ضلع بھر کے سینئر صحافیوں کا مشاورتی اجلاس صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی
ضلع بھر کے سینئر صحافیوں کا مشاورتی اجلاس صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، دیگر شعبہ جات کی طرح صحافی برادری میں بھی اتحادو اتفاق کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے پر زور، تفصیلات کے مطابق جرنلسٹ فرینڈز گروپ قصور کی طرف سے ضلع بھر کے صحافیوں کو باہمی مسائل اور مشکلات کے حل کےلئے مشاورتی اجلاس میں اہتمام کیا گیا، اجلاس میں ضلع بھر کے سنیئر صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، اجلاس میں شریک الہ آباد، کنگن پور، کھڈیاں، منڈی عثمان والا، مصطفی آباد، کوٹ رادھاکشن، راجہ جنگ، چونیاں، پتوکی، حبیب آباد، سرائے مغل، قصور سٹی کے صحافیوں نے نیشنل پریس کلب پھولنگر کے نو منتخب صدر ندیم سندھو ودیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی، اجلاس میں شریک صحافیوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہونے کے ساتھ ساتھ اسلامی نقطہ نظر سے ایک انتہائی مقدس پیشہ ہے، اس مقدس پیشے کو اختیار کرنے والے صحافیوں کو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور خصوصاً علاقائی صحافی جوکہ اپنے اپنے اداروں کیلئے خبروں کا سب سے بڑا ذریعہ ہیں کو دوطرفہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تمام صحافیوں کو اپنے ادارے کے ساتھ منسلک رہتے ہوئے ایک دوسرے کی عزت نفس اور اپنے مرتبے کا پاس رکھنا ہو گا اور آپسی اختلافات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اس مقدس پیشہ کی لاج رکھتے ہوئے مل بیٹھ کر معاملات کو حل کرنا ہو گا جبکہ کسی بھی اپنے صحافی بھائی پر مشکل وقت آنے پر اس کا ساتھ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اختلافات کو ہوا دینے کی بجائے مل بیٹھ کر حل کرنے سے دوسرے سرکاری و غیر سرکاری اداروں اور معاشرے کو مثبت پیغام ملے گا اور اس کے ساتھ ساتھ صحافت کی قدر میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ فرینڈز گروپ قصور نے ایک قلیل عرصہ میں ضلع بھر میں اپنا بہترین تاثر قائم کیا ہے اور یہی وجہ ہے آج ضلع بھر سے ایک بہترین گلدستہ تیار ہوچکا ہے،جرنلسٹ فرینڈز گروپ قصور کی اب تک کی کاوشیں قابل تحسین ہیں، میزبان نیشنل پریس کلب کی نومنتخب کابینہ اتحاد میں بنیادی کردار اداکرنے پر لائق تحسین ہے
Tag: قصوریات
-

اتحاد صحافت پر اجلاس
-

نان بائیوں کی من مانیا وزن کم قیمت زیادہ
قصور
نان بائیوں کی من مانیا عروج پر مہنگائی سے مری عوام کو مذید مارنے لگے مرضی کے ریٹ و وزن
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں نائی بائیوں نے اپنی من مانیا کر رکھی ہیں ہر نان بائی کا اپنا ریٹ اور اپنا وزن ہے پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے 110 گرام سادہ نان کی قیمت 9 روپیہ مقرر کی گئی ہے جبکہ نان بائی سادہ نان کی قیمت 10 روپیہ وصول کر رہے ہیں جبکہ بیشتر کے نان کا وزن بھی پورا نہیں اسی طرح کلچہ و روغنی نان کی قیمتیں زائد اور وزن کم ہے جس سے مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان ہیں
لوگوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

تاجروں اور سرکاری ریٹس میں دوڑ
قصور
حکومت پنجاب بڑے تاجروں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام سرکاری ریٹ اور تاجروں کے ریٹ میں زمین آسمان کا فرق
تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ مہنگائی اور بڑے تاجروں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہے قصور اور گردونواح میں صوفی گھی 230 روپیہ فی کلو جبکہ کرن و دوسرے بناسپتی گھی 210 روپیہ فی کلو فروخت ہو رہے ہیں اس بارے نمائندہ باغی ٹی وی نے جب دکانداروں سے بات چیت کی تو انہوں نے بتایا کہ ہمیں ہول سیل فروخت کرنے والے دکاندار حضرات صوفی گھی کے 16 کلو پیکنگ والا گتہ 3580 روپیہ جبکہ کرن و دوسرے کا گتہ 16 کلو والے 16 پیکٹ 3200 روپیہ میں مل رہے ہیں اس حساب سے ہمیں صوفی گھی 223 روپیہ فی کلو مل رہا ہے جو کہ ہم 230 روپیہ فروخت کر رہے ہیں اسی طرف کرن و دوسرے کا گتہ 3200 روپیہ میں مل رہا ہے جو کہ ہمیں 200 روپیہ فی کلو پیکٹ ملتا ہے اور ہم 210 روپیہ فی کلو فروخت کر رہے ہیں جبکہ سرکاری طور پر قیمت پنجاب آن لائن ایپلیکیشن پر 180 روپیہ فی کلو درج ہے لہذہ گورنمنٹ بڑے تاجروں کے ریٹ کنٹرول کرے جب ہول سیل فروخت کرنے والے دکاندار حضرات ہمیں سرکاری ریٹوں پر چیزیں فراہم کرینگے تبھی ہم بھی سرکاری ریٹ پر اشیاء فروخت کر سکیں گے
شہریوں نے ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

اشٹام فروش کی جیت ہو گئی
قصور
الہ آباد چوہدری مقصود سرور کیفی بھاری اکثریت سے صدر انجمن اشٹام فروشاں الہ آباد منتخب ہو گئے
تفصیلات کے مطابق الہ اباد میں انجمن اشٹام فروشاں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کے تمام اشٹام فروش سیاسی وسماجی کارکنان نے شرکت کی اور کثرت رائے سے چوہدری مقصود سرور کیفی کے حق میں ووٹ دیا اور بھاری اکثریت سے صدر منتخب کیا گیا اس موقع پر نوجوان نڈر لیڈر سردار فصیل عطاء ڈوگرسابقہ وائس چیئرمین الہ آباد ۔سابقہ کونسلر اشتیاق قاسم جتالہ۔سردار احسان خلیل ڈوگر۔سنیئر صحافی شیخ عرفان امین۔سنیئر صحافی ۔سنیئر صحافی مہر اسماعیل جاوید۔سنیئر صحافی ڈاکڑ سیف اللہ قصوری۔ سنیئر صحافی حافظ وحید اشرف.سنیئر صحافی رانا ظفر اقبال۔سنیئر صحافی چوہدری ظہیر بابر۔ چوہدری محمد آصف ساجد میڈیا ہاوس الہ اباد ودیگر معززین علاقہ کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقعہ پر نو منتخب صدر چوہدری مقصود سرور کیفی نے اپنے عہددران ودیگر معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں انجمن اشٹام فروشاں الہ اباد کی فلاح وبہبود کے لیے دن رات ایک کردونگا اور اشٹام فروشوں کو درپیش مسائل دور کرنے کی کوشش کرونگا نو منتخب صدر نےاپنی کامیابی کا سارا کریڈٹ سردار فصیل عطاء ڈوگر کے
نام کردیا ہے -

پولیس نے نوجوانوں کو سرعام مرغا بنایا لوگوں کی پولیس کو شاباش
قصور لڑکیوں کو چھیڑنے کی سزا پولیس نے سرعام مرغا بنا دیا
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قصور کے باہر لڑکیوں کو چھیڑنے کی موقع پر سزا سنائی گئی
پولیس اہلکار نے 2لڑکوں کو کالج گیٹ کے باہر مرغا بنا دیا
مرغا بنے لڑکوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی
ویڈیومیں پولیس اہلکار لڑکوں کو مرغا بنائے پاس کھڑا دکھائی دے رہا ہے
سر عام سزا دے کر مرغا بنانے پر عوامی حلقوں کی جانب سے پولیس اہلکار کو شاباش دی گئی -

5228000 کی منظوری
قصور
نواحی گاؤں کھارا کی 10 سال سے ٹوٹی ہوئی سڑک کیلئے گرانٹ منظور ہو گئی
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کھارا کی سڑک جو کہ 10 سال سے شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے کیلئے وزیر سردار محمد آصف نکئ اور اکبر دیدار سندھو تحصیل صدر پی ٹی آئی قصور اور راہنماہ پی ٹی آئی قصور مسز مزمل مسرود بھٹی نے بھلو تا کھارا روڈ کی بحالی کے 52,28000 روپے کےفنڈز منظور کروائے ہیں
جس پر لوگوں نے پی ٹی آئی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے -

چینی نا جاپانی بلکہ ایرانی
قصور
الہ آباد شہر اور گردونواح میں غیر معیاری ایرانی پیٹرول کی فروخت سے شہریوں کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑیاں ‘ موٹر سائیکلیں اور پیٹرول سے چلنے والی دیگر ٹرانسپورٹ کے انجن برباد ہونے لگے شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ مارنے کیلئے بیشتر پیٹرول پمپ مالکان نت نئے طریقے دریافت کرتے ہیں تفصیلات کے مطابق الہ آباد اور گردونواح میں میں واقع متعدد پیٹرول پمپوں کے پیمانے پورے نہیں اور غیر معیاری پیٹرول کی فروخت کی جا رہی ہے ضلعی انتظامیہ صورتحال پر چپ سادھے بیٹھی ہے ماضی میں چند ایک واقعات میں کم پیمانہ استعمال کرنیوالوں کے چالان ہوئے تاہم موجودہ حالات میں پیٹرول پمپ مالکان کو شہریوں سے لوٹ مار کی کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے ایرانی پیٹرول کی کھلے عام فروخت سے شہریوں کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے انجن سخت متاثر ہو رہے ہیں غیر معیاری پیٹرول اور ڈیزل کے استعمال سے نہ صرف گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں و انجن جواب دے جاتے ہیں بلکہ ناقص پیٹرول کے استعمال سے پیداہونیوالے زہریلا دھواں بھی انسانی صحت پر بری طرح اثر انداز ہوتا ہے جس سے شہری سانس کی مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں پیٹرول پمپ مالکان نے زیادہ نفع کے لالچ میں ایرانی تیل وسیع پیمانے پر زخیرہ کر رکھا ہے جو گلی محلوں میں واقع غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کو بھی فروخت کیا جا تا ہے پاکستان کی نسبت دیگر ممالک میں پیٹرول کے معیار کا خصوصی خیال رکھا جاتا ہے مگر بدقسمتی سے یہاں متعلقہ محکموں کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے حکومت خسارہ پورا کرنے کیلئے آئے روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ تو کرتی ہے مگر اسکے معیار کو بہتر بنانے پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے اپیل کی ہے کہ پیمانے میں کمی اور غیر معیاری پیٹرولیم مصنوعات فروخت کرنیوالے پیٹرول پمپ مالکان کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے -

اپنے گھروں کا پانی اپنے ہی پیاروں کی قبروں میں
قصور
250 گھروں پر مشتمل 1960 سے قائم آبادی سیوریج کے نظام سے محروم اپنا استعمال شدہ پانی اپنے ہی قبرستان میں چھوڑنے پر مجبور
تفصیلات کے مطابق قصور فیروز پور روڈ سے 5 پانچ کلومیٹر دوری پر واقع بستی سلیمان خان والی کے رہائشیوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری بستی 1960 سے آباد ہے اور ہمارے تقریبا 250 گھر ہیں مگر ہماری بستی کیلئے کوئی بھی نکاسی آب کا انتظام نہیں جس پر ہم اپنے قبرستان سے ملحقہ جوہڑ میں اپنے گھروں کا پانی چھوڑتے ہیں جو کہ بھر کر ہمارے پیاروں کی قبروں میں داخل ہو جاتا ہے جس سے قبریں زیر آب آ جاتی ہیں اس کے علاوہ قبرستان سے ملحقہ ہماری دو ایکڑ اراضی بھی عرصہ دو سال سے گندے پانی سے بھری ہوئی ہے حالانکہ محض 10 ایکڑ دور ہم سے مین نالا ہے پھر بھی ہمارے لئے سیوریج کے پانی کی نکاسی کیلئے کوئی انتظام نہیں کیا جا رہا لہذہ ایم پی اے الیاس خان گجر اور ایم این اے ملک رشید احمد خان صاحب ہمارا مسئلہ حل کروائیں ہم نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈھائی لاکھ روپیہ اکھٹا کرکے قبرستان میں بھرتی ڈالی ہے لہذہ ہمارے اور ہمارے پیاروں کی قبروں پر رحم کیا جائے -

SHO کے بیٹے کیلئے دعا خیر
قصور
الہ آباد کے رہائشی اور SHO تھانہ سرائے مغل ملک عبد الجبار کے گھر بیٹا پیدا ہونے پر سیاسی و سماجی اور صحافتی تنظیموں کے رہنماؤں مہر محمد اسماعیل جاوید صدر مرکزی پریس کلب الہ آباد، سردار فیصل عطا ڈوگر، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی الہ آباد، حاجی منیر، صدر سبزی منڈی الہ آباد، عبد الباسط حیدری نمائندہ جیو نیوز، محمد اشرف شہزاد صدر الہ آباد پریس کلب، ڈاکٹر سیف اللہ قصوری صدر پریس کلب الہ آباد، سرور زاہد نمائندہ دنیا نیوز، چوہدری فیاض احمد دھون، مہر عرفان ابوبکر ، حافظ وحید اشرف ، شیخ عرفان امین نائب صدر مرکزی پریس کلب، ملک محمد اکرم جنرل سیکرٹری مرکزی پریس کلب، اشتیاق جتالہ کونسلر میونسپل کمیٹی الہ آباد، رانا ظفر اقبال ، چوہدری ظہیر الدین بابر چیئرمین مرکزی پریس کلب، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر عمران صابر مغل، چوہدری ظفر مبارک، حاجی آصف محمود، چوہدری محبوب نے مبارکباد پیش کی ہے اور بیٹے کی درازی عمر اور صحت کی دعا بھی کی ہے -

محمکہ انہار کے اوورسیز راجباہیں توڑنے لگے
قصور
کروڑوں روپیہ کی لاگت سے بنی پکی راجباہیں محکمانہ غفلت کی بدلت شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار محمکہ انہار کے اوورسیزوں کی مویشی پال حضرات سے ساز لوگ جانور کو راجباہوں میں نہلانے لگے
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ادوار حکومت میں ضلع قصور میں پکی ہونے والی راجباہیں و لنک نہریں شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس کی وجہ ناقص میٹیریل کا استعمال اور محمہ انہار کے اوورسیزوں کے ساتھ ساز باز کرکے مویشیوں کو راجباہوں میں نہلانے کی اجازت دینا ہے مویشی نہلانے والے حضرات کی بدولت راجباہوں کو زیادہ نقصان پہنچتا ہے مگر تشویش محمکہ انہار کے بیلداروں و اوورسیزوں پر ہے جو ان مویشی پال حضرات سے چند ہزار روپیہ وصول کرکے راجباہوں کو ٹوٹنے کیلئے انہیں مویشی نہلانے کی اجازت دیتے ہیں ضلع بھر کی بیشتر راجباہیں اور لنک نہریں شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے پانی بھی ضائع ہو رہا ہے
لوگوں نے محکمہ انہار اور ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے