قصور
الہ آباد میں ٹریفک وارڈن انسپکٹر محمد یونس نے کرونا کے مارے ٹرانسپورٹروں کی زندگی اجیرن بنا دی الہ آباد سے لاہور جانے اور واپس آنے والی ٹیوٹا گاڑیوں کو فی گاڑی پانچ سو سے ایک ہزار کا ٹیکہ لگانے لگا ڈرائیوروں کے ساتھ بدتمیزی اور گالم گلوچ معمول بنا لیا ہے SP اور DIG ٹریفک وارڈن سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق تقریباً چار ماہ سے لاک ڈاؤن اور کرونا کے حالات سے تنگ ٹرانسپورٹروں کو انسپکٹر ٹریفک وارڈن قصور یونس نے تنگ کرنا معمول بنا لیا ہے غربت کے ہاتھوں تنگ شعبہ ٹرانسپورٹ کے مالکان، ڈرائیورز اور کنڈیکٹر جو پہلے ہی حالات سے شدید پریشان ہیں چار ماہ سے کھڑی گاڑیاں تقریباً ناکارہ ہو چکی ہیں ٹرانسپورٹرز عملہ کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر فاقوں میں مبتلا ہے چند ایک گاڑیاں الہ آباد سے لاہور جاتی ہیں اور لاہور سے واپس آتی ہیں لاہور کے اکثر علاقوں میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے سواری بالکل کم ہے اور کاروبار بالکل مندا ہے ان برے حالات میں ٹریفک انسپکٹر محمد یونس ٹرانسپورٹروں کے لئے موت کا فرشتہ بن چکا ہے ہر آنے جانے والی گاڑی کو پانچ سو روپے سے لیکر ایک ہزار روپے تک کا چالان زبردستی تھما دیا جاتا ہے ٹرانسپورٹروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، DIG اور SP ٹریفک پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے محمد یونس نے اپنے مؤقف میں بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ٹریفک پولیس کو ساڑھے چار ارب روپے جرمانوں کی مد میں اکھٹا کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا جو کہ پورا نہیں ہو سکا ہمیں جرمانے کم کرنے پر شو کاز نوٹس ملے ہیں اس لیے ہر ایک گاڑی کا چالان کرنا میری مجبوری ہے
Tag: قصوریات
-

ٹریفک وارڈن نے بدتمیزی کی انتہا کر دی
-

ڈکیت گینگ گرفتار مال برآمد
قصور پولیس کی کاروائی
چونیاں میں خطرناک ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار کر لئےتفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خطرناک ڈکیت گینگ کے 2 ارکان گرفتار کر لئے اور ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی گئی 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی، موٹرسائیکل، موبائل فون اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لہا کافی عرصہ سے اس ڈکیت
گینگ کا سرغنہ احمد عرف سعدی جوئیہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر راہزنی کی وارداتیں کرتا تھا
ملزمان نے چھانگا مانگا، پتوکی اور اسکے گردونواح میں متعدد وارادتوں کا انکشاف کیا ہے -

مجبور خاتون کی پریس کانفرنس
قصور
الہ آباد میں مجبور بے سہارا کی پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں گہلن ہٹھاڑ کی رہائشی غریب خاتون حمیداں بی بی زوجہ محمد یحییٰ نے صحافیوں کو بتایا کہ میری والدہ بختاور بی بی اور خالہ فاطمہ بی بی دونوں اپنے والد احمد دین ولد اللہ دتہ کی بیٹیاں تھیں جبکہ ان کا کوئی بھائی نہ تھا وہ دونوں 569 کنال 5 مرلہ کی مالکہ تھیں حمیداں بی بی نے بتایا کہ ہم تین بہن بھائی بختاور بی بی کی اولاد ہیں جبکہ خالہ فاطمہ بی بی کی کوئی اولاد نہ ہے ہم تین بہن بھائیوں کے نام 147 کنال اراضی کا وراثتی انتقال ہوا جو کہ 95,96,98 اور 1999 کی جمع بندی میں ہمارے نام انتقال وراثت موجود ہے لیکن بعد ازاں ملزمان محمد امین، محمد شریف، یونس، یعقوب پسران فتح محمد نمبردار وقار اور ثریا بی بی نے پٹواری کے ساتھ ساز باز ہو کر غیر قانونی جعل سازی اور دھوکہ دہی سے اپنے نام کروا لی وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر درخواست دی لیکن اے سی آفس چونیاں کے کرپٹ ملازمین نے انکوائری کرنا تو دور کی بات حمیداں بی بی کو بلانا بھی گوارہ نہ کیا ہے اور ملزم پارٹی سے مبینہ طور پر ساز باز ہو کر غلط رپورٹ بنا کر درخواست داخل دفتر کر دی حمیداں بی بی نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

جانور باندھنے پر تنازعہ،ایک شحض قتل
قصور
کنگنپور کے نواحی گاؤں کوٹ سندر سنگھ میں جانور باندھنے کے تنازع پر قتل
تفصیلات کے مطابق کنگنپور کے نواحی گاؤں کوٹ سندر سنگھ میں اشرف ولد شریف قوم آرائیں کو اس کے محلے داروں نے کہلاڑیوں کے پے در پے وار کرکے زخمی کر دیا جسے ہسپتال پہنچایا گیا مگر وہ جانبر نا ہو سکا مقتول کی عمر 45 سال ہے
ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے اور کاروائی شروع کر دی ہے -

حق کی آواز جرم ،صحافی پر تشدد
قصور
چونیاں میں حق کی آواز بلند کرنا جرم بن گیا صحافی پر تشدد اور جان سے مارنے کی دھمکیاں
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن بدنام زمانہ جہانگیر عرف جگی ٹیپو چدھڑ اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں نے چونیاں سے دنیا ٹی وی کے رپورٹر رانا خالد پر قاتلانہ حملہ کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور تشدد کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی صحافی پر تشدد کی وجہ اس کی جرم کے خلاف آواز بلند کرنا ہے جو کہ ملزم کو برداشت نہیں کیونکہ ملزم خود جرائم پیشہ ہے ملزم نے دوران تشدد صحافی کو جرم کے خلاف آواز بلند نا کرنے کا کہا صحافی نے متعلقہ تھانے میں ملزمان کے خلاف درخواست دے دی ہے
قصور کی ساری صحافی برادری رانا خالد کیساتھ ہے اور اس ظلم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے اور ڈی پی او قصور سے اپیل ہے کہ جلد سے جلد ملزمان کو گرفتار کرکے سزا دی جائے بصورت دیگر پورے ضلع کی صحافی برادری احتجاج کرے گی -

سرکار 450 سے 1950 پر آ گئی
قصور
کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ سنٹر قصور میں اندھیر نگری چوپٹ راج
تفصیلات کے مطابق کمپیوٹرائزڈ اراضی سینٹر میں لوٹ مار کا بازار گرم ہے چند ماہ قبل فرد برائے ذاتی ریکارڈ حاصل کرنے کی فیس 450 روپے مقرر تھی
اور اب فرد برائے ذاتی ریکارڈ لینے کی فیس 1950 روپے کردی گئی ہے
معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ کرونا کی وجہ سے ہیڈ کوارٹر سے حکم آیا ہے کے فرد برائے ذاتی ریکارڈ کی فیس 1950 روپے کر دی جائے
کسانوں کے ساتھ ظلم کی فہرست طویل سے طویل ہوتی جا رہی ہے
جنوبی پنجاب میں ٹڈی دل کسانوں کی فصلیں چاٹ رہا ہے
اور وسطی پنجاب میں کمپیوٹرائزڈ اراضی سنٹر قصور والوں نے لوٹ مار شروع کی ہوئی ہے
کسانوں کو تو پہلے ہی مہنگی کھاد مہنگی زرعی ادویات اور مہنگے بیج نے بے حال کر رکھا ہے
رہی سہی کسر کمپیوٹرز اراضی سنٹر نے پوری کر دی
شہریوں نے ڈی سی قصور اور وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے -

دو گھنٹوں بعد ہی ٹرانسفارمر
قصور
الہ آباد میں ڈی پی او قصور زاہد مروت اور ڈی ایس پی خالد گجر کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ الہ آباد کی زبردست کاروائی
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس تھانہ الہ آباد کے ایس ایچ او محسن سندھو نے زبردست کارروائی کرتے ہوئے موضع بگھیانہ خورد سے مورخہ 21/6/20 کو نامعلوم چوروں کی طرف سے چرائے گئے ٹرانسفارمر کو برآمد کر لیا نامعلوم چور ٹرانسفارمر چوری کر کے لے اڑے تھے ایس ایچ او تھانہ الہ آباد نے 24 گھنٹے کے اندر ٹرانسفارمر معہ چور گرفتار کر لیے اور ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا بگھیانہ خورد کے رہائشیوں نے ایس ایچ او تھانہ الہ آباد کو خراج تحسین پیش کیا -

بچپن میں ہی لازمی فوت ہو جانے والے بچے منتظر
قصور
تھیلیسیمیا کئیر سنٹر کنگن پور 42 بچوں کی سانسوں کی بحالی کیلئے کوشاں فاؤنڈیشن کے صدر عبدالستار ملک کی نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق کنگن پور قصور میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی سانسوں کی بحالی کیلئے فی سبیل اللہ کام کرنے والی لوکل این جی او تھیلیسیمیا کیئر فاؤنڈیشن کنگنپور کے صدر کی خصوصی گفتگو
پروفیسر عبدالستار ملک نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم کنگن پور اور گردونواح کے علاقوں کے تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے عرصہ دراز سے فی سبیل اللہ کام کر رہے ہیں اس وقت ہمارے پاس تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کی تعداد 42 ہے جن کو ہر ہفتے خون کی بوتل کی ضرورت ہوتی ہے اور ان کا انتقال خون لاہور سے کروایا جاتا ہے ہر ہفتے یا ہفتے میں دو دن بچوں کو لے کر لاہور جایا جاتا ہے اور ساتھ خون عطیہ کرنے والوں کو بھی لیجایا جاتا ہے کیونکہ ان بچوں کو تازہ خون کی ضرورت ہوتی ہے ہمارا فاؤنڈیشن تھیلیسیمیا کے مریض بچوں سے کچھ بھی نہیں لیتا کیونکہ سارے بچے غریب گھرانوں سے ہیں اور ان میں سے اکثر بچے پھل و سبزی بیچ کر اپنی زندگی کیلئے سامان ضرورت خود مہیا کرتے ہیں
مقامی افراد کے تعاون سے فاؤنڈیشن چل رہا ہے تاہم فاؤنڈیشن کے پاس اپنی گاڑی نہیں جو کہ کرایہ پر حاصل کی جاتی ہے نیز ہر ہفتے 50 کے نزدیک خون کی بوتلوں کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ بہت مشکل کام ہے لہذہ میں ضلع قصور کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان بچوں کے مدد گار بن کر اپنے پیسوں کے علاوہ ان کو خون بھی عطیہ کریں کیونکہ یہ بچے زیادہ سے زیادہ 17 سے 20 سال ہی زندہ رہ پاتے ہیں پھر ان کی موت یقینی ہے تو کل کو روز قیامت یہ بچے اللہ کے ہاں سوال نا اٹھا دیں کہ 32 لاکھ آبادی والے ضلع میں سے ہمیں ہر ہفتے خون کی پچاس بوتلیں میسر نہیں ہوتی تھیں نیز فاؤنڈیشن کو گاڑی کی سخت ضرورت ہے لہذہ اللہ سے اجر کی خاطر مخیر حضرات مالی اور نوجوان خون کا عطیہ کرنے کیلئے آگے بڑھیں اور ان مہمان بچوں کی سانسیں بحال رکھنے میں اپنا حصہ ڈالیں
پروفیسر صاحب کا نمبر ہے
03004563442 -

420 کا ناجائز ملزم رہا ہو گیا
قصور
پتوکی تھانہ سٹی پتوکی پولیس کا اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے لگی تاجر کو حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ہلہ روڈ پتوکی کے تاجر ملک قریش کو دوکان سے پکڑ کر تھانہ میں چار روز حبس بیجا رکھا میں
تاہم بات میڈیا پر آنے پر پولیس نے تاجر پر بجرم 420 لگا کر ایف آئی آر درج کرلی اور تاجر ملک قریش کو 420 کا مجرم بنا کر عدالت پیش کیا
تاہم جرم ثابت نا ہونے پر عدالت نے تاجر ملک قریش کی ضمانت منظور کرلی
پتوکی شہر کی بڑی بڑی تاجر تنظیمیوں نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت ،آئی جی پنجاب پولیس کو نوٹس لے کر متعلقہ تھانے کے اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

پیٹرول 126 روپیہ فی لیٹر
قصور
الہ آباد کےعلاقہ تلونڈی میں پیٹرول پمپ مالک لوگوں کو لوٹنے لگا فی لیٹر 126 روپے
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے علاقے اور الہ آباد کے نواحی گاؤں تلونڈی میں واقغ اٹک پٹرول پمپ 126 روپے لیٹر میں پٹرول فروخت ہونے لگا علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ فوری نوٹس لے
جبکہ لوگوں نے تصویر کھینچی تو عملہ نے لوگوں کو ڈرانا دھمکانا شروع کر دیا لوگوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ مالک لوگوں کو لوٹ رہا ہے جبکہ اے سی چونیاں و ڈی سی قصور لاعلم ہیں لہذہ فوری نوٹس لے کر پیٹرول پمپ مالک کے خلاف کارروائی کی جائے