Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • ریکارڈ یافتہ منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار

    ریکارڈ یافتہ منشیات فروش منشیات سمیت گرفتار

    قصور
    تھانہ صدر کی کاروائی،ریکارڈ یافتہ ملزم منشیات سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کے سب انسپیکٹر مشتاق حیدر نے کاروائی کرتے ہوئے ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    ملزم آصف ولد محمد اشرف عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا دھندہ کر رہا تھا اور ریکارڈ یافتہ تھا تاہم ہر بار پولیس سے بچ نکلتا تھا
    سب انسپیکٹر مشتاق حیدر نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو 1250 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا
    ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے اور مذید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ ملزم کے سہولت کار منشیات فروشوں کو پکڑا جا سکے

  • بلہے شاہ ادبی سنگت مشاعرے میں ملک بھر کے شعراء کی شرکت

    قصور
    بلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض انجم نے کہا ہے کہ بر صغیر میں اشاعت اسلام میں صوفیا کرام کا اہم کردار ہے اور بلھے شاہ ادبی سنگت ادب کے فروغ کے لئے اپنا کرداد ادا کر رہی ہے
    ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز بابا بلھے شاہ کے عرس کے حوالہ سے منعقدہ محفل مشاعرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا
    انہوں نے کہا کہ بلھے شاہ کا کلام دنیا میں امن کا پیغام پھیلانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان کے پیغام کو دنیا میں پھیلائیں تقریب کے میزبان ذوالفقار ناظر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادبی پروگراموں کی اشد ضرورت ہے
    انھوں نے کہا کہ بلھے شاہ ادبی سنگت رجسٹرڈ قصور ایسے پروگرام منعقد کرواتی ریے گی تاکہ نئے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی رہے
    انھوں نے مذید کہا کہ پنجاب بھر سے آنے والے شعراء کرام اور سامعین کا شکریہ کہ جنہوں نے وقت نکال کر محفل کو چار چاند لگائے
    اعلان کیا کہ آئندہ پروگرام کے لئے بائی پاس پر وسیع و عریض عمارت تعمیر کر رہے ہیں جسے بابا بلھے شاہ کے نام سے منسوب کر دیا جائے گا
    محفل مشاعرہ میں مقامی شعراء ڈاکٹر عظمت اللہ خان عظمت، غلام غوث لکھی، محمد امین رامے، سلیم آفتاب سلیم،حافظ علی احمد،عبدالرزاق محسن ،چوہدری خالد اکبر،اشرف خان شاذی، شریف ساجد،افجان حسین بزمی،توفیق شاد،خادم حسین خادم، ملک شریف ارشد کے علاوہ دیگر شہروں سے نامور شعراء کرام فقیر ویر سپاہی،محمد طاہر نعیم،فقیر کامل،ملک محمد ارشاد آصف سندھو،ایم وائی شاہد،مشتاق قمر، یٰسین یاس اور دیگر نے بابا جی کے حضور کلام پیش کیا
    تقریب کے آخر میں محمد اشرف خان شاذی نے مہمانان گرامی میں بلھے شاہ ایوارڈ تقسیم کئے اور پروگرام میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا

  • سیلاب زدگان کی مدد کے لئے مذہبی جماعتیں میدان میں،سیاسی غائب

    سیلاب زدگان کی مدد کے لئے مذہبی جماعتیں میدان میں،سیاسی غائب

    قصور
    مک بھر کی طرح ضلع قصور میں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے امدادی کیمپ،لوگوں نے دل کھول کر عطیات جمع کروائے،مرکزی مسلم لیگ پاکستان،تحریک لبیک،دعوت اسلامی،الخدمت فاؤنڈیشن سمیت تمام دینی جماعتیں میدان میں،سیاسی جماعتوں تاحال نظروں سے اوجھل

    تفصیلات کے مطابق ملک پاکستان میں آئی سیلابی آفت پر ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے فنڈ اکھٹا کیا جا رہا ہے جہاں لوگوں نے دل کھول کر مدد کی اور سخاوت کی اعلی مثال قائم کرتے ہوئے عطیات دیئے ہیں
    مختلف مذہبی جماعتوں نے قصور گنڈہ سنگھ سے لے کر کنگن پور تک فلڈ ریلیف کیمپ لگائے ہیں جس میں لوگوں کو پکا پکایا کھانا،صاف پانی کی بوتلیں،ادویات اور جانوروں کے لئے چارہ مفت مہیا کیا جا رہا ہے
    تاہم ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت کی طرف سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے کوئی فلڈ ریلیف کیمپ و عملی طور پہ کام نہیں دیکھا گیا
    مذہبی جماعتوں میں سے مرکزی مسلم لیگ پاکستان،تحریک لبیک پاکستان،الخدمت فاؤنڈیشن جماعت اسلامی و دیگر مذہبی جماعتوں نے سامان اکھٹا کرکے سیلاب زدہ علاقوں میں بجھوایا ہے نیز قصور کے ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف،و دیگر شعبہ زندگی کے لوگ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے متاثرہ علاقوں میں خود جا کر متاثرین کی مدد کر رہے ہیں نیز پنجاب پولیس کے جوان بھی ریسکیو 1122 کے شانہ بشانہ لوگوں کو محفوظ مقامات پہ پہنچا رہے ہیں

  • بجلی بلوں سے لوگوں کی چیخیں،حکمرانوں پہ لعن طعن

    بجلی بلوں سے لوگوں کی چیخیں،حکمرانوں پہ لعن طعن

    قصور
    بجلی بلوں نے لوگوں کی چیخیں نکلوا دیں،لوگوں کی طرف سے بجلی بلوں کو ادا نا کرنے کیساتھ حکمرانوں پہ لعنت طعن کا سلسہ جاری

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور میں بھی بجلی کے بلوں نے غریب عوام کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں
    دو وقت کی روٹی سے محروم عوام بجلی کے بلوں کو دیکھ کر حکمرانوں کی جان کو رو رہی ہے
    بجلی کے بلوں میں بے انتہاء ٹیکسوں اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے لوگوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے
    مہنگائی کے مارے لوگوں کی طرف سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے کیساتھ حکمرانوں پہ لعن طعن کا سلسلہ جاری ہے اور لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اشرافیہ کے اخراجات کم کرنے کے دعوے داروں نے ان کی عیاشیاں مذید بڑھا دی ہیں اگر حکمران مخلص ہیں تو لاکھوں روپیہ ماہانہ لینے والوں سے پیٹرول کے اخراجات اور بجلی کا بل لیا جائے اور باقی مراعات بھی ختم کی جائیں تاکہ غربت اور مہنگائی پہ قابو پایا جا سکے بصورت دیگر اگر حالات یہی رہے تو ملک خانہ جنگی کی طرف چلا جائے گا اور پھر کوئی غریب امیر کی تفریق نا ہو گی اور اصل نقصان امراء کو ہی ہو گا

  • پارکنگ سٹینڈ وبال جان،نوٹس کی اپیل

    قصور
    نیشنل بینک نیا بازار قصور کے قریب بنا پارکنگ سٹینڈ لوگوں سے ناجائز چارجنگ وصول کرنے لگا،کسٹمرز سے بدتمیزی کرنا معمول،ٹائروں کی ہوا نکال دی جاتی ہے

    تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک نیا بازار قصور کے نزدیک قائم نجی پارکنگ سٹینڈ لوگوں کے لئے وبال جان بن گیا ہے
    لوگوں سے من مانی کے پیسے لئے جاتے ہیں اور جواب طلبی پہ بدتمیزی کرنے کے ساتھ ٹائروں سے ہوا بھی نکال دی جاتی ہے موٹر سائیکل پارک کرنے والوں سے 30 روپیہ فی پھیرا جبکہ کار پارکنگ والوں سے 100 روپیہ فی پھیرا وصول کیا جاتا ہے اور کوئی کہے کہ میں ضروری کام جانے لگا ہوں اور واپسی ابھی آکر یہیں پارکنگ کرنی ہے تب بھی فی پھیرا کے حساب سے ہر بار پیسے لئے جاتے ہیں جو کہ سراسر زیادتی ہے
    نیز اگر کوئی سوال جواب کرے تو اس کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے اور ٹائروں سے ہوا نکال دی جاتی ہے
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے از خود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • شدید گرمی و حبس،بیشتر والدین بچوں کو سکول بیجھنے سے انکاری

    شدید گرمی و حبس،بیشتر والدین بچوں کو سکول بیجھنے سے انکاری

    قصور
    شدید ترین گرمی و حبس،سکولوں میں کلاس روم کے اندر بچے بغیر پنکھوں کے،کئی بچے بیمار،والدین کا بچوں کو سکول بیجھنے سے انکار

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے قصور و گردونواح میں شدید ترین گرمی کا راج ہے اور حبس نے سانس لینا محال کیا ہوا ہے جس کے باعث بچے بوڑھے سخت متاثر ہو کر بیمار ہو رہے ہیں
    گزشتہ دن قصور میں شدید ترین گرمی و حبس تھی جس کے باعث کئی لوگ بیمار ہو گئے
    سرکاری سکولوں میں بیشتر کلاسوں میں پنکھے نہیں اور اگر ہیں بھی تو بار بار کی لوڈ شیڈنگ سے بند رہتے ہیں جس کے باعث بچوں کا برا حال ہے اور بیشتر بچے بیمار پڑ گئے ہیں
    والدین کا کہنا ہے کہ سرکاری سکولوں میں یو پی ایس مہیا کئے جائیں تاکہ بجلی بند ہونے کی صورت میں پنکھے چلتے رہیں
    نیز والدین کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ کو سوچنا چائیے کہ سخت حبس کے دنوں میں سکول کھلوا دیئے جبکہ کچھ قابل برداشت و ٹھنڈا موسم تھا تب سکول بند کر دیئے
    بچوں کی بری حالت اور سخت گرمی و حبس کے باعث بیشتر والدین اپنے بچوں کو سکول بیجھنے سے انکاری ہیں

  • ایک ماہ سے سیلاب،لوگوں کی زندگیاں اجیرن،ریسکیو آپریشن جاری

    ایک ماہ سے سیلاب،لوگوں کی زندگیاں اجیرن،ریسکیو آپریشن جاری

    قصور
    ایک ماہ قبل آنے والے سیلاب میں لوگوں کی زندگیاں اجیرن،نقل مکانی جاری،گورنمنٹ و مذہبی جماعتوں کا ریسکیو آپریشن جاری

    تفصیلات کے مطابق تقریباً ایک ماہ قبل انڈیا نے دریائے ستلج میں گنڈہ سنگھ کے مقام پہ پانی چھوڑا جس کے باعث ہزاروں ایکڑ زمین زیر آب آ گئی اور لاکھوں لوگ متاثر ہوئے جبکہ سینکڑوں دیہات میں ابتک پانی موجود ہے جس کے باعث لوگوں کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں
    گزشتہ دنوں انڈیا نے ایک بار پھر سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑا جس سے سیلاب کا ایک بہت بڑا ریلا دوبارہ داخل ہوا اور ہر طرف تباہی مچ گئ
    اس تباہ حالی میں گورنمنٹ کی طرف سے ریسکیو 1122،پاک فوج،پاکستان رینجرز اور ملکی مذہبی سیاسی جماعتوں کا ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں لوگوں اور ان کی قیمتی اشیاء و جانوروں کو محفوظ مقامات پہ منتقل کیا جا رہا ہے جبکہ زندہ دلان قصور کی طرف سے اپنے مصیبت زدہ بھائیوں کو پکا پکایا کھانا،صاف پانی کی بوتلیں،مچھر دانیاں اور دیگر ضروریات زندگی مفت مہیا کی جا رہی ہیں نیز جانوروں کے لئے چارے کا انتظام بھی کیا جا رہا ہے
    خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایک سے دو دن بعد انڈین علاقے میں مذید برسات ہونگیں جس سے سیلاب میں شدت کا خدشہ ہے
    مشکل کی اس گھڑی میں شہریوں سے اپنے مصیبت زدہ سیلاب متاثرین کیلئے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے

  • عرصہ دراز سے روپوش خطرناک اشتہاری گرفتار

    عرصہ دراز سے روپوش خطرناک اشتہاری گرفتار

    قصور
    دہشت کی علامت اشتہاری مجرم گرفتار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر قصور کے ایس ایچ او محمد شریف کی سربراہی میں بننے والی ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے
    ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب اے کیٹگری کا خطرناک اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا
    پولیس ٹیم نے بڑی مہارت سے عرصہ دراز سے دہشت کی علامت اور انتہائی مطلوب مجرم علی حسین ڈوگر گرفتار کیا
    اشتہاری مجرم عرصہ دراز سے روپوش تھا اور پولیس کے لئے سر درد بنا ہوا تھا
    مجرم کو جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا گیا
    اور حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی گئی ہے

  • سرکاری ریکارڈ میں خورد برد کرنے والا اشتہاری گرفتار

    سرکاری ریکارڈ میں خورد برد کرنے والا اشتہاری گرفتار

    قصور
    اینٹی کرپشن قصور نے 2022 سے مفرور اشتہاری ملزم گرفتار کر لیا،ملزم نے پٹواری کیساتھ مل کر سرکاری ریکارڈر میں خورد برد کی تھی

    تفصیلات کے مطابق 2022 سے مفرور اشتہاری ملزم قصور اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کر لیا
    ملزم نے 2022 میں تقی پٹواری کیساتھ مل کر سرکاری ریکارڈ میں خورد برد کی تھی اور اشتہاری تھا

    ملزم پہ دفعات 420/468/471 کے تحت مقدمہ نمبر 9/22 درج تھا اور اشتہاری تھا
    اینٹی کرپشن نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا

  • بچہ اغواء کرنے والی خاتون رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

    بچہ اغواء کرنے والی خاتون رنگے ہاتھوں پکڑی گئی

    قصور
    تحصیل پتوکی میں خاتون 3 سالہ بچے کو اغواء کرکے لیجاتی رنگے ہاتھوں گرفتار،گروہ بچے اغواء کرکے فروخت کرتا ہے،ملزمہ کا اعتراف جرم

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن قصور کی تحصیل پتوکی میں
    بچوں کو اغواء کرنے والی خواتین کے گروہ کا انکشاف ہوا ہے
    گزشتہ دن نامعلوم خاتون نے کاشف چوک پتوکی سے 3 سالہ بچے علی کو اغواء کیا اور فرار ہو گئی جس کی اہلیان علاقہ نے دیکھ لیا
    واقعہ کی خبر پا کر اہلیان علاقہ نے ریلوے اسٹیشن پر خاتون کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

    وقوعہ کی اطلاع پا کر فوری طور پہ پولیس پہنچی اور خاتون کو حراست میں لیا گیا جس نے انکشاف کیا کہ یہ گروہ بچوں کو اغواء کر کے فروخت کرنے کا دھندہ کرتا ہے
    چوکی انچارج سٹی پتوکی محمد امین نے ملزمہ کو حراست میں لے کر اس کے دیگر ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں ترتیب دی ہیں اور کہا ہے کہ جلد پورے گروہ کو گرفتار کر لیا جائے گا