Baaghi TV

Tag: فائرنگ

  • شوگر مل کی میٹنگ کے دوران گولیاں چل گئیں

    شوگر مل کی میٹنگ کے دوران گولیاں چل گئیں

    شوگر مل کی میٹنگ کے دوران گولیاں چل گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیاہے

    رحیم یار خان میں مقامی شوگر مل کی میٹنگ کے دوران گولیاں چل گئیں،فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ ماچھی گوٹھ میں مقامی شوگر مل کی میٹنگ میں بر طرف منیجر کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق جبکہ 1 زخمی ہوگیا سابق منیجر نے جبری برطرفی کی رنجش پر فائرنگ کی ملزم نے شوگر مل کے منیجروں پر فائرنگ کے بعد خود کو گولی مار لی ملزم کی فائرنگ سے 2 منیجر قتل 1 زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے واقعے میں قاتل سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں

    آئی جی پنجاب نے صادق آباد ، رحیم یار خان میں فائرنگ سے ہلاکتوں کے واقعہ کا نوٹس لے لیا آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور سے فائرنگ واقعے کی رپورٹ طلب کی

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کو عدالت نے کہاں بھجوا دیا؟

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے والدین بھی عدالت پہنچ گئے

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ملزم عثمان مرزا کے ریمانڈ میں توسیع

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،ریاست کو مدعی بننا چاہئے،صارفین

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس، وزیراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

    نوجوان جوڑے کو برہنہ کرنے کا کیس،جوڑے کے وارنٹ گرفتارری جاری

    عثمان مرزا کیس،لڑکے اور لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو عدالت میں چلا دی گئی

    پسند کی شادی کرنے والے کوہستانی جوڑے کے قاتل گرفتار

  • خیبر پختونخواہ بلدیاتی الیکشن کے دوران گولیاں چل گئیں

    خیبر پختونخواہ بلدیاتی الیکشن کے دوران گولیاں چل گئیں

    خیبر پختونخواہ بلدیاتی الیکشن کے دوران گولیاں چل گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بھی گولیاں چل گئیں

    بلدیاتی انتخابات کے دوران ایبٹ آباد کے علاقے بگدرہ کے ایک پولنگ سٹیشن کے باہر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ دو گروپوں کے مابین ہوئی، فائرنگ کے نتیجے میں پانچ شہری زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جائے وقوعہ پرپولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے جبکہ جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہو گیا ہے

    دوسری جانب سوات کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ پر امن طور پر جاری ہے، خواتین کی بہت بڑی تعداد پولنگ میں شریک ہو رہی ہیں خواتین علی الصبح سوات میں پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی ہیں۔ خواتین ووٹرز میں اپنے اپنے امیدواروں کے لئے ووٹ ڈالنے کے لئے جوش و خروش دیکھائی دے رہا ہے،تمام سیکورٹی انتظامات تسلی بخش ہیں،پولنگ بلا تعطل سوات میں جاری ہے، الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ پولنگ کے عمل میں کسی کو رکاوٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔۔
    کسی کو پولنگ سے روکنے پر فوری ایکشن لیا جائے گا پر امن الیکشن کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں فیلڈ ٹیموں اور کیمروں سے پولنگ کی نگرانی کی جارہی ہے کنٹرول روم سے بھی نگرانی کا عمل جاری ہے شکایات کی صورت میں فون نمبر 0946729759 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے

    الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرامرحلہ،خواتین کوووٹ ڈالنے سے منع نہ کیاجائے خواتین کوووٹ ڈالنے سے منع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی خواتین کو ووٹ ڈالنے کا پورا حق حاصل ہےبلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے آئیں،ت

    خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے جہاں صوبے کے 18 اضلاع میں پولنگ کا عمل جاری ہے ، صبح 8 بجے سے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی ۔

    خیبرپختونخوا کے 18 اضلاع کی 65 تحصیلوں اور 1830 ویلج کونسلز اور نیبر ہوڈ کونسلز میں انتخابات ہو رہے ہیں ، صوبے میں مجموعی طور پر 80 لاکھ 57 ہزار سے زائد ووٹرز حق راہ دہی استعمال کرینگے، 6 ہزار 176 پولنگ اسٹیشنز قائم، 28 ہزار 20 امیدوار مدمقابل ہیں۔

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

    ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

    لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

    لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

    شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    لاہور میں خواتین سے زیادتی کے بڑھتے واقعات،ملزمہ کیا کرتی؟ تہلکہ خیز انکشاف

    نو سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سگا پھوپھا گرفتار

    خواتین کو دست درازی سے بچانے کیلئے سی سی پی او لاہور میدان میں آ گئے

    خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے اوباش ملزمان گرفتار

    انصاف صحت کارڈ پر پی ٹی آئی جھنڈے کی تشہیری مہم کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

  • نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسرائیل میں 5 افراد ہلاک

    نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے اسرائیل میں 5 افراد ہلاک

    تل ابیب: اسرائیل کے شہر بنائی براک میں نامعلوم شخص کی راہ گیروں پر فائرنگ ، جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آور مغربی کنارے سے اسرائیل کی حدود میں داخل ہوا ہے حملہ آور مغربی کنارے اور اسرائیلی حدود پر ناقص سیکورٹی کی وجہ سے داخل ہونے میں کامیاب ہوا-

    پولیس نے کہا ہے کہ غالب گمان یہی ہے کہ حملہ آور اب بھی بنائی براک میں ہی موجود ہو پولیس ترجمان ایلی لیوی کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ حملہ آور کے ساتھ اس کا کوئی ساتھی بھی موجود ہو تاہم افسران جائے وقوعہ پر موجود گاڑیوں اور گھروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔

    اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا کہ ملک "قدہشت گردی کی لہر” کی لپیٹ میں ہے اور انہوں نے اعلیٰ سیکورٹی حکام کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔

    واضح رہے کہ مذکورہ 5 افراد کی ہلاکت سے قبل اتوار کو بھی ہدیرہ میں فائرنگ سے دو افراد اور گزشتہ منگل کو بیر شیبہ میں فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے ایک ہفتے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک شدہ اسرائیلیوں کی تعداد 2006 کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے جب تل ابیب میں ایک خودکش بس بم دھماکے میں 11 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔

    داعش نے گزشتہ ہفتے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی، جن میں حملہ آور مارے گئے تھے۔

    مودی دیکھتے رہ گئے،اسرائیلی وزیراعظم کا دورہ بھارت ملتوی

    امریکا نے کہا کہ اس نے "سختی سے مذمت” کی ہے "یہ تشدد ناقابل قبول ہے،” سیکرٹری آف اسٹیٹ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا۔ "اسرائیلیوں کو دنیا بھر کے تمام لوگوں کی طرح امن اور خوف کے بغیر رہنے کے قابل ہونا چاہئے۔ ہمارے دل حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے خاندانوں کے لیے دکھتے ہیں۔

    حکام نے منگل کے روز کہا کہ اسرائیلی سکیورٹی فورسز نے اسرائیل کے کم از کم 12 فلسطینی شہریوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور حالیہ حملوں سے شروع ہونے والے سکیورٹی کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر داعش سے تعلق کے شبہ میں دو کو گرفتار کر لیا۔

    چھاپے سے چند گھنٹے قبل، بینیٹ نے کہا تھا کہ اسرائیل کے اندر حالیہ حملوں نے ایک "نئی صورت حال” کی نشاندہی کی ہے جس کے لیے حفاظتی اقدامات میں اضافہ کی ضرورت ہے۔

    فلسطینی علاقے نقب میں یہودیوں کی 10 نئی بستیوں کی تعمیر کا اسرائیلی منصوبہ

    یہ حملہ رمضان کے مقدس مہینے سے پہلے کیا گیا ہے، جس کے دوران حالیہ برسوں میں اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، اور اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے مسجد اقصیٰ کے احاطے پر متعدد چھاپے مارے۔

