Baaghi TV

Tag: فائرنگ

  • فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق

    فائرنگ کے مختلف واقعات میں 7 افراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے علاقے ٹانک میں کار پر فائرنگ سے یو سی چیئرمین گل امام ایڈووکیٹ دل نواز کنڈی جاںبحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے ایڈووکیٹ دل نواز کنڈی گل امام یونین کونسل کے چئیرمین بھی فائرنگ کے واقعے میں ایڈووکیٹ مصطفیٰ کنڈی زخمی ہوئے۔

    راولپنڈی میں پولیس اور قبضہ مافیا میں مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 26 گرفتار

    دوسری جانب نوشہرہ کے علاقے پیر سباق میں جائیداد کے تنازع پر بھتیجےکی فائرنگ سے چچا جاںبحق ہو گیا پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

    فیصل آباد میں فائرنگ کے دو واقعات میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے پولیس کے مطابق فائرنگ کا ایک واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیا جس میں فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد ساس اور نند فرار ہوگئے۔

    دوسرا واقعہ فیصل آباد کے علاقے سمندری میں پیش آیا جہاں گاڑی پر فائرنگ سے ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر نوید مختار اور ان کا ساتھی بھی جاں بحق ہوگئے سمندری میں پیش آئے واقعے پر وکلا نے ضلع کونسل چوک پر شدید احتجاج کیا اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    فیصل آباد:فائرنگ کےدو واقعات،سابق صدربارسمیت5افراد جاں بحق

  • امریکا : سکول میں فائرنگ سے ٹیچر زخمی،6 سالہ بچہ زیرحراست

    امریکا : سکول میں فائرنگ سے ٹیچر زخمی،6 سالہ بچہ زیرحراست

    واشنگٹن: امریکا میں 6 سال کے بچے نے فائرنگ کرکے ٹیچر کوشدید زخمی کردیا جبکہ جبکہ 6 سالہ بچے کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ریاست ورجینیا کے ایک الیمنٹری اسکول میں پیش آیا اسکول کے 6 سالہ طالب علم کی فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر کی حالت تشویشناک ہے۔

    لاشوں اورزخمیوں کےساتھ تصویریں بنانا بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے،عدالت

    پولیس حکام کے مطابق بچے کی جانب سے فائرنگ حادثاتی طور پرنہیں کی گئی بچےنےٹارگٹ کرکے ٹیچر پر گولی چلائی بچے کو تحویل میں لے لیا گیا ہےفائرنگ سے کوئی طالب علم زخمی نہیں ہوا مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    امریکا میں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات عام ہیں اور اب تک طلبا سمیت درجنوں افراد ان واقعات میں ہلاک ہوچکے ہیں۔

    شہزادہ ہیری کا بڑے بھائی شہزادہ ولیم پر حملے کا الزام

    قبل ازیں گزشتہ روزامریکی ریاست فلوریڈا کےشہرمیامی گارڈنز میں ریسٹورنٹ کےباہرفائرنگ کا واقع پیش آیا میامی گارڈنز میں ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ سے 10 افراز زخمی ہونے کی اطلاعات ہے جبکہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے.، خبررساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ میوزک ویڈیو کی ریکارڈنگ کے دوران پیش آیا-

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی امریکی ریاستوں فلوریڈا اور الاباما میں سال نو کے آغاز پر فائرنگ کے واقعات میں تین افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہو گئے تھے۔ جبکہ فلوریڈا میں پولیس نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا تھا کہ گزشتہ اتوار کی صبح ایک مسلح حملے میں دو افراد ہلاک اور چار زخمی ہو گئے تھے-

    امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی گارڈنز میں ریسٹورنٹ کے باہر فائرنگ

  • سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 10سے زائد افراد زخمی

    سال نو کا جشن، کراچی میں ہوائی فائرنگ سے 10سے زائد افراد زخمی

    کراچی :پاکستان میں بھی سالِ نو کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر مختلف شہروں میں شاندار آتش بازی کے ساتھ ساتھ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔کراچی کے ساحل سی ویو پر لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہوئی اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔

    سال نو کے موقع پر صدر، گارڈن، لائٹ ہاؤس، بورڈ آفس، فائیو اسٹار، حسین آباد اور عثمان آباد سمیت مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے 10 افراد زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔کراچی میں پولیس کی بھرپور انسدادی مہم کے باوجود سال نو کا استقبال شدید ہوائی فائرنگ اور زوردار پٹاخوں سے کیا گیا۔

    سال 2022 کے اختتام سے چند منٹ پہلے ہی شہر بھر میں ہوائی فائرنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا اور سال 2023 کا آغاز زبردست ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ ہلہ گلہ کے ساتھ ہوا۔

    کراچی کے تفریحی مقام کلفٹن سی ویو، بحریہ ٹاؤن، عمار ٹاور، باغ ابن قاسم، مختلف ہوٹلوں، کلبوں اور دیگر مقامات پر سالِ نو کے استقبال کیلئے زبردست آتش بازی کی گئی۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ کلفٹن میں ساحل سمندر اور دو دریا پر شہریوں کی بڑی تعداد جشن منانے کے لیے پہنچی ہوئی تھی۔

    کراچی پولیس کی جانب سے سال نو کے موقع پر ممکنہ گڑبڑ سے بچنے اور امن و امان کی بحالی کیلئے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور سینئر افسران کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن اور درجنوں افراد کو حراست میں لیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

    نارتھ ناظم آباد کے ڈی چورنگی پر فائرنگ سے ایک اور نوجوان زخمی،زخمی کی شناخت 20 سالہ شاہمیر ولد خورشید عالم کے نام سے ہوئی، حسین آباد کراچی آئس کریم کے قریب ہوائی فائرنگ ہوئی ،اس فائرنگ سے 22 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا ہے،ایسے ہی زخمی کی شناخت نوید ولد شیر حسین کے نام سے ہوئی، ناظم آباد نیا گولیمار پر ہوائی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ،زخمی کی شناخت 36 سالہ بیدال ولد شاہ کے نام سے ہوئی، لیاقت آباد نمبر 4 پر ہوائی فائرنگ ایک شخص زخمی ہوئے ایسے ہی زخمی کی شناخت 35 سالہ عدیل ولد نثار کے نام سے ہوئی

    کراچی کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کوچھیپا ایمبولینس کے زریعے ہسپتال منتقل کیا جارہاہے۔ زخمی ہونے والوں میں 1-صدر سن پیٹریک اسکول01 زخمی2-گارڈن عثمان آباد پنجوانی پلازہ 01زخمی3-لائٹ ہاؤس ٹھٹی کمپاؤنڈ01زخمی4-سول راجہ مینشن 01زخمی5-حسین آباد 01زخمی6-بورڈ آفس دلپسند 01 بچہ زخمی7-ناظم آباد پل 01زخمی 8-لیاقت آباد 4نمبر01زخمی9-فائیو اسٹار 01زخمی10-کھارادر 01زخمی11-کشمیر کالونی 01زخمی،سول ہسپتال04،جناح ہسپتال 02،اورعباسی ہسپتال میں اس وقت 05 زخمی آئے ہیں

  • چمن بارڈر فائرنگ،افغان حکومت یقینی بنائے کہ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو،وزیراعظم

    چمن بارڈر فائرنگ،افغان حکومت یقینی بنائے کہ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو،وزیراعظم

    چمن بارڈر فائرنگ،افغان حکومت یقینی بنائے کہ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چمن بارڈر پرفائرنگ اور گولہ باری کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں،چمن بارڈر پر فائرنگ اور گولہ باری سے پاکستانی شہری شہید اورزخمی ہوئے افغان حکومت یقینی بنائے کہ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو،

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ چمن بارڈرپرافغان فورسز کی فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں افغان بارڈر فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے 6 شہری جاں بحق ،17 زخمی ہوئے،افسوس ناک واقعات برادرانہ تعلقات کے مطابق نہیں،افغان حکام کو آگاہ کیا گیا کہ ایسے واقعات سے گریز کیا جائے،افغانستان فائرنگ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے پاکستان افغانستان حکام رابطے میں ہیں ،

    وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے چمن میں افغان بارڈر پرفائرنگ واقعے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ فائرنگ میں شہید ہونے والے شہریوں کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں،فائرنگ میں زخمی ہونے والے 17 شہریوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعاگو ہیں،

    چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے چمن بارڈر پر فائرنگ اور گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی اورمعصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ افغان حکومت اس طرح کے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنائے۔سرحدپر بسنے والے شہریوں کی حفاظت کرنا دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ چیئرمین سینٹ نے شہدا کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے بھی چمن بارڈر پر اافسوسناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

    دوسری جانب چمن کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ باب دوستی دوطرفہ تجارت اور پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیاگیا ،سرحد پر معمول کے مطابق آمدورفت اور تجارتی سرگرمیاں بحال ہیں شیلنگ سے زخمی 12 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال سے ڈسچارج کردیا،گزشتہ روز افغان سرحدی فورسز کی شہری آبادی پر شیلنگ سے 7 شہری شہید ہوئےتھے

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن،پولنگ سٹیشن پرپتھراؤ، متعدد افراد زخمی

    آزاد کشمیر بلدیاتی الیکشن،پولنگ سٹیشن پرپتھراؤ، متعدد افراد زخمی

    حویلی کہوٹہ، یونین کونسل خورشید آباد کے پولنگ اسٹیشن نایئک آباد میں جھگڑا ہوا ہے

    جھگڑے کے دوران متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں، پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے کوئیک رسپانس فورس روانہ ہو گئی ہے پتھراو سے پولنگ اسٹیشن کی کھڑکیاں شیشے بھی ٹوٹ گئے ایک گروپ کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر پتھراو کیا گیا جسے حالات کشیدہ ہو ئے ، پولنگ رک چکی ہے، لوگ اپنی جانیں بچانے کے لئے بھاگ گئے ہیں، سکول میں پولنگ سٹیشن بنایا گیا تھا، جہاں پتھراؤ کیا گیا،

    دوسری جانب وزراعظم آزادجموں کشمیر تنویر الیاس خان نے ایل اے 22 پونچھ 5 میں ووٹ کاسٹ کر لیا وزراعظم آزاد جموں کشمیرتنویر الیاس نے ضلعی کونسلر کیلئے ووٹ پول کیا وزیراعظم کی آبائی وارڈ سے لوکل کونسل کا امیدوار پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں اس موقع پر تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مصلحتوں کا شکار ہیں ،اپوزیشن کی سیاسی قیادت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا،مجھے شک تھا کہ وہ الیکشن نہیں چاہتے اپوزیشن کی سیاسی قیادت کو سچ کو تسلیم کرنا پڑے گا ہم نے عوام پر کوئی احسان نہیں کیا بلدیاتی انتخابات انکا بنیادی حق ہے ،حکومتیں اپنا اختیار اور فنڈز کسی اور کو نہیں دیتیں ہم نے حقدار کو اس کا حق دے دیا،مظفرآباد ڈویژن کی طرح پونچھ ڈویژن میں انتخابات پر امن ہورہے ہیں،

    واضح رہے کہ آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہے، مظفرآباد ڈویژن کے بعد پونچھ ڈویژن میں عوام اپنے ووٹ پول کرنے مصروف ہیں پونچھ ڈوثرن میں کلُ ایک ہزار 186 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ضلع راولاکوٹ میں کلُ 694 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ضلع حویلی کہوٹہ میں کلُ 174 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ضلع سدھنوتی کلُ 436 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں ضلع راولاکوٹ میں کل694 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں

  • اے این پی کے رکن اسمبلی کے گھر پر دوسری بارفائرنگ

    اے این پی کے رکن اسمبلی کے گھر پر دوسری بارفائرنگ

    اے این پی کے رکن اسمبلی کے گھر پر دوسری بارفائرنگ

    اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواحکومت دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال ہونے کا تماشہ دیکھ رہی ہے،

    ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی بجائے دہشتگردوں کی نمائندگی کا کردار ادا کر رہی ہے،شانگلہ میں فیصل زیب کے گھر پر حملے اور فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں،بدامنی کی صورتحال میں صوبائی حکومت کا کردار شرمناک ہے،

    شانگلہ سے عوامی نیشنل پارٹی کے ایم پی اے فیصل زیب خان کی گھر پر کل رات ایک مرتبہ پھر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، پولیس کی طرف سے جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا،جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اسوقت فیصل زیب خان گھر پر موجود نہیں تھے

    اے این پی کے رکن صوبائی اسمبلی فیصل زیب خان کا کہنا تھا کہ میرے گھر پر دوسری بار حملہ ھوا ھے صوبائی حکومت امن و آمان برقرار رکھنے میں ناکام ھوگئی ھے ہماری پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار خان بابک کو بھی دھمکیاں دی گئیں ہیں

    اے این پی کی رہنما ثمر ہارون بلور کا کہنا ہے کہ اے این پی کے صوبائی جائنٹ سیکرٹری اور ایم پی اے فیصل زیب خان کے گھر پر حملہ بزدلانہ فعل ہے۔ پہلے بھی انکے گھر پر فائرنگ ہوئی تھی۔ الحمدللہ فیصل زیب اور خاندان کے افراد محفوظ ہیں۔مطالبہ کرتے ہیں کہ واقعے کی تحقیقات کی جائیں، اگر ایم پی اے کا گھر محفوظ نہیں تو عوام کا اللہ ہی حافظ ، انکا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ ان لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے جو کہتے ہیں یہاں کوئی دہشتگردی نہیں۔ جو لوگ اس ناسور کے شکار ہیں، ان سے زیادہ کسی کو اپنی مٹی کا امن عزیز نہیں۔ دہشتگردوں کے ہمدرد اور حمایتیوں کو مسلط کرکے پختونخوا کو ایک بار پھر دہشتگردوں کے حوالہ کردیا گیا ہے۔

    فحش ویڈیوز کا دھندہ کرنیوالے 20 ملزمان گرفتار

    فیکٹر ی ایریا سے لاپتہ ہونے والی چاروں بہنیں بحفاظت بازیاب

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاک ڈاؤن ختم کیا جائے، شوہر کے دن رات ہمبستری سے تنگ خاتون کا مطالبہ

    سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

    موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

  • چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے شہر چار سدہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

    چارسدہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے، تھانہ تنگی کی حدود میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے، فائرنگ سے پولیس اہلکار زرمست خان شہید ہو گئے ہیں پولیس اہلکار ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا پولیس نے علاقے کو محاصرہ میں لیکر سرچ اپریشن شروع کردی، پولیس نے لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال تنگی منتقل کردی ہے،

    پولیس حکام کے مطابق علاقے میں وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ، فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں، دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہیں ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی ہے،آئی جی خیبر پختونخواہ نے حکم دیا ہے کہ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے،

    شہید کانسٹیبل زرمست خان کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں ادا کی گئی۔تھانہ تنگی کی حدود میں چوانترے پل کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوارکی فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکار زرمست خان کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان ، ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد،ڈی سی چارسدہ عبدالرحمن، ایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفسیرجان جاوید خان سرکل ایس ڈی پی وز اور دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پرڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان ، ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد،ڈی سی چارسدہ عبدالرحمن،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفسیرجان جاوید خان اورایس پی انوسٹی گیشن سجاد خان، نے شہید کی جسد خاکی پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ میں شہید کے ورثاء نے بھی شرکت کی، اس موقع پرڈی آئی جی مردان ریجن محمد علی خان اور ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے شہید کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، دونوں افسران نے شہید کے لواحقین سے بات چیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہید کے خون کو رائیگاں نہیں جائے گا، انہوں نے ورثاء کو یقین دلایا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو عنقریب گرفتار کر لیا جائے گا۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

    خاتون کی لاش کے کئے 56 ٹکڑے، ٕگوشت بھی کھایا ، ملزمان کا تہلکہ خیز انکشاف

    گرل فرینڈ کی لاش کے 35 ٹکڑے کرنیوالے ملزم نے کیا عدالت میں جرم کا اعتراف

    شردھا کو قتل کرنیوالا پولیس آفتاب پولیس کی تحویل میں ہے، گزشتہ روز اس پر تلواروں سے حملے کی بھی کوشش کی گئی

  • امریکا: اسٹور میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    امریکا: اسٹور میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    واشنگٹن: امریکی ریاست ورجینیا کے ایک اسٹور میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا کے شہر چیسی پیک کے ایک اسٹور میں گھس کر مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حملہ آور بھی مارا گیا ہے۔ اسٹور سے ایمرجنسی کال موصول ہوتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیا تھا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ زخمیوں اورلاشوں کی اسپتال منتقلی کے لیے 40 سے زائد ایمرجنسی گاڑیاں موقع پر موجود تھیں۔

    لیکن ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 10 سے زیادہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔ پولیس نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق 22:12 (03:12 GMT) پر ہوا۔پولیس ترجمان لیو کوسنسکی نے کہا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ فائرنگ اسٹور کے اندر ہوئی ہے اور مشتبہ شخص نے اکیلے ہی کارروائی کی۔والمارٹ نے کہا کہ وہ اس افسوسناک واقعے پر حیران ہے اور یہ کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے-

    واقعے کے بعد، فوٹیج آن لائن سامنے آئی جس میں ایک عینی شاہد کو دکھایا گیا – جو والمارٹ یونیفارم پہنے ہوئےاس نے بتایا کہ وہ ایک اسٹاف روم سے نکلا تھا، جس میں ایک مینیجر نے گھس کر فائرنگ کی۔افسوس کی بات ہے کہ ہم نے اپنے چند ساتھیوں کو کھو دیا، اس شخص نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ اسے نہیں معلوم کہ اس کے کتنے ساتھیوں کو گولی مار دی گئی۔

    جوئٹا جیفری نامی خاتون نے سی این این کو بتایا کہ حملہ کے وقت ان کی والدہ عمارت کے اندر موجود تھیں، اور ٹیکسٹ پیغامات بھیجنے میں کامیاب ہو گئیں ان کی والدہ کو کوئی چوٹ نہیں آئی لیکن وہ صدمے میں تھیں۔ریاست ورجینیا کے سینیٹر ایل لوئیس لوکاس، جو ڈیموکریٹ بھی ہیں، نے مزید کہا کہ وہ "بالکل دل شکستہ” تھیں۔

    جیل حکام خواتین قیدیوں کی عزتیں تارتارکرتے ہیں، پیدا ہونے والے بچوں کوقتل کردیا جاتا ہے،لاہورجیل سے خاتون قیدی کی ویڈیووائرل

    سموگ کے تدارک کے لئے لاہور ہائیکورٹ نے حکومت سے کیا پوچھ لیا؟

    مغل پورہ کی طرف جائیں آسمان کا رنگ ہی بدل جاتا ہے،لاہور ہائیکورٹ

  • امریکا میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ؛ 5 ہلاک اور 18 زخمی

    امریکا میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ؛ 5 ہلاک اور 18 زخمی

    کولوراڈو: امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک مسلح شخص نے ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کولوراڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں ہونے والے فائرنگ کے واقعے میں پولیس نے ایک مشتبہ ملزمہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے جو خاتون ہم جنس پرست ہے۔

    کیو نائٹ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہماری کمیونٹی پر حملہ افسوسناک ہے۔ ہم اُن بہادر افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے فوری ردعمل دیا اور بندوق بردار کو زیر کرلیا ورنہ مزید ہلاکتیں ہوتیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پہنچے تو ایک مشتبہ ملزمہ کو زخمی پایا۔ گرفتار خاتون ہم جنس پرست سے طبی امداد کی فراہمی کے دوران تفتیش کی گئی تاہم اس نے واقعے کے محرکات اور واقعے میں استعمال ہونے والے آتشیں اسلحہ سے متعلق بتانے سے انکار کردیا۔

    پولیس کے مطابق ملزمہ کے موبائل سے حاصل ہونے والی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ وہ ہم جنس پرستوں کی قسم ’’Q‘‘ یعنی کیور سے تعلق رکھتی ہے اور اس نے اپنی گوگل کی فہرست میں خود کو بالغوں پر مبنی ہم جنس پرستوں اور ہم جنس پرست نائٹ کلب کی میزبانی کرنے والے تھیم نائٹ جیسے کراوکی، ڈریگ شوز اور ڈی جیز کے طور پر متعارف کرایا ہے۔

    امریکا میں ہونے والا یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے قبل 2016 میں ایک بندوق بردار نے ریاست فلوریڈا میں ایک ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب میں فائرنگ کرکے 49 افراد کو ہلاک کر دیا تھا۔

     

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • شمالی نائیجریا کے گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ،12 افراد ہلاک

    شمالی نائیجریا کے گاؤں پر مسلح افراد کا حملہ،12 افراد ہلاک

    شمالی نائیجریا کی ریاست پلاٹیو میں کاشتکار اور چرواہا قبائلی تکرار ، مسلح افراد کے گاؤں پر حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کاشتکار قبیلے کے مسلح افراد نے شام کے وقت چرواہوں کے میکاٹا کو گاؤں پر حملہ کر کے 12 افراد کو قتل کر دیا ہے۔

    "بے وفائی نہیں کرنے کا” سفاک ملزم نے 21 سالہ محبوبہ کے ساتھ کیا گھناؤنا…

    رہائشیوں اور ریاستی گورنر نے بدھ کے روز کہا کہ تازہ ترین ہلاکت خیز واقعہ ملک میں زمینی وسائل پر بڑھتے ہوئے دباؤ کی وجہ سے ہوا ہے۔

    ریاست پلاٹیو کے گورنر کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں کاشتکار اور چرواہا قبائل کےدرمیان کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہےاور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر کیےجانے والےحملوں، کھیتوں کوجلانے، مویشیوں کو مارنے اورایک دوسرے کی املاک کو تباہ کرنے جیسے واقعات میں دن بہ دن اضافہ تشویشناک امر ہے۔

    ایران میں اسلامی حجاب کےخلاف عالمی ذرائع ابلاغ کا پروپیگنڈا بے نقاب

    پلاٹیو کے گورنر نے تصدیق کی کہ کاشتکار قبیلے کے مسلح افراد کی جانب سے چرواہا قبیلے کے ایک گاؤں پر کیے گئے حملے میں 12 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ کینیا کے شمالی ریاست پلاٹیو میں زمینوں کو زراعت کیلئے استعمال کرنے کیلئے کاشتکار قبائل کی جانب زرعی اراضی میں توسیع کی کوششوں کو چرواہا قبیلوں کی جانب سے چراگاہوں پر قبضے کی کوشش قرار دے کر رد کر دیا گیا تھا۔

    زمین کی ملکیت کے معاملے پر دونوں قبائل کے درمیان پیدا ہونے والا تناؤ دن بہ دن شدت اختیار کرتا جا رہا ہے، اب تک دونوں گروہوں جانب سے ایک دوسرے پر کیے گئے حملوں میں سیکڑوں افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ایک دوسرے کی املاک کو بھی بھاری نقصان پہنچایا جا چکا ہے۔

    انسان نے کم از کم 7 لاکھ 80 ہزار سال قبل کھانا پکانے کے لیے آگ جلائی