Baaghi TV

Tag: فواد چودھری

  • فواد چودھری کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

    فواد چودھری کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری

    فواد چودھری کی ضمانت کی درخواست جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد کی عدالت میں دائرکی گئی

    درخواست میں رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کو رہا کرنے کی استدعا کی گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ جج نے کہا کہ میرے پاس ضمانت کی درخواست دائر نہیں ہوسکتی،آپ متعلقہ عدالت سے رجوع کریں، وکیل علی بخاری نے کہا کہ قانونی طور پر یہی مجسٹریٹ کی عدالت ہی بنتی ہے ، جج راجہ وقاص نے کہا کہ سیشن کورٹ سے پوچھ کر آپ کو بتاتے ہیں آپ کچھ دیر انتظار کریں،

    بعد ازاں دوسری عدالت میں فواد چودھری کی ضمانت کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے فواد چودھری کی ضمانت کی درخواست پر فریقین کو کل کے لیے نوٹس جاری کردیئے، ایڈیشنل سیشن جج فیضان گیلانی نے فریقین کو کل کے لیے نوٹس جاری کر دیا، فواد چودھری کی درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ فواد چوہدری پرجھوٹے الزامات لگائے گئے اور انہیں مقدمے میں غلط نامزد کیا گیا۔

    واضح رہے کہ فواد چودھری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا، فواد چودھری دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے پاس رہے، آج انہیں عدالت پیش کیا گیا تو عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کو جوڈیشل کر دیا، جس کے بعد تحریک انصاف نے فواد چودھری کی ضمانت کے لئے درخواست دائر کر دی ہے،

    ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

     فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا

  • ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے….فواد چودھری کی آڈیو لیک

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی نئی آڈیو لیک ہوئی ہے، آڈیو لیک کا سلسلہ رکا نہیں بلکہ جاری ہے، فواد چودھری کی نئی آڈیولیک میں فواد چودھری تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ‏عمران خان دی بندہ کی عزت کرسکدا اے جو لیڈر روز اپنی بات بدل لے

    فواد چودھری نے لیکڈ آڈیو میں کہا کہ یہ کوئی پارٹیاں ہیں، مجھے بتائیں کوئی ایک پارٹی ہے جس میں سڑکچر ہو،اور میرٹ کے اوپر ہے لیڈرلیڈر روز اپنے ویژن چینج کر لی، اوپر پرابلم ہے،آڈیو میں مزید کیا کہا گیا، سنئے،

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

     

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی کئی آڈیو سامنے آ چکی ہیں، عمران خان کی خفیہ پلاننگ، عمران خان کے یوٹرن سب سامنے آ چکے ہیں، عمران خان کی امریکی سازش کا تانے بانے بھی آڈیو نے کھول کر رکھ دیئے، عمران خان کا کردار انکی آڈیوز نے بے نقاب کر دیا ہے، ایک طرف سینیٹ میں خریدوفروخت کی انہوں نے مخالفت کی دوسری جانب انکی ایک ایسی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ خود خریدوفروخت کی بات کر رہے ہیں

  • جب تک زندہ ہوں تب تک پاکستان کے لیے جدو جہد کرونگا،عمران خان

    جب تک زندہ ہوں تب تک پاکستان کے لیے جدو جہد کرونگا،عمران خان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے حکومت سے سازش کے تحت باہر نکالا تو عوام لاکھوں کی تعداد میں سڑکوں پر نکلے،

    زمان پارک لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 26سال پہلے اپنی جماعت کا نام انصاف کی تحریک رکھا تھا،جن ممالک میں قانون کی بالادستی ہو وہ خوشحال ہیں، ریاست مدینہ کی بنیادعدل وانصاف پر رکھی گئی تھی،انسانی معاشرہ وہ ہوتا ہے جہاں انصاف قائم ہو،مدینہ کی ریاست میں پہلے عدل و انصاف آیا پھر خوشحالی آئی، چین نے 30 سال میں 70 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکال لیا، اپریل میں ہماری حکومت گئی تو آٹا 65 روپے کلو تھا، عالمی مارکیٹ میں قیمتیں کم ہونے کے باوجود یہاں پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہے،ہماری حکومت جانے سے اب تک بجلی کی قیمتیں بھی دگنی ہو گئی ہیں،ابھی ملک میں مزید مہنگائی آنے والی ہے، انہوں نے 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز ختم کروا لئے،

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں مہنگائی اس ظلم اور ناانصافی کی وجہ سے ہے، پی ڈی ایم نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا،پولیس نے فواد چودھری کو کیوں پکڑا، کونسا جرم کیا ہے؟ملک بڑے خطرناک موڑ پر کھڑا ہے ،آج اگر آپ کھڑے نہیں ہوئے تو آگے اندھیرا ہے۔ میں جب تک زندہ ہو میں اپنے ملک کے لئے لڑوں گا۔ جب تک زندہ ہوں تب تک پاکستان کے لیے جدو جہد کرونگا ،میری آواز بند کرنے کی کوشش کیوں کی جارہی ہے، میں نے موت کو قریب سے دیکھ لیا، کسی چیز کا ڈر نہیں ہے، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ میری قوم اگر آپ نے اپنے آپ کو بچانا ہے تو انصاف کے ساتھ کھڑا ہونے پڑے گا۔

    ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

     فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا

    قبل ازیں زمان پارک پہنچنے پر تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جارہی ہیں، حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے، عدالت نے حکم دیا کہ فوادچودھری کو پیش کریں کیا ملک میں قانون کی کوئی عملداری نہیں ؟پی ڈی ایم حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورز ی کررہی ہے،ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انتخابات کرائے جائیں ،فوادچودھری کا کیس 6بجے دوبارہ شروع ہوگا، یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں ، نا معلوم لوگ اور بغیر نمبر پلیٹ والی گاڑی میں فواد چودھری کو لے کر جارہے تھے،پنجاب پولیس ان کو پروٹیکشن دے رہی تھی، آئی جی پنجاب کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے،

  • فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں،مریم اورنگزیب

    فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں،مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ صبح سے ٹی وی سکرین پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے حوالے سے گفتگو چل رہی ہے،

    ن لیگی رہنما مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ اس گرفتاری کو سیاسی رنگ اور اسے آزادی اظہار رائے کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں،فواد چوہدری کے خلاف سیکریٹری الیکشن کمیشن نے تھانہ کوہسار میں ایف آئی آر درج ہے،فواد چوہدری صاحب نے الیکشن کمیشن کے خلاف بیانات دیئے فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن ممبران کے بچوں کو کھلے عام دھمکیاں دیں،فواد چوہدری کی گرفتاری سیاسی نہیں ہم گزشتہ نو ماہ سے حکومت میں ہیں، فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی کے لوگوں نے ہمارے خلاف جو زبان استعمال کی، اس پر ہم نے اگر سیاسی گرفتاری کرنا ہوتی تو یہ لوگ کب کے جیلوں کے پیچھے ہوتے عمران خان نے 2018ء سے 2022ء تک اختیارات کا ناجائز استعمال کیا،نواز شریف کو جب اقامے پر گرفتار کیا گیا، انہیں نااہل کر کے پارٹی صدارت سے ہٹایا گیا، یہ سیاسی انتقام تھا،نواز شریف نے کبھی ادارے کو گالی نہیں دی، اداروں کے سربراہان کے بچوں، ان کے خاندانوں کو دھمکیاں اور گالیاں نہیں دیں، نواز شریف اپنی بیٹی کے ساتھ روزانہ کی بنیادوں پر نیب کی عدالت میں پیشیاں بھگت رہے تھے،

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے حکم پر نیب اور پنجاب پولیس نے نواز شریف کی بیٹی کے گھر پر دھاوا بولا، میری موجودگی میں شاہد خاقان عباسی گرفتار کیا گیا، عمران خان نے بغیر وارنٹ گرفتاریاں کر کے سیاسی انتقام لیا، عمران خان کے ترجمان اور ان کے وزراء انہی جگہوں پر بیٹھ کر گرفتاری سے پہلے اعلان کرتے تھے کہ دو دن بعد رانا ثناء اللہ اور کیپٹن صفدر نے گرفتار ہونا ہے،

    دھویں دار مخبریاں، عمران خان نے اپنا کباڑہ کر لیا، نواز شریف کیلیے بری خبر

    احتساب سب کا ہو گا،وقت دیتے ہیں، ذمہ داران کا تعین کر کے عدالت کو بتائیں، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    اہم پوسٹوں پر سیاسی مداخلت ناقابل برداشت ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ریمارکس

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    سپریم کورٹ،محکمہ پولیس میں سیاسی مداخلت سے تبادلے،آٹھ سالوں کا ریکارڈ طلب

  • فواد چودھری کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل بھی آ گیا

    فواد چودھری کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل بھی آ گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کے بعد سابق وزیراعظم ، چیئرمین تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آیا ہے

    عمران خان کا کہنا تھا کہ بائیس کروڑ عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں،آج شام 4 بجے میڈیا ٹاک کروں گا،فواد چودھری کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا کہ ملک بنانا ری پبلک بننے جا رہا ہے،ملک میں قانون کی حکمرانی ہی نہیں ہے ،ہمیں اپنے بنیادی حقوق کے لیے کھڑا ہونا چاہیے،

    عمران خان کا فواد چوھری کی اہلیہ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، عمران خان نے فواد چودھری کی گرفتاری کی مذمت کی،
    عمران خان نے فواد چودھری کی اہلیہ کو ثابت قدم رہنے پر خراج تحسین پیش کیا،فواد چودھری کی اہلیہ حبا چودھری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کال کرکے مجھے حوصلہ دیا ،عمران خان نے کہاکہ آپ پریشان نہ ہوں یہ لوگ دباو ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ،عمران خان صاحب کو شکریہ مشکل وقت میں ساتھ دینے کا ،خان صاحب نے کہاکہ پریشان نہ ہو میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں ،

    علاوہ ازیں رہنما ق لیگ مونس الہی کا کہنا ہے کہ فواد چوہدری کی اہلیہ سے بات ہوئی،ان کو بلند حوصلے میں دیکھ کر خوشی ہوئی،ہم فواد چوہدری کے ساتھ کھڑے ہوں گے،انہوں نے غلط شخص کا انتخاب کیا،

    دوسری جانب فواد چوہدری کی گرفتاری، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کی ہے، اس حوالہ سے تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کا کہنا ہے کہ عمران خان نے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت ہدایات جاری کر دیں،تحریک انصاف کے کارکن مختلف شفٹ میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج جاری رکھیں گے، پہلے مرحلے میں لاہور کے مختلف ٹاؤن کے ورکرز زمان پارک کے باہر ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،دوسرے مرحلے میں دیگر اضلاع کے کارکن بھی زمان پارک میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے، شیخوپورہ گوجرانولہ ننکانہ صاحب قصور اوکاڑہ اور گجرات کے کارکنوں مختلف شفٹوں میں زمان پارک کے باہر ڈیوٹی دیں گے ،عمران خان نے سینئر رہنماؤں سے گفتگو میں کہا کہ امپورٹڈ حکومت مجھے کبھی گرفتارنہیں کر سکتی ان کے اپنے کیسز عدالتوں میں ہیں ۔

    علاوہ ازیں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری عدم برداشت کی سیاست کا ردعمل ہے،محسن نقوی نے اپنے آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے وفاداری کا پہلا ثبوت دے دیا،امپورٹڈ حکومت اور ان کے سہولت کار حالات کو مزید بگاڑنا چاہتے ہیں جس کا نتیجہ بہت بھیانک ہوگا،

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کا کہنا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں ،رات میں کوئی میٹنگ ہوئی کہ عمران خان کو گرفتار کریں گے،عمرا ن خان ریڈلائن ہے کراس نہ کریں، اس سے مسائل پیدا ہونگے،ایسا لگ رہاہے ڈالر 250روپے سے اوپر جارہا ہے،حکمران ہوش کےناخن لیں اور حالات کو دیکھیں،الیکشن کمیشن بھی سمجھ رہا ہے کہ وہ بھی کسی کےآگے جوابدہ نہیں ہے،چنیسر گوٹھ میں سعید غنی ہار گئے تھے بعد میں نتیجہ تبدیل ہوا،گزشتہ روز عزیر بلوچ 25ویں کیس میں بری ہوگئے،

    تحریک انصاف کے رہنما فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کی گرفتاری قابل مذمت ہے، بزدلانہ اقدام سے جدوجہد کو روکا نہیں جا سکتا،عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش آمرانہ سوچ کی عکاسی ہے،پی ٹی آئی کارکنان اپنے قائد کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں ،پی ٹی آئی کا کارکن امپورٹڈ حکمرانوں کا ہر ظلم سہنے کو تیار ہیں،

    علاوہ ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری کی مذمت کی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے جوانٹ سیکرٹری نے گرفتاری کی مذمت کا بیان جاری کیا ،جوائنٹ سیکرٹری کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے، بار اس بات پر یقین رکھتی ہے کسی شہری کے بنیادی حقوق کی حق تلفی نہیں ہونی چاہئے،بار سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فواد چودھری کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتی ہے،اسلام آباد بار ارباب اختیار سے مطالبہ کرتی ہے ایسی صورتحال پر قانونی طریقہ اپنایا جائے،

    واضح رہے کہ پولیس نے اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں مقدمہ درج ہونے کے بعد فواد چوھدری کو گرفتار کیا ہے، فواد چودھری کو کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے میڈیکل کے بعد اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا ہے،

    ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

     فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

     فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا

  • فواد چودھری کا بھائی جہلم سے گرفتار

    فواد چودھری کا بھائی جہلم سے گرفتار

    رہنما پی ٹی آئی فوادچودھری کے بھائی فراز چودھری کو بھی گرفتار کر لیا گیا

    بھائی فراز چودھری کا کہنا ہے کہ ہم فوادچودھری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کررہےتھے، ہمیں احتجاج کے دوران گرفتار کیاگیا اور مجھ پر تشدد بھی کیا گیا ،فواد چودھری کے آبائی علاقے جہلم میں فواد چودھری کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا، پولیس نے پی ٹی آئی مظاہرین گرفتار کرلیے سابق ایم پی اے چودھری ظفر کو بھی گرفتار کر لیا گیا،ی ٹی آئی کارکنان نے ٹائر جلا کر جی ٹی روڈ بلاک کیا ہوا تھا فراز چودھری کو سٹرک بلاک کرنے پر گرفتار کیا گیا

    فواد چودھری کا اہلیہ حنا فواد کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کو گرفتار ہی کرنا تھاتو قانونی تقاضے پوری کرتے،تین گھنٹے ہمیں پتہ نہیں چلا کہ فوادچودھری کو سی آئی آے نے اٹھایا یا ایف آئی اے نے؟ فوادچودھری کی گھر سے گرفتاری کی سی سی ٹی وی موجود ہے،چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ وہ فوادچودھری کی گرفتاری کا نوٹس لیں،

    واضح رہے کہ پولیس نے اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں مقدمہ درج ہونے کے بعد فواد چوھدری کو گرفتار کیا ہے، فواد چودھری کو کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے میڈیکل کے بعد اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا ہے،

    ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

     فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

  • فواد چودھری کو فوری پیش کریں، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

    فواد چودھری کو فوری پیش کریں، لاہور ہائیکورٹ کا حکم

    لاہور ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کی حبس بے جا کی درخواست جسٹس طارق سلیم شیخ کو بھجوا دی،عدالت نے فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ،عدالت نے حکم دیا کہ فوادچودھری کو ایک بجکر30منٹ تک لاہور ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے،لاہور ہائیکورٹ نے وکیل سے سوال کیا کہ فواد چودھری اس وقت کہاں ہیں؟ وکیل نے عدالت میں جواب دیا کہ فواد چودھری سروسز اسپتال میں ہیں،جسٹس طارق سلیم شیخ نے حکم دیا کہ فواد چودھری کو فوری عدالت پیش کریں،

    بعد ازاں فواد چوھدری کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ پولیس نے فواد چودھری کو ہائیکورٹ پیش کرنے سے انکار کردیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ جب تک تحریری حکم نہیں آتا پیش نہیں کر سکتے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چلیں دیکھتے ہیں 1:30 تک کیس کال ہوتا ہے پھر بات کرتے ہیں،

    بعد ازاں جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چودھری کو پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کیا، عدالت نے حکم دیا کہ فواد چودھری جہاں بھی ہی فوری پیش کیا جائے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے فواد چودھری سے متلق لاعلمی کا اظہارکیا اور کہا کہ میرے علم میں نہیں کہ فواد چودھری کہاں ہیں،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے جواب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کی موجودگی میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، وکیل فواد چودھری نے کہا کہ فواد چودھری کو اسلام آباد منتقل کیا جا رہا ہے، متعلقہ حکام کو عدالتی احکامات بارے آگاہ کیا لیکن عملدرآمد نہیں کیا جا رہا، کہا جا رہا ہے کہ فوادچودھری اسلام آباد پولیس کی تحویل میں ہیں مجھے درست لم نہیں کہ فواد چودھری کہاں ہیں، مجھے 30 منٹ دیئے جائیں،

    رہنما پی ٹی آئی فوادچودھری کو تاحال لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہیں کیا جا سکا ،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چودھری کو پیش نہ کرنے پر تیسری بار اظہار برہمی کیا،عدالت نے حکم دیا کہ فواد چودھری جہاں بھی ہیں فوری پیش کیا جائے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مجھے اپنے حکم پر عملدرآمد کرانا آتا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے فوادچودھری سے متعلق کیس کی سماعت 3 بجے تک ملتوی کردی

    تین بجے ایک بار پھر سماعت ہوئی،تو ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں کہاکہ ایک مقدمہ درج ہوا ہے، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری کہاں ہیں؟ آئی جی پنجاب کو بلا لیتے ہیں،عدالت نے ہدایت کی کہ رجسٹرار آفس آئی جی پنجاب اور اسلام آباد کو مطلع کریں،عدالت نے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو بعد میں سنو ں گا،پہلے آرڈرپر عملدرآمد کریں، جسٹس طارق سلیم شیخ نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سے سوال کیا کہ آئی جی کو بلوایا ؟ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت میں کہا کہ آئی جی رحیم یار خان سے لاہور سفر کررہے ہیں،لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کوشام 6 بجے طلب کر لیا

    فواد چوہدری کے کزن نبیل شہزاد نے احمد پنسوتا ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست داٸر کی تھی، درخواست گزار نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری غیر قانونی ہے ،فواد چوہدری کو ایف آٸی آر تک نہیں دکھاٸی گٸی۔پولیس نے گرفتاری کی وجوہات نہیں بتاٸیں فواد چوہدری سپریم کورٹ کے وکیل اور سابق وفاقی وزیر ہیں

    واضح رہے کہ پولیس نے اسلام آباد کے تھانہ سہالہ میں مقدمہ درج ہونے کے بعد فواد چوھدری کو گرفتار کیا ہے، فواد چودھری کو کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا تھا، عدالت نے میڈیکل کے بعد اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا ہے،

    ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

     فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

  • ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

    ہتھکڑیاں لگے فواد چودھری کی عدالت پیشی،رات میری آنکھوں پرپٹی باندھی گئی،فواد کا بیان

    تحریک انصاف کے رہنما فوادچودھری کو کینٹ کچہری پیش کردیا گیا

    کینٹ کچہری کے باہر سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی، کینٹ کچہری کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی،عدالت پیشی کے موقع پر فواد چودھری کا کہنا تھا کہ مجھے بغاوت کے الزام میں گرفتار کیا گیا میں توکہتا ہوں 22کروڑ عوام پر مقدمات بنا دو، میری پیشی پر اتنی پولیس لگا دی شاید کوئی جیمز بونڈ کو پیش کرنا ہے،مجھے گرفتار کرنے والوں کو شرمندگی ہوگی جس جرم میں گرفتار کیاگیا اس کا علم نہیں ،پولیس بتائے مجھے کس جرم میں گرفتار کیا گیا،مجھے ایف آئی آر تو پڑھا دیں

    لاہورکینٹ کچہری میں رہنما پی ٹی آئی فوادچودھری کے راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی، تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے، عدالت نے رہنما پی ٹی آئی فوادچودھری کو مقدمے کی کاپی فراہم کردی.فواد چودھری نے کہا کہ مجھے ایف آئی آر کی کاپی دی جائے، تفتیشی افسر نے مقدمے کی کاپی اور فواد چودھری کی گرفتار ی کی رپورٹ جمع کروا دی، فواد چودھری نے عدالت میں کہا کہ میرا میڈیکل کرانے کا حکم دیا جائے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میڈیکل کرانے کا معاملہ دیکھ رہے ہیں ،فواد چودھری نے کہا کہ رات کو میری آنکھوں پر پٹی باندھی گئی ، پولیس مجھے کال کرتی تو میں پیش ہوجاتا،میں بھاگنے والا نہیں ہوں،

    تحریک انصاف کے وکلا نے فواد چوہدری کی ہتھکڑیاں کھولنے کا مطالبہ کر دیا ،وکلا کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری کی ہتھکڑیاں فوری کھولی جائیں فواد چوہدری کی حبس بے جا کی درخواست ہائیکورٹ میں پینڈنگ ہے ۔جب تک ہائیکورٹ کا فیصلہ نہی آ جاتا یہ عدالت راہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت نہ کرے ۔لاہورکینٹ کچہری میں فوادچودھری کےراہداری ریمانڈ کی درخواست پر سماعت کچھ دیرتک ملتوی کر دی گئی

    بعد ازاں دوبارہ سماعت ہوئی تو عدالت نے فواد چودھری کے میڈیکل کروانے کی استدعا منظور کر لی ،جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کا سروسز ہسپتال سے میڈیکل کرانے کا حکم دے دیا، عدالت نے حکم دیا کہ میڈیکل کے بعد فواد چوہدری کو آج ہی اسلام آباد کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے ۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی راہداری ریمانڈ کی درخواست نمٹا دی پولیس حکام فواد چوہدری کو لیکر عدالت سے روانہ ہو گئے

    دوسری جانب فواد چوہدری کی گرفتاری کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کے لئے مقررہو گئی،چیف جسٹس امیر کچھ دیر میں سماعت کریں گے فواد چوہدری کے کزن نبیل شہزاد نے احمد پنسوتا ایڈووکیٹ کےتوسط سےدرخواست داٸر کی، درخواست گزار نے کہا کہ فواد چوہدری کی گرفتاری غیر قانونی ہے ،فواد چوہدری کو ایف آٸی آر تک نہیں دکھاٸی گٸی۔
    پولیس نے گرفتاری کی وجوہات نہیں بتاٸیں فواد چوہدری سپریم کورٹ کے وکیل اور سابق وفاقی وزیر ہیں

    علی ظفر نے فواد چوہدری کی گرفتاری پر ردعمل میں کہا ہے کہ مجھے ان کی گرفتاری کی وجوہات کا علم نہیں اگر آپ کوئی بیان دیتے ہیں تو آزادی رائے کو مدنظر رکھیں سنیں اور برادشت کریں نگران حکومت آزادانہ طور کام کرنا چاہیے آزادانہ طور پر کام کرتے ہوئے نگران حکومت نے شفاف انتخابات کی کروانے ہیں افسوسناک ہے کہ نگران حکومت الیکشن لڑنے والے لیڈران کو گرفتار کرنا شروع کردے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہے

    فوادچودھری کے ساتھ غیر مناسب سلوک کیا گیا ،حبا فواد
    فواد چودھری کی اہلیہ حبا فواد کا کہنا ہے کہ صبح سویرے فوادچودھری کو گرفتار کیا گیا ،ہماری گاڑی کی چابی دور پھینک دی گئی میں فوادچودھری کی گرفتاری پر پریشان ہوں، فوادچودھری کو مجرم کی طرح کینٹ کچری پیش کیا جا رہا ہے، فوادچودھری کے ساتھ غیر مناسب سلوک کیا گیا کیا کسی شہری کے ساتھ ایسا سلوک کیا جاسکتا ہے؟عدلیہ سمیت تمام ادارے فوادچودھری کی گرفتاری کا نوٹس لے،

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

     فواد چودھری کو گرفتار کر لیا گیا 

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    فوادچودھری کو بلوچستا ن سمیت جس جگہ بھی لے جائیں گے ، ہم مزاحمت کریں گے،فیصل چودھری
    فواد چودھری کے بھائی فیصل چودھری کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کو بغیر وارنٹ گرفتار کیاگیا فوادچودھری کو بلوچستا ن سمیت جس جگہ بھی لے جائیں گے ، ہم مزاحمت کریں گے،فوادچودھری وکیل اور سیاست دان ہیں فوادچودھری کا واٹس ایپ کھلا ہے ، کسی کے ہاتھ میں ہے،میرا فوادچودھری سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،فواد چودھری ایسی حرکتوں سے نہیں جھکیں گے پی ٹی آئی کی سینئر قیاد ت کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے یہ کس سوچ میں بیٹھے ہیں ،ہم ن لیگ یا کوئی اورجماعت نہیں کہ خاموش رہیں گے،

    پنجاب بار کونسل نے کہا ہے کہ فواد چوہدری ایڈوکیٹ کو پولیس کی طرف سے گرفتار کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہیں، وکلاء برادری میں پولیس کے اس عمل کی وجہ سے شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے، آئی جی پولیس اسلام آباد سے مطالبہ ہے کہ ایف آئی آر نمبر 69/23 تھانہ کوہسار میں درج ایف آئی آر کو فی الفور خارج کیا جائے فواد چوہدری ایڈوکیٹ سپریم کورٹ کو فی الفور رہا کیا جائے

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ فوادچودھری کے خلاف مقدمہ عدالت میں ہے ،کچھ نہیں کہہ سکتا،قانون کو ہاتھ میں لینےسے گریز کرنا چاہیے ،پی ٹی آئی رہنما وں کے خلا ف کیسز عدالتوں میں ہیں پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کرلیے گئے ہیں.معاملہ ای وی ایم سے شروع ہوا، آئینی حدود کو عبورنہیں کرنا چاہیے،الیکشن کمشنر مقرر کرنے میں عمران خا ن کا کردار تھا،عمران خان دورمیں مریم نواز گرفتار ہوئیں عمران خان نے اپوزیشن لیڈر سے اپنےدور میں ایک بار بھی ملاقات کرنا مناسب نہیں سمجھا، پی ٹی آئی والوں نے سیاست کو سیاست ہی نہیں رہنے دیا

    ،جرم کرو گے تو سزا تو ملے گی،عطا تارڑ
    وزیراعظم کے معاون خصوصی، ن لیگی رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اپنی حکومت توڑی، الیکشن کمیشن ارکان اور افسران کے خاندانوں کو دھمکی دی، اب رو کس بات پر رہے ہیں ،جرم کرو گے تو سزا تو ملے گی، ملک میں کوئی قانون بھی ہے،

    الیکشن کمیشن کا کام پرچے نہیں الیکشن کروانا ہے،شیخ رشید
    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ فوادچودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا،
    الیکشن کمیشن کا کام پرچے نہیں الیکشن کروانا ہے، حکومت کے ارادے واضح ہوگئے ہیں عوام کوسمجھ جانا چاہیے،
    حکمران الیکشن نہیں کچھ اورکرنے جارہے ہیں، آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کادورشروع ہوگا،حکومت کا سڑکوں پرکام تمام ہوجائے گا، زرمبادلہ کےذخائر4بلین سےکم اور آئی ایم ایف کی شرائط سرپر ہیں، سیاسی، اقتصادی، معاشی اور توانائی کابحران حکومت کے گلے پڑنے والاہے، فواد چودھری کی گرفتاری چلتی پرپیٹرول کا کام کرے گی،اب ملک الیکشن کے بجائے تشدد کی راہ پر چل پڑا ہے، جو قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی وہ الیکشن کے نتائج پرکیا اعتبار کرے گی ،

    آئینی ادارے کی درخواست پر فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کیا ، ترجمان اسلام آباد پولیس
    دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئینی ادارے کی درخواست پر فواد چودھری کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا،سیکریٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پر تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا،فواد چودھری نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو فرائض منصبی سے روکنے کے لیے دھمکایا،فواد چودھری نے آئینی اداروں کے خلاف شرانگیزی پیدا کرنے اور لوگوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی ،فواد چودھری کے خلاف مقدمے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے،

    فوادچودھری کے خلاف درج مقدمے کی تفصیلات سامنے آگئیں، فواد چودھری کے خلاف مقدمہ گزشتہ رات تھانہ کوہسار میں درج کیا گیا تھا فواد چودھری کے خلاف مقدمہ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید کی درخواست پر درج کیا گیا، درج ایف آئی آر میں کہا گیاکہ فواد چودھری نے کہا حکومت میں شامل لوگوں کو ان کے گھروں تک چھوڑ کر آئیں گے،فواد چودھری نے کہا جولوگ نگران حکومت میں لگ رہے ہیں ان کا سزا ہونے تک پیچھا کریں گے،فوادچودھری نے کہا الیکشن کمیشن،ان کے ممبران اور ان کے خاندانوں کو وارن کرتے ہیں،فوادچودھری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی حیثیت ایک منشی کی ہوگئی ہے،

    تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آئینہ دکھایا تو برا مان گئے، الیکشن کمیشن جانبداری کرے اورپسندیدہ شخص کونگران وزیراعلیٰ لگائے، ہم تنقید کرے تو ایف آئی آر اور گرفتاریاں شروع کردے حساب تو دینا پڑے گا، تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کی بغیر وارنٹ گرفتاری جمہوریت اور قانون کی بالادستی پر زوردار طمانچہ ہے،فواد چودھری کاکیا قصور ہے؟ کس جرم کے تحت اٹھایا گیا؟ پاکستان کے ساتھ کھلواڑ بند کیا جائے ورنہ حالات کسی کے قابو میں نہیں رہیں گے،مسرت جمشید چیمہ کا کہنا تھا کہ جو سمجھتے ہیں گرفتاری اورتشدد سے ہمیں نظریے سے ہٹا یا جا سکتا ہے یہ ان کی بھول ہے ،بار بار بتا چکے ہیں عمران خان عوام کی ریڈ لائن ، کوئی غلطی نہ کرنا، بغیر کسی کال کے ہزاروں لوگ عمران خان کی حفاظت کیلئے پہنچ گئے،پی ڈی ایم ٹولہ اپنی سیاست کو بچانے کیلئے ملک کو حادثے سے دوچار کرنا چاہتا ہے،

    شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کو دباؤ میں لانا ہے، شفاف انتخابات پی ڈی ایم کو وارا نہیں کھاتے، گزشتہ روز پی ٹی آئی نے کیئر ٹیکر وزیر اعلیٰ کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروایا، نگران حکومت کا مقصد شفاف انتخابات کرانا ہوتا ہے، پنجاب میں بھی ہم مثبت طریقے سے چلنے کا ارادہ رکھتے تھے،عدالتوں نے بھی الیکشن کمیشن کے فیصلوں سے اتفاق نہیں کیا،ہم نے اچھی شہرت کے حامل افراد کے نام نگران وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے تجویز کیے تھے ہمارے تحفظات پر توجہ دینی چاہیے تھی،ملک کے حالات کا تقاضا کچھ اور ہےملک معاشی عدم استحکام سے دوچار ہے ،پورا ملک کئی گھنٹے کے لیے تاریکی میں ڈوبا رہا،مفتاح اسماعیل کی جگہ اسحاق ڈار کو کیوں لایا گیا؟حکومت کی ترجیحات پرچے،پکڑ دھکڑ ہےجے آئی ٹی کی سفارشات کو مسترد کیا گیا،وزیر آباد حملے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، عمران خان پر حملے کی نئی جی آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے،عمران خان کے50سے 60جلسے ہوئے، کوئی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی،اسمبلیاں آئین کے مطابق تحلیل کی گئیں،ہمارے اراکین کو ڈی نوٹیفائی کیا گیا

  • فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

    فواد چودھری کیخلاف درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے

    فواد چودھری کو گھر سے گرفتاری کے بعد سی ٹی ڈی ٹریننگ سنٹر چوہنگ منتقل کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے اس بات کا دعوی کیا ہے اور کہا ہے کہ جس مقام پر فواد کو لے کر گئے میں وہان پہنچ چکا ہوں

    فواد چودھری کیخلاف مقدمہ اسلام آباد میں درج کیا گیا۔ تھانہ کوہسار میں درج ایف آئی آر کی کاپی باغی ٹی وی کو موصول ہو گئی ہے تھانہ کوہسار اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے خلاف بیان پر درج مقدمے میں فواد چودھری کو گرفتار کیا گیا ہےسیکرٹری الیکشن کمیشن کی درخواست پہ گذشتہ رات فواد چوہدری پہ تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔درج ایف آئی آر میں فواد چودھری کی تقریر کا ٹرانسکرپٹ لکھا گیا ہے جس میں فواد چودھری نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین آمیز گفتگو کی

    فواد چودھری کی گرفتاری پر تحریک انصاف کا بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔ تحریک انصاف نے فواد چودھری کی گرفتاری کیخلاف آج عدالت جانے کا اعلان کیا ہے اور ساتھ مطالبہ بھی کیا ہے کہ فواد کو رہا کیا جائے۔

  • میرا پیغام پہنچا دو…..فواد چودھری کے کس سے رابطے؟  آڈیو لیک ہو گئی

    میرا پیغام پہنچا دو…..فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

    میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی
    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں کی آڈیو لیک کا سلسلہ جاری ہے

    اب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے انتہائی قریبی فواد چودھری کی آڈیو لیک ہوئی ہے، فواد چودھری کی آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، آڈیو میں فواد چودھری کسی سے فون پر بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ سیاستدانوں کو فریم ورک آپس میں بنانا چاہیے فواد چوہدری نے مبینہ کال میں فون پر دوسری جانب موجود شخص کو کہا کہ وہ میرا میسج براہ راست شہباز شریف کو بھیجیں.

    فون پر دوسرا شخص کون ہے اس بارے میں کنفرم نہیں ہو سکا تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری جانب موجود شخص کا نام ذوالفقار احمد ہے جو وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کا قریبی دوست ہے ذوالفقار احمد نے فواد چوہدری سے استفسار کیا کہ عمران خان کو نا اہل کیا جا سکتا ہے؟ جس کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ اگر ایسا ہو گا تو صورتحال مزید خراب ہو گی آپ میرا پیغام شہباز شریف کو بھجوا دیں

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

    لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا

     سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل

    آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

    واضح رہے کہ اس سے قبل عمران خان کی کئی آڈیو سامنے آ چکی ہیں، عمران خان کی خفیہ پلاننگ، عمران خان کے یوٹرن سب سامنے آ چکے ہیں، عمران خان کی امریکی سازش کا تانے بانے بھی آڈیو نے کھول کر رکھ دیئے، عمران خان کا کردار انکی آڈیوز نے بے نقاب کر دیا ہے، ایک طرف سینیٹ میں خریدوفروخت کی انہوں نے مخالفت کی دوسری جانب انکی ایک ایسی آڈیو سامنے آئی تھی جس میں وہ خود خریدوفروخت کی بات کر رہے ہیں

    ہ عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

    آڈیو لیک، کمیٹی تشکیل ، سات روز میں تحقیقات مکمل کرنے کا حکم

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع