Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • عفت عمر کو تحریک انصاف کی جیت کا اعتراف کرنا پڑ گیا

    عفت عمر کو تحریک انصاف کی جیت کا اعتراف کرنا پڑ گیا

    اداکارہ و ماڈل عفت عمر جو کسی وقت میں پاکستان تحریک انصاف کے حق میں تھیں اب وہ پی ٹی آئی کے خلاف نظر آتی ہیں اسکی وجہ وہ یہ بتاتی ہیں کہ پی ٹی آئی کے سربراہ وہ نہیں ہیں جو وہ تقاریر میں خود کے بارے میں بتاتے رہے.عفت عمر کو عمران خان کی پالیسیوں اور یوٹرنز پر تنقید کی وجہ سے سوشل میڈیا پر آڑھے ہاتھوں لیا جاتا ہے. گزشتہ روز ہوئے ضمنی انتخابات ان کے نتائج نے سب کو حیران پریشان کر دیا پاکستان تحریک انصاف نے کلین سویپ کر دیا اس جیت پر عمران خان کے مخالفین نے جہاں ان کو مبارکباد دی وہیں عفت عمر جو ان کی اس وقت سخت ترین ناقد ہیں انہوں نے بھی ان کی جیت کا

    اعتراف کیا اور انہوں نے کہا کہ اکثریت کی جیت ہو گئی ہے.ا ن کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ عوامی رائے اہمیت کی حامل ہوتی ہے اور اگر اکثریت اس وقت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے تو پھر یہی کہوں گی کہ اکثریت کی جیت ہو گئی ہے. یاد رہے کہ عفت عمر نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا ہے ان کا کہنا ہےکہ جس طرح کے ڈرامے بن رہے ہیں یا کام ہو رہا ہے وہ نہیں کر سکتیں.عفت عمر حال ہی میں فلم لندن نہیں‌ جائونگا میں کبری خان کی ماں کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئی ہیں.انہوں نے اداکاری کو مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان کرنے کے بعد اپنا فوکس سیاسی تبصروں پر کر دیا ہے چند روز پہلے وہ تجزیہ کار کے طور پر معروف اینکر عاصمہ شیرازی کے پروگرا م میں‌شرکت کرتی بھی دکھائی دیں.

  • شان شاہد کی عمران خان کو ضمنی انتخابات جیتنے کی مبارکباد

    شان شاہد کی عمران خان کو ضمنی انتخابات جیتنے کی مبارکباد

    لالی وڈ اداکار شان شاہد جو کہ پی ٹی آئی اور عمران خان کے بہت بڑے حمایتی ہیں ، ہر وقت ان کی سپورٹ میں نظر آتے ہیں انہوں نے عمرا ن خان کو ضمنی انتخابات میں واضح برتری حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔ اداکار نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی تصویر لگا کر لکھا ہے کہ ” قوم آپ پر یقین رکھتی ہے امید ہے کہ اب بہتر پاکستان بنے گا“ ۔ یاد رہے کہ جب عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آئی اور عدم اعتماد کا ووٹ کاسٹ ہوا تھا شان شاہد تب سراپا احتجاج تھے کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔ شان شاہدنے ہمیشہ اپنے مداحوں کو عمران خان کے حق میں کھڑا رہنے کی

    تلقین کی ہے وہ تقریبا روزانہ کی بنیادوں پر عمران خان کے حق میں ٹویٹس کرتے ہیں۔شان شاہد نے کچھ عرصہ قبل عمران خان کاایک انٹرویو کیا تھا جو بہت وائرل ہوا تھا اُس وقت جب عمران خان نے کہا تھا شان کے انٹرویو کی لائٹنگ ٹھیک نہیں تھی۔شان شاہد عمران خان کی ضمنی انتخابات میں واضح برتری پر خاصے خوش ہیں۔شان شاہد کے ساتھ ساتھ عمران خان اور تحریک انصاف کے حامی اینکرزبھی ضمنی انتخابات میں کلین سویپ پر جشن منا رہے ہیں۔عمران خان جب سے ڈی سیٹ ہوئے تھے وہ تب سے عوام کا خون گرمانے کےلئے جلسے جلوس کررہے تھے وہ کسی حد تک اس میں کامیاب بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

  • اتحادیوں اور کارکنوں کا مشکور ہوں،عمران خان،،پی ٹی آئی کا جشن،11 جماعتی اتحاد کو شکست دی،شاہ محمود

    اتحادیوں اور کارکنوں کا مشکور ہوں،عمران خان،،پی ٹی آئی کا جشن،11 جماعتی اتحاد کو شکست دی،شاہ محمود

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی وکٹری اسپیچ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں ۔پی ٹی ائی کے رہنما حماد اظہر نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی اور بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کچھ دیر میں آپ سے خطاب کریں گے.


    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے اتحادیوں پی ایمایل کیو،ایم ڈبلیو ایم، اور سنی اتحاد کونسل کا شکریہ ادا کیا ،اپنے پیغام میں عمران خان نے کہا میں سب سے پہلے اپنے ورکرز اور پنجاب کے ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے نا صرف مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو شکست دی بلکہ ریاستی مشینری اور خاص طورپر پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے اور جانبدار الیکشن کمشن کو بھی شکست دی،عمران خان نے اپنے ٹویتر پر پوستر بھی شیئر کیا جس پر لکھا تھا کہ بس نام رہے گا اللہ کا.

    ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے سینئر رہنماؤں سے وکٹری اسپیچ پر مشاورت کی۔ عمران خان خطاب میں پنجاب کے لوگوں کا شکریہ ادا کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان خطاب میں آئندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے، عمران خان ایک بار پھر حکومت سے عام انتخابات کا مطالبہ کریں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عوام نے 11 جماعتوں کے اتحاد کو شکست دی۔ پی پی 217 میں صاحبزادے زین قریشی کی فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف 11 جماعتوں کا اتحاد بنا تھا۔انہوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں من پسند نتائج کے لیے چن چن کر افسران تعینات کیے گئے تھے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ نتائج نے ثابت کردیا کہ عوام جب فیصلہ کرلیں تو کوئی طاقت ان کے سامنے نہیں ٹہر سکتی۔انہوں نے پیپلز پارٹی پر تنقید کی اور کہا کہ پی پی پہلے عوام کی طاقت کی قائل تھی لیکن اب اس نے نظریہ ضرورت اپنا لیا ہے۔شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ بلاول بھٹو زرداری اور اُن کے والد آصف علی زرداری نے اپنی سیاست کے لیے ذوالفقار علی بھٹو کا نظریہ دفن کردیا۔

    اُن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لیے بھیک مانگ رہی ہے جبکہ عمران خان ان سب کے لیے اکیلا ہی کافی ہے۔

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر ان کے بیٹے زین قریشی کی جیت کی خوشی میں کارکنوں نے جشن منایا۔اس موقع پر زین حسین قریشی کا کہنا تھا کہ یہ عمران خان کے بیانیہ کی جیت ہے، ٹرن آؤٹ بہت اچھا رہا جو تقریبا 42 فیصد تھا۔

    زین قریشی نے کہا کہ حکومت اور ان کے اہلکاروں نے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائیں، علی حیدر گیلانی سیکیورٹی پروٹوکول میں پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کرتے رہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ویڈیوثبوت کے ساتھ ریٹرننگ آفیسر کو کارروائی کے لیے درخواست دوں گا۔

  • ضمنی الیکشن میں اب تک  12 افراد کو گرفتار کیا گیا، ڈی آئی جی  آپریشنز لاہور

    ضمنی الیکشن میں اب تک 12 افراد کو گرفتار کیا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

    لاہور:ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں اب تک 12 افراد کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

    ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ ٹاؤن شپ میں ایک مشکوک گاڑی کی چیکنگ کے دوران دوران پستول اور گولیاں ملنے پر پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا، ستوکتلہ میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 3 افراد سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔

    ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق کوٹ لکھپت ، نصیر آباد اور نشتر کالونی میں چار افراد سے اسلحہ برآمد ہوا ہے ۔

    اس سے پہلے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یہ الکیشن بہت اہم ہیں اور پی ٹی آئی سپورٹر کو تاکید کی تھی کہ وہ باہر نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں

     

    فوج کےجوان پولنگ کےدوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئےذمہ داریاں نبھائیں گے:آئی ایس پی آر

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے آج الیکشن کے حوالے سے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج کا دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا اہم دن ہے۔انہوں نے کہا کہ سب باہر نکلیں اور عمران خان کے امیدوار کو ووٹ دیں، آج تخت لاہور کا فیصلہ ہونا ہے۔

    سابق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جو لوگ ہم پر مسلط کیے گئے اور جن کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہوا اور جن لوگوں کی وجہ سے مہنگائی کا سامنا کرنا پڑا ان لوگوں سے صرف ووٹ کے ذریعے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

     

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ صرف 2 گھنٹے رہ گئے ہیں، عوام ووٹ دینے کیلئے باہر نکلیں، عمران خان نے بہت محنت کی ہے، عمران خان کے امیدوار انکو کامیاب کروائیں۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ پولنگ جاری ہے، صبح 8 بجے شروع ہونے والا ووٹنگ کا عمل بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

    20 صوبائی حلقوں میں 175 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے، آج کے ضمنی انتخابات ن لیگ اور تحریکِ انصاف کی مقبولیت کا امتحان بھی ہیں۔

     

    ووٹ ڈالتے ہوئے گزشتہ دور میں تبدیلی کےنام پر برپا کی گئی تباہی کےبارے ضرور سوچئےگا،وزیر اعظم

    پنجاب کی پگ کا فیصلہ آج ہو جائے گا، مسلم لیگ ن کو حمزہ شہباز کی وزارتِ اعلیٰ برقرار رکھنے کے لیے مزید 9 نشستوں کی ضرورت ہے، جبکہ پی ٹی آئی مزید 13 نشستوں کی خواہش مند ہے.

  • ریحام خان تیسری شادی کس سے کرنے جارہی ہیں؟خبریں وائرل ہونا شروع ہوگئیں

    ریحام خان تیسری شادی کس سے کرنے جارہی ہیں؟خبریں وائرل ہونا شروع ہوگئیں

    اسلام آباد:ریحام خان تیسری شادی کس سے کرنے جارہی ہیں؟خبریں وائرل ہونا شروع ہوگئیں ،اطلاعات کے مطابق ریحام خان کا میڈیا میں طویل کیریئر رہا ہے، انہوں نے بی بی سی کے ساتھ کام کرنا شروع کیا اور بعد میں پاکستان چلی گئیں جہاں وہ ایک معروف نیوز اینکر بن گئیں۔

    ریحام خان پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے شادی کے بعد ایک مشہور خاتون بن گئیں، یہ دونوں کی دوسری شادی تھی جو ایک سال سے کم عرصے میں ختم ہوئی۔

    ریحام خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کی جس میں ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ دوبارہ شادی کرنے کے بارے میں سوچیں گی؟جس پر انہوں نے کہا کہ خاندان کے ایک فرد نے میرا ہاتھ دیکھا اور کہا کہ درحقیقت میں تیسری شادی کرکے رہوں‌ گی۔

    انہوں نے ایک قصہ سنایا کہ میرے بھانجے اپنی شادی کے لئے رضا مند نہیں تھے تو ان کے والد نے ان سے کہا کہ خدا کے لئے شادی کر لو ورنہ تمھاری خالہ تیسری شادی کرلیں گی جس پر انہوں نے کہا کہ اب تو میں ضرور کروں گی۔

    ریحام کی پیدائش ایک پاکستانی ڈاکٹر نیئر رمضان کے گھر ہوئی۔ ان کا تعلق سواتی قبیلے کی ذیلی شاخ لغمانی قبیلے سے ہے اور یہ نسلا پشتون ہیں۔ یہ چار زبانیں روانی سے بول سکتی ہیں ، جس میں شامل ہے انگریزی، اردو، پشتو اور ان کی آبائی زبان ہندکو۔ ان کے خاندان کا تعلق بفہ کے علاقے سے ہے جو مانسہرہ ، خیبر پختونخوا سے پندرہ کلومیٹر مغرب میں واقع ہے۔ ان کے والدین 1960 کے اواخر میں لیبیا چلے گئے تھے جہاں 1973 میں اجداییا میں ریحام کی ولادت ہوئی۔ ان کا ایک بھائی اور بہن ہے۔

    ریحام عبدالحکیم خان کی بھانجی ہیں جو خیبر پختونخوا صوبے کے گورنر رہے ہیں اور پشاور ہائی کورٹ کےچیف جسٹس بھی۔ ریحام نے جناح کالج برائے خواتین ، پشاور سے بی اے کیا ہے۔

    پہلی شادی اور طلاق
    ان کا پہلا نکاح 23 جولائی 1992ء کو ایبٹ آباد میں اعجاز ولد فضل الرحمان کے ساتھ ہوا۔ ان کے پہلے شوہر اعجاز رحمان ماہر نفسیات ہیں ، صحافت کے شعبہ میں آنے کی وجہ سے دونوں میں اختلافات پیدا ہوئے۔پندرہ سال کی شادی کے بعد طلاق ہوئی۔ اس شادی سے ریحام کے تین بچے ہیں ساحررحمان ، ردھا رحمان اور عنایہ رحمان ہیں جبکہ دوسری شادی سابق وزیراعظم عمران خان سے ہوئی تھی

  • 17 جولائی کا الیکشن نہیں جہاد ہے،عمران خان

    17 جولائی کا الیکشن نہیں جہاد ہے،عمران خان

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پی پی 168دائم مارکی آشیانہ روڈ پر جلسے سے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ جذبہ اور جنوں دونوں پی پی 168 میں نظرآرہی ہے۔ نواز اعوان اور ان کی ٹیم کو مبارک دیتا ہوں۔ آخری سروے کے مطابق آپ اس حلقے میں لوٹوں سے آگے نکل گئے ہیں ۔ پہلے 130 روپے ڈیزل بڑھایا پھر 35 روپے کم کی۔ بڑی دھاندلی کی کوشش کی جا رہی ہے

    الیکشن کمیشن نے ہائی کورٹ میں کہا 40 لاکھ لوگ مردہ ہو گئے۔ انہی اسی بار پر استعفی دے دینا چاہیے
    نوجوان ایک ایک پولنگ سٹیشن کا پہرہ دیں گے۔شرم کی بات ہے اس ملک میں الیکشن ایمانداری سے نہیں کروا سکتے۔ سینیٹ کے الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کا بیٹا رشوت دیتا پکڑا گیا مگر کچھ نہیں کیا گیا۔22کروڑ کی قوم ہے با شعور قوم ہے۔ گھر گھر جا کر اس کو 17 تاریخ کو شکت دیں گے اور حمزہ کو گھر بھیجیں گے۔ کرپشن سے قومیں تباہ ہو جاتی ہیں۔ کرپشن کی وجہ سے سری لنکا کا دیوالیہ نکل گیا ہے۔حمزہ نے کہا چوری ہوتی ہے تو ہونے دو۔ چوری اور کرپشن میں پھر کیا فرق ہے۔ مریم نے کہا میری لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں ۔اس نے جب یہ کہا تو اسے نہیں پتا تھا کہ سچ سامنے أ جائے گا۔جب پاناما کا انکشاف ہوا تو پتا چلا کہ مریم کے بھائی نے اسے مان لیا۔ سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز آپ دونوں میری نظر پر ہو ۔آپ نے بہت ظلم کیا آپ کو ہم کٹگہرے میں لائیں گے۔ جذبہ اور جنون دونوں مجھے پی ہی 168 میں نظر آرہا ہے۔ تازہ سروے کے مطابق نواز اعوان کی جیت ہو گی۔

    چیف الیکشن کمشنر کو مستعفی ہونا چاہیے۔الیکشن کمیشن نے تسلیم کیا ہے کہ 40 لاکھ ووٹرز کو ماردیا ہے۔ہم 22 کروڑ کی قوم ہیں بھیڑ بکریاں نہیں۔ وزیر اعظم کا بیٹا مفرور۔وزیراعلی انڈر ٹرائیل 4 گواہ مرچکے ہیں.حمزہ شہباز پر 16 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہے۔ مریم نواز سزایافتہ ہیں۔ انہوں نے کارکنوں کو کہا کہ جلدی پولنگ اسٹیشن پہنچنا ہے ۔پرسوں کا الیکشن نہیں جہاد ہے۔

    نواز اعوان نے پی پی 168 کا خوف توڑا ہے۔ دھاندلی کے باوجود ن لیگ کو شکست دیں گے۔ لاہور کے سی سی پی او اور آئی جی تم دونوں میری نظر میں ہو۔ 17 جولائی کو فتح کا جشن منائیں گے۔ حمزہ شہباز جائے گا تو ہم 17 جولائی کے بعد قانون کے کٹہرے میں لائیں گے.

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے جلسے سے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ مریم نواز کا پورا خاندان چور ہے۔ لوٹے منہ کے بل گریں گے ۔نوجوان عمران خان کے ساتھ ہیں۔ قوم کو امریکا کی غلامی قبول نیہں۔ عوام لوٹوں کو مسترد کریں گے۔ امریکہ نواز حکمران عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہے۔ن لیگ سب کو ساتھ ملا لے پھر بھی عوام ان کو شکست دیں گے۔ ضمنی انتخابات میں پی ٹی ائی کامیاب ہوگی۔

    آشیانہ روڈ پر منعقدہ جلسے سے عندلیب عباس نے خطاب کرتے ھوئے کہاکہ 17 جولائی کو عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے لوٹوں کو پھینٹا لگائیں گے۔ تمام سروے میں پی ٹی آئی سب سے آگے ہے پی ٹی آئی کی مقبولیت آسمان کو چھو رہی ہے۔ پی ٹی آئی جہاد کر رہی ہے ۔ الیکشن ڈے پر پی ٹی آئی کے کارکنان چوکنا رہیں گے۔

  • ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس:عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا آغاز

    ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس:عمران خان اور پی ٹی آئی قیادت کیخلاف آرٹیکل 6 کی کارروائی کا آغاز

    اسلام آباد: ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس میں عمران خان سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) قیادت کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا آغاز ہوگیا، وفاقی کابینہ نے تجاو یز کی تیاری کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔

    آرٹیکل 63 اے کی تشریح ،سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا

    وزیراعظم کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، وفاقی کابینہ نے ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دے دیا اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آئین کا تحفظ یقینی ہوا۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، کابینہ ارکان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کامیاب مذاکرات پر مبارک باد دی تو وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے کہا کہ اللہ کرے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری معاہدہ ہو، وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے فیصلوں کی بھی توثیق کی۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق حکومت کی بچھائی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا رہے ہیں، مسائل حل ہونے سے عوام کو ریلیف ملے گا۔

    اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ کابینہ نے تحریک عدم اعتماد سے متعلق سپریم کورٹ کے از خود نوٹس کیس کے تفصیلی فیصلے میں اٹھائے گئے نکات پر عمل درآمد، آرٹیکل 6 کی کارروائی سمیت مستقبل کے اقدامات کے بارے میں تجاویز کی تیاری کے لئے کابینہ کی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے سربراہ ہونگے، اتحادی جماعتوں کو بھی نمائندگی دی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اہم قرارداد منظور کی، سپریم کورٹ کے فیصلے سے ثابت ہو گیا ہے کہ سابق حکومت نے آئین شکنی کی، فیصلے کی روشنی میں کابینہ کی خصوصی کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کر کے کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کرے گی، کابینہ نے عالمی منڈی میں گندم کی گرتی ہوئی قیمت کے مطابق تین ملین ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دی، بندرگاہوں پر لگژری آئٹمز کی درآمد پر پابندی لگانے کے دو ہفتوں میں آنے والی لگژری اشیاء پر پانچ فیصد اور اس کے بعد آنے والی اشیاء پر 15 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی۔

     

  • ملک کی  75 سالہ تاریخ میں قوم اتنی بیدار نہیں تھی، عمران خان

    ملک کی 75 سالہ تاریخ میں قوم اتنی بیدار نہیں تھی، عمران خان

    ملک کی 75 سالہ تاریخ میں قوم اتنی بیدار نہیں تھی، عمران خان
    فیصل آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ، عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

    عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم یہ میچ جیت جائیں گے، میں ابھی سے آپ کو مبارکباد دیتا ہوں،اللہ نے میری قوم میں شعور پیدا کیا ہے،17تاریخ کو ایک جاگی ہوئی قوم ووٹ ڈالے گی،قوم جانتی ہے اس ملک میں بیرونی سازش ہوئی،30سال سے دو خاندان اس ملک کو لوٹ رہے تھے کرپشن کیسز ان کے دور میں بنے ہوئے تھے، آخری گیند تک ان چوروں کا مقابلہ کروں گا میں 1100 ارب روپے ان چوروں کوہضم کر نے نہیں دوں گا،80ہزار پاکستانی امریکہ کی جنگ میں مارے گئے آج بھی اس جنگ کی وجہ سے ہمارے لوگ شہید ہو رہے ہیں، ایک ٹیلی فون کا ل پر اس وقت کے سربراہ نے گھٹنے ٹیک دیئے،ہم کسی سے دشمنی نہیں ،سب سےاچھے تعلقات چاہتے ہیں ہم غلامی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے،آپ میری ٹیم اور میں آپ کا کپتان ہوں مقابلہ کرنا آتا ہے،

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    قبل ازیں گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں نمائندہ باغی ٹی وی ڈاکٹر غلام مصطفیٰ کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عزت دینے پر ڈیرہ غازی خان والوں کا شکر گزار ہوں، ڈی جی خان پنجاب کا سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ ہے، عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنایا تاکہ آپ لوگوں کی مدد کرسکے، میری کوشش تھی پسماندہ علاقے سے ایسا وزیراعلیٰ آئے جس کو غریب کا درد ہو، عثمان بزدار میں عاجزی تھی، شہباز شریف کی طرح شوبازی نہیں کرتا تھا، عثمان بزدار ڈرامے نہیں کرتا تھا، میرا چیلنج ہے جو کام بزدارنے کیا کبھی ڈی جی خان میں اتنا کام نہیں ہوا۔

    پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ امریکی انڈرسیکرٹری دھمکی دیتا ہے اگر عمران کونہ ہٹایا تو مشکلات آئیں گی، عدلیہ سے پوچھتا ہوں اس سے بڑی توہین 22 کروڑ لوگوں کی اور کیا ہوسکتی ہے، یہ عمران خان کو دھمکی نہیں بلکہ 22 کروڑ کی توہین ہے، مراسلے کو کابینہ اور نیشنل سکیورٹی کونسل، پارلیمنٹ کے سامنے رکھا، سپیکر نے سائفر چیف جسٹس کو بھجوایا، صدر مملکت نے مراسلہ چیف جسٹس کو انکوائری کے لیے بھجوایا، ہماری حکومت چلی گئی اور اس سے زیادہ میں کیا کرسکتا تھا؟۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے سوال پوچھتا ہوں، جب صدر مملکت نے چیف جسٹس کو مراسلہ بھیجا تھا تو کیا آپ کو انویسٹی گیشن نہیں کرنا چاہیے تھی، آپ نے رات کو 12 بجے عدالتیں کھول لیں، ملک کے وزیراعظم کو دھمکی دے کر ہٹا دیا گیا اور کچھ نہیں ہوا؟ محترم چیف جسٹس یہ تو پتا کراتے ڈونلڈ لو نے کس کو پیغام دیا؟ ڈونلڈ لو نے کس کو پیغام دیا،عمران کو ہٹاؤ، انویسٹی گیشن کرائیں؟ اگر انکوائری نہیں کرائیں گے تو آئندہ ہمارا کوئی بھی وزیراعظم امریکا کے آگے کھڑا نہیں ہوسکے گا، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ چیری بلاسم امریکا کے آگے کھڑا ہوگا، امریکا کو چیری بلاسم جیسے وزیراعظم چاہئیں، شہباز شریف تو پہلے ہی گھٹنوں پر گرا ہے کہ ہم بھکاری ہیں۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب گھرانوں کو 10 لاکھ کا ہیلتھ کارڈ دیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہیلتھ کارڈ دیئے گئے،یہ نوجوانوں کے مستقبل کا الیکشن ہے، یہ چور، ڈاکو اور امریکا کے بوٹ پالش کرنے والوں کو شکست دینے کا وقت ہے، یہ وقت امپورٹڈ حکومت کو شکست دینے کا ہے، نوجوان، بہنوں نے گھر، گھر جا کر لوگوں کو باہر نکالنا اور دھاندلی کو روکنا ہے، ہر پولنگ سٹیشن پر 10 دلیر نوجوان پہرہ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی خان والوں بتاؤ لوٹوں کو شکست دینے کے لیے تیار ہو، لوٹا ضمیر فروش ہوتا ہے، لوٹا غسل خانوں میں ہوتا ہے، ضمیر فروش، بکاؤ مال اپنے حلقے کے لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیںِ، شہباز شریف نے پیسے دے کر لوٹوں کو خریدا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نبی ﷺ نے کسی کو یہ نہیں کہا تھا کہ ہم بھکاری ہیں، ہم اپنے پیارے نبی ﷺ کے امتی ہیں، ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، کرپٹ دو خاندان 32 سال سے ملک کا پیسہ چوری کر کے خون چوس رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے۔عمران خان کی تقریرکے دوران ڈیزل، ڈیزل کے نعرے لگ گئے جس پر انہوں نے کہا کہ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہو، شہباز شریف ڈیزل کی قیمت کم کرو، آج دنیا میں پٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، ہماری حکومت میں 150 روپے لٹر اور آج 250 روپے تک ہے، تم سے تو مشرف بہتر تھا اس نے صرف تمہیں این آر او دے کرغلطی کی، آصف زرداری، نواز شریف پہلے ایک دوسرے کو چور اور آج دونوں اکٹھے ہیں، اتوار والے دن نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمان کی وکٹ بھی گراؤں گا

  • چیف الیکشن کمشنر اپنے آئینی کردار کے لئے کسی کو جواب دہ نہیں، ترجمان

    چیف الیکشن کمشنر اپنے آئینی کردار کے لئے کسی کو جواب دہ نہیں، ترجمان

    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر پر ترجمان الیکشن کمیشن نے ردعمل میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو اتنی فرصت نہیں ھے اور نہ ہی کوئی شوق ھے کہ وہ کسی سے کوئی سوال،جواب کریں نہ چیف الیکشن کمشنر اپنے آئینی کردار کے لئے کسی کو جواب دہ ہیں ۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ خواہ مخواہ کسی خوش خیالی میں نہیں رہنا چاہیے۔ چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے انعقاد میں مصروف رہتے ہیں.الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی آئینی ذمہ داریاں ہیں ۔ الیکشن کمیشن کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے۔الیکشن کمیشن کا ایک ہی ترجمان ھے جو میں ہوں میرا نام ھارون شنواری ھے اور درہ خیبر کے تاریخی گاوں لنڈیکوتل کا باشندہ ھوں کسی کو کوئی کنفیوژن ھے تو میرے دفتر تشریف لائے ۔ میں سب کنفیوژن دور کر دوں گا۔پنجاب ضمنی انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لئے الیکشن کمیشن پوری طرح سرگرم عمل ھے۔ میں نے نہ کسی سے سوال کیا ھے اور نہ کسی سے کوئی جواب مانگا ھے

    ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بہادری شنواری باشندوں کے خون میں رچی بسی ھے، تاریخ گواہ ہے۔بزدلی لفظ کو نہ ھم جانتے ھیں نہ پہچانتے ھیں۔مجھے بزدلی کا طعنہ دینے والے ذرا ھمارے علاقے اور قوم کی تاریخ پڑھ لیں۔ اگر پھر بھی کوئی کنفیوژن ھے تو میرے دفتر تشریف لائیں، علاقے مشہور سوغات شنواری تکہ کھلائیں گے

    پولیس پہنچی تو میاں محمود الرشید گرفتاری کے ڈر سے سٹور میں چھپ گئے

    لانگ مارچ میں فیاض الحسن چوہان کتنے بندے لے کر نکلے،ویڈیو وائرل

  • سپریم کورٹ کے فیصلے سے تکلیف ہوئی،عمران خان

    سپریم کورٹ کے فیصلے سے تکلیف ہوئی،عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے تکلیف ہوئی، عدلیہ نے کہا مراسلے سے متعلق تفتیش نہیں ہوئی، جب صدر نے عدالت عظمیٰ کو مراسلہ بھیجا تب چیف جسٹس نے تحقیقات کیوں نہیں کرائی۔

    سلیم صافی کی عمران خان اور بشری مانیکا کو 4 دن کی مہلت اسکے بعد چھپے راز فاش کرنے کا اعلان

    ڈیرہ غازی خان میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان، اسپیکر نے مراسلہ چیف جسٹس کو بھجوایا تھا، امریکی انڈر سیکریٹری ڈونلڈ لو کس کو پیغام دے رہا تھا؟ سپریم کورٹ انکوائری کرے اور کمیشن بنائے۔انہوں نے کہا کہ منٹس موجود ہیں کہ میں نے وہ مراسلہ پہلے کابینہ، نیشنل سیکیورٹی کونسل، پارلیمنٹ کے سامنے رکھا جس میں واضح تھا کہ امریکی انڈر سیکریٹری ہمارے سفیر کو کہتا ہے عمران خان کو ہٹاؤ ورنہ مشکل میں آجاؤ گے۔

     

    سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر اتحادیوں کے کیس نیب منتقل کرنے میں سرگرم رہے۔ انکشاف

     

    عمران خان نے کہا کہ امریکا کی دھمکی میرے لیے نہیں بلکہ پوری قوم کے لیے تھی، سوال کرتا ہوں کہ 22 کروڑ عوام کے حامل ملک کے لیے اس سے زیادہ توہین اور کیا ہوسکتی ہے۔

    واضح رہے کہ ایک روز قبل سپریم کورٹ نے اسپیکر رولنگ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی وجہ سے وزیراعظم کی سفارش پر صدر مملکت نے اسمبلی توڑی جس پر اپوزیشن اور عوام کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہوئے۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے بھی فیصلے پر کہا ہے کہ عمران خان نے آئین شکنی کرتے ہوئے حکومت کی تبدیلی کو جس طرح سازشی بیانے کا رنگ دینے کے لیے جھوٹ گھڑا وہ انتہائی قابل شرم ہے