Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • منرل واٹر کے نام پر فراڈ

    منرل واٹر کے نام پر فراڈ

    قصور میں منرل واٹر کے نام پر فراڈ
    عام نلکوں کے پانی سے پیکنگ کرکے مارکیٹ میں فروخت محمکہ فوڈ قصور بے خبر
    تفصیلات کے مطابق قصور میں کئی نام سے منرل واٹر دکانوں پر فروخت ہو رہا ہے جس پر منرل واٹر بنا کر فروخت کرنے والی کمپنی تک کا مکمل اڈریس موجود نہیں قصور اور گردونواح سے لوگ نلکوں سے قدرے کم کھارا پانی اکھٹا کرتے ہیں اور بغیر فلٹریشن کے پیکنگ کرکے مہنگے داموں فرو،خت کر رہے ہیں اکثر منرل واٹر کی بوتلیں چند دن پڑی رہیں تو ان کا پانی بدبودار اور کڑوا ہو جاتا ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ جو کمپنیاں اپنا ایڈریس تک بوتل پر درج نہیں کر سکتیں ان کا اعتبار کیسے کیا جائے لہذہ ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی قصور نوٹس لیتے ہوئے ایسی کمپنیوں کے خلاف ایکشن لیں

  • چونیاں سے ڈولفن فورس کی واپسی

    قصور
    چونیاں سے ڈولفن فورس کی واپسی ہو گئی لوگ بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں بچوں کے اغواء اور قتل کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر آئی جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر ڈولفن فورس کو لاہور سے خصوصی طور پر چونیاں شہر میں تعینات کیا گیا تھا جس سے بچوں کے اغواء کے ساتھ دیگر وارداتوں میں بھی کمی واقع ہوئی تھی مگر کل سے ڈولفن فورس کو واپس لاہور آنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس سے اہلیان چونیاں میں بڑھتی ہوئی وارداتوں اور بچوں کے اغواء کی بدولت تشویش بڑھ گئی ہے لوگوں کا کہنا ہے ڈولفن فورس کے گشت سے شہر میں جرائم پر کافی حد تک کنٹرول ہو گیا تھا لہذہ آئی جی پنجاب ڈولفن فورس کو چونیاں میں تعینات رہنے دیں
    واضع رہے کہ ضلع قصور میں ابھی تک ڈولفن فورس تعینات نہیں ہے

  • ریسکیو 1122 قصور نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی

    قصور
    ریسکیو 1122 قصور کی ایمانداری کی اعلی مثال
    تفصیلات کے مطابق چند دن قبل فیروز پور روڈ پر واقع وڈانہ سٹاپ پر دو موٹر سائیکلوں کے ٹکرانے سے ایک شحض کی وفات ہوگئی تھی جس سے 2 لاکھ 25 ہزار نقدی اور قیمتی موبائل ملا تھا ریسکیو 1122 قصور نے رقم اور قیمتی موبائل اپنے قبضے میں لے لیا تھا جسے ریسکیو 1122 قصور نے ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے متوفی کو ورثاء کو واپس کر دیا
    لوگوں نے ریسکیو 1122 کی اس ایمانداری کی خوب تعریف کی ہے

  • خشک میوہ جات کینسر اور امراض قلب کیلئے مفید

    قصور
    غریب لوگ خشک میوہ جات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان خشک میوہ جات کینسر اور امراض قلب کی بیماریوں کیلئے ویکسین کا کام کرتے ہیں
    اخروٹ میں اومیگا تھری وافر مقدار میں ہوتا ہے جو امراض جلد کیلئے اکسیر ہے
    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی سردی آتے ہی خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافے کیساتھ قیمتوں میں بھی شدید اضافہ ہوا ہے جس سے غریب لوگوں کیلئے خشک میوہ جات ایک خواب بن کر رہ گئے ہیں ماہرین طب کے مطابق خشک میوہ جات خطرناک بیماریوں جیسے کینسر اور امراض قلب کے لئے بطور ویکسین کام کرتے ہیں روزانہ 20 گرام خشک میوہ جات کا استعمال ان خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے ماحولیاتی تبدیلی کے باعث جلد کی بیماریوں میں اخروٹ کا استعمال انتہائی اہم ہے اخروٹ میں موجود اومیگا تھری امراض جلد کیلئے انتہائی اہم ہے اس کے علاوہ خشک میوہ جات کے استعمال سے بھوک کچھ حد تک کم ہو جاتی ہے جس سے موٹاپے کی بیماری میں کمی واقع ہوتی ہے تمام خشک میوہ جات میں کولیسٹرول کو کم کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے

  • الہ آباد میں حالات خراب

    قصور
    الہ آباد میں ڈاکو راج قائم چور ڈاکو بے خوف ہو کر لوگوں کو لوٹنے میں مصروف پولیس بے بس

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آبا میں بے لگام ڈاکووں کا راج قائم ہو گیا ہے جو کہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے لئے سوالیہ نشان بن گیا
    الہ آباد کے نواحی گاوں مستووال روڑ پر ڈاکووں نے گن پوائنٹ پر منت کش بہن بھائی کو لوٹ لیا جس پر بہن بھائی نے مزاحمت کی تو انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں ڈاکوؤں نے نقدی 6000 روپیہ ،ایک عدد موٹر سائیکل اور ایک تولہ طلائی زیورات لوٹ لئے اور فرار ہو گئے 15 پر کال کرنے سے پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی
    پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی

  • مرد و خاتون کو لوٹ کر گولی مار دی

    قصور
    کھڈیاں خاص میں واردات مزاحمت پر گولی مار دی
    تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر سوزی بولان روک کر نقدی 40 ہزار 1 تولہ طلائی زیورات لوٹ لئے جس پر متاثرہ شحض نے مزاحمت کی تو مزاحمت کرنے پر گولی مار
    لاہور کا رہائشی غلام مصطفی اہل خانہ کے ساتھ پاکپتن جا رہا تھا کہ مین دیپال پور روڈ ڈھنگ شاہ کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے سوزوکی بولان نمبری ایل ای سی 3686 کو اسلحہ کے زور پر زبردستی روک لیا
    غلام مصطفی کو علاج معالجے کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا واضع رہے کہ شہر اور گردونواح میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول اور سراغ لگانے میں پولیس بری طرح ناکام ہو گئی ہے گزشتہ روز جامع مسجد راجپوتاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا جس کی سربراہی اے ایس پی عبدالحنان نے کی تھی کھلی کچہری میں شہریوں نے شکایات کے انبار لگا یئے تھے متاثرین نےالزام عائد کرتے ہوئے کہا پولیس ملزمان کا سراغ لگانے کی بجائے درخواست دہندہ کو دڑایا جاتا ہے
    کھلی کچہری میں موجود تاجر برادری سیادی اور صحافی شخصیات نے پولیس کے رویہ کے خلاف وزیر اعلی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • دربار بابا بلہے شاہ کی سیکیورٹی سخت

    قصور
    مزار بابا بلہے شاہ کی سیکیورٹی انتہائی سخت نجی سکیورٹی کمپنی کے ساتھ ہر وقت قصور پولیس بھی چوکس
    تفصیلات کے مطابق دربار بابا بلہے شاہ کی سیکیورٹی جو کہ پہلے ہی کافی سخت تھی اب اور بھی سخت کر دی گئی ہے انسپیکٹر محمد ایوب انچارچ سیکیورٹی دربار بابا بلہے شاہ نے نمائندہ باغی ٹی وی کو بتایا کہ دربار کی سیکیورٹی تھانی سٹی اے ڈویژن قصور کے ذمہ ہے
    دربار کی سیکیورٹی اے جے ایس ایس نامی نجی کمپنی کے پاس ہے مگر پھر بھی پولیس کے مسلح جوان ہر وقت دربار پر چوکس رہتے ہیں انہوں نے بتایا کہ مردوں اور عورتوں کیلئے علیحدہ علیحدہ داخلی و خارجی راستے بنائے گئے ہیں داخلی داروازے پر ہر آنے والے کو پہلے واک تھرو گیٹ سے گزرنا پڑتا ہے پھر اس کے بعد ہاتھ سے تلاشی لی جاتی ہے اور اس دوران پولیس کے مسلح جوان ہر وقت چوکس رہتے ہیں عورتوں کے داخلی و خارجی راستے پر نجی کمپنی کی لیڈی سیکیورٹی گارڈ کیساتھ پنجاب پولیس کی مسلح لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات ہوتی ہے اس کے علاوہ دربار کے اندر و باہر موجود پرایئیویٹ سیکیورٹی گارڈز کیساتھ پولیس بھی گشت کرتی ہے دربار کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے جگہ جگہ کیمرے نصب کئے گئے ہیں جس سے اندر زائرین پر نظر رکھی جاتی ہے

  • حملے سے فاریسٹ گارڈ زخمی

    قصور
    چھانگا مانگا جنگل میں لکڑی چور نے فاریسٹ گارڈ کو تشدد کا نشانہ بنایا
    تفصیلات کے مطابق چھانگا مانگا جنگل سے لکڑیاں چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑنے جانے پر فاریسٹ گارڈ پر حملہ کر دیا ملزم عامر ولد نذیر احمد، زین ولد برکت علی چھانگا مانگا جنگل کے اندرونی بیٹ بلاک 5 سے لکڑیاں چوری کر رہے تھے جنہیں نذیر احمد فاریسٹ گارڈ انچارج بلاک نمبر 5 نے موقع پر پہنچ کر قابو کر لیا مگر ملزمان دو تھے اور فاریسٹ گارڈ اکیلا
    ملزمان نے نذیر احمد پر حملہ کر دیا جس سے نذیر احمد شدید زخمی ہوگیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جنگل کے باقی عملے نے زخمی نذیر احمد کو سرکاری ہسپتال چھانگامانگا منتقل کیا جہاں اسکا علاج جاری ہے
    اہلیان علاقہ اور انچارج چھانگا مانگا فاریسٹ نے اعلی حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے

  • تالے توڑ گینگ بے قابو پولیس بھی بے بس

    قصور
    کھڈیاں خاص میں چوری ڈکیتی عروج پر پولیس بے بس
    تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص میں تالہ توڑ گینگ سرگرم 3 دکانوں کا صفایا کر گئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو با آسانی پہچانا جا سکتا ہے تھانہ کھڈیاں کے سامنے بڑی آسانی اور بلا خوف کے دکان کے تالے توڑ کر نقدی وغیرہ لوٹ کر لے گئے صبح سویرے نامعلوم چور سعید ہسپتال روڈ اسامہ فارمیسی جبکہ پرانا امام بارگاہ اویس الیکٹریک سٹور اور اسی طرح تھانہ کھڈیاں کے سامنے السید ویٹرنری فارمیسی کے تالے توڑ کر نقدی وغیرہ لوٹ کر فرار ہوگئے
    لوگوں نے کھڈیاں خاص میں چوری ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • لاہور قصور روڈ پر ایک اور حادثہ

    قصور
    ایک اور ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل سوار جانبحق
    تفصیلات کے مطابق قصور مین فیروز پور روڈ پر وڈانہ سٹاپ کے قریب دو موٹرسائیکل سواروں کی ریس کی بدولت موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکڑا گئیں اور موٹر سائیکل سوار نیچے گر پڑے جن میں سے ایک موٹرسائیکل سوار کے اوپر سے پیچھے سے آنے والی تیز رفتار ٹرالی گزر گئی جس کی بدولت موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہو گئی ہے
    ریسکیو 1122 نے دوسرے زخمی موٹر سائیکل سوار کو ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور پہنچایا جس اس کا علاج جاری ہے
    ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے