قصور الہ آباد میں حاجی بشیر المعروف مشیناں والے نے اپنی مارکیٹ کے دکانداروں کا کرایہ معاف کر دیا کرایہ داروں کی دعائیں
تفصیلات کے مطابق حاجی بشیر احمد المعروف مشیناں والے نے اپنی مارکیٹ کے تمام کرایہ داروں کو دکانوں کا دو ماہ کا کرسیہ کرونا کی وجہ سے معاف کر دیا ہے
مارکیٹ کے دکانداروں نے حاجی صاحب کو دعیروں دعائی دیں اور کہا کہ یہ ہوتی ہے انسان پروری اور خوف خدا جو انسانوں کی مجبوریوں سے فائدہ نہیں اٹھاتے بلکہ مجبوریوں میں تعاون فی سبیل اللّٰہ کرتے ہیں اللہ پاک حاجی بشیر صاحب اور ان کی فیملی پر مزید رحمتیں نازل فرمائے
Tag: قصوریات
-

مارکیٹ مالک نے کرائے معاف کر دیئے
-

قصور میں بھی کرونا کا وار تیز
قصور میں کرونا کا وار تیز ہو گیا
تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں ایک ڈاکٹر ،کمیونیٹی مدوائف اور لیسکو ملازمین سمیت پانچ افراد کورونا کا شکر ہو گئے ہیں لیسکو واپڈا کے اسسٹنٹ لائن میں محمد افضل سمیت تین ملازمین کا چند دن قبل لئے گئے کورونا کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں تینوں ملازمین کو فوری طور پر قرنطینہ سینٹر منتقل کر دیا گیا اور سب ڈویژن کے دفتر کو دو دن کے لئے سیل کر دیا گیا اور دفتر کو ڈی انفیکشن سپرے کیا گیا ہے جبکہ رورل ہیلتھ سنٹر چھانگا مانگا کے انچارج ڈاکٹر امجد کے مطابق چھانگا مانگا رورل ہیلتھ سنٹر کے ڈاکٹر امجد علی اور کورونا کے مریضوں پر نائٹ ڈیوٹی دینے والی کمیونٹی مڈوائف مختاراں بی بی کے کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آگئے ہیں جس پر دیگر عملہ کے ٹیسٹ بھی لیباٹریری میں بھیج دیئے گئے ہیں -

سرکار اور ہسپتال ناکام
قصور
سراۓ مغل کے علاقہ بہڑوال کلاں میں واقع گورنمنٹ ہسپتال کو 24 گھنٹے تو کردیا گیا پر عملہ نہ ھونے کی وجہ سے عوام زلیل ھونے لگی ہسپتال سے LHV کا غائب رہنا معمول بن چکا ھے علاقہ مکینوں کا کہنا ھے کہ LHV عالیہ اقبال جو کہ ہسپتال میں آنے والی خواتین سے بدتمیزی سے پیش آتی ھے جبکہ اگر کوئی ڈلیوری کیس آجاۓ تو ادویات کی مد میں ہزاروں روپیہ مانگتی ھے اگر سائل نہ دے تو اسے ہسپتال سے دھکے مار کے باہر نکال دیتی ھے دوران ڈیوٹی ہسپتال میں بائیو میٹرک حاضری لگا کر فوراً ہسپتال سے واپس چلی جاتی ھے اور جب چھٹی کا ٹائم ھوتا ھے تو دوبارہ حاضر ھو کر بائیو میٹرک انگوٹھا لگا چلی جاتی ھے ہسپتال سرکاری ھونے کے باوجود ادویات کے نام پر رشوت لینا متعلقہ اداروں پر سوالیہ نشان ھے جبکہ متعلقہ انچارج ہسپتال ڈاکٹر کامران سے شکایت کی تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیا اہل علاقہ کا کہنا ھے ہسپتال کے عملہ نے ڈیوٹی کو مذاق سمجھ رکھا کچھ ماہ پہلے چوکیدار نے ہسپتال کا دروازہ نا کھولا تھا جس کی وجہ سے ایک غریب گھر کی عورت نے ہسپتال کے پارک میں بچے کو جنم دیا تھا جس پر ڈاکٹر کامران نے کوئی بھی ایکشن نہ لیا
لوگوں کا کہنا ہے کہ سرکار اور سرکاری ہسپتال ناکام ہو چکے ہیں -

ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے شروع
قصور
پتوکی میں کرورنا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر کی کارروائیاںتفصیلات کے مطابق پتوکی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دوکانوں اور موٹرسائیکل سواروں کو جرمانے عائد کر دیئے کاروائی اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف ڈوگر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کی اور کہا کہ لاک ڈاؤن میں نرمی زندگی کے تسلسل کے لئے ہے موت باٹنے کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے اور تمام تاجر حضرات کو زمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا
عوام کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا تاجر مارکیٹوں میں ماسک، سینٹائزرز کے استعمال اور سماجی فاصلے پر عملد رآمد کو یقینی بنائیں ورنہ ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی -

مہنگائی کا طوفان لوگ پریشان
قصور
الہ آباد میں خود ساختہ مہنگائی نے لاک ڈاؤن کے مارے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں
اے سی چونیاں اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ قیمتیں کنٹرول کروانے میں ناکام،اے سی چونیاں صرف فوٹو سیشن تک محدود ہو چکے ہیں
تفصیلات کے مطابق خود ساختہ مہنگائی نے الہ آباد اور گردونواح کے درجنوں دیہات کی عوام کو خود کشیوں پر مجبور کر دیا ہے لوگوں نے کہا کہ پیاز ٹماٹر سے لیکر کریانہ اشیاء،فروٹس،گوشت اس قدر مہنگے ہو گئے ہیں کہ غریب افراد دو ٹائم کی روٹی کھانے سے بھی قاصر ہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور اے سی چونیاں کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے چھوٹے بڑے دکاندار غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں کھانے پینے کی ہر اشیاء پر من مرضی کے ریٹ وصول کیئے جاتے ہیں لاک ڈاؤن کے ستائے غریب افراد کا کہنا ہے کہ اے سی چونیاں عدنان بد ر ڈی سی سے لے کر کمشنر تک روزانہ فوٹو شوٹ کروا کر صرف تصویریں اور ویڈیوز سینڈ کرنے میں مصروف ہیں جبکہ عملی طور پر کوئی کارکردگی دیکھائی نہیں دے رہی انہوں نے وزیر اعلی پنجاب اور کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل انتظامیہ پی ٹی آئی حکومت کی بدنامی کا سبب بن رہی ہے اور عام عوام میں اس حکومت کے خلاف نفرت پیدا کی جا رہی ہے انہوں نے تحصیل میں کسی کام کرنے والے غریب دوست آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے -

پیٹرول کے باعث کرونا کا پھیلاؤ
قصور
پیٹرول تاحال نایاب حکومت بحالی کروانے میں ناکام منی پیٹرول پمپوں پر ڈاکو راج
تفصیلات کے مطابق یکم جون سے قصور میں بھی پورے ملک کی طرح پیٹرول نایاب ہے مگر افسوس کے گلی محلوں میں موجود منی پیٹرول پمپوں پر دستیاب ہے جو کہ اپنی مرضی کے ریٹوں پر فروخت کر رہے ہیں
قصور سے رائیونڈ تک قصور بائی پاس پر واقع ٹوٹل کمپنی کے پیٹرول پمپ کے علاوہ کسی پمپ کے پاس پیٹرول نہیں مگر جہاں موجود ہے وہاں باری گھنٹوں بعد ہی آتی ہے اور بہت زیادہ رش کے باعث ایس او پیز کی دھجیاں بکھر رہی ہیں جس سے کرونا کے پھیلاؤ کا خدشہ بھی ہے کیونکہ اب تک قصور شہر میں بہت سے کرونا مریض کنفرم ہو چکے ہیں لہذہ گورنمنٹ جلد سے جلد پیٹرول کی سپلائی بحال کروائے ورنہ کرونا کے پھیلاؤ کا شدید خطرہ ہے -

غلط طریقہ گورنمنٹ کا ٹیکہ
قصور
چونیاں بنیادی مرکز صحت بونگی کلیاں کے ملازم جاوید نے سرکاری ادویات بازارمیں فروخت کرنا شروع کردیں
تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ بونگی کلیاں میں قائم بنیادی مرکز صحت میں تعینات ملازم جاوید نے سرکاری ادویات کو غیر قانونی طور پر بیچنا وطیرہ بنا لیا ملزم جاوید ہسپتال میں رہتے ہوئے ایک پرائیویٹ کلینک گاؤں مچھانہ چلا رہا ہے
گذشتہ روز ڈی ڈی ایچ او چونیاں نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی ہدائیت پر مخبر کی اطلاع کے مطابق نواحی قصبہ بھاگیوال اور مچھانہ میں کارروائی کی جس کے نتیجہ میں بونگی کلیاں بنیادی مرکز صحت میں تعینات ملازم جاوید ہسپتال سے ادویات چوری کرکے اپنے کلینک اور اپنے بھائی عمران کے کلینک پر دیتا تھا جس پر ڈی ڈی ایچ او چونیاں نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ کلینک کو سیل کردیا ملزم جاوید کے بھائی عمران جو کہ عطائی ڈاکٹر ہے سیل کردہ کلینک کو غیر قانونی طور پر ڈی سیل کردیا سرکاری نوکری کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم محمد جاوید نے اتائیت کو تقویت دی اور قانون کو ہاتھ میں لیا جبکہ اہل علاقہ سمیت دیگر سماجی شخصیات نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں اور دیگر اداروں سے اپیل کی ہے کہ سرکاری ادویات کو چوری کرکے اپنے پرائیویٹ کلینک پر استعمال کرنے اور سرکاری ملازم ہونے کے ناطے سیل کردہ کلینک کو ڈی سیل کرنے پر اسکے خلاف جلد کارروائی عمل میں لائی جائے -

تربوز کھانے گئے جان سے چلے گئے
قصور
پتوکی کے علاقے سرائے مغل میں پکنک منانے اور تربوز کھانے کے لیے جانے والے چار نوجوان
در یاۓ راوی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے مقامی لوگوں نے دو نوجوانوں کو بچا لیا جبکہ شکیل اور عنصر کی تلاش جاری
تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقے سراۓ مغل کے نواحی علاقہ ججہ کلاں کے رہائشی 2 نوجوان نہاتے ہوئے دریائے راوی میں ڈوب گئے
ڈوبنے والے نوجوان گرمی سے تنگ آ کر دریائے راوی میں دوستوں کے ہمراہ نہانے گئے تو دونوں تیز لہروں کی وجہ سے ڈوب گئے جنکی شناخت شکیل اور عنصر کے نام سے ہوئی ہے اور ابھی تک لاپتہ ہیں
ریسکیو 1122 کی ٹیمیوں نے موقع پر پہنچ کر تلاش شروع کر دی ہے لیکن تا حال دونوں میں سے کسی کی بھی نعش نہیں مل سکی -

نوٹس نہیں صرف پھانسی
قصور
سانحہ کھڈیاں پر لوگوں کا ایک بار پھر سرعام پھانسی کا مطالبہ لوگوں کا کہنا ہے اگر اس جیسے واقعات روکنے ہیں تو سرعام پھانسی کا نفاذ کرنا ہوگا
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے دن پنچاب پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار نے کھڈیاں قصور کے رہائشی 18 سالہ حافظ قرآن نوجوان سمیع الرحمن کو بدفعلی پر راضی نا ہونے پر اس کے باپ اور بھائی کے سامنے گولی مار کر قتل کر دیا تھا جس پر ملزم کے خلاف ملک بھر خاص طور پر قصور و گردونواح سے سخت موقف آیا تھا لوگوں کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ملزم کم سزاؤں کی بدولت رہا ہوتے رہے جس کی بدولت ایسے سانحات رونما ہوتے ہیں لہذہ حکومت اکیلا نوٹس لینے کی بجائے ملزم کو سرعام پھانسی دے تاکہ دوسرے لوگ عبرت حاصل کریں
لوگوں نے پورے کھڈیاں خاص اور گردونواح میں بینرز آویزاں کر دیئے ہیں جن کا مقصد گورنمنٹ تک اپنی بات پہنچانا ہے -

تنگ سڑکوں کے باعث جھگڑوں میں اضافہ
قصور
چونیاں میں تجاوزات مافیا پھر سرگرم،تحصیل انتظامیہ بے بس
تفصیلات کے مطابق چونیاں شہر میں ایک بار پھر سے تجاوزات مافیا کا راج ہو چکا ہے تجاوزات اتنی زیادہ بڑھ گئی ہیں کہ ایکسچینج روڈ تنگ پڑگیا ہے قبضہ مافیا نے دونوں اطراف رہڑھیاں، چھابڑیاں لگا کر راستہ کو تنگ کر دیا ہے جس سے پیدل چلنے والوں اور گاڑیوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے تنگ سڑک کے باعث رش کے دوران لڑائی جھگڑا معمول بن چکا ہے میونسپل کمیٹی افسران و انتظامیہ نے علم ہونے کے باوجود چپ سادھ رکھی ہے
شہریوں کی کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کی اپیل