    پچھلے سال، جھڑپیں اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں 11 روزہ جنگ میں پھیل گئیں، جو 2007 سے محصور پٹی کو چلا رہی ہے۔

    جرمن حکومت نے منگل کے حملے کے بعد "یہودیوں، مسلمانوں اور عیسائیوں کے لیے آنے والی تعطیلات کے دوران تشدد کی لہر” کے خلاف خبردار کیا تھا۔

    جرمن وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا، "تمام ذمہ داریاں اور اثر و رسوخ رکھنے والوں کو تشدد کی ان کارروائیوں کی واضح طور پر مذمت کرنی چاہیے تاکہ تشدد کے نئے اضافے سے بچا جا سکے۔”

    مغربی پابندیاں:روسی فضائی حدود سے باہر طویل دورانیے کی پرواز،دنیا مشکلات کا شکارہوگئی

  • انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی میچ کے دوران فائرنگ سے ہلاک

    انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی میچ کے دوران فائرنگ سے ہلاک

    نئی دہلی :انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی میچ کے دوران فائرنگ سے ہلاک ،اطلاعات کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے انٹرنیشنل کبڈی کھلاڑی سندیپ ننگل کو میچ کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی سطح کے کبڈی کھلاڑی پر فائرنگ کا واقعہ جالندھر کے ملیاں گاوں میں چل رہے ایک کبڈی کپ کے دوران پیش آیا۔حملہ آوروں کی بندوق سے نکلی بیس گولیاں سندیپ کے سر اور سینے میں لگیں۔

    کبڈی میچ کے دوران فائرنگ شروع ہوئی تو تماشیوں نے اپنی جان بچانے کےلیے دوڑ لگادی جب کہ سندیپ ننگل شدید زخمی حالت میں وہیں گرگئے۔لوگوں نے سندیپ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سندیپ نے ایک دہائی تک کبڈی کی دنیا پر راج کیا ہے، وہ پنجاب کے علاوہ وہ کنیڈا، امریکا اور برطانیہ میں بھی کھیل چکے تھے، مداح انہیں گلیڈیئیٹر کے نام جانتے تھے۔

    ادھر چند دن پہلے پاکستان میں فیصل آباد میں پاکستان کبڈی ٹیم کے کھلاڑی ملک بنیامین کی دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والا مہمان فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

    یہ واقعہ فیصل آباد کے نواحی گاؤں چک نمبر 102 رب بڈھے چک میں پیش آیا جہاں ملک بنیامین کے ولیمے کی تقریب ہورہی تھی جس میں جشن مناتے ہوئے شدید فائرنگ کی گئی جس کی زد میں ایک نوجوان علی شدید زخمی ہوگیا۔

    علی کے ساتھی اسے زخمی حالت میں لاہور لے گئے لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او کھڑیانوالہ محسن منیر نے کہا ہے کہ کھڑیانوالہ پولیس لاش لینے لاہور جا رہی ہے، لاش کا پوسٹ مارٹم کرو ا کر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے بعد ہمیں واقعہ کا علم ہوا اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ علی اپنی ہی گولی لگنے سے ہلاک ہوا ہے۔

  • اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

    اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید

    غزہ: اسرائیلی فورسز نے فائرنگ کرکے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا،یہ واقعہ اتوار کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 4:30 بجےمسجد اقصیٰ کے احاطے کے دروازوں میں سے ایک باب حطہ میں پیش آیا۔

    باغی ٹی وی : غیرملکی خبررساں ادارے "الجزیرہ” کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصیٰ کے کمپاؤنڈ کی جانب جانے والے باب حطہ نامی دروازے پر قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 19 سالہ فلسطینی کو شہید کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ شہید نوجوان کی شناخت کریم جمال کے نام سے ہوئئ قابض فورسز نے حملہ آور قرار دے کر مذکورہ شہری کو موت کی نیند سلا دیا اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ کریم جمال نے دو فوجی اہلکاروں کو چاقو سے حملہ کرکے زخمی کیا تھا۔

