Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ قوم کو فیصلے سے راستہ ملنا چاہئے،بابر اعوان

    سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ قوم کو فیصلے سے راستہ ملنا چاہئے،بابر اعوان

    تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس ساری گھمبیر صورتحال سے نکلنے کے لیے پاکستان کو عدم استحکام کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے،

    بابر اعوان کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ اور الیکشن کمیشن کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے، عمران خان بار بار دہرا رہے ہیں کہ دوبارہ الیکشن کروایا جائے، ایک چوری شدہ الیکشن کے تحت لوگوں کو حکومت سے نوازا گیا،الیکشن کمیشن نے سیٹوں کے معاملے میں جو زیادتی کی اس پر سپریم کورٹ کو کاروائی کرنی چاہیے، سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ قوم کو فیصلے سے راستہ ملنا چاہئے، ہم جہاں بھی جاتے ہیں لوگ پوچھتے ہیں کہ عمران کب آئے گا، عمران آئے گا تو ہی استحکام آئے گا، انسانی حقوق، معیشت کے ادارے بھی اب بولنا شروع ہوگئے ہیں،

    واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے کیس کا فیصلہ آج 12 بجے سنایا جائے گا، 13 رکنی فل کورٹ فیصلہ سنائے گی، تحریک انصاف کے رہنما سپریم کورٹ پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، سپریم کورٹ کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،

    سپریم کورٹ،مخصوص نشستیں، سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کچھ ججز دانا ہوں گے، میں اتنا دانا نہیں، پاکستان کو ایک بار آئین کے راستے پر چلنے دیں، چیف جسٹس

    نشان نہ ملنے پر کسی امیدوار کا کیسے کسی پارٹی سے تعلق ٹوٹ سکتا؟ چیف جسٹس

    انتخابات بارے کیا کیا شکایات تھیں الیکشن کمیشن مکمل ریکارڈ دے، جسٹس اطہر من اللہ

    سنی اتحادکونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 24 جون تک ملتوی

    سپریم کورٹ، سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کیخلاف کیس کی سماعت ملتوی

    مخصوص نشستیں، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں نظر نہیں آ رہا، مبشر لقمان

  • عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    عبوری ضمانت "معصوم” فرد کا حق ہے،نومئی مقدمے،عمران کی ضمانت مسترد ہونے کا فیصلہ

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نو مئی کے مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا گیا

    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج خالد ارشد نے چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ، تحریری فیصلے میں عدالت نے کہا کہ دو سرکاری گواہوں نے بیان دیا کہ 7مئی کو شام پانچ بجے زمان پارک میٹنگ ہوئی ،گواہوں نے بیان دیا کہ میٹنگ میں پی ٹی آئی لیڈرشپ کے پندرہ لوگ موجود تھے ،میٹنگ میں بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا ،میٹنگ میں ہدایات دی گئیں کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری ہوئی تو ڈاکٹر یاسمین راشد کی قیادت میں ورکز کو اکٹھا کیا جائے ،میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ گرفتاری پر فوجی تنصیبات سرکاری عمارتوں پر حملہ کرکہ حکومت کو پریشرائز کیا جائے گا ،نو مئی کو اسلام آباد روانگی وقت پر بانی پی ٹی آئی نے ویڈیو بیان دیا کہ اگر انہیں گرفتار کیا تو ملکی حالات سری لنکا کے جیسے ہونگے، پراسکیوشن نے بانی پی ٹی آئی کے ویڈیو پیغامات کا ٹرانسکرپٹ عدالت میں جمع کرایا پراسکیوشن کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیس یہ ہے کہ انہوں نے نو مئی کی منصوبہ بندی کی ،پراسکیوشن کا کیس یہ بھی کہ پی ٹی آئی ٹاپ لیڈرشپ نے منصوبہ بندی سے اتفاق کیا ماڈرن ڈیوائسز کے ذریعے پیغام آگے پہنچایا،بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اشتعال انگیزی کیلئے بنائی گئی ویڈیو میں استعمال ہونے والے آلات برآمد ہونے ہیں درخواست گزار کے وکیل کا کہنا کہ درخواست گزار کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا اس دلائل میں وزن نہیں،مجرمانہ سازش سے پر امن اجتماع بھی دہشتگرد بن جاتا ہے اشتعال انگیز پیغام دینا اور اسے آگے پھیلا کر آرمی تنصیبات ، جناح ہاؤس اور سرکاری عمارتوں پر حملہ دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے ،درخواست گزار اس فعل سے اپنے قانون پر عملدرآمد کے بنیادی حقوق کھو بیٹھا ہے،

    عبوری ضمانت اس کا حق نہیں جس نے حکومت کا تختہ الٹنے کےلیے سازش کی،عدالت
    عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ عبوری ضمانت معصوم فرد کا حق ہے ،عبوری ضمانت اس درخواست گزار کا حق نہیں جس نے پی ٹی آئی کی دیگر قیادت سے ملکر سازش کرکے ریاست کے خلاف جنگ کی ،عبوری ضمانت اس کا حق نہیں جس نے حکومت کا تختہ الٹنے کےلیے سازش کی،درخواست گزار کو مبینہ جرم سے تعلق ثابت کرنے کےلیے مناسب گراؤنڈ موجود ہے،بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کی جاتیں ہیں .

    واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کی تینوں مقدمات میں ضمانتیں مسترد کر دیں،عدالت نے عمران خان کی جناح ہاوس،عسکری ٹاور اور شادمان تھانہ میں ضمانتیں مسترد کردی ہیں.

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    واضح رہے کہ نو مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنان نے ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ کیا تھا، عسکری تنصیات پر حملے کئے تھے، منظم منصوبہ بندی کے تحت شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنایا گیا تھا، نو مئی کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنما پارٹی چھوڑ چکے، کئی جیلوں میں تو کئی مفرور ہیں، عام انتخابات کے بعد خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت بن گئی، علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ بن گئے ہیں تا ہم پنجاب سمیت دیگر صوبوں میں نو مئی میں ملوث پی ٹی آئی کارکنان مشکل میں ہیں.

    9مئی مقدمات: پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کے وارنٹ گرفتاری جاری

    9مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بریت کی درخواست دائر

    عمران ،قریشی کو نومئی کے مقدمات میں چالان کی نقول تقسیم

     سانحہ نو مئی کے چھے مقدمات میں اہم پیشرفت

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    سانحہ نو مئی نائن زیرو، بلاول ہاؤس یا رائے ونڈ سے پلان ہوتا تو پھر ردعمل کیا ہوتا؟ بلاول بھٹوزرداری

    یہ لوگ منصوبہ کرچکے ہیں نو مئی کا واقعہ دوبارہ کروایا جائے

    نو مئی جلاؤ گھیراؤ، پہلا فیصلہ آ گیا، 51 ملزمان کو ملی سزا

  • عدت کیس میں  قابل ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنایا جائے،وکیل خاور مانیکا

    عدت کیس میں قابل ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنایا جائے،وکیل خاور مانیکا

    اسلام آباد،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت ہوئی

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل نے اپیلوں پر سماعت کی، خاور مانیکا کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیئے،گزشتہ سماعت پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلاء اپنے دلائل مکمل کر چکے ہیں،خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ2 دن جو دلائل ہوئے وہ بحث بالجبر کے مترادف تھے، ان کی طرف سے جنرل التوا کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا گیا، اس میں بذریعہ کال ڈائریکشن دی گئی، ہائیکورٹ ہمارےکیسز میں کیوں نہیں بتاتی کہ ہمارا کیا قصور ہے، ہمارے پاس سوشل میڈیا پر کوئی گالم گلوچ کی مہم چلانے والا نہیں ، میں ماہِ رمضان میں بھی کبھی عدالتوں میں پیش نہیں ہوا، محرم الحرام سوگ کا مہینہ ہے، میں نے اہل بیت کی محبت میں عدالت سے التواء مانگا تھا، درخواست عدالت نے منظور کر لی تو ہائیکورٹ نے بغیر چیلنج کیسے ڈائریکشن دے دی؟ میری ایک کیس میں نہیں سب کیسز میں التواء کی درخواست منظور ہوئی تھی، عام لوگوں کی ضمانتیں ہونے کے بعد 5،5 دن مچلکے جمع نہیں ہوتے، میرے حق میں فیصلہ آیا تو خوشی کا اظہار کروں گا، خلاف آیا تو آپ کے خلاف مہم نہیں چلاؤں گا، ہمارے وکلا نے صرف اونچا بولنے پر دہشتگردی کے پرچے بھگتے ہیں، جج ہمایوں دلاور کی کھلی عدالت میں طوفانِ بدتمیزی برپا کیا گیا، ججز کے قلم ان کے خلاف بھی چلے جنہوں نے عدالتوں میں ججز کی توہین کی، ایک جج عدالت میں ملزم کو کہتا ہے کہ گڈ ٹو سی یو۔

    ہم وکیل ذاتی عداوتوں کا ایندھن کیوں بنیں، آپ لوگوں کی لڑائی ہے تو وہ ایوان میں بیٹھ کر لڑیں،وکیل خاور مانیکا
    اس موقع پر تحریک انصاف کے وکلاء کی جانب سے خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری کے دلائل پر اعتراض کیا گیا،تو خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب آپ کے سامنے دھمکی آمیز دلائل دیے گئے تو ہم نے اعتراض نہیں کیا، وکیل کا کام نہیں ہے کہ گالم گلوچ کرے یا الزام تراشیاں کرے، شبلی فراز نے میرے معاون وکیل کو دیکھ کر کہا کہ ان کا علاج کیوں نہیں کیا جاتا، میرے لیے صدمہ تھا کہ ایوان میں بیٹھا شخص ایسی بات کیسے کر سکتا ہے، ہم وکیل ذاتی عداوتوں کا ایندھن کیوں بنیں، آپ لوگوں کی لڑائی ہے تو وہ ایوان میں بیٹھ کر لڑیں، مولانا فضل الرحمان کو مختلف القابات دیے گئے، آج ان کے ساتھ لانگ مارچ کے منصوبے بنا رہے ہیں، مجھے کہا گیا کہ شبلی فراز صاحب کے خلاف مقدمہ کریں، مگر ہم نے نہیں کیا، دوسری طرف سے اگر ایسا کچھ ہوتا تو وہ ہمارے خلاف درخواست دے چکے ہوتے، آپ مجھے مار سکتے ہیں، میرے معاون کو کچھ نہ کہا جائے۔

    ہو سکتا ہے کہ میں نے بھی پی ٹی آئی کے دھرنوں میں شرکت کی ہو،وکیل خاور مانیکا
    جج افضل مجوکا نے خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ سے کہا کہ آپ اب بس کریں، دلائل کی طرف آئیں،خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ یہ 2 سال سے ہمارے ساتھ ہو رہا ہے، ہم پر دہشت گردی کے پرچے ہوئے، کیا سلمان صفدر نے یہاں دھمکی آمیز دلائل نہیں دیے؟ میری تربیت میں بدتمیزی، گالم گلوچ نہیں، جسے میں جانتا ہوں اس سے اجنبی نہیں بن جاتا، وکیل کا کام ڈنڈا اور اسلحہ اٹھانا نہیں، وکیل کا کام ایمانداری کے ساتھ کیس لڑنا ہے، دلائل کے لیے ٹائم مرضی سے رکھوں گا، میں ڈائریکشن کو مدنظر نہیں رکھتا،جج افضل مجوکا نے انہیں ہدایت کی کہ نہیں، وقت کو مد نظر رکھنا پڑے گا،خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں دلائل اپنی مرضی سے دوں گا، ڈائریکشن کا خیال دوسری پارٹی رکھتی ہے جس کے بندے اندر ہیں، جب یہ لوگ پی ٹی آئی میں پیدا نہیں ہوئے تھے تب بھی میرے بھائی پی ٹی آئی میں تھے، میرے بھائی مجھے کہتے ہیں کہ ہم پی ٹی آئی کے ہیں، آپ یہ کیس کیوں لڑ رہے ہیں؟ مجھے کسی نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ طاہر آصف کا بھائی میرے خلاف وکیل ہے، ہو سکتا ہے کہ میں نے بھی پی ٹی آئی کے دھرنوں میں شرکت کی ہو،اس پر جج افضل مجوکا نے مسکراتے ہوئے تبصرہ کیا کہ یہ تو خبر ہے۔

    کس نے کہا تھا کہ جی ایچ کیو پر حملہ کریں، جناح ہاؤس پر حملہ کر یں؟ ریلیف نہ ملے تو کیا ہم ججز کو ٹرول کرنا شروع کر دیں ،وکیل خاورمانیکا
    خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر ریلیف نہیں ملے گا تو کیا ہم ججز کو ٹرول کرنا شروع کر دیں گے؟ خاور مانیکا تشدد کیس کا کہا گیا تو میں نے انکار کر دیا کہ دوسری طرف میرے وکلاء ہیں، اسلحے، ڈنڈے اور لڑائیوں سے مسئلے کا حل نہیں ملے گا، عثمان ریاض گل کو دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ ریسلر ہیں مگر وہ بہت پیارے انسان ہیں، سلمان صفدر صاحب سے یہ امید نہیں تھی کہ ان کی طرف سے ایسا ہو گا، کس نے کہا تھا کہ جی ایچ کیو پر حملہ کریں، جناح ہاؤس پر حملہ کر یں؟ مجھے میرا ایک مؤکل کہتا ہے کہ میں عدالت کا گیٹ توڑ دوں، مؤکل نے کہا کہ کچھ لوگ ایسا کرتے ہیں تو ان کو کچھ کہا نہیں جاتا، عدت پر 1992ء کے کیس کا حوالہ دیا گیا جس میں عدت کے 39 دن بتائے گئے، ایک سوال تھا کہ پہلی شکایت کے بعد دوسری شکایت کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے؟ ہم نے پہلی شکایت درج نہیں کرائی اور وہ فردِ جرم عائد ہونے سے پہلے واپس لے لی گئی تھی، مسلم فیملی لاء میں صرف 90 دن بتایا گیا، اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے، اسلامی نظریاتی کونسل، فیڈرل شریعت کونسل، اسلامی اسکالر بھی موجود ہیں، میڈیکل ایکسپرٹ موجود ہیں، اپنی مرضی کے ایکسپرٹس سے رجوع کر سکتے ہیں، 2 درخواستیں دی ہیں وہ اس پر دلائل دینا چاہتے ہیں یا نہیں؟

    یہ ادراک غلط ہے کہ چوری، ڈاکا یا تشدد صرف مرد کرتے ہیں، میڈیا کسی بھی واقعے کو سنسنی خیز طور پر پھیلاتا ہے،وکیل خاور مانیکا
    جج افضل مجوکا نے کہا کہ آپ دلائل دیں، بعد میں ان کو موقع دیں گے،خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ قانون اس عدالت کو اجازت دیتا ہے کہ آپ ایڈیشنل شواہد مانگ سکتے ہیں، ان درخواستوں پر میرے معاون وکیل دلائل دیں گے، مجھے حیرت ہوئی، سلمان صفدر صاحب نے میرے لیے بھاگ کے الفاظ استعمال کیے،جج افضل مجوکا نے کہا کہ ان کو کہہ دیا تھا، انہوں وہ الفاظ واپس لے لیے تھے،خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ میڈیا کے ذریعے ایک غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے کہ عورتوں کی شادی نہیں ہو گی، ہائی پروفائل کیسز میں میڈیا دیکھتا ہے کہ عوام کا رجحان کس سائیڈ پر ہے، یہ ادراک غلط ہے کہ چوری، ڈاکا یا تشدد صرف مرد کرتے ہیں، میڈیا کسی بھی واقعے کو سنسنی خیز طور پر پھیلاتا ہے، فیصلہ ہونے سے پہلے میڈیا پر ٹرائل آ جاتا ہے، یہ کیس بھی شروع سے میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے، ملزم کا بھی میڈیا ٹرائل نہیں ہونا چاہیے میں اس حق میں نہیں،دوران سماعت سلمان اکرم راجہ نے عدالت سے استدعا کی کہ میں نے سپریم کورٹ میں ملٹری ٹرائل کیس میں پیش ہونا ہے، جواب الجواب کے لیے آ جاؤں گا،سلمان اکرم راجہ عدالت سے اجازت لے کر روانہ ہو گئے۔

    پاکستان کے معاشرے میں اسکینڈل کی بھوک ، میڈیا پہلے سے ذہن بنا رہا کہ ملزم کون ، اسامہ بن لادن اگر مارا نہ جاتا تو آج اس کا بھی کیس بنتا، کوئی وکیل ہوتا،وکیل خاور مانیکا
    خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ہوا بنایا گیا کہ پاکستان میں بھی ایسے ایسے کیسز ہیں، ایک خاتون نے تھپڑ مار دیا اس پر ایک جج کو میڈیا کی ہائپ پر سزا ہو گئی، میڈیا پر کہا گیا کہ کیس اڑ گیا، میں نےمعاون وکیل سے پوچھا کہ کیا فیصلہ ہو گیا؟ عدت ذاتی معاملہ نہیں، یہ اللّٰہ تعالیٰ کی طرف سے طے شدہ ہے، پاکستان کے معاشرے میں اسکینڈل کی بھوک ہے، میڈیا پہلے سے ذہن بنا رہا ہے کہ ملزم کون ہے، اسامہ بن لادن اگر مارا نہ جاتا تو آج اس کا بھی کیس بنتا، کوئی وکیل ہوتا، میڈیا فیصلے کے اوپر اثر انداز ہو جاتا ہے، اس عدالت نے ججمنٹس کے حوالے دے کر ان کی مدد کی، ہم نے آپ پر اعتراض نہیں کیا، میرے مؤکل کا نقصان ہوا، اسے میڈیا نے ظالم قرار دے دیا، ہم چاہتے ہیں کہ اس کیس کا فیصلہ شریعت کے مطابق کیا جائے، میڈیا کی وجہ سے میرے مؤکل مظلوم سے مجرم بن گئے، عدالت نے اپیل کنندگان کو قانونی معاونت دی، ہم نے تو کبھی آپ کی ٹرولنگ نہیں کی، جس کا نقصان ہو گیا اسے ظالم بنا دیا، میرے کلائنٹ کے پاس میڈیا پلیٹ فارم نہیں، ہماری استدعا ہے کہ قابل ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنایا جائے، ہو سکتا ہے کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ ان کے حق میں آ جائے، مجھے امید ہے کہ دوسری پارٹی کو میڈیکل بورڈ کی تشکیل پر کوئی اعتراض نہیں ہو گا، میڈیکل رپورٹ آنے تک عدالت انصاف دینے کے نتیجے تک نہیں پہنچ سکتی

    خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے اضافی ثبوت اپیل میں پیش کرنے سے متعلق عدالتی فیصلے جمع کروا دیے اور کہا کہ دوسری درخواست وفاقی شریعت کورٹ اور اسلامی نظریاتی کونسل و علماء کو اپروچ کرنے کی ہے، عدت پر علماء سے رائے لی جائے، ہم کہتے ہیں کہ عدت کی مدت 90 دن ہے، درخواست ہے کہ علماء کا مؤقف آنے تک مزید سماعت نہ کی جائے

    خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ کے دلائل مکمل ہونے پر عثمان ریاض گل ایڈووکیٹ نے خاور مانیکا کی درخواستوں پر دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ٹرائل میں میڈیکل کی خواہش تھی اور جرح میں اس کا ذکر بھی ہے، میں ڈاکٹر نہیں لیکن مجھے مینوپاز کا علم ہے، اس موقع پر ان درخواستوں کی کوئی ضرورت نہیں، اضافی ثبوت سے متعلق اپیکس کورٹس کے فیصلے موجود ہیں،عثمان ریاض گل نے اضافی ثبوت کے حوالے سے عمر شیخ کیس کا حوالہ دیا اور کہا کہ پراسیکیوشن کو کوئی کمی پوری کرنے کے لیے اضافی ثبوت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ان درخواستوں پر فیصلہ کرتے ہوئے شکایت کنندہ اور ان کے وکلاء کا کنڈکٹ بھی دیکھنا ہو گا، کیس کو التواء میں رکھنے کی متعدد کوششیں کی گئیں، اب یہ عدالت کو کام سے روکنے کے لیے تیسری کوشش کی جا رہی ہے،وکیل عثمان ریاض گل نے درخواستوں کو جرمانے کے ساتھ مسترد کرنے کی استدعا کر دی۔

    خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ میری ایک بھی التواء کی درخواست دکھا دیں، میں ان کی جانب سے دی گئی دھمکیاں بتاؤں گا، میرا چین کا کنفرم ٹکٹ تھا، میں نہیں گیا، اگر اپیل کنندگان اپنے گواہ لانا چاہتے ہیں تو مجھے کوئی بھی اعتراض نہیں،اس کے ساتھ ہی عدالت نے دورانِ عدت نکاح کیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا۔

    واضح رہے کہ دوران عدت نکاح کیس میں تین فروری کو عام انتخابات سے قبل عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنائی گئی تھی، عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا تھا، عدالت نےعمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی تھی.

    ’سابقہ شوہر نہیں بتا سکتا کہ عدت اور خاتون کی ماہواری کے 3 سائیکل کب مکمل ہوئے‘

    عمران ،بشریٰ مجرم،،نکاح کی اتنی جلدی کیا تھی قوم کو وجہ تو بتادیں،خاور مانیکا

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے تھے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،

    جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،

    عدالتی وقت کے بعد ٹرائل کیوں ہوا یہی کافی ہے کیس سزا معطلی کا ہے، وکیل سلمان صفدر

    عدت کیس میں فیصلہ کرنے کیلیے 12 جولائی تک کا وقت ہے،جج

    دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا 21 جون کو طلب،پیش نہ ہوئے تو فیصلہ ہو گا،عدالت

    دوران عدت نکاح کیس،سزا کیخلاف اپیلوں پر دس دن میں فیصلے کا حکم

    دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی اپیل دائر

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران

    خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کے خلاف درخواست میں کیا کہا تھا؟
    گزشتہ برس 25 نومبر کو بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عدالت سے رجوع کیا تھا،خاور مانیکا نے بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کی استدعا کردی،خاور مانیکا نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی ،درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نیازی نے میری بیوی بشری مانیکا کو ورغلایا،اس سے ناجائز تعلقات رکھے، مجھ سے چھین کے عدت میں نکاح کیا اور میری زندگی تباہ کی، یہ جرم بنی گالہ اسلام آباد میں ہوا،تصدیق شدہ ناجائز تعلقات کی بناء پر بشریٰ بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا،خاور مانیکا نے بشری بی بی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا دینے کی استدعا کردی

    اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر خاور مانیکا کی درخواست میں عمران خان اور بشری بی بی کے یکم جنوری 2018 کے نکاح کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے،خاورمانیکا نے غیرشرعی نکاح، زنا سے متعلق دفعات کے تحت درخواست دائر کی،خاور مانیکا نے اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں پیش ہوئے اورشکایت درج کرادی،درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی

    درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی سے 1989 میں شادی ہوئی، ہماری شادہ شدہ زندگی پر سکون جارہی تھی جب تک چیئرمین پی ٹی آئی نے مداخلت کی،پیری مریدی کے چکر میں چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھر داخل ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی گھنٹوں بشریٰ بی بی کے گھر رہتےتھے،چیئرمین پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی اور میری شادی شدہ زندگی میں مداخلت شروع کردی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی کو بے عزت کرکے کئی بار گھر سے نکالا،ایک بار رات گئے گھر آیا تو زلفی بخاری کو اپنے کمرے میں پایا،زلفی بخاری چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ بشریٰ بی بی کے گھر آنے جاتے رہتےتھے، چیئرمین پی ٹی آئی،زلفی بخاری کا اس طرح گھر پر آنا غیر اسلامی تھا،بشریٰ بی بی کا چیئرمین پی ٹی کے گھر بھی آنا جانا شروع ہوگیا،بشریٰ بی بی گھنٹوں چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر رہتی تھیں،بشریٰ بی بی کے ساتھ میری تلخ کلامی بھی ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کےکہنے پر بشریٰ بی بی کو فرح گوگی نے الگ موبائل دیا،بشریٰ بی بی کو کئی بار روکا لیکن وہ ہمیشہ بہانے باننا شروع کر دیتی تھیں، مجھے میرےنوکر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے ناجائز تعلقات بھی ہیں، بہت کوشش کی رشتہ قائم رہےلیکن 14نومبر2017 کو بشریٰ بی بی کو طلاق دے دی،چیئرمین پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی نے غیرشرعی نکاح فروری 2018 میں کیا، فرح گوگی نے طلاق کی تاریخ تبدیل کرنے کا کہا اور زبردستی کی، میں نے فرح گوگی کی بات رد کی جس پر چیئرمین پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی نے دوبارہ نکاح کیا، میری شادی شدہ زندگی چیئرمین پی ٹی آئی نے برباد کی، چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی زنا کے مرتکب ہوئے،دوران عدت نکاح کیا، گناہ کیا، فراڈ پر مبنی شادی کی،

  • تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

    تحریک انصاف کو یہودی صیہونی لابی سے گٹھ جوڑ سامنے آ گیا ہے، تحریک انصاف کے رہنماؤں اور عمران خان کے قریبی افراد کے یہودی رہنماؤں کے ساتھ تصاویر ،ویڈیوز نے سب کچھ عیاں کر دیا، اب کچھ ڈھکا چھپا نہیں رہ گیا

    تحریک انصاف کا یہودی صیہونی لابی سے گٹھ جوڑ، حقائق ثبوت سامنے آ گئے، سوشل میڈیا کے دعوؤں میں سچائی ثابت ہو گئی،ایک ایسا سیکنڈل سامنے آگیا جو دیکھ کر پاکستانی قوم کے ہوش اڑ جائیں، پی ٹی آئی رہنما یہودی رہنماؤں کے ساتھ دعوتیں اڑا رہے ہیں، پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسرائیلی ارب پتی بن نحمادی کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے دکھایا گیا ہے،ویڈیو اور تصاویر سامنے آئی ہیں جس کا عنوان تھا "ایک شاندار ڈنر اور دوستوں کے ساتھ ملنا”۔ ان تصویروں میں صاحبزادہ چیکو، زین قریشی، اور انیل مسرت شامل تھے۔

    صاحبزادہ جہانگیر، برطانوی نژاد پی ٹی آئی رہنما اور عمران خان کے قریبی دوست، جنہیں چیکو جہانگیر کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ وہی شخص ہے جس نے مبینہ طور مسجد نبوی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی قیادت کی تھی، جہاں انہوں نے مبینہ طور پر اپوزیشن پارٹی کے رہنماؤں کو ہراساں کیا اور زبانی بدسلوکی کی۔ جن میں ایک خاتون سیاستدان بھی شامل ہے۔ وزیراعظم کے طور پر اپنے دور میں عمران خان نے اپنے دیرینہ دوست صاحبزادہ جہانگیر جو کہ برطانوی شہری ہیں، کو اپنا معاون خصوصی برائے غیر ملکی سرمایہ کاری مقرر کیا تھا، چیکو جہانگیر کے عمران خان کے ساتھ تعلقات اتنے گہرے ہیں کہ عمران خان کی جمائما خان سے پہلی شادی کے ولیمے کی تقریب لندن میں ان کے گھر پر منعقد ہوئی۔ مزید برآں، انہوں نے لندن میں شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے لیے ایک قابل ذکر فنڈ ریزنگ ڈنر کی میزبانی کی، جس میں امیتابھ بچن اور دلیپ کمار نے شرکت کی تھی

    یہ پہلی مثال نہیں ہے کہ عمران خان کا قریبی دوست ہونا ہی پاکستان میں غیر ملکیوں کو بطور وزیر مملکت تعینات کرنے کے لیے کافی ہے۔ اس سے قبل برطانوی شہری زلفی بخاری کو وزیراعظم کا مشیر برائے سمندر پار پاکستانی تعینات کیا گیا تھا۔ پاناما لیکس میں آف شور کمپنیوں کے مالک ہونے کے بعد ان کا نام سامنے آنے کے بعد انہیں اس وقت نیب الزامات کا سامنا ہے۔

    زین قریشی، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے، جوایک ایسے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی نسل کا دعویٰ کرتے ہیں اور سچے سید کے طور پر سامنے آتے ہیں حال ہی میں، زین قریشی کو یہودی ارب پتی کے ساتھ ڈنر کرتے دیکھا گیا ہے

    تیسرا فرد انیل مسرت ہے جو ایک برطانوی بزنس مین اور پراپرٹی ٹائیکون ہے۔ 2008 میں، انیل مسرت کو سنڈے ٹائمز کی امیر ترین فہرست میں برطانیہ کے 550ویں امیر ترین شخص کے طور پر درج کیا گیا تھا۔ انہوں نے 2012 میں پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور پارٹی کے لیے ایک اہم فنڈ جمع کرنے والے رہے ہیں۔ انیل کو منی لانڈرنگ کیس اور پاکستانی سیاستدانوں کے لیے لندن میں جائیداد کی خریداری میں بھی ملوث کیا گیا ہے۔ انکا پی ٹی آئی کی پیسہ کمانے والی ‘نیا پاکستان ہاؤسنگ اسکیم’ سے گہرا تعلق رہا ہے۔

    پی ٹی آئی کے ان ارکان کی یہودی ارب پتی کے ساتھ حالیہ تصاویر نے پی ٹی آئی اور عمران خان کے یہودی لابی سے روابط اور اس سے ان کی مالی معاونت کے الزامات کو مزید مضبوط کر دیا ہے۔

    تحریک انصاف کے یہودی لابی سے روابط بارے پاکستان میں بھی انکشافات کئے جاتے رہے ہیں،جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار کہا تھا کہ ہم نے یہودی لابی ایجنٹ کے چہرے سے نقاب اتار دیا ہے، آج وہ جیل میں ہے، فخر ہے، ہم نے اس فتنے کو شکست دی،انہوں نے نوجوانوں کو تباہ کیا، یہودی لابی کا ایجنٹ آج مکافات عمل کا شکار ہے، ہم نے کہا تھا پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت نہیں، ہم نے کہا تھا یہ بنائی گئی پارٹی ہے اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔

    یہودی لابی سے ملاقات کرنیوالے عمران خان کے قریبی دوست جہانگیر چیکو پر پہلے بھی مقدمات درج ہو چکے ہیں اور وہ جیل جا چکے ہیں ، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے مبشر لقمان یو ٹیوب آفییشل چینل پر ایک ویڈیو میں انکشاف کیا تھا کہ جہانگیرچیکو مسجد نبوی واقعہ کے واقت ویڈیو بھی بنا رہے تھے اور نعرے بھی لگوا رہے تھے، آخر میں کسی نے کہا تھا کہ چیکو بھائی ، چیکو بھائی پھر پتہ چلا،صاحبزادہ جہانگیر کو شرم آنی چاہئے ان کی وجہ شہرت کیا ہے کئی لوگ جانتے ہیں، وہ پچھلے ڈھائی ،تین سال فارن انویسمنٹ لانے کے ایمبسڈر رہے ہیں اور کیا کچھ کیا ہے سب پتہ ہے، صاحبزادہ جہانگیر کو جیل ہو چکی ہے اور ان پر جرم ثابت ہو چکا ہے، میرا نام لے کر پوچھئے گا ان سے،رمضان کے بعد انکی حرکات سے پردہ اٹھاوں گا، صاحبزادہ جہانگیر نے سگی بہن کی پیٹھ میں چھرا گھونپا فوزیہ قصوری کے،جس طرح انکا حق مارا گیا ،فوزیہ قصوری نےپاکستان کے لئے امریکہ کی نیشنلٹی سرنڈر تھی ، جہانگیر نے بر طانوی نہیں کی، وہ سازش کرنے والے لیکن رہنا وہیں ہے،

    ہم دیوالیہ ہو چکے خان صاحب ،مزید پیسے نہیں دے سکتے، جہانگیر چیکو

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

  • پاکستان کو بچانا ہے ہے تو شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،عمران خان

    پاکستان کو بچانا ہے ہے تو شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں،عمران خان

    اسلام آباد: بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے اور ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہے،شہباز شریف کو صرف فیتے کاٹنے کے لیے رکھا گیا ہے، ملک میں جمہوریت کی قبر کھودی جا رہی ہے-

    باغی ٹی وی : اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کو بچانا ہے ہے تو شفاف الیکشن کے علاوہ کوئی راستہ نہیں اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو بچانا ہے تو شفاف الیکشن کی طرف جانا ہوگا، کون سی جمہوریت میں ملٹری کورٹس میں سویلین کے ٹرائل ہوتے ہیں، اسٹیبلشمنٹ کی حکومت ہے اور ایس آئی ایف سی ملک چلا رہی ہےمیرے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جارہا ہے جیسے میں پاکستان کے ساتھ کوئی بڑی غداری کی ہوموجودہ حکومت نے پاکستان کی امید ختم کردی ہے کسی کو اس حکومت پر بھروسہ نہیں رہا الیکشن میں تاریخی دھاندلی ہوئی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہمیں انصاف کے لیے الیکشن کمیشن بھیج رہے ہیں، سب کو معلوم ہے الیکشن کمیشن نے فراڈ الیکشن کروائے، قاضی فائز عیسیٰ کہہ رہے ہیں کہ انٹرا پارٹی الیکشن کیوں نہیں کروائے، کیا چیف جسٹس کو نہیں معلوم ہماری ساری پارٹی انڈر گراؤنڈ تھی، سپریم کورٹ میں ہماری انسانی حقوق اور 8 فروری کی درخواستیں کیوں نہیں سنی جا رہی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 2021 میں ملک کا قرضہ 2.8 ٹریلین تھا چار سال میں ملک کے قرضے 8 سے 9 ٹریلین تک پہنچ گئے جس غریب کا 2 ہزار بل آتا تھا اب اس کا 10 ہزار بل آتا ہے۔ ساری اشرافیہ کے پیسے باہر پڑے ہیں ہمارے دور میں سب سے زیادہ دہشت گردی ہوئی، میں بھوک ہڑتال ضرور کروں گا ابھی کچھ فیصلوں کا انتظارہے۔

    پرویز خٹک کے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں بیان قلمبند کروانے پر بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ کچھ خاص نہیں بولا،اس پر بعد میں جرح کے وقت بات کریں گے۔

  • 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سماعت: پرویز خٹک کا بیان قلمبند

    190 ملین پاؤنڈ ریفرنس سماعت: پرویز خٹک کا بیان قلمبند

    راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کا بیان قلمبند کرلیا گیا –

    باغی ٹی وی : احتساب عدالت کے جج محمد علی وڑائچ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کی سماعت اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کی، دوران سماعت بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے کمرہ عدالت پیش کیا گیا جبکہ سابق وزیر زبیدہ جلال اور سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان عدالت پیش نہ ہوئے۔

    ملزمان کی جانب سے وکلا عثمان ریاض گل اور چوہدری ظہیر عباس عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ نیب کی جانب سے امجد پرویز، سردار مظفر عباسی لیگل ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

    اڈیالہ جیل راولپنڈی میں 190ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت کے دوران جب پرویز خٹک بیان ریکارڈ کروانے آئے تو عمران خان روسٹرم پر آگئے ، بیان ریکارڈ کروانے کے دوران عمران خان مُسکراتے رہے، اب تو نواز شریف کے فلیٹ بھی پاکستان واپس آنے چاہئیں،عمران خان کا پرویز خٹک کے بیان کے دوران چٹکلہ، پرویز خٹک نے 15 منٹ میں بیان ریکارڈ کروایا اور واپس چلے گئے-

    سابق وزیر دفاع نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے مئی 2023 میں مجھ سے 190 ملین پاونڈز کے حوالے سے بیان لیا، سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا تھا کہ پاکستانی سے غیر قانونی طور پر باہر بجھوائی گئی بڑی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی، شہزاد اکبر نے بتایا کہ پکڑی گئی رقم پاکستان کو واپس کی جائے گی یہ معاملہ کابینہ کے ایجنڈے پر نہیں تھا اسے میٹنگ میں ایڈیشنل ایجنڈے کے طور پر سامنے لایا گیا، ایڈیشنل ایجنڈے پر مجھ سمیت دیگر کابینہ اراکین نے اعتراض کیا، کابینہ میں رقم کے حوالے سے کاغذات بند لفافے میں پیش کیے گئے اور ایڈیشنل ایجنڈے کی منظوری کابینہ سے لی گئی، ریفرنس کے تفتیشی نے مجھے بتایا کہ ایجنڈے کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی، تحریر تھی کہ رقم بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض نے برطانیہ منتقل کی تھی۔

    بنی گالا اسلام آباد کے پٹواری عباس گوارایا پر جرح بھی مکمل، ریفرنس کی سماعت 13جولائی تک ملتوی کر دی گئی،ابتک مجموعی طور پر 31 گواہان کے بیانات ریکارڈ، 30 پر جرح مکمل کرلی گئی-

  • نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی انٹرا کورٹ اپیل ،عمران خان کا تحریری جواب جمع

    نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی انٹرا کورٹ اپیل ،عمران خان کا تحریری جواب جمع

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی انٹرا کورٹ اپیل سے متعلق تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا –

    باغی ٹی وی : بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے تحریری جواب میں کہا کہ کسی شخص کی کرپشن بچانے کے لیے قوانین میں ترامیم کرنا عوامی مفاد میں نہیں، کرپشن معیشت کے لیے تباہ کن اور اس کے منفی اثرات ہوتے ہیں، مجھ سے دوران سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ترامیم کا فائدہ آپ کوبھی ہو گا مگر میرا مؤقف واضح ہے یہ میری ذات کا نہیں ملک کا معاملہ ہے،اسی طرح دبئی لیکس پر کوئی تحقیقا ت نہیں کی گئیں جس میں مختلف پبلک آفس ہولڈرز اور ان لوگوں کی آف شور جائیدادوں کا انکشاف ہوا جنہیں سرکاری خزانے سے ادائیگی کی جاتی ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی کو یہ ظاہر کرنا چاہیئے کہ انہوں نے دبئی میں جائیداد خریدنے کے لیے رقم کیسے کمائی اور کن ذرائع سے بیرون ملک بھیجی (چاہے یہ منی لانڈرنگ سے ہو یا کسی اور طریقے سے)۔

    عمران خان نے تحریری جواب میں کہا کہ نواز شریف، زرداری خاندان، راؤ انوار اور کئی سابق جرنیلوں کی جائیدادیں بھی بے نقاب ہو چکی ہیں، نیب یا ایف آئی اے کو ان کیسز کی فوری انکوائری کرنی چاہیئے تھی لیکن نیب ایسا نہیں کر رہا کیونکہ انہیں میرے خلاف خصوصی طور پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، انصاف کا یہ منتخب نفاذ اس بدعنوانی کا واضح اشارہ ہے جو ہمارے نظام میں جڑ پکڑ چکی ہے،اگر کسی کے بیرون ملک اثاثہ جات ہوں تو ان کی تفصیلات پہلے ایم ایل اے کے ذریعے حاصل کی جاتی تھی لیکن اس کو بھی ختم کردیا گیا-

    انہوں نے تحریری جواب میں کہا کہ اس سے پہلے، یہ ثابت کرنے کی ذمہ داری فرد پر تھی کہ ان کی دولت ان کے ذرائع آمدن سے مماثل ہو، نئے قانون کے تحت نیب کو ثابت کرنا ہوگا کہ پیسہ کرپشن کے ذریعے کمایا گیا، پبلک آفس ہولڈرز کی آمدنی کے ذرائع معروف ہیں، اور اگر کوئی رقم ان کے خاندان یا ملازمین کے نام ظاہر ہوتی ہے، تو ان سے اس کی اصلیت ثابت کرنے کے لیے نہیں کہا جائے گا۔

    عمران خان نے تحریری جواب میں بتایا کہ کرپشن سے پاک پاکستان مزید سرمایہ کاری کو راغب کرے تاہم ان ترامیم کا مقصد ملکی اداروں کو کمزور کرنا اور طاقتوروں کو بچانا ہے، سپریم کورٹ کو ان سب معاملات کو مد نظر رکھنا چاہیے، پارلیمنٹ کو قانون سازی آئین کے اندر رہ کر کرنی چاہیئے، نیب اگر اختیار کا غلط استعمال کرتا ہے تو ترامیم اسے روکنے کی حد تک ہونی چاہئیں، اختیار کے غلط استعمال کی مثال میرے خلاف نیب کا توشہ خانہ کیس ہے، نیب نے میرے خلاف کیس بنانے کے لیے ایک کروڑ 80 لاکھ کے ہار کو 3 ارب 18 کروڑ کا بنا دیا۔

  • عمران ،بشریٰ مجرم،،نکاح کی اتنی جلدی کیا تھی قوم کو وجہ تو بتادیں،خاور مانیکا

    عمران ،بشریٰ مجرم،،نکاح کی اتنی جلدی کیا تھی قوم کو وجہ تو بتادیں،خاور مانیکا

    بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نکاح کیس کے مجرم ہیں،نکاح کی اتنی جلدی کیا تھی قوم کو وجہ تو بتادیں

    خاورمانیکا کا کہنا تھا کہ چند مخصوص گروپس نے 4 سال سے میرے خاندان کو برابھلا کہا، میں آج اپنی صفائی دینے نہیں آیا، میری بھی باتیں سنیں جیسا کہ میں نے تحمل سے سب کو سنا،جس خاندان نے وزیراعظم کو عزت دی اس نے اسی کا گھر اجاڑا، انکو 18 فروری کو دوبارہ کیوں نکاح کرنا پڑا،ایک چیز غلط سامنے آئی تو انہیں یہ کرنا پڑا،اگر ویسٹرن کنٹری میں کوئی ایسی چیز پکڑی جائے تو وہ استعفیٰ دے دیتے ہیں لیکن یہاں صرف یہ مثالیں دیتے ہیں، یہ حرکت انہوں نے کی ، اب انکے وکلا صفائیاں دے رہے ہیں، 39 دن کو یہ لے کر بیٹھے، کیا اللہ و رسول کے احکامات کو یہ بھول گئے،اگر کسی گھر میں طلاق ہو تو جلد بازی نہیں ہوتی،اگر طلاق ہو گئی تو کیا برا تھا کہ نکاح کے لیے رک جاتے؟ آج وکلا کی ٹیم محنت پر لگی ہے کہ 39 دن کی مدت ثابت کرنی ہے، پی ٹی آئی نے یکم جنوری کے نکاح کے بعد 7 جنوری کو بیان جاری کیا نکاح نہیں ہوا، پی ٹی آئی سینٹرل سیکریٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا نکاح کی خبر غلط تھی، عدت پوری ہونے کے بعد نکاح کرلیتی، رک جاتی،اگر عدت پوری کر لی جاتی تو کوئی مسائل نہ ہوتے،اگر وہ رُک جاتے تو آج ان کے وکلا کو ایسی صفائیاں دینے کی نوبت نہیں آتی، وکیل سلمان صفدر کہتے ہیں کہ 49 دن میں عدت ختم ہو جاتی ہے، عمران خان اور بشری نکاح کیس کے مجرم ہیں، نکاح کا جھوٹ چھپا کر مغربی ممالک کی مثال دیتے ہیں،پی ٹی آئی کی جانب سے پیمرا کو بھی شکایت دی گئی، پیمرا سے پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی شکایت کو دیکھا جاسکتا ہے،میڈیکل بورڈ ہونا چاہئے کہ کونسی عورت ہے جس کے 39 دن میں 3 مہینے پورے ہوجاتے ہیں،کچھ بتائیں توسہی،پانچ ہمارے بچے ہیں، اللہ کے فضل و کرم سے ایک دن بھی ایسا نہیں تھا جب بچے تنگ ہوں یا ہم تنگ ہوں،

    اگر نیازی اور پیرنی کے درمیان کوئی گناہ ہو گیا ہےتو یہ اسکو پوری قوم کےلیے لازم قرار دینا چاہ رہےہیں،خاور مانیکا
    خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ عدت کے حوالہ سے پوری قوم کے سامنے جھوٹ بولا جا رہا ہے،سوشل میڈیا پر میرے خلاف بے بنیاد منفی مہم چلائی گئی،جب میں نے بشریٰ بی بی کو طلاق دی تو میرے بچے روئے،میری والدہ کو پتہ چلا وہ ہسپتال داخل ہوگئی ایک ماہ بعد میری والدہ انتقال کرگئی،بشری بی بی کے بھائیوں کو بھی معلوم نہیں تھا کہ بشریٰ بی بی مجھ سے طلاق لے چکی ہے،یہ ہار یا جیت میری یا اُس کی نہیں، آپ اللہ کے احکامات سے ٹکر لے رہے ہیں، نوجوانوں کو دیکھا ہے ان کو پتہ ہی نہیں اس بات کا، یہی آزادی ہے تو پھر قوم کا اللہ حافظ ہے،ہم کس طرف جا رہے ہیں، نوجوانوں کو پتہ ہی نہیں شریعت کیا کہتی ہے، یہ نہیں ہو سکتا کہ آپ شریعت پر عمل نہ کریں،میرا ضمیر گوارہ نہیں کرتا،میڈیا میری آواز اٹھائے اور خبر دے، اگر نیازی اور پیرنی کے درمیان کوئی گناہ ہو گیا ہےتو یہ اسکو پوری قوم کےلیے لازم قرار دینا چاہ رہےہیں،

    طلاق کے بعد رجوع کا 14 فروری تک کا وقت تھا،خواہش تھی رجوع ہو جائے،لیکن انہوں نےپہلے نکاح کر لیا،خاور مانیکا
    خاور مانیکا کا مزید کہنا تھا کہ اسکو سیاسی ایشو بنا دیا گیا ہے،بحیثیت قوم ہم کس طرف جا رہے ہیں، 14 نومبر کو میں نے طلاق دی، یکم دسمبر کو میں نے بچوں کو بتایا کہ طلاق ہو گئی،بچے روئے،میں ہسپتال میں تھا تو تین چار جنوری تک بشریٰ کا بھائی میرے پاس میری والدہ کی طبیعت کا پوچھنے آیا، اسکو پتہ نہیں تھا کہ طلاق ہو چکی ہے،زلفی بخاری کے میسج ابھی بھی ہمارے فون میں ہیں،قوم کے سامنے جھوٹ بول رہے اور ہم سب اس کی بات کر رہے ،اس قوم کے ساتھ ہوا کیا ہے، ہم ایسے لوگوں کو آتے لاتے ہیں کہ آئیں آپ ہمارے ہیرو ہیں، اس کا کردار تو دیکھ لیں، میرا تعلق پاکپتن سے ہے،مجھے بتایا گیا کہ لڑکیاں گھروں سے بچوں سمیت بھاگ جاتی ہیں، دوسرا نکاح کر لیتی ہیں،پھر اسی گاؤں میں آ کر رہتی ہیں،اگر اوپر بھلائی ہے تونیچے تک جائے گی،میرے پاس طلاق کے بعد رجوع کا 14 فروری تک کا وقت تھا۔ اٹھائیس برس تک میری شادی رہی میری فیملی کی خواہش تھی رجوع ہوجائے لیکن رجوع کے اس حق کو ان دونوں نے عدت کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی نکاح کرکے ختم کردیا، ہماری رجوع کی نیت تھی، گھر ٹوٹتے اچھے نہیں لگتے، 28 برس ہمارا گھر سکھی رہا، طلاق ہمارے لئے بہت گہرا زخم تھا، اس وقت میں گالم گلوچ رکھتا تو کیا ہوتا

    خاور مانیکا سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی بیٹیاں قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کہہ رہی ہیں ہماری والدہ پر جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں، آپ اپنی بیٹیوں کا نہیں سوچ رہے؟ چار سال بعد آپ خاموش رہے، کیا پریشر ہے کہ پریس کانفرنس کر رہے ، جس پر خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ آپ نے ایک نہیں پانچ سوال کئے ہیں.کہ بیٹیوں نے آپ کے خلاف بولا،قرآن پر گواہی دیا، ڈی سی کے تبادلے کروائے، چار سال خاموش رہے، میں سب کے باری باری جواب دوں گا،بیٹیوں کی بات کو دیکھیں، بات کیا ہوئی، عدت اور طلاق میاں بیوی کے مابین رشتہ ہے، جب طلاق ہوئی میرے بچوں کو نہیں پتہ تھا،یہ باتیں اس وقت بیٹیوں ، بچوں سے کرنے والی نہیں تھی، عدت کے دوران میرا رجوع کرنے کا حق ختم کر دیا گیا، کوشش یہ ہوتی کہ پیار محبت سے چلیں، بچے بھی یہی کہتے تھے کہ ٹھیک کر لیں گے،میرے سے رجوع کرنے کا حق چھین لیا گیا میرا کیا قصور تھا کیا میں تین مہینے گالیاں دیتا رہتااور پھر وہ نکاح کر لیتا.

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    عدالتی وقت کے بعد ٹرائل کیوں ہوا یہی کافی ہے کیس سزا معطلی کا ہے، وکیل سلمان صفدر

    عدت کیس میں فیصلہ کرنے کیلیے 12 جولائی تک کا وقت ہے،جج

    دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا 21 جون کو طلب،پیش نہ ہوئے تو فیصلہ ہو گا،عدالت

    دوران عدت نکاح کیس،سزا کیخلاف اپیلوں پر دس دن میں فیصلے کا حکم

    دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی اپیل دائر

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران

  • عدت کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی

    عدت کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی

    عدت کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی

    جج افضل مجوکانے سماعت کی،جج افضل مجوکا نے کیل سلمان صفدر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آاپ اپنے دلائل کا آغاز کریں ہم کیس سنیں گے،سلمان صفدر نے اپنے دلائل کا آغاز کر دیا،سلمان صفدر نے کہا کہ ‏کچھ پوائنٹس پر عثمان ریاض گل اور کچھ پر خدیجہ صدیقی دلائل دیں گی،میں سب سے پہلے سیاسی انتقام کے حوالےسے سے بات کروں گا،بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کی بیوی ہیں اور بانی پی ٹی سابق وزیر اعظم ہیں،بشریٰ بی بی بیوی ہونے کی وجہ سے سیاسی انتقام کا سامنا کررہی ہیں،‏سارے کیسز صرف اور صرف سیاسی انتقام کے علاؤہ کچھ نہیں ہیں،اس کیس کے علاؤہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف کوئی بھی کیس نہیں ہے،خواتین کا معاملہ خواتین جانتی ہیں،میرا دوسرا نقطہ عوامی تاثر ہے،عدت میں نکاح کو جرم میں شامل نہیں کیا جاتا ہے ،‏میری استدعا ہے کہ کچھ خواتین باہر کھڑی ہیں ان کو اندر آنے کی اجازت دی جائے،جج افضل مجوکا نےکہا کہ میں نے کسی کو نہیں روکا ہوا ، اگر کوئی ایسی بات ہے تو یہ انتظامیہ کے پاس اختیار ہے ،

    عدت والا کیس بہت بیہودہ ہے،سلمان صفدر
    بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ پہلی بار میں ایک چیز کہنا چاہتا ہوں سب مقدمات میں سے صرف عدت والا کیس ہے جو بہت بیہودہ ہے،ہم نے دیکھا کہ ریکوری کیسز میں ملزم کی جگہ بھائی ، باپ وغیرہ کو اٹھا لیا جاتا ہے،اس کا مقصد صرف اور صرف جذباتی، اخلاقی طور پر کمزور کرنا ہوتا ہے ،‏اجمل قصاب ، بے نظیر کیس ، ممتاز قادری کیس جیل میں ہوتا رہا مگر ایسا کیس کبھی نہیں دیکھا،میاں بیوی کا کیس اگر تھانے میں بھی آجائے تو اسے ذاتی طور پر حل کرنے کا کہہ دیا جاتا ہے،مگر ٹرائل کرنے والے جج صاحب نے رات گئے تک عدالت لگائے رکھی، ‏ایسے کیسز میں پراسیکیوشن نے صرف ملکی خزانہ ضائع کیا ہے،سابق وزیر اعظم کے خلاف سب سے پہلے کرپشن ڈھونڈی جاتی ہے وہ نہیں ملتی تو اس کیس کی طرف آتے ہیں،ایک بات کی تسلی تو ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کوئی بھی دوسری کرپشن وغیرہ نہیں ملی، بلڈ ریلیشن اور بیوی کو کیسز میں گھسیٹنا ہمارے معاشرے میں عام ہے، توشہ خانہ کے 3 کیسز بنائے گئے معلوم نہیں یہ کوئی کریمنل کیس ہے یا نیٹ فلکس کی کوئی سیریز ہے۔

    میاں بیوی کا کیس تھانے چلاجائے تو وہ دلچسپی نہیں لیتے اور کہتے ہیں خود ہی نمٹاؤ،سلمان صفدر
    سلمان صفدر نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کورٹ ٹرائل رات کے اندھیرے میں ختم کیا گیا اور آج اپیل دن کی روشنی میں سنی جارہی ہے، عمران خان کو جھکانے کے لیے عدت میں نکاح کا کیس بنایا گیا،بشریٰ بی بی کو عمران خان کی کمزوری بنانے کی کوشش کی گئی جو بنی نہیں، سائفر، توشہ خانہ اور عدت میں نکاح کے کیسز رات کی تاریکی میں سنے گئے، اب دھیرے دھیرے کیسز کو چلایا جارہا، عدت کے کیس میں قانونی طریقہ کار کی دھجیاں اڑائی گئیں جس کی مثال نہیں ملتی، عدت کا کیس کیا دہشتگردی کا کیس تھا؟ جو جج سارا کام چھوڑ کر جیل میں ٹرائل کے لیے گئے، میاں بیوی کا کیس تھانے چلاجائے تو وہ دلچسپی نہیں لیتے اور کہتے ہیں خود ہی نمٹاؤ۔ سب سے مہنگی پراسیکوشن بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں تھی۔

    کیس میں فراڈ کا ذکر ہے عدت کے پیریڈ کا اور رجوع کے پیریڈ کا کوئی ذکر نہیں،سلمان صفدر
    سلمان صفدر نے کہا کہ جج صاحب میری باتیں نوٹ کرتے جائیں،جج افضل مجوکا نے کہا کہ جی جی میں نوٹ کر رہا ہوں، بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ کیس میں فراڈ کا ذکر ہے عدت کے پیریڈ کا اور رجوع کے پیریڈ کا کوئی ذکر نہیں،اس شادی میں میاں بیوی راضی ہیں،جو بھی بے ایمانی اور دھوکہ سے شادی کی رسم سے گزرتا ہے تو اسے سات سال سزا اور جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے،

    عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی،

    واضح رہے کہ دوران عدت نکاح کیس میں تین فروری کو عام انتخابات سے قبل عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو سزا سنائی گئی تھی، عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کا نکاح غیر شرعی قرار دے دیا تھا، عدالت نےعمران خان اور بشری بی بی کو 7،7 سال قید اور 5 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی تھی.

    خواب کی تعبیر پر بڑے بڑے وزیر لگائے جاتے تھے،عون چودھری

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    عمران خان بشری بی بی کو درجنوں بار ملے بھی اور انکو دیکھا بھی ،عون چودھری کا دعویٰ

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تیسرا نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہا تھا کہ اگر بشریٰ بی بی نے عدت میں نکاح پر توبہ نہیں کی تو تجدید ایمان کرنی چاہیے،مفتی محمد سعید خان نے عمران خان کے بشریٰ بی بی سے نکاح کے بارے میں کہا کہ ان کے عمران خان سے دو نکاح ہوئے تھے کیونکہ ان کا پہلا نکاح عدت کے دوران ہوا اور اس نکاح کو نکاح فاسد کہا جاتا ہےعدت مکمل ہونے کے بعد عمران خان کا بشریٰ بی بی سے دوسرا نکاح ہوا، مجھے عون چوہدری کے ذریعے علم ہوا کہ عمران خان کا بشریٰ بی بی سے نکاح عدت کے دوران ہوا جس پر میں نے ان کو کہا کہ نکاح دوبارہ ہوگا

     اسلامی شرعی احکامات کا مذاق اڑانے پر عمران نیازی کے خلاف راولپنڈی میں ریلی نکالی

    ویڈیو آ نہیں رہی، ویڈیو آ چکی ہے،کپتان کا حجرہ، مرشد کی خوشگوار گھڑیاں

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    خاور مانیکا کے انٹرویو پر نواز شریف کا ردعمل

    غیر شرعی نکاح کیس،سابق وزیراعظم عمران خان اور بشری بی بی پر فرد جرم عائد

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور فرید مانیکا عمران خان اور بشری بی بی پر پھٹ پڑے تھے، خاور مانیکا رہائی کے بعد اہم انکشافات سامنے لے آئے، بشریٰ بی بی کے کرتوت عیاں کر دیئے تو وہیں ریاست مدینہ کا نام لے کر پاکستان میں حکومت کرنیوالے عمران خان کا کچہ چٹھہ بھی کھول دیا،

    جیو ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا کا کہنا تھاکہ عمران خان میری مرضی کے بغیر میرے گھر آتا تھا، پنکی کی اس سے ملاقاتوں پر میں ناراض تھا، ایک بار عمران میرے گھر آیا تو میں نے نوکر کی مدد سے اسے گھر سے نکلوا دیا، عمران خان کے اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران بشریٰ کی بہن مریم وٹو نے بشریٰ کی ملاقات عمران خان سے کرائی، ہماری شادی 28 سال چلی، ہماری بہت خوش گوار زندگی تھی لیکن عمران نے پیری مریدی کی آڑ میں ہمارا ہنستا بستا گھر برباد کر دیا اسلام آباد میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقاتیں شروع ہو گئیں. میری والدہ کہتی تھیں کہ عمران خان اچھا آدمی نہیں، اسے گھر میں نہ آنے دیا کرو، رات کے وقت دونوں کی فون پر لمبی لمبی باتیں ہونے لگیں،

    عدالتی وقت کے بعد ٹرائل کیوں ہوا یہی کافی ہے کیس سزا معطلی کا ہے، وکیل سلمان صفدر

    عدت کیس میں فیصلہ کرنے کیلیے 12 جولائی تک کا وقت ہے،جج

    دوران عدت نکاح کیس،خاور مانیکا 21 جون کو طلب،پیش نہ ہوئے تو فیصلہ ہو گا،عدالت

    دوران عدت نکاح کیس،سزا کیخلاف اپیلوں پر دس دن میں فیصلے کا حکم

    دوران عدت نکاح کیس،بشریٰ بی بی کے بعد عمران خان کی بھی اپیل دائر

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    بشریٰ بی بی کو سزا،خاور مانیکا کا ردعمل،نااہلی کے فیصلے پر حیران

    خاور مانیکا نے بشریٰ بی بی اور عمران خان کے خلاف درخواست میں کیا کہا تھا؟
    گزشتہ برس 25 نومبر کو بشری بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے عدالت سے رجوع کیا تھا،خاور مانیکا نے بشری بی بی اور چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا کی استدعا کردی،خاور مانیکا نے اسلام آباد کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کر دی ،درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان نیازی نے میری بیوی بشری مانیکا کو ورغلایا،اس سے ناجائز تعلقات رکھے، مجھ سے چھین کے عدت میں نکاح کیا اور میری زندگی تباہ کی، یہ جرم بنی گالہ اسلام آباد میں ہوا،تصدیق شدہ ناجائز تعلقات کی بناء پر بشریٰ بی بی کو طلاق دینے پر مجبور ہوا،خاور مانیکا نے بشری بی بی اور سابق وزیراعظم عمران خان کو سزا دینے کی استدعا کردی

    اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں دائر خاور مانیکا کی درخواست میں عمران خان اور بشری بی بی کے یکم جنوری 2018 کے نکاح کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے،خاورمانیکا نے غیرشرعی نکاح، زنا سے متعلق دفعات کے تحت درخواست دائر کی،خاور مانیکا نے اسلام آباد کے سول جج قدرت کی عدالت میں پیش ہوئے اورشکایت درج کرادی،درخواست سیکشن 494/34، B-496 ودیگر دفعات کے تحت دائر کی گئی

    درخواست میں کہا گیا کہ بشریٰ بی بی سے 1989 میں شادی ہوئی، ہماری شادہ شدہ زندگی پر سکون جارہی تھی جب تک چیئرمین پی ٹی آئی نے مداخلت کی،پیری مریدی کے چکر میں چیئرمین پی ٹی آئی بشریٰ بی بی کے گھر داخل ہوئے، چیئرمین پی ٹی آئی گھنٹوں بشریٰ بی بی کے گھر رہتےتھے،چیئرمین پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی اور میری شادی شدہ زندگی میں مداخلت شروع کردی تھی،چیئرمین پی ٹی آئی کو بے عزت کرکے کئی بار گھر سے نکالا،ایک بار رات گئے گھر آیا تو زلفی بخاری کو اپنے کمرے میں پایا،زلفی بخاری چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ بشریٰ بی بی کے گھر آنے جاتے رہتےتھے، چیئرمین پی ٹی آئی،زلفی بخاری کا اس طرح گھر پر آنا غیر اسلامی تھا،بشریٰ بی بی کا چیئرمین پی ٹی کے گھر بھی آنا جانا شروع ہوگیا،بشریٰ بی بی گھنٹوں چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر رہتی تھیں،بشریٰ بی بی کے ساتھ میری تلخ کلامی بھی ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کےکہنے پر بشریٰ بی بی کو فرح گوگی نے الگ موبائل دیا،بشریٰ بی بی کو کئی بار روکا لیکن وہ ہمیشہ بہانے باننا شروع کر دیتی تھیں، مجھے میرےنوکر نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کے ناجائز تعلقات بھی ہیں، بہت کوشش کی رشتہ قائم رہےلیکن 14نومبر2017 کو بشریٰ بی بی کو طلاق دے دی،چیئرمین پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی نے غیرشرعی نکاح فروری 2018 میں کیا، فرح گوگی نے طلاق کی تاریخ تبدیل کرنے کا کہا اور زبردستی کی، میں نے فرح گوگی کی بات رد کی جس پر چیئرمین پی ٹی آئی،بشریٰ بی بی نے دوبارہ نکاح کیا، میری شادی شدہ زندگی چیئرمین پی ٹی آئی نے برباد کی، چیئرمین پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی زنا کے مرتکب ہوئے،دوران عدت نکاح کیا، گناہ کیا، فراڈ پر مبنی شادی کی،

  • تفتیشی افسر نے علیمہ خان سے فون نمبر مانگ لیا

    تفتیشی افسر نے علیمہ خان سے فون نمبر مانگ لیا

    سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عدت کا کوئی کیس نہیں ہے، اس کا مقصد بھائی کو اندر رکھنا ہے۔

    علیمہ خان انسداد دہشت گردی عدالت لاہورمیں پیش ہوئیں،عمران خان کی بہن عظمیٰ خان بھی عدالت پیش ہوئی، تحریک انصاف کی رہنما مسرت چیمہ بھی عدالت پیش ہوئیں، علیمہ خان نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ضمانت کے لیے آ رہے ہیں، تفتیشی آفیسر پیش نہیں ہوتا، ہمیں انصاف نہیں مل رہا،ہم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس کے لیے کوئی سزا مقرر کریں،

    صحافی نے سوال کیا کہ آج عدالت میں آپ نے خان کےانداز میں گفتگو کی عدالت میں آپ نے کہا کہ آپ سے دو گھنٹے تفتیش کی گئی کیا سوالات تھے؟ جس پر علیمہ خان نے جواب دیا کہ تفتیش کےدوران ڈی آئی جی نے کہا اپنافون نمبر دےدیں اس پر میں نے کہا آپ ہمارے فون ٹیپ کر رہے ہیں کیسےممکن ہے کہ آپ کےپاس ہمارےنمبر نہ ہوں اس پر وہ مسکرادیے،تفتیشی افسر نے کہا کہ جناح ہاؤس کے باہر تھیں میں نے کہا کہ میں نہیں تھی، مجھے کہا گیا تصویر ہے میں نے کہا دکھا دیں تصویر ہے تو،یہ ٹوٹل تحقیقات تھی،

    9مئی کے مقدمات: علیمہ خان اور جج خالد ارشد کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا ،دوران سماعت علیمہ خان نے کہا کہ جج صاحب اگر پولیس افسران عدالت میں جھوٹ بولیں تو کیا سزا ہے, ہمیں دو دو گھنٹے تفتیش کےلیے بٹھایا جاتا ہے, یہاں آکر کہتے ہیں کہ ہم شامل تفتیش شامل نہیں ہوئے ،اگر ہم نے کوئی جرم کیا ہے توہمیں جیل میں ڈال دیں ،جج خالد ارشد نے کہا کہ ہمارا کام جیل میں ڈالنا نہیں شواہد کو دیکھ کر انصاف کرنا ہے, علیمہ خان نے کہا کہ کیا کوئی وقت نہیں ہوتا کہ اتنی مدت میں تفتیش مکمل کرنی ہے، دور دراز سے لوگ آتے ہیں لیکن تفتیشی نہیں آتا, تفتیشی سے کہیں کہ یا ہمیں جیل میں ڈالیں یا ضمانت منظور کرے,جج خالد ارشد نے کہا کہ ایک سال سے آپ ضمانتوں میں پیش ہو رہے ہیں کبھی آپ نے اتنا زور دیا ، آپ آتے تھے تاریخ لیکر چلے جاتے ہیں مگر آج آپ اچانک سے بولنے لگ گئے ہیں ،علیمہ خان نے کہا کہ ایک وقت آتا ہے کہ انسان کی بس ہوجاتی ہے, کبھی تفتیشی کو ہارٹ اٹیک ہوجاتا ہے کبھی ہائیکورٹ چلا جاتا ہے, جج خالد ارشد نے کہا کہ آپ سوچیں تفتیشی پر کتنا پریشر ہوگا ، ہم ایک دو تاریخوں پر آپ کا فیصلہ کردیں گے ,علیمہ خان نے ایک بار پھر کہا کہ آپ یا تفتیشی کو جیل میں ڈالیں یا ہمیں جیل میں ڈالیں,جج خالد ارشد نے کہا کہ آج میں تفتیشی کو سختی سے ہدایت کروں گا,

    ‏علیمہ خان،عمر ایوب، زین قریشی عظمی خان سمیت دیگر کی ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کے دوران لاہور پولیس کا تفتیشی افسر آج بھی پیش نہ ہوا،عدالت نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈی آئی جی انویسٹیگیشن کو آج ہی طلب کرلیا

    عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

    جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

    جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

    شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

    پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے