Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • گندم زخیرہ ہونے لگی،انتظامیہ بے بس

    گندم زخیرہ ہونے لگی،انتظامیہ بے بس

    قصور
    پتوکی تحصیل بھر میں گندم بلیک اور ذخیرہ ہونے لگی حکومتی آرڈرز ہوا میں اڑا دیے محکمہ فوڈ اور دیگر ادارے اے سی پتوکی دفاتر کی حد تک محدود اور فرضی کاروائیاں جاری

    تفصیلات کے مطابق پتوکی تحصیل بھر میں گندم بلیک اور ذخیرہ ہونے لگی اور اپنی من مرضی کے ریٹ مقرر کہیں دو ہزار روپے اور کہیں دو ہزار سے زیادہ فی من بیچنے لگے محکمہ فوڈ اور دیگر ادارے دفاتر کی حد تک محدود اور فرضی کاروائیاں جاری فوٹو سیشن کے سوا عملی طور پر کارروائی زیرو سٹاک مافیاء اور بلیک میں گندم کا کاروبار کرنے والے متحرک ہیں ۔ فوری ایکشن نا لیا گیا تو محکمہ فوڈ اپنے مطلوبہ اہداف پورے نہیں کر پائے گی ۔ ضلع بھر میں مجموعی لحاظ سے کثیر تعداد میں خریداری مراکز پر مقررہ ٹارگٹ پورے نہیں ہونگے باخبر ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ ایک ایسا گروہ متحرک ہے جو لوڈر رکشوں پر گندم لوڈ کر کے لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں لیجا کر دو ہزار سے اوپر فی من گندم فروخت کی جارہی ہے جس پر مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی ہے ۔

  • محکمہ مال کے اہلکاروں نے سرکاری خزانے کو چانا لگانا شروع کر دیا

    محکمہ مال کے اہلکاروں نے سرکاری خزانے کو چانا لگانا شروع کر دیا

    قصور
    تحصیل چونیاں کے محکمہ مال کے حلقہ بقاپور اور کنگن پور میں اربن ایریا کے انتقال زرعی ہونے لگے جس سے خزانہ سرکار کو لاکھوں کا چونا لگنے لگا ،انتظامیہ بے خبر

    تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں کے محکمہ مال کے پٹواریوں حلقہ بقاپور اور کنگن پور نے بورڈ آف ریونیو کی دھجیاں اڑاتے ہوے اربن ایریا کے انتقالات زرعی کر کے خزانہ سرکار کو ویلیو ٹیکس اور کیپٹل ٹیکس کو خورد برد کر دیا اور خزانہ سرکار کو لاکھوں کا چونا لگا کر مال ہڑپ کر گے جبکہ حکومت پنجاب نے اربن ایریا کے زبانی بہہ انتقال بند کیے ہوے ہیں صرف رجسٹری ہو سکتی ہے مگر پٹواری حلقہ بقاپور اور کنگن پور نے حکومت پنجاب کے حکم کو کھوہ کھاتے ڈال کر اپنی اجارہ داری بنا رکھی ہے علاقائی سیاسی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر لاہور ڈی سی قصور مطالبہ کیا کہ پٹواریوں نے جو اربن ایریا کےانتقال زرعی کر کے فیسں خورد برد کی ہیں ان کی انکوائری کر کے خزانہ سرکار میں جمع کروائی جائیں اور زمہ داروں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

  • تھانیدار کی سرپرستی میں منشیات فروشی و نوشی عام ہو گئی

    تھانیدار کی سرپرستی میں منشیات فروشی و نوشی عام ہو گئی

    قصور
    ایس ایچ او کی آشیر باد سے تھانہ کی حددو میں منشیات فروشی و منشیات نوشی عام ہو گئی،اہل علاقہ میں تشویش کی لہر

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ راجہ جنگ کے ایس ایچ او میاں یونس نے کرپشن کی انتہا کر دی ہے
    ایس ایچ او نے منشیات فروشوں سے بھتہ لینا معمول بنا لیا ہے اگر کسی منشیات فروش کو پکڑتے ہیں تو مک مکا کر چھوڑ دیتے ہیں کسی سے 30 ہزار لیتے ہیں تو کسی سے پچاس ہزار لیتے ہیں کسی سے ڈیڑھ لاکھ روپے لیتے ہیں ایس ایچ او نے اپنے ملازموں کیساتھ ساتھ اس کام کے لئے سول ٹاؤٹ بھی رکھے ہوئے ہیں جو رات کو سارا حساب کتاب دیتے ہیں اس گھناؤنے کام میں دو اے ایس آئی بھی شامل ہیں جو جتنا اکٹھا کرتا ہے اس کو اتنی زیادہ شاباش ملتی ہے
    جبکہ تھانہ راجہ اور اس کے گردونواح میں منشیات فروشی و منشیات نوشی عام ہوگئی ہے حالات یہ ہوگئے ہیں کہ اگر ایک چھوٹا سا بچہ بھی منشیات لینے جائے تو اس کو بھی مل جاتی ہے جس سے نوجوان نسل تباہ ہو رہی ہے
    جبکہ ایس ایچ او میاں یونس عید اکٹھی کرنے میں لگا ہوا ہے
    اہلیان علاقہ و پریس کلب راجہ جنگ نے آر پی او شیخوپورہ ریجن،ڈی پی او قصور سے ایس ایچ او کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • ملزمان مال مسروقہ،اسلحہ،منشیات سمیت گرفتار

    قصور
    تھانہ تھ شیخم پولیس کی کاروائیوں میں ملزمان مال مسروقہ و منشیات،اسلحہ سمیت گرفتار
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کی خصوصی ہدایت پر تھانہ تھ شیخم پولیس کی بڑی کارروائی میں مویشی چور گینگ کے تین افراد سمیت ایک منشیات فروش گرفتار کو گرفتار کر لیا گیا ہے
    ایس ایچ او سید افتخار بخاری اور سب انسپکٹر عظیم حفیظ نے اپنی ٹیم کو تشکیل دے کر بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کیا گرفتار ملزمان 4 رکنی مویشی گینگ چور میں سے عبدالطیف ،زین اور ناصر مویشی گینگ اور دوسری جانب انور نامی شخص سے 722 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ 2 عدد پسٹل 30 بور 5 ضرب گولیاں اور دوران تفتیش چوری کی گی 7 مویشی گائے برآمد ہوئی ہیں
    تھانہ تھ شیخم پولیس نے ایک اور کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منیشات فروش انور کے قبضہ سے 722 گرام چرس برآمد کر کے گرفتار کر لیا

  • پارک ملازمین کو گھر بھیج دیا گیا

    پارک ملازمین کو گھر بھیج دیا گیا

    قصور
    ڈی ایف او چھانگا مانگا کا جنگل کا قانون روزوں میں غریبوں کا نوالہ چھین لیا
    ڈیلی ویجز ملازمین کو بے روز گار کر کے اپنے روزگار کو سیدھا کرلیا،بیلداروں کو بےروزگار کردیا یہ غریب ملازم عید سے قبل بچوں کو کیا دیں گے خالی ہاتھ بچوں کو حوصلہ نہیں دیا سکتا ایسے بچارے افسران بالا کی مہمانی کی وجہ سے ہی خودکشی کرتے ہیں تو اس کا زمہ دار کون ھوگا کیا بے روز گار کرنے والا یا اس کی قسمت جس نے ان بیچاروں کو غریب بنایا
    پارک کے معتدد سکیورٹی گارڈز اور بیلداروں کو 10دن کے لیے فارغ کرکے غریبوں کو منہ سے نوالا چھیننے والے ڈی ایف او کو کیا ملے گا اور ان 10 دنوں کے پیسے بٹورنے اور ڈیلی ویجز ملازمین کا حق کھانے کےلیے متعلقہ افسران نے ان غریبوں کو گھر بھجوادیا اور یہ بھی نا سوچا کہ روزانہ کی دیہاڑی لگانے والے دس دن بچوں کو کیا کھلائیں گے سیکرٹری جنگلات اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

  • ریلیف کی دعوے دار گورنمنٹ نے بجلی کی قیمتیں بڑھا دیں

    ریلیف کی دعوے دار گورنمنٹ نے بجلی کی قیمتیں بڑھا دیں

      قصور
      گورنمنٹ نے بل بجلی بڑھا کر مہنگائی لاک ڈاؤن سے پریشان لوگوں کو مذید پریشان کر دیا،پچھلے سال کی نسبت اس ماہ بجلی کی قیمتیں و ٹیکس بڑھ گئے

      تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ نے ایک بار پھر بجلی مہنگی کرکے لوگوں کو پریشان کر دیا ہے اور مہنگائی کا یہ سلسلہ دن بدن بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے جبکہ گزشتہ دو سال سے تنخواہیں و مزدوریاں نہیں بڑھی مگر ضروریات زندگی کی ہر چیز کئی گنا بڑھ گئی ہے
      بل بجلی میں جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں غریبوں کو نہیں بخشا جا رہا اور دعوے غریب عوام کو ریلیف دینے کے کئے جا رہے ہیں

  • پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا ،عبدالحنان خالد

    پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا ،عبدالحنان خالد

    قصور
    کنگن پور جامع مسجد ابراہیمیہ میں عبدالحنان خالد صدر ملی یوتھ ونگ کے پروگرام کے ساتھ شرکاء کی افطاری،کنگن پور یوتھ فورم ملی مسلم لیگ کی تنظیم سازی

    تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور میں گزشتہ شام جامعہ مسجد ابراہیمیہ میں صدر ملی یوتھ ونگ عبدالحنان خالد نے قبل از افطاری خطاب کیا اور سینکڑوں شرکاء کی افطاری کروائی گئی
    عبدالحنان خالد نے دعوت و توحید کے کام کرنے پر زور دیا اور فرقہ واریت سے بچنے کا درس دیا مذید انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے ہم سب کو بغیر رنگ نسل سیاسی مذہبی جماعت کے مل کر کام کرنا ہو گا
    پروگرام کے اختتام پر کنگن پور یوتھ فورم کی تقریب تنظیم سازی بھی کی گئی
    تقریب میں کوٹ رادہاکشن سے محسن عبداللہ قصوری ،کنگن پور سے ابتسام الہی،حماد اسماعیل یزدانی،احسن جمال نے خصوصی شرکت کی

  • سٹی پریس کلب کنگن پور کا ہنگامی اجلاس،صحافی کی حمایت

    سٹی پریس کلب کنگن پور کا ہنگامی اجلاس،صحافی کی حمایت

    قصور
    سٹی پریس کلب رجسٹرڈ کنگن پور کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں تمام ممبران نے صحافی امجد نذیر کی حمایت کا بھرپور اعلان کیا

    تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں کے نواحی قصبہ کنگن پور میں احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقم میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی کرپشن کو بے نقاب کرنے پر کنگن پور کے سینئیر صحافی اور سٹی پریس کلب کنگن پور کے جنرل سیکرٹری امجد نذیر کے خلاف تھانہ کنگن پور میں دی جانے والی درخواست کی پر زور مذمت کرتے ہوئے سٹی پریس کلب کے صدر میاں محمد اسلم کی زیر صدارت ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا گیا
    جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا اور بعد ازاں گزشتہ روز تھانہ کنگن پور میں سٹی پریس کلب کے جنرل سیکرٹری امجد نذیر کے خلاف دی جانے والی درخواست پر بات چیت کرتے ہوئے تمام صحافی برادری نے ایک ہی بات کہی کہ سچ بولنا صحافی کے لیے ایک جرم بن چکا ہے اور یہی جرم امجد نذیر نے کیا ہے کیوں کہ احساس کفالت پروگرام میں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے کی کرپشن ہو رہی ہے مگر ہمارے انتظامی امور اس قدر ناقص ہیں کہ کوئی بھی فرد واحد اس پر بات کرنے کو تیار نہیں انہوں نے کہا کہ میں داد دیتا ہوں امجد نذیر جیسے ہونہار اور نڈر صحافی کو کہ جس نے احساس کفالت پروگرام والوں کی کرپشن کو بے نقاب کیا ہم ہر فورم پر اپنے بھائی امجد نذیر کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اگر اسی طرح صحافیوں کے خلاف جھوٹی درخواستوں کا سلسلہ نہ رکا تو کنگن پور کی تمام صحافی برادری شدید احتجاج کریں گے۔اجلاس میں بانی سٹی پریس کلب سید تنویر اقبال بخاری،چیئرمین سٹی پریس کلب حکیم محمد ابراہیم ظہیر،صدر سٹی پریس کلب میاں محمد اسلم،سردار جہانگیر شریف ڈوگر،ملک اظہر وحید کلس،سینئر صحافی چوہدری لیاقت علی،امجد نذیر،حاجی محمد نواز بھٹی،سردار وسیم عبّاس ڈوگر،محمد مصور فردوسی،محمد امجد فاروق نقیبی، محمد رضوان سیف،سید مزمل شاہ،بابا ایم ریاض قیصر اور عدنان اکبر نے شرکت کی

  • سرعام نشہ آور ادویات کی فروخت جاری

    سرعام نشہ آور ادویات کی فروخت جاری

    قصور
    چونیاں میں موت کا دھندہ جاری،سرعام نشہ آور ادویات کی فروخت
    تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں اور اس کے گردونواح میں ڈرگ انسپکٹر اور ڈی ڈی او ایچ کی ملی بھگت سے عطائیوں ڈاکٹر انسانی جانوں سے کھیلنے لگے ناقص میڈیسن اور نشہ آور ادویات میڈیکل سٹوروں سے نوجوان خرید کر اپنی زندگیوں کو تباہ کرنے لگے اعلی حکام کو ان ملازمین کے خلاف نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہیے اور کسی ایماندار ملازمین کو چونیاں تعینات کیا جائے تاکہ نوجوان نسل تباہ ہونے سے بچ سکے اور جو ناقص ادویات فروخت کی جارہی ہیں میڈیکل سٹوروں سے جو مریض کھا کر مزید بیمار ہو رہے ہیں بند کر دے پیسہ اکٹھا کرنا ہمیں سب معلوم ہے جو تم لوگوں نے وارث نامی ملازم اور جمیل نامی ملازم کو تحصیل بھر میں پیسے اکٹھے کرنے کے لئے کھلی چھٹی دے رکھی ہے خدا کا کچھ خوف کریں اگر اپنی تنخواہ سے پیٹ نہیں بھرتا تو اس سے بھی نہیں بھرے گا ایک دن اللہ کے سامنے بھی پیش ہونا ہے کیا جواب دو گے ہمیں عطائی ڈاکٹروں کا فائدہ بھی ہے اگر کسی کو امرجنسی سر درد جسم درد کی دوائی مل جاتی ہے لیکن جب وہ انجیکشن اور ڈریپ گانا شروع کر دیتے ہیں تو وہ نقصان دہ ہے یہ سب ڈرگ انسپکٹر اور ڈی ڈی او ایچ کی ملی بھگت سے ہو رہا ھے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کسی ایماندار آفیسر کو چونیاں میں تعینات کیا جائے

  • احساس کفالت پروگرام کا نظام صاف شفاف بنایا جائے

    احساس کفالت پروگرام کا نظام صاف شفاف بنایا جائے

    قصور
    احساس کفالت پروگرام سنٹر چونیاں میں بارہ ہزار وصولی کے دوران بے ضابطگی و کرپشن کی انتہاءرقم وصول کرنے آئے لوگوں سے
    12000 ہزار پر500سو سے 1000 روپے وصول کیا جانے لگا بار بار نشاندھی کرنے پر بھی انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی ڈی سی قصور اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق چونیاں کی نواحی میونسپل کمیٹی کنگن پور میں قائم احساس کفالت سنٹر پر روزانہ چار سے پانچ لاکھ روپے کی دیہاڑی لگائی جانے لگی ایک ہزار دو اور پیسے لو ۔ہر سائل کو ساڑھے گیارہ ہزار سے گیارہ ہزار دیا جانے لگا زرائع کے مطابق اس کرپشن میں متعلقہ پولیس تحصیل انتظامیہ ٹاؤن انتظامیہ کے ساتھ ساتھ تمام تر عملہ اور کچھ نام نہاد صحافی بھی ملوث ہیں اس سہ ماہی میں ایک اندازے کے مطابق اس سنٹر سے ایک کروڑ سے زائد کی لوٹ مار کی جا چکی ہے ویڈیو بھی منظر عام پر آ چکی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیر اعلیٰ پنجاب نوٹس لے کر احساس کفالت پروگرام کی رقم پوری دلوائی جائے کرپٹ عناصر سے ڈیوائس ضبط کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے عوامی مطالبہ ہے کہ اس اور اگلی سہ ماہی کو ہر صورت صاف و شفاف بنایا جائے