Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • سڑک تباہ،حادثات،وارداتیں،پولیس حدود کے باعث لوگ پریشان

    سڑک تباہ،حادثات،وارداتیں،پولیس حدود کے باعث لوگ پریشان

    قصور
    تحصیل پتوکی کے علاقے پھولنگر سے ہیڈ بلوکی ضلع ننکانہ تک سڑک شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات کے ساتھ وارداتیں بھی معمول،پولیس خاموش تماشائی،لوگ سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل پتوکی کے شہر پھولنگر سے اور خاص کر گاؤں اولکھ سے ہیڈ بلوکی تک ساری سڑک مکمل تباہ ہو گئی ہے جس کے باعث آئے روز حادثات جنم لیتے رہتے ہیں
    سڑک ٹوٹی ہونے کے باعث سڑک پہ گزرنے والوں کو ڈاکوؤں نے لوٹنا معمول بنا لیا ہے
    ڈاکو ہر روز دھڑلے سے سرعام لوگوں کو دن رات لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ واردت ہونے پہ پولیس کی جانب سے حدود کا معاملہ آڑے آ جاتا ہے ضلع ننکانہ کی حدود میں ہوئی واردات کو ضلع قصور پولیس پہ ڈالا جاتا ہے اور ضلع قصور کی حدود میں ہوئی واردات کو ضلع ننکانہ کی پولیس پہ جس کے باعث لٹنے والے مذید پریشان ہیں
    لوگوں نے وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لے کر سڑک تعمیر کروانے اور پولیس حدود کے نام پہ لوگوں کو تنگ کرنے کا سلسلہ ختم کروانے کا مطالبہ کیا ہے

  • آئی جی پنجاب کا دورہ،یاد گار شہداء پہ حاضری

    آئی جی پنجاب کا دورہ،یاد گار شہداء پہ حاضری

    قصور
    آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کا دورہ قصور،تحصیل چونیاں میں یادگارِ شہدا پر حاضری،شہدا کی فیملیز سے ملاقاتیں کیں

    تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے گزشتہ دن ڈسٹرکٹ قصور کا دورہ کیا
    اپنے دورے کے دوران انہوں نے تحصیل چونیاں میں یادگارِ شہدا پر حاضری دی اور شہداء کی فیملیز سے ملاقاتیں کیں اور پولیس دربار میں پولیس اہلکاروں کے مسائل سنے
    سنے مسائل پر موقع پہ ہی ان
    سائل کو حل کرنے کے احکامات جاری کئے
    نیز آئی جی پنجاب نے تھانہ سٹی چونیاں و تھامہ صدر چونیاں کی نئی عمارتوں کا افتتاح بھی کیا

  • 10 اکتوبر کو ہڑتال کی کال دے دی گئی

    10 اکتوبر کو ہڑتال کی کال دے دی گئی

    قصور
    پی ایچ ایف ایم سی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کو عرصہ 18 سال سے ریگولر نہیں کیا گیا،ملازمین نے ہڑتال کی کال دے دی،ملازمین کو جلد ریگولر کیا جائے محمد جاوید انور صوبائی صدر پی ایچ ایف ایم سی پاکستان

    تفصیلات کے مطابق پی ایچ ایف ایم سی ہیلتھ ملازمین کو عرصہ 18 سال سے ریگولر نہیں کیا جا رہا
    ماضی میں بھی بارہا مطالبہ پہ یقین دہانی کروا کر وعدہ خلافی کی جاتی رہی ہے جس کے باعث ملازمین سخت رنجیدہ ہیں
    پی ایچ ایف ایم سی پاکستان کے صوبائی صدر محمد جاوید انور نے اس ناروا سلوک پہ
    تمام ایکٹیویٹی بند کرنے کی کال دی ہے اور کہا ہے کہ 10 اکتوبر کو لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے پر امن دھرنا دیا جائے گا اور جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں ہونگے دھرنا ختم نا ہو گا
    گورنمنٹ اگر سنجیدہ ہے تو تمام ملازمیں کو ریگولر کرے تاکہ ہمارا معاشی قتل نا ہو

  • آر پی او کے حکم کے باوجود ملزم گرفتار نا ہوا

    آر پی او کے حکم کے باوجود ملزم گرفتار نا ہوا

    قصور
    تھانہ صدر قصور نے آر پی او شیخوپورہ کے آرڈرز کے باوجود دفعہ 324 کے مقدمہکے ملزمان گرفتار نا کئے،مدعی سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق نصرت ولد عبد العزیز کوٹ غلام محمد نے بتایا کہ اس نے کچھ عرصہ قبل مجرم جمشید عالم سکنہ باہمنی والا وغیرہ کے خلاف مقدمہ نمبر 120/22 بجرم 234 تھانہ صدر میں درج کروایا ہوا ہے مگر ایس ایچ او نے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جن کی بیل 18 اگست کو قصور سے اور 19 ستمبر کو لاہور سے خارج ہو چکی ہے
    ملزمان کو گرفتار کروانے کیلئے 4 مرتبہ اے ایس پی سٹی قصور کے پاس گئے اور آخرکار بات نا بننے پہ آر پی او شیخوپورہ کے پاس گئے جنہوں نے خود کال کرکے ایس ایچ او تھانہ صدر قصور کو ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا مگر اس کے باوجود بھی ابھی تک پولیس کی جانب سے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا رہا جس پہ سخت تشویش ہے
    مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان کو گرفتار نا کرنا معنی خیز ہے جس پہ سخت تحفظات ہیں
    آئی جی پنجاب نوٹس لے کر میری داد رسی کریں

  • ایس ڈی او نے بغیر سفارش پاس ہوا ٹرانسفارمر لگانے سے انکار کر دیا

    ایس ڈی او نے بغیر سفارش پاس ہوا ٹرانسفارمر لگانے سے انکار کر دیا

    قصور
    بلہے شاہ سب ڈویژن کا ایس ڈی او پاس ہوئی پرپوزل پہ آیا ٹرانسفارمر لگانے سے انکاری، سفارش کے بغیر نہیں لگایا جائے گا،واپڈا سٹور میں کئی ماہ پڑا رہنے کے بعد ٹرانسفارمر کسی اور علاقے میں لگا دیا گیا،اہلیان علاقہ سخت پریشان،ڈی سی قصور سے نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور لیسکو میں بغیر رشوت اور سفارش کے جائز کام کروانا ایک خواب بن چکا ہے
    جائز کام کیلئے بھی رشوت اور سفارش کام آتی ہیں بصورت دیگر کام نہیں ہوتا
    لیسکو بلہے شاہ سب ڈویژن قصور کے علاقہ بیرون کوٹ غلام محمد قبرستان عیسائیوں والا کے علاقے کے لوگ اوور لوڈنگ کے باعث سخت پریشان تھے کیونکہ ایک ٹرانسفارمر لوڈ برداشت نہیں کر پاتا اور مذید ایک اور نیا ٹرانسفارمر ان کی ضرورت پوری کرنے کے لئے لازم تھا
    اسی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اہلیان علاقہ اور خاص کر مقامی صحافی میاں خلیل صدیق نے پرپوزل نمبر 214 کے تحت کافی محنت سے نیا ٹرانسفارمر پاس کروایا جو کہ واپڈا سٹور میں لگ بھگ ایک سال پڑا رہا جس پہ اہلیان علاقہ نے ایس ڈی او بلہے شاہ سب ڈویژن قصور ابرار الرحمن شاہ سے مطالبہ کیا کہ نیا آنے والا ٹرانسفارمر جلد لگایا جائے تاکہ پرانے ٹرانسفارمر سے لوڈ کم ہو اور لوگ بجلی کی بار بار خرابی سے تنگ نا ہو مگر ایس ڈی او نے ٹرانسفارمر نا لگایا
    اہلیان علاقہ نے آصف خان ایس ای لیسکو سے رابطہ کیا جنہوں نے ایس ڈی او کہا کہ جلد سے جلد نیا آنے والا ٹرانسفارمر نصب کیا جائے تاہم ایس ڈی او نے انکار کر دیا اور کہا کہ جب تک مقامی ایم پی اے نہیں کہے گا میں ٹرانسفارمر نہیں لگواؤنگا
    ایس ڈی او نے نیا آنے والا ٹرانسفارمر کسی اور علاقے میں لگوا دیا
    اہلیان علاقہ ایک ہی ٹرانسفارمر ہونے کے باعث بار بار بجلی کی خرابی کا سامنا کرتے ہیں اور سخت پریشان ہیں
    اہلیان علاقہ نے ڈی سی قصور سے ازخود نوٹس لے کر نیا ٹرانسفارمر لگوانے اور ذمہ دار واپڈا اہلکاروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • بینک میں سفارشیوں کا رش،عام عوام ذلیل و خوار

    بینک میں سفارشیوں کا رش،عام عوام ذلیل و خوار

    قصور
    دی بنک آف پنجاب تحصیل روڈ برانچ میں سٹمپ ڈیوٹی، ایف بی آر ٹیکس جمع کروانے والی عوام رل گئی،گھنٹوں لائینوں میں کھڑے بغیر سفارشیوں لوگوں کو انکاری، اصرار پہ برانچ سے نکل جانے کا حکم دیا جاتا ہے

    تفصیلات کے مطابق دی بنک آف پنجاب تحصیل روڈ قصور برانچ میں سٹمپ ڈیوٹی اور ایف بی آر کی مد میں لاکھوں کروڑوں روپے جمع کروانے والی بغیر سفارش عوام کو گھنٹوں لائنوں میں کھڑا کرنے کے بعد طرح طرح کے بے بنیاد اعتراضات اور بہانے لگا کر ذلیل کیا جاتا ہے
    اگر کوئی زیادہ اصرار کرے تو اسے انکاری کا حکم دیکر برانچ سے جانے کا کہا جاتا ہے
    بینک میں جمع کروانے والے لوگ لاکھوں روپے لئے پھرتے ہیں اور خود کو غیر محفوظ ہوتے ہوئے مالی نقصان کے پیش نظر دھکے کھاتے نظر آتے ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہ ہے
    جبکہ بااثر سفارشی حضرات کے کام اندر خانے ترجیحی بنیادوں پر کر دیئے جاتے ہیں
    برانچ منیجر اسد اور منیجر آپریشن حافظ اسلم سے بزریعہ فون کال رابطہ کی کوشش کی گئی مگر انہوں نے کالز وصول نہ کیں
    متاثرہ عوام، عوامی،فلاحی،سماجھی تنظیموں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے معزز ممبران نے حکام بالا سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • اب مارشل لا نہیں لگے گا، فوج پر تضحیک ناقابل برداشت ہے ، سید منظور علی گیلانی

    اب مارشل لا نہیں لگے گا، فوج پر تضحیک ناقابل برداشت ہے ، سید منظور علی گیلانی

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور میں گزشتہ دن چیئرمین استقلال پارٹی پاکستان کے چئیرمین سید منظور علی گیلانی کی پریس کانفرنس،اب دوبارہ مارشل لا کبھی نہیں لگے گا،جرنیل نتائج بھگت چکے

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور میں گزشتہ دن خاکسار تحریک پاکستان،پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی پاکستان،جنت پارٹی پاکستان،پی پی این پاکستان کی مشترکہ پریس کانفرنس ہوئی جس میں سید منظور علی گیلانی،میجر حبیب الرحمن میئو،شوکت علی،اکرم علی،راحیل اکبر نے شرکت کی
    مہمان شرکاء کا استقبال بانی ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور سردار شریف سوہڈل،کونسل ممبر ڈاکٹر ظفر اقبال،کونسل ممبر غنی محمود قصوری ،کونسل ممبر عامر علی بھٹی،کونسل ممبر ندیم کمبو و دیگر نے کیا
    کانفرنس سے خطاب میں سید منظور علی گیلانی نے کہا کہ سیاست میں چھوٹی بڑی جماعت کا نظریہ غلط ہے کیونکہ تمام سیاسی جماعتیں ایک نظریہ لے کر آتی ہیں اور اپنا فلسفہ عوام تک پہنچاتی ہیں ان کا کہنا تھا کہ بظاہر تو پاکستان 1947 میں ازاد ہو گیا مگر ابھی تک ہم کچھ بیرونی طاقتوں کے غلام ہیں اور ہمارا مقصد عوام کو اس غلامی سے حقیقی آزادی دلوانا ہے
    انہوں نے کہا کہ سیاست میں آج دشمنیاں پھیلائی جاتی ہیں اور انتشار پھیلایا جاتا ہے جبکہ ایسے کاموں کی سیاست میں ممانعت ہے ان کا کہنا تھا کہ خود کو بڑے بڑے لیڈر کہلوانے والے جلسوں میں ایسی ایسی باتیں کرتے ہیں جن سے ان کے سیاسی قد کاٹھ میں کمی دکھتی ہے

    سیلاب بارے ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی ذمہ داری ہے کہ فوری سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے اور ان کی زندگیوں کو جلد سے جلد معمول پہ لایا جائے نیز ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں 55 سال سے سیاست سے وابستہ ہوں اور ہر دور میں اپوزیشن کا حصہ رہا ہوں میں نے سیاست و مملکت کے نشیب و فراز بڑے قریب سے دیکھے ہیں میری وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست ہے کہ ماضی کی طرح آپ بھی ایک مشترکہ سیاسی اتحاد بنائیں جس میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پہ اکھٹے ہو کر پاکستان کی بقاء و سلامتی کے لئے کام کریں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمام مارشل لا کی مخالفت کی ہے تاہم فوج پر تضحیک ناقابل برداشت ہے انہوں نے مذید کہا کہ میرا مشاہدہ ہے کہ اب آئندہ مارشل لا نہیں لگے کی کیونکہ جرنیل پچھلے مارشلاؤں کے نتائج بھگتے چکے ہیں

  • منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،ڈیڑھ کلو منشیات برآمد

    منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،ڈیڑھ کلو منشیات برآمد

    قصور
    منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،دیڑھ کلو چرس،ہیروئن،افیون برآمد،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق تھانہ تھ شیخم قصور کے علاقے کوٹلی رائے ابوبکر و گردونواح میں کوٹلی رائے ابو بکر کا رہائشی عامر عرف عامری عرصہ دراز سے مںشیات فروشی کا دھندہ سر انجام دے رہا تھا اور متعدد بار پولیس ریڈ کے دوران بچ نکلا تھا
    ملزم قرب و جوار کے علاقوں میں دھرلے سے منشیات فروشی کا کام سر انجام دے رہا تھا جس سے سینکڑوں نوجوان نشہ کی لعنت میں مبتلا کو چکے تھے

    گزشتہ دن ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم نے کامیاب ریڈ کرتے ہوئے ملزم عامر عرف عامری کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دیڑھ کلو چرس،ہیروئن اور افیون برآمد کی گئی
    ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

  • آٹا نایاب،4 ہزار فی من تک فروخت جاری

    آٹا نایاب،4 ہزار فی من تک فروخت جاری

    قصور
    دکانوں پہ آٹا نایاب ،آٹا چکیوں پہ قیمتیں 4 ہزار فی من تک پہنچ گئیں،مہنگائی کے مارے لوگ شدید پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردونواح میں دکانوں پہ آٹا نایاب ہو چکا ہے جس کے باعث آٹا چکی مالکان کی چاندی ہو گئی ہے
    خودساختہ قیمتیں مقرر کرتے ہوئے آٹا چکی مالکان نے 36 سو سے 4 ہزار فی من تک آٹا بیچنا شروع کر دیا ہے جس کے باعث مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان ہو کر رہ گئے ہیں
    ضروریات زندگی کی اشیاء کیساتھ اچانک سے آٹے کی قیمتوں میں اضافے نے لوگوں کی چیخیں نکلوا کر رکھ دی ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے دکانوں پہ آٹے کی فراوانی کو یقینی بنانے اور آٹے کی سرکاری قیمتوں پہ فروخت کو یقینی بنانے کی استدعا کی ہے

  • تیز بارش،آندھی،ژالہ باری،کئی فصلیں تباہ،درخت گر گئے،برقی نظام معطل

    تیز بارش،آندھی،ژالہ باری،کئی فصلیں تباہ،درخت گر گئے،برقی نظام معطل

    قصور
    گزشتہ دوپہر تیز آندھی،بارش و ژالہ باری قصور کے قریبی علاقوں میں سے کئی ایکڑ فصلیں تباہ،درخت گر گئے،گزشتہ دوپہر 2 بجے سے کئی علاقوں میں ابھی تک بجلی بند

    تفصیلات کے مطابق کل قصور اور گردونواح میں دوپہر دو بجے کے قریب شدید آندھی آئی اور اس کے ساتھ ہی تیز ترین بارش بھی ہوئی
    قصور کے نواحی کچھ علاقوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی جس کے باعث بیشتر علاقوں میں کئی ایکڑ مکئی،دھان اور کماد کی فصل تباہ ہو گئیں
    تیز آندھی سے کئی درخت گر گئے اور بجلی کا نظام شدید متاثر ہوا
    بجلی کے نظام کی خرابی کے باعث بییشتر علاقوں میں ابھی تک بجلی نہیں بحال ہو سکی
    کل دوپہر سے بند ہونے والی بجلی کے باعث لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں
    شہریوں نے جلد سے جلد بجلی کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے