Baaghi TV

Tag: غنی محمود قصوری

  • آمد رمضان پر شہریوں کی ضلعی انتظامیہ سے سخت اپیل

    آمد رمضان پر شہریوں کی ضلعی انتظامیہ سے سخت اپیل

    قصور
    آمدِ رمضان پر ضلعی انتظامیہ کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کی سخت نگرانی کی اپیل
    رمضان المبارک کی آمد قریب ہے اور شہری حلقوں کی جانب سے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کی مؤثر نگرانی یقینی بنائی جائے تاکہ عام آدمی کو ریلیف مل سکے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد، ملاوٹ کی روک تھام اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی وقت کی اہم ضرورت ہے
    عوامی نمائندوں اور سماجی حلقوں نے زور دیا کہ انتظامیہ اپنی کارروائیاں صرف شہری مراکز اور سہولت بازاروں تک محدود نہ رکھے بلکہ دیہی علاقوں کا بھی باقاعدہ دورہ کرے
    ان کا مؤقف ہے کہ دیہات میں قیمتوں کی نگرانی نسبتاً کمزور ہوتی ہے جس کا فائدہ بعض عناصر اٹھاتے ہیں
    شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بلیک مارکیٹنگ اور منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سرکاری قیمتوں پر آٹا، چینی، گھی، دالیں اور دیگر بنیادی اشیاء کی دستیابی یقینی بنائی جائے، تاکہ کم آمدن طبقہ بھی رمضان کی برکتوں سے مستفید ہو سکے
    ضلعی حکام کی جانب سے عندیہ دیا گیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کیا جا رہا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جرمانوں اور قانونی کارروائی کا سلسلہ تیز کیا جائے گا
    عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اس بار اقدامات محض اعلانات تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ عملی نتائج بھی سامنے آئیں گے

  • باغی ٹی وی کی 13 ویں سالگرہ،فارما لنک قصور کا خراج تحسین و مبارکباد

    باغی ٹی وی کی 13 ویں سالگرہ،فارما لنک قصور کا خراج تحسین و مبارکباد

    قصور
    باغی ٹی وی کی 13 ویں سالگرہ کے موقع پر بیورو چیف باغی ٹی وی قصور غنی محمود قصوری اور قصور کی معروف ہول سیل میڈیسن سپلائر کمپنی فارما لنک قصور نے باغی ٹی وی کو خراج تحسین پیش کیا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا

    تفصیلات کے مطابق آج باغی ٹی وی کی 13 ویں سالگرہ کے موقع پر قصور میں باغی ٹی وی کے بیورو چیف قصور غنی محمود قصوری اور قصور کی معروف میڈیسن ہول سیل سپلائر کمپنی فارما لنک نے باغی ٹی وی چینل کو عمدہ اور اعلی صحافتی خدمات ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا

    غنی محمود قصوری بیورو چیف قصور نے باغی ٹی وی کے سی او سینئیر اینکر پرسن پاکستان مبشر لقمان،باغی ٹی وی کے انچارج نمائندگان ممتاز اعوان اور ڈاکٹر غلام مصطفی بڈانی سمیت باغی ٹی وی کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور دعا کی اللہ تعالی باغی ٹی وی کو دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے
    اس موقع پر فارما لنک قصور کے اونر حاجی قاسم نثار بھٹی،حامد یعقوب بھٹی اور ان کی ٹیم حمزہ ظہور بھٹی،فائز شجاع بھٹی،زین اشرف جوئیہ ایڈووکیٹ،رضا اشرف جوئیہ،میاں قربان انصاری،میاں حسیب انصاری،ارتضی سندھو،میاں ناصر انصاری،محمد ارسلان اور ظفر اقبال نے باغی ٹی وی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ باغی ٹی وی کی پوری ٹیم حق اور سچ کی صحافت کرے گی اور مظلوم کی آواز بن کر سماج دشمن عناصر کے خلاف آہنی دیوار ثابت ہو گی

  • پولیس کی کاروائی ،دو ون ویلرز گرفتار ،مقدمہ درج

    پولیس کی کاروائی ،دو ون ویلرز گرفتار ،مقدمہ درج

    قصور
    تھانہ بی ڈویژن پولیس کی کاروائی،دو ون ویلرز گرفتار،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق چند دن قبل مقامی صحافیوں سہیل احمد بھٹی،میاں خلیل صدیق آرائیں،غنی محمود قصوری و دیگر صحافیوں نے
    نے قصور پولیس کی توجہ اس جانب مبذول کروائی تھی کہ چھٹی والے دن اور خاص کر جمعہ کی چھٹی والے دن قصور بائی پاس اور دیگر سڑکوں پر ون ویلرز کی جانب سے شریف اور معزز شہریوں کو تنگ کیا جاتا ہے جس کے باعث بہت سے حادثات جنم لیتے ہیں
    اس پر ڈی پی او قصور نے حکم جاری کیا کہ ون ویلرز کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے
    ہدایات پر عمل کرتے ہوئے
    تھانہ بی ڈویژن قصور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چھٹی کے روز ایس ایچ او ملک عبد الجبار اور ان کی ٹیم نے قصور بائی پاس پر ون ویلنگ کرنیوالے دو ملزمان گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا
    ایس ایچ او نے کہا کہ جو بھی ون ویلنگ کرتا پکڑا گیا اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہو گی

  • سموگ کا راج برقرار،سڑکیں پارکس ویران،سینکڑوں شہری ہسپتال پہنچ گئے

    سموگ کا راج برقرار،سڑکیں پارکس ویران،سینکڑوں شہری ہسپتال پہنچ گئے

    قصور
    سموگ کا راج برقرار،پارکس،سڑکیں ویران،سینکڑوں لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر ہسپتال جا پہنچے،سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی دی جائے،شہریوں کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں سموگ کا راج ابھی تک برقرار ہے البتہ اب سموگ پہلے سے زیادہ ہو گئی ہے جس کے باعث پارکس،سڑکیں ویران ہو کر رہ گئی ہیں
    سموگ سے بیشتر لوگوں میں آنکھوں کی درد اور گلے کی خرابی کی بیماری جنم لے رہی ہیں
    سموگ کے باعث سینکڑوں لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے ہیں
    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سموگ سے بچاؤ کیلئے شہریوں میں آگاہی دی جائے اور انہیں بتایا جائے کہ ماسک اور چشمے کا استعمال کئے بغیر گھر سے باہر نا نکلا جائے
    اس حوالے سے ٹریفک پولیس اپنا خاص کردار ادا کرے اور شہریوں کو آگاہی فراہم کرے تاکہ لوگ اپنے کام کاج پر سموگ کا شکار ہونے سے بچ کر جائیں

  • نا جائز اسلحہ کے خلاف مہم،قصور سے 6 ملزمان گرفتار

    نا جائز اسلحہ کے خلاف مہم،قصور سے 6 ملزمان گرفتار

    قصور
    پنجاب پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،گزشتہ دن قصور سے ناجائز اسلحہ کے 6 ملزمان گرفتار کئے گئے،قصور و گردونواح میں ناجائز اسلحہ سپلائی کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی ہدایات کی روشنی میں وفاقی دارالحکومت
    لاہور سمیت تمام اضلاع میں ناجائز اسلحہ کے خاتمے کیلئے بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں جس میں ہزاروں کی تعداد میں ہتھیار برآمد کر لئے گئے ہیں
    رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1437 کلاشنکوف، 37420 پسٹل، 3136 بندوقیں، 2783 رائفلز، 689 ریوالور برآمد ہوئے اور ملزمان سے لاکھوں کی تعداد میں گولیاں اور کارتوس بھی برآمد ہوئے ہیں
    صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 123 کلاشنکوف، 7918 پسٹل، 564 رائفلز، 298 بندوقیں اور 123 ریوالور برآمد ہونے کیساتھ
    44 ہزار گولیاں اور کارتوس بھی ملزمان کے قبضے سے برآمد ہوئے ہیں
    اسی طرح گزشتہ دن قصور پولیس نے ناجائز اسلحہ کے 6 ملزمان گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا ہے
    آئی جی پنجاب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تشہیر اور ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی نیز ٹک ٹاک ویڈیوز میں اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان کو بلا تفریق قانون کی گرفت میں لایا جائے گا
    اسلحہ کے کاروبار میں ملوث ڈیلرز کے لائسنس، سٹاک انسپکشن کا عمل باقاعدگی سے سر انجام دیا جائے گا
    تمام آر پی اوز، ڈی پی اوز ناجائز اسلحہ کے کریک ڈاؤن کی ہفتہ وار رپورٹس سی پی او بھجوائیں
    قصور میں گزشتہ تین ماہ میں ناجائز اسلحہ کی بہت بڑی کھیپ پکڑی گئی ہے جس پر شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے اس بابت شہریوں نے ڈی پی او قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کاروبار میں ملوث لوگوں کو جلد سے جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور لائسنسی اسلحہ رکھنے والوں کو ساتھ اسلحہ لے کر چلنے پر پولیس کی جانب سے تنگ نا کرنے کے عمل کو یقینی بنایا جائے

  • قصور میں سموگ کا راج،کنٹرول نا کیا گیا تو سموگ بڑھنے کا خدشہ

    قصور میں سموگ کا راج،کنٹرول نا کیا گیا تو سموگ بڑھنے کا خدشہ

    قصور
    شہر قصور و گردونواح میں سموگ کا راج،شہری مختلف امراض کا شکار ہونے لگے،سموگ کنٹرول کے نام پر قوم کے کروڑوں روپیہ لگا کر بھی سموگ کی آمد باعث سوال

    تفصیلات کے مطابق قصور اور اس کے گردونواح میں سموگ کا راج قائم ہو چکا ہے جس کے باعث شہری مختلف امراض جیسے کہ گلہ،کھانسی،جلد و دیگر امراض کا شکار ہو رہے ہیں
    دوسری طرف کسانوں کا کہنا ہے کہ سموگ کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے کروڑوں روپیہ لگائے تاہم قوم کے کروڑوں روپیہ لگا کر بھی سموگ کو کنٹرول نا کر پانا ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
    واضع رہے کہ دھان کی فصل کی کٹائی تاحال جاری ہے اور گورنمنٹ کی طرف سے دھان کی فصل کی باقیات کو آگ لگانا قانونی طور پر جرم قرار دیا گیا ہے جس کے لئے مسجدوں میں اعلانات بھی کروائے گئے ہیں اور کچھ کسانوں کو خلاف ورزی پر جرمانے بھی کئے گئے ہیں تاہم اس کے بعد بااثر لوگوں نے دھان کی باقیات کو آگ لگائی ہے
    نیز جو کم حیثیت لوگ ہیں ان کو سزا اور جرمانہ کیا گیا ہے
    ابھی دھان کی کٹائی میں چند دن اور باقی ہیں اس پر کسانوں کا کہنا ہے کہ اگر گورنمنٹ نے یہی رویہ رکھا غریب کسان کے لئے اور امیر کسان کیلئے اور تو سموگ کا راج اور زیادہ بڑھ جائے گا لہذہ بلا تفریق کاروائی کی جائے

  • مچھروں  کی بہتات،شہریوں کا جینا محال،ڈینگی اسکواڈ غیر فعال

    مچھروں کی بہتات،شہریوں کا جینا محال،ڈینگی اسکواڈ غیر فعال

    قصور
    ڈینگی سکواڈ غیر فعال،قوم کا لاکھوں ماہانہ خرچ کرنے والا سکواڈ کئی ماہ سے مچھر مار سپرے نا کر سکا،پورے شہر میں ڈینگی مچھروں کی پروازیں

    تفصیلات کے مطابق ڈینگی سکواڈ قصور لاکھوں روپیہ ماہانہ قوم کا کھا کر ڈکار بھی نہیں رہا
    سارا کام خاموشی سے کئے جا رہا ہے
    عرصہ دراز سے ڈینگی سکواڈ قصور کی طرف سے مچھر مار سپرے نہیں کی گئی جس کے باعث مچھروں کی افزائشِ نسل بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے خاص کر ڈینگی مچھر کی بہتات ہو رہی ہے اور قصور شہر و قرب و جوار میں ڈینگی مچھروں کی پروازیں دیکھی جا رہی ہیں
    ڈینگی سکواڈ قصور نے محض گلی محلوں میں اعلانات اور سیمینارز کروا لینا ہی اپنا اصل کام سمجھ لیا ہے اور عملی کچھ نا کرنے کی قسم کھا لی ہے جس کے باعث درجنوں لوگ ڈینگی کا شکار ہو کر ہسپتال میں پڑے ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • بروز جمعہ چھٹی والے دن سڑکوں پر سرعام ون ویلنگ،کاروائی کا مطالبہ

    بروز جمعہ چھٹی والے دن سڑکوں پر سرعام ون ویلنگ،کاروائی کا مطالبہ

    قصور
    ہر جمعہ کے دن کاروباری چھٹی کی بدولت شہر قصور کا اکلوتا بائی پاس و دیگر سڑکیں ون ویلروں کی ذاتی جاگیر،بزرگوں اور فیملی والے سواروں کا گزرنا دشورا،ڈی ایس پی سٹی سے سخت کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں بروز جمعہ کو کاروباری چھٹی ہوتی ہے اس بابت قصور شہر کا اکلوتا بائی پاس اور دیگر سڑکیں ون ویلروں کی ذاتی جاگیر بن جاتی ہیں
    ون ویلر ٹولیوں کی شکلوں میں اپنی موٹر سائیکلوں پر نکلتے ہیں اور خطرناک طریقے سے ون ویلنگ کرتے ہیں جس کی بدولت اپنے ساتھ دوسروں کا بھی نقصان کرتے ہیں
    ون ویلنگ کی بدولت اب تک ضلع بھر اور خاص کر سٹی قصور میں کئی افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں
    قصور پولیس کی جانب سے بیشتر مرتبہ کاروائی بھی کی جاتی رہی ہے تاہم دو چار روز بعد پھر وہی روٹین ختم کر دی جاتی ہے جس کے باعث ون ویلر بےلگام ہو چکے ہیں
    بسا اوقات ون ویلر منع کرنے والے شریف شہریوں کو تشدد کا نشانہ بھی بناتے ہیں
    جمعہ کے روز بزرگ اور فیملی والے سواروں کا گزرنا محال ہوتا ہے اور ہر کوئی ان ویلروں کو سمجھانے سے ڈرتا بھی ہے
    شہریوں نے ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی سٹی و ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس سے ان ویلروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفر آباد کے صدر کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور سردار شریف سوہڈل گروپ کے ن کونسل ممبر غنی محمود قصوری کی برہان وانی شہید المعروف ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفر آباد آزاد کشمیر کے صدر کے بھائی کی وفات پر اظہار تعزیت

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور سردار شریف سوہڈل گروپ کے کونسل ممبر غنی محمود قصوری نے برہان مظفر وانی شہید المعروف ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفر آباد آزاد کشمیر کے صدر سردار محمد یونس خان نیازی کے بھائی سردار محمد رفیق خان نیازی کی وفات پر اظہار تعزیت کیا
    اس موقع پر ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفر آباد کی انفارمیشن سیکریٹری سیدہ کنزہ بتول،سینئیر نائب صدر صائقہ اعوان ،ایڈوائزر سید برکت حسین شاہ،سیکریٹری فیاض احمد راجہ،ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عابد قریشی بھی موجود تھے جنہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی
    ڈسٹرکٹ پریس کلب مظفر آباد کے عہدیداران نے ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور اور کونسل ممبر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کے نمائندوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا

  • پولیس گردی جاری،طالب علم کو مارا ،نقدی و موبائل چھین لیا

    پولیس گردی جاری،طالب علم کو مارا ،نقدی و موبائل چھین لیا

    قصور
    پولیس کے نام پر محافظ سرعام لوگوں کو لوٹنے اور مارنے پیٹنے لگے،جعلی مقدمات کی دھمکیاں،ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس میں چند کالی بھیڑوں نے اپنی اجارہ داری قائم کرکے لوگوں کا جینا حرام کر رکھا ہے
    اور آئے روز لوگوں کو ناجائز مارنا پیٹنا اور چیزیں چھیننا معمول بنا لیا ہے
    ایسے دو واقعات پرسوں پیش آئے جس میں تھانہ صدر چونیاں پولیس نے محافظوں کی بجائے دشمنوں کا کردار ادا کیا
    جمشیر کلاں کے رہائشی ایف اے کے طالب علم کو اکیڈمی سے پڑھ کر الہ آباد سے واپس جاتے ہوئے نور پور کے مقام پر روک کر مارا پیٹا اور 9750 روپیہ نقدی اور قیمتی موبائل فون چھین لیا طالب علم کو لوگوں نے اکھٹے ہو کر پولیس کے چار اہلکاروں سے بچایا اور جب طالب علم نے اپنے اوپر تشدد کی وجہ پوچھی تو اسے کہا گیا کہ تمہارے اوپر منشیات کا مقدمہ ڈال کر جیل بھیج دیں گے خاموش رہو ورنہ انجام کے لئے تیار رہنا
    اسی طرح پرسوں رات تھانہ صدر قصور پولیس کے چار اہلکاروں نے غنی محمود قصوری صحافی کو روکا اور بدتمیزی کی اور شعبہ صحافت کو برے القابات سے نوازا اور بدتمیزی کی
    شہریوں نے بڑھتی ہوئی پولیس گردی پر ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے