Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • بسلسلہ محرم الحرام میٹننگ،صبر کا دامن نا چھوڑیں

    بسلسلہ محرم الحرام میٹننگ،صبر کا دامن نا چھوڑیں

    قصور
    بسلسلہ آمد محرم الحرام لائسنسداران جلوس ومنتظمین مجالس اور معززین علاقہ کے ساتھ ایس ایچ او الہ آباد کی میٹنگ محرم الحرام میں مجالس اور جلوس ہائے کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی ، علماءکرام اور ذاکرین حضرات اپنے بیانات ،خطبات میں امن ،بھائی چار ے ،صبر اور براداشت کو فروغ دیں ،امن خراب کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ایس ایچ او الہ آباد

    تفصیلا ت کے مطابق بسلسلہ آمد محرم الحرام ایس ایچ او الہ آباد کی طرف سے ممبران امن کمیٹی اور لائسنسداران جلوس ومنتظمین مجالس اور معززین علاقہ کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ،میٹنگ میں محرم الحرام کے دوران علاقہ میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کےلئے مختلف امور زیر بحث لائے گئے ایس ایچ او عابد محمود چھینہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں مجالس اورجلوس ہائے کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جا رہے ہیں،کسی بھی ناخوشگوار وقوعہ سے بچنے اور امن کو قائم رکھنے کےلئے پولیس کی جانب سے تمام وسائل بروئے کا ر لائے جا رہے ہیں،محرم الحرام کے حوالے سے خصوصی سکیورٹی پلان بھی مرتب کیا جا رہا ہے، علماءکرام اور ذاکرین حضرات امن کے فروغ کےلئے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں،اپنے بیانات ،خطبات میں امن ،بھائی چار ے ،صبر اور براداشت کو فروغ دیں،نفرت اور شر انگیز بیانات سے گریز کریں ،پولیس کے ساتھ تعاو ن کریں اور قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں، شہر کا امن خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ،دوران میٹنگ شرکاءکی جانب سے سکیورٹی کے لئے پیش آنے والے مسائل اور تجاویز پیش کی گئی ایس ایچ او نے تجا ویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے مسائل حل کرنے کی یقینی دہانی کرائی

  • بتیجھے کو قتل کرنے والی قاتلہ گرفتار

    بتیجھے کو قتل کرنے والی قاتلہ گرفتار

    قصور
    تحصیل پتوکی کے نواحی علاقے حبیب آباد میں 5 سالہ مقتول فرمان عرفان کی قاتلہ گرفتار،قاتلہ مقتول کی سگی تائی ہے

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے نواحی علاقے حبیب آباد میں ہولیس نے انتہائی مہارت سے 5 سالہ مقتول فرمان عرفان کی قاتلہ بشری بی بی کو گرفتار کر لیا جس نے قتل کا اعتراف کر لیا
    مقتولہ بچے کی سگی تائی ہے اور ان کا آپس میں خاندانی معمولی نوعیت کا تنازعہ ہے جس کی رنجش پر مقتولہ نے 5 سالہ عرفان کو قتل کیا
    پولیس نے دوران تفتیش شک کی بناء پر اسے گرفتار کیا تو بشری بی بی نے بچے کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے قاتلہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے عبرت ناک سزا کی یقین دہانی کراوائی
    ڈی پی او قصور نے چند گھنٹوں میں قاتلہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی

  • شدید برسات،ندی نالوں میں طغیانی،سیلاب کا خدشہ

    شدید برسات،ندی نالوں میں طغیانی،سیلاب کا خدشہ

    قصور
    کل سے قصور و گردونواح میں شدید بارش،فصلوں میں پانی کھڑا ہو گیا ،کچے مکانوں کو نقصان،ندی نالوں میں طغیانی،گہرے بادل تاحال موجود