    عراق و افغانستان پر حملوں کے فیصلے میں غلط ہوسکتا ہوں، ٹونی بلیئر

    قابض فورسز کی فائرنگ کے بعد طبی عملہ جائے وقوع پر پہنچا تاہم زخمی نوجوان موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا واقعے کے بعد فوج نے بیت المقدس کمپاؤنڈ کی طرف جانے والے تمام دورازے بند کردیئے ہیں۔

    آن لائن گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ نوجوان گولی لگنے کے بعد زمین پر پڑا ہوا ہے، اس سے پہلے کہ ایک اسرائیلی افسر اس پر قدم رکھتا، بظاہر اسے روکنے کی کوشش کر رہا تھا۔ ویڈیو کی صداقت کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔

    نوجوان مشرقی یروشلم میں الطور (زیتون کے پہاڑ) کے محلے کا رہائشی تھا رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے قتل کے چند گھنٹے بعد الطور پر چھاپہ مارا اور اس کے بھائی اور اس کی والدہ کو گرفتار کر لیا۔

    علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے شہید نوجوان کے گھر پر بھی چھاپہ مارا، اس دوران بھائی اور والدہ کو گرفتار کیا گیا۔

    یوکرین کی طرح مسلمان ممالک پر حملوں کی مذمت کیوں نہیں کی جاتی؟ بیلا حدید کا دنیا سے سوال

    اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 1967 میں یروشلم کے مشرقی حصے پر قبضہ کر لیا اور اس کا الحاق کر لیا زیادہ تر ممالک مشرقی یروشلم کو مقبوضہ علاقہ سمجھتے ہیں اور وہاں اسرائیلی خود مختاری یا غیر قانونی بستیوں کو تسلیم نہیں کرتے فلسطینی اتھارٹی مشرقی یروشلم کو 1967 کے مقبوضہ علاقوں میں مستقبل کی فلسطینی ریاست کے دارالحکومت کے طور پر دعوی کرتی ہے، جس میں مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی بھی شامل ہے۔

    یکم مارچ کو اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں دو الگ الگ واقعات میں تین فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا اسی دن، اسرائیلی افواج نے دمشق کے پرانے شہر کے دروازے پر اسراء اور معراج کی رات مسلمانوں کی تہوار کے لیے فلسطینیوں کی تقریبات کو پرتشدد طریقے سے دبا دیا۔

    کم از کم 30 فلسطینی، جن میں کئی بچے بھی شامل ہیں، سٹن گرینیڈ اور ربڑ کوٹیڈ سٹیل کی گولیوں اور جسمانی حملے سے زخمی ہوئے، جب کہ 20 کو گرفتار کر لیا گیا۔

    بھارتی فوجی کی فائرنگ: 4 ساتھیوں کو مار کر خودکشی کر لی،فائرنگ میں 12 افراد بھی…

  • بھارتی فوجی کی فائرنگ: 4 ساتھیوں کو مار کر خودکشی کر لی،فائرنگ میں 12 افراد بھی زخمی

    بھارتی فوجی کی فائرنگ: 4 ساتھیوں کو مار کر خودکشی کر لی،فائرنگ میں 12 افراد بھی زخمی

    امرتسر: بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر سے ایک سنسنی خیز واقعہ سامنے آیا ہے۔

    باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق بارڈرسیکیورٹی فورس کے ہیڈکوارٹر میں ایک اہلکار نے اپنے ساتھی اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے۔

    سعودی عرب اور چین کے درمیان ڈرون فیکٹری بنانے کا معاہدہ

    ریاست پنجاب کے شہر امرتسر کے علاقے خاصہ میں واقع بارڈر سیکورٹی فورس کے ہیڈ کوارٹر میں فائرنگ کے واقعے میں 6 اہلکار ہلاک اور 12 زخمی ہوگئے بھارتی سیکیورٹی فورس کا یہ ہیڈ کوارٹر پاک بھارت سرحد واہگہ سے محض 20 کلومیٹر کی دوری پر ہے یہ واقعہ آج صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا۔

    سعودی عرب نے 17 ممالک کی ایئرلائنز پرعائد پابندیاں ختم کردیں

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارڈرسیکیورٹی فورس کے ایک اہلکار نے غصے میں آکر اپنے ساتھیوں پرفائرنگ کی اور بعد میں خود کو بھی گولی مار لی جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تاہم وہ دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

    واقعے کے بعد سینیئر افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔

    روس اور یوکرین میں مذاکرات کا تیسرا دور کل ہو گا

    واضح رہے کہ ذہنی دباؤ اور پست ہمتی کے باعث بھارتی فوج کے اہلکاروں میں خودکشی اور آپسی جھگڑوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد کہیں زیادہ ہے جس کا اعتراف بھارتی محکمہ دفاع نے اپنی ایک رپورٹ میں بھی کیا تھا۔

    خاتون جاسوس کا 100 اہم شخصیات کو اپنے جال میں پھنسانے کا انکشاف

  • شکار پورمیں 2 برادریوں میں  تصادم،8 افراد جاں بحق

    شکار پورمیں 2 برادریوں میں تصادم،8 افراد جاں بحق

    شکار پور میں 2 برادریوں میں زمین کے معاملے پر فائرنگ کے تصادم میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : واقعہ جمال پور تھانے کی حدود کچے کے علاقے میں پیش آیا پولیس کے مطابق شکار پور میں 2 برادریوں میں خونی تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے-

    پولیس کے مطابق دونوں برادریوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے علاقہ میدان جنگ بن گیا اور لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا، دونوں برادری میں کئی سالوں سے زمین کے کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔

    صحافی اطہرمتین کا قاتل مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    گزشتہ روز پشاور میں ایک جنازہ لے جاتے ہوئے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ایک فریق اپنے عزیز کا جنازہ لے کر جارہا تھا کہ دوسرے فریق نے حملہ کردیا ونوں گروہوں میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کی جانب سے دونوں گروہوں کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا تھاجبکہ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

    قبل ازیں امریکا میں کار چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پرراہزانوں نے پاکستانی نژاد عبدالرؤف کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا امریکا میں میری لینڈ کے علاقے آکس ہل میں راہزنوں نے پاکستانی نژاد شخص سے کار چھیننے کی کوشش کی، اس دوران مزاحمت کرنے پر راہزنوں نے عبدالرؤف کو تین گولیاں مار کر قتل کردیا۔

    جنازہ لے جاتے ہوئے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ،3 فراد جاں بحق

    رؤف کے دوستوں اور رشتہ داروں نے بتایا کہ کار جیکرز نے ان کی کار چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر انہیں قریب سے تین گولیاں ماریں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ڈاکو اس کی گاڑی لے گئے راہزنی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والے پاکستانی نژاد عبدالرؤف نے 2 سال قبل مقامی غنڈوں کے چنگل سے ایک خاتون پولیس افسر کو اُس وقت بچایا تھا جب غنڈے خاتون افسر کو لوہے کی سلاخوں سے مار رہے تھے۔

    اس بہادری پر الیگزینڈریہ پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستانی نژاد عبدالرؤف کو تمغہ بہادری بھی دیا گیا تھا عبدالرؤف 18 سال سے واشنگٹن ڈی سی میں ’’چٹنی‘‘ کے نام ریسٹورنٹ چلاتے تھے جو پاکستانیوں اور بھارتیوں کا پسندیدہ ریستوران ہے علاوہ ازیں عبد الرؤف سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی مصروف عمل رہتے تھے جس کے باعث وہ پاکستان، بنگلادیش، بھارت سمیت اردو سمجھنے والے دیگر شہریوں میں کافی مقبول تھے-

    12 سالہ لڑکے کی برہنہ نعش ملنے پر پولیس متحرک،گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

  • کیلی فورنیا کے چرچ میں فائرنگ، 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

    کیلی فورنیا کے چرچ میں فائرنگ، 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک

    واشنگٹن: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک چرچ میں فائرنگ کے واقعے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : امریکی خبررساں ادارے "دی گارجئین” کے مطابق کیلی فورنیا کی سیکریمنٹو کاؤنٹی کے چرچ میں ایک شخص نے فائرنگ کرکے اپنے 3 بچوں سمیت 4 افراد کوہلاک کردیا۔ پولیس کے موقع پرپہنچنے کے بعد حملہ آورنے خود کوبھی گولی مارلی۔ تینوں بچوں کی عمر15 سال سے کم تھی فائرنگ مرکزی پناہ گاہ کے علاقے میں ہوئی تھی۔

    امریکیوں کو جوہری جنگ کی فکر نہیں کرنی چاہیے،جوبائیڈن

    بعد ازاں پیر کی شام، سیکرامنٹو کاؤنٹی کے شیرف، سکاٹ جونز نے کہا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ شوٹر بچوں کی ماں سے الگ ہو گیا تھا، جس کے خلاف پابندی کا حکم تھا۔

    جونز نے مزید کہا کہ تفتیش کاروں کا خیال ہے کہ فائرنگ بچوں کے ساتھ زیر نگرانی دورے کے دوران ہوئی شوٹر کی شناخت فوری طور پر جاری نہیں کی گئی۔

    یوکرین پر حملہ: فیفا نے روس پر فٹبال کے عالمی ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی لگادی

    حکام کو یہ معلوم نہیں تھا کہ آیا خاندان کے افراد کا تعلق چرچ سے ہے، جو شہر سیکرامنٹو کے مشرق میں ایک تجارتی علاقے کے قریب زیادہ تر رہائشی بلاک پر ہےفوری طور پر یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ چرچ میں کتنے لوگ موجود تھے –


    کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزوم نے ٹویٹ میں کہا کہ "امریکہ میں بندوق کے تشدد کا ایک اور بے ہودہ عمل اس بار ہمارے گھر کے پچھلی سائیڈ میں یک چرچ میں وقوع پذیر ہوا ا جس کے اندر بچے ہیں۔

    فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کوگھیرے میں لے کرآمد ورفت بند کردی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی ہرپہلوسے تفتیش کی جارہی ہے جس میں گھریلوجھگڑا بھی شامل ہے۔

    امریکامیں تمغہ بہادری پانےوالےپاکستانی نژادشخص کوکارچھیننےکی واردات میں مزاحمت…

  • جنازہ لے جاتے ہوئے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ،3 فراد جاں بحق

    جنازہ لے جاتے ہوئے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ،3 فراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا: پشاور میں ایک جنازہ لے جاتے ہوئے دو گروہوں کے درمیان فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پیش آیا جہاں ایک فریق اپنے عزیز کا جنازہ لے کر جارہا تھا کہ دوسرے فریق نے حملہ کردیا۔

    پولیس کے مطابق دونوں گروہوں میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے، پولیس کی جانب سے دونوں گروہوں کے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

    اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ میں تشویشناک حد تک اضافہ،پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام

    قبل ازیں امریکا میں کار چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پرراہزانوں نے پاکستانی نژاد عبدالرؤف کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا امریکا میں میری لینڈ کے علاقے آکس ہل میں راہزنوں نے پاکستانی نژاد شخص سے کار چھیننے کی کوشش کی، اس دوران مزاحمت کرنے پر راہزنوں نے عبدالرؤف کو 3 گولیاں مار کر قتل کردیا۔

    رؤف کے دوستوں اور رشتہ داروں نے بتایا کہ کار جیکرز نے ان کی کار چھیننے کی کوشش کی اور مزاحمت کرنے پر انہیں قریب سے تین گولیاں ماریں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا ڈاکو اس کی گاڑی لے گئے راہزنی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والے پاکستانی نژاد عبدالرؤف نے 2 سال قبل مقامی غنڈوں کے چنگل سے ایک خاتون پولیس افسر کو اُس وقت بچایا تھا جب غنڈے خاتون افسر کو لوہے کی سلاخوں سے مار رہے تھے۔

    بینک اے ٹی ایم مشین اسکیمنگ کرکے شہریوں کولوٹنے والا گینگ گرفتار

    اس بہادری پر الیگزینڈریہ پولیس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پاکستانی نژاد عبدالرؤف کو تمغہ بہادری بھی دیا گیا تھا عبدالرؤف 18 سال سے واشنگٹن ڈی سی میں ’’چٹنی‘‘ کے نام ریسٹورنٹ چلاتے تھے جو پاکستانیوں اور بھارتیوں کا پسندیدہ ریستوران ہے علاوہ ازیں عبد الرؤف سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں میں بھی مصروف عمل رہتے تھے جس کے باعث وہ پاکستان، بنگلادیش، بھارت سمیت اردو سمجھنے والے دیگر شہریوں میں کافی مقبول تھے-

    خاتون کو نازیبا اشاروں سے ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

  • واٹرٹینک کا ڈھکن چوری کرنے پر سیکیورٹی گارڈ‌کی فائرنگ سے چور ہلاک

    واٹرٹینک کا ڈھکن چوری کرنے پر سیکیورٹی گارڈ‌کی فائرنگ سے چور ہلاک

    شہر قائد میں زیر مین ٹینک کا ڈھکن چوری کرنے پر پیڑول پمپ کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کرکے چور کو ہلاک کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہفتے کی صبح جمشید کوارٹرتھانے کے علاقے گرومندرچورنگی کے قریب واقع نجی کمپنی کے پیٹرول پمپ پر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 30 سالہ نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا فوری طورپرہلاک ہونے والے شخص کی شناخت ممکن نہیں ہوسکی پولیس نے سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لیکر واقعے کی تفتیش شروع کردی

    شہر قائد،امریکہ نے نجی ٹی وی کا مبینہ رپورٹر گرفتار کروا دیا

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے ہلاک ہونے والا شخص مبینہ طورپرنجی کمپنی کے پیٹرول پمپ کا زیر زمین ٹینک کا لوہے کا ڈھکن چوری کررہا تھا کہ پیٹرول پمپ کے سیکیورٹی گارڈ نے اپنے 12 بور رپیٹر سے فائرنگ کردی جس کے باعث ڈھکن چوری کرنے والا شخص چہرے پر گولی لگنے سے موقع پرجاں بحق ہوگیا ابتدائی طور پرہلاک ہونے والا شخص نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس کوشش کر رہی ہے اس کی شناخت معلوم ہوسکے-

    سندھ میں لڑکیوں سے برہنہ پریڈ ،اجتماعی زیادتی واقعہ پر عدالت نے نوٹس لے لیا

    پولیس کے مطابق پیٹرول پمپ پرنصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی ہے جس میں موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان کو دیکھا جا سکتا ہے ایک ملزم موٹر سائیکل سے اترکرزیرزمین ٹینک کا ڈھکن چوری کرنے کےبعد موٹرسائیکل پربیٹھ رہا ہوتا ہے اسی دوران سیکیورٹی گارڈ سامنے آجاتا ہے اور اپنے رپیٹرسے فائرنگ کر دیتا ہے جس کے نتیجے میں ڈھکن چوری کرنے والا ملزم موقع پرہلاک ہوجاتا ہے جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتا ہے ۔

    بلا ول بھٹواسلام آباد کی فکرمیں کراچی والوں کوبھول گئے،امن وامان ناپید،دستی بم…