Baaghi TV

Tag: فائرنگ

  • پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

    پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 3 جوان شہید

    پاک افغان سرحد پر ضلع کرم کے علاقے خرلاچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے افغانستان کی حدود سے پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوان فرض پر قربان ہوگئے، مصدقہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کو بھی بھاری جانی نقصان پہنچا۔

    شہید ہونے والوں میں نائیک محمد رحمان عمر 32 سال کرک کے رہائشی،نائیک ماویز خان عمر 34 سال جمرود کے رہائشی ،سپاہی عرفان اللہ عمر 27 سال درگئی کے رہائشی شامل ہیں. آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان دہشت گردوں کی جانب سے افغانستان کی سرحد استعمال کرنے کی شید مزمت کرتا ہے.

    شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی کارروائیوں کی اجازت نہیں دے گی۔پاک فوج دہشتگردی کی لعنت سے ملکی سرحدوں کے دفاع کا عزم کیے ہوئے ہے۔

  • پنجاب یونیورسٹی لاہور، طلبہ گروپوں میں جھگڑا،  فائرنگ سےطالب علم زخمی

    پنجاب یونیورسٹی لاہور، طلبہ گروپوں میں جھگڑا، فائرنگ سےطالب علم زخمی

    پنجاب یونیورسٹی لاہور میں دو طلبہ گروپوں میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک طالب علم زخمی ہوگیا۔

    واقعے کے خلاف دوسرے گروپ کےطلبہ نے کیمپس پل پر احتجاج کرتے ہوئے سڑک بلاک کردی، کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور غلام محمود ڈوگر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سے رپورٹ طلب کرلی۔

    پنجاب یونیورسٹی کی ایک طلبہ تنظیم نے الزام لگایا کہ قوم پرست گروپ نے ہوسٹل میں گھس کر فائرنگ کی۔

    طلبہ تنظیم نے واقعے کے خلاف نیو کیمپس پل پر جمع ہوکر احتجاج کیا اور روڈ بلاک کردی، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

    سی سی پی او نے واقعے کا نوٹس لے لیا اور ملزمان کی فور ی گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی سینئر پولیس افسران کو دھرنے کے مقام پر پہنچنے اورحالات کنٹرول کرنے کی ہدایت کی.

    سی سی پی اولاہورغلام محمود ڈوگرنے طالب علم پر فائرنگ کے واقعے کی مکمل تحقیقات عمل میں لا رہی ہے،فائرنگ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے، کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے، شہر کا امن متاثر کرنے کی ہرگز اجازت نہیں.

  • سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پہنچتے ہی فائرنگ:ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا

    سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پہنچتے ہی فائرنگ:ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا

    ملتان:سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے پہنچتے ہی فائرنگ:ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا،اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی آج شام ملتان میں ایک جلسے میں شرکت کے لیے پہنچے توکسی شرپسند نے ان کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی ، جس کی وجہ سے جلسے میں ہرطرف خوف وہراس پھیل گیا

    پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق آج ملتان کےحلقہ این اے 157 پرضمنی الیکشن کیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سے جلسہ کیا گیا۔اس جلسے میں دیگرمقامی رہنماوں کی طرح یوسف رضا گیلانی بھی مدعوہی نہیں تھے بلکہ مہمان خصوصی تھے

    پولیس ذرائع کے مطابق ملتان کے ڈیرہ محمدی کےعلاقے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جب شرکت کے لیے اس جگہ پہنچے تو ان کی آمد پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

    اس سلسلے میں مزید انکشافات ہوئے اور سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ یوسف رضا گیلانی کے پہنچنے پرایک شخص نےہوائی فائرنگ کی۔

    اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کاعلم نہیں، تحقیقات کے بعد قانونی کارروائی ہوگی۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی نے بھی اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہارکیاہے اور کہا ہے کہ ایسے واقعات نہیں ہونے چاہیں

  • شورکوٹ جھنگ،گولیاں چل گئیں، صحافی قتل

    شورکوٹ جھنگ،گولیاں چل گئیں، صحافی قتل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر شورکوٹ جھنگ میں نجی ٹی وی کے رپورٹر کو قتل کر دیا گیا

    ایکسپریس نیوز کے رپورٹر چوھدری یونس پر نا معلوم افراد نے گولیاں چلا دیں جس سے موقع پر ہی رپورٹر کی موت ہو گئی ہے، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے شور کوٹ میں ایکسپریس نیوز کے نمائندے یونس نومی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے، وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے، اور کہا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ مقتول کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مقتول کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار افسوس کیا اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی

    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے شور کوٹ جھنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایکسپریس نیوز کے نمائندہ چوہدری یونس کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، آئی جی پنجاب نے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی آئی جی پنجاب نے ڈی پی او جھنگ کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دے دیا، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کی جائے،ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،

    صحافی کے قتل پر صحافتی تنظیموں نے بھی احتجاج کیا ہے اور کہا ہے کہ چودھری یونس کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے، حکومت پنجاب میں صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے مین ناکام ہو چکی ہے، اگر قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو پنجاب بھر میں احتجاج کیا جائے گا، صحافیوں نے شورکوٹ پریس کلب کے باہر بھی احتجاج کیا ہے،

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

    سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

  • امریکا میں دن دیہاڑے فائرنگ،ایک شخص ہلاک اور7  زخمی

    امریکا میں دن دیہاڑے فائرنگ،ایک شخص ہلاک اور7 زخمی

    امریکا: میری لینڈ کے شہر بالٹیمور میں دن دیہاڑے فائرنگ ہوئی جس کےنتیجے میں ایک شخص ہلاک اور7 افراد زخمی ہوئے-

    باغی ٹی وی: امریکی میڈیا کے میری لینڈ کے شہر بالٹیمور میں دن کے وقت بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعے میں کم از کم 7 افراد زخمی ہوئے تھے جب دو مسلح افراد نے گلی میں لٹکے ہوئے لوگوں کے ایک گروپ پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

    بالٹیمور پولیس نے ’ٹویٹر‘ پر اطلاع دی ہے کہ شہر کے شمال مغربی علاقے میں پارک ہائٹس اور سیرلی ایوینیو کے چوراہے پر بدھ کی دوپہر تقریباً 12.24 بجے حملہ ہوا افسران کو فائرنگ کے مقام پر بلایا گیا تھا۔


    انہوں نے مزید کہا کہ ہنگامی خدمات کے چار یونٹ نے متاثرین کے علاج اور اسپتال میں منتقل کرنے کیا جبکہ پولیس نے اس جگہ کو گھیر لیا۔

    پولیس چیف نے کہا کہ مردوں کا ایک گروپ چوراہے پر بیٹھا اور کھڑا تھا جب ایک لیٹ ماڈل سلور چار دروازوں والی لیکسس سیڈان پارک ہائٹس کے علاقے میں داخل ہوئی اس وقت، دو مشتبہ افراد گاڑی سے باہر نکلے اور لوگوں کے گروپ پر "اندھا دھند” فائرنگ شروع کر دی۔

    چیف ہیریسن نے کہا کہ دو شوٹر پھر گاڑی میں بھاگ گئے اور جائے وقوعہ سے فرار ہو گئےاہلکار گولی لگنے سے زخمی ہونے والے دو افراد کو تلاش کرنے کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ انہیں مقامی ہسپتال کے شاک ٹراما یونٹ میں لے جایا گیا، جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    پولیس سربراہ نے کہا کہ دیگر چھ متاثرین گولی لگنے سے زخمی ہونے کے علاج کے لیے سینائی ہسپتال میں داخل ہوئے 6 زندہ بچ جانے والے متاثرین کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ انہیں معمولی چوٹیں آئی ہیں-

    گاڑی کی تفصیل کے علاوہ، حکام کے پاس دو مشتبہ افراد کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں ہیں جو اب فرار ہیں۔

    جس وقت فائرنگ کا انکشاف ہوا، پولیس چیف نے کہا کہ وہ میری لینڈ کے امریکی اٹارنی ایرک بیرن، بالٹی مور کے میئر برینڈن اسکاٹ اور میری لینڈ کے گورنر لیری ہوگن کے ساتھ قریبی ٹینچ ٹلگھمن پارک میں ایک پوڈیم پر کھڑے تھے جب انہوں نے شہر میں پرتشدد جرائم سے لڑنے کے لیے اقدامات کا اعلان کیا۔

    ڈی اے بیرن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ اہلکار جرائم سے لڑیں گے اور مجرموں کو "جو بھی قانونی طریقہ ضروری ہو” سڑکوں سے نکالیں گے۔

    گورنر ہوگن نے ٹویٹ کیا کہ پرتشدد جرائم سے نمٹنے کے لیے "بے مثال ریاستی فنڈنگ” کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ "وفاقی، ریاستی اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ کام جاری رکھ کر، ہم اپنے گھروں کو محفوظ بنانے کے لیے اپنے اختیار میں ہر طریقہ استعمال کرنے جا رہے ہیں یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب بالٹی مور بندوق کے تشدد اور دیگر پرتشدد جرائم سے دوچار ہے۔

    پولیس کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ بالٹی مور میں 2022 میں اب تک کل 18,766 جرائم ریکارڈ کیے گئے ہیں، جن میں 231 قتل، 476 فائرنگ، 3،600 سنگین حملے اور 425 کار جیکنگ شامل ہیں۔

    بدھ کے حملے سے پہلے پچھلے 24 گھنٹوں میں، شہر میں فائرنگ کے واقعات میں کم از کم تین دیگر افراد زخمی ہوئے۔

    پولیس نے بتایا کہ منگل کی رات تقریباً 10 بجے، شہر کے مشرقی ضلع میں 16 اور 17 سال کی عمر کے دو نوعمر لڑکوں کو ٹانگ میں گولی مار دی گئی۔

    یہ قابل ذکر ہے کہ امریکا میں رواں سال کے آغاز سے ہی فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔امریکا میں کوئی دن فائرنگ کے واقعے کے بغیر نہیں گذرتا۔

  • لاہور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

    لاہور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں گولیاں چل گئیں، پولیس اہلکارزخمی ہو گیا

    تھانہ وحدت کالونی کے کانسٹیبل محمد یٰسین جو کہ رات اپنی ڈیوٹی سے واپس گھر جا رہا تھا، شاہدرہ ٹاؤن کے علاقہ میں عرفان اور تقی نامی دو اوباش نوجوان سڑک پر غنڈہ گردی کر رہے تھے نے کانسٹیبل محمد یٰسین کے ساتھ بدتمیزی کی اور آپس میں تلخ کلامی ہوئی ، کانسٹیبل محمد یٰسین واپس جانے کے لیے موٹر سائیکل پر سوار ہوا ہی تھا کہ پیچھے سے اوباش نوجوانوں نے محمد یٰسین پر فائر کر دیا جو کہ کانسٹیبل کی کمر میں لگا ہے ، تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کی پولیس نےفوری طور پر موقع پر پہنچ کر کانسٹیبل محمّد یٰسین کو میو اسپتال روانہ کیا ، دونوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے تھے جبکہ پولیس دونوں ملزمان کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے ، کانسٹیبل محمّد یٰسین اس وقت انتہائی تشویشناک حالت میں میو اسپتال کے آئی سی یو وارڈ میں زیر علاج ہے

    شاہدرہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شائق کے زخمی ہونے کا معاملہ،سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے واقعہ کا نوٹس لے لیا اور،ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کر لی، سی سی پی اونے فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا اور کہا کہ سی سی ٹی وی کیمروں شواہد کے ذریعے ملزمان کو ٹریس کریں ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں،سی سی پی او لاہور نے سینئر پولیس افسران کو زخمی کانسٹیبل کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی

    دوسری جانب جرائم پیشہ افراد کے خلاف سمن آباد پولیس کی مختلف کارروائیاں جاری ہیں سمن آباد پولیس نے متحرک موٹرسائیکل چور حسن کو گرفتار کیا ملزم کے قبضہ سے سمن آباد کی حدود سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد کر لیا گیا، تھانہ سٹی حافظ آباد اور ماڈل ٹاؤن لاہور پولیس کو مطلوب 02 مفرور اشتہاری ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں، مفرور ملزم فخر جعلی چیک کے مقدمہ میں ماڈل ٹاؤن پولیس کو مطلوب تھا مفرور ملزم غلام مرتضی تھانہ سٹی حافظ آباد پولیس کو امانت میں خیانت کے مقدمہ میں مطلوب تھا ملزمان کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس اسٹیشن انوسٹی گیشن ونگ کےحوالے کردیا گیا

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

  • نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،دو افراد زخمی

    نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،دو افراد زخمی

    قصور

    تھانہ راجہ جنگ کے علاقے قصبہ راجہ جنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی،علاقے میں خوف و ہراس

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ راجہ جنگ کے علاقے قصبہ راجہ جنگ میں آج صبح سویرے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
    راجہ جنگ کا مقامی رہائشی محمد آصف عرف اچھو قصور رائیونڈ روڈ بمقام ٹاؤن کمیٹی راستے میں جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوارں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے اچھو شدید زخمی ہو گیا
    گولیوں کی زد میں آکر سکول جانے والا مقامی طالب علم بھی زخمی ہو گیا
    پولیس تھانہ راجہ جنگ نے موقعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور کاروائی کا آغاز کیا
    فائرنگ سے علاقے میں دہشت و خوف و ہراس پھیل گیا ہے
    پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

  • لوئر دیر: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

    لوئر دیر: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فائرنگ سے زخمی

    لوئر دیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں پولیس اور لیویز اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ فائرنگ کے واقعے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک لیاقت بھی زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق ایم پی اے ملک لیاقت آبائی علاقے ناگوتل جارہےتھے کہ راستے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں ایک پولیس اور لیویز اہلکار شامل ہیں۔

    پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایم پی اےملک لیاقت کا بھائی اور بھتیجا بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایم پی اے ملک لیاقت سمیت3 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراسپتال تیمرگرہ منتقل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ تشویشناک حالت کے پیش نظر ملک لیاقت کو پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔

     

    ادھر بلوچستان کا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ ہفتے کی رات کو زور دار دھماکے سے لرز گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں واقع السادات مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

    بتایا گیا ہے کہ دھماکہ ٹائم ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا، دھماکے کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ یہاں واضح رہے کہ 2 روز قبل بھی کوئٹہ میں دھماکہ ہوا تھا۔ جمعرات کی رات کو صوبائی دارالحکومت کی سریاب روڈ پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دھماکہ ہوا، حملے کی وجہ سے متعدد افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا تھا۔

  • طلاق دینے اور سامان واپس لانے کے مسئلہ پر گولیاں چل گئیں

    طلاق دینے اور سامان واپس لانے کے مسئلہ پر گولیاں چل گئیں

    طلاق دینے اور سامان واپس لانے کے مسئلہ پر گولیاں چل گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں امن و امان کی صورتحال آئے روز مخدوش ہوتی جا رہی ہے، ملت پارک کی حدود میں دو پارٹیوں میں رشتہ کے تنازعہ پر جھگڑا اور فائرنگ ہوئی ایس ایچ او ملت پارک سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، فائرنگ کے نتیجے میں بلال شدید زخمی ہو گئے،۔ شہباز بھی زخمی ہو گئے، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے فائرنگ کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت کی، ایس ڈی پی او سمن آباد کو ملزمان کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی ہدایت بھی کی،

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق عمر بٹ کی بھانجی کی شادی افتخار بٹ کے بیٹے سے ہوئی تھی جن میں طلاق ہو چکی افتخار بٹ کی جانب سے پولیس کو درخواست موصول ہوئی جسکی بابت دونوں پارٹیوں سے پوچھ کر آج تھانہ میں 05 بجے کاوقت دیا گیا دونوں فریقین نے گھر پر دوبارہ جھگڑا کیا اور فائرنگ ہوئی طلاق دینے اور سامان واپس لانے پر فریقین آپس میں جھگڑے اور فائرنگ ہوئی ،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کا کہنا ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔

    قبل ازیں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کیخلاف ایکشن تیز کر دیا گیا ہے، انویسٹی گیشن پولیس نصیرآباد نے کارروائی کی 2 رکنی ڈکیت گینگ گرفتارکر یلا، گرفتار ملزمان میں عمران اور ہاشم شامل ہیں ملزمان نے دوران تفتیش 11 وارداتوں کا اعتراف کیا، ملزمان کے قبضہ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی،ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    علاوہ ازیں بچوں کے معمولی جھگڑے پر شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنیوالا ملزم گرفتارکر لیا گیا گرفتارملزم نعمان عرف چیتا نے معمولی جھگڑے پر شہری دانیال عرف دانش کو فائرنگ کا نشانہ بنایا،مقتول سروسز ہسپتال پہنچایا گیا جوبعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا،ملزم نعمان عرف چیتا کو گرفتار کر کے آلہ قتل پسٹل برآمد کر لیا گیا،

  • پشاور: پولیس اسکواڈ پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

    پشاور: پولیس اسکواڈ پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید، ایک زخمی

    پشاور کے علاقے متنی میں پولیس اسکواڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    پشاور کے علاقے تھانہ متنی کی حدود میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل اسکواڈ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ملزموں کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی پولیس اہلکاروں پر حملے ہوچکے ہیں ، تھانہ حدود باڑہ کے علاقے ارجلی ندی میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    پشاور: پولیس چوکی کے قریب بم دھماکہ ایک اہلکار شہید ،4 افراد زخمی

    ایس ایچ او باڑہ کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ پولیس ناکے پر کی گئی، ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوئے تاہم علاقے کو گھیرے میں لےکر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہداء کے درجاتِ کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

    وزیراعلیٰ محمود خان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ فعل ہے، پولیس نے امن کی بحالی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، ہم اپنے شہداء کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دیں گے۔

    کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام،رواں سال 6 ماہ میں وارداتیں 42 ہزار7 سوسے تجاوز

    قبل ازیں مردان میں پولیس چوکی چمتار کے قریب بم دھماکے میں ایک اہلکار شہید اور 4 زخمی ہو گئے تھے دھماکے کے نتیجے میں حوالدار مقصود موقع پر شہید جبکہ اے ایس آئی سہیل، کانسٹیبل کریم سمیت دوعام شہری بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوئے تھے دھماکے سے پولیس چوکی کو نقصان پہنچا تھا-

    وزیراعظم شہباز شریف نے مردان پولیس چوکی چمتار میں دھماکے سے 2پولیس اہلکاروں کی شہادت پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا تھا وزیراعظم نے شہدا کے اہل خانہ اور زخمی ہونے والوں سے اظہار ہمدردی کیا تھا اور کہا تھا کہ صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیس پر بڑھتے ہوئے حملوں اور شہادتوں پر بہت تشویش ہے –

    غیراخلاقی ویڈیو شیئرکرنا سنگین جرم،عامرلیاقت کی فیملی نے درخواست نہیں دی،ایف آئی…