Baaghi TV

Tag: فائرنگ

  • کینیڈا  کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

    کینیڈا کے کلب میں فائرنگ،11افراد شدید زخمی

    ٹورنٹو:کینیڈا کےشہر ٹورنٹو میں رات ایک کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 11افراد شدید زخمی ہوئےہیں جنکی حالت تشویشناک ہے –

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ٹورنٹو پولیس اسکاربورو میں جمعے کی رات ہونے والی فائرنگ کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں کم از کم 11 افراد زخمی ہوئے تھے حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پروگریس ایونیو اور کارپوریٹ ڈرائیو کے قریب رات تقریباً 10.30 بجے پیش آیا۔

    حکام کے مطابق متاثرین کی حالت کے بارے میں ابھی واضح معلومات نہیں ہیں ٹورنٹو کے پیرامیڈیکس نے کینیڈا کے CP24 میڈیا کو بتایا کہ یہ ایک غیرمعمولی صورتحال ہے اور زیادہ تر زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    جنوبی کوریا کے سابق صدر کو رہائی مل گئی

    ایمرجنسی سروسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور سیکیورٹی افسران نے علاقے کو گھیر لیا اور زخمیوں کو امداد فراہم کی حکام نے ابھی تک ممکنہ محرکات یا حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیار کے بارے میں معلومات جاری نہیں کی ہیں پولیس نے تصدیق کی کہ مشتبہ شخص فرار ہے، اور ذمہ دار کو تلاش کرنے کے لیے تلاش جاری ہے شوٹر کی شناخت یا متاثرین سے ممکنہ رابطوں کے بارے میں مزید تفصیلا ت فراہم نہیں کی گئیں، علاقے کے رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع قانون نافذ کر نے والے اداروں کو دیں۔

    امریکا کا اپنے شہریوں کو پاکستان کے غیرضروری سفر سے اجتناب کرنےکی کی ہدایت

  • سی آئی اے سب انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ،سب انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ایک زخمی

    سی آئی اے سب انسپکٹر کی گاڑی پر فائرنگ،سب انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ایک زخمی

    لاہور: مریدکے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ کے بعد پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں سی آئی اے کے سب انسپکٹر سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے سب انسپکٹر مراتب علی سی آئی اے آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے وہ اپنے دوست ذکا اللہ کے ہمراہ شیخوپورہ جا رہے تھے کہ مریدکے جی ٹی روڈ کے قریب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی، گاڑی کے ڈرائیور نے جان بچانے کے لیے رفتار بڑھا دی، تاہم گاڑی بے قابو ہو کر کھمبے سے جا ٹکرائی ،حادثے کے نتیجے میں سب انسپکٹر مراتب علی اور ان کے دوست ذکا اللہ موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ شدید زخمی ڈرائیور کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    تین ملکی کرکٹ سیریز:نیوزی لینڈ کی ٹیم لاہور پہنچ گئی

    اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کیے تھانہ صدر مریدکے پولیس نے مقتول کے بھائی بشارت علی کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،مقدمے کے مطابق سب انسپکٹر مراتب علی دوست کے ہمراہ شیخوپورہ جارہے تھے، نامعلوم دو گاڑیوں میں سوار 7 افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی، گاڑی تیز رفتاری کی وجہ سے کھمبے سے جا ٹکرائی جس سے مراتب علی اور اسکا دوست ذکا اللہ جاں بحق ہوگئے۔

    ٹرمپ کا غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان

  • ایرانی سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ،2 جج ہلاک،ایک زخمی

    ایرانی سپریم کورٹ کے باہر فائرنگ،2 جج ہلاک،ایک زخمی

    ایران: سپریم کورٹ کی عمارت کے باہر ججز پر فائرنگ کی گئی ہے
    فائرنگ سے سپریم کورٹ کے 2 ججز جاں بحق، ایک زخمی ہو گیا ہے، حملہ آور نے ایرانی سپریم کورٹ کے 3 ججوں کو نشانہ بنایا، ایک جج محافظ سمیت زخمی ہوا ہے، واقعہ تہران میں سپریم کورٹ کے باہر پیش آیا، حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی ہے،

    ایران کی سپریم کورٹ کے دو سینئر ججوں حجت الاسلام والمسلمین رزنی اور حجت الاسلام والمسلمین مغیثی کو تہران کے محل انصاف کے باہر قتل کر دیا گیا۔ فارس خبر رساں ایجنسی کے مطابق حملہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بج کر 45 منٹ پر اس وقت ہوا جب ایک حملہ آور نے ججوں پر فائرنگ کردی۔حملے میں ہلاک ہونے والے دو ججوں کی شناخت علی رزنی اور محمد مغیشی کے نام سے ہوئی ہے۔واقعہ کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے

    دونوں ججز ایران میں دہشت گردی اور جاسوسی کے مقدمات کے ذمہ دار تھے، اور ان کی ہلاکت نے کئی سوالات اٹھا دیے ہیں۔مقتول ججز علی رازینی اور محمد مغیشی تھے، جو ایران کے سخت گیر ججوں میں شمار کیے جاتے تھے۔ ان دونوں کو "پھانسی دینے والے” کے طور پر جانا جاتا تھا، کیونکہ یہ ججز مختلف دہشت گردوں اور مخالفین کو سخت سزائیں دینے کے لیے مشہور تھے۔ ان کی ہلاکت نے ملک میں سنسنی پھیلائی اور اس پر مختلف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔

    ایران، حملے میں جاں بحق دونوں ججز”پھانسیاں دینے” کے حوالہ سے مشہور
    مقتول ججز علی رازینی اور محمد مغیشی نے ایران میں کئی سالوں تک عدلیہ میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں اور ان کی شہرت اس بات کے لیے رہی کہ انھوں نے حکومت مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت سزائیں سنائیں۔ ان کی عدالتوں نے متعدد افراد کو پھانسی کی سزا دی، جن میں بیشتر وہ لوگ شامل تھے جو ایران کی حکومت کے مخالف یا مختلف نظریات رکھتے تھے۔1980 کی دہائی میں ہونے والی بڑے پیمانے پر پھانسیوں کے دوران دونوں ججز کا کردار خاص طور پر مشہور ہوا، جب حکومت نے سیاسی قیدیوں کو پھانسی دی۔ ان پھانسیوں کو عالمی سطح پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے طور پر دیکھا گیا تھا۔

    ججز کی ہلاکت کی وجوہات ابھی تک واضح نہیں ہو سکیں، لیکن یہ واقعہ ایران کی عدلیہ میں ایک بڑی تبدیلی کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ اس قتل کی تحقیقات جاری ہیں، اور ایرانی حکومت نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    حکومت پنجاب کا گاڑیوں کی رجسٹریشن پر بڑا فیصلہ

    بلوچستان اور شمالی علاقہ جات میں آندھی، شدید بارش و برفباری، سفر میں رکاوٹ کا خدشہ

  • لکی مروت،دہشت گردوں کی فائرنگ،دو پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت،دہشت گردوں کی فائرنگ،دو پولیس اہلکار شہید

    لکی مروت کے علاقے خیروخیل پکہ کے قریب دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے،دو پولیس اہلکار حملے میں شہید ہو گئے ہیں

    نواب زیارت جابوخیل کے قریب موٹر سائیکل پر فائرنگ کی گئی،خیروخیل سےڈیوٹی کے لئے آنے والے دو پولیس اہلکار شہید ہو گئے،دہشت گردوں کے حملے کے نیتجے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں خان بہادر اور حکمت اللہ شامل ہیں،واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، پولیس نے سیکورٹی سخت کر دی ہے

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے لکی مروت پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے جام شہادت نوش کرنے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا،اور کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں.دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں.دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس نے جانوں کی قربانی دے کر تاریخ رقم کی ہے.کے پی کے پولیس کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،

    قتل کا بدلہ؟ تھانے میں گھس کر فائرنگ،پولیس سوتی رہی،3 افراد قتل

    حماس کی 34 یرغمالیوں کی رہائی پر رضامندی

  • قتل کا بدلہ؟ تھانے میں گھس کر فائرنگ،پولیس سوتی رہی،3 افراد قتل

    قتل کا بدلہ؟ تھانے میں گھس کر فائرنگ،پولیس سوتی رہی،3 افراد قتل

    صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد کے علاقے تاندلیانوالہ میں واقع صدر تھانے کی حوالات میں مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

    پولیس کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ رات صدر تھانے کی حوالات میں پیش آیا، جہاں 3 ملزمان قتل کے ایک مقدمے میں گرفتار تھے۔ ملزمان پر الزام تھا کہ انہوں نے 3 افراد کو قتل کیا تھا اور اس وقت حوالات میں بند تھے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ زیر تفتیش تھا اور انہیں تھانے کی حوالات میں رکھا گیا تھا کہ اچانک مسلح افراد تھانے میں داخل ہو گئے اور فائرنگ شروع کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں 3 ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ ایک ملزم زخمی ہو گیا۔

    میڈٰا رپورٹس کے مطابق 6ملزمان تھانہ کی عقبی دیوار سے سیڑھیاں لگا کر داخل ہوئےتمام تھانیداروں کے کمروں کو باہر سے کنڈیاں لگائیں اور حوالات میں بند قیدیوں پر فائرنگ کردی، قتل ہونے والوں میں بلال، عثمان اور ناصر شامل ہیں جبکہ زیر حراست آصف نامی ملزم زخمی ہوا، مقتول ملزمان دو افراد کے قتل کیس میں زیر حراست تھے،فائرنگ مقتول ملزمان کے مخالفین کی جانب سے کی گئی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی پی او فیصل آباد کامران عادل موقع پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔ سی پی او نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی تحقیقات کی جائیں گی،سی پی او کامران عادل نے مزید کہا کہ تھانے کی سیکیورٹی میں غفلت کے ذمے دار پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں تاکہ اس واقعہ کی مکمل تفصیل سامنے لائی جا سکے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔پولیس نے بتایا کہ زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تحقیقات کے دوران یہ بھی معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ مسلح افراد کس طرح تھانے میں داخل ہوئے اور انہوں نے فائرنگ کی۔

    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیکر آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے، آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو فائرنگ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا،ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن فیصل آباد اور سی آئی اے ٹیموں نے فائرنگ میں ملوث 6 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، قتل دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے ، مقتولین پر کھرل برادری کے افراد کے قتل کا الزام تھا، مقتولین بلال، عثمان، ناصر اور کزن آصف کو تھانہ سٹی تاندلیانوالہ پولیس نےقتل اور دہشتگردی کے مقدمہ گرفتار کیاتھا۔

    اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے اور مقامی عوام میں تھانے کی سیکیورٹی کے بارے میں سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

    بھارتی ہیلی کاپٹرز حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال

    سعودیہ سمیت دیگر ممالک سے 63 پاکستانیوں کی بے دخلی

  • ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے دو مبینہ شرپسند گرفتار

    ڈی سی کرم پر فائرنگ کرنے والے دو مبینہ شرپسند گرفتار

    کرام (خیبر پختونخوا) میں 4 جنوری کو ڈی سی کرم سمیت 7 افراد پر حملے میں ملوث دو مبینہ شرپسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے اور انہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

    4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں نے فائرنگ کر کے ڈی سی کرم سمیت 7 افراد کو زخمی کر دیا تھا۔ اس فائرنگ کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ زخمی ہونے والوں میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے، جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔اس حملے کے بعد، کوہاٹ میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 4 جنوری کے مجرموں کی حوصلہ افزائی کرنے والے افراد کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ فرقہ ورانہ انتشار کی حمایت کرنے والے سرکاری افسران کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

    اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اگر کسی بھی فریق کی جانب سے مجرموں کی حوالگی میں عدم تعاون کیا گیا تو اس کے خلاف کلیئرنس آپریشن کیا جائے گا۔ اس دوران، مقامی آبادی کو عارضی طور پر دوسری جگہوں پر منتقل کرنے کی بھی تجویز دی گئی ہے تاکہ کارروائی کے دوران شہریوں کی زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے۔خیبر پختونخوا حکومت نے اعلان کیا ہے کہ مختلف خوارج (دہشت گرد) کے سر کی قیمت بھی مقرر کی جائے گی تاکہ ان کے خلاف مزید کارروائیاں کی جا سکیں۔ یہ اقدام علاقے میں قانون کی بالادستی اور امن قائم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

    دوسری جانب، 4 جنوری کے حملے کے بعد کرم کے علاقے میں ایک قافلہ جو تین ماہ بعد علاقے میں کھانے پینے کا سامان لے کر آ رہا تھا، اسے روک دیا گیا۔ اس قافلے میں شامل افراد اور سامان کی حفاظت کے لیے انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات کا حل نکالا جا سکے۔حکومت نے اس واقعے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف موثر اقدامات کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کی جا سکے۔

    190 ملین پاؤنڈ کیس، فیصلے کی نئی تاریخ مل گئی

    پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ، وادی تیراہ میں امن کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں

  • لوئر کرم: گاڑی پر فائرنگ ، ڈپٹی کمشنر  زخمی

    لوئر کرم: گاڑی پر فائرنگ ، ڈپٹی کمشنر زخمی

    لوئر کرم کے علاقے بگن میں ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ضلعی انتظامیہ کا قافلہ بگن سے گزر رہا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں تین ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    ضلعی انتظامیہ کے ذرائع کے مطابق، بگن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے ضلعی انتظامیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کو گولیاں لگیں اور وہ زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا،

    پولیس کا کہنا ہے کہ بگن میں وقفے وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاکہ ملزمان تک پہنچا جا سکے۔ آر پی او کوہاٹ نے تصدیق کی کہ یہ فائرنگ کسی فریق کی جانب سے نہیں کی گئی بلکہ یہ حملہ نامعلوم افراد نے کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملزمان کی تلاش جاری ہے اور علاقے میں بھرپور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    فائرنگ کے دوران تین ایف سی اہلکار بھی زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ زخمیوں کی حالت مستحکم ہے اور انہیں مزید علاج کے لیے ہسپتال میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق،امدادی قافلے کو ہنگو کی تحصیل ٹل سے کرم روانہ ہونا تھا، لیکن فائرنگ کے واقعے کے بعد قافلے کی روانگی میں تاخیر ہو گئی ہے۔ انتظامیہ نے اس وقت مشاورت اور صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ قافلہ مزید حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے بعد روانہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قافلہ روانہ ہونے سے قبل سیکیورٹی کے مزید انتظامات کیے جائیں گے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرم تنازع کے حوالے سے فریقین کے درمیان امن معاہدہ طے پایا تھا۔ جس کے تحت ٹل پارہ چنار شاہراہ کو تین ماہ بعد آج کھولا جانا تھا۔ اس معاہدے کے تحت 75 گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو سکیورٹی حصار میں کرم روانہ کیا جانا تھا۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا، بیرسٹر سیف نے اس بارے میں میڈیا کو بتایا تھا کہ اس قافلے کی روانگی میں سیکیورٹی کے مکمل انتظامات کیے جائیں گے۔

    ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی ہے اور قافلے کی روانگی کے حوالے سے مزید مشاورت کی جا رہی ہے تاکہ کسی قسم کی غیر متوقع صورتحال سے بچا جا سکے۔ فائرنگ کے واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور انتظامیہ نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ سرچ آپریشن جاری رہے گا تاکہ ملوث افراد کو گرفتار کیا جا سکے۔

    لوئرکرم، گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ، صدر مملکت، وزیرداخلہ، گورنر خیبر پختونخوا کی مذمت
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے لوئر کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے،صدر مملکت نےکرم میں امن کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ شرپسند عناصر عوام کے دشمن، فساد پھیلانا چاہتے ہیں، عوام شرپسند عناصر کو مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہونے دے، صدر مملکت نےڈپٹی کمشنر سمیت فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا کی،

    سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔وزیر داخلہ
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ لوئر کرم میں سرکاری گاڑیوں پر فائرنگ کا واقعہ امن معاہدہ سبوتاژ کرنے کی سازش ہے۔ شرپسند عناصر نے فائرنگ کرکے امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کی گھناؤنی حرکت کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی.

    خیبر پختونخوا کےگورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ کرم میں گاڑیوں کے قافلے پر فائرنگ قابل مذمت ہے ،حملہ میں ڈپٹی کمشنر کا زخمی ہونا انتظامیہ کی نااہلی ہے،کرم۔ امدادی قافلہ پر فائرنگ صوبائی حکومت کی نااہلی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے ،ڈپٹی کمشنر جاوید محسود کی جلد صحت یابی کے لیئے دعا گو ہوں

    ڈونلڈ ٹرمپ کو سزا سنانے کی تاریخ مقرر

    کراچی ایئرپورٹ پر آوارہ کتوں کی وجہ سے فلائٹ سیفٹی کو خطرہ

  • نیویارک : نائٹ کلب کے باہر اجتماعی فائرنگ ، 11 افراد زخمی

    نیویارک : نائٹ کلب کے باہر اجتماعی فائرنگ ، 11 افراد زخمی

    نیویارک: امریکا کے شہر نیویارک کے علاقے کوئنز میں ایک نائٹ کلب کے باہر اجتماعی فائرنگ کے واقعے میں 11 افراد زخمی ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: مذکورہ واقعہ امریکا کے شہر نیو اولینز میں ہونے والے خونی حملے کے چند گھنٹے بعد ہوا ہے،نیویارک پولیس کے مطابق زخمیوں میں کسی کی حالت تشویش ناک نہیں ہے امریکی اخبار نیویارک پوسٹ نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ زخمیوں کو لانگ آئلینڈ اور کوہین میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا۔

    پولیس اور دیگر ذرائع نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق بدھ کی شب 11:20 پر چار مسلح افراد نے نائٹ کلب کے باہر منتظر افراد پر فائرنگ کر دی، اس موقع پر تقریبا 80 افراد میوزک پارٹی میں شرکت کے لیے کلب کے باہر کھڑے تھے۔

    مذاکرات کا دوسرا دور، پی ٹی آئی نے حکومت کے سامنے 2 مطالبات رکھ دئیے

    اس سے قبل نیو اولینز کے علاقے فرنچ کوارٹر میں امریکی فوج کے 42 سالہ سابق اہل کار شمس الدین جبار نے سال نو کے جشن میں شریک لوگوں کو اپنے ٹرک سے رونڈ ڈالا تھا، واقعے میں 15 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔

    امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا لاس ویگاس میں ٹرمپ ہوٹل کے سامنے ٹیسلا سائبر ٹرک دھماکے اور نیو اولینز میں مجمع پر گاڑی چڑھانے کے واقعات میں کوئی تعلق تو نہیں ہے۔

    ہزاروں اسرائیلی فوجیوں کا غزہ میں لڑنے سے انکار

    صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ ابھی تک اس حوالے سے بتانے کے لیے کچھ نہیں ہےنیو اولینز میں مشتبہ حملہ آور داعش تنظیم کی سوچ کا حامل تھا ایف بی آئی نے بتایا کہ حملہ آور شمس الدین جبار نے حملے سے چند گھنٹے قبل سوشل میڈیا پر چند وڈیو کلپ پوسٹ کیے تھے جن سے واضح ہوتا ہے کہ اس نے الدولہ الاسلامیہ تنظیم (داعش) کے خیالات اپنا لیے تھےشمس الدین کو پولیس نے موقع پر ہی فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

    امریکی صدر نے مقامی پولیس اہل کاروں کی فوری کارروائی کو سراہا جس نے بائیڈن کے مطابق مزید لوگوں کو ہلاک اور زخمی ہونے سے بچا لیا بائیڈن نے واقعے میں ہلاک ہونے والوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جو اس روز سال نو کا جشن منا رہے تھے۔

    جیسے ہی ہم نے رجسٹر یشن شروع کی تو مدارس نے انکار کر دیا،ڈائریکٹر مذہبی تعلیم

    امریکی ایف بی آئی کے اعلان کے مطابق نیو اولینز میں بدھ کے روز نئے سال کے جشن کے موقع پر مسلح شخص نے اپنے ٹرک کے ذریعے لوگوں کو کچل ڈالا اس کے بعد اس نے سواری سے اتر کر مجمع پر فائرنگ کر دی۔ اس واقعے میں 15 افراد ہلاک ہوئے یہ واقعہ شہر کے مشہور سیاحتی اور تاریخی علاقے میں پیش آیاحملہ آور امریکی فوج کا سابق اہل کار تھا وہ ٹیکساس سے تعلق رکھتا ہے، اس کا نام شمس الدین جبار اور عمر 42 سال ہے۔

    پوری کرم ایجنسی میں فوجی آپریشن کیا جائے،سربراہ اہل سنت والجماعت

    ادھر لاس ویگاس کی پولیس کے اعلان کے مطابق بدھ کی صبح ٹرمپ ہوٹل کے سامنے ٹیسلا کمپنی کا تیار کردہ "سائبر ٹرک” دھماکے سے تباہ ہو گیا اس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور سات زخمی ہو گئے دھماکے کے بعد فوری طور پر ہوٹل کو خالی کرا لیا گیا تھا۔

  • اداکارہ نصیبولال کے شوہر کی فائرنگ،ایک زخمی

    اداکارہ نصیبولال کے شوہر کی فائرنگ،ایک زخمی

    لاہور کے نواحی علاقے شاہدرہ ٹاؤن میں فائرنگ کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں معروف پاکستانی گلوکارہ نصیبو لال کے شوہر نوید بلوچ کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب نوید بلوچ اور دیگر افراد کے درمیان لڑائی جھگڑا ہو رہا تھا۔

    پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں لڑائی جھگڑے کے دوران نوید بلوچ نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے نوید بلوچ کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    پولیس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس میں فائرنگ کرنے کے الزام میں نوید بلوچ کو ملزم قرار دیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم نوید بلوچ اور دیگر افراد کے درمیان جھگڑا جاری تھا اور اس دوران فائرنگ کی گئی جس سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات جانچنا شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق نصیبو لال بھی رات بھر تھانہ شاہدرہ ٹاؤن میں موجود رہیں اور واقعے کے حوالے سے ابتدائی معلومات حاصل کیں۔ تاہم، گلوکارہ کی طرف سے اس معاملے پر ابھی تک کوئی رسمی بیان سامنے نہیں آیا۔

    فحش فلم اداکارہ سے تعلقات،ٹرمپ کی سزا کیخلاف درخواست مسترد

    بھارتی میڈ یا کا نیا شوشہ، اداکارہ ریکھا کو ہم جنس پرست قرار دیدیا

    اداکارہ نرگس پر شوہر کا تشدد کیس،ملزم کی ضمانت میں توسیع

  • میٹرو سٹی گوجر خان کی تقریب،گولیاں چل گئیں،ایک شخص کی موت

    میٹرو سٹی گوجر خان کی تقریب،گولیاں چل گئیں،ایک شخص کی موت

    میٹرو سٹی گوجرخان میں تقریب کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ، مشہور یو ٹیوبر ،پراپرٹی ڈیلر کی موت ہو گئی

    میٹر وسٹی گوجرخان میں منعقدہ تقریب میں نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے مشہور یوٹیوبر و پراپرٹی ڈیلر عبدالرحمن جامی جانبحق ہو گئے جبکہ شدید فائرنگ سے تقریب میں بھگدڑ مچ گئی تقریب کے شرکاء نے موقع سے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ جبکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہو گے۔

    گزشتہ روز ہاؤسنگ سوسائٹی میٹرو سٹی گوجرخان میں ہونے والی تقریب کے دوران مخالف گروپ کے افراد نے اچانک جدید آتشی اسلحہ تقریب کے اسٹیج و پنڈال کی طرف شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ سے تقریب میں بھگدڑ مچ گئی۔ فائرنگ سے عبد الرحمٰن ولد رفاقت سکنہ چہاری گوجرخان ضلع راولپنڈی عمر تقریباً 35/36 سال فائر لگنے سے زخمی ہو گیا۔جسے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا جسے فسٹ ٹریٹ کے بعد راولپنڈی ریفر کر دیا گیا مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا پراپرٹی کے کاروبار کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب میں سینکڑوں افراد شریک تھے۔ جبکہ فائرنگ کرنے والے افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ راولپنڈی پولیس نے قتل، اقدام قتل، دھشت گردی و دیگر دفعات تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے.

    بھارتی کھلاڑی روی چندرن ایشون کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    زراعت، مویشی بانی، دیہی معیشت کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے،مریم نواز