Baaghi TV

Tag: فائرنگ

  • جیکب آباد میں اچانک بم حملے اور فائرنگ کے دوران 1 فرد جاں بحق اور 7 زخمی،

    جیکب آباد میں اچانک بم حملے اور فائرنگ کے دوران 1 فرد جاں بحق اور 7 زخمی،

    جیکب آباد میں اچانک بم حملے اور فائرنگ کے دوران 1 فرد جاں بحق اور 7 زخمی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جیکب آباد میں مولاداد ریلوے پھاٹک کے قریب اچانک سے بم حملہ ہوا اور پھر اس کے ساتھ فائرنگ بھی ہوئی جس کے نتیجے میں ایک فرد جان کی بازی ہار گیا۔اور 7 افراد زخمی بھی ہو گئے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ پولیس کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ مولاداد ریلوے پھاٹک کے علاقے میں اچانک سے بم حملہ اور فائرنگ اس وقت ہوئی جب وہاں سے سرکاری گاڑی گزر رہی تھی۔جب یہ اچانک بم حملہ ہوا اور فائرنگ بھی ہوئی تو وہاں پر عوام موجود تھی جس کی وجہ سے افراتفری پھیل گئی۔اس کے بعد فوری طور جو لوگ زخمی حالت میں تھے ان کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔اور ایک بندہ اس واقعے کے دوران جان کی بازی بھی ہار گیا تو اس کی لاش کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    مزید برآں یہ کہ اس واقعے کی مزید تفتیش کے بعد پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔پولیس کو اس شخص پر شک ہوا تو انہوں نے اس شخص کو گرفتار کر لیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے متعلق ابھی مزید شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں۔اس حادثے میں پولیس اہكار بھی زخمی ہوا ہے، پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد ایک شخص کو حراست مین لیا گیا ہے جو مشکوک تھا، واقعہ میں مرنے والے کی شناخت غلام مصطفیٰ جکھرانی کے نام سے ہوئی

  • ناروے:ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے، 21 زخمی

    ناروے:ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے، 21 زخمی

    ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 21 زخمی ہو گئے-

    باغی ٹی وی : غیرملکی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے اوسلو میں ہم جنس پرستوں کے ایک کلب میں داخل ہوکرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور21 زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے ہفتے کے روز بتایا کہ فائرنگ کے بعد ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، جو کہ مقامی وقت کے مطابق جمعہ کی صبح 1 بجے ناروے کے دارالحکومت کے مرکز میں ایک ہم جنس پرستوں کے بار سمیت تین مقامات پر پیش آیا۔

    پولیس نے حملہ آورکوگرفتار کرکے دو پستول برآمد کرلئے۔ حکام نے کلب پرحملے کو دہشتگردی کی کارروائی قرار دیا ہے کیونکہ منتظمین نے پولیس کے مشورے پر ہفتہ کی سہ پہر کے لیے پرائیڈ کے تمام پروگرام منسوخ کر دیے تھے۔

    ہفتے کے روز ایک نیوز کانفرنس میں، پولیس حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد گرفتار ہونے والا شخص ایرانی نژاد نارویجن شہری تھا جو پہلے پولیس کو معلوم تھا لیکن بڑے جرائم کے لیے نہیں تھا انھوں نے حملے کے سلسلے میں دو آتشیں اسلحے قبضے میں لیے ہیں: ایک ہینڈگن اور ایک خودکار ہتھیار۔

    حملہ آور مشتبہ ریکارڈ کا حامل ہے۔علاقے کو سیل کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے عوام سے حملہ آور سے متعلق معلومات شئیر کرنے کی اپیل کی ہے-

    یونان کا سرکاری نشریاتی ادارہ پیٹرول چوری کرنےکا طریقہ بتانے پرتنقید کی زد میں

  • شہر قائد سے عورت کی لاش برآمد،

    شہر قائد سے عورت کی لاش برآمد،

    کراچی میں منگھوپیر کے علاقے میں ایک عورت کی لاش ملی جس کو فائرنگ کر کے قتل کیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں واقع ایک علاقے منگھوپیر میں خاتون کی لاش ملی تھی۔ اس لاش کو جب پولیس نے دیکھا تو فوری طور پر تفتیش شروع کر دی اور پھر اس کے بعد پولیس نے فوری طور پر 2 عدد ملزمان کو گرفتار بھی کرنے میں کامیابی حاصل کر لی تھی۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوۓ بتایا جاتا ہے کہ منگھوپیر کے غلاقے میں کچھ روز پہلے ایک خاتون کی لاش پڑی ہوئی ملی تھی۔ جب اس لاش کو دیکھا تو اس کی تفتیش کی گئی تھی۔ تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔اس کے علاوہ نا صرف اس علاقے سے خاتون کی لاش ملی بلکے اس کے ساتھ اس خاتون کی چھوٹی سی عمر کی بچی بھی ملی تھی۔ یہ بچی روتی ہوئی ملی تھی۔

    اس واقعے کے حوالے سے ایس ایس پی ویسٹ انویسٹی گیشن ایس ایس پی عارف اسلم راؤ نے کہا کہ پولیس کی تفتیش جاری ہے اور پولیس ابھی مزید شواہد اکھٹے بھی کر رہی ہے۔ جس عورت کی لاش منگھوپیر کے علاقے میں ملی تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ اس عورت کا نام ممتاز بیگم تھا۔اور اس رہائش منگھوپیر میں نہیں تھی۔جہاں سے اس کی لاش ملی تھی۔ بلکے اس کی رہائش گلشن اقبال میں تھی۔

    مزید یہ کہ قتل ہونے والی عورت کی ماں جو کے شدید غم میں مبتلا تھی۔ اس سے جب پوچھا گیا تو اس کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے داماد پر شک ہے۔ جس کا نام یاسر ہے۔ پولیس نے اس عورت کے بیان پر یاسر کے 2 دوستوں سمیع اور علی کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے جب ملزمان کی تصاویر کو مقتولہ کی چھوٹی عمر کی بچی کو دکھائی تو اس نے بھی پہچان لیا تھا۔ مزید یہ کہ ایس ایس پی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ملزم سمیع مقتولہ کے شوہر یاسر کا دوست تھا۔ اور بعض اوقات اس کے گھر پر پایا جاتا تھا ۔ پولیس واقعے کی ابھی مزید اور بھی تحقیقات کررہی ہے۔

  • کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک باقی گرفتار،

    کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک باقی گرفتار،

    کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک باقی گرفتار:

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہر قائد میں جرم کی ایک اور واردات سامنے آئی ہے۔ خیال رہے کے پیچلھے کئی دونوں سے بہت سے جرائم کی واردات سامنے آ رہی ہیں۔یہ شہر قائد میں جرم اس طرح ہوا کہ اس شہر کے بہت سے علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلے ہو رہے تھے جس کے دوران ہی ایک ڈاکو فائرنگ لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔اس کے ساتھ ساتھ 7 افراد زخمی بھی ہوۓ تھے۔

    مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا جاتا ہے کہ زخمی ہونے والے 7 افراد سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور باقی جو سامان ان کے پاس تھا وہ بھی لے لیا گیا۔جب پولیس سے اس سارے واقعے کے مطلق پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ احسن آباد میں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ پولیس ٹھیک موقع پر پہنچ گئی جسے کو دیکھ کر ڈاکوؤں نے فوری فائرنگ شروع کر دی تھی۔جب پولیس پر فائرنگ ہوئی تو انہوں نے بھی جوابی فائرنگ کی۔جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو فائرنگ لگنے سے ہلاک ہو گیا۔

    مزید تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والا ڈاکو کی شناخت جب کی گئی تو پتا چلا کہ اس کی عمر 30 سال تھی۔اور اس کا نام اعجاز تھا۔جس کے قبضے میں یہ سب تھے نائن ایم ایم پستول ، گولیاں اور موبائل فونز برآمد ہوئے تھے۔لیکن جو اس کے ساتھ دوسرا ڈاکو تھا وہ اسی وقت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔مزید دوسری جانب ڈیفنس اور عزیز بھٹی تھانوں کی حدود میں مبینہ مقابلوں کے بعد 6 اور ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جو کہ زخمی حالت میں تھے۔ اور ان کے پاس سے بھی موٹر سائیکل اور دیگر اشیاء کو برآمد کر لیا گیا تھا۔

    اس واقعے کی مزید تفتیش سے پتا چلتا ہے کہ ڈیفنس
    پولیس نے فیز سیون ایکسٹینشن قبرستان کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن کی حالت بھی زخمی تھی۔ انہیں فوری طور پر ہسپتال طبی امداد کیلئے منتقل کیا گیا تھا۔

    مزید یہ کہ دریں اثنا گزری کے علاقے خیابان عباسی ڈیفنس فیز 7 میں بھی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو جس کا نام دلاور حسین تھا۔اس کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تھا۔ گرفتار ڈاکو اس سے پہلے بھی تھانہ ڈاکس میں غیر قانونی اسلحہ ، قتل اور ڈکیتی جیسے سنگین مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل میں جا چکا ہے۔

  • امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ،میوزک شو میں گولیاں چل گئیں

    امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ،میوزک شو میں گولیاں چل گئیں

    امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ،میوزک شو میں گولیاں چل گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں بھی فائرنگ کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے

    امریکا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیاہے جس کے نتیجے میں 15 سالہ لڑکے کی موت ہو گئی ہے جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے ہیں، فائرنگ میوزک شو کے دوران ہوئی ،پولیس کے مطابق واشنگٹن میں میوزک کے دوران فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے اور متعدد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، فائرنگ کے واقعہ کے بعد ہال میں بھگدڑ مچ گئی، حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس کے مطابق حملہ آور کو جلد گرفتار کر لیں گے، فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے،

    واضح رہے کہ تین روز قبل بھی امریکی ریاست الاباما کے شہر ویسٹاویا ہلز کے چرچ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا تھا، امریکا میں 2022 میں فائرنگ کے واقعات میں 18 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے اسکول ، یونیورسٹی اور اسپتال میں فائرنگ سے کئی افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ان واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا

    پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار

    خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

    جناح ہسپتال کا ڈاکٹر گرفتار،نرسز، لیڈی ڈاکٹرز کی پچاس برہنہ ویڈیو برآمد

    خواتین نرسزکی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے ملزم کی ضمانت پر ہوئی سماعت

    ہنی مون پر گئے نوجوان نے موبائل فون خریدنے کیلئے بیوی کو فروخت کر دیا

  • کوئٹہ: ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،2 مزدور جاں بحق متعددزخمی

    کوئٹہ: ہرنائی میں مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،2 مزدور جاں بحق متعددزخمی

    کوئٹہ کے علاقے ہرنائی کے نواح میں مزدوروں کے کیمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔

    باغی ٹی وی : لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ سے چار مزدور جاں بحق ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے کیمپ میں 16 کے قریب مزدور موجود تھے اس کے علاوہ حملہ آوروں نے مزدوروں کے کیمپ اور مشینری کو بھی آگ لگادی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار فائرنگ کی جگہ پہنچ گئے۔

    سیکیورٹی فورسز کے مطابق حملے میں کیمپ کے 7 مزدور لاپتا بھی ہوئے ہیں مزدور ہرنائی کوئٹہ روڈ کی تعمیرانی کمپنی کےلیے کام کرتے تھے۔ حملے کے وقت کیمپ میں 16 مزدور موجود تھے۔ چھ مزدور محفوظ ہیں جب کہ لاپتا ہونے والے 7 مزدوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے لیویز حکام کے مطابق حملے کے بعد سے مزدور لاپتہ ہیں جن کے اغوا کا خدشہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر ہرنائی کے مطابق کیمپ چوکیدارکا کہنا ہے فائرنگ سے بچنے کیلئے باقی مزدور ادھر ادھر چھپ گئے ، لاپتہ مزدوروں کے بارے میں ابھی تک تصدیق نہیں ہوسکی کہ انہیں اغوا کیا گیا ہے

