Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • توشہ خانہ ٹوکیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواست پر نوٹس جاری

    توشہ خانہ ٹوکیس،بشریٰ بی بی کی ضمانت درخواست پر نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،توشہ خانہ ٹو کیس میں بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا

    عدالت نے تحریری حکمنامہ میں کہا کہ بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کیا جاتا ہے، ایف آئی اے آئندہ سماعت تک درخواست ضمانت پر جواب جمع کرائے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 4 اکتوبر کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا،حکم نامہ میں کہا گیا کہ پٹیشنر کے وکیل کے مطابق ٹرائل کورٹ کو بتایا گیا کہ اسی نوعیت کے ریفرنس میں پہلے بھی سزا ہو چکی،وکیل کے مطابق ٹرائل کورٹ نے اسی بنیاد پر ضمانت مسترد کر دی، ٹرائل کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا، بشری بی بی کی جانب سے بیرسٹر خدیجہ صدیقی اور خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،

    دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت نےسابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔ اس سے قبل گرمیوں کی تعطیلات کے دوران بھی ہر تیسرے دن سماعت ہوتی رہی جج صاحب اسٹاف سب نے چھٹیاں کینسل کیں وکلا جنرل ایڈجرنمنٹ کا بھی عدالت کو بتاتے رہے ہیں اس کے باوجود عدالت نے دو تین دن سے زائد کے لئے کیس کبھی ملتوی نہیں کیا ،آج 12 دن کےلئے سماعت ملتوی کردی گئی ہے.

    اسرائیل کی عمران خان سے امیدیں ،گولڈسمتھ خاندان کااہم کردار

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    اسرائیل کوتسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کےساتھ تھا:فضل الرحمان

    سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، نیب ترامیم بحال

  • 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی

    190 ملین پاؤنڈز ریفرنس:عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف سماعت بغیر کارروائی ملتوی

    اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے بانی پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔

    باغی ٹی وی : احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کی، راستوں کی بندش کے باعث سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہوسکی۔

    عدالت نے ریفرنس پر مزید کارروائی پیر 7 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کی، ریفرنس میں آج وکیل صفائی نے نیب کے آخری گواہ پر جرح جاری رکھنا تھی۔

  • عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شو کاز نوٹس جاری

    عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شو کاز نوٹس جاری

    اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے آزادی مارچ کے حوالے سے درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شو کاز نوٹس جاری کردیا –

    باغی ٹی وی: انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف آزادی مارچ کے حوالے سے کیس کی سماعت کی،سابق وزیراعظم عمران خان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ خرم نواز، عامر محمود کیانی اور جمشید مغل بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے،وکیل تنویر حسین نے علی نواز اعوان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔

    جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ اسد عمر کہاں ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ اسد عمر اس مقدمے سے ڈسچارج ہو چکے ہیں، جج نے ریمارکس دیے کہ تنویر حسین کا میڈیکل سرٹیفکیٹ درخواست کے ساتھ لگا دیں، عمران خان کی حاضری کے حوالے سے رپورٹ آئی ہے جس میں کہا گیا انٹر نیٹ میسر نہیں، آن لائن حاضری نہیں ہو سکتی، گزشتہ روز بھی یہی رپورٹ آئی تھی شو کاز نوٹس جاری کیا تھا، آج بھی نوٹس جاری کر رہا ہوں، لکھوں گا نیٹ نہیں تو ذاتی حیثیت میں پیش کریں۔

    لاہور میں بھی دفعہ 144 نافذ

    عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگوانے پر جیل حکام کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین نوکری سے برطرف

    اسرائیل تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے،چین

  • عمران خان کی 6  اور  بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

    عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

    باغی ٹی وی: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج افضل مجوکا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی ،عمران خان کے وکیل زاہد بشیر عدالت میں پیش ہوئے۔

    سماعت کے دوران عمران خان کے وکیل زاہد بشیر نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ سینئر کونسل لاہور میں دیگر کیسز میں مصروف ہیں، سلمان صفدر آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے لہذا عدالت سماعت ملتوی کر دے، عدالت نے عمران خان کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک مقدمےمیں عبوری ضمانت میں 21 اکتوبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی-

    اسرائیل تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے،چین

    دوسری جانب دوسری جانب تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، واثق قیوم کے وارنٹ گرفتاری بر قرار رکھے جبکہ راشد حفیظ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

    پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف احتجاج توڑ پھوڑ کیس میں شبلی فرازکی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی جبکہ مراد سعید ،دانیال احمد ،حماد اظہر ،حسان نیازی ،علی نواز ،شبلی فراز پیش نہ ہوئے،بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے مزید کیسز کی سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

    اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین نوکری سے برطرف

  • علی امین گنڈا پور  کی عمران خان سے جیل میں ملاقات

    علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے جیل میں ملاقات

    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے جیل ملاقات کی-

    باغی ٹی وی:ذرائع کے مطابق ملاقات میں سیاسی امور پر بات چیت کی گئی علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ختم ہوئی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے،علی امین کی بانی پی ٹی آئی سے کانفرنس روم میں ملاقات کروائی گئی جو کہ سوا گھنٹہ جاری رہی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی، پارٹی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں 28 ستمبر کے راولپنڈی احتجاج پر بھی بات چیت کی گئی، ملاقات میں 4 اکتوبر کو اسلام آباد ڈی چوک احتجاج کے بارے میں مشاورت کی گئی۔

    میانوالی میں 7 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ

    سیالکوٹ: بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی 30 روزہ مہم "زیرو سے ہیرو” کا افتتاح

    سیالکوٹ:ڈپٹی کمشنر نے صدر ڈسٹرکٹ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی ایشن کے عہدے کا حلف اٹھا …

  • راولپنڈی احتجاج:عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

    راولپنڈی احتجاج:عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

    راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے معاملے پر سابق وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف تھانہ سٹی میں ایس ایچ او سٹی خالد یار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا جبکہ عمران خان اور علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ تھانہ نیو ٹاؤن میں سب انسپکٹر عمر صدیق کی مدعیت میں درج کیا گیا مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، بلوہ، سرکاری گاڑی پر پیٹرول بم سے حملہ کے الزامات شامل ہیں، ایف آئی آر میں توڑ پھوڑ کی منصوبہ بندی کرنے کی دفعات بھی شامل ہیں۔

    متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ 45 رہنما و کارکن ایف آئی آر میں نامزد کر لیے گئے،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل سے احتجاج کی کال دے رکھی تھی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بھی احتجاج میں شرکت کا اعلان کر رکھا تھا، ملزمان پاکستان اور ریاستی اداروں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

    لیاقت آباد احتجاج: پی ٹی آئی کے 58 سے زائد رہنماؤں پر مقدمہ …

    ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ ملزمان نے ٹائر اور کپڑے جلا کر عوام الناس کا راستہ روکا اور ان کے لیے مشکلات پیدا کیں، ملزمان نے جلاؤ گھیراؤ اور پتھراؤ کیا، منع کرنے پر ملزمان نے پتھروں، اینٹوں، ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا، پولیس نفری نے بڑی مشکل سے اپنی جانیں بچائیں، ملزمان کے تشدد کے باعث پولیس اہلکار زخمی ہوئےمظاہرین نے پستول سے پولیس پر فائرنگ کی، ملزمان نے ربڑ بلٹ گن، ٹیئر گیس گن چھین کر زمین پر مارکر توڑی اور کانسٹیبل سے وائرلیس سیٹ چھین کر لے گئے۔

    سپریم کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے اجلاس کی کارروائی کے منٹس جاری

  • عمران خان کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خفیہ کاوشوں کیخلاف دینی جماعتوں کا احتجاج

    عمران خان کی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی خفیہ کاوشوں کیخلاف دینی جماعتوں کا احتجاج

    اسرائیل کو تسلیم کرنے کی عمران خان کی خفیہ کاوشوں کیخلاف دینی جماعتوں نے احتجاج شروع کر دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی اور لاڑکانہ میں دینی جماعتوں کے احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔احتجاجی مظاہروں کے دوران بانی پی ٹی آئی کے پتلے جلائے گئے۔ مظاہرین کی جانب سے پاکستانی عوام سمیت پوری امت مسلمہ سے علانیہ معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا۔کراچی کے ضلع ملیر میں قومی یکجہتی کونسل کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتے والے شہریوں کی بھرپور شرکت ہوئی۔دوسرا بڑا مظاہرہ لاڑکانہ میں کیا گیا جس کا اہتمام پاکستان علما کونسل نے کیا تھا۔ احتجاجی مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر عمران اسرائیل گٹھ جوڑ کے خلاف مختلف نعرے درج تھے۔

    کے ایم سی فائر ہیڈکوارٹر کی تمام ہیلپ لائن بند، بڑا سانحہ رونما ہونے کا خدشہ

    مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے عمران خان کا موقف سوالیہ نشان ہے، عمران خان کی ڈھٹائی کی انتہا یہ ہے کہ اسرائیلی اخبارات میں ان کی رہائی اور دوبارہ اقتدار میں لانے کے حوالے سے علانیہ لابنگ بھی شروع ہو گئی ہے۔ دی ٹائمز آف اسرائیل اور دی یروشلم پوسٹ نے تو اب یہ بھی لکھ دیا ہے کہ عمران خان کا بظاہر موقف اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے حوالے سے ہے۔
    مقررین کا کہنا تھا کہ اندرونی طور پر عمران خان نے عالمی اسٹیبلشمنٹ کو یہ یقین دلا دیا ہے کہ وہ پاکستانی عوام اور اسٹیبلشمنٹ کو اس حوالے سے رام کر سکتا ہے۔ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا کوئی بھی فیصلہ دینی جماعتوں اور تنظیموں کے کارکنوں اور علماء کرام کی لاشوں پر ہی ہو سکتا ہے، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اس گھناؤنی حرکت پر عمران خان نہ صرف پوری پاکستانی قوم بلکہ پوری امت مسلمہ سے معافی مانگے۔ دینی جماعتوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ساتھ آئندہ کسی بھی قسم کا تعلق نہ رکھنے کا اعلان کیا جائے۔

  • عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ایک سال کی قید مکمل

    عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ایک سال کی قید مکمل

    بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے اڈیالہ جیل میں ایک سال قید کی مکمل تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 365 دنوں میں 180 سے زائد جیل ٹرائل سماعتیں ہوئیں،انہوں نے جماعت کے رہنماؤں اور اپنے وکلا سے کل 100 سے زائد ملاقاتیں کیں،عمران خان نے 365 دنوں میں ایک ہزار گھنٹے کورٹ کی سماعتوں میں گزارے۔

    جیل ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی تحریک انصاف کو 365 دنوں میں صرف دانت میں درد کی شکایت ہوئی ایک سال کے دوران انہوں نے 180 سے زائد مرتبہ میڈیا سے گفتگو کی جب کہ ایک سال کے دوران عمران خان کو 3 مرتبہ ای کورٹس میں پیش کیا گیا، 365 دنوں میں بانی پی ٹی آئی کو 3 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں پورے ایک سال کے دوران بانی پی ٹی آئی ایک مرتبہ بھی بشریٰ بی بی سے تنہائی میں ملاقات نہیں کرسکے،وہیں عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ایک برس میں 90 دن قید تنہائی میں گزارے جب کہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بتایا گیا کہ وہ 365 دنوں میں کبھی بیمار نہیں ہوئے۔

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

  • توشہ خانہ ٹوکیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنےکی تاریخ  مقرر

    توشہ خانہ ٹوکیس : بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنےکی تاریخ مقرر

    اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائدکرنےکی تاریخ مقرر کردی،جبکہ عدالت نے پراسیکیوشن کو دلائل کے لیے مزید وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر سماعت کی ،سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے ضمانت بعداز گرفتاری کی درخواستوں پراڈیالہ جیل میں کی۔

    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، وکلا صفائی نے ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستوں پر اپنے دلائل مکمل کرلیے، پراسیکیوشن ٹیم کے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل مکمل نہ ہوسکے، پراسیکیوشن نے دلائل کے لیے عدالت سے مزید وقت مانگ لیا۔

    وکلا صفائی کی جانب سے دلائل کے لیے پراسیکیوشن کو مزید وقت دینےکی مخالفت کی گئی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے درخواست کی کہ عدالت ضمانت کی درخواستوں پر آج ہی فیصلہ کرے، اگر کچھ نہیں ہونا تو عدالت ہماری ضمانت کی درخواستیں خارج کردے، سماعت کی آج کی تاریخ بھی پراسیکیوشن کی مرضی سے دی گئی تھی، اب کیا ہرکام پراسیکیوشن کی مرضی سے ہوگا۔

    اس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے بھی روسٹرم پر جا کر آج ہی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ کرنے کی استدعا کی۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم انصاف چاہتے ہیں، جو ہو رہا ہے یہ انصاف نہیں، الیکشن سے پہلے 5 دنوں میں 3 سزائیں سنادی گئیں، بشریٰ بی بی کا اس کیس سے کچھ لینا دینا نہیں پھر بھی جیل میں ہے، ہم 22 گھنٹے جیل کے دڑبے میں گزارتے ہیں، عدالت ضمانت کی درخواستوں پر آج ہی فیصلہ کرے۔

    عدالت نے پراسیکیوشن کو دلائل کے لیے مزید وقت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 28 ستمبر تک ملتوی کردی،اس کے علاوہ عدالت نے توشہ خانہ ٹوکیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کرنےکی تاریخ بھی مقررکردی،عدالت کے مطابق توشہ خانہ ٹوکیس میں 2 اکتوبرکو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد کی جائےگی۔

  • 190ملین پاؤنڈز ریفرنس،حتمی فیصلہ دینے سے روکنے کے آرڈر میں  توسیع

    190ملین پاؤنڈز ریفرنس،حتمی فیصلہ دینے سے روکنے کے آرڈر میں توسیع

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بریت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی، نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت میں التواء مانگ لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ سماعت ملتوی کرنے کی استدعا منظور کر لی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا حتمی فیصلہ دینے سے روکنے کے آرڈر میں 2 اکتوبر تک توسیع کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر نہ دیں کہ آپ ٹرائل میں تاخیر کی کوشش کر رہے ہیں،

    عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاؤنڈ کے نیب کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، انہوں نے احتساب عدالت کی جانب سے بریت کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف چیلنج دائر کیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا ہے کہ احتساب عدالت نے ان کی بریت کی درخواست کو مسترد کر کے انصاف کی خلاف ورزی کی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنرز کے خلاف ایسا کوئی مواد موجود نہیں جو ان کے خلاف سزا کی بنیاد بن سکے۔ اس لیے، ان کا دعویٰ ہے کہ ان کو بریت دی جانی چاہیے تھی جو احتساب عدالت نے نہیں دی۔درخواست میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ احتساب عدالت کے 12 ستمبر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے کر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو اس مقدمے سے بری کریں۔ ٹرائل کورٹ میں جاری ٹرائل پروسیڈنگز کو روکنے کے لیے بھی متفرق درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت میں ٹرائل کو اس وقت تک روک دیا جائے جب تک ہائی کورٹ بریت کی درخواست پر فیصلہ نہیں سناتی۔اس درخواست کے ساتھ ہی عدالت نے یہ بھی درخواست کی ہے کہ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے تاکہ انصاف کا تقاضہ پورا کیا جا سکے۔

    اسرائیل کی عمران خان سے امیدیں ،گولڈسمتھ خاندان کااہم کردار

    عمران خان بطور وزیراعظم اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے کیلئے تیار تھے،دعویٰ آ گیا

    حالات گرم،فیصلہ کا وقت آ گیا،سعودی عرب اسرائیل کے ہاتھ کیسے مضبوط کر رہا ہے؟ اہم انکشافات مبشر لقمان کی زبانی

    اسرائیل کوتسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کےساتھ تھا:فضل الرحمان

    سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، نیب ترامیم بحال