Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • کم عمر چور کھلے عام مصروف واردات

    کم عمر چور کھلے عام مصروف واردات

    قصور
    شہر میں کم عمر جیب تراش بچوں کا گروہ سر گرم

    قکم عمر بچوں کی جیب تراشی کی ویڈیو بھی حاصل کر لی
    ۔مبینہ جیب تراشوں نے دولہا محمد آصف کی جیب سے 3 لاکھ روپے نکال لئے تھے
    دلہے کے ساتھ ساتھ اس کے بھائی اور سسر کی جیب سے پیسے نکالنے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی
    شہنائی میرج ھال کے باہر نو عمر بچوں نے 4 لاکھ سے زائد کی نقدی چرائی
    فوٹیج کے باوجود پولیس تاحال گروہ کے بچوں کو تلاش نہ کر سکی
    فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دولہا،اس کے بھائی اور سسر سے چھوٹے بچے کیسے پیسے نکال رہے ہیں
    مگر پولیس نے ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی

  • ایف ایم ریڈیو ٹرانشمیش پر سٹے آرڈر

    ایف ایم ریڈیو ٹرانشمیش پر سٹے آرڈر

    قصور
    ایف ایم 92 ریڈیو پر سٹے لگ گیا دوبارہ پہلی جگہ منتقل دو چار روز میں ٹرانسمیشن کا دوبارہ آغاز ہو جائے گا
    تفصیلات کے مطابق ایف ایم ریڈیو سروس 92 قصور پچھلے ماہ تک پل جبومیل سٹاپ پر کام کر رہا تھا مگر پچھلے ماہ ایف ایم 92 ٹاور کو اکھاڑ کر نول سٹاپ حویلی ڈوگراں والی پر منتقل کر دیا گیا تھا اور باقاعدہ ٹرانسمیشن کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا مگر فلیئر ایف ایم 99 قصور کی طرف سے عدالت سے سٹے آرڈر لیا گیا کہ 99 ایف ایف ریڈیو سروس کی ٹرانسمیشن میں خلل پڑتا ہے جس کی بدولت ایف ایم ریڈیو ٹرانسمیٹر کو دوبارہ پل جبومیل سٹاپ پر لگایا جا رہا ہے جو کہ دو چار دن میں اپنی ٹرانسمیشن کا پھر سے آغاز کر دے گا

  • فوڈ اتھارٹی کے مطابق سب اچھا ہے

    فوڈ اتھارٹی کے مطابق سب اچھا ہے

    قصور فوڈ اتھارٹی اپنے آفس میں بیٹھے سب اچھا کی رپورٹ بنانے میں مصروف جبکہ قریبی دیہات میں غیر معیاری چیزوں کی فروخت اور سموسوں پکوڑوں کی دوکانوں پر مرغیوں کا گوشت ذبح کیا جا رہا ہے،گوشت اور پکوڑے کھانے والے دیہاتی معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے،فوڈ اتھارٹی کا کوئی ملازم قریبی دیہاتوں کے چکر تک نہیں لگاتا،بس آفس میں بیٹھ کر سب اچھا کی رپورٹ بنانے میں مصروف
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں سعد میں سموسے اور پکورے بیچنے والے کی دوکان پر مرغی کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے،جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ معدے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں،گندے تیل کی وجہ سے مرغی کا گوشت اور مرغی کی غلاظت کی وجہ سے سموسے پکوڑے کھانے والے بیمار دیہاتیوں نے دوکاندار کو کئی دفعہ سمجھایا مگر وہ اپنے اس کام سے باز نہیں آیا محکمہ فوڈ والوں نے اپنی آنکھوں پر پٹیاں باندھ رکھی ہیں اور لوگوں کو من مانیاں کرنے کی کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،اہل علاقہ نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لیکر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • پولیو مہم کا آغاز

    پولیو مہم کا آغاز

    قصور
    پولیو مہم شروع چھوٹے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے ٹیمیں متحرک
    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں پولیو سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت قصور کی طرف سے پولیو ٹیموں کو متحرک کر دیا گیا ہے جو گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائینگی
    آج صبح سے ہی مساجدوں میں اعلانات کے ذریعے لوگوں کو باخبر کر دیا گیا ہے کہ اپنے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلانے کیلئے گھر پر ہی رکھیں جبکہ بس اسٹینڈ، سکولوں و مدارس میں بھی کیمپ لگا کر بچوں کو قطرے پلائے جا رہے ہیں
    آج سے لے کر ہفتہ 21 فروری تک بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

  • پولیس جوانوں کے حوصلے مذید بلند

    پولیس جوانوں کے حوصلے مذید بلند

    قصور
    پولیس جوانوں کے حوصلے بلند ملک و ملت کے دفاع کیلئے ہر دم تیار شہید کانسٹیبل محمد فیصل کی شہادت ایک نیا جوش دے گئی
    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں قائم مختلف ناکوں جن میں سے کوٹ رکندین،چاندنی چوک اور کشمیر چوک نزد ذکی اڈہ پر تعینات پولیس اہلکاران نے رات گئے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک و ملت کے دفاع کیلئے ہر دم تیار ہیں کل رات ہوئے پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد فیصل کی شہادت سے ہمارے حوصلے ایسے بڑھے ہیں کہ جیسے کشمیریوں کے حوصلے برہان وانی کی شہادت کے بعد مذید پرجوش ہوئے ہیں ہم ملک دشمنوں کی بیخ کنی کیلئے ہر دم تیار ہیں اور ہمارے سینے ہر وقت سماج دشمن عناصر کی گولیوں کے آگے بند باندھنے کو تیار ہیں ہم اپنی جانیں دے کر اپنے شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرینگے فیصل شہید کی شہادت کا دکھ تو ہے مگر شہید زندہ ہیں فیصل نے مردانہ وار لڑ کر ثابت کر دیا پولیس فورس عوام کے جان و مال کی ضامن ہے

  • پولیس کی موجودگی میں تدفین

    پولیس کی موجودگی میں تدفین

    قصور
    پولیس مقابلے میں مارنے جانے والے ڈاکو کی لاش اس کے آبائی گاؤں پہنچا دی گئی
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پولیس مقابلے میں مارے جانے والے محمد نبیل ولد ماسٹر اقبال سکنہ گاؤں کھارا فاصلہ ڈیڑھ کلومیٹر قصور بائی پاس میں پولیس نفری کے ساتھ پہنچا دی گئی جہاں پولیس مقابلے میں مرنے والے کو پولیس کی موجودگی میں اس کے آبائی علاقے کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا جبکہ شہید ہونے والے کانسٹیبل محمد فیصل کی نمازہ جنازہ پولیس پروٹوکول کیساتھ اس کے آبائی علاقے روڈ کوٹ میں ادا کی گئی جس میں علاقے کے پولیس افسران کے علاوہ سیاسی،مذہبی و صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

  • ہلاک ڈاکو کی پہچان ہو گئی

    ہلاک ڈاکو کی پہچان ہو گئی

    قصور
    گزشتہ رات ہوئے پولیس مقابلے میں مارے گئے ڈاکو کی پہچان ہو گئی
    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر دیوان کے علاقے ورن میں ہوئے پولیس مقابلے میں مارے جانے والے دو ڈاکوؤں میں سے ایک کہ پہچان محمد نبیل ولد ماسٹر اقبال سکنہ گاؤں کھارا سے ہوئی ہے
    گزشتہ رات پولیس کے روکنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے مین ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے تھے اور پولیس کی جوابی کاروائی سے دو ڈاکو ہلاک ہوئے تھے
    بھاگ نکلنے والے ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے

  • 40 دیہات کی مشترکہ سڑک

    40 دیہات کی مشترکہ سڑک

    قصور کے نواحی گاؤں مہالم کلاں کی سڑکیں مکمل ٹوٹ گئیں لوگ سخت پریشان 40 دیہات کے لوگوں کو سخت پریشانی
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں مہالم کلاں کی مین سڑک جس سے تقریبا 40 سے زائد گاءوں دیہات کے لوگ گزرتے ہیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بلکہ اب تو سڑک نا ہونے کے برابر ہے نیز لوگوں کے گزرنے کے لئے کوئی متبادل راستہ بھی نہیں ہے علاقےکی عوام ذلیل وخوار ہو رہی ہے مگر ضلعی انتظامیہ بلکل سکون سے اپنے دفتر میں بیٹھی ہے
    لوگوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • مقدس اوراق کی بے حرمتی

    مقدس اوراق کی بے حرمتی

    قصور
    پتوکی شہر کے علاقہ محلہ احمد نگر کے قبرستان میں قرآن کریم کی بے قدری اور بے حرمتی کا سلسلہ نا روک سکا

    پتوکی شہر بھر کے مدارس اور مساجد والوں کے پاس مقدس اوراق اور شہید قرآن پاک کو محفوظ کرنے کا بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے قرآن پاک کو قبرستانوں میں کھلے عام پھینکنے کا سلسلہ برقرار رکھا ہوا ہے شہر کے علماء اکرام نے بھی اس معاملے میں انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کر رہے ہیں اپنی خدمات کو برقرار رکھتے ہوئے عالمی تنظیم تحفظ مقدس اوراق کے کارکنوں نے قرآن پاک کی کئی بوریاں اکٹھی کرکے ان کو محفوظ کیا ہے

  • دو ڈاکو ہلاک ایک پولیس اہلکار شہید 3 زخمی

    دو ڈاکو ہلاک ایک پولیس اہلکار شہید 3 زخمی

    قصور میں پولیس مقابلہ دو ڈاکو جانبحق ایک پولیس اہلکارا شہید 3 اہلکار زخمی
    تفصیلات کے مطابق رات گئے تھانہ صدر پولیس اہلکاران نے قادی ونڈ روڈ پر واقع پولیس ناکے پر موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا جو نا رکے اور فائرنگ کرتے بھاگ گئے جن کا تعاقب کیا گیا تو پولیس اور ڈاکوؤں کے مابین موضع ورن کے مقام پر مقابلہ شروع ہو گیا جس سے ایک پولیس کانسٹیبل محمد فیصل نامی کانسٹیبل شہید ہو گیا جبکہ 3 پولیس اہلکار محمد عمران اے ایس آئی ،کانسٹیبل شاہین اور سب انسپیکٹر اشرف شدید زخمی ہو گئے جبکہ دو ڈاکو پولیس کی گولیوں سے ہلاک ہو گئے
    شہید ہونے والا اہلکار محمد فیصل زینب قتل کیس میں زینب کے والد کا سیکیورٹی گارڈ بھی رہ چکا ہے جبکہ عمران اے ایس آئی 6 روز قبل تھانہ راجہ جنگ چوکی اوراڑہ سے تبدیل ہو کر تھانہ صدر تعینات ہوا ہے
    لوگوں نے پولیس اہلکار کی شہادت پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا اور ڈاکوؤں کو مارنے پر پولیس کی جرآت و کارکردگی کی داد دی ہے