Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف :عثمان بزدار توقعات پر پورا اتررہے ہیں‌ : وزیراعظم

    پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف :عثمان بزدار توقعات پر پورا اتررہے ہیں‌ : وزیراعظم

    لاہور: پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف :عثمان بزدار توقعات پر پورا اتررہے ہیں‌ :اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی ریلیف کے شعبوں میں پنجاب حکومت کی کارکردگی قابل تعریف ہے۔

    وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی جس میں عثمان بزدار نے وزیراعظم کو صوبے کے اہم امور، امن و امان کی صورتحال اور انار کلی واقعے پر بریفنگ دی جب کہ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیار یوں سے بھی آگاہ کیا۔

    وزیراعلیٰ نے بریفنگ میں بتایا کہ پنجاب میں تحصیل کی سطح پر ریسکیو سروس کا آغاز کردیا ہے اور ریسکیو ائیر ایمبولینس سروس بھی شروع کررہے ہیں جس پر وزیراعظم نے پنجاب حکومت کے ائیر ایمبولینس کے منصوبے کی تعریف کی۔اس کے علاوہ وزیراعلیٰ پنجاب نے مختلف محکموں میں اصلاحات اور صحت کارڈ کی تقسیم سےمتعلق بھی وزیر اعظم کو بریف کیا۔

    عثمان بزدار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق عوامی ریلیف کے اقدامات میں تیزی لائی جارہی ہے اور مختلف شعبوں میں قانون سازی سےمتعلق بھی اقدامات کیے گئے ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے صوبے میں حکومتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی عوامی ریلیف کے شعبوں میں کارکردگی قابل تعریف ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔

  • خواتین پرتشدد:پی پی حکومت قابل مذمت:وزیراعظم مریم نواز    یانوازشریف: کیپٹن صفدرنےاپنے ہی بیان کوجھٹلا دیا

    خواتین پرتشدد:پی پی حکومت قابل مذمت:وزیراعظم مریم نواز یانوازشریف: کیپٹن صفدرنےاپنے ہی بیان کوجھٹلا دیا

    لاہور:کراچی میں خواتین پرتشدد:پی پی حکومت کی جنتی بھی مذمت کی جائےکم ہے:کیپٹن صفدر نے پی پی قیادت پرسخت تنقید کے تیر برسا دیئے، اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہےکہ انشا اللہ بہت جلد جنرل الیکشن ہوں گے اور نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محمد صفدر نے کراچی میں خواتین پر لاٹھی چارج کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی نہتے شہریوں پرظلم کرکے عوام سے کیا لینا چاہتی ہے

    لیگی رہنما کا کہنا تھاکہ پی ڈی ایم ملک کو بہت جلد نئے انتخابات کی طرف لےکر جارہی ہے ، انشا اللہ بہت جلد جنرل الیکشن ہوں گے اور نواز شریف ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں کیپٹن صفدر کا کہنا تھا کہ عمران خان سڑکوں پر آئے تو یاد رکھیں ایک سٹرک اڈیالہ جیل بھی جاتی ہے۔

    یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ن لیگ کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر سے سوال پوچھا گیا تھا کہ نواز شریف کب آئیں گے؟ انہوں نے جواب دیا نواز شریف آئیں گے اور اس وقت مریم نواز وزیراعظم ہوں گی۔

    یاد رہے کہ تھوڑے ہی عرصے کے اندر کیپٹن صفدر کا یہ دوسرا بیان ہے پہلے بیان میں مریم کووزیراعظم بنانے کی بات کی تھی اور آج نوازشریف کی بات کردی

    پچھلی بار نواز شریف کے آنے پر شہباز شریف کے ایئر پورٹ نہ پہنچنے کے سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر بولے ایک تو اُس وقت الیکشن تھے، دوسرے میں گرفتار تھا۔

    کیپٹن صفدر سے پوچھا گیا کہ اس بار آپ جائیں گے؟ بولے نہیں، وہ تو پھر گرفتار ہوجائیں گے، استقبال کا معاملہ مسلم لیگ والے جانیں‌ یہ کہہ کر کیپٹن صفدر نے بات کو گول مول کردیا تھا لیکن آج اپنے ہی بیان کی نفی کرتے ہوئے مریم نواز کو مسترد کرتے ہوئے نوازشریف کووزیراعظم بنانے کی بات کرکے مریم نواز کی بڑی توہین کرڈالی ہے ، اب پتہ کیا ردعمل آتا ہے ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا

  • قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرتا،وزیراعظم

    قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرتا،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی نہیں کرتا طاقت ور کو قانون کے نیچے لانا سب سے بڑا جہاد ہے۔

    باغی ٹی وی : فوجداری قوانین میں اصلاحات کی تقریب میں وزیراعظم نے فروغ نسیم کو خراج تحسین پیش کیا انہوں نے کہا کہ آہستہ آہستہ طاقت ور قانون سے بالاتر خود کوسمجھنے لگا، ملک میں قانون کی حکمرانی کا نظام طاقت ور طبقے نے نظرانداز کیا ہے۔ تعلیم ، قانون ،علاج اور ہر شعبے میں امیر غریب کے لیے 2 قانون آئےپاکستان میں عدالتی نظام آہستہ آہستہ کمزورہوتاگیا، جیل غریب لوگوں سے بھرےہوئے ہیں –

    انہوں نے کہا کہ غریب کے لیے قانون ہوتا ہے لیکن طاقت ور خود کو قانون کے نیچے نہیں لاتا تھا طاقت ور کو چوری کی سزا نہیں ملتی اور غریب پس جاتا ہے اب ہمارا انقلابی قدم قانون میں اصلاحات اور عمل کی طرف ہوگا، فلاحی ریاست کی طرف ہم بڑا قدم اٹھاچکے ہیں رسول ﷺ نے اسلامی فلاحی ریاست میں بہترین اصول رکھے تھے-

    وزیراعظم نے کہا کہ ریکوڈک کیس میں پاکستان کو بہت نقصان ہوا، ریکوڈک کیس میں پاکستا ن کو جرمانہ ہوا اور معاشی نقصان برداشت کرنا پڑا، سیاحتی شعبے میں بیرون ملک قانون پرعمل داری ہے وہاں کوئی قبضہ گروپ نہیں، پاکستان میں قدرتی خوبصورتی ہے مگر قانون پر عمل داری نہیں پاکستان میں سرکاری تعلیمی نظام کمزوراورنجی تعلیمی نظام بہترہوا اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں ،ان کی ترسیلات پر ملک چل رہا ہے،اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں مگران کو اعتماد نہیں-

    انہوں نے مزید کہا کہ سوئٹزرلینڈ میں قانون کی حکمرانی و بالادستی ہے، وہاں کسی چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے نہیں جاتے، سوئٹزرلینڈ میں کوئی قبضہ مافیا نہیں اور کوئی لندن جاکر فلیٹ نہیں خریدتا، اس لیے وہاں اللہ کی برکت ہے، مدینہ کی ریاست کی باتیں آج تک جمعے کے خطبوں میں سنتے رہے ہیں اور عملی زندگی میں کوئی تعلق نہیں رہا، حالانکہ اللہ نے حکم دیا کہ نبیؐ کے رستے پر چلے، یہ ہماری بہتری کے لیے ہے، اس وقت سب سے بڑا جہاد یہ ہے کہ کسی طرح طاقت ور کو قانون کے نیچے لے آئیں-

    انہوں نے کہا کہ جب کرکٹ میں تھا تو 6 سال غیر جانب دار امپائر کےلیے مہم چلائی، کرکٹ کے دوران میں نے ٹیکنالوجی کے استعمال کی بات کی اورمجھ پر تنقید کی گئی، ہم نے قانونی اصلاحات سےمتعلق اپناکام کردیا اب عدلیہ کا کام اس پرعمل کرانا ہے ای وی ایم سے انتخابات اور نتائج میں شفافیت لاناچاہتےہیں-

    وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں انصاف نہیں ہوگا تو خوشحالی نہیں آئے گی، غریب جب اسپتال جاتا ہے اور حکمران اسے فائدہ پہنچاتا ہے تو وہ دعا دیتا ہے خواتین کو جائیداد میں حصہ دینا قانون میں لازمی قراردیا ہے، خواتین کو جائیداد میں حصہ دینے کا قانون اسلام نے دیا تھا-

  • فوجی قیادت کا فیصلہ ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی ،شیخ رشید

    فوجی قیادت کا فیصلہ ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی ،شیخ رشید

    وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور فوجی قیادت میں کوئی اختلاف نہیں ہے ملک کا فائدہ اسی میں ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان ایک صفحے پر ہوں، اور فوجی قیادت کا فیصلہ ہے کہ وہ منتخب حکومت کے ساتھ کھڑی رہے گی۔

    باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے "بی بی سی اردو” کودیئے گئے خصوصی انٹرویو میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی سوچ اور رائے میں فرق ہو سکتا ہے، ایسا نہیں کہ سول حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک صفحے پر نہ ہوں حکومت اور اداروں کی پالیسیاں ایک ہی صفحے پر ہیں، اپوزیشن چاہتی ہے کہ عمران خان اور فوجی قیادت کے درمیان تعلقات خراب ہوں، مگر نہ اسٹیبلشمنٹ بھولی ہے نہ عمران خان بھولا ہے۔

    مرزا شہزاد اکبر کے بعد وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب کون؟اہم نام سامنے آگیا

    شیخ رشید بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے یہ تسلیم کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی جانب سے ایسا نظر آتا ہے کہ عدالتوں میں مقدمات لے جاتے وقت شاید درست انداز میں تیاری نہیں کی گئی شاید ہماری طرف سے کمزوری تھی لیکن عمران خان کو اس لیے ووٹ دیے کہ چوروں، ڈاکووں، کرپٹ اور بددیانت لوگوں کو قانون کی گرفت میں لایا جائے احتساب عمران خان کا سب سے بڑا نعرہ تھا مگر اس میں ہمیں وہ کامیابی نہیں ملی جو ملنی چاہیے تھی۔

    نورمقدم کیس :احسن خان ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر برس پڑے

    شیخ رشید نے کہا کہ ان کی حکومت کی کوشش ہے کہ ان افراد کو وطن واپس لایا جائے جو پاکستان میں عدالتوں اور حکومت کو مطلوب ہیں تاہم انھیں یہ شکایت بھی ضرور ہے کہ بہت سی کوششوں کے باوجود وہ تاحال اسحاق ڈار کی واپسی بھی ممکن نہیں بنا سکے تاہم دیگر ممالک خاص طور پر برطانیہ میں مقیم ان ملزمان اور مجرموں کو واپس لانے کے لیے معاہدے کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی واپسی سے متعلق انھوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی کوشش ہے کہ وہ واپس آ جائیں ہم ساڑھے تین سال سے اسی کام پر لگے ہیں انھیں ہم نے خود بھیجا، ہماری ہی غلطی ہے وہ سب کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں کامیاب ہو گئے اور باہر چلے گئے۔

    پاکستانی سیکورٹی اداروں کی کامیاب کارروائی :غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کا نیٹ ورک پکڑا گیا

    شہزاد اکبر سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ ان کے استعفی اور وزیر اعظم کی ان سے ناراضگی کی وجہ محض نواز شریف یا شہباز شریف کو واپس لانا ہی نہیں بلکہ ہم پیسے بھی تو واپس نہیں لا سکے اربوں کی کرپشن ہوئی۔ ایک ایک ملازم کے اکاونٹ سے چار چار ارب روپے برآمد ہو رہے ہیں صرف شہباز شریف پر 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے لیکن ہم ان کے پیسے بھی نہیں لا سکے۔

    وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ احتساب کے عمل میں ہر جگہ ہی بہتری کی گنجائش ہے۔ ’ہمیں کیسز اچھے تیار کرنے کی ضرورت ہے، اچھے وکیل ہوں۔ عمران خان میں ارادے کی کمی نہیں، وہ کہتے ہیں کہ این آر او دینا غداری ہو گی۔

