Baaghi TV

Tag: فرانس

  • فرانس میں بچوں کے دودھ میں زہریلے مواد کا انکشاف

    فرانس میں بچوں کے دودھ میں زہریلے مواد کا انکشاف

    فرانس نے بچوں کے دودھ (انفنٹ فارمولا) میں ایک خطرناک زہریلے مادے سیریولیڈ کی قابلِ قبول مقدار پر مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ آلودہ بچوں کے دودھ کی مصنوعات دنیا کے 60 سے زائد ممالک میں واپس منگوائی گئیں۔

    فرانسیسی حکام کے مطابق سیریولیڈ ایسا زہریلا مادہ ہے جو متلی، قے اور اسہال جیسی علامات پیدا کر سکتا ہے حالیہ مہینوں میں کئی کمپنیوں نے احتیاطی طور پر اپنے دودھ کے بیچ واپس منگوائے، جس کے بعد عالمی سطح پر غذائی تحفظ پر سوالات اٹھ کھڑے ہوئے فرانس میں دسمبر اور جنوری کے دوران دو بچوں کی امو ات کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا، جن کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا کہ انہوں نے ممکنہ طور پر آلودہ دودھ استعمال کیا تھا تاہم تاحال دودھ اور بیماری یا اموا ت کے درمیان براہِ راست تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔

    فرانسیسی وزارتِ زراعت نے کہا ہے کہ بچوں کی صحت کا تحفظ اولین ترجیح ہے نئے قواعد کے تحت سیریولیڈ (Cereulide)کی حد 0.014 مائیکروگرام فی کلوگرام جسمانی وزن مقرر کی گئی ہے، جو اس سے پہلے 0.03 مائیکروگرام تھی دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں یہ دوسری بار حد کم کی گئی ہے۔

    تحقیقات کے دوران شبہ ایک چینی سپلائر پر بھی ظاہر کیا گیا ہے جو بچوں کے دودھ میں استعمال ہونے والے ایک اہم جزو اے آر اے (ARA) فراہم کرتا ہے اگرچہ فرانسیسی حکام نے کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا، تاہم عالمی میڈیا کے مطابق یہ سپلائر چین کے شہر ووہان میں قائم ہے۔

    یورپی کمیشن نے یورپی فوڈ سیفٹی اتھارٹی سے بچوں کی مصنوعات میں سیریولیڈ کے لیے باضابطہ معیار طے کرنے کی درخواست کی ہے، جس پر 2 فروری کو رائے دی جائے گی اس معاملے میں نیسلے، ڈینون اور لیکٹالِس سمیت کئی بڑی یورپی کمپنیوں نے بھی دودھ کی مصنوعات واپس منگوائیں۔

    صارفین کے حقوق کی تنظیم فوڈ واچ نے حکومت اور کمپنیوں کے خلاف سست روی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ دائر کر دیا ہے، جس میں متاثرہ خاندان بھی شامل ہو گئے ہیں عالمی ادارۂ صحت کے مطابق یورپ میں ہر سال تقریباً 2 کروڑ 30 لاکھ افراد آلودہ خوراک کے باعث بیمار ہوتے ہیں جبکہ تقریباً 4 ہزار 700 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

  • برطانیہ اور فرانس کا یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا اعلان

    برطانیہ اور فرانس کا یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا اعلان

    پیرس: برطانیہ اور فرانس نے یوکرین میں فوج تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ اور فرانس نے اعلان کیا ہے کہ اگر روس اور یوکرین کے درمیان امن معاہدہ طے پا جاتا ہے ، تو دونوں ممالک یوکرین میں فوجی تعینات کریں گے۔

    برطانوی وزیر اعظم سر کیئر اسٹارمر نے اتحادی ممالک کے اجلاس کے بعد کہا کہ برطانیہ اور فرانس نے ایک اعلان نیت پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت یوکرین کے مختلف مقامات پر فوجی مراکز (ملٹری ہبز) قائم کیے جائیں گے ان مراکز کا مقصد مستقبل میں کسی بھی ممکنہ روسی جارحیت کو روکنا اور یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

    ایرانی صدر کا مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم ٰ

    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت ہزاروں فوجیوں کی تعیناتی ممکن ہے اور یورپی ممالک یوکرین کو مضبوط اور قابل اعتماد سیکیورٹی ضمانتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں، تاکہ جنگ کے بعد خطے میں دیرپا امن قائم کیا جا سکے۔

    اتحادی ممالک نے بھی اتفاق کیا کہ کسی بھی ممکنہ جنگ بندی یا امن معاہدے کی نگرانی میں امریکا مرکزی کردار ادا کرے گا تاہم یوکرین کے وہ علاقے جو اس وقت روس کے کنٹرول میں ہیں ان کے مستقبل پر حتمی فیصلہ ابھی باقی ہے۔

    امریکی فوج نے وینزویلا سے منسلک روسی آئل ٹینکر قبضے میں لےلیا ۔

    واضح رہے کہ روس اس وقت یوکرین کے تقریباً 20 فیصد علاقے پر قابض ہے اور روس پہلے ہی خبردار کر چکا ہے کہ یوکرین میں کسی بھی غیر ملکی فوج کی موجودگی کو “جائز ہدف” سمجھا جائے گا تاہم پیرس میں حالیہ اعلانات پر روس کی حکومت نے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل ظاہر نہیں کیا۔

  • ن لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری  فرانس میں انتقال کر گئے

    ن لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری فرانس میں انتقال کر گئے

    ن لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری محمد یوسف خان رضائے الہٰی سے انتقال کر گئے –

    <strongپی آئی اے کی نجکاری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر>پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق جنرل سیکرٹری محمد یوسف خان کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی فرانس کی سیاسی اور سماجی شخصیات مرحوم کی رہائش گاہ پہنچ گئیں،محمد یوسف خان ایک نہایت ملنسار اور بااخلاق شخصیت کے مالک تھے اور ان کی خدمات اور اعلیٰ اوصاف کو سیاسی و سماجی حلقوں میں سراہا جاتا رہا مسلم لیگ ن کے نمائندوں اور فرانس میں پاکستانی کمیونٹی میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے،نماز جنازہ اورتدفین کے وقت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا-

    ن لیگ کے سابق جنرل سیکرٹری فرانس میں انتقال کر گئے

    پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

  • فرانسیسی خاتون اول کو ٹرانسجینڈر قرار دینے والے 2 خواتین سمیت 10 افراد مجرم قرار

    فرانسیسی خاتون اول کو ٹرانسجینڈر قرار دینے والے 2 خواتین سمیت 10 افراد مجرم قرار

    فرانس کی خاتون اول بریجیٹ میکرون کو ٹرانس جینڈر قرار دینے والے 10 افراد کو سائبر ہراسمنٹ کا مجرم قرار دے دیا گیا۔

    فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کی فوجداری عدالت نے بریجیٹ میکرون کے خلاف آن لائن غلط معلومات کی تشہیر کے الزام میں ملزمان کو سزائیں سنائیں،مجرموں نے انٹرنیٹ پر دعوے کیے تھے کہ بریجیٹ کی پیدائش دراصل بطور مرد ہوئی تھی اور ان کا نام جین مائیکل ٹروگنیس تھا۔ عدالت نے 8 مردوں اور 2 خواتین کو سائبر ہراسمنٹ کا مجرم قرار دیا ہے تمام کو8 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہےعدالتی فیصلے میں اضافی جرمانے، اکاؤنٹ معطلی اور لازمی آگاہی کورسز کا بھی کہا گیا ہے۔

    بھارتی وفد نے مجھےخالدہ ضیاء کا جنازہ پڑھنے سے روکنے کی کوشش کی،سردار ایاز صادق

    عدالتی فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے فرانس کی خاتون اول کا کہنا ہے کہ وہ بُلنگ کے خلاف جدوجہد میں خاص طور پر نوجوانوں میں ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہیں۔

    واضح رہے کہ فرانسیسی صدر میکرون اور خاتون اول نے جولائی میں دائیں بازو کی امریکی پوڈ کاسٹر کینڈیس اوونس کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

    جاپان:مچھلی90 کروڑ روپے میں نیلام

  • عالمی شہرت یافتہ اداکارہ91 برس کی عمر میں چل بسیں

    عالمی شہرت یافتہ اداکارہ91 برس کی عمر میں چل بسیں

    عالمی شہرت یافتہ فرانسیسی اداکارہ بریژیت باغدو 91 برس کی عمر میں چل بسیں-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بریژیت باغدو 1950 اور 1960 کی دہائی میں اپنی جرات مندانہ اور بے باک اداکاری کے باعث فلمی دنیا پر راج کرتی رہیں، انہوں نے 1952 سے 1973 تک فرانسیسی فلموں میں کام کیافرانس میں محض “بی بی” کے نام سے پہچانی جانے والی بریژیت باغدو نے اس دور میں خواتین کی آزادی اور خودمختاری پر کھل کر بات کی-

    39 برس کی عمر میں اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد بریژیت باغدو نے اپنی زندگی جانوروں کے حقوق کے لیے وقف کر دی تھی،اداکارہ بریژیت باغدو نے اپنی فاؤنڈیشن کے ذریعے جانوروں کے تحفظ کی عالمی سطح پر بھرپور مہم چلائی، اگرچہ بعض بیانات اور سیاسی وابستگیوں کے باعث وہ تنازعات کا شکار بھی رہیں۔28 ستمبر 1934 کو پیرس میں پیدا ہونے والی بریژیت باغدو نے فلم، موسیقی اور فیشن کی دنیا پر گہرے اثرات چھوڑے۔ ان کا شمار 20ویں صدی کی بااثر ترین ثقافتی شخصیات میں ہوتا ہے-

    عماد وسیم سےعلیحدگی کیوں ہوئی؟ثانیہ اشفاق نے اصل کہانی سے پردہ اٹھادیا

    وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں کینسر اسپتال کا افتتاح کردیا

    نواز شریف اور مریم نواز دبئی روانہ

  • فرانس :30 بچوں کو زہر دینے والے ڈاکٹر کو عمر قید اور جرمانہ

    فرانس :30 بچوں کو زہر دینے والے ڈاکٹر کو عمر قید اور جرمانہ

    فرانسیسی عدالت نے ایک ڈاکٹر کو 30 بچوں اور بالغ مریضوں کو جان بوجھ کر زہر دینے کا الزام ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔

    عالمی میڈیا کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے یہ انتہائی ظالمانہ اقدامات محض اپنے ساتھی طبی عملے کو بدنام کرنے اور ان پر شبہات ڈالنے کے لیے کیے،استغاثہ نے بتایا کہ ڈاکٹر پیچیئر ایک نفسیاتی طور پر پیچیدہ شخصیت کا حامل تھا اور وہ خود کو بہترین ڈاکٹر ثابت کرنے کے جنون میں مبتلا تھا۔

    فیصلے کے تحت فریڈرک پیچیئر کو پیرول کے بغیر عمر قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ متاثرہ خاندانوں کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیاسزا پانے والا اینستھیزیا کا ماہر ڈاکٹر 53 سالہ فریڈرک پیچیئر تھا جو 2008 سے 2017 کے درمیان فرانسیسی شہر بیسانکن کے 2 نجی کلینکس میں خدمات انجام دے رہا تھا۔

    عدالتی کارروائی کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ فریڈرک پیچیئر نے آپریشن سے قبل یا دوران مریضوں کو ایسی دوائیں دیں جن سے ان کے جسم میں پوٹاشیم کی خطرناک مقدار بڑھ گئی،اس کے نتیجے میں متعدد مریضوں کو اچانک دل کے دورے پڑے، جو بظاہر پُراسرار اور ناقابلِ فہم معلوم ہوتے تھے۔

    تحقیقات میں ثابت ہوگیا کہ متاثرہ مریضوں میں بچے بھی شامل تھے جنھیں معمول کے آپریشن کے بعد صحت یاب ہو جانا چاہیے تھا مگر وہ غیر متوقع طور پر شدید طبی پیچیدگیوں کا شکار ہو گئے،عدالت نے قرار دیا کہ ملزم نے اپنے پیشے، اعتماد اور انسانی جانوں کا بدترین استحصال کیا، اس لیے کسی نرمی کی گنجائش نہیں۔

    عدالت کو بتایا گیا جن 30 مریضوں کو زہر دیا گیا ان مریضوں میں سے 12 افراد جانبر نہ ہو سکے اور دورانِ علاج زندگی کی بازی ہار گئے، عدالت کے باہر موجود متاثرہ خاندانوں نے فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیا، تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ سزا ان کے پیاروں کی کمی کو کبھی پورا نہیں کر سکتی۔

  • فرانس نے  فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کرلیا

    فرانس نے فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کرلیا

    فرانس نے فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کرلیا۔

    فرانس اور موناکو نے پیر کے روز ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس میں باضابطہ طور پر فلسطین کو آازاد ریاست کے طور پر تسلیم کرلیا،فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لانی ہوں گی تاکہ دو ریاستی حل کے امکان کو محفوظ رکھا جا سکے، جہاں اسرائیل اور فلسطین امن اور سلامتی کے ساتھ ساتھ رہ سکیں، یہ اعلان کرتے ہی شرکا نے زور دار تالیاں بجائیں،فرانسیسی صدر نے نئی فلسطینی اتھارٹی کے لیے ایک فریم ورک پیش کیا، جس کے تحت فرانس اصلاحات، جنگ بندی اور غزہ میں قید تمام قیدیوں کی رہائی جیسے عوامل کی بنیاد پر ایک سفارتخانہ کھولے گا۔

    https://x.com/EmmanuelMacron/status/1970237707336192210

    روس ایران میں 8 نئے جوہری بجلی گھر تعمیر کرے گا

    اینڈورا، بیلجیم، لکسمبرگ اور سان مارینو سے بھی توقع ہے کہ وہ اس ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل فلسطین کو تسلیم کریں گے، اس سے قبل ہفتے کے اختتام پر آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا، پرتگال اور مالٹا نے بھی ایسا کیا،پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وزیر خارجہ اسحاق ڈار مقررین میں شامل نہیں تھے، اس اجلاس میں ترکیہ، آسٹریلیا، برازیل اور کینیڈا سمیت کئی ممالک کے سربراہان اور وزرائے اعظم شریک تھےوزیراعظم شہباز شریف پیر کو نیویارک پہنچے لیکن اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

    لاکھوں قانونی مہاجرین کو واپس بھیج کر £230 بلین بچائیں گے، نائجل فراج

    ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے کانفرنس میں بھرپور شرکت کی،وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر متعدد ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلانات کا خیر مقدم کیا۔

    کراچی:ملزم شبیر تنولی کا 5 بچوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا اعتراف

    یہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں منعقد ہوئی ہے، جب مغربی طاقتوں نے دہائیوں پرانی پالیسی سے ہٹ کر فلسطین کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے،بھھ1برطانیہ، جس نے 1917 کے بالفور اعلامیے کے ذریعے اسرائیل کے قیام کی راہ ہموار کی تھی، اس نے بھی پیر کو لندن میں فلسطینی سفارتخانہ کھول دیا۔

    یہ اعلیٰ سطحی اجلاس جولائی میں ہونے والی ایک سمٹ کے بعد منعقد ہوا، جس میں نیویارک اعلامیہ کا مسودہ تیار کیا گیا تھا اور بعد ازاں 12 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اسے منظور کیااسی روز وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں دولت مشترکہ وزرائے خارجہ اجلاس میں بھی شرکت کی۔

    چین اور امریکا کے دفاعی مذاکرات کا آغاز، فوجی روابط بہتر بنانے پر زور

    انہوں نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی کی میزبانی میں ہونے والی مشاورت میں بھی شرکت کی، جس میں اردن اور یو اے ای کے نائب وزرائے اعظم اور مصر، انڈونیشیا، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ شامل تھے، اس موقع پر انہوں نے کینیڈین ہم منصب انیتا آنند سے بھی ملاقات کی۔

  • فرانس آج فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا

    فرانس آج فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا

    آج فرانس بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق باضابطہ اعلان سے پہلے ہی فرانس میں ایفل ٹاور پر فلسطین کے پرچم لگا دیئے گئے ہیں،فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی حماس کے خلاف حکمت عملی ناکام ہوگئی اور غزہ جنگ سے اسرائیل کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے، پائیدارامن کیلئے دوریاستی حل ضروری ہے۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا، برطانیہ، کینیڈا اور پرتگال فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کر چکے ہیں،کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہوئے شراکت داری کی پیشکش بھی کی،

    آسٹریلیا نے بھی دو ریاستی حل کے حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا دو ریاستی حل کیلئے عالمی کوششوں کا حصہ ہے،اسی طرح پرتگال کے وزیر خارجہ نے فلسطین کو باضابطہ ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ پرتگال کی خارجہ پالیسی کی ایک مستقل اور بنیادی لائن ہے جو دو ریاستی حل کو پائیدار امن کا واحد راستہ سمجھتا ہے۔

    دوسری جانب امریکا کا کہنا ہے کہ برطانیہ، آسٹریلیا، کینیڈا اور دیگر ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنا نمائشی اقدام ہےامریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہم سنجیدہ سفارتکاری پر یقین رکھتے ہیں، نمائشی اعلانات پر نہیں اور ہماری ترجیحات میں امن، اسرائیل کی سیکیورٹی اور یرغمالیوں کی رہائی شامل ہے۔

  • فرانس ،بجٹ کے خلاف مظاہرے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سیکڑوں گرفتاریاں

    فرانس ،بجٹ کے خلاف مظاہرے، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سیکڑوں گرفتاریاں

    فرانس کے مختلف شہروں میں حکومت کے 2026 کے بجٹ میں سخت اقدامات کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے، جن میں مظاہرین نے نعرہ لگایا: "ہر چیز روک دو” تاکہ حکومت پر دباؤ ڈالا جا سکے۔

    پولیس نے مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لیے 80 ہزار سے زائد اہلکار اور نیم فوجی دستے تعینات کیے۔ پیرس، لیون، مارسیلی، نانت اور لیل میں سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے۔مظاہرین نے سڑکیں بلاک کیں، کوڑے دان اور گاڑیوں کو آگ لگائی، اور جلتے ہوئے بیری کیڈز بنا کر راستے بند کر دیے، جس سے اسکول، ٹرانسپورٹ سروسز اور کچھ سرکاری دفاتر متاثر ہوئے۔ بعض مقامات پر پولیس پر پتھراؤ اور آتش گیر مواد پھینکنے کی بھی اطلاعات موصول ہوئیں۔ملک بھر میں 300 سے زائد افراد گرفتار ہوئے، جبکہ بعض رپورٹس کے مطابق یہ تعداد 473 تک پہنچ گئی۔ درجنوں افراد زخمی ہوئے، جن میں پولیس اہلکار اور مظاہرین دونوں شامل ہیں۔

    حکومت کے مطابق مظاہروں میں تقریباً 2 لاکھ افراد شریک تھے، جبکہ یونینز نے یہ دعویٰ کیا کہ تعداد ڈھائی لاکھ سے زیادہ تھی۔احتجاج نئے وزیراعظم سباسٹین لیکورنو کے عہدہ سنبھالنے کے پہلے دن ہوا۔ بائیں بازو کی جماعتوں نے پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان کیا، جبکہ صدر میکرون کو مظاہرین کے نعرے اور یونینز کی سخت تنقید کا سامناہے۔

    سلامتی کونسل کی اسرائیل کا نام لیے بغیر دوحہ میں حملے کی مذمت

    سیلابی ریلے، ہزاروں افراد متاثر،شجاع آباد میں بند ٹوٹ گیا

    ایشیا کپ 2025: پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی زبردست مانگ

    امریکا بھی قطر حملے میں شریک، اسرائیل نے مذاکرات سبوتاژ کیے،حماس

  • فرانس میں سیاسی بحران، وزیرِ اعظم اعتماد کا ووٹ ہار گئے، مستعفی

    فرانس میں سیاسی بحران، وزیرِ اعظم اعتماد کا ووٹ ہار گئے، مستعفی

    فرانس میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا، قانون سازوں نے وزیرِ اعظم فرانسوا بیرو کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد منظور کرلی، جس کے بعد وہ صرف 9 ماہ بعد ہی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    سی این این کے مطابق پارلیمان میں ہونے والی ڈرامائی ووٹنگ میں بیرو کو سخت دھچکا لگا۔ 194 اراکین نے ان کی پالیسی کی حمایت کی جبکہ 364 نے مخالفت کی۔وزیرِ اعظم بیرو نے 44 ارب یورو کے کفایت شعاری منصوبے کو منظور کرانے کے لیے اعتماد کا ووٹ لیا تھا۔ منصوبے میں سرکاری اخراجات منجمد کرنے اور دو سرکاری تعطیلات ختم کرنے کی تجاویز شامل تھیں، تاہم ان کا اقدام الٹا پڑ گیا۔یہ شکست سابق وزیرِ اعظم مشیل بارنیئر کے بعد دوسری بڑی ناکامی ہے، جنہیں گزشتہ برس دسمبر میں پارلیمان نے فارغ کیا تھا۔ مسلسل ناکامیوں نے صدر ایمانوئیل میکرون کے لیے شدید مشکلات کھڑی کر دی ہیں، جو پہلے ہی منقسم پارلیمان کو متحد رکھنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔

    بحران نے سرمایہ کاروں کو بھی ہلا دیا ہے۔ فرانسیسی حکومتی بانڈز پر شرح منافع اسپین، پرتگال اور یونان سے بھی بڑھ گئی ہے جس سے خدشہ ہے کہ رواں ہفتے فرانس کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی واقع ہوسکتی ہے۔بیرو نے ووٹ سے قبل اپنے آخری خطاب میں خبردار کیا تھا کہ منصوبہ مسترد کرنے سے مالی بحران ختم نہیں ہوگا: “حقیقت اپنی جگہ قائم رہے گی، اخراجات بڑھیں گے، قرض کا بوجھ زیادہ ہوگا اور آنے والی نسلوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ ہم نے سماجی معاہدہ توڑ دیا ہے۔”

    بحران کی جڑیں صدر میکرون کے 2024 کے قبل از وقت انتخابات کے فیصلے سے جڑتی ہیں، جب یورپی پارلیمان میں انتہا پسند دائیں بازو کی جماعت کو غیر معمولی کامیابیاں ملی تھیں۔ اس کے بعد میکرون کا سینٹرلسٹ بلاک کمزور ہوا اور پارلیمان دائیں اور بائیں بازو میں بٹ گیا۔اب صدر میکرون مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔ دائیں بازو کی رہنما میرین لی پین پارلیمان کی تحلیل کا مطالبہ کر رہی ہیں، تاہم نئے انتخابات کی صورت میں ان کی جماعت مزید طاقتور ہوسکتی ہے۔ دوسری جانب نگراں حکومت کی تجویز بھی دی جا رہی ہے اور دفاعی وزیر سباستیان لیکورنو اور وزیرِ انصاف جیرالڈ ڈرمانن ممکنہ امیدواروں میں شامل ہیں۔ تاہم اپوزیشن پہلے ہی عندیہ دے چکی ہے کہ وہ کسی نئے سینٹرلسٹ وزیرِ اعظم کو بھی چیلنج کرے گی۔

    ماہرین کے مطابق نئے وزیرِ اعظم کے تقرر کے باوجود بجٹ کی منظوری سب سے بڑا امتحان ہوگی، کیونکہ بائیں بازو امیروں پر ٹیکس بڑھانے اور میکرون کی کارپوریٹ ٹیکس کٹوتیوں کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہا ہے، جبکہ قدامت پسند اس پر کسی سمجھوتے کے لیے تیار نہیں۔ اس تعطل کے باعث فرانس کا مالی بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔

    لنڈی کوتل : طوفانی بارش، جماعت اسلامی کا مالاکنڈ اور بونیر کی طرح پیکج کا مطالبہ

    پاکستان پر قرضوں کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، حجم 94 ہزار 197 ارب

    علیمہ خان سے سوال کرنے پر صحافیوں پر تشدد، مقدمہ درج، میڈیا کا بائیکاٹ