Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • ایس ایچ او جرائم روکنے میں بے بس

    ایس ایچ او جرائم روکنے میں بے بس

    قصور
    تھانہ صدر قصور کا ایس ایچ او جرائم روکنے میں مکمل ناکام

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کا ایس ایچ او سلیم اللہ نیازی ڈکیتی کی وارداتیں روکنے میں مکمل طور پر بے بس ہو گیا ہے
    تھانہ کے علاقہ بہادر پورہ مین دیپالپور روڈ پر 3 نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے بابرولد سرور کو جو کہ فتح پور کا رہائشی ہے کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا اور بابر سے ایک عدد موبائل فون مالیت تیس ہزار نقدی آٹھ ہزار روپے اے ٹی ایم کارڈ شناختی کارڈ وغیرہ گن پوائنٹ پر چھین لئے
    تاہم 4 دن گزر جانے کے باوجود شوکت اے ایس آئی نے ایف آئی آر درج نہ کی

    سائل کا کہنا ہے کہوقوعہ کی بابت 15 پر کال کی گئی پولیس موقعہ پر پہنچی لیکن 4 دن گزر جانے کے باوجود ایف آئی درج نہ کی جاسکی

  • اوباش کی کمسن بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی

    اوباش کی کمسن بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی

    قصور
    نواحی گاؤں ساندہ کلاں میں اوباش کی بھیڑ بکریاں چراتے غریب بچے کے ساتھ بدفعلی،پولیس نے کاراوئی کا آغاز کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا

    تفصیلات کے مطابق ساندہ کلاں تحصیل و ضلع قصور کے رہائشی محمد اسماعیل ولد نور محمد قوم موچی نے ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں کو تحریری درخواست دی کہ 1/8/21 کو
    کو اس کا بیٹا دس سالہ فیصل محمود اپنی بھیڑ بکریوں کے ساتھ کیھتوں میں موجود تھا کہ اسی گاؤں کے اوباش شبیر ولد احمد دین قوم جٹ نے میرے بیٹے کو بردستی قریبی جوار کے کھیتوں میں لے جا کر بدفعلی کا نشانہ بنایا جس سے بچے کی حالت غیر ہو گئی اور اگلے دن اس نے ساری صورتحال بتائی جس پر ملزم کے خلاف تھانہ کھڈیاں میں تحریری درخواست دائر کی گئی
    بچے کے والد کا کہنا ہے کہ ڈی پی او قصور عمران کشور ازخود نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں
    ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں نے ملزم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

  • چئیرمین پامرا کا الہ آباد منڈی کا دورہ

    چئیرمین پامرا کا الہ آباد منڈی کا دورہ

    قصور
    چیئرمین پامرا نوید انور بھنڈر کا الہ آباد کی سرکاری سبزی منڈی کا دورہ صدر سبزی منڈی حاجی منیر کی درخواست پر منڈی میں ترقیاتی کام مکمل کرنے اور دکانوں کی نیلامی کروانے کی یقین دھانی صحافیوں کے سوال پر شہر میں دوسری سبزی منڈی کے کوائف مکمل نہ ہونے پر کاروائی کی یقین دھانی

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پامرا نوید انور بھنڈر کا محمد اعظم جھولے لال کے ہمراہ سرکاری سبزی منڈی الہ آباد کا دورہ آڑھتیوں نے زبردست استقبال کیا اور پھول نچھاور کئے گئے صدر سبزی منڈی حاجی منیر نے درخواست کی کہ سبزی منڈی میں ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں جس پر چیئرمین پامرا نے مارکیٹ کمیٹی چونیاں کے چیئرمین اعظم جھولے لال کو حکم دیا کہ جو دکانیں مارکیٹ کمیٹی کے نام ہیں انہیں فوری نیلام کیا جائے منڈی میں ترقیاتی کام PCC، سیوریج، شیڈ مکمل کئے جائیں چار دیواری اور مین روڈ پر گیٹ بھی لگوائیں جائیں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تاکہ عوام کو صاف ستھرا فروٹ اور سبزی مہیاء ہو سکے صحافیوں کے ایک سوال پر کہ سرکاری منڈی کے ہوتے ہوئے شہر میں ایک اور سبزی منڈی کام کر رہی ہے جس کے نام نہ ہی زمین ہے اور نہ ہی کوائف مکمل کئے گے جس پر چیئرمین پامرا نے یقین دھانی کروائی کہ میں اپنے آفس سے ایک ٹیم تشکیل دوں گا جو اس منڈی کا وزٹ کرے گی اور کوائف نامکمل ہونے پر قانونی کاروائی کی جائے گی اور منڈی کو بند کر دیا جائے گا

  • ڈسپوزیبل سرنجوں میں کیڑیاں،گردو غبار

    ڈسپوزیبل سرنجوں میں کیڑیاں،گردو غبار

    قصور
    ڈسپوزیبل سرنج میں کیڑیاں،ڈسٹ،پلنجر میں انتہاہ کا گند،ڈاکٹرز ،میڈیکل سٹاف و میڈیکل سٹور مالکان پریشان،انتظامیہ سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے میڈیکل سٹورز پر میڈی ایکوا نامی سرنجوں کے اندر پیکنگ میں انتہائی زیادہ گردو غبار آ رہا ہے بعض سرنجوں میں مری ہوئی کیڑیاں بھی پائی گئی ہیں خاص کر سرنج کا پلنجر گردو غبار سے بھرا ہوا ہے جس سے سرنج کی سٹرلائیزیشن ختم ہونے کے ساتھ ساتھ مذید نقصانات کا اندیشہ بھی ہے جس کے باعث ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل سٹاف انتہائی پریشان ہیں
    پشاور کی سرنج ساز کمپنی میڈی ایکوا کے بیچ نمبر 003c21 میں میڈیکل سٹور مالکان نے شکایت کی ہے کہ اس میں اکثر سرنجوں کی گیس کٹ خراب ہے اور بیرل و پلنجر ٹوٹا ہوا ہے جس کے باعث مشکلات کا سامنا ہے
    شہریوں نے پشاور کی سرنج ساز کمپنی میڈی ایکوا کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • پی ٹی آئی سے لوگ مایوس،مہنگائی کی انتہاہ

    پی ٹی آئی سے لوگ مایوس،مہنگائی کی انتہاہ

    قصور
    پی ٹی آئی کی حکومت سے عوام مایوس مہنگائی کا جن بے قابو ہونے سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے کرائم کی شرح میں بھی دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے۔شہریوں کوسبزیاں اور پھل،دالیں،چینی،گھی اور آٹا روزمرہ کی اشیا بھی سرکاری نرخ ٹھیلوں اور دکانوں سے غائب دوکاندار دونوں ہاتھوں سے عوام کو لوٹنے لگے۔شہریوں کے مطابق لوگ پی ٹی آئی گورنمنٹ نے بہت مایوس کیا ہے پرائس مانیٹرنگ ٹیم بھی حرکت میں نظر نہیں آرہی روزمرہ کے استعمال کی اشیاء خودو نوش دال،سبزیاں اور پھلوں،دالوں،آٹااور چینی کے منہ مانگے دام وصول کیے جارہے ہیں عوام دوکانداروں کو منہ مانگے ریٹس دینے پر مجبور دکھائی دیتے ہیں دوکانداروں نے عوام کودونوں ہاتھوں لوٹنا شروع کردیا۔عموماًدیکھنے میں آیا ہے کہ کسی بھی دوکان پر سرکاری نرخ نامہ اویزاں نہیں کیا گیا سبزیاں،دالوں اور پھلوں کے علاوہ چینی،گھی،آئل کے ریٹس اپنی مرضی کے وصول کیے جارہے ہیں سبزیوں،دالوں اور گھی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا جاچکا ہے یوٹیلیٹی سٹور پر اور عام دوکانوں کے ریٹس میں کچھ خاص فائدہ دکھائی نہیں دیتا قیمتوں میں انیس بیس کا ہی فرق ہے اس مسئلے پر کو ئی بھی پرائس مانیٹر کرتی ٹیم دکھائی نہیں دے رہی شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں جو الیکشن سے پہلے سستی اشیاء عوام کو فراہم کرنے کے وعدے کیے گئے تھے ان میں سے کسی ایک بھی وعدے کی تکمیل نہیں کی گئی عوام حکومت سے مایوس دکھائی دے رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام کے کندھوں پر بوجھ بڑھنے لگا ہے اور اگر دالوں،سبزیوں اور پھلوں،آٹا،چینی کے ریٹس کنٹرول نہ کیے گئے تو لوگ خودکشیوں پر مجبور ہوجائیں گے اس لیے حکومت وقت کو چاہیے کہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے اور سرکاری نرخ نامے ہر شاپ پر آویزاں کروائے جائیں اور مہنگائی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ عوام روزمرہ کی اشیاء خوردونوش باآسانی خرید سکیں

  • وزیراعظم،وزیراعلی و ضلعی انتظامیہ کو بدعائیں

    وزیراعظم،وزیراعلی و ضلعی انتظامیہ کو بدعائیں

    قصور
    تبدیلی سرکار کے دور حکومت میں اہلیان نول و پل جبومیل کا تیسرا ساون مگر تبدیلی کی بجائے لوگوں کی زندگیاں تباہی کی طرف گامزن،بارش ہوتے ہی قصور رائیونڈ روڈ جوہڑ میں تبدیل،لوگوں کی جھولیاں اٹھا اٹھا کر وزیراعظم،وزیراعلی پنجاب و ضلعی انتظامیہ کو بد دعائیں

    تفصیلات کے مطابق قصور رائیونڈ روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے خاص کر موضع نول سے لوگوں کا اپنے گھروں سے نکلنا محال ہو چکا ہے
    موجودہ تبدیلی دور حکومت میں تیسرا ساون آ گیا مگر لوگوں کی زندگیاں تبدیلی کے بجائے تباہی کی طرف گامزن ہیں ج سکے باعث لوگ جھولیاں اٹھا اٹھا کر وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار و ضلعی انتظامیہ کو بد دعائیں دے رہے ہیں
    لوگ اس قدر پریشان ہیں کہ جنازے تک ٹرالیوں پر لیجانے پر مجبور ہیں جبکہ اس سڑک کی مرمت کا کام گزشتہ سال مارچ سے جاری ہے تاہم موضع نول میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی گئی جبکہ باقی سڑک جو کہ مرمت کی گئی ہے اب چند ماہ بعد ہی کھنڈرات میں بدل چکی ہے
    نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں نے کہا نا تو امید ہے اس گورنمنٹ سے سڑک مرمت کروانے کی نا ہی ہو گی
    اس لئے ہماری فریاد صرف رب کے سامنے ہے نا کہ ان بے رحم حکمرانوں کے سامنے

  • چینی چور شاہی مہمان بن گئے

    چینی چور شاہی مہمان بن گئے

    قصور
    اے سی چونیاں کی جانب سے برادرز شوگر ملز سے پکڑی جانے والی چار ٹرک چینی کا تھانہ سٹی پولیس نے 30 گھنٹے گزرنے اور استغاثہ جانے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا گرفتار آٹھ ملزمان کو سٹی پولیس نے سرکاری مہمان بنا لیا، وزیراعظم، وزیر اعلیٰ، کمیشنر لاہور اور کین کمیشنر پنجاب فوری نوٹس لیں، شہریوں اور زمینداروں کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق برادرز شوگر ملز چونیاں گزشتہ کئی سال سے شریف فیملی اور حاجی بشیر شیخ نوشاد کے درمیان تنازع بنی ہوئی ہے، زمینداروں اور بینکوں کے لین دین کی وجہ سے معاملات عدالتوں میں زیر التواء ہیں اور مذکورہ ملز کئی سال سے گورنمنٹ آف پنجاب کی تحویل میں ہے۔
    گزشتہ روز اے سی چونیاں رضوان الحق نے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرتے ہوئے چار ٹرک چینی جو تقریباً لوڈ ہو چکی تھی اور آٹھ ملزمان کو گرفتار کروا کر تھانہ سٹی چونیاں پولیس کے حوالے کر دیا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ کے اندراج کیلئے اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق نے اپنی جانب سے استغاثہ لکھ کر دیا جس کی رسیونگ بھی تھانہ سے وصول ہو گئی، مگر 30 گھنٹے گزرنے کے باوجود سٹی پولیس نے بااثر ملزمان پر مقدمہ درج نہ کیا بلکہ بااثر ملزمان تھانہ میں سرکاری مہمان بنے رہے۔
    شہری تنظیموں اور زمینداروں نے وزیراعظم، وزیر اعلیٰ، کین کمیشنر پنجاب اور کمیشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ 7 سال سے برادرز شوگر ملز کے مالکان نے زمینداروں کے کروڑوں روپے دبا رکھے ہیں لیکن آئے روز یہ ملکان پولیس اور دیگر انتظامیہ کے ساتھ سازباز ہو کر چوری چھپے چینی، بھاری مشینری اور دیگر قیمتی سامان فروخت کرتے ہیں، مزکورہ مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائے اور سابقہ ریکوری بھی کی جائے۔ تھانہ سٹی پولیس نے موقف میں کہا کہ افسران نے مقدمہ درج کرنے سے روکا ہوا ہے

  • ٹریفک کاؤنٹنگ،مانیٹرنگ،و آگاہی مہم

    ٹریفک کاؤنٹنگ،مانیٹرنگ،و آگاہی مہم

    قصور
    ایل ڈی اے و ایشین کنسلنٹ انجیئیرز کی طرف سے قصور رائیونڈ روڈ پر ایک روزہ ٹریفک مانیٹرنگ،کاؤنٹنگ و آگاہی مہم

    تفصیلات کے مطابق قصور میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ایشین کنسلنٹ کمپنی کی طرف سے آج قصور رائیونڈ روڈ پر ایک روزہ ٹریفک مانیٹرنگ،ٹریفک کاؤنٹک و ٹریفک آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے جس میں ایل ڈی اے کے زیر اہتمام ایشین کنسلنٹ کمپنی کے درجنوں کارکنان قصور رائیونڈ روڈ پر گزرنے والی گاڑیوں کی تعداد نوٹ کرنے کے سات ساتھ لوگوں کو ٹریفک کے متعلق آگاہی لیکچرز بھی دینگے

  • خراب ہونے جلنے والا ٹرانسفارمر خود لگوائیں

    خراب ہونے جلنے والا ٹرانسفارمر خود لگوائیں

    قصور
    محکمہ واپڈا کی نااہلی ،لوگ جلے ٹرانسفارمر خود ٹھیک کروانے پر مجبور،واپڈا اہلکاران دیہاڑیاں لگانے میں مصروف،ایل ٹی لائنز انتہائی پرانی و بوسیدہ

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں واپڈا قصور کی طرف سے کھلا اعلان ہے کہ خراب ہونے یا جلنے والا ٹرانسفارمر اپنے پلے سے لگوائیں یاں پھر دو چار ہفتہ انتظار کریں
    قصور اور گردونواح کے تمام ٹرانسفارمرز کی ایل ٹی لائنز انتہائی بوسیدہ اور پرانی ہو چکی ہیں جن کو تبدیل کرنے کی کبھی زحمت ہی نہیں کی گئی
    جس کے باعث آئے روز ٹرانسفامروں سے آگ نکلتی دکھائی دیتی ہے جس کی اطلاع واپڈا کو کی جائے تو کوئی کاراوئی نہیں کی جاتی بلکہ ٹرانسفارمر کے جلنے کا انتظار کیا جاتا ہے تاکہ دیہاڑی لگ سکے
    مہنگی بجلی کے باعث لوگ پہلے ہی سخت پریشان ہیں اور اوپر سے اپنے گلی محلے کا ٹرانسفارمر جلنے پر مرمت کروانے کیلئے پیسے دینے پڑتے ہیں

  • تحصیل بھر میں ملاوٹ شد اشیاء کی فروخت جاری

    تحصیل بھر میں ملاوٹ شد اشیاء کی فروخت جاری

    قصور
    تحصیل پتوکی میں اشیاءخوردونوش میں ملاوٹ انتہائی عروج پر پہنچ گئی۔ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور لوکل انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے لے کر سوگئی محکمہ فوڈ اتھارٹی کے افسران اور لوکل انتظامیہ محض کاغذی کاروائی اور پیسے بنانے میں مصروف عوام بہت سی بیماریوں کے گھیرے میں

    تفصیلات کے مطابق تحصیل پتوی میں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ اپنے عروج پر گئی ۔دودھ، دہی ، گھی ، چائے کی پتی،مصالحات جات، سرخ مرچ، بیسن اور دیگرچیزوں کا خالص ملنانا ممکن ہو چکا ہے۔ فوڈ اتھارٹی کے افسران اور لوکل انتظامیہ کا غذی کاروائیوں تک محدودہوکر رہ گئی ہے۔خالص اشیاءکا ملنانا ممکن ہو چکا ہے۔سب سے زیادہ ملاوٹ دودھ، دہی ، گھی ، چائے کی پتی،مصالحات جات، سرخ مرچ ،بیسن میں کی جارہی ہے۔ مختلف علاقوں میں کھا د اور کیمیکلز وغیرہ دودھ،تیار کرنے کی فیکٹریوں میں دودھ کے نام پر کھلے عام صحت زہر فروخت کیا جارہا ہے۔مضر صحت اشیاءخوردونوش کے استعمال سے لوگوں کی بہت بڑی تعداد ہیپاٹائٹس ، ٹی بی اور گردوں کے امراض معدہ ،جگراور دیگر امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں۔جب کہ سرکاری ونجی ہسپتال مضر اشیاءخوردونوش کے استعمال کرنے والے مریضوں سے بھرے پڑے ہیں۔جب کہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی اور لوکل انتظامیہ خواب خرگوش کے مزےلے کر سوگئی ہوئی ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اشیاءخوردونوش میں ملاوٹ کے انسانی زندگیوں پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب ہورہے ہیں