Baaghi TV

Tag: فائرنگ

  • امریکا میں سفید فام شخص کی فائرنگ،3 سیاہ فام ہلاک

    امریکا میں سفید فام شخص کی فائرنگ،3 سیاہ فام ہلاک

    واشنگٹن: امریکہ میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آور بھی مارا گیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکس ول کے ڈالر جنرل اسٹور میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جہاں ایک شخص نے اسٹور میں گھس کر فائرنگ شروع کر دی فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ حملہ آورنےخود کشی کر لی-

    پولیس کےمطابق واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے پیش آیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو کنٹرول کیا اور لوگوں کو متاثرہ علاقے سے دور رہنے کی ہدایت کی ملزم نے فائرنگ سے قبل قریب موجود یونیورسٹی میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی۔

    ایران : بس کھائی میں جاگری ،10 افراد ہلاک اور 8 زخمی

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ نسلی منافرت پر مبنی ہے کیونکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے کہا تھا کہ وہ سیاہ فاموں کو نشانہ بنانا چاہتا ہے، مسلح شخص کے پاس سے ایک منشور بھی برآمد کیا گیا ہے، حملہ آور کی عمر 20 برس کے قریب تھی اور وہ سفید فام تھا،امریکا کی مختلف ریاستوں میں اس سال کے پہلے 8 ماہ میں قتل عام کے کم سے کم 470 واقعات ہو چکے ہیں۔

    امریکا میں پاکستانی ڈاکٹرکو دہشتگردی کےالزام میں سزا سنادی گئی

    دوسری جانب مشرقی افریقا کے ملک مڈغاسکر میں انڈین اوشن آئی لینڈ گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران بھگڈر مچنے سے12 افراد ہلاک جبکہ 80 افراد زخمی ہو گئے، اسٹیڈیم کے باہر شائقین کا ایک بڑا ہجوم موجود تھا داخلی دروازے پر بھگدڑ مچنے سے12 افراد ہلاک ہوگئے ، 11 افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ 80 افراد زخمی ہو ئے ہیں،مڈغاسکر کے وزیراعظم حادثے کے موقع پر اسٹیڈیم میں مومود تھے، انہوں نے حادثے کو المناک قرار دیا جبکہ قیمتی جانوں کے نقصان پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا کہا۔

    کہکشاں کے اندر ایک اور کہکشاں دریافت

  • فیملی کو ہراساں کرنے کے لیے موٹروے پر فائرنگ،ملزمان گرفتار

    فیملی کو ہراساں کرنے کے لیے موٹروے پر فائرنگ،ملزمان گرفتار

    موٹروے کلرکہار سروس ایریا میں ہوائی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے

    جس کے بعد پولیس نے فوری کاروائی کی ہے، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ موٹر وے استعمال کرنے والی ایک فیملی کو ہراساں کرنے کے لیے کی گئی ۔ مذکورہ فیملی کی جانب سے موٹروے پولیس سے مدد طلب کی گئی تھی اطلاع پاتے ہی موٹروے پولیس موقع پر پہنچی ،لیکن ملزمان موقع سے فرار ہو چکے تھے ،موٹروے پولیس کی جانب سے ملزمان کا پیچھا کر کے انہیں رکوا لیا گیا ۔ تین ملزمان کو گرفتار کر کے گاڑی سے ایک غیر قانونی پسٹل ، سات گولیاں اور دو میگزینز برآمد کر لیا گیا،- تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف استغاثہ دے دیا گیا ۔ موٹروے پولیس کی جانب سے ابتدائی قانونی کاروائی مکمل کرنے کے بعد تینوں ملزمان پولیس سٹیشن کلر کہار کے حوالے کر دیئے گئے، مزید قانونی کاروائی جاری ہے، اس بروقت کاروائی کو سراتے ہوئے ڈی ائی جی موٹروے نارتھ زون، محمد یوسف ملک نئے افسران کو شاباش دی ۔

    کاروائیوں کے دوران 6 ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتار
    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں صدر ڈویژن میں منشیات فروشوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا ہے،سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں صدر ڈویژن نے کاروائیوں کے دوران 6 ریکارڈ یافتہ منشیات فروش گرفتارکر لئے،ملزمان کو خفیہ اطلاع پر منشیات سمیت گرفتار کیا۔منشیات فروشوں کو علاقہ تھانہ چوہنگ، ٹاؤن شپ، گرین ٹاؤن نواب ٹاؤن اور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے گرفتار کیا گیا ،ملزمان مرزا سیف ،محمود ،چاند شاہ،لیاقت اور یعقوب منشیات فروشی کے مکروہ دھندہ میں متعدد بار جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے 8 کلو 692گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا،

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

  • 500 روپے کے ایزی لوڈ نے نوجوان کی جان لے لی

    500 روپے کے ایزی لوڈ نے نوجوان کی جان لے لی

    راولپنڈی: 500 روپے کے ایزی لوڈ کے تنازع پر دکاندارکی فائرنگ سے گاہک جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : ریسکیو ذرائع کے مطابق واہ کینٹ میں دکاندار اور 3 نوجوانوں میں 500 روپے کے ایزی لوڈ پر تنازع ہوا جو تلخ کلامی کے بعد سنگین نوعیت اختیار کر گیا دوکاندار نے فائرنگ کر دی دکاندار کی فائرنگ کے نتیجے میں 16 سالہ عبدالمحیظ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر 2 نوجوان زخمی ہوگئے،دونوں زخمیوں کو سر میں گولیاں لگی ہیں ، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔

    بیٹی نے بوڑھے ماں باپ کو قتل کرنے کے بعد لاشوں کے ٹکڑے کر ڈالے

    دوسری جانب سرگودھا میں تھانہ مڈھ رانجھا پولیس غیرقانونی اسلحہ رکھنے،اس کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سرگرم،غیرقانونی اسلحہ رکھنے،اس کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنے والے چھ ملزمان گرفتار، غیرقانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج کیا گیا گرفتار ملزمان میں رفاقت، معظم، ظفر، ارشد،سجاد اور غلام شبیر سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر کے باضابطہ قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے،ڈی پی او محمد فیصل کامران کاکہناہے کہ غیرقانونی اسلحہ رکھنا یا اس کی نمائش کرنا قانوناً جرم ہے خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے-

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ،5 ڈاکو ہلاک ،2 فرار

  • مردان،مکان کے تنازعے پر ماں اور تین بیٹے قتل

    مردان،مکان کے تنازعے پر ماں اور تین بیٹے قتل

    مردان معیار روڈ رشید آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں ماں اور تین بیٹے جاں بحق ہو گئے، ٍفائرنگ کا واقعہ مکان کے تنازعے پر فائرنگ سے ایک ماں اور اس کے تین جوان بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرکے قاتل کی تلاش شروع کردی۔
    پولیس تھانہ ہوتی کے مطابق مردان مایار روڈ رشید آباد میں ملزم فواد علی ولد گوھر علی نے اپنے پڑوسی ٹرک ڈرائیور رحیم گل سے ایک مکان خریدا تھا اور اب اس کا رہائشی مکان بھی خریدنا چاہتا تھا لیکن اس نے بیچنے سے انکار کردیا تھا جس پر تنازعہ چلا آرہا تھا۔
    پولیس تھانہ ہوتی کے عملے نے چوہرے قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی۔ پولیس ڈی ایس پی سٹی انعام جان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف چوہرے قتل کا مقدمہ درج ہوگیا ہے اور پولیس ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ واقعے کے بعد سارا علاقہ سوگوار ہے۔ریسکیو1122 کے مطابق اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق افراد کو ایم ایم سی منتقل کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق فائرنگ سے جان بحق افراد میں زوجہ رحیم گل، عثمان نعمان اور عرفان پسران رحیم گل شامل ہیں۔

  • خیبر پختو نخوا میں مقامی صحافی کے گھر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    خیبر پختو نخوا میں مقامی صحافی کے گھر نامعلوم افراد کی فائرنگ

    صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کو قتل کردیا گیا جبکہ خیبر پختو نخوا کے شہر ہنگو میں مقامی صحافی فاروق پراچہ کے گھر پر بھی نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق خیبر پختو نخوا کے شہر ہنگو میں مقامی صحافی فاروق پراچہ کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی ہے پولیس کے مطابق فائرنگ سے صحافی کی کار اور گھر کے دروازے کو جزوی نقصان پہنچا ہے پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

    دوسری جانب صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں سینئر صحافی جان محمد مہر کو قتل کردیا گیا، جان محمد مہر آفس سے گھر جارہے تھے کہ قاسم پارک کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا،صحافی جان محمد کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا

    سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سمیت دیگر نے واقعے کی مذمت کی اور پولیس سے 24 گھنٹے میں ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صحافی جان محمد مہر کی قاتلانہ حملے میں شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور آئی جی سندھ کو صحافی جان محمد کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی-

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے بھی صوبے کے سینئر صحافی جان محمد مہر پر قاتلانہ حملے میں شہادت پر اظہار افسوس کیا اورکہا کہ سندھ پولیس صحافی جان محمد مہر کے قتل کے ذمہ داروں کو فی الفور کیفرکردار تک پہنچائےان محمد مہر کی دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط صحافتی خدمات قابل قدر ہیں صحافی جان محمد مہرسکھر کی ایک توانا آواز تھے، ان کی غیرجانب دارانہ اور متوازن رائے ملک بھر کے سنجیدہ حلقوں میں مقبول تھی صحافی جان محمد مہر کے اندوہناک قتل پر جملہ لواحقین بشمول کے ٹی این عملے اور سکھر کی صحافی برادری سے بھی اظہار تعزیت کی-

    سرگودھا : بنیادی طبی مرکز صحت بچہ کلاں انجکشن لگنے سے حاملہ خاتون جاں بحق

  • مردان، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    مردان، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

    مردان بالا گڑھی نرشک نہر کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جانبحق ہو گئے،اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو1122 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
    مردان ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جانبحق افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے موت کی تصدیق کر دی۔ جانبحق افراد کی شناخت 58 سالہ محمد غواث اور 40 سالہ شاہ زیب ساکنان بالا گڑھی سے ہوئی۔ تاہم فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی،

  • دیر بالا،ہوائی فائرنگ سے نوجوان زخمی

    دیر بالا،ہوائی فائرنگ سے نوجوان زخمی

    دیر بالا کاروردرہ شوگیال کے مقام پر ہوائی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہو گیا،فائرنگ پر شادی کے موقع پر کی جارہی تھی ریسکیو 1122 کے مطابق ہوائی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی، دیر بالا کنٹرول روم دیر بالا کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ریسکیو 1122 کے میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر کے واڑی ہسپتال منتقل کردیا۔

  • ن لیگی سابق ایم پی اے پر فائرنگ،تشدد بھی کیا گیا، مقدمہ درج

    ن لیگی سابق ایم پی اے پر فائرنگ،تشدد بھی کیا گیا، مقدمہ درج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں ن لیگی سابق ایم پی اے پر مبینہ طور پر گولیاں چل گئیں، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    مقدمہ شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ سابق ایم پی اے میاں عبدالروف کی مدعیت میں درج کیا گیا، 12 نامزد سمیت 21 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہےکہ عبدالرؤف سکندر بھٹی کے گھر سے نکلے تو ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنایا اور فائرنگ کی، ملزمان نے کہا کہ ہم آپکو الیکشن مہم نہیں چلانے دیں گے، ملزمان نے مبینہ طور پر فائرنگ کی تو سابق ایم پی اے عبدالروف نے بھاگ کر جان بچائی،

    پولیس کا کہنا ہے کہ سابق ایم پی اے پر تشدد اور فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

    دوسری جانب آئی جی پنجاب نے سابق ایم پی اے پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے اور ڈی پی او شیخوپورہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے، آئی جی پنجاب نے حکم دیا کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے

  • پشاور، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    پشاور، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    پشاور میں نا معلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے، جس کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔
    نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، سی سی پی او، ڈی آئی جی ظفر، ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید، چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان اور دیگر نے شرکت کی۔
    ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل سرور شاہ کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ پشاور کی ملک سعد شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
    وزیراعلیٰ اور پولیس افسران نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔
    نگران وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔
    انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے اپنی جان ومال کی حفاظت کے لیے لامتناہی قربانیاں دی ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو پولیس کی قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہید کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

  • ایکواڈورکےصدارتی امیدوارانتخابی ریلی کے دوران قتل

    ایکواڈورکےصدارتی امیدوارانتخابی ریلی کے دوران قتل

    جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو انتخابی ریلی کے دوران قتل کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: "دی گارڈین” کے مطابق ایکواڈورکے صدارتی امیدوار فرنینڈو ولاسینسیو کو بدھ کو شمالی شہر کوئٹو میں ریلی کے بعد کار میں بیٹھتے وقت ایک شخص نے سر میں گولی مار کر قتل کیا۔

    رپورٹس کے مطابق ایکواڈور میں منشیات فروخت کرنے والے گروہوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے پرتشدد جرائم میں اضافہ ہوا ہے جس کہ وجہ سے صدارتی مہم میں مشکلات پیش آرہی ہیں جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں صدارتی الیکشن 20 اگست کو شیڈول ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ ایک سابق صحافی، ولاویسینسیو، جو گارڈین کے لیے کام کر چکا ہے اور منظم جرائم اور سیاست کے درمیان مبینہ روابط کے بارے میں کھلم کھلا بات کرتا ہے، حامیوں کے گھیرے میں ہے اور سیکیورٹی گارڈز کی جانب سے گاڑی کو انتظار میں لے جایا جاتا ہے جب گولیوں کی آوازیں آتی ہیں جب لوگ چیخنا شروع کر دیتے ہیں۔ اور احاطہ کرو-

    پاکستان میں عام انتخابات پر ہنگاموں پرتشویش ہے،امریکا

    ایکواڈور کے موجودہ صدر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے فرنینڈو لاسینسیو کو قتل کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے ،فرنینڈو ولاسینسیو ایکواڈور کی نیشنل اسمبلی کے رکن بھی تھے، وہ قتل سے غمزدہ اور صدمے میں ہیں اور وہ اپنی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس بلائیں گے اس کی یاد اور اس کی لڑائی کے لئے، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ جرم ناقابل سزا نہیں رہے گا-

    اٹارنی جنرل کے دفتر نے بعد میں کہا کہ حملے کے سلسلے میں چھ گرفتاریوں کے ساتھ قتل میں ایک مشتبہ شخص فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا فائرنگ کے مقام پر بات کرتے ہوئے، ولاویسینسیو کے چچا، گالو والینسیا نے ریاست پر اپنے بھتیجے کو خاطر خواہ سکیورٹی نہ دینےکا الزام لگایا اور بتایا کہ کس طرح ان کے خیال میں بندوق کی گولیاں حامیوں کی طرف سے شروع کی گئی آتش بازی تھی جب تک کہ "ہم نے دیکھا کہ وہاں گرتے ہوئے، خون، زخمی لوگ زخمی ہو رہے تھے۔

    پاکستان کے حوالے سےامریکا پر لگائے جانے والے الزامات جھوٹے ہیں،امریکی محکمہ خارجہ

    ہم نے جو دیکھا وہ ایک ہارر فلم کی طرح تھا۔ میرے رشتہ دار کی موت۔ میرے پاس الفاظ نہیں کہ ملک میں کیا ہو رہا ہے۔ انہوں نے صرف جمہوریت کا قتل کیا ہم کس عدم تحفظ میں رہ رہے ہیں اگر ایک آدمی جس نے 20 سال سے زیادہ عرصے سے الیکشن لڑا، جس کے جیتنے کا سب سے زیادہ امکان ہے، کو خاموش کر دیا جائے کیا الیکشن جیتنے کا یہی طریقہ ہے؟-