    ‘کرپشن کےخاتمےکاوعدہ پہلے90دن میں پورا کردیاتھا’ اگرکوئی کرتاہےتوثبوت دیں نہیں چھوڑوں گا:عمران خان

    شیخ رشید احمد نے تصدیق کی کہ ملک کے مختلف حصوں، خصوصاً بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں دہشتگرد تنظیموں کے سلیپرز سیلز ایک بار پھر سرگرم ہوئے ہیں اور ان سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں اور کارروائیاں جاری ہیں۔

    شیخ رشید احمد نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی مذاکرات کی شرائط ایسی تھیں جو پوری نہیں ہو سکتی تھیں تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ اس وقت مذاکرات نہیں ہو رہے، سیز فائر کی خلاف ورزی کے بعد مذاکرات کا دروازہ تقریباً بند ہو چکا ہے یہ معاہدہ تحریک طالبان پاکستان نے خود ختم کیا۔ ایک آدھ بار بات ہوئی مگر اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔

    سندھ حکومت کا متنازع بلدیاتی قانون:صوبے بھرکی عوام کا کراچی میں احتجاج:پولیس کا…

  • ‘کرپشن کےخاتمےکاوعدہ پہلے90دن میں پورا کردیاتھا’   اگرکوئی کرتاہےتوثبوت دیں نہیں چھوڑوں گا:عمران خان

    ‘کرپشن کےخاتمےکاوعدہ پہلے90دن میں پورا کردیاتھا’ اگرکوئی کرتاہےتوثبوت دیں نہیں چھوڑوں گا:عمران خان

    اسلام آباد :‘کرپشن کےخاتمےکا وعدہ پہلے90 دن میں پورا کر دیا تھا’اگرکوئی کرتا ہےتوثبوت دیں نہیں چھوڑوں گا:اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کےخاتمےکا وعدہ پہلے90 دن میں پورا کر دیا تھا موجودہ دور حکومت میں کوئی مالی اسکینڈل سامنےنہیں آیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی تازہ رپورٹ ،صحت کارڈ اور شہبازشریف کے خلاف کیسز پر گفتگو کی گئی۔

    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ میں مالی کرپشن کا ذکر نہیں، قانون کی حکمرانی سے متعلق معاملات کوسامنےلایاگیا۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کےخاتمےکاوعدہ پہلے90دن میں پوراکردیاتھا موجودہ دورحکومت میں کوئی مالی اسکینڈل سامنےنہیں آیا سابقہ ادوارمیں پاناماجیسےبڑےاسکینڈل سامنےآتےرہے۔

    وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شہبازشریف کےکرپشن کیسز کو مزید اجاگر کیا جائے عوام کوبتایاجائےشریف خاندان نےکیسےمنی لانڈرنگ کی۔

    ترجمانوں کو صحت کارڈ جیسی سہولت پر عوام کو آگاہ کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ عوام کو بہترین معاشی اشاریوں سے متعلق بھی آگاہ کیاجائے عوام کوعالمی اداروں کی معیشت پر رپورٹس کابھی بتایا جائے کوئی بڑا واقعہ رونمانہ ہواتومعیشت مزید بہتر ہوگی۔

    یاد رہے کہ ٹرانسپریسی انٹرنیشنل کی خودساختہ رپورٹ پرسرکاری ملازمین اور دیگرحکام نے مطالبہ پیش کیا ہےکہ اگرٹرانسپریسی انٹرنیشنل کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ پیش کرے ورنہ اتنی بڑی الزام تراشی پرعدالت جائیں گے اور یہ غلط بیانیاں ختم کرکے رہیں گے

  • آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی ISI وزیراعظم عمران خان کو ملنے وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ اور ڈی جی ISI وزیراعظم عمران خان کو ملنے وزیراعظم ہاوس پہنچ گئے

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم عمران خان کو ملنے پہنچ گئے ،اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی وزیراعظم عمران خان سے ملنے کےلیے وزیراعظم ہاوس پہنچے ہیں

