Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • عمران خان کی کال پر کارکنوں کا لاہور سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

    عمران خان کی کال پر کارکنوں کا لاہور سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

    اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پرتحریک انصاف کےکارکنوں کی جانب سےلاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی ، کوئٹہ، گجرات، گوجرانوالہ، پشاور اوردیگر شہروں میں احتجاج کیا گیا، گجرات میں کارکنوں نے چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا۔

    تحریک انصاف کراچی کے کارکنان کا نرسری پر احتجاج، شارع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ کارکنان کی بڑی تعداد احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچ گئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ کارکنان نے پنجاب اسمبلی میں وزاعلی کے انتخاب کے معاملے پر خوب نعرے بازی کی۔

    احتجاج میں تحریک کے اراکین اسمبلی اور مقامی قیادت بھی شریک ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت ملنے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

    قبل ازیں پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا خط و و اقدام سامنے آتے ہی پاکستان مسلم لیگ ق کےعہدیداران و کارکنان پارٹی قائد چودھری شجاعت کےخلاف سراپا احتجاج ہیں مسلم لیگ ق راولپنڈی کے عہدیدران نے پارٹی سیکریٹریٹ راولپنڈی میں لگی چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر احتجاجاً اتار دیں تھیں –

    عہدیداران و کارکنان نے چودھری شجاعت کی تصاویر اتار کر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اظہار یکجہتی کیا اور ان کے حق میں نعرہ بازی کی-

  • عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں،مریم نواز

    عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں،مریم نواز

    عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں،مریم نواز
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ غلامی سے آزادی کا بھاشن دینے والا اپنے ارکان کو غلاموں سے بھی بدتر سمجھتا ہے،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا رہا آج اسی کیلئے ووٹ مانگ رہا ہے، اسی کو 12 کروڑ کے صوبے کا مالک بنانے کو تیار ہے، پنجاب منی گالہ نہیں جسے آپ کبھی بزدار،کبھی گوگی، پنکی اوراس کے بیٹوں کے حوالے کر دیں، عظیم قوم بنانے کے دعویدار کے پاس وزارت اعلیٰ کا اپنا امیدوار تک نہیں ،پنجاب کی خدمت کرنا اور پنجاب کو ٹھیکے پر دینے میں فرق ہے 2018میں پنجاب کے عوام نے نواز شریف کو مینڈیٹ دیا تھا،یہ جیتے جاگتے عوام کا صوبہ ہے، فتنہ خان کی اے ٹی ایم نہیں،

    وفاقی وزیر ، ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان ملک کے تمام اداروں پر اپنا قبضہ چاہتے ہیں، 2018 کے انتخابات کے بعد ہر الیکشن میں عمران خان نے ہارس ٹریڈ نگ کی،عمران خان بتائیں وہ کس منہ سے جمہوریت کا دعویدار ہونے کی بات کرتاہے،بطور وزیراعظم آپ خود آئین شکن ہے، آج پنجاب میں ووٹ چوروں اور جمہوریت کے پاسداروں کا مقابلہ ہے ،خان صاحب آپ لاہور میں 7دن قیام کریں،دیکھیں گے یہ شہر کس کا ساتھ ہے،تحریک انصاف کے صدر،ڈپٹی اسپیکراوراسپیکر آئین شکن ہے ان لوگوں نے ارکان کو بھیڑاوربکریاں سمجھا ہوا ہے ہم عمران خان کے ہر بہروپ اور دھوکہ کو بے نقاب کرتے رہیں گے،دوسروں کو لوٹا کہنے والے عمران خان خود ہارس ٹریڈنگ کے ماہر ہیں، عمران خان کا سیاسی رویہ منافقانہ طرز کا ہے،الیکشن کمیشن واضح کر ے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے میں اور کتنی تاخیر ہے،عمرا ن خان جسے سب سے بڑا ڈاکو کہتے تھے آج اسی کو امیدوار نامزد کر دیا ہے،

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    قبل ازیں سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان وزیر اعلیٰ کے انتخاب سے قبل پرویز الٰہی کو پنجاب کا سب بڑا ڈاکو کہنے پران سے معافی مانگیںعمران خان اگر پرویز الٰہی سے معافی نہیں مانگتے تو قوم سے ضرور معافی مانگی بنی گالا میں فرح گوگی کے ذریعے جو کرپشن کی گئی ان پیسوں سے ووٹ خریدے جا رہے ہیں ۔ فرح گوگی کی رشوت کے مال سے لوگوں کا ایمان بھیچنے کے لیے بولیاں لگائی جا رہی ہیں

    واضح رہے کہ پنجاب میں وزیراعلیٰ کے الیکشن آج ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی کے امیدوار چوھدری پرویز الہیٰ ہیں جبکہ ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز ہیں، پنجاب کے وزیراعلیٰ کے الیکشن آئندہ ملکی سیاست کا تعین کریں گے ،آصف زرداری، بلاول زرداری بھی لاہور میں ہیں اور گزشتہ دو روز سے آصف زرداری متحرک ہیں، پنجاب میں ملاقاتیں کر رہے ہیں، حکومت و اپوزیشن دونوں اپنے اپنے اراکین سے اتنے خوفزدہ تھے کہ انہیں ہوٹلوں میں رکھا گیا تھا اور اپنی نگرانی میں سب کو اجلاس میں لایا گیا ،پنجاب میں پارٹیوں کا اپنے اراکین پر سے اعتماد اٹھ چکا ہے

  • موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے،عمران خان

    موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان ان کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پنجاب میں ضمنی الیکشن کروایا انہیں سزا دینی چاہیے۔لاہور کے لبرٹی چوک میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو ہرانے کا ہر حربہ استعمال کیا گیا۔

    عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کو بتایا کہ سینیٹ الیکشن میں 30 سالوں سے پیسہ چلتا ہے، عدالت نے رولنگ دی کہ ویری فائی ایبل ووٹ ہونا چاہیے۔ جتنا پیسہ پنجاب کے ضمنی الیکشن میں چلا، اس کی ماضی میں تاریخ نہیں ملتی۔ہم انتظامیہ اور ریاستی مشینری کیخلاف لڑ رہے ہیں،ہم الیکشن کمیشن کے خلاف بھی لڑ رہے ہیں،ڈسکہ ضمنی الیکشن میں20پولنگ اسٹیشنز پر بے ضابطگیاں ہوئیں،چیف الیکشن کمشنر نے پورے حلقے میں دوبارہ الیکشن کرایا،ضمنی الیکشن میں صرف 12پارٹیوں کیخلاف نہیں لڑے،ہم نے سرکاری مشینری اور الیکشن کمیشن کےخلاف بھی الیکشن لڑے،تحریک انصاف 8دفعہ الیکشن کمیشن گئی لیکن اس نے ہمارے خلاف فیصلہ دیا.

    عمران خان نے کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے،خفیہ ووٹ کے خلاف الیکشن کمیشن نے فیصلہ نہیں دیا،سینیٹ الیکشن میں خرید وفروخت کیخلاف ہم سپریم کورٹ گئے،الیکشن میں ہر قسم کی دھاندلی گئی الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی مدد کی،پولیس نے ایف آئی آر کاٹیں لوگوں کو ڈرایا دھمکایا گیا،ای وی ایم مشین سے دھاندلی کے130طریقے ختم ہو جاتے ہیں،ہماری حکومت نے پورا زور لگایا کہ کسی طرح ای وی مشین آجائیں،پی ڈی ایم اور دیگر جماعتوں نے ای وی ایم کی مخالفت کردی،چیف الیکشن کمشنر ای وی ایم کے خلاف تھے،سکندر سلطان راجہ جیسا بد دیانت شخص زندگی میں نہیں دیکھا،یہ لوگ 2دن سے ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں،زرداری،فضل الرحمان اور شہبازشریف پیسہ چلانے کی کوشش کررہے ہیں،اگر انہوں نے عوام کا مینڈیٹ چوری کیا تو میں ذمہ دار نہیں کہ کیا ہوگا،

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے دعویٰ کیا ہے کہ آج چیئرمین عمران خان کی سربراہی میں ہونے والے پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں 186 ارکان شریک ہوئے۔اس حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ ‏لاہور کے مقامی ہوٹل میں پی ٹی آئی اور ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں 186 اراکین شریک ہوئے۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں چوہدری پرویز الہیٰ کو 188 ارکان اسمبلی سے زیادہ ووٹ ملیں گے.

  • سپریم کورٹ نے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے:شاہ محمود قریشی

    سپریم کورٹ نے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے:شاہ محمود قریشی

    لاہور:پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کا انتخاب پرسپریم کورٹ کی نظر ہے، ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پروقار اور اچھی تقریب ہوئی۔

    پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کل پرویز الہی واضح اکثریت سے وزیر اعلی منتخب ہوںگے،

    ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے لوگوں کی شمولیت جمہوری طرز عمل تھا، امید کرتا ہوں حمزہ شہباز نے جو سپریم کورٹ کو یقین دہانی کروائی کہ صاف شفاف الیکشن ہو گے، اس پر قائم رہیں۔

    انہوں نے کہا کہ الیکشن پر عوام اپنا فیصلہ دے چکی ہے اور پنجاب کے لوگوں نے عمران خان کے بیانئے کی تائید کی ہے۔

    پیپلز پارٹی کی لاہور میں "آصف علی زرداری زندہ باد ریلی”

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن میں ٹرن آئوٹ پچاس فیصد رہا، عمران خان کے کہنے پر ووٹر گھر سے نکلا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پہلے مشکلات تھیں مگر پنجاب حکومت نے آسانیاں پیدا نہیں کیں، ہماری حکومت کو سازش مداخلت سے رخصت کیا گیا لیکن جمہوری راستہ اپنا کر دوبارہ عوامی ووٹ سے آئے۔

    پی ٹی آَئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ امید کرتا ہوں کل کا اجلاس اسی انداز سے ہو گا جو سپریم کورٹ میں یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کی ذمہ داری ہے کسی ممبر کے راستے میں رکاوٹ نہ بنے، مریم نواز ہار تسلیم کرتی ہیں تو آصف علئ زرداری نوٹوں کے تھیلوں سے ضمیر خرید رہے ہیں، لوگوں نے لوٹوں کو مسترد کر دیا، قانونی و سیاسی فیصلوں کو سامنے رکھتے ہوئے سب اپنی پارٹی کو ووٹ دیں گے۔

    میں نےحکومت پاکستان کوکہا ہےکہ عمران خان کوایک ایک مقدمےمیں گرفتارکرو:فضل…

    انہوں نے کہا کہ ہماری تعداد پوری ہے اور عمران خان نئے ممبران سے ملاقات کریں گے، سپریم کورٹ نے الیکشن اور نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا شیڈول دیا ہے۔

    شاہ محمود کا کہنا تھا کہ امیدواروں کی قومی اسمبلی میں بولی لگی، گل غپاڑے سے اجلاس ملتوی کروانا اب ممکن نہیں ہو گا، لیکن جو مینڈیٹ سے منحرف ہو گا وہ اپنی سیاسی موت مرے گا۔

  • ‏میں نےحکومت پاکستان کوکہا ہےکہ عمران خان کوایک ایک مقدمےمیں گرفتارکرو:فضل الرحمان

    ‏میں نےحکومت پاکستان کوکہا ہےکہ عمران خان کوایک ایک مقدمےمیں گرفتارکرو:فضل الرحمان

    بنوں :‏میں نےحکومت پاکستان کوکہا ہےکہ عمران خان کوایک ایک مقدمےمیں گرفتارکرو:ان خیالات کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم زمین اتنی گرم کر دیں گے کہ آپ پاؤں نہیں رکھ سکیں گے۔

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن نےبنوں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ عمران خان اپنی حد میں رہیں ابھی جمعیت والے زندہ ہیں، دوسری طرف مولانا فضل الرحمن نے عوام الناس سے اپیل کی کہ شہری عمران خان کا ساتھ نہ دیں بلکہ میدان میں آکر ملک کی وفادار قوتوں کا ساتھ دیں۔

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ’وزیر اعظم شہباز شریف غیر ضروری شرافت دکھا رہے ہیں، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو جگائیں اور انہیں حرکت میں لائیں ابھی بہت کیسز پڑے ہیں‘۔

    مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عمران خان کو آرام سے ایک لمحہ بھی نہیں گزارنے دیں گے، ہمیں ان کے آقاؤں کا اور ان کی ڈوریں ہلانے والوں کا پتا ہے، عمران خان کو اقتدار سے اتارنا پاکستان سے وفاداری ہے، تم اگر اقتدار میں آنے کی خواہش رکھتے ہو تو کبھی پوری نہیں ہوگی۔

    مولانا فضل الرحمٰن نے مزید کہا کہ حکومت کو آئی ایم ایف شرائط میں رکاوٹ ڈالنی چاہیے تھی، کرب کا شکار ہوں کہ کس طرح عام آدمی کو ریلیف دے سکیں۔

  • عمران خان آج  پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں لاہور پہنچیں گے

    عمران خان آج پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں لاہور پہنچیں گے

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں آج لاہور پہنچیں گے۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق عمران خان کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس آج لاہور میں ہوگا اور سابق وزیر اعظم پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کے ارکان اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

    بلدیاتی انتخابات ملتوی،پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

    دوسری جانب پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کیلئے حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے ارکان اسمبلی کو ہوٹلوں میں ٹھہرایا ہے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے 160 سے زائد ارکان اسمبلی مال روڈ پر واقع ہوٹل پہنچ گئے ہیں جبکہ دیگر ارکان پنجاب اسمبلی بھی آج ہوٹل پہنچ جائیں گے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے مشترکہ اجلاس میں پی ٹی آئی اور ق لیگ کے ارکان کی حتمی تعداد سامنے آئے گی پی ٹی آئی کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سبطین خان کا کہنا ہے کہ ہمارے ارکان اسمبلی کی تعداد 187 ہے۔

    راجن پور: تحقیقات میں غیر ملکی خاتون کے ساتھ زیادتی ثابت نہ ہوسکی

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر 22 جولائی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا اور پی ٹی آئی کی جانب سے پرویز الٰہی اور ن لیگ کے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

  • عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ

    عمران خان کا وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب ضمنی انتخابات میں کامیابی اور ارکان اسمبلی کی خرید و فروخت کے پیشِ نظر وزارت اعلیٰ کا الیکشن خود مانیٹر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
    چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرِ صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں اراکین پنجاب اسمبلی کی خرید و فروخت کی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا گیا اور تفصیلات پیش کی گئیں۔

     

     

    قائم مقام چیئرمین اور ڈی جی نیب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش

    اجلاس میں عمران خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کی خود مانیٹرنگ اور دیگر مصروفیات ترک کر کے لاہور کا محاذ سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم کل لاہور کا دورہ کریں گے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن سے پہلے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

     

    ارکان اسمبلی کو50:50 کروڑ روپے کی پیشکش کی جارہی ہے:عمران خان

     

    اجلاس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ چور اور ڈاکو بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہے، عوام کے سمندر کا یہ مقابلہ نہیں کر سکیں گے، پنجاب کی عوام میرے ساتھ کھڑی ہے۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ آصف زرداری لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خریدتے ہیں،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ آج لاہور میں سندھ ہاؤس اسلام آباد کی ہارس ٹریڈنگ کے منظر دوبارہ دیکھے جارہے ہیں، ارکان اسمبلی کو 50 کروڑ روپے کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ اس سب سے پیچھے اصل کردار آصف زرداری ہیں جو اپنی کرپشن پر این آر او لیتے ہیں اور لوٹی ہوئی دولت سے لوگوں کو خریدتے ہیں۔ انہیں جیل بھیجا جانا چاہیے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ صرف ہماری جمہوریت پر ہی نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کی اخلاقی قدروں پر بھی حملہ ہے۔

    عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ نے ایکشن لیا ہوتا اور وفاداریاں بدلنے والوں پر تاحیات پابندی لگائی گئی ہوتی تو اس سے خرید و فروخت کی روک تھام ہوسکتی تھی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ کیا امریکی سازش کے سوہلت کاروں کو احساس نہیں کہ قوم کو کتنا نقصان ہو رہا ہے؟

  • مہنگائی جو عمران خان کی حکومت کا ردعمل ہے ہم نے بھگتا ہے،خواجہ سعد رفیق

    مہنگائی جو عمران خان کی حکومت کا ردعمل ہے ہم نے بھگتا ہے،خواجہ سعد رفیق

    لاہور: وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوا بازہ اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم پوچھتے ہیں اسے کب تک لاڈلا رکھا جائے گا الیکشن کمیشن کیوں نہیں فیصلہ سنا رہا فارن فنڈنگ کا؟-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ریلوے اور ہوا بازی اور مسلم لیگ ن کے سینئیر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ڈی ایم اجلاس سے قبل ماڈل ٹاون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے سیلاب آنے کا کہا جا رہا ہے یہ پی ٹی آئی کی سیٹیں تھیں جن میں سے 5 ہم نے جتیں ہیں مسلم لیگ ن ووٹ بینک برقرار رہا ہے ووٹرز کو ٹھیک طرح جوڑ نہیں سکے-

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مہنگائی جو عمران خان کی حکومت کا ردعمل ہے ہم نے بھگتا ہے ہمارے کپڑے بھی اس وجہ سے میلے ہوئے ہیں سیاست دانوں کی کھال بہت موٹی ہوتی ہے عمران خان کے فتنے کو انجام تک پہنچائیں گے-

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پنجاب حکومت کے لیے فائٹ بیک کریں گے ہم پوچھتے ہیں اسے کب تک لاڈلا رکھا جائے گا الیکشن کمیشن کیوں نہیں فیصلہ سنا رہا فارن فنڈنگ کا؟ پارٹی سے کہوں گا کہ بولیں بات کریں ہمیں بھی اب بولنے دیں بات کرنے دیں ایسا نہیں ہو سکتا کہ وزارت کی وجہ سے ہم چپ بیٹھے رہیں-

    انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمیں کہا گیا کہ قیمتیں بڑھائیں, دوسری طرف الیکشن میں دھکیل دیا گیا میں نہیں سمجھتا کہ الیکشن میں انہیں کوئی مدد ملی ہو اس کا تو کوئی کاروبار نہیں اس کو کون پیسے دیتا ہے یہ انصاف کی کون سی قسم ہے, اداروں کو بھی فیصلہ کرنا ہوگا سیٹیں اس کی تھیں امیدواروں کا مسئلہ تھا-

  • الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے

    الیکشن کمیشن نے عمران خان کے الزامات مسترد کر دیئے

    الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے لگائےگئے الزامات مسترد کر دیے۔

    چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں،فی الفورالیکشن کرائے جائیں،عمران خان

    ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ عمران خان کے لگائے تمام الزامات یکسر مسترد کرتے ہیں، عمران خان کے ان تمام الزامات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ترجمان کا کہنا ہےکہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض ادا کرتا رہے گا۔

    خیال رہےکہ عوام سے اپنے خطاب میں عمران خان نے الزام لگایا تھا کہ ہمیں پنجاب کے ضمنی الیکشن ہرانےکے لیے تمام حربے استعمال کیےگئے، اس الیکشن کمشنرکے نیچے صاف اور شفاف الیکشن نہیں ہوسکتے، چیف الیکشن کمشنر فوری استعفیٰ دیں ہمیں ان پر اعتماد نہیں۔

     

    این اے 245 کا ضمنی الیکشن،فاروق ستار بھی میدان میں آگئے

     

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں جیسا الیکشن کرایا ایسے ہی الیکشن کرانے ہیں تو بحران بڑھےگا، سپریم کورٹ کا حکم تھا ریاستی مشینری کی مداخلت نہیں ہوگی، انہوں نے ایف آئی آر کاٹیں، ریاستی مشینری استعمال کی، سب سے زیادہ افسوس چیف الیکشن کمشنرپر ہے جس نے بد دیانتی کی اور ن لیگ کو جتوانے کی پوری کوشش کی۔

  • چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں،فی الفورالیکشن کرائے جائیں،عمران خان

    چیف الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں،فی الفورالیکشن کرائے جائیں،عمران خان

    چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتاہوں،جس تعداد میں خواتین اور نوجوان نکلے میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں،خواتین کو بھی ضمنی انتخابات میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے پر مبارکباد دیتاہوں،یہ آج میرے اور ملک کے لیے ایک اچھی بات ہے،کبھی بھی قوم نظریے کے بغیر نہیں بنتی،ایک بیرونی سازش کے تحت ہم پر امپورٹڈ حکو مت مسلط کی گئی،ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہیں.

    عمران خان کا کہنا تھا کہ آج ہم ایک قوم بننے جارہے ہیں،جب ہم ایک قوم بنیں گے تو تمام مسائل حل ہوجائیں گے،قوم نے بتا دیا کہ ہم کسی اور کی غلامی کیلئے تیار نہیں ہیں،میں پہلی بار اس قوم میں بیداری دیکھ رہا ہوں ،اشرافیہ نے لندن میں جائیداد خریدی ہوئی ہے،ملک سے محبت کرنے والے سیاستدان علاج،شاپنگ اور عید بیرون ملک کرتےہیں،ایک سیاسی بحران پیدا کیا گیا،کورونا کے باوجود ہم نے ریکارڈ روزگار دیا تھا،ہمارے دور کے آخری2 سالوں میں ملک کی گروتھ اور ایکسپورٹ بڑھی تھیں،زراعت بھی صحیح راستے پر تھی.

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ کسانوں کو ہم نے پیسے دلوائے،ہمارے دور میں سب سے زیادہ ملک میں ڈالرز آرہے تھے،دوسالوں میں 75فیصد ہماری ایکسپورٹس بڑھی تھیں،دوسالوں میں 75فیصد ہماری ایکسپورٹس بڑھی تھیں،سازش کر کے ہماری حکومت گرائی گئی،ہم گھر بنانے کیلئے سود کے بغیر قرضے دے رہے تھے ،آتے ہی انہوں نے اپنے کرپشن کیسز معاف کروائے،ہماری حکومت کے دورمیں مصنوعی سیاسی بحران پیدا کیاگیا،آج جو معاشی بحران ہے اس کی وجہ سیاسی بحران ہے جوانہوں نے پیدا کیا،تمام مسائل کا ایک ہی حل ہے کہ صاف اور شفاف الیکشن کرائے جائیں،پاکستان میں بحران کا واحد حل فی الفور شفاف انتخابات کرانا ہے.

    چیف الیکشن کمشنر میں اہلیت نہیں ،انہوں نے ن لیگ کو جتوانے کیلئے پوری کوشش کی ،کھلے عام پیسے دیتے ہوئے تصویریں آئیں،الیکشن کمیشن کے تمام فیصلے تحریک انصاف کیخلاف آتے تھے،قوم اپنی آزادی کے لئے باہر نکلی ہے الیکشن کے علاوہ اب کوئی راستہ نہیں ہے ،عوام کو فیصلہ کرنے دیں شفاف الیکشن اس الیکشن کمیشن کے زیر انتظام نہیں ہو سکتے ،الیکشن کمشنر استعفیٰ دیں، ہمیں اس پر اعتماد نہیں ہے.

    عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پنجاب کے ضمنی الیکشن کے نتائج اور آئندہ کے لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے قوم کو ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی.اجلاس میں ضمنی الیکشن میں کی جانیوالی دھاندلی کے واقعات کا بھی جائزہ لیا گیا.

    میڈیا کی آزادی سے متعلق عمران خان کے بیان کو پی ایف یو جے نے حقائق کے منافی قرار دے دیا

    عمران خان نے کہا کہ قوم جاگ اٹھی ہے،پوری ٹیم نے پنجاب الیکشن میں بھرپور محنت کی، پوری ٹیم مبارک باد کی مستحق ہے، نوجوانوں نے دھاندلی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ عوام نے پہلے کی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کردیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف سازش کا جواب عوام نے اپنے ووٹوں سے دیا ہے۔ضمنی الیکشن کے نتائج نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا،

    لانگ مارچ، جلاؤ گھیراؤ کیس: عمران خان کی 5 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری منظورhttps://login.baaghitv.com/torr-phorr-case-ik-ki-5-cases-me-zamanat-qabl-az-girftari-manzur/

     

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی اپنا بیانیہ جارحانہ انداز سے جاری رکھے گی.اجلاس میں پولیس کی جانب سے پی تی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کی مزمت کی گئی.