Baaghi TV

Tag: عیدالفطر

  • عیدالفطر کا چاندنظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

    عیدالفطر کا چاندنظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی

    کراچی: عیدالفطر کا چاندنظر آنے کی خوشی میں ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق زخمی ہونے کے دونوں واقعات بلدیہ میں رپورٹ ہوئے ہیں، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں کی شناخت 26سالہ رضوان اور سپاہی محمد اسامہ کے نام سے ہوئی ہے،دونوں زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس کے مطابق اہلکار بلدیہ جنگل اسکول کے قریب نامعلوم سمت کی گولی سےنوجوان زخمی ہوا۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا،عید الفطر کل بروز بدھ ہو گی، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا،عیدالفطر کل 10 اپریل ہو گی، مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کی تصدیق کردی۔

  • سعودی عرب،یو اے ای، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر کل منائی جائے گی

    سعودی عرب،یو اے ای، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر کل منائی جائے گی

    اسلام آباد: پاکستان سمیت سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، فلپائن، ملائشیا اور آسٹریلیا میں بھی عیدالفطر کل10 اپریل کو ہوگی۔

    باغی ٹی وی : ادھر پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد ملک بھر میں بدھ 10 اپریل کو عیدالفطر منائی جائے گی ، مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کر دیا، مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر آنے کی تصدیق کردی ہےاس کے علاہ،یو اے ای،سعودی عرب ،قطر، ملائیشیا اور فلپائن میں بھی شوال کا چاند نظر آگیا ہے جس کے بعد کل10 اپریل کو عید الفطر منائی جائے گی۔

    دوسری جانب بنگلادیش اور بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جمعرات 11 اپریل کو عید ہوگی، بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک میں چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، بنگلادیش کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عیدالفطر جمعرات 11 اپریل کو منائی جائے گی۔

    بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، جمعرات کو عید ہوگی

    شوال کا چاند نظر آ گیا ، عید الفطر کل بروز بدھ ہو گی

    ایران اسرائیل پر حملے کیلئے تیار ہے،امریکی انٹیلی جنس

  • مسلمان کتنے روزے رکھیں گے اور عیدالفطر کب ہو گی؟ماہرین کی پیشگوئی

    مسلمان کتنے روزے رکھیں گے اور عیدالفطر کب ہو گی؟ماہرین کی پیشگوئی

    متحدہ عرب امارات اور مصر کے دارالافتاء کے ماہرین فلکیات کی جانب سے عید الفطر کی تاریخ کے حوالے سے پیشگوئی کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایمریٹس آسٹرونومی سوسائٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ابراہیم الجروان نے بتایا ہے کہ اس سال عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے متحدہ عرب امارات سمیت سعودی عرب کے مسلمان 30 دن کے روزے رکھیں گے۔

    دوسری جانب چند میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان میں 10 اپریل کو عید الفطر کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی گئی ہے یعنی پاکستان میں عیدالفطر 11 اپریل بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔

    وزرا اور سرکاری افسران کے بیرون ملک سفر سے متعلق نئی سفری پالیسی …

    مصر کے دارالافتاء نےکل اتوار کو سنہ 1445 ہجری کے شوال کا چاند نظر آنے کی متوقع تاریخ کا اعلان کیا ہے تاکہ عیدالفطر اور رمضان المبارک کے اختتام کی تاریخ کا تعین کیا جا سکے، جو گذشتہ پیر سے شروع ہوا تھا شوال 1445 کا چاند دیکھنے کی تاریخ کے بارے میں دار الافتاء نے کہا کہ 29 رمضان المبارک بروز پیر 8 اپریل 2024 کو چاند نظر آنے کی قانونی تصدیق کی جائے گی۔

    امریکی وزیر خارجہ کا جنوبی کوریا کا دورہ،شمالی کوریا کا میزائل تجربہ

    توقع ہے کہ عیدالفطر (یکم شوال) 9 اپریل 2024 بروز منگل کو ہو گی۔ اگر 8 اپریل کو رویت کی تصدیق نہ ہوئی تو رمضان کا مہینہ 30 دن کا ہو جائے گا اور عید الفطر 10 اپریل بروز بدھ ہو گی،تاہم، فلکیاتی حسابات کے مطابق اس سال رمضان کا مہینہ 30 دن پر محیط ہوگا، اس لیے ماہ شوال کا آغاز فلکیاتی حساب کے مطابق بدھ 10 اپریل کو ہوگا۔

    مرکزی بینک کا شرح سود 22 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان

  • رمضان المبارک اورعید الفطرکب ہو گی؟6 ماہ قبل ہی ماہرین نے پیشگوئی کردی

    رمضان المبارک اورعید الفطرکب ہو گی؟6 ماہ قبل ہی ماہرین نے پیشگوئی کردی

    یو اے ای: امارات فلکیاتی سوسائٹی نے انکشاف کیا ہے کہ رمضان المبارک صرف چھ ماہ دور ہے-

    باغی ٹی وی: متحدہ عرب امارات میں 6 ماہ قبل ہی رمضان المبارک اور عید الفطر کی تاریخوں کی پیش گوئی کردی گئی،امارات فلکیاتی سو سائٹی کی ڈائریکٹر ابراہیم ا لجروان کے مطابق، فلکیاتی حساب سے ظاہر ہوتا ہے کہ رمضان المبارک مارچ 2024 کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے اور عید 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے،سرکاری تاریخوں کا تعین ہونا ابھی باقی ہے اور یہ سرکاری اسلامی چاند دیکھنے والی کمیٹیوں پر مبنی ہوتی ہیں۔

    کچے میں پولیس، رینجرز اور فوج کے مشترکہ آپریشن کا فیصلہ

    ابراہیم الجرون کا کہنا ہے کہ فلکیاتی اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 12 ربیع الاول کا چاند رواں ماہ 16 ستمبر کے روز نظر آنے کا امکان ہے، جبکہ رمضان المبار ک اور عید الفطر کی اصل تاریخوں کا اعلان چاند نظر آنے کی بنیاد پر کیا جائے گا جس پرہجری کیلنڈر قائم ہےعیسوی کیلنڈر میں اسلامی مہینے کے 29 یا 30 دن اس بات پر منحصر ہوتے ہیں کہ چاند کب نظر آتا ہے۔

    شہری کو 12 لاکھ کا بل بھیجنے پرکےالیکٹرک اور نیپرا حکام کو نوٹس جاری

    رمضان المبارک کے دوران دنیا بھر کے مسلمان طلوع آفتاب سے غروب آفتاب تک کھانے پینے سے پرہیز کرتے ہیں۔ ایک ماہ تک چلنے والی اس مذہبی عبادت کا مقصد ہمدردی، روحانیت اور مساوات کو فروغ دینا ہے۔

    پی آئی اے نے لیز کے واجبات ادا نہ ہونےپر پانچ طیارے گراؤنڈ کر دیئے

  • عید کا خطبہ دے کر جانیوالے خطیب کو راستے میں گولیاں مار دی گئیں

    عید کا خطبہ دے کر جانیوالے خطیب کو راستے میں گولیاں مار دی گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت کئی ممالک میں آج عیدالفطر انتہائی جوش و جزبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے تا ہم یمن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، عید کا خطبہ دینے والے امام کو اختلاف کی بناء پر گولیاں مار دی گئیں،

    العربیہ کے مطابق یمن کے علاقہ شبوہ کے ضلع بیجان میں عید کا خطبہ دینے والے خطیب کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، خطبہ دینے کے بعد امام گھر واپس جا رہے تھے کہ انہیں گاڑی میں نشانہ بنایا گیا، گاڑی میں سوار بچے بھی زخمی ہوئے ہیں، امام کے ساتھ سیکورٹی اہلکار بھی تھے تا ہم حملہ آور بھاگنے میں کامیاب ہو گئے،

    خطیب شیخ البانی کے ساتھ عید کی نماز سے قبل چند لوگوں کا اختلاف ہوا تھا کہ وہ خطبہ نہیں دیں گے اور امامت نہیں کروائیں گے تاہم شیخ البانی نے ہی خطبہ دیا اور عید پڑھائی جس کے بعد انکے مخالف افراد نے ان پر گولیاں چلا دیں،فائرنگ کا واقعہ بیہان میں ایئر پورٹ کے قریب پیش آیا، جب شیخ البانی خطبہ دے رہے تھے اسوقت بھی ان پر حملے کی کوشش کی گئی مگر نمازیوں نے انہیں بچا لیا، مگر واپس گھر جاتے ہوئے انہیں سیکورٹی اہلکاروں کے ہوتے ہوئے بھی کوئی نہ بچا سکا،

    زمان پارک میں غلیل بردار فورس پہنچ گئی

    عمران خان نے باربار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا

    چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ آپ کا اپنا کیا دھرا ہے 

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف نے عید کے پیغامات جاری 

  • عیدالفطر کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    عیدالفطر کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عیدالفطر کی چھٹیوں میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا-

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامرفاروق نے سابق وزیراعظم عمران خان کی عید کے دوران گرفتاری روکنے اور کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کی درخواست پر سماعت کی عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

    ایک ہی دن انتخابات پر مشاورت کیلئےحکمراں جماعتوں کاعید کے بعد سربراہی اجلاس بلانے کا …

    عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سراج الحق زمان پارک آئے مذاکرات کی اچھی کاوش ہوئی،اگلی صبح ہم نے دیکھا کہ سندھ کے ہمارے صدر کو اٹھا لیا گیاچیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ اس واقعے سے ظاہر ہے ایک ”بیڈ ٹیسٹ“ پیدا ہوا۔

    وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہےعید کی 5 چھٹیوں میں پھر یہ کوئی آپریشن کریں گے چیف جسٹس عامر فاروق نےکہا کہ مقد مات کی تفصیلات تو طلب کر سکتا ہوں، میں اور کوئی خالی آرڈر کیسے کروں؟۔

    علی زیدی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عید کی چھٹیوں میں عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیا اورعمران خان کی درخواست پر حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست عید کے بعد تک زیر التوا ہی رکھنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے وفاق اور پولیس سے 27 اپریل تک عمران خان کے خلاف کیسز کی تفصیل طلب کرلی۔

    شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

  • شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

    شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

    شوال کا چاند دیکھنےکےلیےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو گا-

    باغی ٹی وی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں ہوگا اجلاس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر کے مقررہ مقامات پر ہوں گے-

    دنیا کے کئی ممالک میں ہائبرڈ سورج گرہن

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ آج ملک بھر میں عید کا چاند نظر آنے کا امکان بہت کم ہے، چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہو گی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق 20 اپریل کو سورج گرہن ہو گا،سورج گرہن کے باعث مختلف ممالک میں نیا چاند نظر نہیں آئےگا، 20 اپریل کو سورج گرہن صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہو کر دوپہر 12 بجے ختم ہو گا سورج گرہن چاند کی 29 تاریخ کو ہوتا ہے، اگلے روز نیا چند نظر آتا ہے۔

    سوات:شدید بارشیں،نالوں میں طغیانی،بحرین بازار میں پانی داخل،روڈ بند،شہری محصور

    ماہرین کے مطابق جن ملکوں میں سورج گرہن دیکھا جائے گا وہاں نیا چاند نظر نہیں آئے گا۔ سورج گرہن کے منفی اثرات کی وجہ سے دنیا کے کئی ملکوں میں موسم بہت خراب ہوگا، اس صورتحال کے سبب عید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل 2023ء کو منائے جانے کا قوی امکان ہے۔

  • شوال کاچاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

    شوال کاچاند دیکھنےکیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

    شوال کاچاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 20 اپریل کو طلب کر لیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی:مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا، زونل کمیٹیوں کے اجلاس ملک بھر میں مقررہ مقاما ت پر ہوں گے،اعلامیہ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔

    لانچ سے چند منٹ قبل انسانی تاریخ کے سب سےطاقتورراکٹ کی پروازملتوی

    واضح رہے ماہرین فلکیات کی پیشگوئی کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہو گی، حتمی اعلان چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد 20 تاریخ کی شب کریں گے۔

    دوسری جانب سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کےماہرینِ فلکیات کے مطابق شوال کاچاند جمعرات کو نظر نہ آنے کا کم امکان ہے جدہ فلکیاتی سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے ماجد ابو زہرہ نے بتایا کہ تکنیکی طور پر چاند جمعرات کی شام کو آسمان پر نظر آئے گا لیکن یہ سورج کی شعاعوں سے روشن نہیں ہوگا اورخصوصی آلات کے بغیر دیکھنا مشکل ہوگا۔

    امیرکے ولی عہد کا قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کا اعلان،الیکشن کرانے کا فیصلہ

    سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق ابوزہرہ نے مزید کہا کہ اگر آسمان صاف ہو تو چاند کوکھلی آنکھوں سے دیکھنا بہت آسان ہو جائے گا تاہم اگر جمعرات کو چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوتی ہیں اورانھیں تسلیم کر لیا جاتا ہے تو حکام جمعہ کو عیدا لفطرکا آغاز قرار دے سکتے ہیں۔

  • ملک میں دو عیدیں، وفاقی وزیر مذہبی امور کابیان کے پی حکومت کے موقف کی تائید؟

    ملک میں دو عیدیں، وفاقی وزیر مذہبی امور کابیان کے پی حکومت کے موقف کی تائید؟

    اسلام آباد:ملک میں دو عیدیں، وفاقی وزیر مذہبی امور کابیان کے پی حکومت کے موقف کی تائید؟ اطلاعات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے ملک میں دو عیدوں کے معاملے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    مفتی عبدالشکور کا کہنا تھاکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی آزاد ادارہ ہے، ہم مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ڈکٹیٹ نہیں کرسکتے۔ان کا کہنا تھاکہ ہم صرف مرکزی کمیٹی کو درخواست کرسکتے ہیں کہ شہادتوں کو نظر انداز نہ کیا جائے۔

    خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ملک میں چاند نظر نہ آنے اور 3 مئی کو عید الفطر کا اعلان کیا ہے۔

    خیبر پختونخوا حکومت نے کل بروز پیر سرکاری سطح پرعید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کل عید الفطر منانے کا فیصلہ کر لیا ہے، وہ پیر کو گورنر ہاؤس پشاور میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے، کابینہ اراکین اور سرکاری حکام بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔

    اس حوالے سے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے شوال المکرم کے چاند سے متعلق اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سے شوال المکرم کا چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے پیر 2 مئی کو سرکاری طور پر عید الفطر منانے کا فیصلہ کیا ہے، کل صوبے بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جائے گی۔

    صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے کل عید الفطر کا اعلان کردیا۔

    مفتی پوپلزئی کی زیرصدارت غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور کی مسجد قاسم خان میں ہوا۔مسجد قاسم خان میں اعلان کرتے ہوئے مفتی پوپلزئی کا کہنا تھاکہ شوال کا چاند نظر آگیا ہے لہٰذا یکم شوال المکرم اور عیدالفطر پیر 2 مئی 2022 کو عیدالفطر ہوگی۔

    دوسری طرف مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے آج عید کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا ہے۔پاکستان میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا ہے اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

    مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق پاکستان میں شوال 1443 کا چاند کہیں نظر نہیں آیا، پہلی شوال اور عید الفطر 3 مئی 2022 بروز منگل ہوگی اور اس سال رمضان المبارک کے 30 دن مکمل ہوں گے۔عیدکا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔

    اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کسی بھی جگہ چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، کل 30 واں روزہ ہوگا اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہوگی۔

    مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اکثر مقامات پر مطلع صاف تھا، کچھ مقامات پر ابر آلود بھی رہا، اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عید الفطر 3 مئی کو ہوگی۔

    اس سے قبل صوبہ پنجاب اور سندھ کی زونل رویت ہلال کمیٹیاں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کرچکی ہیں

  • عیدالفطر کل ہوگی یا پرسوں؟ چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹِی کا اجلاس آج ہوگا

    عیدالفطر کل ہوگی یا پرسوں؟ چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹِی کا اجلاس آج ہوگا

    عیدالفطر کل ہوگی یا پرسوں؟ اجلاس آج ہو گا –

    باغی ٹی وی : شوال کے چاند کی رویت کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹِی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہو گا چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کی بنیاد پر چاند کی رویت کا فیصلہ کرے گی۔

    جب تک مزدوروں کے حالات نہیں بدلیں گے پائیدار ترقی کا خواب نامکمل رہے گا،وزیر خارجہ

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شوال کا چاند آج نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ عید الفطر 3 مئی کو ہو گی۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں یکم شوال عید الفطر دو مئی بروز سوموار کو ہو گی متحدہ عرب امارات، اومان سمیت دیگر خلیجی ممالک میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

    اسٹریلیا،سنگاپور،افغانستان کےشمالی وزیرستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، آج عید…

    کہاں چاند نظرآگیا اورکہاں نظرنہیں آیا:پاکستان میں چاندکب نظرآئے گا:اہم پیشگوئی…