    اطلاعات ہیں کہ دورہ چین سے قبل آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم نے وزیراعظم ہاؤس کا دورہ کیا۔ جہاں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت کے درمیان مشاورت ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق چین کے دورے سے متعلق اہم امور پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں سیکیورٹی اور خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

  • ن لیگ اور فضل الرحمان کاعمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہنا آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے،فواد چوہدری

    ن لیگ اور فضل الرحمان کاعمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہنا آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے،فواد چوہدری

    وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اللہ کی شان ہے کہ ن لیگ اور فضل الرحمان عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں، آسمان پر تھوکنا اسے کہتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق میڈیا سےبات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ ہم کس قدر منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں کہ ایسے وقت میں جب عالمی بینک نے پاکستان کی 5.37 فیصد سے ترقی کی تصدیق کر رہا ہے، کورونا سے نمٹنے کی حکومتی پالیسیوں کی تعریف عالمی سطح پر ہو رہی ہے، ایک ایسی بے سروپا رپورٹ آتی ہے جس کا سر ہے نہ پیر، اور ایک پریس ریلیز پر ہیڈ لائنیں لگ جاتی ہیں۔

    ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ثبوت ہےکہ عمران نیازی نے کرپشن میں 10 سال کا ریکارڈ…

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہےپاکستان میں قانون کی حکمرانی میں تنزلی ہوئی ہے، کسی کو نہیں پتا وہ یہ کیوں کہ رہے ہیں، رپورٹ میں مالیاتی کرپشن کا تذکرہ بھی نہیں ہے لیکن پریس ریلیز میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی یہ جرات ہوئی کہ حکومت پر تنقید کر سکیں۔

    وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اللہ کی شان ہے کہ ن لیگ اور فضل الرحمان بھی عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں، آسمان پر تھوکنا اسے کہتے ہیں نوازشریف کے پیسے لندن میں اور سیاست پاکستان میں ہے، اکاؤنٹس چپڑاسیوں کے اور بیٹے انگلستان میں ہیں، نوازشریف کے اپارٹمنٹس لندن میں بیٹی کے نام پر ہیں۔

    جاز کے ناجائز ٹیکس،صارفین پھٹ پڑے، #لوٹ_رہا_ہے_جاز ٹاپ ٹرینڈ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 180ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاریکی تھی، جس میں پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16درجے اوپر چلا گیا ہے ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل کے مطابق پاکستان 180ممالک میں سے 140 ویں نمبر پر آگیا ہے، کرپشن پرسیپشن انڈیکس اسکورکا کم ہونا بدعنوانی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے2021 میں پاکستان کا اسکور 28 رہا، 2020 میں 31 جبکہ 2019 میں اسکور 32 تھا ، پی ٹی آئی کے تین سالہ دور حکومت میں چاردرجےتنزلی ہوچکی کرپشن کی عالمی درجہ بندی کرنے والے ادارے کی رپورٹ میں لکھا گیا کہ پاکستان میں حکومتی دعووں کے برعکس کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھی ہے۔

    دھن چوری کرنے کا الزام، زلفی خان کونرملا مگھانی نے10 کروڑ روپے کا قانونی نوٹس…

    جس پر مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے نئے پاکستان میں صرف کرپشن ہوئی ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر غور کرنا ہوگا کہ ایک نااہل، نالائق اور کرپٹ شخص ملک و قوم کے لئے کتنا خطرناک ثابت ہوتا ہے، غیرملکی ادارے کی یہ رپورٹ نظام بیٹھ جانے کا اعلان ہے، اور ثبوت ہے کہ عمران نیازی کے نئے پاکستان میں صرف کرپشن ہوئی عمران نیازی نے کرپشن میں 10 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے-

    پی ایس ایل 7 کیلئے بنائے جانے والے کمنٹری باکس میں آگ بھڑک اٹھی

  • پلیزعمران خان کو یہاں سے لے جائیں،  پاکستانی صارف کی جمائما سے اپیل

    پلیزعمران خان کو یہاں سے لے جائیں، پاکستانی صارف کی جمائما سے اپیل

    جمائما گولڈ سمتھ 2004 میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے الگ ہونے کے بعد برطانیہ میں مقیم ہیں، لیکن وہ آج تک پاکستانیوں کے دلوں سے نہیں نکل سکیں پاکستانی اکثر و بیشتر ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان سے پاکستان آنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہتے ہیں تاہم اب بھی ایک مداح کی جانب سے پاکستان واپس آنے کا مطالبہ کیا گیا جس پر جمائما بھی بولے بغیر نہ رہ سکیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جمائما نے آن لائن گیم ورڈلی کی پوسٹ کی، جس پر ایک پاکستانی صارف نے ان سے گزارش کی کہ وہ پاکستان واپس آجائیں کیونکہ عمران خان اپنے بےوقوف دوستوں میں پھنس چکے ہیں۔

    جس پر ایک دوسرے پال نامی صارف نے تبصرہ کیا کہ ورڈلی گیم والوں نے ایسا کبھی نہیں سوچا ہوگا، کہ ان کی گیم پوسٹ پر ایسا بھی کمنٹ آسکتا ہے تاہم اس پوسٹ کا اسکرین شارٹ جمائما نےاپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شئیر کرتے ہوئے تبصرہ کیا۔


    جمائما نے لکھا کہ میری باقی کی پوری زندگی میں ایسے ہی کمنٹ آئیں گے، ساتھ ہی انہوں نے ایک اورٹوئٹ میں پاکستان زندہ آباد لکھا اور دل والا ایموجی شئیر کیا-


    ایک صارف نے لکھا کہ اس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستانی عوام کتنے سادہ ہیں اور وہ آج تک جمائما سے کتنی محبت کرتے ہیں۔


    ایک صارف نے لکھا کہ بھابھی آپ کے جانے کا غصہ عمران خان ہم پر اتار رہا ہے مہربانی کر کے واپس آ جائیں-


    ایک صارف نے لکھا کہ پلیز عمران خان کو یہاں سے لے جائیں-


    ایک صارف نے لکھا کہ بھابھی نے جتنے پاؤنڈ عمران خان کو دینے تھے دے چکی اب وہ سمجھدار ہو چکی ہیں-


    ایک صارف نے لکھا کہ آپ ابھی تک عمران خان کے دل میں ہیں-


    ایک صارف نے لکھا کہ آپ نے اپنی زندگی کے 9 سال خان صاحب کے ساتھ روتے ہوئےکیسے گزارے آپ اندر سے ایک حیرت انگیز انسان ہیں آپ کو سلام.. وہ پچھلے 3 سالوں سے ہمارے وزیر اعظم ہیں اور ہم تب سے رو رہے ہیں-

  • وزیراعظم پاکستان سے بحرینی ولی عہد کا رابطہ، لاہور دھماکے پر اظہارافسوس

    وزیراعظم پاکستان سے بحرینی ولی عہد کا رابطہ، لاہور دھماکے پر اظہارافسوس

    اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان سے بحرینی ولی عہد کا رابطہ، لاہور دھماکے پر اظہارافسوس اطلاعات کے مطابق بحرین کے ولی عہد نے وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے لاہور دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پاکستانی عوام اور قیادت سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے بحرین کے ولی عہد پرنس سلمان بن حامدالخلیفہ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور لاہور واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

    ولی عہد نے واقعے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعا۔ بحرین کے ولی عہد نے پاکستانی عوام اور قیادت سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے بحرین کے ولی عہدسے یکجہتی پر اظہارتشکر کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ جاری رکھےگا۔ دونوں رہنماؤں میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

    گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا جس میں محمد بن زید نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانون کےضیاع پر اظہارافسوس کیا۔

    یو اے ای کے ولی عہد کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں غم زدہ خاندانوں کیساتھ کھڑے ہیں اور زخمیوں کی جلد سحت یابی کےلئے دعاگو ہیں۔

  • عمران خان کی بھارت میں پاکستان نوازافراد کووزیربنوانے کے لیے لابنگ:مودی اورمودی نوازغصے میں آگئے

    عمران خان کی بھارت میں پاکستان نوازافراد کووزیربنوانے کے لیے لابنگ:مودی اورمودی نوازغصے میں آگئے

    امرتسر:عمران خان کی بھارت میں پاکستان نوازافراد کووزیربنوانے کے لیے لابنگ کا انکشاف،اطلاعات کے مطابق بھارتی پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے پیر کو دعویٰ کیا کہ انہیں وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کانگریس رہنما نوجوت سنگھ سدھو کو اپنی کابینہ میں شامل کرنے کی درخواست موصول ہوئی تھی۔

    امریندر سنگھ نے کہا کہ درخواست ایک انتباہ کے ساتھ آئی تھی کہ “اگر وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تو بھلے انہیں دوبارہ ہٹا دیں”۔سابق وزیراعلٰی نے کہا کہ عمران خان کی درخواست اس کے فوراً بعد آئی جب انہوں نے “سدھو کو عہدے سے ہٹا دیا تھا۔”

    سدھو نے 14 جولائی 2019 کو کابینہ سے استعفیٰ دے کر مقامی حکومت کے قلمدان سے دستبردار ہو گئے تھے۔ سدھو اس وقت پنجاب کانگریس کے صدر ہیں۔

    امریندر سنگھ نے کہا کہ “اگر مجھے صحیح طریقے سے یاد ہے، تو یہ 20 جولائی کا دن تھا۔ سب سے پہلے، میں آپ کو بتاتا چلوں کہ میں نے مسٹر سدھو کو نوکری سے اس لیے ہٹایا کہ وہ آدمی اپنی ملازمت میں مکمل طور پر نااہل اور بالکل بیکار تھا۔ وہ لوکل گورنمنٹ کی دیکھ بھال کر رہا تھا اور 70 دنوں سے اس نے ایک فائل بھی مکمل نہیں کی۔”

    انہوں نے بتایا کہ “دو یا تین ہفتوں بعد، مجھے کسی ایسے شخص کی طرف سے پیغام ملا جسے ہم دونوں (سدھو اور امریندر) جانتے تھے، جس میں کہا گیا کہ انہوں نے (پاکستان کے وزیر اعظم) مجھ سے درخواست کی کہ سدھو کو میری حکومت میں شامل کیا جائے اور اگر وہ کام نہیں کرتے ہیں تو انہیں ہٹا دیں۔”

    تاہم، چندی گڑھ میں پریس کانفرنس کے دوران سدھو سے اس معاملے پر تبصرہ کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔خیال رہے کہ سدھو اور عمران خان کرکٹ کے سابق ساتھی ہیں۔اور مودی اور مودی کے یاروں کے دشمن سمجھے جاتے ہیں‌

    جب سدھو نے 2018 میں عمران خان کی تقریب حلف برداری کے لیے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستانی آرمی چیف کو گلے لگاتے ہوئے تصویر سامنے آنے پر امریندر بھی ناقدین میں شامل تھے۔

    مبینہ پیغام کے بارے میں مزید تفصیلات بتاتے ہوئے، سنگھ نے کہا، “پیغام یہ تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے ایک درخواست بھیجی ہے کہ اگر آپ سدھو کو اپنی کابینہ میں لے سکتے ہیں تو وہ ان کے مشکور ہوں گے۔ وہ (سدھو) میرے (پاکستانی وزیر اعظم) پرانے دوست ہیں اور اگر وہ کام نہیں کرتے ہیں تو آپ انہیں ہٹا سکتے ہیں۔”

    سنگھ نے یہ تبصرے نئی دہلی میں بی جے پی ہیڈ کوارٹر میں بی جے پی کے سربراہ جے پی نڈا اور شرومنی اکالی دل (سنیکت) کے سکھ دیو سنگھ ڈھنڈسا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہے۔

    یہ پریس کانفرنس بی جے پی، ایس اے ڈی (سنیکت) اور سنگھ کی پنجاب لوک کانگریس کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کے معاہدے کا اعلان کرنے کے لیے بلائی گئی تھی، جو اس نے گزشتہ سال کانگریس چھوڑنے کے بعد تشکیل دی تھی۔