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں کل سے شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث فصلوں میں پانی کھڑا ہو گیا ہے اور کچے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ بارش کے تیز سلسلہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے اور گلیوں بازاروں میں پانی کھڑا ہے
    گہرے بادل تاحال موجود ہیں جس سے مذید برسات کا امکان ہے موجود ہے
    گنڈا سنگھ بارڈر پر دریائے ستلج میں بھی طغیانی ہے جس کے باعث قریب کے دیہات میں سیلاب کا خطرہ موجود ہے جس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے فلڈ ریلیف وارننگ و کیمپ قائم کر دیا ہے

  • تین لڑکیاں اغواء،مقدمات درج

    تین لڑکیاں اغواء،مقدمات درج

    قصور
    گردونواح میں تین مختلف مقامات سے تین لڑکیاں اغواء مقامی پولیس نے نامزد ملزمان کے خلاف الگ الگ امقدمات درج کرلیے۔دربار شیخ علم دین کے رہائشی منظور نے پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں درخواست دی ہے کہ میری بیٹی نفیسہ بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزم داؤد آیا اور اسے ورغلاء پھسلاء کر اغواء کرکے لے گیا ہے اور گوہر ہٹھاڑ کے رہائشی مختار مسیح نے پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا میں درخواست دی ہے کہ میری بیٹی آسیہ بی بی گھر میں موجود تھی کہ ملزم ہارون آیا اور اسے اغواء کرکے لے گیا ہے جبکہ جاگوالا کے رہائشی رفاقت نے پولیس تھانہ کھڈیاں میں درخواست دی ہے کہ میری ہمشیرہ رفعت بی بی گھر میں سوئی ہوئی تھی کہ ملزم وقار آیا اور اسے اغواء کرکے لے گیا ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

  • لوڈشینگ کا خاتمہ کیا جائے،صدر تحفظ موومنٹ قصور

    لوڈشینگ کا خاتمہ کیا جائے،صدر تحفظ موومنٹ قصور

    غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کسان شدید پریشان ہیں، محمد احمد قصوری
    اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، صدر تحفظ موومنٹ
    قصور
    قصور سٹی سمیت سرحدی علاقوں میں طویل لوڈشیڈنگ کے عوام کا جینا محال کر رکھا ہے ایک طرف حکومت وافر بجلی کا دعویٰ کرتی ہے دوسری طرف طویل لوڈشیڈنگ نے حکومت کے خلاف عوام کی نفرت کا مزید بڑھاوا دے دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحفظ موومنٹ آف پاکستان نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی پی دور حکومت میں 18 سے 20 گنٹھے لوڈشیڈنگ ہوا کرتی تھی آج بھی طویل لوڈشیڈنگ کرکے زرداری دور کو دہرایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے دیہات اور زراعی علاقوں میں چاول کی فصل کو شدید نقصان کا خدشہ ہے۔ محمد احمد قصوری نے کہا کہ قصور کے کسانوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ایک طرف لوڈشیڈنگ نے جینا حرام کیا ہوا تو دوسری طرف ڈیزل کی قمیتیں بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں حکومت کسانوں کو ریلیف دے۔ ہمارا اعلیٰ حکام سے مطالبہ ہے کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے۔

  • سرگنگا رام ہسپتال میں بیماروں کیساتھ انسانیت سوز سلوک

    سرگنگا رام ہسپتال میں بیماروں کیساتھ انسانیت سوز سلوک

    لاہور
    سرگنگا رام ہسپتال او پی ڈی میں سرعام کرونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائی جانے لگیں،پرچی بنوانے کیلئے محض ایک ہی کاؤنٹر،صرف ایک پنکھا وہ بھی بند،سینکڑوں لوگ قطار میں لگے گرمی سے نڈھال،حکومتی دعوے فوٹو سیشن تک محدود

    تفصیلات کے مطابق أج مورخہ 28/7/21 دن 10 بجے سر گنگارام ہسپتال کی او پی ڈی میں کرونا ایس او پیز کی سرعام دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں سینکڑوں لوگوں کو جانوروں کی طرح ایک ہی کاؤنٹر پر پرچی بنوانے کیلئے کھڑا کیا گیا ہے جبکہ ایک ہی کاؤنٹر موجود ہے جس پر ایک مرد اور ایک عورت تعینات ہیں جو کہ اپنی مرضی سے پرچی بنا کر دے رہے ہیں
    افسوس صد افسوس کہ اتنے لوگوں کے لئے محض ایک پنکھا لگا ہوا ہے جو کہ بند پڑا ہے
    شدید حبس و گرمی میں بیمار لوگ مذید بیمار ہو رہے ہیں جبکہ گورنمنٹ کے دعوے صرف اور صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں
    ہسپتال میں آئے مریضوں و لواحقین نے اس انسانیت سوز رویے پر کمشنر لاہور ،وزیر اعلی پنجاب و وزیر صحت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • بغیر چھت کے سرکاری سکول،بچے پریشان

    بغیر چھت کے سرکاری سکول،بچے پریشان

    قصور
    تحصیل پتوکی کے نواحی علاقے حبیب آباد کے نواحی گاؤں چکنمبر تھڑا میں طلبا و طالبات شدید پریشان

    تفصیلات کے مطابق اس صدی میں بھی قصور کے سرکاری سکول میں سہولیات کا شدید فقدان ہے
    گورنمنٹ پرائمری اسکول تھڑا ضلع قصور تحصیل پتوکی حبیب اباد چکنمبر تھرا کے سکول کی عمارت خستحالی کا شکار ہے جس کے دو کمروں اور ایک برآمدے پر محیط عمارت کسی بھی وقت زمین بوس ہوسکتی ہے
    عمارت کی خستہ حالی سے بچے اور بچیاں خوفزدہ ہیں
    سکول کی عمارت میں پڑی دراڑیں اور ٹوٹا فرش بجلی کا نا ہونا ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے
    غریبوں کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور
    اہلیان علاقہ نے چھٹیوں سے قبل سکول کی تصاویر جاری کیں تھیںں اور کہ ہے کہ
    ہم احکامِ بالا سے اپیل کرتے ہیں ک سکول کی خستہ حالی اور اور انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا نوٹس لیں تاکہ بچے پرسکون ماحول میں تعلیم حاصل کریں
    عمارت کی خستہ حالی
    کمروں کی کمی
    گراونڈ کا نا ہونا
    فرینیچر کا فقدان
    ایلکٹرسیٹی واٹرز محفوظ نہیں
    پنکھوں کی کمی ہے اور سایہ بھی نہیں
    گرمی سردی سے بچنے کیلئے چھت نہیں اور چار دیواری چھوٹی ہے جس کے باعث لوگ دیواریں پھلانگ کر دیڑے جمائے رکھتے ہیں

  • فرنٹ ڈیسک ملازمین کی طرف سے احتجاج کی کال

    فرنٹ ڈیسک ملازمین کی طرف سے احتجاج کی کال

    قصور
    فرنٹ ڈیسک کے ملازمین نے ہڑتال کی کال دے دی،بھرپور احتجاج کیا جائے گا

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں فرنٹ ڈیسک جو کہ سال 2015 سےسٹارٹ ہوا تھا اور جس کو عوام نے بہت پسند بھی کیا ہے اور جسے 2016 تک پورے پنجاب کے ہر ایک تھانے تک پھیلا دیا گیا جس میں پڑھے لکھے نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کو بزریعہ NTS میرٹ پر بھرتی ہوئی ہے اور ان میں ملازمین کو SSA کو 32000 روپےجبکہ PSA کو 25000 روپے کی فکس سیلری Lump Sumبپر بھرتی کیا گیا تھا
    فرنٹ ڈیکس کے تمام ملازمین نے محکمہ پولیس میں بہت اچھا کام کیااور کرپشن سے پاک نوکری کر رہے ہیں جس کا اعتراف ہر کوئی کرتا ہے
    یکن تقریباً چھ سال گزرنے کے باوجود ان کو نہ تو دیگر محکمہ جات کی طرح کوئی سالانہ انکریمنٹ لگائی گئی ہے اور نہ ہی اب تک ان ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے جس کے پیش نظر فرنٹ ڈیسک کے ملازمین اب تنگ آکر محکمہ پولیس کو خیر باد کہہ رہے ہیں اور فرنٹ ڈیسک کے سینکڑوں ملازمین نے افسران بالا سے اپنے جائز مطالبات پورے کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اگر محکمہ نے ہمارے مطالبات نہ مانے تو وہ دفتر بند ہڑتال اور بھر پور احتجاج کریں گے

    فرنٹ ڈیسک کے ملازمین نے جناب انعام غنی صاحب انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور جناب غلام محمود ڈوگر صاحب سی سی پی او لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ ملازمین کو مستقل کیا جائے تا کہ مہنگائی کے دور میں اپنا اچھا گزر بسر کر سکیں اور عوام کی فلاح کا یہ کام جاری رہ سکے کیونکہ تھانہ کلچر میں تبدیلی کا یہ پہلا قدم تھا جس کی پولیس افسران نے حکومت پنجاب اور وزیر اعظم سے شاباشیں وصول کیں اور تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کر کے ترقیاں لیں اور اصل حقدار اپنے جائز مطالبات سے محروم ہیں
    فرنٹ ڈیسک ملازمین نے اپنے جائز مطالبات کے حق میں مورخہ 26.7.21 کو پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کی کال دیدی ہے

  • سرکاری گرین بیلٹ پر قبضہ

    سرکاری گرین بیلٹ پر قبضہ

    قصور
    موڑ کمال چشتی چوک گرین بیلٹ کے اندر پھل فروشوں کا قبضہ گرین بیلٹ توڑ کر اس کے اندر ریڑھیاں کھڑی کر رکھی ہے ضلعی انتظامیہ مکمل خاموش شہر کی سماجی فلاحی سول سوسائٹی تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے کروڑوں روپے کی لاگت سے خوبصورت پودے گرین بیلٹ کے اندر لگائے تھے جن کو پھل فروشوں نے راتوں رات ختم کر کے پودے اکھاڑ کر پھینک دیے اور اس کے اوپر پھول فروخت کرنے والوں نے ریڑھیاں سجالیں ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ ان کے آگے بے بس ھے تمام کام فوٹو سیشن تک محدود ہیں ان لوگوں نے پورے چوک میں قبضہ کر رکھا ہے سول سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے کے اہلکار ان سے باقاعدہ منتھلی وصول کرتے ہیں جو کاروائی نہیں ہونے دیتے چوک کی خوبصورتی تباہ کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل چوک کا خود دورہ کریں اور ان لوگوں کے خلاف کارروائی کریں اگر ان کے خلاف کارروائی نہ ہو سکی تو یہ پورے چوک پر قبضہ کرلیں گے اور جو پودے بچ گئے ہیں ان کو ختم کر دیں گے قصور کی سماجی فلاحی تنظیموں نے ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • موبائل فون سروس کمپنیوں کی نا اہلی

    موبائل فون سروس کمپنیوں کی نا اہلی

    قصور
    حسب سابق کی طرح اس عید پر بھی موبائل نیٹ ورک پرابلم رہی،کالز بار بار ڈراپ،انٹرنیٹ سروس نا ہونے کے برابر،عید گزرنے کے باوجود سلسلہ تاحال جاری

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں حسب سابق کی طرح اس بار بھی عید کے موقع پر موبائل فون سروس کمپنیوں کی نااہلی کی بدولت نیٹ ورک پرابلم بنی ہوئی ہے جس کے باعث کال بار بار ڈراپ ہو رہی ہے اور موبائل انٹرنیٹ سروس نا ہونے کے برابر ہے جس کے باعث شہریوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے خاص کر زونگ و جاز نیٹ ورک انتہائی خراب ہو چکے ہیں تاہم بار بار شکایات پر بھی ازالہ نہیں کیا جاتا
    شہریوں نے وفاقی گورنمنٹ سے استدعا کی ہے کہ کمپنیوں کو پوری کوریج دینے کا پابند کیا جائے بصورت دیگر ان کے لائسنس کینسل کئے جائیں
    عید گزرنے کے باوجود موبائل سروس پرابلم کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس سے لوگ ایک دوسرے سے رابطہ نا ہونے پر سخت پریشان ہیں