Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • ون ویلڑوں کے خلاف  خصوصی کاروائیاں کرنے کا فیصلہ

    ون ویلڑوں کے خلاف خصوصی کاروائیاں کرنے کا فیصلہ

    قصور
    یوم آزادی کے موقع پر ڈی او قصور کی جانب سے ون ویلڑوں کے خلاف خصوصی کاروائیوں کا حکم،والد کے خلاف بھی کاروائی کا فیصلہ

    تفصیلات کے مطابق یوم آزادی و عشرہ محرم الحرام کے پیش نظر قصور پولیس نے ون ویلڑوں کے خلاف خصوصی کاروائیوں کا آغاز کیا ہے
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کو ون ویلنگ جیسے خونی کھیل کی نظر نہیں ہونے دیا جائے گا
    جو بھی کم عمر نوجوان ون ویلنگ کا مرتکب پایا گیا اس کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ اس کے والد کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی
    یوم آزادی کے موقع پر قصور پولیس کی جانب سے پیٹرولنگ سخت کر دی گئی ہے اور شہر کے داخلی و خارجی ناکوں پر پولیس اہکاروں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے

  • پرائمری سکول کو ایلیمنٹری سکول کا درجہ دیا گیا

    پرائمری سکول کو ایلیمنٹری سکول کا درجہ دیا گیا

    قصور
    گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ نظام دین خان نول تحصیل و ضلع قصور کو ایلمنٹری سکول کا درجہ ملنے پر ایک پروقار تقریب جس میں ندیم ہارون رشید خان المعروف نونی خان کی بطور مہمان خصوصی شرکت ۔اشرف مائیکل ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سینٹرل پنجاب انصاف مینارٹیزاور کثیر تعداد میں والدین اور معززین علاقہ نے شرکت کی ۔ مقررین نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ وزیراعظم عمران خان کے ویژن گرین پاکستان کے تحت سکول میں پودا بھی لگایا گیا ۔آخر میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر حاجی ظفر اللہ نے تمام شرکا کی آمد خاص طور پر ندیم ہارون رشید خان المعروف نونی خان کی تعلیم دوست خدمات کا شکریہ ادا کیا

  • مکینک اے سی ٹھیک کرنے کی بجائے چرا کر لے گیا

    مکینک اے سی ٹھیک کرنے کی بجائے چرا کر لے گیا

    قصور
    نواحی گاؤں میں اے سی مکینک اے سی ٹھیک کرنے کی بجائے آؤٹ ڈور پینل چرا کر لے گیا،یہ کیوں کہا کہ جلدی درست کرو اسے لئے چرایا،جو ہوتا ہے کر لو

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کھائی ہتھاڑ میں محمد وسیم ولد محمد منور کے گھر ابرار احمد اے سی مکینک سکنہ ڈھولن اے سی ٹھیک کرنے آیا اور اے سی کے پرزے لے گیا کہ اسے دکان پر لیجا کر ٹھیک کرونگا تاہم چار دن گزرنے کے باوجود ٹھیک نا کیا تو وسیم نے اسے اے سی جلد ٹھیک کرنے کا کہا جس پر بات تو تکرار پر پہنچی اور وسیم اپنے گھر آ گیا مگر اسی رات وسیم کا آؤٹ ڈور پینل گھر سے چوری ہو گیا جس کا شبہ مکینک پر ہوا اور اسے کال ملائی تو اس نے کہا کہ میں نے ہی اے سی چوری کیا ہے تم نے مجھے تھانہ کی دھمکی کیوں دی تھی اب جو ہوتا ہے کر لو
    مکینک کے ساتھ کال کی ریکارڈنگ وسیم نے کر لی تاہم مکینک پھر بھی اے سی واپس کرنے پر تیار نہیں
    متاثرہ شحض نے ایس ایچ او تھانہ کھڈیاں سے انصاف کی اپیل کی ہے

  • پاسپورٹ آفس میں سرعام رشوت وصولی

    پاسپورٹ آفس میں سرعام رشوت وصولی

    قصور
    پاسپورٹ آفس میں اندھیر نگری چوپٹ راج،سرعام رشوت کا بازار گرم،سیکیورٹی گارڈ و دیگر عملہ لوگوں سے سرعام رشوت لینے لگا،دفتر میں لوگوں کو موبائل استعمال کرنے سے منع کیا جانے لگا

    تفصیلات کے مطابق قصور پاسپورٹ آفس میں اندھیر نگری اور چوپٹ راج قائم ہو گیا ہے
    سرعام رشوت وصول کی جانے لگی ہے
    افسران بالا نے کلیم نامی سیکیورٹی گارڈ کو ساتھ ملایا ہوا ہے اور سرعام رشوت وصول کی جا رہی ہے
    کل دوسری تحصیل سے ایک شہری پاسپورٹ بنوانے آیا تو اس سے کہا گیا کہ اپنے والدین کو ساتھ لے کر آؤ یا پھر 1500 روپیہ رشوت دو
    سائل نے امر بامجبوری 1500 روپیہ دیئے تو اندر جانے دیا گیا
    ہر سائل کو حیلے بہانوں سے تنگ کیا جاتا ہے اور رشوت کا تقاضہ کیا جاتا ہے جبکہ کسی بھی سائل کے موبائل استعمال کرنے پر عملہ فوری چوکس ہو جاتا ہے اور موبائل کے استعمال سے روکا جاتا ہے تاکہ کوئی تصویر کھینچ کر رشوت ستانی کا بھانڈا نا پھوڑ دے
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل سے نوٹس لے کر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • کیمکل دودھ بنانے والے پلانٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    کیمکل دودھ بنانے والے پلانٹ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    قصور
    کوٹ رادھا کشن میں مضر صحت زہریلا دودھ بنانے والا پلانٹ تاحال جاری،اہل علاقہ میں تشویش کی لہر

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن کے نواحی گاؤں رٹی پنڈی میں عرصہ دراز سے مضر صحت کیمکل سے دودھ بنانے کا پلانٹ لگا ہوا ہے جو کہ سرعام پورے علاقے کو دودھ سپلائی کرنے کے ساتھ گوالہ حضرات کو بھی دودھ بیچتا ہے
    گوالے اس دودھ کی ملاوٹ کرکے اپنا دودھ دکانوں و گھروں میں بیچتے ہیں جس کے باعث لوگوں خاص کر چھوٹے بچوں کی صحت کو شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں
    نیز یہ پلانٹ لاہور بھی دودھ کی سپلائی بیجھتا ہے جس پر کوٹ رادھا کشن کی عوام نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھا کشن و فوڈ اتھارٹی سے کاروائی کا مطالبہ کیا تھا اور میڈیا پر بات لائی گئی تھی تاہم بات ہائی لائٹ ہونے کے باوجود ابھی تک نا تو اس مضر صحت دودھ پلانٹ کے خلاف کاروائی کی گئی ہے اور نا ہی لوگوں کی فریاد سنی گئی ہے جس پر لوگ سخت تشویش کا شکار ہیں
    لوگوں نے کمشنر لاہور ڈویژن و ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • پولیس کی بروقت کوشش،مغوی بازیاب

    پولیس کی بروقت کوشش،مغوی بازیاب

    قصور کے نواح سید پور سے اغواء ہونے والا تاجر پولیس کی بروقت کوششوں سے باحفاظت بازیاب ہو گیا
    تفصیلات کے مطابق سید پور کے علاقے سے اغواء ہونے والا تاجریٰسین پولیس کی بروقت کاروائی سے چونیاں کے قریبی علاقے سے بازیاب۔مغوی کے ورثاء میں سے ممتاز اغواء کاروں کو ان کی بتائی ہوئی جگہ پر تاوان کی رقم دینے گیا تو ایلیٹ فورس کے جوانوں نے انہیں دبوچ لیا جس کے نتیجہ میں دو اغواء کار گرفتار جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب اس دوران پولیس اور اغواء کاروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں ایک ملزم زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق ڈ ی،پی،او قصورعمران کشور اور پولیس کی دیگر ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے بروقت کوششوں سے یہ کامیابی حاصل کی ہے۔

  • سابقہ رنجش پر فائر مار کر زخمی کر دیا

    سابقہ رنجش پر فائر مار کر زخمی کر دیا

    قصور
    کھڈیاں خاص کے نواحی علاقہ گاؤں کھائی ہتھاڑ میں سابقہ رنجش پر 66 سالہ شحض کو گولی مار کر شدید زخمی کر دیا

    تفصیلات کے مطابق کل صبح تھانہ کھڈیاں کے علاقے کھائی ہٹھاڑ میں 66 سالہ حاجی حاجی غلام نبی ولد جان محمد قوم تھیم کو سابقہ رنجش پر ذوالفقار ولد عمر سکنہ کھائی ہٹھاڑ نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا جسے ریکسیو 1122 کے ذریعہ ہسپتال پہنچایا گیا جہاں علاج جاری ہے
    ملزم فائر مارنے کے فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے
    پولیس تھانہ کھڈیاں خاص قصور نے مقدمہ کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

  • زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی عیادت آر پی او نے کی

    زخمی ہونے والے پولیس اہلکار کی عیادت آر پی او نے کی

    قصور
    پرسوں تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور کے اہلکاروں کی طرف سے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرنے اور ایک کو پولیس مقابلہ میں ہلاک کرنے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایلیٹ فورس کے جوان نصراللہ کی آر پی او شیخوپورہ نے عیادت کی

    تفصیلات کے مطابق پرسوں شام پانچ بجے کے قریب حاجی فرید روڈ قصور حدود تھانہ سٹی اے ڈویژن میں ڈاکوؤں نے ایک دکان پر واردات کی جس کی اطلاع تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور کو ملتے ہی پولیس فورس نے 2 ڈاکوؤں کو موقع پر پہنچ کر گرفتار کر لیا جبکہ دو ساتھی ڈاکوؤں کو تفتیش کے بعد گرفتار کیا گیا پولیس پارٹی جب ایک ڈاکو کو گرفتار کرنے گئی تو ڈاکوؤں نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ ایلیٹ فورس کا جوان نصراللہ شدید زخمی ہو گیا جسے علاج کیلئے لاہور جنرل ہسپتال پہنچایا گیا جہاں آر پی او شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید نے زخمی اہلکار کی عیادت کی
    اور ہر قسم کے اعلی طبی علاج سہولت فراہم کرنے کا حکم جاری کیا
    آر پی او نے پولیس جوانوں کی کارکردگی کو سراہا اور داد دی

  • لاکھوں کی آبادی مگر تھانہ کے کل اہلکاروں کی تعداد 12

    لاکھوں کی آبادی مگر تھانہ کے کل اہلکاروں کی تعداد 12

    قصور
    چونیاں سرکل کے تھانہ الہ آباد میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ایس ایچ او تبدیل مگر غیر یقینی طور پر تھانہ کی کل نفری 12 اہلکاروں پر مشتمل جبکہ تھانہ کی حدود کی آبادی لاکھوں افراد پر مشتمل

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں سرکل کے تھانہ الہ آباد کے ایس ایچ کو جرائم پر قابو نا پانے کی بدولت بدل دیا گیا ہے تاہم حیرت انگیز طور پر معتبر ذرائع سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ تھانہ الہ آباد کے کل اہلکاروں کی تعداد 12 ہے جبکہ تھانہ کے حدود میں لاکھوں افراد سکونت پذیر ہیں
    وسائل کے بغیر پولیس فورس سے بہتر کارکردگی کی توقع کرنا انتہائی عجیب ہے جس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہری،سیاسی،صحافی اور دیگر مکتبہ فکر کے لوگوں نے آئی جی پنجاب ،آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصور سے تھانہ کی نفری بڑھانے اور تھانہ الہ آباد کو
    دیگر تھانوں کی طرح دیگر جدید سہولیات دینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ تھانہ کے اہلکاران صحیح طریقے سے ڈیوٹی سرانجام دیں اور کرائم پر قابو پایا جا سکے

  • نامعلوم ڈاکو قتل کرکے چھ لاکھ لوٹ کر فرار

    نامعلوم ڈاکو قتل کرکے چھ لاکھ لوٹ کر فرار

    قصور
    چونیاں کے علاقے الہ آباد میں نامعلوم ڈاکوؤں نے دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائز مار کر آڑھتی کو قتل کر دیا اور چھ لاکھ لوٹ کر فرار ورثاء کا لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج مین قصور دیپالپور روڈ تین گھنٹے بند رہا ڈی پی او قصور کے ورثاء کے ساتھ مذاکرات تین دن کے اندر ملزمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی

    تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی کے آڑھتی اور نواحی گاؤں ارزانی پور کے سابقہ ناظم عبدالرزاق کے حقیقی چچا محمد شوکت الہ آباد کے ایک نجی بینک سے چھ لاکھ روپے نکلوا کر جا رہے تھے کہ جب وہ بقا پور کے قریب پہنچے تو پیچھا کرتے ہوئے نامعلوم ڈاکوؤں نے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائز مار دیا جس سے وہ موقع پر جانبحق ہو گئے اور ڈاکو چھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج کیا اور مین قصور دیپالپور روڈ تین گھنٹے تک بلاک کئے رکھی ڈی پی او قصور عمران کشور بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ناقص کارکردگی پر پٹرولنگ چوکی کوڑے سیال کے تمام عملہ کو معطل کر دیا گیا اور ورثاء کو تین دن میں ملزمان گرفتار کرنے کی یقین دھانی کرائی گئی ملزمان کے گرفتار نہ ہونے پر ایس ایچ او الہ آباد ودیگر عملہ کو بھی معطل کردیا جائے گا جس پر احتجاج ختم کر دیا گیا