Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • 6 قصابوں پر مقدمہ 4 گرفتار

    قصور
    ایس ایچ او الہ آباد ملک شمشیر اور محکمہ لائیوسٹاک نے قصابوں کے گردگھیرا تنگ کردیا 2 مضرصحت گوشت بر آمد کرکے تلف کردیا 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ایک ملزم جوڈیشنل دیگر ملزمان زیرحراست ۔عوام تک معیاری اور صحت مند گوشت کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اثھائینگے ایس ایچ او ملک شمشیر کی میڈیا سے گفتگو

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او الہ آباد ملک شمشیر نے محکمہ لائیو سٹاک کے ہمراہ مضرصحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف ڈاکٹر متین کے ہمراہ باقاعدہ طورپر مہم کا آغازکردیا تلونڈی کے علاقہ سے 6 قصابوں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر کے 4 ملزمان گرفتار کر لئے جن میں سے ملزم عابد علی کو جوڈیشنل کردیا گیا جبکہ دوملزمان عاشق قصائی اوراسکا بیٹا تاحال فرارہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں میڈیا سے گفتگو میں ملک شمشیر نے کہا کہ عوام تک صحت مند اور معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اور یہ مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی ۔

  • ڈیڑھ ماہ بعد اسیران سے ملاقات کی اجازت

    ڈیڑھ ماہ بعد اسیران سے ملاقات کی اجازت

    قصور
    ڈیڑھ ماہ بعد ڈسٹرکٹ جیل قصور میں لواحقین کو اسیران سے ملاقات کی اجازت مل گئی

    تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے لواحقین کو اسیران کی ملاقات کی اجازت دے دی جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ غلام۔سرور سمرا نے ڈسرکٹ جیل قصور میں ڈیڑھ ماہ بعد لواحقین کو اسیران سے ملاقات کرنے کی اجازت دے ہے
    تاہم سپرنٹنڈنٹ جیل کا کہنا ہے کہ اسیران سے ملاقات کے لئے شیڈول کے مطابق آنے کی اجازت ہو گئی اور عملہ جیل کو کہا کہ
    زبانی وائرلس احکامات پر فوری اسیران کی ملاقات کروائی جائے اور حکومتی جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے

  • رکشہ ڈرائیور پر تشدد،ڈارھی بھی نوچی

    رکشہ ڈرائیور پر تشدد،ڈارھی بھی نوچی

    قصصر
    چونیاں میں پرچی ٹھیکہ دار نے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کیا اور ڈارھی نوچی
    تفصیلات کے مطابق چونیاں میں رکشہ ڈرائیور پر پرچی ٹھیکیدار کی طرف سے مبینہ تشدد کیا گیا
    اور رکشہ پرچی ٹھیکیدار کا رکشہ ڈرائیور پر فیملی کے سامنے سرعام مبینہ تشدد کیا گیا تشدد کرنے والے تین ملزمان نے داڑھی نوچی، مکوں کا استعمال کیا، رکشہ ڈرائیورز سے ہر پھیرے کے پیسے وصول کئے جانے کا کہا پتہ چلا ہے کہ اس ٹھیکیدار کے ساتھ متعدد رکشہ ڈرائیورز اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین بھی سازباز ہیں

    لوگوں کی طرف سے 15 پر کال کرنے سے تھانہ سٹی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی جبکہ مزید کارروائی کیلئے متاثرہ رکشہ ڈرائیور فاروق منشاء کی مدعیت میں درخواست دائر کر دی گئی متاثرہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر رضوان الحق اور ڈی ایس پی عبدالغفور واقع کا نوٹس لے کر غنڈے ٹھیکے دار کے خلاف قانونی کارروائی کروائی جائے

  • نوجوان کی نعش برآمد،پولیس نے تحویل میں لے لی

    نوجوان کی نعش برآمد،پولیس نے تحویل میں لے لی

    قصور
    پتوکی میں نوجوان کی نعش برآمد،پولیس نے تحویل میں لے کر ھسپتال منتقل کر دی
    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے قریبی علاقے ھلہ چوک میں ملک محمد اکمل کی سویٹ شاپ کے قریب سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس کی لوگوں کی طرف سے اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس پتوکی کے اے ایس آئی محبوب عالم
    نے پولیس نفری کے ھمراہ موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے کر تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال پتوکی منتقل کر دی ہے
    بتایا جاتا ہے کہ مرنے والہ مانگا منڈی رھائشی ہے اور نشہ کرتا ہے جو کہ نشہ نا ملنے کی بدولت جانبحق ہوا ہے
    تاہم پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کی دی ہے

  • حماس و فلسطین کی حمایت سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

    حماس و فلسطین کی حمایت سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

    قصور
    اسرائیلی جارحیت کے خلاف سوشل میڈیا پر آواز اٹھانا سوشل میڈیا کو سخت ناپسند،فلسطینیوں و حماس کی حمایت میں ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس ختم

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی کی حالیہ درندگی اور فلسطین و حماس کی حمایت میں سوشل میڈیا پر آواز اٹھانا جرم بن گیا سوشل میڈیا نے حماس و فلسطین کی حمایت کرنے پر پاکستان بھر سے ہزاروں ٹویٹر،فیسبک،انسٹاگرام اکاؤنٹس ختم کر دیئے واضع رہے کہ ماضی میں بھی کشمیر و فلسطین شام و عراق برما و افغانستان کی حمایت میں آواز اٹھانے پر لاکھوں پاکستانیوں کے اکاؤنٹس ختم کئے جا چکے ہیں خاص طور پر حافظ محمد سعید،لشکر طیبہ،جیش محمد،ذکی الرحمن لکھوی،جماعت الدعوہ،خادم حسین رضوی جیسے الفاظ پوسٹ کرتے ہیں وارننگ ملتی ہے اور پھر عارضی طور پر اکاؤنٹ محدود کر دیا جاتا ہے اور اس کے بعد دوبارہ ان الفاظ کے پوسٹ کرنے پر اکاؤنٹ مستقل اڑا دیا جاتا ہے
    سوشل میڈیا صارفین نے آزادی اظہار رائے پر قدغنیں لگانے پر گورنمنٹ آف پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو سرکاری طور پر اٹھایا جائے تاکہ آزادی اظہار رائے کا صحیح حق مل سکے

  • دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا

    دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا

    قصور
    موضع نند کا تکیہ میں دو نوجوان لڑکوں کو جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے کو مین روڈ پر نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا،ہسپتال منتقل
    تفصیلات کے مطابق دو نوجوان موضع نند کا تکیہ تھانہ تھ شیخم مین سڑک پر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جار ہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جو سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہوں ریکسیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے
    زخمی ہونے والوں میں سے ایک نوجوان کا تعلق موضع مہتاب والی حویلی راجہ جنگ جبکہ دوسرے کا باہمنی والا سے ہے گولیاں مارنے والوں میں سے ایک اپنا پسٹل جاتے ہوئے وہیں پھینک گیا
    معاملہ کسی دشمنی کا لگتا ہے پقلیس تھانہ تھ شیخم نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے

  • 2 خواتین جانبحق 2 افراد زخمی

    2 خواتین جانبحق 2 افراد زخمی

    قصور
    چونیاں میں سڑک حادثے میں 2 خواتین جانبحق ہو گئیں،2 افراد زشمی،ہسپتال منتقل
    تفصیلات کے مطابق چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا جس کے باعث اس حادثے میں 2 خواتین موقع پر جاں بحق 2 افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ عینی شاہدین کے مطابق یہ روڈ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے جبکہ اوور لوڈنگ بھی تھی لوگوں کے بار بار کال کرنے کے باوجود ریسیکو 1122 ٹیم آدھا گھنٹہ گزر جانے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا
    ریسیکو ذرائع کا کہنا ہے کہ عید کی بدولت پرائیویٹ گاڑیوں کا رش زیادہ ہے جس کے باعث حادثات زیادہ ہو رہے ہیں اس لئے تاخیر ہوئی ہے

  • فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

    فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

    قصور
    انجمن طلبہ اسلام نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی
    تفصیلات کے مطابق تحصیل چصنیاں کے شہر کنگن پور میں انجمن طلباءاسلام کے زیر اہتمام فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی جو کہ مرکزی مسجد اہلحدیث سے ہوتے ہوئے مین بازار لاری اڈا پر اختتام پذیر ہوئی ریلی کی قیادت سٹی ناظم انجمن طلباءاسلام رانا عدنان صابر نے کی شرکاء نے تلاوت قرآن پاک کے بعد مختصر تقاریریں کی گئیں اور کہا کہ پہلے کشمیر لہو لہو تھا اب فلسطین بھی لہو لہو ہے اللہ پاک سے دعا ہے کوئی ایک اور صلاح الدین ایوبی کو بھیج اور اپنی ابابیلوں کو جو ان یہودیوں کو نسیت و نابود کردیں گے

  • جواریوں نے نعرے لگائے جوے پر لعنت بے شمار

    جواریوں نے نعرے لگائے جوے پر لعنت بے شمار

    قصور
    پتوکی تھانہ سٹی پولیس کا جوئے کے اڈہ پر چھاپہ قمار باز گرفتار پولیس نے جواریوں سے پر لعنت بے شمار کے نعرے لگوائے

    تفصیلات کے مطابق  پتوکی تھانہ سٹی پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے جواء کھیلتے ہوئے قمار باز گرفتارکر لئے اور نقدی ،موبائل فونز و دیگر سامان برآمد کر لیا
    کاروائی ڈی ایس پی سرکل آصف حنیف جوئیہ کی ہدایات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی محمود بھٹی نہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی جس میں پتوکی ایلیٹ فورس کے جوانوں اور محمودالحسن جٹ اے ایس آئی،ڈی ایس پی سرکل آفیسر ریاض،آصف کانسٹیبل،آصف گجر ،زاہد نے بھرپور شرکت کی۔ کاروائی پتوکی ریڈ زون ایریا میں کی گئی پتوکی پولیس کے جوانوں نےجواریوں سے جوئے پر لعنت بے شمار کے نعرے بھی لگوائے ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی پتوکی میں مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا
    ایس ایچ او تھانہ سٹی نے میڈیا نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس سٹیشن کے دروازے عوام الناس کے لئے 24 گھنٹے کھلے ہیں میں اپنے علاقے میں کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا مزید انہوں نے کہا ہے کہ میرے علاقے میں منشیات فروشوں قمار بازو قبہ خانوں کے لیے کوئی جگہ نہیں میں ان کا گھرآؤ تنگ کر دوں گا یہ علاقہ چھوڑ دیں عوام کو چاہیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں میں پتوکی تھانہ سٹی کی حدود کو کلین کر دوں گا
    دوسری طرف پتوکی شہر کی سیاسی و سماجی تنظیموں نے پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا

  • مردہ بھینسیں ویٹرنری ڈاکٹر و پولیس نے پکڑ لیں

    مردہ بھینسیں ویٹرنری ڈاکٹر و پولیس نے پکڑ لیں

    قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقہ تھانہ الہ آباد کی حدود موضع کھوکھر ٹوچر سے تین مردہ جانور شہ زور ڈالے سمیت پولیس چوکی تلونڈی نے پکڑ لئے جس سے تلونڈی کی عوام عید پر مردہ گوشت کھانے سے بچ گئی

    تفصیلات کے مطابق مخبر کی اطلاع پر پولیس چوکی تلونڈی اور محکمہ لائیو سٹاک کے ڈاکٹر متین ہمایوں کے مشترکہ آپریشن میں دوران کارروائی شہ زور پر لدی ہوئی مردہ بھینسیں کھوکھر ٹوچر کے قریب سے قبضہ میں لے لیں ڈاکٹر متین ہمایوں کی رپورٹ کے مطابق چھ ملزمان محمد عاشق کھوکھر ٹوچر،حفیظ ،احمد علی ،محمد احمد وغیرہ مردہ گوشت گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہوگئے ابتدائی رپورٹ میں تینوں جانور مردہ پائے گئے ملزمان سے دریافت ہوا کہ حرام گوشت تلونڈی میں عید پر فروخت کرنے کے لئے لایا جارہا تھا جس پر مقامی پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کی مشترکہ کارروائی سے یہ گھناؤنا عمل کرنے والوں کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا ملزمان کے خلاف مردہ گوشت فروخت کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ کے اندراج کے لئے تھانہ الہ آباد میں تحریر دے دی گئی ہے