قصور
تحریک المسلیمن ، تحریک اللہ اکبر ،مرکزی جمیعت اہلحدیث ،جماعت اسلامی و سول سوسائٹی نور پور قصور کی مشترکہ یکجہتی کشمیر ریلی
تفصیلات کے مطابق نور پور قصور میں تحریک المسلیمن،مرکزی جمیعت اہلحدیث، جماعت اسلامی و سول سوسائٹی قصور نے مشترکہ یکجہتی کشمیر ریلی نکالی جس میں تمام جماعتوں کے قائدین کے علاوہ پی ٹی آئی قصور کی راہنماء مسز مزمل مسعود بھٹی نے بھی خطاب کیا ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور انڈیا کے خلاف ظلم پر نعرے بازی کی مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کشمیر کا معاملہ جلد سے جلد حل کروایا جائے تاکہ ہمارے مظلوم کشمیری بہن بھائی آزادی کیساتھ جی سکیں
لوگوں نے انڈیا کے خلاف درج نعروں پر مبنی بینرز و پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے
مقررین و شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے
ریلی میں مردوں کے علاوہ عورتوں نے بھی شرکت کی
Tag: قصوریات
-

مشترکہ یکجہتی کشمیر ریلی
-

زندہ دلان قصور کا کشمیریوں کے نام پیغام
قصور
ملک بھر کی طرف پورے ضلع قصور میں ہر شہر و گاءوں میں کشمیریوں سے یکجہتی کیلئے ریلیاں کشمیر بنے گا پاکستان اور ہم لے رہینگے آزادی کے نعرے
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آج پورے ضلع قصور میں بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے
قصور شہر میں اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام ولی ہسپتال تا اسٹل باغ چوک ریلی نکالی گئی جبکہ جماعت اسلامی سٹی قصور و سول سوسائٹی وکلاء، تاجر برادری،صحافی برادری اور ہر کتبہ فکر کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئی
کھڈیاں خاص میں فیض عام ایجوکیشن کمپلیس اور سول سوسائٹی کے زیر انتظام بہت بڑی ریلی نکالی گئی
ضلع کے دیگر شہروں پتوکی،چونیاں،الہ آباد، کنگن پور ،کوٹ رادہاکشن، بھائی پھیرو،تھہ شیخم اور پورے ضلع قصور کے گاؤں و دیہات میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی اور کشمیریوں کے حقوق کیلئے مظاہرے کئے لوگوں نے مودی و بھارت کے خلاف نعرے بازی کی اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں سے کئے گئے وعدے کے مطابق انہیں رائے شماری کا حق دیا جائے
شرکاء نے کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے اور انڈیا کے خلاف درج تحریروں والے بینرز پکڑ رکھے تھے -

10 کلو ہیروئن برآمد
قصور / 10 کلو گرام اعلی کوالٹی کی ہیروئین برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے مخبر خاص کی اطلاع پر پتوکی ملانوالہ بائی پاس پر ٹویوٹا کرولا کار کی تلاشی کے دوران 10 کلو اعلی کوالٹی کی ہیروئین برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا
گرفتار ملزم ناصر ریکارڈ یافتہ ہے جو ہیروئین سپلائی کا کام کرتا ہے جس کے خلاف پہلے بھی تھانہ کاہنہ لاہور میں منشیات کے 5 مقدمات درج ہیں
ملزم کو گرفتار کر کے کرولا 20 ماڈل گاڑی نمبری LE- 3043 کو قبضہ میں لیکر مزید تفتیش کی جارہی ہے
انٹ نیشنل مارکیٹ میں برآمد ہونے والی ہیروئن کی قیمت ایک کروڑ روپے بتائی جا رہی ہے
ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت اور ایڈیشنل ایس پی راشد ہدایت کی پولیس ٹیموں کو شاباش -
5 فروری یوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد!!! تحریر: غنی محمود قصوری
ہر سال کی طرح اس سال بھی 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر سرکاری سطح پر منایا جا رہا ہے مگر ہمیں پتہ ہونا چاہیے کہ جو دن ہم منا رہے ہیں اس کا مقصد کیا ہے اور تاریخ میں اس کی کیا اہمیت ہے
ریاست جموں و کشمیر کا کل رقبہ تقریبا 84000 مربع میل ہے جس میں سے 70 فیصد پر انڈیا 1947 سے قابض ہے جبکہ باقی 30 فیصد کا علاقہ ریاست آزاد جموں و کشمیر ہے اس وقت ریاست جموں و کشمیر کی کل آبادی 1 کروڑ سے زیادہ ہے
80 لاکھ سے زاہد باشندے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندو کی غلامی و ظلم و جبر کے سائے تلے زندگی گزار رہے ہیں جبکہ 25 لاکھ کے قریب ریاست آزاد جموں و کشمیر کے آزاد و خودمختار شہری ہیں
1846 میں مسلمانوں کے دشمن انگریز پلید نے ریاست جموں و کشمیر کو غدار ڈوگرہ راجہ غلام سندھ کو اس وقت کے 75 ہزار کے عیوض بیچ دیا تھا پھر تقسیم ہند کے بعد جبکہ فیصلہ ہو چکا تھا کہ مسلم اکثریتی علاقے پاکستان اور ہندو اکثریتی علاقے بھارت کو دیئے جائینگے مگر 26 اکتوبر 1947 کو اس وقت کے مہاراجہ ہری سنگھ نے مسلمان جموں و کشمیر اور معائدہ تقسیم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیریوں کی مرضی کے خلاف الحاق بھارت کا اعلان کیا جسے غیور کشمیریوں نے ناقبول کیا مسلمانان جموں و کشمیر مہاراجہ ہری سنگھ کے اس فیصلے کے خلاف سیخ پا ہو گئے کیونکہ وہ شروع سے ہی نعرہ لگاتے آئے تھے کشمیر بنے گا پاکستان اور قیام پاکستان کیلئے غیور کشمیریوں نے بے شمار قربانیاں بھی دیں جو کہ تاریخ میں سنہری حروف کیساتھ رقم ہیں
مسلمانان مقبوضہ جموں و کشمیر کا مہاراجہ کے فیصلے کے خلاف غصہ بڑھتا گیا اور انہوں نے فیصلے کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے مظاہرے کئے اور اپنی آزادی کیلئے پاکستان کے مسلمانوں کو پکارا اور یوں پاکستان و ہندوستان کے مابین پہلی جنگ قیام کے تھوڑے عرصے بعد ہی لڑی گئی اکتوبر 1947 سے 1 جنوری 1949 تک کی اس جنگ میں بھارت کو پاکستانی قبائلیوں اور فوج کے علاوہ غیور کشمیریوں سے منہ کی کھانی پڑنی اور اس مشترکہ جدوجہد کے نتیجے میں ریاست آزاد جموں و کشمیر کا قیام عمل میں آیا آج جس کا دارالحکومت مظفر آباد ہے جہاں اس کی اپنی آزاد سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ ہے ان کا اپنا علیحدہ صدر و وزیراعظم ہے
عنقریب تھا کہ مقبوضہ کشمیر سے شروع ہونے والی یہ جنگ پورے بھارت کو اپنی لپٹ میں لے لیتی اس وقت کے بھارتی وزیراعظم پنڈت جواہر لال نہرو نے سلامتی کونسل میں جاکر منت سماجت کی کہ جنگ بندی کروائی جائے کیونکہ نہرو جان چکا تھا کہ ریاست آزاد جموں و کشمیر کے قیام کے بعد اب یہ جنگ نہیں رکنے والی اور یہ جنگ پوری مقبوضہ وادی کشمیر کو آزاد کروا کے بھارت تک پہنچ جائے گی اسی لئے نہرو سلامتی کونسل پہنچا جس کے باعث سلامتی کونسل میں بیٹھے انسان نما جانوروں سے ساز باز کرکے جنگ بندی کا باقاعدہ اعلان کیا گیا اور اس کیساتھ نہرو و سلامتی کونسل نے مقبوضہ کشمیر کے باسیوں سے رائے شماری کا وعدہ کیا کہ ریفرنڈم کروایا جائیگا جس میں مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو حق دیا جائے گا کہ وہ انتخاب کر سکیں کہ انہوں نے الحاق ہندوستان کرنا ہے یا پاکستان یا کہ آزاد خود مختار کشمیر
اب تک مقبوضہ کشمیر کو عالمی متنازع علاقہ تسلیم کرتے ہوئے کل 18 قرار دادیں منظور کی جا چکی ہیں جن میں بھارت کو مقبوضہ کشمیر سے اپنی فوجیں نکالنے اور سلامتی کونسل و بھارت کے وعدے کیمطابق ریفرنڈم کروانے کا کہا جا چکا ہے تاکہ کشمیری رائے شماری کے ذریعے اپنی آزادی کا انتخاب کر سکیں مگر ہر بار بھارت انکاری رہا مگر افسوس کہ سلامتی کونسل و عالمی برادری اب تک کچھ بھی نہیں کر پائیں
سلامتی کونسل و بھارت کو اس کا کیا گیا وعدہ یاد کرواتے ہوئے 5 فروری کو پوری دنیا میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے تاکہ دنیا بھارت پر دباؤ ڈال کر کشمیریوں کو ان کا حق رائے شماری دے مگر بھارت و تمام عالم کفر جانتا ہے کہ 1947 سے اب تک سخت بھارتی پہرے و ظلم و جبر میں رہتے ہوئے کشمیری ایک ہی نعرہ لگا رہے ہیں کشمیر بنے گا پاکستان ،تیرا میرا رشتہ کیا لا الہ الا اللہ اور اسی نعرے پر عمل پیرا ہو کر کشمیری اب تک 1 لاکھ سے زائد شہادتیں ہزاروں ماءوں، بہنوں اور بیٹیوں کی عصمت دری ہونے کے باوجود اسی نعرے پر قائم ہیں
ویسے تو ہر وقت پاکستانی پرچم مقبوضہ وادی کشمیر کے گلی محلوں و گھروں میں لہراتا ہے مگر 5 فروری کو بطور خاص ہر گھر میں پاکستانی پرچم لہرایا جاتا ہے اور انڈین فوج کی ایک سپیشل ونگ ان پرچموں کو اتارتی ہے مگر کشمیری پھر اس سبز ہلالی پرچم کو لہراتے ہیں
جہاں 5 فروری کو کشمیری غیور مسلمان بھارت و سلامتی کونسل کی وعدہ خلافی کے خلاف پوری دنیا میں احتجاج کرتے ہیں وہاں پاکستانی قوم بھی اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ سلامتی کونسل و بھارت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ان کو اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی صدا سنواتے ہیں اور دنیا کو باور کرواتے ہیں کہ کشمیریوں کا نعرہ تیرا میرا رشتہ کیا ؟ لا الہ الا اللہ کے تحت ہم یک دل یک جان ہیں اور جہاں کشمیریوں کا پسینہ گرنے گا وہاں پاکستانیوں کا خون گرے گا -

پولیس بار کا انعقاد کر دیا گیا
قصور
پولیس لائن میں ڈی پی او قصو نے پولیس بار کا انعقاد کردیا ملازمین کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری احکامات جاری کردیے گئے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور نے پولیس لائن میں پولیس بار کا انعقاد کر دیا اور بتایا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف سکول و کالجز سے معائدے کئے گئے ہیں جن کے تحت پولیس ملازمین کے بچوں کو اعلی تعلیم کیلئے فیسوں میں نمایاں کمی کے معائدے کئے گئے ہیں
مختلف جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے و نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ملازمین کوتعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات دئیے گئے
پولیس ملازمین کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے -

سرغنہ ساتھیوں سمیت گرفتار
قصور
چونیاں تھانہ سٹی پولیس کی بڑی کارروائی
بین الاضلاعی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت 6 گرفتارتفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں نے کاروائی کرتے ہوئے بین اضلاعی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے 6 پیسٹل 1عدد رائفل نقدی اور 8 قیمتی موبائل برآمد ہوئے ہیں
ملزمان نے وارداتیں کر کے شہریوں اور پولیس کی ناک میں دم کر رکھا تھا
ملزمان نے دوران تفتیش گھروں میں ڈکیتیاں اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف کرلیا ہے
پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرلیا ہے -

کرونا وائرس سے متعلق آگاہی
قصور
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور کی جانب سے کرونا وائرس کے متعلق آگاہی مہم شروع
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں کرونا وائرس کے متعلق آگاہی مہم شروع کر دی گئی ہیں جس میں ہر مریض اور اس کے لواحقین کو کرونا وائرس سے متعلق آگاہی دینے کیساتھ پورے ہسپتال میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے طریقے پر مبنی بینرز پر چھپوا کر پورے ہسپتال میں لگائے گئے ہیں
ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ قصور میں کرونا وائرس سے متاثرہ کوئی بھی کیس سامنے نہیں آیا تاہم احتیطاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا لازمی ہے -

قصور میں عجوبہ سامنے آ گیا
قصور پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں اکیسویں صدی کا عجوبہ منظر عام پر
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے نواحی علاقے حبیب آباد کے گاؤں 4 ون اے ایل کے گاؤں میں لوگوں کے گھروں میں بجلی کے کھمبے نصب ہیں اور گھروں کی چھتوں پر ہائی وولٹیج تاریں لٹک رہی ہیں جوکہ محمکہ واپڈا کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے
گھروں میں لگے بجلی کے کھمبے اور لٹکتی تاریں کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے
لوگوں نے واپڈا حکام سے استدعا کی ہے کہ ہمارے گھروں سے کھمبوں کو باہر لگایا جائے تاکہ کوئی حادثہ نا پیش آئے -

پی ٹی آئی نمائندوں نے نکالا سیوریج کا حل
قصور
الہ آباد میں سیوریج سسٹم بار بار بند ہونے کی وجہ سامنے آگئی
الہ آباد میں پی ٹی آئی کی مقامی باڈی کے نمائندوں نے حلف اٹھانے کے بعد عوامی مسئلے کو حل کرنے کیلئے سر جوڑ کر بیٹھے گئے تاکہ اصل رکاوٹ کہا ہے پتہ چل سکے پانچ چھ سالوں سے سیوریج کے بار بار بند ہونے سے عوام پریشان ہے
پی ٹی آئی کے نمائندوں جاوید اقبال ،چوہدری مشتاق احمد ،جاوید برکی،میاں اصغر علی، مہر وسیم یحٰیی چوہدری الطاف حسین،سمیرالحادی اور حاجی اسماعیل نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر اور ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی کو ڈسپوزل گلشن اقبال کالونی کا وزٹ کروایا تو ایک ٹیکنیکل پوائنٹ سامنے آیا جس کی وجہ سے سیوریج کے بار بار بند ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
جب پانی سے زیر زمین کنویں بھر جاتے تھے تو پانی باہر نکلنے کیلئے پائپ لائن ڈالی گئی تھی کہ بجلی بند ہونے کی صورت میں یا پانی زائد ہوجانے کی صورت میں پانی باہر نکل سکے مگر ذمہ داروں نے وہ پائپ لائن بند کی ہوئی تھی اس لیے کہ پانی جمع کر کے فروخت کیا جاتا تھا اور کنویں میں پانی جمع ہونے کی صورت میں پانی آگے نہیں نکلتا تھا وہ پانی پیچھے گڑھوں سے باہر نکلنا شروع ہوجاتا تھا ذمہ داران اپنی مرضی سے پانی آگے نکالتے تھے۔کبھی موٹریں خراب ہونے کا بہانا بناتے تو کبھی بجلی بند ہونے کا بہانا لگایا جاتا رہا ۔یہ سب سابقہ سی او میونسپل کمیٹی الہ آباد کی ملی بھگت سے کام چلتا رہا تھا۔ ان کی وجہ سے پانچ چھ سال عوام پریشانی میں مبتلا رہی۔ کتنے گلیاں بازار تباہ و برباد ہوئے کتنے مکانوں کو نقصان پہنچا اور کتنے لوگ مختلف بیماریوں میں متلا ہوئے ان کا کون ذمہ دار ہے۔ جو سیوریج سسٹم کی وجہ سے بازار تباہ ہوئے ہیں ان کا وزٹ کیا جائے۔اور جتنا نقصان ہوا ہے وہ ان سے وصول کیا جائے -

سرکاری زمین واگزار
قصور
محکمہ اینٹی کرپشن کی بڑی کاروائی کڑوروں روپے کی زمین واگزار
ساڑھے چار ارب روپے سے زائد مالیت کی سرکاری زمین واگزار کروالی گئی
کوٹرادھاکشن میں واقع 126 کنال سرکاری رقبہ پر گزشتہ کئی سالوں سے گارمنٹس فیکٹری بنا کر قبضہ کیا ھوا تھا
ملزمان حلیم کھرل اور طارق نے ریونیو عملہ کی ملی بھگت سے سرکاری زمین پر قبضہ کیا ھوا
ڈپٹی ڈائریکٹر قصور نے ملزمان کو گنہگار قرار دیکر سرکاری رقبہ واگزار کروا لیا محمد عاطف ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن