Baaghi TV

Tag: فواد چودھری

  • توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری

    توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چودھری کے وارنٹ گرفتاری جاری

    توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے گئے

    الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر فواد چوہدری کے وارنٹ جاری کیے ہیں،الیکشن کمیشن میں توہین کیس کی سماعت ہوئی،فواد چودھری پیش نہ ہوئے، چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کی توہین کے کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی،شعیب شاہین کے معاون وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے جن سے پوچھا گیا کہ آپ کے پاس وکالت نامہ ہے تو جمع کرائیں،ڈپٹی ڈائریکٹر لاء الیکشن کمیشن صائمہ جنجوعہ نے کہا کہ ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیلئے اس کیس میں کوئی حکم امتناع نہیں، جنوری میں آخری بار ہائیکورٹ میں اس کیس کی سماعت ہوئی تھی، ہائیکورٹ نے حتمی آرڈر پاس کرنے سے روکا تھا لیکن کارروائی کی جاسکتی ہے،عمران خان کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن جوابدہ کی ورچوئل حاضری کو یقینی بنا سکتا ہے،ممبر کمیشن نے کہا کہ جوابدہ کیا ویڈیو لنک سے حاضری لگوا سکتے ہیں، سول کیسز میں تو حاضری ضروری نہیں، کرمنل کیس میں حاضری لازمی ہے۔

    پراسیکوٹر الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون شہادت میں آپ ٹیکنالوجی کو استعمال کر سکتے ہیں، کورٹ ورچوئل حاضری کی اجازت دے سکتی ہے،ممبر الیکشن کمیشن نے سوال کیا کہ شعیب شاہین کہاں ہیں جس پر معاون وکیل نے جواب دیا کہ شعیب شاہین ہائی کورٹ میں کیس میں مصروف ہیں،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ فواد چوہدری کہاں ہیں، ان کے وکیل کہاں ہیں، کیا ہم ان کا وارنٹ نکالیں،معاون وکیل نے کہا کہ فواد چوہدری ہائی کورٹ میں مصروف ہیں، ان کے وکیل فیصل چوہدری بھی کورٹ میں ہیں،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ فواد چوہدری تو جیل میں نہیں ان کا وارنٹ نکالتے ہیں، وکیل کی حاضری سے استثنیٰ تو چل جائے گی لیکن فواد چوہدری کہاں ہیں، ہم فواد چوہدری کے معاملہ پر فیصلہ کرتے ہیں،معاون وکیل نے کہا کہ ہائی کورٹ میں فواد چوہدری کا کیس چل رہا ہے،صائمہ جنجوعہ نے کہا کہ ہمارے کیس کو انہوں نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے، ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہائی کورٹ میں تو فواد چوہدری کی حاضری ضروری نہیں، کمیشن آزاد ہے، کسی کے ماتحت نہیں، فواد چوہدری کے قابلِ ضمانت وارنٹ نکالیں،الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے سماعت 7 اگست تک ملتوی کردی

    توہین الیکشن کمیشن کیس میں عمران خان اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے ،چارج شیٹ کے مطابق عمران خان اور فواد چوہدری نے 2022ء میں الیکشن کمیشن کے خلاف منصوبہ بندی سے تضحیک آمیز مہم کا سلسلہ شروع کیا ملزمان نے ایک نہیں متعدد بار الیکشن کمیشن اور سربراہ کے خلاف متعصبانہ اور تضحیک آمیز زبان استعمال کی، ملزمان نے 12جولائی 2022ء کو بھکر میں عوامی جلسے کے دوران الیکشن کمیشن کے خلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کی ملزمان نے 18جولائی اور 27 جولائی کو عوامی جلسوں میں الیکشن کمیشن اور سربراہ پر من گھڑت الزامات عائد کیے،ملزمان نے 4 اگست اور 10 اگست 2022ء کو الیکشن کمیشن کو اسکینڈلائز کیا، عمران خان اور فواد چوہدری نے جلسوں میں آئینی ادارے کو تضحیک کا نشانہ بنایا ،مطلوبہ شواہد، ویڈیوز اور دستاویزات کے مطابق ملزمان کے خلاف ٹرائل شروع کیا جائے ملزمان نے الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کی توہین کی سپریم کورٹ کی آبزرویشن کے تحت الیکشن کمیشن ملزمان کے خلاف کارروائی کا مجاز ہے.

    جسٹس طارق محمود جہانگیری کو مشکوک کال اور میسجیز موصول

    جسٹس طارق جہانگیری کیخلاف سوشل میڈیا مہم ، غریدہ فاروقی،حسن ایوب،عمارسولنگی کو نوٹس

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

  • توہین الیکشن کمیشن، عمران خان،فواد چودھری پر فردجرم کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر

    توہین الیکشن کمیشن، عمران خان،فواد چودھری پر فردجرم کی کاروائی ایک بار پھر مؤخر

    توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت بغیر کارروائی 3 جنوری تک ملتوی کر دی گئی،

    عمران خان اور فواد چوہدری پر فردجرم عائد نہ ہو سکی،فواد چودھری کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت پیش ہوئے،بانی پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے باعث پیش نہ ہو سکے ،الیکشن کمیشن نے توہین کیس میں سماعت بغیر کاروائی ملتوی کردی ،توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت تین جنوری تک ملتوی کر دی گئی،

    فواد چوہدری کے بھائی فیصل چوہدری نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ عمران خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے کیس کا ریکارڈ اور آرڈر شیٹ موجود نہیں ہے فواد چوہدری کے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کو دھمکایا جارہا ہےسکروٹنی کے عمل میں بھی مشکلات کا سامنا ہے توہین الیکشن کمیشن کے اوپن ٹرائل کا بھی مطالبہ کیا گیا الیکشن کمیشن جا کر بھی اپنی معروضات پیش کریں گے فواد چوہدری کے جہلم کے دو حلقوں سے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے ہیں، سماعت ہے بعد الیکشن کمیشن کا لاؤ لشکر اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا

    توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا

     وزارت داخٰلہ اجازت دے گی چیئرمین پی ٹی آئی کیس کی جیل میں سماعت کرلیں،

     ہم چیئرمین پی ٹی آئی پر فردجرم عائد کردیں گے دفاع میں جو پیش کرنا چاییں آپ کی مرضی

  • توہین الیکشن کمیشن ،عمران خان ،فواد چودھری پر فرد جرم کی کاروائی مؤخر

    توہین الیکشن کمیشن ،عمران خان ،فواد چودھری پر فرد جرم کی کاروائی مؤخر

    توہین الیکشن کمیشن کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت مکمل ہو گئی

    توہین الیکشن کمیشن و چیف الیکشن کمشنر کیس کی سماعت ممبر نثار درانی کی سراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی،بانی پی ٹی ائی کی جانب سے بیرسٹر عمیر نیازی انتظار پنچوتہ اور خالد یوسف چوہدری پیش ہوئے،فواد چوہدری کی جانب سے فیصل چوہدری پیش ہوئے،الیکشن کمیشن نے 2 مرتبہ بانی چئیرمین اور فواد چوہدری کو فرد جرم عائد کرنے کے لیے بلایا،پی ٹی آئی کے وکلاء نے عمران خان پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دی،وکلاء نے کہا کہ ہمارے لیڈ کونسل شعیب شاہین آج موجود نہیں ہیں۔جیل میں میڈیا کی غیر موجودگی میں ٹرائل کیا جارہا ہے۔میڈیا کی موجودگی میں کیس کی سماعت آگے بڑھائی جائے۔کیس کی سماعت اوپن کورٹ میں ہونی چاہیے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم اس حوالے سے آرڈر جاری کریں گے۔کیس کی سماعت مزید کسی کاروائی کے 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

    فواد چوہدری کے وکلاء کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کی سماعت کے خلاف درخواست بھی دائر کی گئی ،درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے پاس کوئی عدالتی اختیار نہیں ہے، فواد چوہدری کے وکلاء کی جانب سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں بحث کی گئی،فواد چوہدری پر توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم کی کاروائی 19 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

    عمران خان اور فواد چوہدری پر فرد جرم کی کاروائی 19 دسمبر تک مؤخر ، وکیل شعیب شاہین کے سپریم کورٹ مصروف ہونے کی بنا پر کاروائی آگے نہ بڑھ سکی ، اب آئندہ سماعت 19 دسمبر کو ہو گی ، الیکشن کمیشن کے ممبران اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے، فواد چوہدری کی اہلیہ حبہ فواد بھی سماعت کے دوران اڈیالہ جیل میں موجود رہیں،کیس کی سماعت ممبر الیکشن کمیشن نثار احمد درانی نے کی،عمران خان اور فواد چودھری کمرہ عدالت میں موجود تھے،توہینِ الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے موقع پر فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری اور وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری اڈیالہ جیل موجود تھے،بشریٰ بی بی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہیں

    فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کیس میں 19 دسمبر کی تاریخ دے دی گئی ہے، سارے ججز آج اڈیالہ جیل آئے، فواد چوہدری کو عدالت بھی پیش کیا جاسکتا تھا ،آج دلائل ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے آئندہ تاریخ دے دی گئی، آج بھی بہت چل کر اندر جانا پڑا، آئی جی جیل خانہ جات کو اس مسائل کو بھی دیکھنا پڑے گا ، فواد چوہدری کی موجودگی میں فیصل چوہدری کا رویہ ٹھیک نہیں تھا ،فواد چوہدری جہلم سے الیکشن لڑیں گے اور میں کل سے انکی کمپین سٹارٹ کرنے لگی ہوں ،اب دیکھنا یہ ہے کہ الیکشن کمیشن فواد چوہدری کے حوالے سے کیا فیصلہ کرتا ہے

    توہین الیکشن کمیشن میں جیل ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست

    الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا کہ کیس کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوگا

     وزارت داخٰلہ اجازت دے گی چیئرمین پی ٹی آئی کیس کی جیل میں سماعت کرلیں،

     ہم چیئرمین پی ٹی آئی پر فردجرم عائد کردیں گے دفاع میں جو پیش کرنا چاییں آپ کی مرضی

  • فواد چودھری کو بی کلاس فراہم،ملاقات کی بھی اجازت،عدالت میں جواب

    فواد چودھری کو بی کلاس فراہم،ملاقات کی بھی اجازت،عدالت میں جواب

    اسلام آباد ہائیکورٹ: فواد چودھری کو جیل میں سہولیات اور وکلا و فیملی ارکان سے ملاقات کی اجازت دینے کا کیس کی سماعت ہوئی

    عدالتی حکم پر چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ر انوار الحق اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے،فواد چوہدری کو جیل میں بی کلاس فراہم کردی گئی ، فیملی اور وکلاء سے ملاقات کی بھی اجازت دے دی گئی،چیف کمشنر نے فواد چوہدری کی درخواست پر عمل درآمد رپورٹ جمع کروادی ،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپکی رپورٹ آگئی ہے ،ٹھیک ہے آپ جا سکتے ہیں ،

    فواد چوہدری کو اہلیہ سے جیل میں پرائیویسی میں ملاقات کرانے کی اجازت مل گئی، عدالت نے فواد چوہدری کو جیل مینوئل کے مطابق طبی سہولیات بھی فراہم کرنے کا حکم دے دیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےڈپٹی سپرنٹینڈنٹ جیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی سپرنٹینڈنٹ صاحب درخواست گزار کے وقار کو ملحوظ خاطر رکھا جائے ،جیل میں فیملی اور وکلاء ملاقات کی ملاقات پر آصف علی زرداری اور محترمہ بینظیر بھٹو کو بھی روکا جاتا تھا، ایسے واقعات آپکے افسران کے لیے شرمندگی کا باعث بنتے ہیں ، کتنے کیسز درج ہیں فواد چوہدری کے خلاف ،فیصل چودھری نے کہا کہ ایک کیس میں گرفتار ہیں باقی پتہ نہیں کتنے کیسز ہیں ،ایک کیس جہلم میں درج ہے اور ایک اور کیس پنجاب کے کسی شہر میں درج ہے ، عدالت نے کہا کہ ایسا کرتے ہیں جیل سپرنٹینڈنٹ سے کیسوں کی تفصیلات منگوا لیتے ہیں ،

    گزشتہ سماعت پر عدالت نے چیف کمشنر کے خلاف توہین عدالت کارروائی کا عندیہ دیا تھا ،جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے کیس کی سماعت کی ،چیف کمشنر کو پٹیشنر کی جانب سے دی گئی درخواستوں کو زیر غور لا کر فیصلہ کرنے کی ہدائت کی گئی تھی،عدالت نے فواد چوہدری کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی.

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا گیا

  • فواد چودھری بھی گرفتار

    فواد چودھری بھی گرفتار

    فواد چوہدری کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا،

    فواد چودھری کی اہلیہ نے تصدیق کی ہے کہ فواد کو گرفتار کر لیا گیا ہے، فواد کے بھائی فراز چودھری کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کو پولیس اہلکار گھر سے گرفتار کرکے لے گئے، فواد چوہدری کو کہاں منتقل کیا گیا ہے کچھ نہیں معلوم،فواد چوہدری کو تیسری بار گرفتارکیا گیا ہے

    فواد چودھری پر نو مئی واقعات سمیت کئی مقدمات درج ہیں، فواد چودھری پر توہین الیکشن کمیشن کا کیس بھی چل رہا ہے،فواد چودھری تحریک انصاف چھوڑ کر استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہو چکے ہیںَ،فواد چودھری کو رواں برس دس مئی کو بھی گرفتار کیا تھا، بعد ازاں انہیں رہا کر دیا گیا تھا

    ریلی نکالنے، سڑکیں بلاک کرنے کا الزام،فواد چودھری کی گرفتاری پر رپورٹ طلب
    فواد چوہدری کو تھانہ آبپارہ میں درج ایف آئی آر کے تحت گرفتار کیا گیا ہے،فواد چوہدری کے خلاف تھانہ آبپارہ میں بیس اگست کو مقدمہ درج تھا ،فواد چوہدری پر پی ٹی آئی کی ریلی نکالنے اور سڑکیں بلاک کرنے کا الزام ہے،دوسری جانب سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بازیاب کرا کے رہا کرنے کی ایڈووکیٹ فیصل چوھدری کی درخواست پر سماعت ، تھانہ کوہسار کے مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے تھانہ کوہسار پولیس سے رپورٹ طلب کر لی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

    عمران خان، فواد چودھری اور اسد عمر کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ہدایات کے ساتھ نمٹا دیا گیا

  • توہین الیکشن کمیشن،فواد چودھری نے ایک اور معافی نامہ جمع کروا دیا

    توہین الیکشن کمیشن،فواد چودھری نے ایک اور معافی نامہ جمع کروا دیا

    فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی

    چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے سماعت کی،فواد چودھری اور انکے وکیل فیصل چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، فواد چودھری نے کہا کہ میں نے فیصلہ پڑھا تھا شاید زبان کے استعمال کی نشاندہی کی گئی تھی،فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں ایک اور تحریری معافی نامہ جمع کرادیا ، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس معافی نامے کو ریکارڈ کا حصہ بنا لیتے ہیں، فوادچودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا،فوادچودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ 23اگست کر سنایا جائے گا

    واضح رہے کہ عدالتی حکم پر فواد چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تھے،فواد چودھری نے کہا کہ میں اپنی جماعت کا سفیر تھا، میں ذاتی حیثیت میں معذرت کر سکتا ہوں، میری معذرت قبول کریں ، شو کاز نوٹس واپس لے لیں، پارٹی ایک ادارہ ہے، میں انکا ترجمان تھا، ذاتی حیثیت میں معذرت کر سکتا ہوں، میں قانونی کیسز میں نہیں پڑنا چاہتا،آپ کے لیے احترام ہے، اس وقت پارٹی کی پوزیشن تھی جو میں بیان کی، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے فواد چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین آپ سے قتل کروائیں تو آپ کریں گے، فواد چودھری نے کہا کہ میں ایسا نہیں کروں گا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پارٹی چئیرمین کو ئی غلط بات کرے تو مان لیں گے،آپ کی جماعت نے کمیشن اور میری ذات کے حوالے سے کیا کیا نہیں کہا، آپ نے الیکشن کمیشن کی توہین کی ،آپ کے چیئرمین نے میری اہلیہ کے بارے مین غلط الفاظ استعمال کیے،میری بیوی کے بارے میں اوپن جلسے میں کہا گیا، پھر میڈیا کے سامنے مکر بھی گئے ،فواد چودھری نےکہاکہ سپریم کورٹ کے ججز کے بارے میں کیا کیا کہا جا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ماحول ہم نے ہی ٹھیک کرنا ہے، فواد چودھری نے کہا کہ میری معذرت قبول کریں اور کیس ڈراپ کریں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ تحریری معافی دے دیں، اگر آپ معافی لینا چاہتے ہیں، فواد نے کہا کہ میں نے زبانی معافی مانگ لی ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ معافی تحریری ہوتی ہے، آپ معافی جمع کرا دیں کمیشن اس پر غور کر لے گا،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چودھری نے تحریری معافی نامہ جمع کروا دیا

    توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چودھری نے تحریری معافی نامہ جمع کروا دیا

    سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی

    چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی ،فواد چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،فواد چودھری نے الیکشن کمیشن میں تحریری معافی نامہ جمع کرا دیا ،فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ،فواد چودھری کیخلاف کیس کی سماعت 15اگست تک ملتوی کر دی

    واضح رہے کہ عدالتی حکم پر فواد چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تھے،فواد چودھری نے کہا کہ میں اپنی جماعت کا سفیر تھا، میں ذاتی حیثیت میں معذرت کر سکتا ہوں، میری معذرت قبول کریں ، شو کاز نوٹس واپس لے لیں، پارٹی ایک ادارہ ہے، میں انکا ترجمان تھا، ذاتی حیثیت میں معذرت کر سکتا ہوں، میں قانونی کیسز میں نہیں پڑنا چاہتا،آپ کے لیے احترام ہے، اس وقت پارٹی کی پوزیشن تھی جو میں بیان کی، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے فواد چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین آپ سے قتل کروائیں تو آپ کریں گے، فواد چودھری نے کہا کہ میں ایسا نہیں کروں گا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پارٹی چئیرمین کو ئی غلط بات کرے تو مان لیں گے،آپ کی جماعت نے کمیشن اور میری ذات کے حوالے سے کیا کیا نہیں کہا، آپ نے الیکشن کمیشن کی توہین کی ،آپ کے چیئرمین نے میری اہلیہ کے بارے مین غلط الفاظ استعمال کیے،میری بیوی کے بارے میں اوپن جلسے میں کہا گیا، پھر میڈیا کے سامنے مکر بھی گئے ،فواد چودھری نےکہاکہ سپریم کورٹ کے ججز کے بارے میں کیا کیا کہا جا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ماحول ہم نے ہی ٹھیک کرنا ہے، فواد چودھری نے کہا کہ میری معذرت قبول کریں اور کیس ڈراپ کریں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ تحریری معافی دے دیں، اگر آپ معافی لینا چاہتے ہیں، فواد نے کہا کہ میں نے زبانی معافی مانگ لی ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ معافی تحریری ہوتی ہے، آپ معافی جمع کرا دیں کمیشن اس پر غور کر لے گا،

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • فواد چوہدری کی زبانی معافی کو قبول نہیں کیا گیا ،وکیل الیکشن کمیشن

    فواد چوہدری کی زبانی معافی کو قبول نہیں کیا گیا ،وکیل الیکشن کمیشن

    الیکشن کمیشن کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ کیخلاف فواد چوہدری کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ نے نمٹا دی

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سماعت کے بعد حکمنامہ جاری کیا ، ایڈوکیٹ فیصل چودھری نے عدالت میں کہا کہ عدالتی حکم پر الیکشن کمیشن میں پیش ہوگئے تھے ، توہین کمیشن کیس میں فواد چوہدری کی معافی پر کمیشن کے آرڈر کی کاپی فیصل چوہدری کو فراہم کردی گئی ،الیکشن کمیشن کی وکیل نے پیش ہوکر آرڈر کی کاپی فراہم کی ، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ فواد چوہدری کی زبانی معافی کو قبول نہیں کیا گیا ،

    واضح رہے کہ عدالتی حکم پر فواد چودھری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے تھے،فواد چودھری نے کہا کہ میں اپنی جماعت کا سفیر تھا، میں ذاتی حیثیت میں معذرت کر سکتا ہوں، میری معذرت قبول کریں ، شو کاز نوٹس واپس لے لیں، پارٹی ایک ادارہ ہے، میں انکا ترجمان تھا، ذاتی حیثیت میں معذرت کر سکتا ہوں، میں قانونی کیسز میں نہیں پڑنا چاہتا،آپ کے لیے احترام ہے، اس وقت پارٹی کی پوزیشن تھی جو میں بیان کی، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے فواد چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین آپ سے قتل کروائیں تو آپ کریں گے، فواد چودھری نے کہا کہ میں ایسا نہیں کروں گا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پارٹی چئیرمین کو ئی غلط بات کرے تو مان لیں گے،آپ کی جماعت نے کمیشن اور میری ذات کے حوالے سے کیا کیا نہیں کہا، آپ نے الیکشن کمیشن کی توہین کی ،آپ کے چیئرمین نے میری اہلیہ کے بارے مین غلط الفاظ استعمال کیے،میری بیوی کے بارے میں اوپن جلسے میں کہا گیا، پھر میڈیا کے سامنے مکر بھی گئے ،فواد چودھری نےکہاکہ سپریم کورٹ کے ججز کے بارے میں کیا کیا کہا جا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ماحول ہم نے ہی ٹھیک کرنا ہے، فواد چودھری نے کہا کہ میری معذرت قبول کریں اور کیس ڈراپ کریں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ تحریری معافی دے دیں، اگر آپ معافی لینا چاہتے ہیں، فواد نے کہا کہ میں نے زبانی معافی مانگ لی ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ معافی تحریری ہوتی ہے، آپ معافی جمع کرا دیں کمیشن اس پر غور کر لے گا، کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چودھری نے معافی مانگ لی

    توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چودھری نے معافی مانگ لی

    فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس ،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے سماعت کی

    کئی بار طلبی کے باوجود فواد چودھری پیش نہ ہوئے، آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پرفواد چوہدری ذاتی حیثیت میں پیش ہو گئے،فواد چوہدری نے ذاتی حیثیت میں کمیشن سے معذرت کر لی جس پر الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو تحریری معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دے دیا. فواد چودھری نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر یا الیکشن کمیشن سے کوئی ذاتی مسئلہ نہیں، اس وقت پارٹی کا ترجمان تھا،

    وکیل فواد چودھری فیصل چودھری نے کہا کہ ناقابل ضمانت گرفتاری وارنٹ غلط پتے پر بھیجے گئے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کے علم میں تو آ گیا تھا،وکیل نے کہا کہ میں اکثر گھر نہیں ہوتا،الیکشن کمیشن نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہوا ہے، وہ شو کاز نوٹس ہائیکورٹ میں چیلنج ہے ، جس کا فیصلہ محفوظ ہے ، ہم ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لیتے ہیں، ہم اگلی سماعت پر شو کاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیں گے،

    فواد چودھری نے کہا کہ میں اپنی جماعت کا سفیر تھا، میں ذاتی حیثیت میں معذرت کر سکتا ہوں، میری معذرت قبول کریں ، شو کاز نوٹس واپس لے لیں، پارٹی ایک ادارہ ہے، میں انکا ترجمان تھا، ذاتی حیثیت میں معذرت کر سکتا ہوں، میں قانونی کیسز میں نہیں پڑنا چاہتا،آپ کے لیے احترام ہے، اس وقت پارٹی کی پوزیشن تھی جو میں بیان کی، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے فواد چودھری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین آپ سے قتل کروائیں تو آپ کریں گے، فواد چودھری نے کہا کہ میں ایسا نہیں کروں گا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ پارٹی چئیرمین کو ئی غلط بات کرے تو مان لیں گے،آپ کی جماعت نے کمیشن اور میری ذات کے حوالے سے کیا کیا نہیں کہا، آپ نے الیکشن کمیشن کی توہین کی ،آپ کے چیئرمین نے میری اہلیہ کے بارے مین غلط الفاظ استعمال کیے،میری بیوی کے بارے میں اوپن جلسے میں کہا گیا، پھر میڈیا کے سامنے مکر بھی گئے ،فواد چودھری نےکہاکہ سپریم کورٹ کے ججز کے بارے میں کیا کیا کہا جا رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ماحول ہم نے ہی ٹھیک کرنا ہے، فواد چودھری نے کہا کہ میری معذرت قبول کریں اور کیس ڈراپ کریں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ تحریری معافی دے دیں، اگر آپ معافی لینا چاہتے ہیں، فواد نے کہا کہ میں نے زبانی معافی مانگ لی ہے،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ معافی تحریری ہوتی ہے، آپ معافی جمع کرا دیں کمیشن اس پر غور کر لے گا، کیس کی سماعت یکم اگست تک ملتوی کر دی گئی

    الیکشن کمیشن کو عمران خان کا جواب مقررہ وقت پر موصول نہیں ہوا تھا، الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اسد عمر کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔ فواد چودھری کے متعدد بار وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے، آج فواد پیش ہوئے،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کے خلاف دو، دو اور اسد عمر کے خلاف ایک کیس ہے۔ فواد چوہدری اور اسد عمر نے جواب میں کہا تھا کیس الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار سے باہر ہے، جواب میں کہا گیا تھا نوٹس نا قابل سماعت اور آئین سے متصادم ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں جواب جمع کراتے ہوئے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا، تاہم الیکشن کمیشن نے ان کے جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیا تھا۔

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

  • فواد چودھری نے ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی،عدالت کے ریمارکس

    فواد چودھری نے ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی،عدالت کے ریمارکس

    اسلام آباد ہائیکورٹ:فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے درخواست پر سماعت کی،ایڈوکیٹ فیصل چودھری نے عدالت میں کہا کہ الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کیخلاف توہین کمیشن کی کارروائی جاری ہے ، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیف جسٹس نے فیصلہ دیا کہ توہین کمیشن کی کارروائی جاری رہے گی ، چیف جسٹس نے اپنے فیصلے کمیشن کو اس معاملے پر حتمی فیصلہ جاری کرنے سے روکا ہے، جو بھی ہے وہ بھی عدالت ہے ، آپ کو نوٹس جاری ہوئے ہیں ، عدالت نے استفسار کیا کہ کیا وجہ ہے کہ آپ وہاں ذاتی حیثیت میں پیش نہیں ہورہے ، آپ نے تو ہائیکورٹ کے آرڈر کی بھی خلاف ورزی کی ہے،

    وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہم اُسی دن اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے، جسٹس طارق جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کونسا کراچی میں ہے، ہائیکورٹ سے وہاں چلے جاتے، آپ نے ہائیکورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی کی ہے، کمیشن میں پیش نہیں ہو رہے، وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہونے کو تیار ہیں،

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے فواد چودھری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے، بار بار طلبی کے باوجود فواد چودھری پیش نہیں ہو رہے

    واضح رہے کہ عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر سمیت کئی رہنماؤں نے الیکشن کمیشن اور موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف انتہائی سخت زبان استعمال کی،اسی دوران الیکشن کمیشن نے عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس بھی جاری کیا۔

    رواں برس 10 جنوری کو الیکشن کمیشن اسی معاملے میں عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے تھےالیکشن کمیشن ، توہین الیکشن کمیشن و توہین چیف الیکشن کمشنر کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کے جواب مسترد کرچکا ہے عمران خان نے اپنا تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرایا، جس میں الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار اور نوٹس کو چلینج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ انہیں بھیجا گیا نوٹس آئین کے خلاف ہے الیکشن کمیشن کی توہین نہیں کی بلکہ ای سی پی کے کردار پر خدشات کا اظہار کیا ہے۔

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے