Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • عمران خان کے معالج ڈاکٹر عاصم اڈیالہ جیل پہنچ گئے

    عمران خان کے معالج ڈاکٹر عاصم اڈیالہ جیل پہنچ گئے

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین اڈیالہ جیل پہنچ گئے

    ڈاکٹر عاصم حسین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرینگے، ڈاکٹر عاصم حسین بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ بھی کرینگے،
    شوکت خانم کے سی ای او ڈاکٹر عاصم حسین کو تاحال بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں ملی، ڈاکٹر عاصم حسین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل کے باہر موجود ہیں، وزارت داخلہ نے بیرسٹر گوھر کو پمز ہسپتال کے پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹرز سے علاج معالجے کی یقین دہانی کروائی تھی یہی وجہ ہے کہ تاحال ڈاکٹر عاصم یوسف اڈیالہ جیل کے باہر کھڑے ہے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی جارہی

    پی ٹی آئی نے آج 15 اکتوبر کو احتجاج اس شرط پر ملتوی کیا تھا کہ عمران خان کا چیک اپ کروایا جائے گا اور بیرسٹر گوہر سے ملاقات کروائی جائے گی، تا حال عمران خان سے کسی کی ملاقات نہ ہو سکی، مشعال یوسفزئی نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان صاحب نے پچھلے ڈیرھ سال سے کبھی بھی پمز ڈاکٹرز سے چیک اپ نہیں کروایا ، جب بھی انہیں کوئی تکلیف ہوتی ہماری پُر ذور قانونی جنگ کے بعد شوکت خانم کے ڈاکٹر فیصل یا ڈاکٹر عاصم صاحب کو اجازت ملتی اور پھر وہ پمز ڈاکٹرز کے ساتھ اڈیالہ جیل چیک اپ کے لیے جاتے آج بھی اگر صرف پمز ڈاکٹر صرف اندر جایئنگے تو خان صاحب چیک اپ نہیں کروائینگے کیونکہ خان صاحب کہتے ان کی میڈیکل رپورٹ بھی حکومت کی مرضی کی ہوتی ہے ۔ اس لیے ڈاکٹر عاصم کی اجازت تاحال نہیں ملی ہے ۔

  • چانسلر کا انتخاب اور  عمران خان کی شمولیت، آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑگئی

    چانسلر کا انتخاب اور عمران خان کی شمولیت، آکسفورڈ یونیورسٹی بھی مشکل میں پڑگئی

    پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے کاغذات جمع کروانے کے بعد پہلی بار آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے انتخاب میں مشکل میں پڑ گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ چانسلر کے انتخاب کا سادہ عمل اس قدر پیچیدہ ہو جائے گا، یونیورسٹی نے قانونی رائے طلب کرلی ہے کہ بانی پی ٹی آئی چانسلر بننے کے معیار پر اترتے ہیں یا نہیں،اور پاکستان میں الیکشن کے حوالے سے خاصی تشویش پائی جاتی ہے عمران خان کے حامیوں کا ماننا ہے کہ جیت اس کے جیل سے رہا ہونے کے امکانات کو نمایاں طور پر بڑھا دے گی،لندن میں ایک سینئر بیرسٹر سے رابطہ کیا گیا اور عمران خان کی امیدواری کی اہلیت کے بارے میں رائے طلب کی گئی ہے۔

    ایس سی او کانفرنس:ٹریفک پلان جاری

    رپورٹ کے مطابق صدیوں سےآکسفورڈ یونیورسٹی میں چانسلر شپ برطانوی اسٹیبلشمنٹ کے ممتاز شخصیات کے پاس رہی ہے۔ تاہم، لارڈ پیٹن آف بارنس کی جانب سے اپنی ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد دنیا کی سب سے مشہور یونیورسٹی کا چانسلر بننے کے لیے سخت مقابلہ شروع ہو گیا ہے۔

    پہلی بارآکسفورڈ اپنے چانسلر شپ کا انتخاب آن لائن مقبولیت کے ووٹ کے ذریعے کرائے گا، جس میں سابق طلبہ کو اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ترجیح کے لحاظ سے درجہ بندی کرنے کی دعوت دی جائے گی، اگلا چانسلر بننے کے خواہشمند نمایاں ناموں میں لارڈ ولیم ہیگ، لیڈی ایلش انجیولینی، لارڈ پیٹر مینڈیلسن، عمران خان، ڈاکٹر مارگریٹ کیسلی ہیفورڈ اور ڈومینک گریو شامل ہیں۔

    شہر جہاں ہر دوسری عورت جڑواں بچے پیدا کرتی ہے

    آکسفورڈ یونیورسٹی رواں ہفتے چانسلر کا انتخاب لڑنے کیلئے اہل امیدواروں کا اعلان کرے گی، انتخابی مراحل مکمل ہونے پر نئے چانسلر کا اعلان رواں برس کے آخر میں کیا جائے گا۔

  • پاکستان میں سرمایہ کاری،معیشت کی بحالی میں عبدالعلیم خان کا کردار اہم

    پاکستان میں سرمایہ کاری،معیشت کی بحالی میں عبدالعلیم خان کا کردار اہم

    استحکام پاکستان پارٹی کے صدر ،وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کی محنتیں رنگ لا رہی ہیں، پاکستانی معیشت بہتر، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی،بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کا آغاز ہو گیا، علیم خان نے عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر ٹرولنگ تو برداشت کر لی تاہم پاکستان کا ساتھ نہ چھوڑا اور قائد کے پاکستان کے لئے انتخابات جیت کر پاکستان کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے سفر کا کامیابی سے آغاز کر دیا.عبدالعلیم خان پاکستان سے محبت کرنے والے ایک مخلص اور بڑا ویژن رکھنے والی شخصیت ہیں جو ہمیشہ پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط و مستحکم بنانے کی نہ صرف بات کرتے ہیں بلکہ اس کے لئے مسلسل اپنا عملی کردار بھی ادا کررہے ہیں .

    علیم خان پاکستان سیاست کا جانا پہنچانا نام ہیں،خدمت خلق میں بھی وہ کسی سے کم نہیں،عبدالعلیم خان کبھی عمران خان کے دست راست ہوتے تھے، شوکت خانم کے سب سے بڑے ڈونر علیم خان تھے،سب سے زیادہ پیسے شوکت خانم ہسپتال کو علیم خان نے دیئے، نمل یونیورسٹی کو بھی علم خان نے فنڈ دیئے،2014 کے دھرنے میں بھی علیم خان نے خوب پیسہ لگایا.پی ٹی آئی چھوڑنے کے باوجود ابھی بھی علیم خان شوکت خانم ، نمل یونیورسٹی کو بھی عطیات دیتے ہیں۔جہانگیر ترین اور علیم خان دھرنے کے کرتا دھرتا تھے، علیم خان اور جہانگیر ترین نے پی ٹی آئی کوچھوڑا تو عمران خان 2014 کی طرز کا دھرنا نہیں کر سکے، جلسے ہو رہے تھے لیکن اس طرز کا دھرنا نہیں ہو سکا،عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی چھوڑی تو انہوں نے بڑی ٹرولنگ برداشت کی، علیم خان کینسر کے مریض ہیں،انہوں نے انتشاری ٹولے کے کینسر کو بھی سروائیو کر لیا،

    عبدالعلیم خان نے پی ٹی آئی کو خیر باد کہا، استحکام پاکستان پارٹی وجود میں آئی، انتخابات میں حصہ لیا، قومی و صوبائی اسمبلی کی سیٹ جیتے، صوبائی اسمبلی کی سیٹ چھوڑی اور مرکز میں وفاقی حکومت میں شامل ہوئے، علیم خان کو نجکاری کی وزارت ملی، وزارت ملنے کے بعد علیم خان نے پاکستانی معیشت کو ترقی کی پٹڑی پر چڑھانے کے لئے دن رات محنت کی،علیم خان نے بطور وزیر نجکاری پچھلے چند ماہ میں بڑی محنت کی ہے پاکستان کی ساکھ عالمی دنیا کے سامنے برقرار کی ہے، باہرکی دنیا میں انہوں نے تعلقات بنائے ہیں، سٹاک مارکیٹ بہتر کرنے میں علیم خان کا کردار ہے، ایس آئی ایف سی کے ساتھ مل کر علیم خان نے پاکستانی معیشت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا، سعودی انویسمنٹ اب سوا دو بلین ڈالر کی آئی ہے، آئی ایم ایف کی بھی اب علیم خان پر نظر ہے کیونکہ نجکاری کے تمام معاملات انہوں نے دیکھنے ہیں وہ کاروباری آدمی ہیں اور سب کر سکتے ہیں.جتنا علیم خان پڑھتے ہیں اور چیزوں کو سمجھتے ہیں، ان کی محنت کی وجہ سے پاکستان آگے بڑھ رہا ہے، اللہ تعالیٰ ان کو صحت دے تا کہ پاکستان کے لئے مزید خدمات دے سکیں، سعودی انویسمنٹ شروعات اور بارش کا پہلا قطرہ ہے ،سعودی حکام نے علیم خان سے وعدہ کیا ہے کہ اگر کیپسٹی بڑھا لیں تو وہ 25 بلین تک کی سرمایہ کاری کے لئے تیار ہیں.

    سعودی وزیر سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح کے سعودی وفد کے ہمراہ دورہ پاکستان کے موقع پر وفاقی وزیر سرمایہ کاری، نجکاری و مواصلات عبدالعلیم خان نے ملک میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع اور نئے رحجانات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے لئے متعدد پرکشش اور منافع بخش اہم منصوبے موجود ہیں،ہم سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں ہونے والی ہر طرح کی شراکت داری اور سرمایہ کاری کا خیرمقدم کریں گے۔اسلام آباد میں پاک سعودی منسٹریل راؤنڈ ٹیبل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سعودی سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ مواصلات کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے تعمیر کی جانے والی ایم 6 اور ایم 9 موٹرویز کے منافع بخش منصوبوں میں سرمایہ کاری بہترین انتخاب کریں جس سے بندرگاہوں سے پورے ملک میں جانے والی ہر طرح کی ٹرانسپورٹ مستفید ہو گی۔ وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور سعودی وفد نے جوائنٹ منسٹریل کانفرنس میں ”جی ٹو جی ” کی بنیاد پر منصوبوں میں باہمی اشتراک پر بھی غورو خوض کیا جبکہ سعودی بزنس کمیونٹی اور سرکاری حکام کی جانب سے سرمایہ کاری کے مختلف منصوبوں میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا گیا اورمکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیر سرمایہ کاری شیخ خالد بن عبدالعزیز الفالح نے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی پیش کش میں خصوصی دلچسپی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام کے لئے کچھ کرنا سعودی حکومت کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی جوائنٹ وینچرز کیے جائیں گے۔

  • عمران خان سے  سہولیات  واپسی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،اڈیالہ جیل ذرائع

    عمران خان سے سہولیات واپسی سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں،اڈیالہ جیل ذرائع

    راولپنڈی: : اڈیالہ جیل ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے سیل کی بجلی معطلی اور سہولیات واپسی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    باغی ٹی وی: جیل ذرائع کے مطابق عمران خان سے تعلق سے متعلق زیر گردش افواہیں بے بنیاد ہیں، عمران خان کو جیل مینول کے تحت تمام سہولیات دستیاب ہیں، عمران خان کا معمول کاطبی معائنہ بھی کیاجاتا ہے، ان کو کو پڑھنے کیلئے 2 انگریزی روزنامے دیئے جاتے ہیں جبکہ ان کےسیل کی بجلی ہروقت بحال رہتی ہےبانی پی ٹی آئی کو کھانے کیلئے علیحدہ کچن دستیاب ہے، 2 مشقتی عمران کوشفٹوں میں دستیاب ہوتے ہیں، پنجاب حکومت نے18اکتوبرتک ہرقسم کی ملاقات پرپابندی عائدکی ہے،سکیورٹی خدشات کے باعث جیل کی سکیورٹی سخت کی گئی ہے۔

  • عمران خان کی صحت کے لیے فکر مند امریکی کانگریس کا رکن ٹام سوازی کون ؟

    عمران خان کی صحت کے لیے فکر مند امریکی کانگریس کا رکن ٹام سوازی کون ؟

    سابق وزیراعظم عمران خان کی صحت کے لیے فکر مند امریکی کانگریس کا رکن ٹام سوازی کون ہے، تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئی ہیں

    ٹام سوازی نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے بارے میں وزیر خارجہ بلنکن کو خط لکھ کر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے حلقہ انتخاب کے ووٹرز اور پاکستانی اوور سیز کمیونٹی کو عمران خان کی صحت سے آگاہ کرنا ہے۔صیہونیت کے پیروکار ٹام سوازی نیویارک کے صیہونی اکثریت والے علاقے سے ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر رکن کانگریس منتخب ہوئے۔ ٹام سوازی اپنی صیہونی نوازی اور امریکی یہودی کمیونٹی کے بڑے ہمدرد کی حیثیت سے مشہور ہیں،امریکا کی طاقتور صیہونی لابی نے ستمبر 2024ء میں ٹام سوازی کو کانگریس کے پاکستان کاکس کا چیئرمین بنوایا، ٹام سوازی کا اگلے ماہ نومبر میں پاکستان کا دورہ متوقع ہےاور جیل میں عمران خان سے ملاقات کی کوشش بھی کرینگے۔ٹام سوازی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اور سابق سالے زیک گولڈ اسمتھ کے قریبی دوست ہیں اور ٹام سوازی فلسطینیوں کے سخت دشمن اور اسرائیل کے دورے کے دوران اکثر دیوار گریہ پر بھی دیکھے جاتے ہیں۔ ٹام سوازی غزہ پر اسرائیلی حملے کے سرگرم سپورٹرز میں شامل ہیں۔ٹام سوازی نے کہا کہ اسرائیل کی حمایت کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، یہ ہمارے لیئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔صیہونی ریاست کے کٹر حامی کی طرف سے عمران خان کی زندگی اور سیاست کے حوالے سے اتنی فکرمندی بلاوجہ نہیں

    عمران خان کے "سیل ” کی بجلی منقطع کر دی گئی، نورین خان کی درخواست

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

    شہید کانسٹیبل عبدالحمید کے قتل کا مقدمہ عمران خان،گنڈا پور نامزد

    ڈی چوک احتجاج،17 مقدمے،گرفتار افراد کی تفصیل

    عمران خان کی بہنوں سے کیا”برآمد ” ہوا؟ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتا دیا

    14 سال سے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سرکار،اربوں بجٹ وصول،کارکردگی زیرو

    عمران پر جیل میں تشدد ہوا،مجھے مرد اہلکار نے…بشریٰ بی بی نے سنگین الزام عائد کر دیا

  • الیکشن کمیشن سزا  کے بعد کسی کو نااہل قرار دے سکتا ہے،عدالت

    الیکشن کمیشن سزا کے بعد کسی کو نااہل قرار دے سکتا ہے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ ،توشہ خانہ میں بانی پی ٹی آئی کی نااہلی اور پی ٹی آئی کو ڈی لسٹ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی
    جسٹس شمس محمود مرزا کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی ظفر نے پانچ عدالتی فیصلے بنچ کے سامنے رکھ دیے،علی ظفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس تحقیقات کر کے نااہل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔الیکشن کمیشن کو 26 اے کے تحت نااہل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ریفرنس فائنل کرتے وقت وجوہات موجود ہونا ضروری ہے۔الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں ہےای سی پی کے پاس کسی کو نااہل کرنے کا اختیار نہیں ہے۔الیکشن کمیشن کا دائر اختیار بڑا محدود ہے۔الیکشن کمیشن کا کام صاف شفاف انتخابات کروانا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق نااہلی 63 ون پی کے تحت کی گئی۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ سیکشن 173 کے تحت الیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا،سیکشن173 کے تحت کون فیصلہ کر سکتا ہے۔علی ظفر نے کہا کہ سیشن جج فوجداری کے سیکشن 173 کے تحت فیصلہ کر سکتا ہے

    جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سزا ہونے کے بعد کسی کو نااہل قرار دے سکتا ہے۔جسٹس شمس محمود مرزا نے کہا کہ ہمارے سامنے دائرہ اختیار کا معاملہ ہے۔علی ظفر نے کہا کہ جی ہم نے دیکھنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو اس کا اختیار ہے یا نہیں۔

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

    ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

    واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر 19 ستمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا ،الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قرار دے دیا ہے۔

  • نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد

    نورین نیازی کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہن نورین نیازی کی جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے ڈپٹی اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ وزارتِ داخلہ سے معلوم کریں جیل ملاقاتوں پر کیوں پابندی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے اعتراضات کے ساتھ کیس کی سماعت کی ،نورین نیازی کی جانب سے وکیل سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ درخواست گزار بانی پی ٹی کی بہن ہیں، ایس او پیز طے کیے گئے تھے جس میں ملاقاتیں ہوتی تھیں، پنجاب حکومت کی جانب سے ایک بالکل Blanket تھریٹ الرٹ جاری ہوا،لکھا گیا کہ جیل میں کوئی بھی اب ملاقات نہیں کر سکتا،

    افواہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کچھ ہو گیا ،بہن اور ڈاکٹر سے ملنے دیا جائے،سلمان اکرم راجہ
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی اور ڈاکٹر سے ملاقات کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،بانی پی ٹی آئی سے بہن نورین نیازی کی جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایجنسیوں کی جانب سے سیریس سیکیورٹی تھریٹس کی رپورٹ دی گئی ہے، حکومت کی طرف سے اڈیالہ جیل حکام کو ملاقاتوں پر پابندی لگانے کا کہا گیا ہے،سخت سیکیورٹی تھریٹس کی وجہ سے چھٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا، سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ بھی کانفرنس کے دوران بند ہونگی، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ بہن اور ایک ڈاکٹر کی ملاقات کروا دی جائے، افواہیں ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں کچھ ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عام آدمی نہیں بلکہ ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں، انسانی بنیادوں پر صرف بہن اور ایک ڈاکٹر کو ملاقات کی اجازت دی جائے،

    بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بہن نورین نیازی کو پابندی کے دوران ملاقات کی اجازت نہ مل سکی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فوری ملاقات کی اجازت کی استدعا مسترد کر دی

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نیازی نے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر تھی،نورین نیازی نے وکلا کی پانچ رکنی ٹیم کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بھائی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں وکلاء اور فیملی ممبران کی ملاقات کا حکم دیا جائے،جیل سپرنٹنڈنٹ پٹیشنر اور دیگر فیملی ممبرز کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرانے سے انکار کر رہے ہیں، معلوم ہوا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے بنیادی سہولتیں واپس لے کر خراب صورتِ حال میں رکھا ہوا ہے،اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کی لائٹس منقطع کر کے ان کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے، بہنوں اور فیملی ممبرز سے ملاقات بھی نہیں کرائی جا رہی، عدالت ملاقات کرانے کا حکم دے،

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

  • عمران خان کے "سیل ” کی بجلی منقطع کر دی گئی، نورین خان کی درخواست

    عمران خان کے "سیل ” کی بجلی منقطع کر دی گئی، نورین خان کی درخواست

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نیازی نے ملاقات نہ کرانے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی
    نورین نیازی نے وکلا کی پانچ رکنی ٹیم کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے،عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل میں بھائی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرائی جائے، بانی پی ٹی آئی سے جیل میں وکلاء اور فیملی ممبران کی ملاقات کا حکم دیا جائے،جیل سپرنٹنڈنٹ پٹیشنر اور دیگر فیملی ممبرز کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کرانے سے انکار کر رہے ہیں، معلوم ہوا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سے بنیادی سہولتیں واپس لے کر خراب صورتِ حال میں رکھا ہوا ہے،اڈیالہ جیل میں عمران خان کے سیل کی لائٹس منقطع کر کے ان کو خطرے میں ڈال دیا گیا ہے، بہنوں اور فیملی ممبرز سے ملاقات بھی نہیں کرائی جا رہی، عدالت ملاقات کرانے کا حکم دے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ آمد کے موقع پر نورین نیازی کا کہنا تھا کہ ہم پریشان ہیں کہ عمران خان کس حالت میں ہیں جیل کے اندر ہم میں سے کسی کو بھی ملنے نہیں دیا جارہا۔ بانی پی ٹی آئی نے اس ملک کے لیے قربانیاں دی ہیں، اُمید نہیں تھی ہمارے ساتھ ایسا سلوک ہو گا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ایسے ڈالاہوا ہے جیسے وہ کوئی مجرم ہے۔علیمہ خان کے تھانے میں اچھے حالات میں نہیں ہیں۔ ذہنی تشدد اپنی جگہ لیکن جسمانی تشدد تو نہ کریں۔ عمران خان سے ملوں گی تو موسم کا حال پوچھوں گی، ہم امید لگا کر آئے ہیں کہ اللہ ججوں کے دلوں میں‌رحم کرے،پاکستان کے لئے کھڑا ہونا جرم بنا دیا گیا ہے، عمران خان پاکستان کے لوگوں کے لئے اندر ہیں ورنہ انکی زندگی میں کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمارے لوگوں کے لئے کھانا مسئلہ نہیں، رویہ مسئلہ ہے، سب کو پتہ ہے تھانوں میں کیا ہوتا ہے،رویہ اچھا نہیں ہے،

    حماس کا حملہ اور اسرائیل کی کاروائی،ایک برس مکمل،یرغمالی رہا نہ ہو سکے

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

  • ڈی چوک احتجاج کیس،عمران خان کی بہنوں نے دھماکہ خیز مواد فراہم کیا،پراسیکیوٹر

    ڈی چوک احتجاج کیس،عمران خان کی بہنوں نے دھماکہ خیز مواد فراہم کیا،پراسیکیوٹر

    سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں عظمیٰ خان، علیمہ خان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انسدادِ دہشتگردی عدالت پہنچادیاگیا

    عدالت میں سماعت ہوئی تو وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان بانی پی ٹی آئی کی بہنیں ہیں، عمر رسیدہ ہیں، کبھی کوئی سیاسی عہدہ نہیں رکھا، پرامن احتجاج کرنا ہر شہری کا حق ہے، بانی پی ٹی آئی کے گھر تین چار ہی خواتین ہیں، بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل ہیں، اب بہنوں کو بھی گرفتار کرلیا،

    علیمہ خان، عظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک پر احتجاج کرنے کا کیس،پراسیکیوٹر راجا نوید نے علیمہ خان، عظمیٰ خان کے مزید 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کردی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان کا کیوں ریمانڈ چاہیے؟ کیا ثبوت اکٹھے ہوئے؟ پراسیکیوٹر راجا نوید نے کہا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان نے دیگر کارکنان کو میگافون پر اشتعال دلایا،علیمہ خان، عظمیٰ خان نے کارکنان کے ہمراہ پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا، علیمہ خان، عظمیٰ خان نے ویڈیو بنائی، موبائل فون برآمد کرنا اہم ہیں، علیمہ خان، عظمیٰ خان نے میٹنگ میں احتجاج کرنے کی منصوبہ بندی کی،علیمہ خان، عظمیٰ خان کے خلاف شریک ملزم عدنان نے کہا انکشافات کیے، شریک ملزم نے بیان دیا کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان نے دھماکہ خیز مواد فراہم کیا،شریکِ ملزم کے مطابق علیمہ خان، عظمیٰ خان نے ڈی چوک پہنچ کر پارلیمنٹ پر بارودی مواد استعمال کرنا تھا،

    اقتدار اپنے لیے تو نہیں ہوتا،ہم کسی سیاسی جماعت سے نہیں، ہم پاکستانی ہیں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین
    جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے سلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا ملک ہے، پیاری دھرتی ہمیں قبول کرتی ہے، میں دیکھتارہتاہوں، ہم سب کیوں ایسا کررہے ہیں، اب تک سمجھ نہیں آئی،اقتدار تو پاکیزہ دھرتی کے لیے ہوتاہے، اقتدار اپنے لیے تو نہیں ہوتا،ہم کسی سیاسی جماعت سے نہیں، ہم پاکستانی ہیں، نواز عمران زرداری ہوں لیکن دیکھیں ملک کے لیے کیا کررہے ہیں، شنگھائی کانفرنس ہو رہی ہے، دنیا کو دکھانا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، کسی ایک سیاسی جماعت کو نہیں کہہ رہا، سب کو کہہ رہاہوں،ایسی صورتحال دیکھ کر مجھے دکھ پہنچتاہے، اگر ریاست مدینہ ہے تو صرف دین اسلام کی بات ہونی چاہیے،

    آپ سائیکل والی درخواست لے کر آئی تھیں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین کا علیمہ خان سے مکالمہ
    دوران سماعت علیمہ خان روسٹرم پر آ گئیں اور کہا کہ آپ کی عدالت میں کئی بار آئی ہوں، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ جی، آپ سائیکل والی درخواست لے کر آئی تھیں، جج ابو الحسنات ذوالقرنین کے جملے پر قہقہے گونج اٹھے،جج ابو الحسنات ذوالقرنین نےعلیمہ خان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمیں دڑبے میں بند کردیاتھا، جیل میں دیوار تڑوائی، سائیکل بھی لے کر دیا، مجھے تو آپ عمران خان سے زیادہ انرجیٹک لگتی ہیں، علیمہ خان نے کہا کہ لاہور میں احتجاج میں شامل ہونا تھا، ٹوٹتی تو صرف دفعہ 144 ہی ہم نے توڑنی تھی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ یعنی آپ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا سوچا ہواتھا، علیمہ خان نے کہا کہ مجھ سے موبائل مانگ رہے ہیں، پاسورڈ کھولنا ہے،میں پاسورڈ نہیں کھول رہی، فون پولیس کے پاس ہے، جج نے علیمہ خان سے کہا کہ فون کا پاسورڈ ہی کھولنا ہے تو کھولیں اور جان چھڑائیں، علیمہ خان، عظمیٰ خان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا،بعد ازاں انسدادِ دہشتگردی عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کو مزید 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

    حماس کا حملہ اور اسرائیل کی کاروائی،ایک برس مکمل،یرغمالی رہا نہ ہو سکے

    اسرائیل نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب،صیہونی لابی عمران کو بچانے کیلئے متحرک

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    عمران خان اور پی ٹی آئی نے ملک دشمنی میں تمام حدیں پار کر دیں

    امریکی ایوان نمائندگان میں قرارداد،پاکستان کے خلاف آپریشن گولڈ اسمتھ کی ایک کڑی

    آپریشن گولڈ سمتھ کی کمر ٹوٹ گئی،انتشاری ٹولہ ایڑھیاں رگڑے گا

    تحریک انصاف کی ملک دشمنی ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئی

  • جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد  کرنے کی تاریخ مقرر

    جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان و دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کے معاملے پر پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کو نامزد مقدمات میں شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس ذرائع کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مقدمات کو یکجا کرکے شامل تفتیش کیا جائے گا، سابق وزیراعظم کو احتجاج اور انتشار پھیلانے کی ایما پر مقدمات میں ملزم نامزد کیا گیا،عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کے لیے اسلام آباد پولیس ٹیم اڈیالہ جائے گی، پولیس نے احتجاج کے دوران تحویل میں لی گئی کے پی کی سرکاری گاڑیاں بھی ریکارڈ کا حصہ بنا دیں۔

    دوسری جانب 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان اور دیگر پر فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی جبکہ عدالت نے ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردیں۔

    راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات کی سماعت کی، شیخ رشید، شیریں مزاری، امجد نیازی اور عثمان ڈار عدالت میں پیش ہوئے جبکہ غیر حاضر 31 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

    دوران سماعت جی ایچ کیو حملہ کیس کو پہلے ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مقدمے کے نامزد ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں اس کے علاوہ کنول شوزب اورصداقت عباسی سمیت دیگرملزمان میں نقول تقسیم کردی گئیں جبکہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو بذریعہ وکیل نقول تقسیم کی گئیں، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگانے کے بعد جانے کی اجازت دے دی ، جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 اکتوبر جبکہ دیگر 13 مقدمات کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

    دوسری جانب 28 ستمبراور 4 اکتوبر احتجاج کے کیسز میں نامزد پی ٹی آئی کارکن اور رہنما پیش نہ ہوئے، ان کی بیماری کے باعث غیر حاضری کی درخواستیں دائر کی گئیں، بعدازاں راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ کیس کی آئندہ سماعت 19 اکتوبر کو اڈیالہ جیل عدالت میں ہو گی اور جی ایچ کیو حملہ کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