Baaghi TV

Tag: فیصل واوڈا

  • تحریک انصاف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر  پر حملے کی پلاننگ کی تھی،فیصل واوڈا

    تحریک انصاف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی پلاننگ کی تھی،فیصل واوڈا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق وزیر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پر حملے کی پلاننگ کی گئی تھی-

    باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے 11 لوگ 8 مئی سے 9 مئی تک میرے گھر تھے، ان لوگوں کو یہ ہدایت کی جارہی تھی کہ وہ اسلام آباد میں آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر بھی جائیں، اگر وہ 11 لوگ کچھ سرگرمی کرتے تو میں انہیں پکڑوا دیتا۔

    تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن نظرثانی کیس میں جواب جمع کرا دیا

    فیصل واوڈا نے کہا میں نے ان سے کہا اگر آپ نے ایسا کیا، اور آپ میرے گھر ہوئے تو میرے پاس کوئی دوسرا آپشن نہیں ہوگا، جس پر ان 11 افراد نے جواب میں کہا کہ ہم نہ اس چیز کا حصہ بننا چاہتے ہیں، نہ بنیں گے۔

    رکن قومی اسمبلی فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ جب عمران خان وزیراعظم تھے تو انہوں نے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل عاصم منیر کو ایمانداری سےکام کرنے پر برطرف کردیا تھا پی ٹی آئی نے دھرنا عاصم منیر کو آرمی چیف بنائے جانے سے روکنے کے لئے دیا تھا۔

    فیصل واوڈا نے بتایا کہ انہوں نے عاصم منیر کو بتایا تھا کہ آپ جو کرنے جا رہے ہیں آپ کیلئے نقصان دہ ہوگا۔انہوں نے کہا واوڈا مجھے کہہ رہے ہو اپنے ملک سے بے ایمانی کروں ؟عاصم منیر نے عمران خان کو کرپشن کے شواہد پیش کر دیئے، اگلےدن عمران خان نےانہیں برطرف کردیا۔

    تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن نظرثانی کیس میں جواب جمع کرا دیا

    واوڈا کے مطابق عمران خان نے اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم منیر کو سینیٹ کو مینج کرنے کا آرڈر دیا تھا لیکن عاصم منیر نے یہ کہہ کر منع کر دیا تھا کہ فوج مداخلت نہیں کرسکتی، عاصم منیر نے عمران خان کو کہا یہ جمہوری معاملہ ہے، جمہوری طریقے سے نمٹیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کو گھڑی اسکینڈل میں تین چار کروڑ روپے ملے، باقی کے بیس پچیس کروڑ اپنے پرائے سب نے مل کر لوٹے،شہزاد اکبر اکیلے نہیں تھے انہیں خاص آدمی کی سپورٹ تھی، عثمان بزدار کے آڈیو، ویڈیو شواہد خان صاحب کو دکھائے گئے تھے، بزدار کے آڈیو، ویڈیو شواہد خان صاحب کو دینے کے گواہ کابینہ کے اورلوگ بھی تھے۔


    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ کے مطابق آپ کی گرفتاری کے 80 فیصد امکانات ہیں اور میرے مطابق 80 فیصد امکانات نہیں ہیں آپ کو ہمیشہ کی طرح غلط اطلاع دے کر مس گائیڈ کیا جا رہا ہے سر اب بھی آپ نہیں سمجھیں گے تو پھر کب؟-

    آئندہ سماعت پر عثمان بزدار پیش نہ ہوئے تو ضمانت خارج کردی جائے گی،عدالت

    واضح رہے کہ عمران خان نے نیب پیشی کے ھآج اپنی ممکنہ گرفتاری کا خدشہ بھی ظاہر کرتے ہوئے کہا تھاکہ اسلام آباد جارہا ہوں، قانون تو ہے نہیں یہ کسی بھی چیز پر گرفتار کر سکتے ہیں۔

  • نو مئی کے ہنگامے، فیض حمید بھی ملوث،فیصل واوڈا کا انکشاف

    نو مئی کے ہنگامے، فیض حمید بھی ملوث،فیصل واوڈا کا انکشاف

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے شہروں میں جلاؤ گھیراؤ، فوجی تنصیبات پر حملے کرنیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے وہیں آج اس منصوبہ بندی میں ایک بڑا نام بھی سامنے آیا ہے، جنگ اخبار میں صحافی فخر درانی کی ایک رپورٹ شائع ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

    اخبار میں شائع ہونیوالی رپورٹ کے مطابق نو مئی کی منصوبہ بندی کیسے کی گئی اور ان پر عملدرآمد کیسے ہوا اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں جن میں وائس نوٹس ، وائس کٹس اور ڈیجٹیل مراسلے و غیرہ بتائے جاتے ہیں ۔کس طرح پی ٹی آئی کی قیادت نے فوجی تنصیبات ، خصوصا ًجی ایچ کیو ، جناح ہاؤس اور دیگر سرکاری عمارتوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کی اس بات کا دعوی ٰپی ٹی آئی کے ایک سابق رہنما فیصل واوڈ ا نے اپنے ایک ٹیلی فون پر خصوصی انٹرویو میں کیا ۔

    فیصل واوڈا پی ٹی آئی دور حکومت میں وفاقی وزیر بھی رہے ۔انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جی ایچ کیو اور دیگر حساس فوجی تنصیبات کے علاوہ شر پسندوں نے آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر پر بھی حملے کی منصوبہ بندی کی تھی ۔ اس کی ہدایات تحریک انصاف کی دوسرے درجے کی قیادت جاری کررہی تھی ۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کو ایک طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت مشغل کیا گیا مثال کے طور پر پارٹی قیادت کوئی فیصلہ کرتی ہے تو اسے شاہ محمود قریشی یا اسد عمر کے ذریعہ کارکنوں تک پہنچایا جاتا ہے ۔منظر نامہ ارسلان کو بھیجا جاتا ہے پھر سو شل میڈیا کے ذریعہ اسے عام کردیا جاتا ہے

    فیصل واوڈانے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کا ایک اہم کلیدی رہنما 9 مئی کی ہنگامہ آرائی میں ملوث ہے عمران خان کی حکومت میں شامل دو سابق وزراء پارٹی میں ان کی جگہ لینا چاہتے ہیں جنہوں نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باوجوہ کو خفیہ رپورٹس بھیجی تھیں بعد ازاں عمران خان اور پوری کا بینہ کو اس سے آگاہ کیا گیا فیصل واوڈا نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے ہی مذکورہ وزرا کو پوری کا بینہ کے سامنے افشاء کیا تھا۔ میرے چیخنے چلانے کی میڈیا نے بھی رپورٹنگ کی تھی ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ عمران خان کے حلقوں میں تین ساتھیوں میں سے ایک خصوصی نوعیت کا بھی تھا جن کے مفادات تھے

    فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ انہوں نے عمران خان سے ملنے کے لیے جنرل باجوہ کو راضی کیا جو صدر عارف علوی سے ملنے پر آمادہ ہوگئے ایوان صدر میں ملاقات ہوئی لیکن صدر عارف علوی نے میری پیٹھ میں چھرا گھونپا اور جنرل باجوہ سے کہا کہ وہ مجھ سے نہ ملیں کیو نکہ ان کی پارٹی میں کوئی حیثیت نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں فیصل واوڈ انے کہا کہ وہ عدلیہ کے کردار پر کوئی تبصرہ کرنا نہیں چاہتے ۔

    فخر درانی کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے حلقے میں خصوصی اہمیت کے حامل جس شخصیت کا ذکر بدھ کی پر یس کانفرنس میں فیصل واوڈا نے کیا وہ سابق ڈائر یکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹینٹ جنرل فیض حمید ہیں جنہیں 9 مئی کے حملوں میں مبینہ طورپر ملوث بتایا گیا ۔جب فیض حمید کے بھائی سے رابطہ کیا گیا کہ آیا سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیصل واوڈ اکے الزامات پر کوئی تبصرہ کرنا چاہیں گے تو انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں جنرل فیض حمید سے دریافت کرنے کے بعد آگاہ کریں گے لیکن اس کے بعد نجف حمید نے ان کی کال نہیں سنی

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

  • بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے،فیصل واوڈا

    بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے،فیصل واوڈا

    کراچی: تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بدقسمتی سے پی ٹی آئی دوسری ایم کیو ایم بننے جا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی :کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے ہی خبردار کردیا تھا کچھ گٹرکے کیڑے اور سانپ سامنے آئیں گے اور وہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے، لیکن اب آدھا تیترآدھا بٹیر نہیں چلےگا 9 مئی کو جن نوجوانوں کو برین واش کر کے گمراہ کیا گیا ان سے ہمدردی کی جانی چاہیے لیکن گمراہ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے، عبرت کا نشان بنادیا جائے۔

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ان لوگوں کے بہکاوے میں آکر سازش کے تحت کچھ ماں، بچے اور بہنیں گمراہ ہوگئیں، میں ان واقعات سے قبل ہی خبردار کرچکا تھا، اب آپ کے پیچھے کوئی نہیں آئے گا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے گرفتار نوجوانوں اور بچیوں سے اظہار لاتعلقی کردیا ہے۔

    فیصل واوڈا نے آرمی چیف سے اپیل کی کہ گمراہ کرنے والے اور آگ لگوانے والے آج مذمتیں کررہے ہیں، اسپتالوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، نہ ان کے آنسو دیکھیں، نہ ان کے فرمائشی درد دیکھیں، یہ وہی لوگ ہیں جو دوسروں کی گرفتاریوں پر انہیں بیماری کے طعنے دیتے تھے جن لوگوں نے ملکی املاک کو نقصان پہنچایا انہیں سخت سزا دینی چاہئے، اگر لوگوں کو سزا نہیں ملی تو بہت بُرا ہوگا، البتہ پی ٹی آئی بد قسمتی سے دوسری ایم کیوایم بننے جا رہی ہے۔

    علی محمد خان اور شیریں مزاری دوبارہ گرفتار

    فیصل واوڈا نے کہا کہ واضح کر رہا ہوں اداروں کو بچانے کیلئےکسی بھی حد تک جاناپڑے تو جاؤں گا عمران خان نے جو سبق مجھے سکھایا تھا شاید وہ بھول گئے ہیں، آج جو لوگ ملک کے باپ بنے ہوئے ہیں ان کو سزا دینے کی ضرورت ہے۔

  • کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے،فیصل واوڈا

    کچھ لوگ9 مئی کے واقعات پر مذمتی بیان دےکر پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کریں گے،فیصل واوڈا

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ کچھ دیر میں لوگ 9 مئی کے شرمناک واقعات کروانے پر مذمتی بیان دیں گے۔

    باغی ٹی وی: فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا کہ دوسرے فیز میں پارٹی سے لاتعلقی اور ملبہ دوسرے پر ڈال دیں گےمیں نے پہلےبھی کہا کہ یہ عمران خان کو بند گلی میں لے آئیں گے۔

    عامر محمودکیانی نے سیاست اور پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا

    دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما علی زیدی نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ پی ٹی آئی اس دن چھوڑوں گا جس دن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پی ٹی آئی چھوڑیں گے۔ 23 سال پارٹی کو دیے ہں۔ ہماری پارٹی کے اندر سے ایسی گھٹیا باتیں کی جارہی ہیں۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی وہ تھی ہی نہیں جو اس دن نظر آیا۔ پاکستان کے تمام ادارے ہمارے ہیں۔ میں نے پرتشدد واقعات سے کارکنان کو روکا فوج ہم سے ہے اور ہم فوج سے ہیں، ریاست کے اداروں پر حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ عمران خان نے ساری زندگی ہمیں عدم تشدد کا درس دیا۔

    جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایڈیشنل سیکرٹری عامر محمودکیانی نے تحریک انصاف اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے اپنی پریس کانفرنس میں عامرکیانی نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے دستبردار ہونے کا اعلان کیا۔

    sharjeel memon

    شرجیل میمن نے الیکشن کمیشن کی نااہلی بتا دی

    انہوں نے کہا کہ جی ایچ کیو اور کور کمانڈر ہاؤس کا واقعہ افسوس ناک ہے، پاکستان بحران میں ہے، پی ڈی ایم کی مہربانیاں ہیں میرا افواج پاکستان کے ساتھ قریبی تعلق ہے، میرا عمران خان سے تعلق رہا ہے، ایک عرصے سے لاہور نہیں گیا، ہم ادارے اور ریاست کا حصہ ہیں، میانوالی کے واقعات میں بھی میرا نام ڈال دیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات نے ذاتی طور پر مجھے تکلیف پہنچائی، میں نے کبھی افواج پاکستان کے خلاف کوئی بیان نہیں دیا، ہماری بقا اللہ کے بعد فوج کے ساتھ جڑی ہے، جوان شہادتیں دے رہے ہیں، سب سے پہلے افواج کو ہٹ کیا گیا، سیاست اس لیے کر رہے ہیں کہ اداروں کو بھی ملوث کرلیاہے؟

    عامر محمود کیانی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ میرا 27 سال کا سفر ہے، پارٹی کے ساتھ میں نے گزشتہ ماہ تک مسلسل کام کیا،میرے دادا اور خاندان آرمی سے تعلق رکھتے ہیں، نو مئی کے واقعات نے میرے اوپر بہت اثر کیا ہے،9 مئی کا واقعہ بہت تکلیف دہ تھا، 9 مئی قومی سانحے کا دن تھا، مجھ پر دہشتگردی کے 8،9 سیاسی پرچے درج ہیں-

    attaullah tararr

    شرپسندوں کی ضمانتوں کیلئے وکیل کس منہ سے پیش ہوتے ہیں؟ عطا تارڑ

  • فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

    فیصل واوڈ کی نشست پر انتخاب کامعاملہ،کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے

    فیصل واوڈا کےاستعفی سےخالی سینیٹ کی نشست پرانتخاب کامعاملہ، کاغذات نامزدگی آج سے 7 جنوری تک جمع ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : نامزد امیدواروں کی فہرست 9 جنوری کو لگائی جائے گی،کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 12 جنوری کوہوگی ،کاغذات نامزدگی 20 جنوری تک واپس لیے جاسکیں گےپولنگ 25 جنوری کو کی جائے گی جبکہ سندھ اسمبلی کوپولنگ اسٹیشن بنایاجائےگا۔

    خیال رہے کہ سندھ سے ایوان بالا کی جنرل نشست فیصل واوڈا کے استعفی کے باعث خالی ہوئی تھی، انہوں نے اپنا استعفا چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو پیش کیا جو منظور کرلیا گیا تھا فیصل واوڈا سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مستعفی ہوئے تھے-

    الیکشن کمیشن نے 2018 کے انتخابات میں کاغذات نامزدگی کے ساتھ دہری شہریت پر جھوٹا حلف نامہ جمع کروانے پر فیصل واوڈا کو نااہل قرار دیا تھا۔ جس کے خلاف انہوں نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو تاحیات نااہلی کیس میں دو آپشن دیئے تھے۔

    عدالت نے کہا تھا کہ اپنی غلطی تسلیم کریں اور 63 (1) سی کے تحت نااہل ہوجائیں، بصورت دیگر عدالت 62 (1) ایف کے تحت کیس میں پیش رفت کرے گی فیصل واوڈا نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے استعفا دے دیا تھا جس پر ان کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی تھی۔

  • فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی نااہلی سے متعلق تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے تسلیم کیا کہ ان سے غلط بیانی ہوئی، فیصل واوڈا 2018ء میں رکن اسمبلی بننے کے لیے اہل نہیں تھے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا نااہلی کیس کا مختصر تحریری فیصلہ جاری کر دیا جو کہ چار صفحات پر مشتمل ہے اور اسے چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے تحریر کیا ہے۔

    پنجاب میں سود لینےپر10سال کی سزا مقرر کی ہے:پرویز الہیٰ

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس امیدوارکو الیکشن سےقبل نااہل کرنےکا اختیارنہیں ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کافیصلہ بھی قانون کی نظرمیں برقرارنہیں رکھا جاسکتا لہذا الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کا تاحیات نااہلی فیصلہ کالعدم قراردیاجاتا ہے۔

    سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ فیصل واوڈا نے عدالت کو بتایا کہ 25 جون 2018ء کو شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ ملا، فیصل واوڈا نے تسلیم کیا کہ ان سے غلط بیانی ہوئی-

    18سالہ ذہنی اور جسمانی مفلوج لڑکی سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا ملزم گرفتار

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ فیصل واوڈا 2018ء میں رکن اسمبلی بننے کے لیے اہل نہیں تھے، فیصل واوڈا کی جانب سے غلطی تسلیم کرنے پر آرٹیکل 63 ون سی کا اطلاق ہوتا ہے، فیصل واوڈا موجودہ اسمبلی کی مدت تک نااہل تصور ہوں گے۔

    سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا آئندہ انتخابات لڑنے کے لیے اہل ہوں گے، فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست سے اپنا استعفی فوری چیئرمین سینٹ کو ارسال کردیں۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 25 نومبر کو فیصل واوڈا کیس کا فیصلہ سنایا تھا۔

    کوئٹہ:عدالت نے اعظم سواتی کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا

  • سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی

    سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی

    سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو پانچ سال کیلئے نااہل قرار دے دیا

    سپریم کورٹ نے فیصل واوڈاکو 63 ون سی کے تحت نااہل قرار دیا، فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے معافی مانگ لی ،عدالت نے کہا کہ فیصل واوڈا نے غلطی تسلیم کر لی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر غلطی تسلیم نہ کرتے تو تاحیات نااہلی کا کیس چلتا سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم کردی ،

    سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست سے استعفی ٰدیں،فیصل واوڈا سینیٹ کی نشست سے رضاکارانہ طور پر مستعفی ہو گئے، فیصل واوڈا موجودہ اسمبلی کی مدت تک نااہل ہوں گے

    سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو فیصل واوڈا کو 2 آپشنز دیئے تھے، فیصل واوڈا نے عدالت میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں عدالت سے بیان حلفی میں اپنی غلطی تسلیم کرتا ہوں،فیصل واوڈا نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے خود کو عدالت کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا تھا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصل واوڈا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر واضح بیان نہیں دینگے تو آپکے خلاف کارروائی ہوگی،غلطی تسلیم کرینگےتو نا اہلی کا فیصلہ ختم کردینگے،63ون سی کے تحت کے نااہلی 5 سال کی ہوگی،آپکی سینیٹرشپ پر جو نا اہلی ہے اسکو بھی ختم کردینگے،آپکو سینیٹرشپ سے استعفیٰ بھی دینا پڑے گا،فیصل واوڈا نے عدالت میں کہا کہ میں غلط بیانی اورغلطی تسلیم کرتا ہوں میں سینیٹرشپ سے اچھی نیت کے ساتھ مستعفی ہوجاؤں گا،

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصل واوڈا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تین سال تک سب کو گمراہ کیا،عدالت کے سامنے پہلے معافی مانگیں اور پھر کہیں کہ استعفیٰ دیتا ہوں،جسٹس عائشہ ملک نے فیصل واوڈا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جو آپ سے کہا جارہا ہے وہ عدالت کے سامنے خود کہیں،فیصل واوڈا نے عدالت میں کہا کہ اچھی نیت سے خود استعفیٰ دیا،آرٹیکل 63 ون سی کے تحت نااہلی تسلیم کرتا ہوں،عدالت نے فیصل واوڈا کی معافی تسلیم کرتے ہوئے تاحیات نااہلی کا حکم کالعدم قرار دے دیا

    چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کہہ دیں کہ اس وقت کے قانون کے مطابق آپ رکن اسمبلی بننے کے اہل نہیں تھے،اگرغلطی تسلیم کرتے ہیں تو آپ اسمبلی کی مدت شروع ہونے سے نااہل تصور ہوں گے،جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ شہریت ترک کرنے کا سرٹیفکیٹ کب کا ہے اور اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ کب دیا؟ فیصل واوڈا نے کہا کہ دہری شہریت 25 جون 2018 کو ترک کی، قومی اسمبلی کی نشست سے 30 مارچ 2021 کو استعفیٰ دیا تھا،چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فیصل واوڈا نے تین سال تک قومی اسمبلی کی رکنیت رکھی،سپریم کورٹ پارلیمنٹیرینز کو بے وقعت نہیں کرنا چاہتی،تاحیات نااہلی کالعدم ہوگی لیکن سینیٹ کی سیٹ سے استعفیٰ دیں، سپریم کورٹ نے متعدد بار سینیٹرز کو ریلیف دیا ہے،

    عدالتی فیصلہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ پیار اور احترا م کا رشتہ تھا اور رہے گا،سینیٹ کی نشست عمران خان کی تھی ویسے بھی استعفیٰ دینا تھا، جلد الیکشن کا مطالبہ آئینی حق ہے اوروقت پر ہونے چاہیے،قابل ،ایمانداراورحافظ قرآن آرمی چیف بنے ہیں،مجھے سینیٹ کی سیٹ پر بحال کیا گیا، جب تک میرا استعفیٰ منظور نہیں ہوتا میں سینیٹر ہوں، سپریم کورٹ نے این آر او ہی نہیں دیا بلکہ کئی لوگوں کو بحال بھی کیا ،

    قبل ازیں سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت سابق وفاقی وزیرفیصل واوڈا سپریم کورٹ پہنچ گئے ،عدالت پیشی کے موقع پر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جو عدالت حکم کرے گی وہ تسلیم کروں گا میں اب تحریک انصاف کا حصہ نہیں ہوں،عمران خان کے بارے میں پہلے بات کی نہ اب کروں گا،

    فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت کے بعد گزشتہ روز سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو آج طلب کرنے کا حکم جاری کیا تھا
    عدالت نے فیصل واوڈا سے امریکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ بھی طلب کیا تھا

    الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی، اپیل میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لا نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی،الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے، فیصل واوڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی تھی

    فیصل واوڈاصادق وامین نہیں رہے،حقائق چھپائے:نااہل کیا جائے:مبشرلقمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کودرخواست دےدی

    فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

    فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

    الیکشن کمیشن کے نااہلی کے اختیارات،فیصل واوڈا نے تحریری معروضات جمع کروا دیں

  • نااہلی کیس، فیصل واوڈا ذاتی حیثیت میں طلب،سپریم کورٹ نے دو آپشن دے دیئے

    نااہلی کیس، فیصل واوڈا ذاتی حیثیت میں طلب،سپریم کورٹ نے دو آپشن دے دیئے

    نااہلی کیس، فیصل واوڈا ذاتی حیثیت میں طلب،سپریم کورٹ نے دو آپشن دے دیئے
    سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کی تاحیات نااہل کے خلاف مقدمے کی سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے فیصل واڈا کو کل طلب کرلیا ،عدالت نے فیصل واوڈا سے امریکی شہریت چھوڑنے کا سرٹیفکیٹ بھی طلب کر لیا ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی ،سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو دو آپشن دے دیئے، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یا تو فیصل واوڈا اپنی غلطی تسلیم کریں اور 63(1) سی کے تحت نااہل ہو جائیں۔ بصورت دیگر عدالت 62(1) ایف کے تحت کیس میں پیش رفت کریگی۔ عدالت کے سامنے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے لیئے کافی مواد موجود ہے۔

    چیف جسٹس پاکستان عمرعطاء بندیال نے فیصل واوڈا کے وکیل وسیم سجاد سے سوال کیا کہ عدالت کو غلط پاسپورٹ دینے کے معاملے پر کیا سپریم کورٹ خود ہی جوڈیشل نوٹس لیے یا معاملہ متعلقہ فورم کو بھیجے ؟

    الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کے فیصلوں کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی، اپیل میں الیکشن کمیشن اور مخالف شکایت کنندگان کو فریق بنایا گیا،سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو تاحیات نا اہل کرنے کا اختیار نہیں تھا الیکشن کمیشن مجاز کورٹ آف لا نہیں اسلام آباد ہائیکورٹ نے عجلت میں اپیل خارج کی،الیکشن کمیشن کا نااہلی کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر سینیٹر کے عہدے پر بحال کیا جائے، فیصل واوڈا کی اپیل ایڈووکیٹ وسیم سجاد نے سپریم کورٹ میں دائر کی تھی

    فیصل واوڈاصادق وامین نہیں رہے،حقائق چھپائے:نااہل کیا جائے:مبشرلقمان نےاسپیکرقومی اسمبلی کودرخواست دےدی

    فیصل واوڈا جو بوٹ لے کر گئے وہ میرے بچوں کا ہے، خاتون کا سینیٹ میں دعویٰ

    فیصل واوڈا کے خلاف ہارے ہوئے امیدوار کی جانب سے مقدمہ کی درخواست پر عدالت کا بڑا حکم

    نااہلی کی درخواست پر فیصل واوڈا نے ایسا جواب جمع کروایا کہ درخواست دہندہ پریشان ہو گیا

    الیکشن کمیشن کے نااہلی کے اختیارات،فیصل واوڈا نے تحریری معروضات جمع کروا دیں

  • فیصل واوڈا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں پیش،ارشد شریف قتل سے متعلق ایک اور دعویٰ کر دیا

    فیصل واوڈا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں پیش،ارشد شریف قتل سے متعلق ایک اور دعویٰ کر دیا

    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا کہ سینئیر صحافی ارشد شریف قتل کے معاملے پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بہترین کام کررہی ہے،امید ہے ان بڑوں لوگوں تک ہاتھ پہنچے گاجن پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ ارشد شریف قتل کے شواہد ابھی پیش نہیں کیے، یہ تکلیف دہ معاملہ ہے،اس کیس میں گھٹیا قسم کا مذاق نہیں کرنا چاہیے۔

    آرمی چیف کی ٹیکس معلومات لیک ہونےپر وزیر خزانہ کا سخت نوٹس،ایف بی آر کو فوری تحقیقات کا حکم

    فیصل واوڈا نے کہا کہ ایف آئی اے نے دس سوالوں پر مبنی سوالنامہ دیا ہے،رشد شریف کے قتل کا پاکستان میں پلان بنایا گیا، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بہترین کام کررہی ہے، امید ہے ان بڑوں لوگوں تک ہاتھ پہنچےگا جن پر ہاتھ نہیں ڈالا جاتا، سلمان اقبال کا اس قتل سےکوئی تعلق نہیں، ان سے درخواست کروں گا پاکستان ضرور آئیں۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ارشد شریف کا سازشی قتل ہوا اور قریب سے گولی ماری گئی، جب تک میں نے پریس کانفرنس نہیں کی تھی پاکستان سویا ہوا تھا ارشد شریف کا فون اور آئی پیڈ نہیں ملا، جو قتل میں ملوث ہیں وہ طاقتور، پلانر اور سمجھدار ہیں، مجرمان کو پکڑنا چاہیے جو پاکستان سے باآسانی نکل جاتے ہیں، ہمیں گولی چلانے والے نہیں بلکہ چلوانے والے تک پہنچنا چاہیے۔

    باپ نے تین بیٹوں کے قاتل چوتھے بیٹے کو معاف کردیا

    انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو لانگ مارچ تک دھکیلنا بند گلی میں لے جانا ہے، عمران خان کو نااہل کرواکر وزیراعظم میں نے نہیں انہی لوگوں نے بننا ہے، عمران خان پارٹی کےاندر صفائی کریں وہ میرے لیڈرتھے، ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا،جب بلائیں گے جاؤں گا۔

  • عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنوں گا یا نہیں؟ فیصل واوڈا نے اعلان کر دیا

    عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنوں گا یا نہیں؟ فیصل واوڈا نے اعلان کر دیا

    عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بنوں گا یا نہیں؟ فیصل واوڈا نے اعلان کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نیب تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے

    فیصل واوڈا نیب میں پیش ہوئے، نیب نے فیصل واوڈا کو سوالات دیئے اور انکا جواب مانگا ہے،فیصل واڈا کو تحریری جوابات جمع کرانے کے لیے کچھ روز کی مہلت دے دی گئی ہے نیب پیشی کے موقع پر فیصل واوڈا نے میڈیا سے بات کی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا لیکن آئندہ الیکشن تک اُس کے اردگرد موجود کیڑوں کی پولیٹیکل صفائی ضرور کرونگا ، سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میرا تعلق احترام کا تھا ہے اور رہے گا کابینہ میں میرا اور شہزاد اکبر کا جھگڑا ہوا تھا میں نے عمران خان کو شہزاد اکبر کے بارے میں کہا تھا یہ باہر چلا جائے گا لندن سے فنڈز آئے تھے، اس پر مجھے بلایا گیا اس سارے معاملے پر کابینہ میں، میں نے اور شیریں مزاری نے سوال اٹھائے تھے میرے خیال میں فواد نے بھی سوال کیا تھا اس معاملے پر بیرسٹر شہزاد اکبر نے بریفنگ دی تھی۔ ایک ملک کے سر پر رکھ کر یہ سائن کروایا گیا مجھے پوچھیں اعظم خان پیسے کے لین دین میں شامل ہے کہ نہیں یہ غلط کام بلاوجہ کابینہ سے کروایا گیا تھا میرا اور شہزاد اکبر کا جھگڑا ہوا تھا پاکستان کے خزانے کو 190 ملین پاؤنڈز کا نقصان ہوا

    فیصل واوڈا کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اپنے لوگوں پر بے جا بھروسا کرتے ہیں آئی بی بھی اس وقت وہی رپورٹ کرتی تھی جو شہزاد اکبر کہتے تھے جب ارشد شریف کا قتل ہوا تو جھوٹی کہانی سامنے آئی میں نے تب بھی کہا تھا کہ یہ پلان کیا گیا ہے پاکستان میں پلان ہوا جب آپ کی شہرت اتنی ہے کہ آپ دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیت جائیں گے تو ایسے میں مارچ کی ضرورت ہے ؟ فواد چودھری کو ایک جھوٹ کے پیچھے کئی جھوٹ بولنے کی ضرورت نہیں ہے میرا سیاسی سفر تحریک انصاف کے ساتھ شروع ہوا تھا اور تحریک انصاف کے ساتھ ہی ختم ہو گا

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    ماڑی پور میں مشتعل افراد نے بچے اغوا کرنے کے الزام میں ایک شخص کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا