Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • عید الفطر کا تیسرا دن ضلعی انتظامیہ مکمل ناکام

    عید الفطر کا تیسرا دن ضلعی انتظامیہ مکمل ناکام

    قصور
    عید الفطر کا تیسرا روز ،عید مذہبی جوش و جذبے مگر سادگی سے منائی گئی،گراں فروشوں کی چاندی،ضلعی حکومت گراں فروشی روکنے میں مکمل ناکام، پولیس کی سخت سیکیورٹی،1075 مقامات پر عید الفطر کی پولیس کی موجودگی میں ادائیگی،ساڑھے بارہ سو پولیس اہلکاران ڈیوٹی پر مامور

    تفصیلات کے مطابق قصور عیدالفطر کے موقع پر ضلع بھر میں 1075 مقامات پر پولیس کی سیکیورٹی میں نماز عیدالفطر ادا کی گئی جبکہ 1250 اہلکاروں پر سیکیورٹی پر تعینات کیا گیا ہے تاہم عید کے پر مسرت موقع پر ضلعی انتظامیہ گراں فروشی روکنے میں مکمل ناکام رہی ہے عید سے ایک روز قبل بڑے گوشت کی قیمت 550 روپیہ رات عید کے اعلان ہوتے ہی 600 روپیہ اور نماز عید کے بعد 700 روپیہ وصول کی جاتی رہی جبکہ سرکاری قیمت 430 روپیہ مقرر ہے اسی طرح دودھ،دھی،پھل،سبزیاں،کولڈ ڈرنکس و دیگر ضروریات زندگی لوگوں نے ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کی بدولت مہنگے داموں خریدی جبکہ دکانداروں سے شہریوں کی شکایت میں کہا گیا کہ بڑے تاجر ہمیں چیزیں مہنگی دے رہے ہیں گورنمنٹ ان کو قابو کرے تو مہنگائی کنٹرول ہو سکتی ہے
    پبلک ٹرانسپورٹ بند ہونے کے باعث شہریوں نے موٹر سائیکل،رکشہ و گاڑیوں پر سفر کیا تاہم چند ایک مقامات میں سڑکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ بھی دیکھی گئی

  • پولیس ملزمان کو تحفظ دے کر چھوڑنے لگی

    پولیس ملزمان کو تحفظ دے کر چھوڑنے لگی

    قصور پولیس ملزمان کو تحفظ دینے لگی،ساز باز کرکے ملزمان چھوڑ دیئے

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے ساز باز کرکے ملزمان کو چھوڑنا شروع کر دیا پولیس نے گرفتار نامزد تین ملزمان کو غیر قانونی طور پر رہا کر دیا
    تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کے تین لاکھ روپے لیکر ملزمان کو رہا کرنے کا انکشاف ہوا ہے
    جبکہ پولیس نے امانت میں خیانت کی ناقابل ضمانت دفعات کے باوجود ملزمان کو رہا کیا
    اس وقوعہ پر ڈی پی او قصور عمران کشور نے موقف دیتے ہوئے ملزمان کو بے قصور قرار دے دیا ہے اور کہا کہ ان ملزمان کا مقدمہ درج نہیں ہونا چاہیے تھا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملزمان نے اوکاڑہ سے ڈی پی او کے رشتے داروں کے ذریعے ساز باز کی ہے

  • اوور سیز پاکستانی کی انصاف کیلئے دہائی

    اوور سیز پاکستانی کی انصاف کیلئے دہائی

    قصور
    کوٹ رادھا کشن میں با اثر افراد نے اوورسیز پاکستانی کی زمین پر قبضہ کر لیا

