قصور۔۔محکمہ صحت کے سرکاری افسران کی ملی بھگت سے میڈیکل سٹورز کے جعلی لائسنس بنانے کا بڑا سکینڈل سامنے آ گی
میڈیکل سٹورز کےجعلی لائسنس و تجدید کرنے والے ب کرپشن سکینڈل کی محکمانہ تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے
371 جعلی میڈ یکل سٹورز کے لائسنسوں کا نہ صرف اجراء کیا گیا بلکہ ان جعلی لائسنسوں کو بار بار تجدید بھی کیا گیا ہے
جعلی لائسنس کی انکوائر ی رپورٹ 15 دن میں پیش کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں
میڈیکل سٹورز کے جعلی لائسنس کی مد میں کروڑوں روپے حکومت کو نقصان ہوا ہے
رکن پورہ قصور کے شہری کی درخواست پر انکوائری شروع کی گئی ہے
درخواست میں ڈرگ انسپکٹر سمیت اعلی افسران اور کیمسٹ ایسوسی ایشن کو بھی ملوث ٹھہرایا گیا ہے
فرضی ٹیمیں بنا کر فارمیسیوں سے لاکھوں روپے رشوت کی مد میں لئے گئے ہیں درخواست گزار کا موقف
Tag: قصوریات
-

کرپشن کی انتہاہ پر انکوائری
-

میرٹ کی دھجیاں ،من پسند شحض کو نوکری
قصور
چونیاں میں پنجاب ہیلتھ مینجمنٹ کمپنی قصور کے مینیجر عابد مجید گل نے میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں بی ایچ یو مجوکی میں درجہ چہارم کی نوکری سے من چاہے شخص کو نواز دیا اہل علاقہ کا شدید احتجاج اور اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مُطالبہ
تفصیلات کے مُطابق محمد عباس ، ناہید اختر، راؤ مشتاق ، محمد نوید سمیت درجنوں لوگوں نے صحافیوں کو اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے بتایا کہ آج سے کچھ ماہ قبل بنیادی مرکز صحت مجوکی میں درجہ چہارم کی ایک سیٹ خالی تھی جس پر ٹبی دیال سنگھ یونین کونسل مجوکی کے رہائشی تین نوجوانوں اظہر ، سرور ، اور علی رضا نے درخواستیں جمع کروائی تھیں لیکن پی ایچ ایف ایم سی کے ڈسٹرکٹ مینیجر عابد مجید گل نے میرٹ کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے ہسپتال سے 15 کلو میٹر دور گاؤں تیرس کے رہائشی غلام رسول کو لالچ کے عیوض نوکری سے نواز دیا اور میرٹ کی دھجیاں بکھیر دیں انہوں نے مزید بتایا کہ بی ایچ یو ہسپتال مجوکی میں درخواست گزار تینوں نوجوانوں کی رہائش گاہوں سے چند ایکڑ کے فاصلے پر موجود ہے اور اس نوکری پر ان میں سے کسی ایک کا حق بنتا تھا لیکن ذرائع کے مُطابق ڈی ایم قصور نے من چاہے شخص کو کسی لالچ کے تحت نوکری فراہم کر کے ہماری حق تلفی کی ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار ، چیف ایگزیٹیو آفیسر پنجاب عرفان نواز میمن اور سیکرٹری ہیلتھ سے مُطالبہ کیا ہے کہ ایسے کرپٹ اور نا اہل ڈی ایم کو فوری ضلع بدر کر کے یہاں پر ایماندار اور فرض شناس ڈی ایم قصور تعینات کیا جائے -

سڑک سے تارکول و بجری غائب
قصور
چوک الہ آباد مسلسل سیوریج کا پانی کھڑا رہنے سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار
تارکول و بجری غائب شہری پریشان
تفصیلات کے مطابق قصور دیپال پور روڈ الہ آباد چوک میں مسلسل سیوریج کا پانی کھڑا رہتا ہے جس سے سڑک الہ آباد مین چوک سے بلکل ٹوٹ چکی ہے مسلسل پانی کھڑا رہنے کی بدولت تارکول اور بجری غائب ہو چکی ہے جس سے گاڑیوں کے ٹائروں کو سخت نقصان پہنچتا ہے جس سے ٹرانسپورٹر حضرات سخت پریشان ہیں
شہریوں نے محکمہ ہائی وے سے استدعا کی ہے کہ اس چوک سے گزرنے والی سڑک کو مرمت کیا جائے اور سیوریج کے پانی کا مسئلے کا بھی حل کیا جائے -

پولیس نے لٹی رقم واپس پہنچا دی
قصور 6 لاکھ روپے اصل مالکان کے حوالے کر دیئے گئے
تفصیلات کے مطابق قصور اے ایس پی سٹی نے ڈاکوؤں سے برآمد ہونے والے 6 لاکھ روپے اصل مالکان کے حوالے کر دیے
تھانہ اے ڈویژن پولیس نے شاپ راہزنی کی وارداتوں میں ملوث گینگ سے 6 لاکھ روپے برآمد کیے تھے
پولیس ٹیموں نے جہاں سے رقم چھینی گئی تھی وہاں خود جا کر مختلفدکانوں کے مالکان کے حوالے کی
لوٹی ہوئی رقم واپس پاکر تاجروں برادری کا اظہار تشکر جبکہ شہری اور سماجی حلقوں کا پولیس کو خراج تحسین -

مال خانہ وبال خانہ بن گیا
قصور کا سرکاری مال خانہ لوگوں کیلئے وبال خانہ بن گیا
تفصیلات کے مطابق قصور ڈی پی او قصور کے احاطہ میں پڑی سینکڑوں قیمتی موٹرسائیکلیں ناکارہ ہو گئیں
مال خانہ میں پڑی موٹرسائیکلیں چوری و عدالتی مقدمات میں آئیں اور گل سڑ چکی ہیں جبکہ بیشتر موٹرسائیکلوں کے پرزہ جات بھی غائب ہوچکے ہیں
موٹرسائیکلوں کے انجن سمیت کئی پرزہ جات چوری کر لئے گئے
موٹرسائیکلوں کی نیلامی یا سپرد داری نہ ہونے کے باعث کروڑوں روپے ضائع ہو گئے ہیں
مال خانہ میں جمع موٹر سائیکلوں کو گراونڈ میں ہی کھڑا کیا گیا ہے جو کہ موسم کی وجہ سے بھی تباہ ہو گئیں ہیں -

بوگس بھرتی درخواست دینے پر بھی کوئی کاروائی نہیں
قصور
الہ آباد مارکیٹ کمیٹی کنگن پور میں بوگس بھرتیوں کا انکشاف سرکاری خزانے کو لاکھوں کا جھٹکا ڈی سی قصور کو درخواست دینے کے باوجود ابھی تک کوئی کاروائی نہیں ہو سکی وزیر اعلیٰ پنجاب سیکرٹری زراعت اور کمشنر لاہور ڈویژن سے نوٹس لینے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق مقامی شہری محمد اکرم نے ڈی سے قصور کو درخواست دی ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کنگن پور میں تعینات ڈیوٹی پر موجود مارکیٹ کمیٹی پتوکی انسپکٹر عبد الحمید شاد نے مارکیٹ کمیٹی کنگن پور میں اپنی ڈیوٹی کے دوران شفیق نامی چوکیدار کی بوگس تقرری کی اور تقریباً چار سال ڈیوٹی کے بعد چوکیدار شفیق کی بوگس کاغذات کے ذریعے مارکیٹ کمیٹی کوٹ رادہاکشن میں ٹرانسفر کر دی گئی جہاں پر چوکیدار شفیق کا سگا بھائی رانا رفیق بطور سیکٹری کام کر رہا تھا رانا رفیق نے اپنے بھائی کی بوگس تبادلہ کی جوائنگ کر لی سیکٹری مارکیٹ کمیٹی رانا رفیق اپنے بھائی شفیق کی تعیناتی کا ریکارڈ دینے میں ٹال مٹول سے کام لے رہا ہے جبکہ مارکیٹ کمیٹی کنگن پور سے ریکارڈ غائب کر دیا گیا ہے شہری محمد اکرم نے دس روز قبل ڈی سی قصور کو درخواست دی لیکن ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے سیکٹری کوٹ رادہاکشن رانا رفیق نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ شفیق چوکیدار کی تعیناتی کوٹ رادہاکشن کی ہے جبکہ عبد الحمید نے اپنے موقف میں کہا کہ شفیق نام کی تعیناتی کنگن پور میں ہوئی ہے اور نا ہی کوٹ رادہاکشن میں شہری نے وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری، سیکٹری زراعت اور کمشنر لاہور ڈویژن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

لیبر ڈیپارٹمنٹ کے چھاپے
قصور
محکمہ لیبر ڈیپارٹمنٹ کی مختلف مقامات پر فوڈز شاپ کے خلاف کارروائی ہزاروں روپیہ جرمانے
بچوں سے مشقت کروانے اور دوکانات پر کام کرنے والے ملازمین کوکم تخواہ دینے والے مالکان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے
لیبر انسپکٹر رانا آزاد نے شہر و مضافاتی علاقوں میں فوڈز شاپ پر کارروائی کے دوران 50 چالان بھی کئے ہیں
کارروائی مزدور کی کم سے کم تنخواہ نہ دینے
اور رجسڑیشن سمیت چائلڈلیبر ایکٹ کی خلاف ورزی پر کی گئی
مقدمات کے چالان عدالت میں جمع کروا دئیے گئے ہیں -

قصور میں منفرد ریلوے سٹیشن
قصور ریلوے سٹیشن کی عمارت سخت خستہ حال عملہ مرضی کا مالک سٹیشن نشئیوں کی آماجگاہ
ریلوے اسٹیشن قصور کی بات کی جائے تو مسافر خانہ خستہ حالی کا شکار ہے جہاں نشیئوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جبکہ اسٹیشن پر کھڑے ریل کے ڈبوں سے قیمتی پرزے و لوہا چوری ہو چکا ہے کروڑوں روپے مالیت کے یہ ڈبے ریلوے کی نااہلی کے باعث نارکاہ ہو گئے
ریلوے عملہ اپنی مرضی کا مالک ہے جب دل کرے آ جاتا ہے اور جب دل کرے چلا جاتا ہے دن رات نشئی ریل کے ڈبوں میں نشہ کرتے ہیں اور لوہا اکھاڑ کر بیچتے بھی ہیں
لوگوں نے وزیر ریلوے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

2 ڈاکو بمقابلہ قصور کے 3 تھانے ڈاکو پھر بھی بھاری
قصور
پکی حویلی مصطفی آباد راجباہ تا شیخم کچا راستہ پر سرخ سی جی 125 والے دو ڈاکوؤں کا راج دن دیہاڑے لوگوں کو لوٹنے لگے 3 تھانے دو ڈاکو نا پکڑ سکے راہ گیر سخت پریشان
تفصیلات کے پکی حویلی مصطفی آباد راجباہ کیساتھ راستہ جو کہ حویلی ملویانوالی،حویلی سلیمان والی و خوشحال سنگھ سے ہوتا ہوا جبومیل گاؤں سے بونگہ،پاءو واٹ تا شیخم تک ہے اس سارے علاقے کے لوگ و لاہور کام کرنے والے مزدور اسی راستے سے گزرتے ہیں تقریبا 10 کلومیٹر کے اس کچے ٹریک کی حدود 3 تھانوں کے پاس سے پکی حویلی تا دربار خوشیئے شاہ تھانہ مصطفی آباد ،دربار خوشیئے شاہ تا جبومیل تھانہ راجہ جھنگ اور جبومیل تا شیخم تھانہ شیخم
اس راستے پر پچھلے کئی ماہ سے دن دیہاڑے وارداتیں ہو رہی ہیں جو کہ ایک سرخ سی جی 125 بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو کر رہے ہیں پچھلے ماہ حویلی ملویانوالی کے نوجوان سے ایک موٹر سائیکل چھنی گئی پھر 1 فروری کو ایک نوجوان سے موبائل و نقدی پرسوں شیخم کے رہائشی دو بھائیوں سے 600 روپیہ اور موبائل فون چھینے گئے اور یہ ساری وارداتیں دن کی روشنی میں اسی 125 سوار ڈاکوؤں نے کی ہیں مگر افسوس کہ 3 تھانوں کی حدود میں ایک بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکل دن کی روشنی میں چل پھر رہی ہے اور پولیس کچھ نہیں کر پا رہی
لوگوں نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لینے اور ڈاکوؤں کو پکڑنے کا مطالبہ کیا ہے -

پنجاب کا سب سے زیادہ خونی روڈ
قصور رائیونڈ خونی روڈ کو ڈبل کیا جائے ناکہ اس کی ریپیئرنگ کرکے عوام کو پھر وہی تنگی دی جائے
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں سب سے زیادہ خونی روڈ رائیونڈ قصور روڈ ایک واحد ایسی سڑک ہے جو تین یونین کونسلوں اور 1 ٹاون کمیٹی سے گزرتی ہے ، قصور سائیڈ اور رائیونڈ سائیڈ پر بائی پاس ہونے کی وجہ سے اس پر ٹریفک کا رش بہت زیادہ رہتا ہے جس کی بدولت سڑک عرصہ دراز سے ٹوٹ چکی ہے جس کے باعث اب تک ہزاروں حادثات اور سینکڑوں اموات ہوچکی ہیں ارباب اختیار کو متعدد مرتبہ توجہ دلانے کے لئے سڑک پر جگہ جگہ احتجاجی بینرز لگائے گئے ہیں اور سڑک کو بلاک کرنے کا بھی کہا گیا ہے
افسوس حکومتی حلقے اس پر توجہ نہیں دے رہے اور رپئیرنگ کا لولی پاپ دے دیا ہے تاکہ حادثات میں مزید اضافہ ہو سکے ہمیں رپئیرنگ نہیں ڈبل سڑک چاہیے ہم مزید لاشے نہیں اٹھا سکتے
شہریوں کا مطالبہ