    نوکری کا جھانسہ دیکر زیادتی کی کوشش، لڑکی نے عزت بچانے کیلئے تیزاب پی لیا

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی کے قریب مزدورں کے کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔

    انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کے عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اوروہ جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اس کے علاوہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کی۔

    خاتون نے جب ڈاکوؤں کو لوٹ مار کرنے سے روکا تو ڈاکوؤں نے ان پر تیزاب ہی پھینک ڈالا۔

    مشیر داخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگو نے ہرنائی میں مزدورں پر حملے کی مذمت کی ہے اورمشیر داخلہ بلوچستان میرضیا اللہ لانگونے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ،مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نےمزدوروں پر حملہ کرکے بزدلی کا ثبوت دیا،حملہ آور بچ نہیں سکیں گے، جلد قانون کی گرفت میں ہونگے، امن دشمن عناصر کو بلوچستان کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہورہی ہے دہشت گردوں کو مذموم مقاصد کی تکمیل میں کامیاب ہونے نہیں دیں گے،فورسز دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں،مزدورں کو نشانہ بناکر امن دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں

    سینئر وزیر منصوبہ بندی نور محمد دمڑ نے ہرنائی میں دہشت گردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے نہتے شہریوں کو ٹارگٹ کرکے وطن فروشی کا ثبوت دیا ہے تمام سیاسی جماعتیں اور عوام متحد ہوکر دہشت گردی کے خلاف حکومت کے ہاتھ مضبوط کرنا ہوں گے

  • کراچی ضمنی انتخابات، حافظ سعد رضوی کی گاڑی پر فائرنگ

    کراچی ضمنی انتخابات، حافظ سعد رضوی کی گاڑی پر فائرنگ

    گاڑی پر فائرنگ، حافظ سعد رضوی کا کارکنان کے نام اہم پیغام جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں ضمنی انتخابات حلقہ این سے 240 میں جاری ہیں

    تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی سیکورٹی کی گاڑی پر بھی لانڈھی میں فائرنگ کی گئی ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک دفعہ پھر لانڈھی نمبر 6 میں امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ حافظ سعد حسین رضوی کی سیکورٹی پر معمور احباب پر فائرنگ 2 سیکورٹی گارڈ زخمی ہوئے ہیں

    https://twitter.com/TLPakistan313/status/1537410783511977985

    سربراہ تحریک لبیک سعد حسین رضوی نے انکی گاڑی پر فائرنگ کے بعد کارکنان کے لیے اہم پیغام جاری کیا ہے، حافظ سعد رضوی کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک کے قائدین پر حملہ اس لیے کیا گیا کہ تمام کارکن وہاں پہنچیں گے اور پیچھے سے دھاندلی کی جائے گی کوئی بھی کارکن اپنا پولنگ سٹیشن نہ چھوڑے ،

    ضمنی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہو چکی ہے، تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کراچی میں ہیں، انکی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے،فائرنگ سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا ہے تا ہم حافظ سعد رضوی محفوظ ہیں کئی دیگر مقامات پر بھی فائرنگ ہوئی ہے جس سے تحریک لبیک کے کارکنان زخمی ہوئے ہیں

    لانڈھی نمبر 6 میں سربراہ تحریک لبیک حافظ سعد حسین رضوی کی گاڑی پر فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے،

    حافظ سعد رضوی حلقے این اے 240 کے مختلف پولنگ سٹیشن کا دورہ کر رہے تھے جب انکی گاڑی پر فائرنگ کی گئی، تحریک لبیک کے کارکنان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی کے مسلح کارکنان کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ،فائرنگ کے بعد تحریک لبیک کے کارکنان جمع ہو گئے اور انہوں نے حافظ سعد رضوی کی گاڑی کو گھیرے میں لے لیا، حافظ سعد رضوی کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے،

    تحریک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی کراچی کے دورے پر ہیں، گزشتہ روز انہوں نے پریس کانفرنس بھی کی تھی اور پارٹی پالیسی کے حوالہ سے صحافیوں کو آگاہ کیا تھا،

    دوسری جانب شہر قائد میں ہونے والے الیکشن کے دوران گولیاں چلتی رہیں، سیاسی جماعتوں کے کارکنان آپس میں بھی گتھم گتھا ہوتے رہے گورنمنٹ بوائزپرائمری اسکول انصاری محلہ یوسی 2 لانڈھی میں دوسیاسی جماعتوں میں تصادم ہوا، سیاسی جماعت کے کارکنوں کو منتشر کرنےکے لیے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جھگڑے کے باعث متعدد سیاسی کارکن زخمی ہوئے،

    صحافی فیض اللہ خان لکھتے ہیں کہ کراچی کے ضمنی انتخاب کے دوران متحدہ قومی موومنٹ اور پاک سرزمین پارٹی کے کارکنوں میں تصادم ہوا ہے ، کراچی کی تلخ ماضی کی نسبت لڑائی کے نام پہ ہاتھا پائی نہ صرف قابل قبول ہے بلکہ اچھی بھی ہے ورنہ کراچی کے شب و روز گولیوں کی تڑتڑاھت سے گونجتے تھے

    فائرنگ پی ایس پی کے سربراہ کی موجودگی میں ہوئی،ملزمان کو گرفتار کیا جائے، ترجمان تحریک لبیک
    کراچی این اے 240 ضمنی الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان کے زمہ داران اور کارکنان پر فائرنگ کے معاملے پر ترجمان تحریک لبیک پاکستان کا کہنا ہے کہ پاک سر زمین پارٹی کی جانب سے تحریک لبیک پاکستان کے زمہ داران اور کارکنان پر لانڈھی نمبر 6 میں فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ،فائرنگ پی ایس پی کے سربراہ کی موجودگی میں ہوئی جس کی وہ خود نگرانی کررہے تھے،سندھ پولیس پی ایس پی کے سربراہ سمیت ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرے،پرامن اور شفاف انتخابات الیکشن کمیشن اور سیکیورٹی اداروں کی زمہ داری ہے،مخالفین تحریک لبیک کی فاتح دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، کسی کو بھی ووٹ چوری نہیں کرنے دیں گے، امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے ،پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں ہماری خاموشی کا ناجائز فائدہ نہ اٹھایا جائے ، فائرنگ کے واقعے میں تحریک لبیک پاکستان مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن علامہ غلام غوث بغدادی، رکن سندھ اسمبلی مفتی قاسم فخری اور کراچی تنظیمی کمیٹی کے ناظم اعلیٰ عمر فاروق سمیت کارکنان شدید زخمی ہوئے ہیں

    دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمارے ادارے کی گاڑیوں پربھی فائرنگ کی گئی گاڑیوں پرہونے والی فائرنگ سے کوئی رضاکارزخمی نہیں ہوا ،علاوہ ازیں فائرنگ سے زخمی ہونے والاشخص دوران علاج دم توڑگیا ،ڈائریکٹر جناح ہسپتال کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا،جناح اسپتال میں 4 زخمیوں کو لایا جا چکا ہے،

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے چند جماعتوں کے کارکنان آپس میں لڑ پڑے،کسی کو کراچی شہرکے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دینگے، ڈی آئی جی ایسٹ کا کہنا ہے کہ کشید ہ صورتحال پر قابو پالیا ہے یہ ناخوشگوار واقع پولنگ اسٹیشن کے باہر یا اندر پیش نہیں آیا یہ ناخوشگوار واقع ایک سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر پیش آیا لانڈھی میں صورتحال فی الحال قابو میں ہے رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے

    این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں مسلح تصادم اور کشیدگی کے واقعات،سابق وفاقی وزیر و صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی کا کہنا ہے کہ این اے 240 کے انتخابات میں تشدد دیکھ کر دکھ ہوا،سندھ کے قانون نافذ کرنے والے ادارے پرامن انتخابات کو یقینی بنانے میں ناکام رہے ہیں، الیکشن کمیشن نے ایک بار پھر اپنی نااہلی ظاہر کی ہے کراچی کو کئی دہائیوں سے انتشار کی سیاست کا سامنا کرنا پڑا، تشدد سیاست میں واپس نہیں جا سکتا، الیکشن لڑنے والی تمام جماعتوں سے صبر کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں،پرامن انتخابات کا واحد طریقہ پولنگ اسٹیشنز کے اندر اور باہر رینجرز کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی کےحلقہ این اے 240 میں فائرنگ اورتشدد کا نوٹس لے لیا،وزیراعلیٰ نے آئی جی کو ہدایت کی کہ کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہ دیں ،الیکشن کا ماحول پرامن رکھا جائے، جو قانون ہاتھ میں لے اس سے سختی سے نمٹا جائے،ہم سیاسی لوگ ہیں، ہمیں پرامن اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے وزیراعلیٰ سندھ نے الیکشن میں حصہ لینے والے تمام سیاسی جماعتوں کو پرامن رہنے کی ہدایت کر دی،

    کراچی میں ضمنی انتخاب کے دوران ہنگامہ آرائی اور پرتشدد واقعات،صوبائی الیکشن کمشنرنے چیف سیکریٹری اورآئی جی کوفون کیا ہے ،صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ لاقے میں امن وامان کی صورتحال کوکنٹرول کریں،انتخابی عمل کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والوں کوگرفتار کیا جائے،گنتی کے دوران پولیس اوررینجرزکی بھاری نفری تعینات ہونی چاہیے ،

  • مختلف حادثات اورقتل کے واقعات میں 18 افراد زخمی جبکہ 6 جاں بحق

    مختلف حادثات اورقتل کے واقعات میں 18 افراد زخمی جبکہ 6 جاں بحق

    کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں متعدد افراد زخمی ،6 افراد جاں بحق ہو گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق مائی کلاچی روڈکےقریب نامعاوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے پولیس حکام کے مطابق طبی امداد کے لئےزخمیوں کوسول اسپتال منتقل کیاگیا،واقعہ کی تفتیش جاری ہے-

    لانڈھی داؤد چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا زخمی شخص کو ریسکیو نے اپستال منتقل کیا جبکہ مردہ شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لائی گئی-

    دوسری جانب الفلاح کے علاقے ملیر ہالٹ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے ایدھی کے رضا کاروں نے انتہائی تشویشناک حالت میں جناح اسپتال پہنچایا جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کے سر پر گہری چوٹ آئی تھی جبکہ فوری طور پر اس متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی متوفی راہگیر تھا جسے نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

    لیاری ایکسپریس وے بہار کالونی لیاری کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 42 سالہ ماما شفیق کے نام سے کی گئی۔

    دریں اثنا بلدیہ حب ریور روڈ عالمگیر ویلفیئر کے قریب رکشا ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں کمسن بچی سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لے جایا گیا۔

    ادھر سبی میں طوفان بادوباراں کے باعث مکان کی چھت گرگئی ریسکیو ذرائع کے مطابق مکان کی چھت گرنے کے نتیجے میں ماں اور بچوں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال سبی منتقل کردیا گیا-

    جبکہ قاضی احمد،قومی شاہراہ بائی پاس پرتیز رفتار ٹرالر نے رکشہ کو ٹکرماردی جس کے نتیجے میں 2 سگے بھائی جاں بحق3افرادزخمی ہو گئے جبکہ ٹرالر ڈرائیورکو پولیس نے حراست میں لے لیا-

    چنیوٹ، تھانہ محمد والا میں شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا،ملزم فرارہوگیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات جاری، جلد ملزم گرفتار کر لیں گے-

    ادھر گوجرانوالہ میں 6 سالہ بچے کا قتل سوتیلا باپ نکلا سی پی او گوجرانوالہ کے مطابق پولیس ٹیم نے 24 گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا-

  • جائیداد کی وجہ سے چھوٹے بھائی نے بڑے  بھائیوں کو جان سے مار ڈالا ۔

    جائیداد کی وجہ سے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائیوں کو جان سے مار ڈالا ۔

    جائیداد کی وجہ سے چھوٹے بھائی نے بڑے بھائیوں کو جان سے مار ڈالا ۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور میں جائیداد کی وجہ سے چھوٹے بھائی نے اپنے ہی دو بڑے بھایئوں کو قتل کر دیا ۔
    مزید تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ لاہور میں موجود داتا دربار کے علاقہ میں پیش آیا ۔یہ علاقہ لاہور کا مشہور ترین علاقہ ہے ۔یہاں پر لوگ دور دور سے اس علاقے میں موجود دربار میں آتے ہیں ۔داتا دربار کے علاقے میں ملزم جس کا نام مختار ہے ۔اس نے جائیداد کے تنازع پر اپنے بڑے بھائیوں کی جان لے لی تھی ۔

    جب اس تمام واقعے کا پولیس کو علم ہوا تو پولیس نے تفتیش کرنا شروع کر دی ۔پولیس نے اس حوالے سے بتایا کہ قتل ہونے والے دونوں بھائیوں کی عمر 60 اور 65 سال تھی ۔جن میں ایک بھائی کا نام الطاف تھا اور دوسرے بھائی کا نام سرفراز تھا ۔ملزم مختار جس نے جائیداد کے تنازع پر اپنے دو بڑے بھائیوں کو قتل کر دیا تھا ۔یہ ملزم ٹیکسالی کا رہائشی تھا ۔اس نے اپنے بھائیوں کو فائرنگ سے قتل کیا تھا ۔اس کی خود کی عمر 57 سال تھی اور اس کے دونوں بھائیوں کی عمر 60 اور 65 سال تھی جن کو اس نے اپنے ہاتھوں سے قتل کیا تھا ۔پولیس نے مکمل تفتیش کے بعد ملزم مختار کو گرفتار کر لیا تھا ۔

  • ڈاکوؤں کی فائرنگ پولیس اہلكار  جان کی بازی ہار گیا ۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ پولیس اہلكار جان کی بازی ہار گیا ۔

    ڈاکوؤں کی فائرنگ پولیس اہلكار جان کی بازی ہار گیا ۔
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے شہر قائد کے قریب ڈاکوؤں نے فائرنگ کی جس کی وجہ سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔
    مزید یہ کہ علاقہ منگھوپیر تھانے کی حدود اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ پاکستان بازار تھانے کے قریب جب پولیس اہلكار جس کا نام عبد اللہ تھا اور اس کی عمر 30 سال تھی ۔اس زخمی پولیس اہلكار کو جب خان جناح ہسپتال میں لے کر جایا گیا تو ہسپتال میں علاج کے دوران ہی جان کی بازی ہار گیا ۔

    مقتول اہلکار عبداللہ خان بکل نمبر 31471 سیکیورٹی زون ون میں تعینات تھا۔ مقتول شادی شدہ تھا اس کے ہاں ابھی گزشتہ دن قبل جڑواں بیٹیوں کی ولادت بھی ہوئی تھی۔ جس پر یہ بے حد خوش تھا ۔

    یہ سارا واقعہ تب پیش آیا جب مقتول اپنے دوستوں کے قریب بیٹھا ہوا تھا ۔اس وقت 2 ڈاکو آۓ انہوں نے مقتول سے موبائل اور دیگر اشیا لوٹنے کی جب کوشیش کی تو مقتول نے ان کو ایسا کرنے سے روکا تو ان ڈاکوؤں نے فوری طور پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس سارے واقعے کے بعد مقتول سمیت 3 افراد مزید زخمی ہوۓ جس پر ان کو فوری طور پر ہسپتال لے کر جایا گیا ۔

    مقتول کو گولی گردن پر لگی تھی جس کی وجہ سے مقتول کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
    جب گھر والوں سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر نے کچھ دن کافی کوشیش کی لیکن عبد الله کے زخم بہت زیادہ تھے ۔جس کی وجہ سے وه دوران علاج ہی جان کی بازی ہار گیا ۔