    تفصیلات کے مطابق پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی لاہور کے سئنیر رہنما فرخ زیشان جٹ جو کہ اوورسیز پاکستانی بھی ہیں ان کے پلاٹ پر باآثر افراد نے قبضہ کر لیا ہے اور کورٹ کے اسٹے آرڈر کے باوجود کنسٹرکشن کا کام شروع کر دیا اور مقامی پولیس خاموشی تماشائی بنی ہوئی ہے فرخ ذیشان جٹ کو جب پتہ چلا کہ اس کے پلاٹ پر قبضہ مافیا قبضہ کر چکا ہے تو وہ موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ وہاں پر مہر مٹھو نامی قبضہ گروپ ہمرا 30/40 نامعلوم افراد اس کے پلاٹ پر قبضہ کر چکے ہیں
    قبضہ گروپ نے جیسے ہی دیکھا کہ فرخ زیشان جٹ آ گیا ہے تو قبضہ مافیا نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے جان سے مار دینے کی دھمکیاں بھی دیں
    متاثرہ شخص فرخ ذیشان نے پلاٹ سے متعلق عدالت عالیہ سے اسٹے آرڈر لے رکھا ہے اور متعلقہ تھانے میں کاروائی کے لیے رپورٹ بھی درج کروا رکھی ہے لیکن قبضہ مافیا تا حال قبضہ چھوڑنے سے انکاری ہیں۔ متاثرہ افراد کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے

  • اسسٹنٹ کمشنر کا فلیگ مارچ،کچھ ناراض

    اسسٹنٹ کمشنر کا فلیگ مارچ،کچھ ناراض

    قصور
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کامقامی پولیس اور ایلیٹ فورس کے ہمراہ فلیگ مارچ۔ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کارروائیاں جاری متعدد دکانیں سیل۔گلیاں بازار سنسان دکھائی دینے لگے تاجر برادری انتظامیہ کے اقدامات سے ناراض

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری نے ضلعی انتظامیہ و ڈی پی او قصور کے حکم پر ایس ایچ او ملک شمشیر،ایس ایچ او نصراللہ بھٹی اور ایلیٹ فورس کمانڈ و محمد وسیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کی متعدد دکانیں سیل کر دی گئیں جس پر ملا جلا ردِ عمل سامنے آیا دوسری جانب تاجر برادری نے انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اسے معاشی قتل کے مترادف قرار دیا میڈیاسے گفتگو میں اے سی رضوان الحق نے کہا کہ کورونا کی تیسری لہر انتہائی خطرناک ہے عوام کی جانوں کی حفاظت کیلئے کوئی سمجھوتہ قابل قبول نہیں ہے ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائے گا

  • بیمار لاغر جانور ذبح،گوشت کی قیمت 600 کلو

    بیمار لاغر جانور ذبح،گوشت کی قیمت 600 کلو

    قصور
    گنڈہ سنگھ ہسپتال کے سامنے پرویز نامی قصائی نے لاغر،کم،ور جانور ذبح کرکے فروخت کرنا شروع کر دیئے،متعلقہ ویٹرنری ڈاکٹر عدیل خاموش

    تفصیلات کے مطابق مقامی رہائشی مہر پرویز مختار نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گنڈہ سنگھ ہسپتال کے سامنے پرویز نامی قصائی نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے گوشت کی قیمت 600 روپیہ کی ہوئی ہے اور دن ہونے سے قبل ہی لوگوں کی غیر موجودگی میں بیمار و لاغر جانور فروخت کرکے لوگوں کو کھلا رہا ہے اور تو اور جانور ذبح کرتے وقت تکبیر بھی نہیں پڑھتا
    جبکہ متعلقہ لائیو سٹاک ڈاکٹر عدیل نے بھی چپ ساڈھ لی ہے خدشہ ہے کہ وہ مردہ جانور فروخت کر رہا ہے جبکہ گوشت پر گورنمنٹ کی مہر بھی نہیں ہوتی
    مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ قصاب پرویز کو لوگوں کے سامنے جانور ذبح کرنے اور تکبیر پڑھنے کا پابند بنایا جائے اور مقامی ویٹرنری ڈاکٹر کی موجودگی میں ذبح کیا جائے تاکہ لوگوں کو ذبح ہونے والے جانور کا علم ہو

  • ستر سالہ بزرگ روزے رکھ کر گندم کی کٹائی کرتا رہا

    ستر سالہ بزرگ روزے رکھ کر گندم کی کٹائی کرتا رہا

    قصور
    70 سالہ بابا نیامت علی جو رمضان کے روزے رکھ کر سخت گرمی میں گندم کاٹتے ہیں،ان کی زندگی میں رمضان تیسری مرتبہ گرمیوں میں آیا ہے،نماز تراویح کھڑے ہو کر ادا کرتا ہوں،نوجوان نسل کو پیغام کہ روزے رکھیں اور اللہ پر توکل کریں

    تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ کے نواحی گاؤں جٹاں والی حویلیاں کے بابا جی نیامت علی جن کی عمر 70 سال ہے نے قاری عبدالرحمن ساجد میر محمدی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
    میں نے جب سے اپنی ہوش سنبھالی تب سے روزہ نہیں چھوڑا اس بار روزہ رکھ کر گندم بھی کاٹی ہے اور پانچ وقت نماز بھی پڑھی ہے
    اور اس سے قبل جب پرانے زمانے میں جب گندم بیلوں سے نکالتے تھے تب بھی میں روزہ رکھ کر بیلوں سے گندم نکالتا تھا میں نماز تراویح کھڑے ہو کر پڑھتا ہوں اور کبھی نہیں تھکا نا ہی مجھے بھوک پیاس تنگ کرتی ہے ان کا مذید کہنا ہے کہ میری زندگی میں تقریباً 3 مرتبہ رمضان گرمی میں آ گیا ہے آجکل کے نوجوانوں کو ہمت سے کام لینا چاہئیے اور رمضان کے روزے رکھنے چائیے اور اللہ پر توکل کرنا چائیے

  • ٹی ایچ کیو کی حالات زار پر لوگوں کی فریاد

    ٹی ایچ کیو کی حالات زار پر لوگوں کی فریاد

    قصور
    تحصیل ہیڈ کوارٹر ھستال میں انتہائی ناقص حالات
    تفصیلات کے مطابق چونیاں تحصیل ہیڈکوارٹر ھسپتال صفائی و ستھرائی کے ناقص انتظامات چائلڈ سپشلسٹ آئی سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی سیٹیں خالی لیبر روم کو تالے ڈلیوری کے لیے آئے ہوئے خاتون مریض پرائیویٹ زچہ بچہ سینٹروں میں لٹنے پر مجبور کرونا کے باعث مریض علاج ومعالجہ اور ادویات کے حصول کے لیے دربدر ہو رہے ہیں جبکہ ہسپتال میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا عہدہ خالی ہے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ عارضی چارج دے کر کام چلانے میں مصروف ہے، مستقل ایم ایس نہ ہونے سے ایڈیشنل چارج پر ایم ایس کی عدم توجہی سے عملہ ہسپتال شتر بے مہار ہو چکا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب فوری مستقل گریڈ 19 کا ایم ایس تعینات کریں تاکہ ہماری مشکلات کا ازالہ ہو سکے اور ہمیں صحت کی اعلیٰ سہولیات میسر ہو سکیں

  • لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

    لاپتہ نوجوان کی لاش برآمد

    قصور
    پتوکی میں گھر سے لاپتہ ہونے والے نوجوان کی چار دن پرانی گلے میں پھندا لگی لاش بانسوں کے ساتھ لٹکی ہوئی برآمدسٹی پتوکی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کردیا گیا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چار روز قبل ڈھولن چک نمبر 27 کے رہائشی محمد جاوید کا 25 سالہ بیٹانعیم جاوید گھر سے لاپتہ ہو گیا تھا جس کی لاش تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ منڈیانوالہ چک نمبر 19 سے ریلوے لائن کے ساتھ واقع بانسوں کے ساتھ لٹکی ہوئی ملی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ پولیس کی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے جنہوں نے اس افسوس ناک واقع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور اور واقع کی تحقیقات شروع کردی ڈی ایس پی سرکل پتوکی آصف حنیف جوئیہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاش پرانی ہے اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کیا جائے گا اور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور ملزمان کو جلد ہی ٹریس کرلیا جائے گا ۔

  • اوور لوڈڈ بغیر ترپال ٹرالیاں،ڈمپر خطرے کا باعث

    اوور لوڈڈ بغیر ترپال ٹرالیاں،ڈمپر خطرے کا باعث

    قصور
    پبلک ٹرانسپورٹ تو بند کروا دی گئی مگر بغیر ترپال اور لوڈڈ اوو سپیڈ مٹی و ریت کی ٹرالیاں، ڈمپر سڑکوں پر مٹی و ریت گرانے لگے ،شہری پریشان،نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ و ضلعی پولیس کی جانب سے ایس او پیز پر عملدرآمد کرواتے ہوئے پبلک ٹرانسپورٹ تو بند کروا دی گئی ہے مگر بدقسمتی سے ضلع بھر کی سڑکوں پر مٹی و ریت سے اوور لوڈڈ اوو سپیڈ ٹرالیاں،ڈمپڑ بغیر ترپال کے اسی آن شان سے رواں دواں ہیں جو کہ مٹی و ریت سڑکوں پر گرا کر لوگوں کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں
    دھول مٹی کے باعث موٹر سائیکل و رکشہ سواروں کی آنکھیں ،گلہ خراب ہو رہی ہیں اور انہیں سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    لوگوں نے ان بغیر ترپال اوور لوڈڈ اوو سپیڈ ٹرالیوں،ڈمپروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں کی زندگیاں محفوظ رہ سکیں

  • قصابوں کی من مانیاں جاری،دین اسلام کے احکامت بھلا دیئے

    قصابوں کی من مانیاں جاری،دین اسلام کے احکامت بھلا دیئے

    قصور
    شہر و مضافات میں قصابوں کی من مانیاں جاری،دین اسلام کے احکامات بھلا دیئے
    تفصیلات کے مطابق تلونڈی و گردونواح میں قصابوں نے ماہ رمضان میں خود ساختہ مہنگائی کرتے ہوئے گوشت 500 روپے کلو کر دیا اور دوسرا ظلم کم تول کر ایک کلو گوشت کے بدلے دو سو گرام تک کم گوشت دینا معمول بنا لیا ۔انتظامیہ خاموش وجہ کرپشن یا نا اہلی عوام کی کوئی سننے والا نہیں ۔جبکہ
    تجارت پیشہ ہے پیغمبروں نبیوں کا ۔ھمارے سوہنے حبیب اللہ نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم نے بھی تجارت کی اور تجارت میں ایمان داری کی عظیم ترین راہنمائی فرمائی کبھی جھوٹ اور پردہ پوشی سے اپنا مال بیچنے کی سختی سے منع کیا ۔ناپ تول میں کمی کے متعلق خصوصی ارشادات ھم روز سنتے ہیں
    آج ھم سب یہ واویلا ضرور کرتے ہیں کہ ایک کلو چیز لیکر آئیں اس میں کوئی برکت نہیں پہلے ایک کلو گوشت لیکر آتے تو سارے گھر والے صبحِ شام اس سے کھانا کھا لیتے یہی حال گھی سبزیوں کا تھا اب ھم رونا روتے ہیں کہ برکت نہیں رہی کچھ پتا ہی نہیں چلتا کہ کچھ بنتا ہی نہیں ۔آجکل کے نفسا نفسی کے دور میں ہر تاجر ہر دکان دار سبزی فروش فروٹ فروش ۔گھر میں چھوٹی موٹی تجارت ہر جگہ تول میں کمی کی جارہی ہے ایک ہزار گرام جو ایک کلو بنتا ہے اب اس کی جگہ کنڈوں وٹوں میں کمی کرتے ہوئے آٹھ سو سے نو سو گرام چیز تول میں دی جاتی ہے یعنی سو گرام سے دو سو گرام کم تولا جاتا ہے ایک کلو میں ۔یہی حال غلہ منڈیوں میں بھی ہے پھر رونا رویا جاتا ہے برکت نہیں رہی جب ھم دین اسلام کی نفی میں جائیں گے تو برکتیں کہاں سے لائیں گے
    اہلیان چونیاں کا کہنا ہے کہ ہم قصور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلے کی طرح کنڈے وٹوں کی باقاعدہ روٹین سے چیکنگ کروائی جائے اور خود ساختہ مہنگائی اور کم ناپ تول پر سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے