Baaghi TV

Tag: فرانس

  • فلسطینیوں پر حملے:فرانس نے اسرائیلی آبادکاروں کو ’دہشت گرد‘ قرار دیا

    فلسطینیوں پر حملے:فرانس نے اسرائیلی آبادکاروں کو ’دہشت گرد‘ قرار دیا

    فرانس نے فلسطینیوں پر حملے کرنے والے اسرائیلی آبادکاروں کو ’دہشت گرد‘ قرار دے دیا-

    الخلیل کے قریب ایک گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں کے مبینہ حملے میں ایک فلسطینی استاد اور آسکر ایوارڈ یافتہ فلم سے جڑے کارکن عودہ محمد ہتھلین شہید ہو گئے۔ فرانس نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان حملوں کو "دہشت گردی” قرار دیا ہے۔

    فلسطینی حکام کے مطابق، یہ واقعہ پیر کے روز ام الخیر گاؤں میں پیش آیا، جہاں اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا مقتول عودہ ہتھلین مقامی اسکول کے استاد اور مسافر یطا کے رہائشی تھے وہ آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم No Other Land میں بھی شامل رہے، جو فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی مظالم کو اجاگر کرتی ہے۔

    فرانسیسی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ فرانس اس قتل کی انتہائی سختی سے مذمت کرتا ہے اور ان تمام جان بوجھ کر کیے جانے والے پرتشدد اقدامات کی بھی، جو انتہا پسند آبادکار فلسطینی آبادی کے خلاف کر رہے ہیں اور جو مغربی کنارے میں روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں، یہ پرتشدد کارروائیاں دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہیں،ترجمان نے اسرائیلی حکام پر زور دیا کہ وہ ان حملوں میں ملوث افراد کو فوری سزا دیں، جو مکمل استثنیٰ کے ساتھ جاری ہیں اور فلسطینی شہریوں کا تحفظ کریں۔

    حسن ابدال : گاڑی برساتی نالے میں بہہ گئی ، 5 افراد لاپتہ ، 5 کو بچا لیا گیا

    فلسطینی اتھارٹی کی وزارت تعلیم نے اسرائیلی آبادکاروں پر الزام لگایا کہ انہوں نے ہتھلین کو ام الخیر گاؤں پر حملے کے دوران قتل کیا، جو مقبوضہ علاقے کے جنوب میں الخلیل کے قریب واقع ہےاسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ کرمل کے قریب ایک واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے، جو ام الخیر کے قریب ایک بستی ہے اور ایک اسرائیلی کو پوچھ گچھ کے لیے گرفتار کیا گیا ہے۔

    عودہ ہتھلین مسافر یطا کے رہائشی تھے، جو الخلیل کے جنوب میں پہاڑیوں پر واقع دیہات کا ایک سلسلہ ہے، جسے اسرائیل نے فوجی زون قرار دے رکھا ہےاس علاقے میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں مکانات کی مسماری کو روکنے کی کوششوں کو ’نو ادر لینڈ‘ نامی دستاویزی فلم میں دکھایا گیا، جس نے مارچ میں آسکر ایوارڈ میں بہترین دستاویزی فلم کا انعام جیتا تھا۔

    فلم کے اسرائیلی شریک ہدایت کار، یووال ابراہام نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی، جس میں ایک مسلح شخص کو لوگوں کے ایک گروپ سے الجھتے ہوئے دکھایا گیا، اور عبرانی و عربی میں چیخنے کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں،ابراہام نے لکھا کہ ایک اسرائیلی آبادکار نے ابھی ابھی عودہ ہتھلین کو سینے میں گولی ماری ہے، ایک قابلِ قدر کارکن جس نے ہمیں مسافر یطا میں ’نو ادر لینڈ‘ فلم بنانے میں مدد دی۔

    مغربی کنارے میں تقریباً 30 لاکھ فلسطینی اور 5 لاکھ سے زائد اسرائیلی آبادکار رہتے ہیں، جن کی آبادیاں بین الاقوامی قوانین کے مطابق غیر قانونی مانی جاتی ہیں،فلسطینی اتھارٹی کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج یا آبادکاروں کے ہاتھوں 962 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

    روس کے مشرقی ساحل کے قریب زلزلہ، سونامی کی وارننگ

  • فرانس کا  فلسطین کو باضابطہ طور خود مختار ریاست تسلیم کرنے پر امریکا اور اسرائیل سیخ پا

    فرانس کا فلسطین کو باضابطہ طور خود مختار ریاست تسلیم کرنے پر امریکا اور اسرائیل سیخ پا

    فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین کو باضابطہ طور خود مختار ریاست تسلیم کرلے گا،جس پر امریکا اور اسرائیل سیخ پا ہو گئے-

    عالمی میڈیا کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ایک خط لکھ کر فرانس کے اس ارادے سے آگاہ کیا ہےاپنے خط میں صدر ایمانوئیل میکرون نے لکھا کہ فرانس مشرق وسطیٰ میں پائیدار اور منصفانہ امن کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرلے گا وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ستمبر میں اس کا باضابطہ اعلان کریں گے۔

    فرانس نے اس اعلان کا وقت جنرل اسمبلی کا آئندہ اجلاس اس لیے منتخب کیا ہے تاکہ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر دو ریاستی حل کے لیے نیا سفارتی فریم ورک پیش کرسکے تاہم فرانس کے اس دلیرانہ فیصلے نے اسرائیل اور امریکا دونوں کو برہم کر دیا ہے اور دونوں ممالک نے شدید ردعمل دیا ہےاسرائیلی وزیر اعظم بنیا من نیتن یاہو نے اسے "دہشت گردی پر انعام” قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں فلسطینی ریاست اسرائیل کے خاتمے کی بنیاد بن سکتی ہے، اسرا ئیلی وزیر دفاع نے بھی فرانس کے فلسطین کو ایک خودمختار ریاست تسلیم کرنے کے فیصلے کو "شرمناک” قرار دیا ہے۔

    دہشتگرد واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا چلا رہے،بندکیا جائے،طلال چوہدری

    جبکہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے فرانس کے اس اقدام کو حماس کے لیے پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک اس فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، فرانس کا یہ اقدام اُن اسرائیلی متاثرین کی توہین ہے جو 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں مارے گئے تھے۔

    جس پر فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نویل بارو نے واضح کیا کہ ہم حماس کی مخالفت کرتے ہوئے فلسطین کو تسلیم کر رہے ہیں کیونکہ حماس دو ریاستی حل کی مخالفت کرتا رہا ہے۔

    محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتے سے مزید بارشوں کی پیشگوئی

    ادھر سعودی عرب نے فرانسیسی فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے اور دیگر ممالک سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو تسلیم کرنے کے لیے اسی طرح کے "مثبت اقدامات” اٹھائیں،سعودی وزارت خارجہ کے مطابق یہ قدم امن کے لیے حمایت اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی تائید ہے۔

    اسپین جو پہلے ہی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکا ہے، نے بھی میکرون کے اعلان کو سراہا ہسپانوی وزیر اعظم پیدرو سانچیز نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی واحد حل ہے اور اس میں فرانس کا شامل ہونا خوش آئند ہے۔

    کینیڈا نے بھی اسرائیل پر دباؤ ڈالا ہے کہ وہ غزہ کی صورتحال میں بہتری لائے اور انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹیں ختم کرےوزیر اعظم مارک کارنی نے اسرائیل پر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔

    عدالتی امور دو شفٹوں میں چلانا زیر غور ہے ، چیف جسٹس

    فلسطینی اتھارٹی کے نائب صدر حسین الشیخ نے فرانس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ عالمی قوانین کی حمایت اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی توثیق ہے۔

    واضح رہے کہ فرانس اس وقت یورپ میں یہودیوں اور مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی رکھنے والا ملک ہے اور پہلی بڑی مغربی طاقت ہوگی جو فلسطین کو تسلیم کرے گی-

  • فرانسیسی صدر کا  "خاتونِ اول کی پیدائش بطور مرد ”   کا دعویٰ کرنیوالی امریکی پوڈکاسٹر کیخلاف مقدمہ

    فرانسیسی صدر کا "خاتونِ اول کی پیدائش بطور مرد ” کا دعویٰ کرنیوالی امریکی پوڈکاسٹر کیخلاف مقدمہ

    فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور ان کی اہلیہ نے بدھ کے روز امریکا میں دائیں بازو کی سوشل میڈیا پر اثر و رسوخ رکھنے والی شخصیت اور پوڈکاسٹر کینڈیس اووینز کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا-

    برطانوی خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کے مطابق مقدمہ اووینز کے اس دعوے پر دائر کیا گیا ہے کہ ’فرانس کی خاتونِ اول کی پیدائش بطور مرد ہوئی تھی‘میکرون جوڑے نے ڈیلاویئر سپیریئر کورٹ میں دائر کی گئی شکایت میں مؤقف اختیار کیا کہ کینڈیس اووینز نے ان کے پوڈکاسٹ کی تشہیر اور ’پاگل پن سے بھرپور‘ مداحوں کی تعداد بڑھانے کے لیے جھوٹ پر مبنی ’عالمی سطح کی تضحیک کی مہم‘ چلائی۔

    شکایت میں کہا گیا کہ ان جھوٹی خبروں میں یہ دعویٰ بھی شامل ہے کہ 72 سالہ بریجیت میکرون کا اصل نام جین مائیکل ٹروگ نیوکس ہے، جو دراصل ان کے بڑے بھائی کا نام ہے اووینز نے ان کی ظاہری شکل، شادی، دوستوں، خاندان اور ذاتی تاریخ کو مسخ کر کے ایک گھناؤنا بیانیہ تخلیق کیا، جس کا مقصد صرف نفرت اور تضحیک پھیلانا ہے۔

    وزیر اعظم سے ورلڈ بنک کے ریجنل نائب صدر مسٹر عثمان ڈیون کی ملاقات

    میکرون جوڑے نے اپنے وکلا کے ذریعے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ اووینز کی یہ بہتان پر مبنی مہم واضح طور پر ہمیں اور ہمارے خاندانوں کو ہراساں کرنے، تکلیف پہنچانے، اور خود کو مشہور کرنے کے لیے شروع کی گئی، ہم نے انہیں ان دعوؤں سے پیچھے ہٹنے کے 3 مواقع دیے، مگر وہ باز نہ آئیں۔

    دوسری جانب بدھ کے روز اپنے پوڈکاسٹ میں کینڈیس اووینز نے اس مقدمے کو حقائق سے بھرپور غلطیوں پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مقدمہ ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی واضح اور مایوس کن پبلک ریلیشنز حکمتِ عملی ہے،وہ اس مقدمے سے لاعلم تھیں، حالاں کہ دونوں جانب کے وکلاء جنوری سے ایک دو سرے سے رابطے میں تھے۔

    روس میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، تمام 49 افراد ہلاک

    اووینز کے ترجمان نے کہا کہ یہ مقدمہ دراصل خود ان کے خلاف ایک قسم کی غنڈہ گردی ہے، کیوں کہ بریجیت میکرون نے اووینز کی بارہا انٹرویو کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں، یہ ایک غیر ملکی حکومت کی جانب سے ایک امریکی آزاد صحافی کے پہلے آئینی ترمیمی حقوق (آزادی اظہار) پر حملہ ہے۔

  • گوگل کو جی میل اشتہارات پر فرانس میں 525 ملین یوروز جرمانے کا سامنا

    گوگل کو جی میل اشتہارات پر فرانس میں 525 ملین یوروز جرمانے کا سامنا

    دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کو فرانس میں جی میل پر ذاتی نوعیت کے اشتہارات دکھانے پر 525 ملین یوروز کے ممکنہ بھاری جرمانے کا سامنا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کی ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی (CNIL) نے الزام عائد کیا ہے کہ گوگل نے فرانسیسی پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے صارفین کی رضامندی کے بغیر جی میل میں ٹریکنگ کوکیز اور ذاتی نوعیت کے اشتہارات کا استعمال کیا۔یہ جرمانہ اگر عائد ہو جاتا ہے تو یہ کمیشن نیشنل ڈی ایل انفارمیٹیک ایٹ ڈیس لبرٹیس کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا جرمانہ شمار کیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق فرانس میں جی میل استعمال کرنے والے صارفین طویل عرصے سے ان اشتہارات پر شکایات کرتے رہے ہیں جو ای میلز کی طرز پر ظاہر ہوتے ہیں اور صارفین کو کنفیوژن میں مبتلا کرتے ہیں۔گوگل کا مؤقف ہے کہ یہ اشتہارات جی میل کے مفت ماڈل کا حصہ ہیں، تاہم فرانسیسی ادارہ یہ تحقیقات کر رہا ہے کہ آیا یہ عمل صارف کی پیشگی منظوری کے بغیر کیا جا رہا ہے۔

    ڈیٹا پرائیویسی قوانین کے مطابق ای میلز کی طرح نظر آنے والے اشتہارات صارفین کے اعتماد کو مجروح کرتے ہیں اور پرائیویسی کے حوالے سے تشویش پیدا کرتے ہیں۔دوسری جانب گوگل کے خلاف گوگل پلے اسٹور پر موجود کچھ ایپس کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چوری کیے جانے کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے، جس نے کمپنی کے ڈیٹا سیکیورٹی اقدامات پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔

    گوگل کو اب یورپی پرائیویسی قوانین کی پاسداری اور صارفین کے ڈیٹا کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کی قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔

    وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری

    محمد حفیظ پاکستان چیمپئنز کے نئے کپتان مقرر

    بھارت کے ہمالیائی خطے میں مون سون کی تباہ کاریاں، 69 افراد ہلاک، 110 زخمی

    ایئر انڈیا کا پائلٹ پرواز سے قبل بے ہوش، فوری اسپتال منتقل

    شام کا اسرائیل سے 1974 کے علیحدگی معاہدے کی بحالی پر آمادگی کا اظہار

  • ہم فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں،فرانسیسی وزیر خارجہ

    ہم فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں،فرانسیسی وزیر خارجہ

    فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے پیشِ نظر فوری بین الاقوامی اقدام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

    فرانسیسی نیوز چینل ’ایل سی آئی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ژاں نوئل بارو نے غزہ میں فلسطینی امداد حاصل کرنے والوں کی اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہادت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے شرمناک اور انسانی وقار کی توہین قرار دیا۔

    ژاں نوئل بارو نے کہا کہ صرف مئی کے مہینے میں غزہ میں خوراک کے حصول کی کوشش کے دوران کم از کم 500 فلسطینی شہید اور تقریباً 4 ہزار زخمی ہوئے، انہوں نے کہا کہ فرانس اور یورپی یونین دونوں غزہ میں محفوظ اور منصفانہ خوراک کی تقسیم کی کوششوں کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔

    وزیر اعظم کا بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا اعلان

    ژاں نوئل بارو نے کہا کہ ’غزہ پر اسرائیلی حملوں کے تسلسل کا کوئی جواز نہیں، انہوں نے کہاکہ ہم فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، اور یہ ایک مشترکہ اقدام کے تحت ہوگا جو تمام فریقوں کو ایسی صورتِ حال پیدا کرنے کی ترغیب دے گا جس میں فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے سازگار ماحول پیدا ہو۔

    مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ افسوس ناک ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

  • فرانس میں مسجد سے  قرآن پاک کا نسخہ چرا کر نذر آتش کر دیا گیا

    فرانس میں مسجد سے قرآن پاک کا نسخہ چرا کر نذر آتش کر دیا گیا

    فرانس کے شہر لیون میں ایک شخص نے مسجد سے قرآن پاک کا نسخہ چرا کر اسے نذر آتش کر دیا۔

    اے ایف پی کے مطابق واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب پیش آیا رون ریجن کی مساجد کی کونسل کے مطابق ملزم مسجد میں داخل ہوا، قرآن پاک کا ایک نسخہ چرایا، اُسے جلایا اور فرار ہو گیاپولیس نے تصدیق کی ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، اور مشتبہ شخص کی تلاش جاری ہے یہ واقعہ فرانس میں مذہبی اقلیتوں خصوصاً مسلمان کمیونٹی میں شدید غم و غصہ کا باعث بنا ہے۔

    واضح رہے کہ فرانس یورپ میں مسلمانوں کی سب سے بڑی آبادی رکھنے والا ملک ہے، جبکہ یہودی برادری بھی یہاں کثیر تعداد میں آباد ہے۔

    بلال بن ثاقب کی امریکا میں اہم ملاقاتیں

    دوسری جانب لندن میں بھی ایک شخص کو قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیا گیا ہے، جس پر £240 (تقریباً 325 امریکی ڈالر) کا جرمانہ عائد کیا گیا لندن میں پیش آئے اس واقعے کو ناقدین نے انگلینڈ میں 2008 میں منسوخ کیے گئے توہین مذہب کے قانون کی غیر اعلانیہ بحالی قرار دیا ہے عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم کا عمل جان بوجھ کر اشتعال انگیز تھا اور مذہب سے نفرت پر مبنی تھا۔

    فافن رپورٹ، پی پی 52 ضمنی انتخاب میں معمولی بے ضابطگیاں،مجموعی طور پر شفاف قرار

  • فرانس فلسطینی ریاست کوشرائط کیساتھ  تسلیم کرنے پر غور کررہا ہے، ایمانویل میکرون

    فرانس فلسطینی ریاست کوشرائط کیساتھ تسلیم کرنے پر غور کررہا ہے، ایمانویل میکرون

    جکار تہ: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ فرانس فلسطینی ریاست کو شرائط کے ساتھ تسلیم کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے، اور یہ فیصلہ اخلاقی ذمہ داری ہے۔

    جکارتہ میں انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران میکرون نے کہا کہ غزہ کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور جب تک حالات بہتر نہیں ہوتے، اسرائیل سے متعلق مؤقف مزید سخت کرنا ہوگا فلسطینیوں کو جبری طور پر بے گھر کرنے کے اسرائیلی اقدامات ناقابل قبول ہیں، اور فرانس کی مشرق وسطیٰ سے متعلق پالیسی میں کسی قسم کا دوہرا معیار نہیں ہے۔

    ادھر انڈونیشیا کے صدر پرابووو سبیانتو نے بھی فلسطین کے لیے دو ریاستی حل کی بھرپور حمایت کی اور اسے خطے میں امن کے قیام کا واحد راستہ قرار دیا۔

    واضح رہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیل کی بمباری اور حملوں میں غزہ میں 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

  • اہلیہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو پر فرانسیسی صدر کا بیان سامنے آگیا

    اہلیہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو پر فرانسیسی صدر کا بیان سامنے آگیا

    فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کا بیرون ملک دورے کے دوران اہلیہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو پر ردعمل دیدیا ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام کے دورے کے دوران جب فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا طیارہ ایئرپورٹ پر اترا اور دروازہ کھلا تو ایک عجیب منظر دیکھا گیا جہاز کا دروازہ کھلتے ہی فرانسیسی صدر کو دیکھا جا سکتا ہے جو کھڑے ہوئے ہیں اور گفتگو کر رہے ہیں اچانک ایک ہاتھ ان کے چہرے پر پڑتا ہےفرانسیسی صدر کو جیسے ہی اس بات کا احساس ہوتا ہے کہ یہ منظر فلم بند ہوچکا ہے وہ ایک لمحے کو گھبرا جاتے ہیں۔

    بعد ازاں وہ خود کو سنبھال لیتے ہیں اور اہلیہ کے ہمراہ سیڑھیوں سے اترنے لگتے ہیں اور سب کچھ نارمل دکھائی دینے کے لیے بیگم کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کرتے ہیں جسے ان کی اہلیہ ٹھکرا دیتی ہیں تاہم اس موقع پر بھی فرانسیسی صدر بالکل نارمل رہتے ہیں لیکن یہ ویڈ یو جنگل کی آگ طرح پھیل گئی جس کا فرانسیسی صدر کو جواب دینا پڑ گیا۔

    مالی پریشانیوں سے تنگ فیملی نے اجتماعی خودکشی کرلی

    فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ اہلیہ بریجیت میکرون کا انھیں چہرے پر مارنا محض "مذاق اور نوک جھونک” کا حصہ تھا صدر میکرون نے کہا کہ ہماری اس روایتی نوک جھوک کو دنیا بھر میں غلط تاثر دے کر پھیلایا جا رہا ہے یہ سب بکواس ہےفرانسیسی صدر نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ کس طرح ایک سادہ سے مذاق کو عالمی بحران کی طرح پیش کیا جا رہا ہے۔

    صدر میکرون نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں ان کے خلاف بدنیتی پر مبنی اطلاعات کی ایک لہر شروع ہو چکی ہے، جن میں سے ہر ایک کا مقصد انہیں بدنام کرنا ہےاس سے پہلے یوکرین کے دورے کے دوران ان کی ایک ویڈیو میں ٹشو پیپر کو "کوکین کا پیکٹ” قرار دیا گیا تھا اسی طرح البانیا میں ترک صدر اردوان سے مصافحہ کو "جنگی مقابلہ” بنا کر پیش کیا گیا۔

    ایمانوئل میکرون نے آخر میں عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں اور جھوٹی خبروں پر کان نہ دھریں اور اصل مسائل پر توجہ دیں۔

    تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

  • فرانس میں بچوں کا جنسی استحصال ، پادری، پیرامیڈک اور میوزک ٹیچر سمیت 55 افراد گرفتار

    فرانس میں بچوں کا جنسی استحصال ، پادری، پیرامیڈک اور میوزک ٹیچر سمیت 55 افراد گرفتار

    فرانس میں بچوں کے جنسی استحصال اور بچوں کی پورنوگرافی کے الزامات میں 55 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں ایک پادری، ایک پیرامیڈک اور ایک میوزک ٹیچر بھی شامل ہیں۔

    عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ گرفتاریاں 42 مختلف محکموں میں کی گئیں جہاں بچوں کی عمر 10 سال سے کم بتائی گئی ہے۔ گرفتار شدگان پر بچوں کی پورنوگرافی کو بنانا، ذخیرہ کرنا، تقسیم کرنا اور باقاعدگی سے دیکھنے کا الزام ہے۔فرانسیسی تنظیم O FMIN جو نابالغوں کے خلاف تشدد اور استحصال کی روک تھام کی ذمہ دار ہے، نے ان گرفتاریاں کی نگرانی کی۔ تنظیم نے وہ وارنٹ جاری کیے جن کی بنیاد پر 2024 میں ٹیلیگرام کے بانی پاول دوروف کو پیرس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ٹیلیگرام پر غیر قانونی مواد کے خلاف فرانسیسی حکام کی تحقیقات جاری ہیں۔

    پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب،ہم اپنے جوہری نظام پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں

    O FMIN کے آپریشنل یونٹ کے سربراہ کوینٹن بیوان نے اے ایف پی کو بتایا کہ گرفتار شدگان ٹیلیگرام پر ایک دوسرے سے پیغامات کا تبادلہ کرتے تھے اور ان کا تعلق "انتہائی خطرناک” بچوں کے جنسی استحصال کرنے والوں کے گروہوں سے تھا، جن میں سے بعض افراد گزشتہ موسم گرما سے جیل میں ہیں۔تمام ملزمان پر انسانی اسمگلنگ اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے سنگین الزامات عائد ہیں، جنہیں عمر قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

    مغرب کو احساس ہو گیا، جس گھوڑے پر داؤ لگایا وہ پاکستان سے ہار گیا،انوار الحق کاکڑ

    یاد رہے کہ یہ آپریشن گزشتہ موسم گرما میں شروع ہوا تھا جب متعدد افراد کو بچوں کے جنسی استحصال اور ٹیلیگرام پر پورنوگرافک تصاویر پوسٹ کرنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا تھا۔ فرانسیسی حکام نے انسانی اسمگلنگ، بچوں کی جنسی تشدد اور انٹرنیٹ پر غیر قانونی مواد کی روک تھام کے لیے سخت کارروائیاں شروع کر رکھی ہیں۔

    واضح رہے کہ یہ کیس بچوں کے حقوق کے عالمی تحفظ کے لیے ایک بڑا قدم تصور کیا جا رہا ہے، خاص طور پر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے ہونے والے جرائم پر نظر رکھنا کتنا ضروری ہے۔

    آئی ایم ایف کا پاکستان کے معاشی ایجنڈے پر اعتماد، تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی

    پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز کی شاندار فتح، کراچی کنگز ٹورنامنٹ سے باہر

  • بھارت نے فرانس سے 26 رافیل ایم جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا

    بھارت نے فرانس سے 26 رافیل ایم جنگی طیارے خریدنے کا معاہدہ کر لیا

    نئی دہلی: بھارت نے فرانس کے ساتھ 26 رافیل ایم جنگی طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کر لیا۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق معاہدے کے تحت فرانسیسی کمپنی ڈاسو ایوی ایشن کے تیار کردہ یہ طیارے بھارتی بحریہ کے طیارہ بردار بحری جہازوں سے آپریٹ کیے جائیں گے اور روسی ساختہ مِگ 29 کے طیاروں کی جگہ لیں گے۔

    بھارتی وزارت دفاع کے مطابق اس معاہدے میں 22 سنگل سیٹر اور 4 ٹو سیٹر طیاروں سمیت پائلٹس کی تربیت، سیمولیٹرز، متعلقہ آلا ت، ہتھیار اور کارکردگی پر مبنی لاجسٹک سپورٹ شامل ہے معاہدے کے تحت بھارتی فضائیہ کے بیڑے میں پہلے سے موجود 36 را فیل طیاروں کے لیے بھی اضافی سامان فراہم کیا جائے گا۔

    بھارت میں پاکستانی یوٹیوب چینلز کی بندش،ترجمان مرکزی مسلم لیگ کی مذمت

    داسو ایوی ایشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی بحریہ فرانس کے بعد پہلی فورس ہے جو رافیل میرین جیٹ طیاروں کو استعمال کرے گی، فرانسیسی کمپنی یہ طیارے 2028 سے 2032 کے درمیان بھارت کے حوالے کرے گی۔

    پہلگام فالس فلیگ،مقبوضہ کشمیر نےمودی کی پالیسیوں کو ٹھکرا دیا