قصور
ڈی سی قصور اور ڈی ڈی ایچ او کی غفلت سے ڈاکٹر قصائی بن گئے
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں معصوم کمسن ننھی پری کی ہلاکت صرف نجی کلینک کے مالک پر ڈال دی گئی ڈی ڈی ایچ او نے اپنے پیٹی بھائی ڈاکٹر کو بچا لیا
ڈی ڈی ایچ او چونیاں نے اتائیوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اور اپنا کلینک چلانے میں مصروف ہیں جبکہ اتائی ڈاکٹر لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں انتظامیہ بھی تب ہی حرکت میں آتی ہے جب کوئی سانحہ رونما ہوتا ہے
ڈی ڈی ایچ او صاحب صرف لاکھوں روپے تنخواہ ہی لینے کے وارث بنے ہوئے ہیں افسوس کب تک غریب لوگوں کی جان سے کھیل جائیں گا
نماز جنازہ کے بعد نھنی طالبہ کو سپرد خاک کر دیا گیا ہے طالبہ کی موت ڈاکٹر کی غفلت کے باعث ہوئی ہے مگر ڈی ڈی ایچ او چونیاں ڈاکٹر کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے
Tag: قصوریات
-
ننھی طالبہ سپرد خاک
-
نوجوان چار سال سے لاپتہ پولیس بے خبر
قصور
الہ آباد کا رہائشی محنت کش عرصہ چار سال سے لاپتہ پولیس دھونڈنے سے قاصر
غریب ماں باپ غم کے مارے نڈھال
تفصیلات کے مطابق الہ آباد محلہ گلشن اقبال کا رہائشی 16 سالہ محمد عرفان شاہ عرصہ چار سال دو ماہ سے لاہور کوٹ لکھپت سے لاپتہ ہے عرفان لاہور محنت مزدوری کرنے گیا تھا مگر گھر نا پہنچ سکا عرفان کس حال میں ہے کس کے پاس ہے کسی کو کوئی خبر نہیں عرفان شاہ کے ماں باپ نے اپنے بیٹے کیلئے لاہور شہر کا چپہ چپہ چھان مارا تھانہ کوٹ لکھپت لاہور کے درجنوں بار چکر بھی لگا لئے مگر ہر بار صرف تسلیاں ہی ملیں
عرفان کے والدین نے میڈیا کا سہارا لیا اور ساری روداد سنائی تو میڈیا پر خبر آتے ہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس انویسٹی گیشن لاہور سپریٹینڈنٹ آف پولیس انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہورنے مغوی کی بازیابی کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی
عرفان شاہ کے والدین نے میڈیا ٹیموں کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی آواز بلند کرنے کی بدولت اعلی حکام نے نوٹس لیا ورنہ تھانے سے ہی تسلیاں دے کر روانہ کر دیا جاتا تھا -
مردار روہی نالے میں
قصور
لوگ مردہ جانور روہی نالوں میں پھینکنے لگے جس سے تعفن اور بدبو پیدا ہو کر بیماریاں جنم لینے لگیں
تفصیلات کے مطابق رائیونڈ قصور روڈ کھارا ڈرین پر لوگوں نے مردار جانور پھینکنا شروع کر دیئے ہیں کبھی پولٹری فارم والے مری ہوئی مرغیاں پھینک جاتے ہیں تو کبھی کسان اپنے مرے ہوئے جانور اس ڈرین میں پھینک جاتے ہیں جن کو آوارہ کتے کھا جاتے ہیں اور باقی بچنے والی ہڈیوں اور مردار گوشت سے شدید تعفن اٹھتا ہے جس سے ادھر سے گزرنے والے لوگوں کا گزرنا تو محال رہتا ہی ہے ساتھ ساتھ تعفن سے لوگوں کو کئی بیماریاں بھی گھیر رہی ہیں افسوس تو اس بات کا ہے کہ ایسا کئی سالوں سے ہو رہا ہے مگر پھر بھی ضلعی انتظامیہ اور محمکہ ماحولیات قصور آنکھیں بند کیئے ہوئے ہیں
لوگوں نے ڈی سی قصور اور محکمہ ماحولیات قصور سے نوٹس لیتے ہوئے اس جرم کے مرتکب افراد کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے -
ہسپتال انتظامیہ نے لاش جھاڑیوں میں چھپا دی
قصور
پتوکی میں انسانیت سوز واقعہ
تفصیلات کے مطابق پتوکی سول ہسپتال میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا جہاں
گزشتہ رات علاج کے لئے آیا ہوا نامعلوم نوجوان جانبحق ہو گیا تو نوجوان کی لاش کو جھاڑیوں میں چھپا کر رکھ دیا گیا
لوگوں نے صبح لاش دیکھی تو ہسپتال انتظامیہ اور پولیس کو اطلاع دی
لاش پر ساری رات بلیاں اور کیڑے مکوڑے پھرتے رہے
تاحال نامعلوم لاش کی شناخت نہیں ہو سکی
خیال کیا جا رہا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے اپنی غلطی کی بدولت جانبحق ہونے والے نوجوان کی لاش کو جھاڑیوں میں چھپایا ہوگا
پتوکی پولیس مصروف کاروائی ہے -
تھانہ چونیاں صدر کی بڑی کاروائی
قصور
تھانہ صدر چونیاں کی بڑی کاروائی دکیٹ گینگ گرفتار
تفصیلات کے مطابق انسپیکٹر قاسم جاوید ایس ایچ او تھانہ صدر چونیاں نے کاروائی کرتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور نقدی رقم بھی برآمد ہوئی
ملزمان کے خلاف بجرم 395/13۔20۔65 کے تحت مقدمہ نمبر 209/19 درج کرکے کاروائی شروع کر دی
گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور امکان ہے کہ ان کے مذید ساتھیوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جائے گی اور ملزمان سے مذید بڑی وارداتوں کے انکشاف کی بھی توقع ہے -
نقیب آباد بھلو میں ایک اور سانحہ
قصور
نقیب آباد بھلو میں فیروز پور روڈ پر ایک اور حادثہ
تفصیلات کے مطابق آج صبح ساڑھے سات بجے کے قریب لاہور سے قصور کی طرف ایک تیز رفتار مزدا لوڈر ٹرک نمبر LR 3830 آ رہا تھا کہ دوسری طرف سروس روڈ سے اینٹوں سے لوڈ ٹرالی جو کہ مین سڑک پر چڑھنے لگی تھی سے جا ٹکڑایا جس سے لوڈر کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا اور ٹرک کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے حادثے کے وقت ہلکی دھند تھی جس کی بدولت ٹرک ڈرائیور اینٹوں والی ٹرالی نا دیکھ سکا
پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے -
شدید دھند کا راج
قصور
شہر اور گردونواح میں شدید دھند کا راج
تفصیلات کے مطابق آج ضلع قصور میں شدید ترین دھند پڑی ہے شہر قصور میں دھند کم ہے جبکہ شہر کے داخلی و خارجی سڑکوں پر دھند بہت زیادہ ہے جس کی بدولت گاؤں دیہات سے آنے والے طالبعلموں اور ملازمین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے
شدید دھند سے حد نگاہ چند میٹر ہی رہ گئی ہے ٹوٹی اور کم چوری سڑکوں کی بدولت دھند سے ہر سال کئی حادثات رونما ہوتے ہیں
سٹی ٹریفک پولیس قصور نے شہریوں کو اپنی سواریوں پر دھند میں استعمال ہونے والی فوگ لائٹس لگانے کا مشورہ دیا ہے اور اوورٹیکنگ سے مکمل احتیاط کرنے کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے -
قصور میں ایک اور المناک سانحہ
قصور
ٹریفک حادثہ ایک اور جان لے گیا
حادثہ موٹر سائیکل کی تیز رفتاری اور غفلت سے پیش آیا
تفصیلات کے مطابق دوپہر 2 بجے کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل مٹی سے لدی ٹرالی سے جا ٹکرائی جسے ٹرالی روندتی ہوئی کافی دور لے گئی جس کے نتیجے میں ایک موٹرسائیکل سوار موقع پر ہی جانبحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا ہے جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے کل بھی قصور میں ٹریفک حادثہ کی بدلت 6 افراد جانبحق اور 49 زخمی ہو گئے تھے جن میں سے بیشتر کی حالت ابھی نازک ہے کل والا واقعہ بھی غفلت اور لاپرواہی کی بدولت پیش آیا اور کئی لوگ جان کی بازی ہار گئے -
کسانوں نے بجلی کے بل جلا دیئے
قصور
چونیاں میں بجلی کے بلوں میں اضافی ٹیکس پر پاکستان کسان اتحاد کا حکومت کے خلاف احتجاجتفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں میں پاکستان کسان اتحاد کی ضلعی قیادت نے پرانی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں آفس کے باہر احتجاج کیا جس میں سینکڑوں کسانوں نے بجلی کے بلوں کو آگ لگا کر جلا دیا کسانوں نے کہا کہ اگر حکومت نے بجلی کے بلوں سے اضافی ٹیکس نا ختم کیا تو ہم اسلام آباد جا کر احتجاجی دھرنا دیں گے جس کی قیادت پاکستان کسان اتحاد ضلعی صدر اورنگزیب بیگو کرینگے
-
قصور پولیس میں تبادلے
قصور پولیس میں تقرریاں و تبادلے
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے تھانہ کوٹ رادھا کشن میں تعینات تمام ملازمین اور انچارج چوکی کو تبدیل کر دیا
جبکہ تنویر ASI چوکی انچارج بستی لال شاہ تعینات اے ایس آئی خالد بشیر انچارج چوکی بچڑ تعینات
کامران شہزاد چوکی انچارج سٹی کوٹ رادھا کشن تعینات
محمد شفیق محرر تھانہ کوٹ رادھا کشن تعینات
جبکہ باقی تمام ملازمین کو بھی کوٹ رادھا کشن سے تبادلہ کر کے مختلف تھانوں میں تعینات کر دیا گیا ہ