تھا، عمران خان اور پاکستانی فوج کو ٹارگٹ کیا گیا،ان کے اربو ں ڈالر باہر پڑے ہیں،ان کی چوری کا ذکر ہر جگہ ہے،ملک کی سب سے بڑی جماعت کو اداروں سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے،25مئی کو پرامن احتجاج میں عوام پر بڑا ظلم کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، لوگوں کے گھروں میں گھسے، عورتوں اور بچوں پر شیلنگ کی گئی،ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا تھا،انہوں نے پوری کوشش کی کہ الیکشن میں کسی طرح ہمیں شکست دی جائے.

    عمران کان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ساری جماعتوں نے مل کر ہمارے خلاف ضمنی الیکشن میں حصہ لیا،اس ظلم کے پیچھے یہی سوچ تھی کہ اس پارٹی کو کرش کر دیا جائے،انہیں پورا اعتماد تھا کہ یہ ضمنی الیکشن بھی جیت جائیں گے، ان سب جماعتوں نے مل کر الیکشن لڑا پھر بھی ہار گئے،انہوں نے ہماری پارٹی کو توڑنے کا پورا پلان بنایا ہوا ہے، ہمیں نقصان پہنچانے کا پہلا مرحلہ الیکشن کمیشن ہے، الیکشن کمیشن کو سب کچھ دینے والی پارٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جھوٹی رپورٹس بنا کر تحریک انصاف کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہوا ہے،توشہ خانہ کیس کے ذریعے بھی مجھے نااہل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،اس ملک میں بڑے بڑے عہدوں پر رہنے والے سب کو تحفے ملتے ہیں.

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ زرداری نے توشہ خانہ سے 3 گاڑیاں لیں، نواز شریف نے ایک گاڑی لی،سازش کا تیسرا حصہ میری کردار کشی ہے،یہ میری کردار کشی کر کے کسی کیس میں پھسانا چاہتے ہیں،ہماری حکومت گرانے والے مضبوط پاکستان نہیں چاہتے،سابق وزرائے اعظم سے تحقیقات کریں کہ کیا سب نے قانونی طریقہ کار اختیار کیا،ٹی ٹی پی کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماو ں کو دھمکیاں آرہی ہیں، میرے بیرونی ملک کوئی پیسے نہیں پڑے ،میر ا جینا مرنا یہاں ہے،شہباز گل نے اگر کچھ کہا تو اسے صفائی کا موقع ملنا چاہئے، ہم کبھی اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہتے،

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سےسربراہ مسلم لیگ ض اعجازالحق نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اورضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا.علاوہ ازیں چیئرمین پی تی آئی عمران خان سے سہیل زمان کھگہ اورسردار سمیع نے بھی ملاقات کی ہے ،ملاقات میں سہیل زمان کھگہ اورسردار سمیع نے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا.ملاقات میں بہاولنگر کی نشست پر ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ 13اگست جلسے کے بعد اس بارے باقاعدہ حکمت عملی طے کی جائے گی

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 13اگست کولاہور میں عظیم الشان جلسہ کرینگے، جلسے میں اہم اعلانات کروں گا اور مستقبل کالائحہ عمل دوں گا، اس موقع پر اعجاز الحق نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے ،کسی نے غلط کام کیاہے تو باقاعدہ وارنٹ جاری کرکے تفتیش کی جا سکتی ہے، حکومت مہنگائی، بیروزگاری اورامن وامان پر بالکل توجہ نہیں دے رہی .

  • عمران خان نے عوا م  کو سول نافرمانی  پراکسایا،خرم دستگیر

    عمران خان نے عوا م کو سول نافرمانی پراکسایا،خرم دستگیر

    وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بجلی کے بلوں کو جلایا ،عمران خان نے عوا م کو سول نافرمانی پراکسایا،عمران خان نے 2014 میں فسطائیت کا آغاز کیا ، زبردستی ایک جتھے کے ذریعے لوگوں کو پولیس سے آزاد کرایا گیا،عمران خان نے نفرتوں کے بیج بوئے.

    شہباز گل کے ساتھ یکجہتی کے لئے تحریک انصاف کا کوئی رہنماء عدالت نہیں آیا

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ جو بے یقینی معیشت میں تھی وہ ختم ہوگئی ہے،عمران خان نے ہنڈی کے ذریعے ملک میں پیسے لانے کی مہم چلائی،آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی،خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ہم غداری کارڈ کھیلنے نہیں دیں گے،اس وقت ملک کو عمرانی فتنے سے بچانا سب سے اہم ہے.

    عمران خان اپنی گندی سیاست کیلئے پاکستان کو استعمال نہ کریں. شاہد لطیف

     

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،ملک کے معاشی معاملات میں بہتری آرہی ہیں، معاشی بحران سے نمٹنے کاآغاز ہوگیا ہے،ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد مذموم مہم چلائی گئی، جمہوریت کے فروغ کیلئے سب کو ملک کر کام کرنا ہوگا.

  • تحریک انصاف اور عمران خان نے نفرت اور فساد کا بیچ بویا،عظمیٰ بخاری

    تحریک انصاف اور عمران خان نے نفرت اور فساد کا بیچ بویا،عظمیٰ بخاری

    مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے نیوٹرل لفظ کو گالی بنا دیا اور گالی کی طرح استعمال کیا۔

    الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا فتنہ اور انتشار پیدا کرنا ہے، تحریک انصاف اور عمران خان نے نفرت اور فساد کا بیچ بویا۔

    انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری تو پارٹی کے ترجمان ہیں یا ان سے بھی لاتعلقی کا اظہار کریں گے، ہیلی کاپٹر حادثے پر یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلوا رہے تھے، برداشت کی ایک حد ہوتی ہے، لیکن انہوں نےحد کر دی۔

     

    مقدمے کے اندراج پر اینکر ارشد شریف پشاور ایئرپورٹ سے دبئی فرار

     

    عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسجد نبویﷺ میں ہلڑبازی پر پاکستانیوں کو سزائیں سنائی گئی ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے غیرآئینی کردار پر بات کی، شہداء کی توہین کرنا اور شہداء کے ساتھ کھڑے نہ ہونا کیا یہ بغاوت نہیں؟

    ان کا کہنا ہے کہ کیا عمران خان فوج سے زیادہ پاپولر ہے؟ شہباز گل آج اکیلا عدالت میں پیش ہوا، آج عمران خان ان کے ساتھ کھڑے ہوتے۔

     

    نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع۔ مریم کو ذمہ داری دے دی گئی

     

    ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ پاکستانی قوم فوج کے شہداء کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، عمران خان کل سے بنی گالہ کے کسی تہہ خانے میں چھپے ہوئے ہیں، انہوں نے جو کروایا ہے کچھ ہمارے پاس ثبوت ہیں کچھ شہباز گل بتا دے گا۔

    لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ بیان شہباز گل کا ذاتی بیان نہیں تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی تھی، شہباز گل کی گرفتاری تک اس بیان پر پی ٹی آئی کا کوئی مذمتی بیان نہیں آیا، ان کی گرفتاری تک کسی پی ٹی آئی رہنما نے اعلان لاتعلقی نہیں کیا۔

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان کے فتنہ، فساد اور بدمعاشی سے ہم ڈرنے والے نہیں، جب ہمیں جیلوں میں ڈالا جارہا تھا ہم اس وقت نہیں ڈرے تھے، حکومت وقت کی اپنی بھی ذمہ داری ہے، ہم اداروں کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی رسی بہت دراز ہوچکی اب ان سے فارن فنڈنگ کا حساب بھی لینا ہے، بشریٰ بیگم مخالفین کو ارسلان بیٹے کے ذریعے غداری جڑوا رہی تھیں، بشریٰ بیگم آج بتائیں شہباز بیٹے کو کس سے جوڑنا ہے۔

  • شہباز گل کے بعد عمران خان بھی گرفتار ہوں گے، محسن شاہنوازرانجھا

    شہباز گل کے بعد عمران خان بھی گرفتار ہوں گے، محسن شاہنوازرانجھا

    مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے بعد عمران خان بھی گرفتار ہوں گے۔

    نجی ٹی وی چینل کے پروگرام ‘کیپیٹل ٹاک’ میں اینکر پرسن اور سینئر صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کئی غیر قانونی کام کیےہیں ، وہ گرفتارتو ہوں گے، جیسے نواز شریف گرفتار ہوئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ اسی عدالتی فیصلے کی روشنی میں عمران خان بھی گرفتارہوں گے، انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی نااہلی کا ریفرنس بھی ہم نے الیکشن کمیشن میں دائرکیا ہوا ہے۔

    محسن شاہنواز رانجھا نے وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہیٰ کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا کہتے ہیں کہ مونس الٰہی نے پنجاب پولیس اسلام آباد بھیجنےکی بات اپنے قد سے بڑی کی ہے۔

    محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ کہ شہباز گل کابیان سنا، بنیادی طور پر وہ بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔ جبکہ پروگرام میں اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر شعیب شاہین نے شہباز گل کی گرفتاری کی مذمت کی۔ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کو جس طرح گرفتار کیا گیا ایسا فسطائی حکومت ہی کرسکتی ہے، خلاف قانون اقدامات سے معاشی عدم استحکام اور جمہوریت کو نقصان ہوگا۔

  • فوج کے خلاف بیان عمران خان کے کہنے پر دیا،شہباز گل کا اعتراف

    فوج کے خلاف بیان عمران خان کے کہنے پر دیا،شہباز گل کا اعتراف

    تحریک انصاف کے چیئرمین ، سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے دوران تفتیش شہباز گل نے انکشاف کیا کہ فوج کے خلاف بیان پارٹی سربراہ عمران خان کے کہنے پر دیا.

    سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے پولیس تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فوج میں بغاوت کے حوالے سے بیان پارٹی سربراہ یعنی عمران خان نے دینے کو کہا تھا۔

    سینئر صحافی و اینکرپرسن طلعت حسین نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ شہباز گل نے تفتیشی افسران کو بتایا ہے کہ مجھے پارٹی سربراہ نے کہا تھا کہ آپ نےیہ بیان دینا ہے۔

    شہباز گل نے دوران تفتیش مزید بتایا کہ مجھے کہا گیا تھا کہ آپ اپنا بیان مکمل کرنا آپ کو چینل کی طرف سے کوئی نہیں روکے گا۔

    وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ افواج پاکستان سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے اور ہمارا فخر ہے، فوج کے خلاف پراپیگنڈا ملک دشمن ہی کر سکتا ہے،جو کوئی بھی فوج کے خلاف بات کرتا ہے اس کو ڈکلیئر کیا جائے کہ وہ پاکستان اور دین اسلام کا دشمن ہے،کسی بھی شکل میں افواج پاکستان کے خلاف بات نہیں کر سکتے.

    چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ن لیگ والے غلط اور بے بنیاد پراپیگنڈا کر رہے ہیں،عمران خان، تحریک انصاف ،ہم افواج پاکستان کے ساتھ ہیں،کسی کو بھی فوج کا نام بد نام کرکے سیاسی مقاصد حاصل کرنے نہیں دیں گے،ن لیگ کے میڈیا سیل سے جھوٹا پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے.

    پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمداللّٰہ نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی پر شہباز گل کے بیان سے واضح ہوا کہ وہ فوج کو ادارے کے سربراہ کے خلاف بغاوت پر اُکسا رہے ہیں۔ حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ یہ شہباز گل کا ذاتی بیان نہیں بلکہ عمران نیازی اور پی ٹی آئی کا بیانیہ ہے۔

    ایک بیان میں حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ عمران خان نے ہاتھ سے اقتدار جانے کے بعد ہمیشہ اداروں کی نیوٹریلٹی کو نشانے پر رکھا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کے بیان کے بعد عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کسی ذمہ دار نے مذمت تک نہیں کی۔حافظ حمداللّٰہ نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم ملک، آئین اور اداروں کے خلاف ہونے والی ہر قسم کی سازش اور نفرت انگیز بیانیہ کے مقابلے میں کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ فوج کیخلاف مہم کی کسی سابق چیف جسٹس کی سربراہی میں انکوائری کرائیں پتا چل جائے گا.

    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ اقتدار کی محرومی نے عمران خان کو پاگل کردیا ہے، اداروں پر حملہ یا بغاوت کی ترغیب دینا صریحاً ملک دشمنی ہے۔ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اقتدار نا پائیدار چیز ہے، ہمیشہ کسی کے پاس نہیں رہتا۔

    وزیردفاع کا کہنا تھا کہ اختلاف کرناحق ہے، مگراداروں پر حملہ یا بغاوت کی ترغیب دینا صریحاً ملک دشمنی ہے، اقتدار کی محرومی نے عمران خان کو پاگل کردیا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاک فوج کو ٹارگٹ کرکے عمران اور اس کے حواری ملک دشمن ایجنڈے پرکام کر رہےہیں۔

    اس سے پہلے شہباز گل کو گرفتار کیا گیا تھ ، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ، پولیس نے شہباز گل کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا، مقدمہ ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے پر 124 اے سمیت مختلف دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

    مقدمے میں دفعہ 505،120،124 اے اور 196 شامل کی گئی ہیں ،درج مقدمے میں شہباز گل پر فوج کے خلاف اکسانے کا الزام عائد گیا گیا ایف آئی آر میں نجی ٹی وی چینل پر کی گئی گفتگو کا بھی ذکر کیا گیا،ایف آئی آر کے متن مین کہا گیا ہے کہ ملزم نےبیان سوچ سمجھ ملکی سالمیت کو نقصان پہچانے کیلئے دیا ملزم ایسا بیان دے کر ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل مجرمانہ سازش کا مرتکب ہوا مقدمہ غلام مرتضیٰ چانڈیو مجسٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا.

  • شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل کی گرفتاری کے بعد تحریک انصاف کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ کے باہر پہنچ گئے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عمر انعام نے ویڈیو ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ پی ٹی آئی راہنما شہباز گل کی گرفتاری، تحریک انصاف کے ٹائیگر ز بنی گالہ پہنچ گئے، کارکنان عمران خان کی رہائش گاہ جانے والے راستے کی سیکیورٹی پر مامور ہو گئے

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنان ڈنڈنے اٹھائے، پی ٹی آئی کے جھنڈے گلے میں لٹکائے بنی گالہ کے باہر موجود ہیں شرکاء عمران تیرے جانثار بے شمار کے نعرے لگا رہے ہیں

    تحریک انصاف خود کو سیاسی جماعت کہتی ہے اور جب ماضی میں تحریک لبیک اور جے یو آئی کے ڈنڈا بردار اسلام آباد میں پہنچے تھے جو سیکورٹی پر مامور تھے تو تحریک انصاف نے ان پر پابندی کے حوالہ سے بات کی تھی اور کہا تھا کہ کسی ڈنڈا بردار فورس کو برداشت نہیں کریں گے، اب تحریک انصاف کی خود ڈنڈا بردار فورس سامنے آئی ہے، امید ہے موجودہ وفاقی حکومت اس پر ایکشن لے گی اور ڈنڈا بردار فورس کے خلاف فوری کاروائی کرے گی

    واضح رہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے، شہباز گل کی گرفتاری کے بعد عمران خان نے تحریک انصاف کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ہے،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کیا گیا ہے ، شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے،

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش