Baaghi TV

Tag: عمران خان

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواست  سماعت کیلئے مقرر

    190 ملین پاؤنڈ کیس : عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواست سماعت کیلئے مقرر

    190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوربشریٰ بی بی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی،درخواست میں عمران خان اوربشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بری کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کی درخواست 25 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے ، درخواست پر چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ سماعت کرے گا۔

    فیفا نے فٹ بال ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کر دی

    واضح،رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں پر آخری سماعت 26 جون کو ہوئی تھی اور احتساب عدالت نے 17 جنوری کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو سزائیں سنائیں تھیں،2 رکنی بینچ نے اس کیس کو جلد مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی، تاہم بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست تاحال مقرر نہیں ہوئی تھی، جس پر آج عمران خان کی بہن علیمہ خان چیف جسٹس کے چیمبر میں کیس کی جلد سماعت کے لیے پہنچیں اس موقع پر نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجوتھا اور خالد یوسف چوہدری بھی ہائی کورٹ میں موجود تھے جب کہ اسی دوران انتظار حسین پنجوتھا اور علی بخاری ایڈووکیٹ بھی عدالت پہنچے۔

    مصر کے میوزیم سے تین ہزار سال پرانا فرعون کے زمانے کا سونے کا کڑا غائب

  • سپریم کورٹ: پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا

    سپریم کورٹ: پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس کے چیمبر میں جانے سے روک دیا

    پولیس نے عمران خان کی بہنوں کو چیف جسٹس آف پاکستان کے چیمبر میں جانے سے روک دیا،جہاں وہ عمران خان کا خط چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو دینے آئی تھیں۔

    پولیس حکام کے مطابق بغیر اجازت کسی کو بھی آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اس موقع پر وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ علیمہ بی بی سائلہ ہیں اور وہ بانی پی ٹی آئی کا خط چیف جسٹس کو دینا چاہتی ہیں، اس لیے انہیں آگے جانے دیا جائے،رجسٹرار آفس کے نمائندوں کی اجازت کے بغیر کسی کو آگے نہیں جانے دیا جا سکتا جب کہ چیف جسٹس کی عدالت بھی ختم ہو چکی ہے، اس موقع پر بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے ہمراہ پارٹی کی لیگل ٹیم بھی موجود تھی، جس کی سربراہی سردار لطیف کھوسہ اور انتظار پنجوتھا کر رہے تھے۔

    علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ خط مختلف مقدمات اور عدالتی نظام کے حوالے سے ہے بانی پی ٹی آئی نے چیف جسٹس کو خط لکھا ہے اور ہم یہ خط دینے یہاں آئے ہیں تاہم سپریم کورٹ پولیس اتھارٹی نے علیمہ خان اور ان کی ہمشیرہ کو چیف جسٹس کے چیمبر کی طرف جانے سے روک دیا۔

    اس موقع پر تحریک انصاف کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف دیا کہ ہم چیف جسٹس کو بانی پی ٹی آئی کا خط پہنچانا چاہتے ہیں، علیمہ بی بی سائلہ ہیں، انہیں جانے دیا جائے تاہم پولیس حکام نے اجازت نہ دی۔

    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا خط سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا ہے،پارٹی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ خط لے کر قائمقام رجسٹرار کے دفتر پہنچے جہاں یہ خط جمع کرایا گیا،خط میں بانی پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان اور ان کی اہلیہ پر انصاف کے دروازے بند ہیں، وہ 772 دنوں سے تنہائی کی قید میں ہیں، جہاں 9×11 کے کمرے کو ان کے لیے پنجرہ بنا دیا گیا ہے ان کے خلاف 300 سے زائد سیاسی مقدمات قائم کیے گئے جو پاکستان کی تاریخ میں مثال نہیں رکھتے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ اہلیہ بشریٰ بی بی کی صحت بگڑ رہی ہے لیکن ڈاکٹر کو معائنہ کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی انہیں تنہائی میں قید رکھا گیا ہے اور علاج و کتب تک رسائی سے بھی محروم کیا گیا ہےبانی پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ خواتین قیدیوں کو ضمانت میں رعایت دینا قانون کا حصہ ہے لیکن بشریٰ بی بی کو یہ حق بھی نہیں دیا جا رہا،اہلخانہ اور وکلا سے ملاقات کرائی جاتی ہے نہ ہی بیٹوں سے فون پر بات کرنے کا بنیادی حق دیا جا رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کے مطابق یہ قید نہیں بلکہ سوچا سمجھا نفسیاتی تشدد ہے تاکہ عوام کا حوصلہ توڑا جا سکے۔

    خط میں مزید الزام عائد کیا گیا ہے کہ ہزاروں کارکنان اور حامی اب بھی جیلوں میں بند ہیں جبکہ بھانجے حسن نیازی کو فوجی حکام نے حراست میں لے کر اذیت دی اور 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، بہنوں اور بھانجوں کو بھی ناحق مقدمات اور قید کا سامنا ہے۔

    خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ عدلیہ کو سیاسی جماعت توڑنے کے ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہےتحریک انصاف نے 8 فروری 2024 کے انتخابات جیتے لیکن عوامی مینڈیٹ راتوں رات چرا لیا گیا ان کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم انتخابی ڈکیتی کو جائز بنانے کے لیے استعمال ہوئی۔

    خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ القادر ٹرسٹ اور توشہ خانہ مقدمات سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو رہے جبکہ بشریٰ بی بی اور ان کے دیگر مقدمات بھی التوا کا شکار ہیں،اسلام آباد ہائی کورٹ کو فوری طور پر اہم اپیلوں پر سماعت کی ہدایت دینے کی استدعا کی گئی ہےبانی پی ٹی آئی نے خط میں مؤقف اپنایا کہ جب قانون کی حکمرانی دفن ہو جائے تو قومیں اندرونی زوال کا شکار ہو جاتی ہیں،انصاف ذوالفقار بھٹو کیس کی طرح 44 سال بعد نہیں بلکہ وقت پر ملنا چاہیے۔

    خط میں چیف جسٹس سے اپیل کی گئی کہ بیٹوں سے فون پر بات کرنے کی اجازت دی جائے اور بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے ڈاکٹر تک فوری رسائی فراہم کی جائے پاکستان کے عوام سپریم کورٹ کو انصاف کی آخری پناہ گاہ سمجھتے ہیں اور عدلیہ کی خودمختاری بحال ہونی چاہیے۔

  • عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی ،سخت ایس او پیز جاری

    عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی ،سخت ایس او پیز جاری

    عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی سے متعلق عدالت نے سخت ایس او پیز جاری کردیں۔

    انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے معاملے پر ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں عدالت عالیہ کے حکم کے پیرا 11 اور 12 پر مبنی یہ ایس او پیز انسداد دہشت گردی عدالت کے اندر اور باہر نمایاں جگہوں پر آویزاں کی جائیں گی۔

    عدالتی حکم نامے کے مطابق ویڈیو لنک کارروائی کی ریکارڈنگ صرف عدالت ہی کر سکے گی جب کہ کسی اور شخص کو اس کی اجازت نہیں ہوگی، عدالت کے اندر موبائل فون یا کسی بھی قسم کی ریکارڈنگ ڈیوائس لے جانا سختی سے ممنوع قرار دیا گیا ہے،اگر کوئی شخص ریکارڈنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف فوجداری قوانین کے تحت کارروائی ہوگی، مزید برآں کوئی بھی شخص ویڈیو لنک کارروائی کا ٹرانسکرپٹ حاصل نہیں کر سکے گا۔

    پاک-سعودیہ معاہدے سے دہائیوں پرانی سیکیورٹی پارٹنرشپ بہت مضبوط ہوگی، روئٹرز

    سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،گھروں میں پانی داخل،فصلیں تباہ

    غزہ جنگ کا واحد پائیدارحل سفارتی اور سیاسی مذاکرات ہیں،پوپ لیو

  • جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے

    جی ایچ کیو حملہ کیس:عمران خان ویڈیو لنک پر پیش ہونگے

    راولپنڈی: پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لے کر نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جیل ٹرائل کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے بعد جی ایچ کیو حملہ کیس کا ٹرائل اب اڈیالہ جیل کے بجائے انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں ہوگا، جی ایچ کیو حملہ کیس اور دیگر مقدمات کے باقی ملزمان اے ٹی سی راولپنڈی پیش ہونگے جب کہ عمران خان کو ضرورت کے مطابق ویڈیو لنک پر پیش کیا جائے گا۔

  • عمران خان کے بیٹوں نے والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا

    عمران خان کے بیٹوں نے والد کی رہائی کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا

    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں نے والد کی رہائی کے لئے اقوام متحدہ سے رجوع کر لیا۔

    رپورٹ کے مطابق سلیمان اور قاسم خان نے اقوام متحدہ کے سپیشل نمائندہ برائے تشدد کے روبرو اپنے والد کے لئے اپیل دائر کر دی،اپیل میں انہوں نے اپنے والد سے روا سلوک کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، اپیل میں کہا گیا کہ والد کی قید کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا جا چکا ہے، والد کو قید تنہائی، ناقص خوراک، طبی سہولتوں سے محرومی اور مسلسل نگرانی کا سامنا ہے۔

    عمران خان کے صاحبزادوں نے اپیل میں کہا کہ والد ایسی اذیت میں ہیں جو انسانی وقار کے منافی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور امریکی محکمہ خارجہ نے بانی پی ٹی آئی کی صحت اور حفاظت پر تشویش ظاہر کی،اپیل میں اقوام متحدہ کے نمائندے کو فوری مداخلت اور رہائی کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا قاسم خان نے نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ میرے والد جمہوریت کیلئے کھڑے ہونے کی سزا کے طور پر جیل میں ہیں۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان نے عمران خان کی جانب نیب، پولیس اور ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست پر سماعت کی جس دوران وکیل سلمان صفدر، عمران خان کی بہنیں اور نیب حکام عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی تاہم نیب حکام نے مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست میں ایسی کوئی گراؤنڈ نہیں جس کی بنا پر لارجر بینچ تشکیل دیا جائے۔

    اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت میں کہا کہ وقت دیا جائے، عمران خان کے خلاف مقدمات کی تفصیلات فراہم کردیتے ہیں، اس پر عمران خان کے وکیل نے کہا کہ فریقین کو 7 روز کا وقت دے دیں،بعد ازاں عدالت نے نیب، ایف آئی اے اور پولیس سے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں۔

    غزہ کی زمین فلسطینیوں کی ہے اور ان کے حقوق ناقابلِ تنسیخ ہیں، محمد بن سلمان

    اس وقت ہماری اولین ترجیح انسانی جانوں کو محفوظ بنانا اور بیراجوں و بندوں کو بچانا ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    نیپال میں احتجاج کے دوران 13 ہزار 500 قیدی جیلوں سے فرار

  • عمران خان کے مکمل طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب

    عمران خان کے مکمل طبی معائنے کی درخواست پر جیل حکام سے جواب طلب

    بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان،کے طبی معائنے کے لیے راولپنڈی کی انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت (اے ٹی سی) میں درخواست دائر کردی گئی ، جس پر اے ٹی سی نے جیل حکام سے جواب طلب کرلیا۔

    درخواست عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اپنے وکلا کے ذریعے دائر کی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مکمل میڈیکل چیک اپ اور آنکھوں کے معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

    درخواست کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی،درخواست گزار کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ جیل میں ملاقات کے دوران عمران خان نے آنکھوں میں شدید دباؤ اور دھندلے پن کی شکایت کی، 73 سالہ عمران خان 2 سال سے زیادہ عرصے سے جیل میں ہیں، اور ان کا آخری طبی معائنہ 4 نومبر 2024 کو ہوا تھا۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیلابی صورتحال پر ہنگامی اجلاس

    درخواست گزار نے کہا کہ بارہا درخواستیں دینے کے باوجود ان کا معائنہ نہیں کیا گیا، موجودہ وفاقی و پنجاب حکومت کے ماتحت کام کرنے والے ڈاکٹروں پر بھروسہ نہیں، عمران خان کے ذاتی ڈاکٹروں کو میڈیکل بورڈ میں شامل کیا جائے،عدالت فوری طور پر اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کو میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دے۔

    عدالت نے جیل حکام سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔

    وزیراعظم سے جاپانی بینک کے وفد کی ملاقات

  • توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان کے وکلا اور اہلخانہ کو سماعت میں شامل ہونے کی اجازت

    توشہ خانہ ٹو کیس:عمران خان کے وکلا اور اہلخانہ کو سماعت میں شامل ہونے کی اجازت

    راولپنڈی:توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف کارروائی کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    اڈیالہ جیل میں ہونے والی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے،اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے تحریری حکم جاری کیا، جس کے مطابق عدالت نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا اور اہل خانہ کو جیل میں ہونے والی سماعت میں شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔

    اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے تحریری حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ جن وکلا کے وکالت نامے جمع ہو چکے ہیں، انہیں سماعت میں آنے دیا جائے۔ اسی طرح جیل کے باہر موجود فیملی ممبران کو بھی سماعت میں شرکت کی اجازت دی جائے۔

    زرتاج گل کی نااہلی کیخلاف دائر درخواست پر الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری

    واضح رہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے جیل سماعت میں وکلا اور فیملی ممبران کو روکنے کے خلاف درخواست دائر کی تھی عدالت نے درخواست پر احکامات جاری کرنے کے بعد اسے نمٹا دیا۔

    امریکی دباؤ:کوریا ایئر اور امریکی فضائی کمپنی بوئنگ کے درمیان تاریخی معاہدہ

  • عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، نیب ذرائع

    عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبریں بے بنیاد ہیں، نیب ذرائع

    نیب ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے گھر کی نیلامی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

    نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کی جائیدادوں کی نیلامی نہیں کی جارہی اور اس حوالے سے سامنے آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،عمران خان 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سرنڈر کر چکے ہیں، اس کیس میں ان کی جائیدادوں کی نیلامی کے کوئی احکامات موجود نہیں اور ان کی کوئی جائیداد 190ملین پاونڈ کیس کے فیصلے میں شامل نہیں، نیلامی کے احکامات اشتہاری ملزمان کی حد تک ہیں۔

    ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات پر ضلعی انتظامیہ 3 جائیدادوں کی نیلامی کر رہی ہے، موضع موہڑہ نور میں 405 کنال اراضی اور 248 کنال اراضی کی نیلامی آج مقرر ہے،اس کے علاوہ 3 کلب روڈ اسلام آباد کی زمین بھی نیلامی کا حصہ ہے، زمین مفرور ملزمان کے اشتہاری ہونے پر ضبط کی گئی تھی۔

    اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ ، انڈیکس نے ایک لاکھ 47 ہزار کی حد عبور کر لی

    سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد

    شوہر کی دوسری بیوی کے لیے پہلی بیوی نے قربانی دے کر مثال قائم کردی

  • عمران خان کا شوکت خانم سے معائنہ کرانے کی درخواست دائر

    عمران خان کا شوکت خانم سے معائنہ کرانے کی درخواست دائر

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

    بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے درخواست وکیل راجہ ظہور الحسن ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی ہے، جس میں محکمہ داخلہ پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات، جیل اسپتال اور شوکت خانم اسپتال،کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال ہے اور معمول کا طبی معائنہ ضروری ہےجیل میں قید کے دوران ان کا وزن کم ہوا ہے اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کا خدشہ ہےبانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیا جائے،بانی پی ٹی آئی کی مکمل طبی ہسٹری شوکت خانم اسپتال کے پاس موجود ہے، لہٰذا اسپتال کی طبی ٹیم کو ماہانہ بنیاد پر معائنے کی اجازت دی جائے۔

    5اگست احتجاج: پی ٹی آئی کارکنان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم

    عدالت سے استدعا کی گئی ہےکہ فریقین کو میڈیکل رپورٹس کی کاپی عدالت اور بانی پی ٹی آئی کے فیملی اراکین کیساتھ شئیر کرنے کا حکم دیا جائے ، فوری ریلیف کے لیے بانی پی ٹی آئی کا 3 دن میں شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں سے معائنے کا حکم دیا جائے۔

    حج 2026 کی درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع