Baaghi TV

Tag: غنی محمود قصوری

  • دھرنا تاحال جاری،سعد رضوی کی رہائی تک دھرنا دیا جائے گا

    دھرنا تاحال جاری،سعد رضوی کی رہائی تک دھرنا دیا جائے گا

    قصور
    پرسوں سے قصور لاہور روڈ مین گول چکر تاحال بند ،لبیک کارکنان کا سعد رضوی کی رہائی تک دھرنا ختم نا کرنے کا فیصلہ،دھرنا شرکاء کے لئے کھانے پینے کا مکمل انتظام

    تفصیلات کے مطابق پرسوں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری کے بعد سے لبیک کارکنان نے لاہور قصور روڈ نزد نیا لاری اڈاہ گول چکر بند کر رکھا ہے جس سے ہر قسم کی طرف بند ہے تاہم چھوٹی گاڑیاں ذیلی چھوٹے راستوں سے گزر رہی ہیں جبکہ کنٹینر وغیرہ پرسوں سے ہی قصور بائی پاس پر رکے ہیں جن میں سے بیشتر پر کھانے پینے کی اشیاء لوڈ ہیں
    دھرنے کے شرکاء و انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کی رہائی تک دھرنا ختم نہیں کیا جائے گا جبکہ دھرنا شرکاء کے کھانے پینے کا مکمل انتظام کیا گیا ہے اور دھرنے کی سیکیورٹی لبیک کارکنان کر رہے ہیں

  • کالونی مالک نے گاؤں کا سرکاری نالہ بند کر دیا

    کالونی مالک نے گاؤں کا سرکاری نالہ بند کر دیا

    قصور
    نواحی گاؤں میں کالونی مالک نے شاملاٹ جگہ پٹواری سے ساز باز کرکے خریدی اور اب کالونی سے گزرنے والا اہل دیہہ کا نالا بند کر دیا جس سے گاؤں کے کئی محلے جوہڑ میں تبدیل ہو گئے

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں میں کالونی مالک نے ظلم کی انتہاہ کرتے ہوئے سرکاری نالہ بند کر دیا جس سے گاؤں جوہڑ میں تبدیل ہو گیا سفاری گارڈن اوراڑہ نو کے مالک شیخ امجد منظور سکنہ لاہور نے 2015 میں پٹواری سے ساز باز ہو کر 35 کنال اور 11 مرلے جگہ خریدی جبکہ باقی 5 ایکڑ جگہ شاملاٹ پر قبضہ کر لیا اور کالونی بنا لی جس کی چار دیواری وغیرہ بھی کر لی ہے او کالونی سے ایک سرکاری نالہ دیہہ کی نکاسی آب کیلئے گزرتا تھا جو کو کالونی مالک نے 1 اپریل کو بند کر دیا جس کے باعث گاؤں کا پانی گاؤں میں جمع ہونا شروع ہو گیا اور محلہ مرزا اعظم بیگ،محلہ یونین کونسل دفتر،محلہ صابر ڈوگر و محلہ حاجی بشیر ڈوگر زیر آب آ گئے ہیں اور لوگوں کا گھروں سے نکلنا ناممکن ہو گیا ہے اس بابت اہل دیہہ نے ڈی سی قصور و ٹی ایم او کو درخواست دی جن کے حکم پر عمل کرتے ہوئے انکروچمنٹ انسپیکٹر فقیر حسین نے موقع دیکھا اور تین روز کے اندر اندر اہل دیہہ کیساتھ انصاف کرنے کی یقین دہانی کروائی

    اہل دیہہ نے ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • زینب الرٹ بل پی ٹی آئی گورنمنٹ کی اعلی کاوش ہے

    زینب الرٹ بل پی ٹی آئی گورنمنٹ کی اعلی کاوش ہے

    قصور
    زینب الرٹ بل پی ٹی آئی گورنمنٹ کی اعلی کوشش ہے جس سے بچوں کو تحفظ ملے گا
    شہید زینب کے والد امین انصاری کی نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو
    تفصیلات کے مطابق زینب الرٹ بل جو کج گزشتہ سال مارچ میں منظور کیا گیا تھا اس کی رو سے روشنی ہیلپ ذور چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کام شروع کر دیا ہے
    نیز زینب الرٹ بل سے پولیس اصلاحات بھی ہوئی ہیں زینب کے والد حاجی امین انصاری نے گفتگو کرتے بتایا کہ راؤ خان والا واقعہ دلخراش ہے اس کی مذمت کرتے ہیں زینب تو شہید ہو کر اللہ کے ہاں چلی گئی مگر اپنے نام سے منسوب بل کے زریعے سے پورے پاکستان کے بچوں کو محفوظ بنا گئی ہے کیونکہ اب روشنی ہیلپ لائن اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو پوری تندہی سے کام کرینگے مذید ان کا کہنا ہے کہ زینب الرٹ بل منظور کرنا پی ٹی آئی گورنمنٹ کی بہت بڑی کاوش ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے اتنی ہی کم ہے

  • زینب الرٹ بل کی رو سے روشنی ہیلپ لائن  نے کام کا آغاز کیا

    زینب الرٹ بل کی رو سے روشنی ہیلپ لائن نے کام کا آغاز کیا

    قصور
    ڈسٹرکٹ پولیس آفس قصور میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر اہتمام بچوں کے تحفظ کیلئے کوشاں ،روشنی ہیلپ لائن کے تعاون سے زینب الرٹ ایکٹ کو لاگو کرنے کے سلسلہ میں تفتیشی افسران کی ایک روز ہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کل کیذ گیا تھا جس کا مقصد معاشرے میں بچوں کے حقوق اور تحفظ بارے آگاہی پھیلانا ہے،ورکشاپ میں ڈی پی اوقصورعمران کشور، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر قصور محمد عدنان اور فوکل پرسن زرتاب راجہ ، پراجیکٹ مینجر روشنی محمد علی، زینب شہید کے والد محمد امین انصاری اورسینئر پولیس افسران ضلع قصور نے شرکت کی ورکشاپ کے دوران بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے قوانین کی ترامیم ،پولیس ورک ، بچوں کے تحفظ کیلئے کام کرنے والی تنظیم روشنی اورحکومت پاکستان کے تعاون سے زینب الرٹ ایپ کے ذریعے بروقت ایف آئی آر کا اندراج اور لاپتہ بچے کی تلاش میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے کام کرنے کے میتھڈ پر بات کی گئی ،اس کے علاوہ بچوں کے اغوائ، چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ورک،زینب الرٹ ایکٹ کے متعلق واقفیت ،بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے مقدمات کے چالان قانونی سقم سے پاک کرکے عدالتوں میں جمع کرانے کے طریقہ کار اورجنسی تشدد سے بچوں کی شخصیت پر اثرات کے متعلق بتایا گیا ،ورکشاپ کے دوران ڈی پی اوقصور عمران کشور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچوں میں جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کیلئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔زینب الرٹ ایکٹ ایک ایسا ڈیٹا بیس ہوگا جس میں جنسی استحصال میں ملوث تمام ملزمان کا ڈیٹا ہو گا ، انہوں نے کہا آپ آفیسرز عوامی نمائندوں،ممبران سول سوسائٹی،میڈیا،انجمن تاجران،علماءاکرام،اساتذہ کرام سمیت زندگی کے ہر مکتبہ فکرسے خود رابطہ کرکے انکی معاونت حاصل کریں،کیونکہ اپنے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہم سب ملکرمشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ ورکشاپ کے آخر میں شرکت کرنے والے پولیس افسران میں سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کیے گئے

  • قتل یا خودکشی ،لواحقین نے نمائندہ باغی ٹی وی کو حقیقت بتا دی

    قتل یا خودکشی ،لواحقین نے نمائندہ باغی ٹی وی کو حقیقت بتا دی

    قصور
    احتجاج کے باعث قصور بائی پاس بند ،کل راؤ خان والا میں پولٹری فارم پر خودکشی کرنے والے چودا سالہ بچے کے وارثین کا مؤقف کہ بچے کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا ہے
    تفصیلات کے مطابق کل شام موضع راؤ خان والا تھانہ راجہ جنگ میں تنویر پولٹری فارم پر ایک چودہ سالہ بچے اویس کی لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی
    بچہ قصور کے نواحی گاؤں پیرو والا کا رہائشی ہے اور تین دن قبل اس کے لواحقین اسے تنویر پولٹری فارم موضع راؤ خان والا میں نوکری کے لئے چھوڑ کر آئے تھے کہ کل پولٹری فارم والوں نے اس کے والد کو کال کی کہ اویس کی طبیعت خراب ہے آپ جلدی پہنچیں جس پر لواحقین پولٹری فارم پہنچے تو اویس کی لاش پھندے پر جھول رہی تھی جس پر تھانہ راجہ جنگ کو اطلاع دی گئی جنہیں نے لاش ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچائی جہاں پوسٹمارٹم میں پتہ چلا کے اسے قتل کیا گیا ہے مگر پوسٹمارٹم رپورٹ کو بدلنے کی کوشش کرتے ہوئے کل کی تاریخ کی بجائے 16 فروری 2020 ڈال دی گئی اور حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی گئی
    والدین نے نمائندہ باغی ٹی وی کو بتایا کہ بچے کے ساتھ سات بندوں نے جنسی زیادتی کرنے کے بعد قتل کیا گیا ہے اور پولیس ابھی تک کاروائی کرنے سے گریزاں ہے
    مظاہرین نے پولیس رویے اور حقائق کو مسخ کرنے پر لاش کو قصور بائی پاس پر رکھا ہوا ہے اور احتجاج کیا جا رہا ہے

  • رائیونڈ قصور روڈ پر ایک اور حادثہ

    رائیونڈ قصور روڈ پر ایک اور حادثہ

    قصور
    رائیونڈ قصور روڈ پر آج ایک اور حادثہ دو بسیں آپس میں ٹکڑا گئیں ایک ڈرائیور جانبحق ایک کی ٹانگیں ٹوٹ گئیں حادثہ سڑک کی کم چوڑائی سے پیش آیا
    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع کی سب سے زیادہ خونی سڑک رائیونڈ قصور روڈ پر آج صبح سویرے ایک اور حادثہ پیش آیا ہے جس میں دو بسیں آپس میں ٹکڑا گئیں بسیں ٹکرانے سے ایک بس کا ڈرائیور جانبحق جبکہ دوسری بس کے ڈرائیور کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ گئیں تاہم مسافر محفوظ رہے ڈرائیوروں اور زخمی مسافروں کو ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو قصور منتقل کیا واضع رہے کہ اس سڑک کی چوڑائی بمشکل 20 فٹ ہے جبکہ روزانہ اس سڑک پر ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں اور ضلع کی تمام سڑکوں میں سے سب سے زیادہ ایکسیڈنٹ اسی سڑک پر ہوتے ہیں
    آئے روز کے حادثات کے پیش نظر لوگوں نے فوری روڈ کو ڈبل کرنے کا مطالبہ کیا ہے