Baaghi TV

Tag: فہد مصطفیٰ

  • فلم قائداعظم زندہ باد کا ٹریلرجاری کر دیا گیا

    فلم قائداعظم زندہ باد کا ٹریلرجاری کر دیا گیا

    نبیل قریشی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم قائداعظم زندہ باد کا گزشتہ روز کراچی میں ٹریلر ریلیز کیا گیا ،اس موقع پر ماہرہ خان ،فہد مصطفی ، جاوید شیخ و دیگرموجود تھے ان کی حوصلہ افزائی کےلئے وہاں شوبز انڈسٹری کے بہت سارے ستارے پہنچے جن میں ہمایوں سعید اور ندیم بیگ کا نام قابل زکر ہے۔ ماہرہ خان اور فہد مصطفی کافی خوش دکھائی دے رہے تھے ۔ماہرہ خان اور فہد مصطفی دونوں پہلی بار کسی فلم میں دکھائی دے رہے ہیں ۔اس سے قبل دونوں نے کسی کمرشل تک میںکام نہیں کیا ۔یہ پہلا موقع ہے کہ ان دونوں کو ان کے پرستار ایک ساتھ دیکھیں گے ۔

    فلم کی کہانی فضا علی مرزا اور نبیل قریشی نے لکھی ہے ۔فلم کی کاسٹ میں ماہرہ خان اور فہد مصطفی کے ساتھ جاوید شیخ، سلیم معروج ،قوی خان ،نئیر اعجاز ،محمود اسلم اور اسد علی پلیجو و دیگر کے نام شامل ہیں ۔فلم عید الاضحی پر ریلیز کی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ فلم اپنی منفرد کہانی کی وجہ سے نہ صرف شائقین کی توجہ حاصل کریگی بلکہ تازہ ہوا کا جھونکا بھی ثابت ہو گی ۔فلم کا ٹریلر دیکھ کر شائقین کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا کہ ہم بے چینی سے فلم کی ریلیز کا انتظار کررہے ہیں۔فہد اور ماہرہ کی جوڑی کیا رنگ لاتی ہے یہ تو ریلیز کے بعد ہی پتہ چلے گا لیکن فلم کا ٹریلر بتا رہا ہے کہ سٹوری روٹین سے ہٹ کر ہے۔فلم کی ساری کاسٹ کا کہنا ہے کہ قائداعظم زندہ باد کی ساری ٹیم نے نہایت ہی محنت سے کام کیا ہے ۔

  • فہد مصطفی فیملی کیساتھ چھٹیاں منانے پہنچے لاس اینجلس

    فہد مصطفی فیملی کیساتھ چھٹیاں منانے پہنچے لاس اینجلس

    فہد مصطفی ان دنوں امریکہ میں اپنی فیملی کے ساتھ چھٹیوں پر ہیں فہد کے ساتھ ان کی بیوی بچوں کے علاوہ عاصم اظہر اور فیضان شیخ بھی موجود ہیں ،ان سب کا کہنا ہے کہ سارا سال اتنی مصروفیت ہوتی ہے کہ اپنے اور فیملی کے لئے وقت ہی نہیں نکلتا اس لیے ضروری ہے کہ سال میں ایک مرتبہ پر سکون ماحول میں فیملی کے ساتھ یادگار وقت گزارا جائے ۔فہد مصطفی اور ان کے فیملی کے اس ٹوور کی تصاویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ سب کتنا کوالٹی ٹائم گزار رہے ہیں۔

    فہد مصطفی نہ صرف ایک کامیاب اداکارہیں بلکہ ایک کامیاب ترین پرڈیوسر بھی ہیں،ان کے پروڈکشن ہاﺅس سے بننے والے ڈرامے شائقین خاصے پسند کرتے ہیں۔ ماہرہ خان کے ساتھ عید الاضحی پر ان کی فلم ” قائداعظم زندہ باد“ ریلیز ہو رہی ہے، اس فلم کے پوسٹر کے مطابق فہد پولیس والے کی وردی میں نظر آرہے ہیں فہد کے پرستار ان کو بڑی سکرین پر دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں اور امید کی جا رہی ہے کہ یہ فلم تازہ ہوا کا جھوکا ثابت ہو گی ۔فلم کے ڈائریکٹر نبیل قریشہ ہیں جبکہ نبیل قریشی اور فضا علی مرزا نے کہانی لکھی ہے.

  • فلم ’ قائد اعظم زندہ آباد ‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے فہد مصطفیٰ

    فلم ’ قائد اعظم زندہ آباد ‘ میں مرکزی کردار ادا کریں گے فہد مصطفیٰ

    لاہور:فہد مصطفیٰ‌ نے اداکاری اورہوسٹنگ کے ساتھ ساتھ ’قائد اعظم زندہ آباد‘ میں مرکزی کردارادا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اس سے قبل اداکارہدایتکار کی فلم ’نا معلوم افراد، نامعلوم افراد 2 اورلوڈ ویڈنگ‘ میں کام کرچکے ہیں جب کہ یہ چاروں ہی فلمیں سینما گھروں میں کامیاب ثابت ہوئیں۔

    حکومت کے پاس پیسے نہیں‌، 5بڑے ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

    ہدایتکارنبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم ’قائد اعظم زندہ آباد‘ کی فلم میں فہد مصطفیٰ مرکزی کردارادا کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ اداکارکی ہدایتکار کے ساتھ یہ چوتھی فلم ہے۔دیگرفلموں کی طرح فہد مصطفی کی یہ فلم بھی کامیڈی اورایکشن سے بھرپورہوگی۔ فلم 2020 میں سینیما گھروں کی زینت بنے گی جس کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہی کیا جائے گا