قصور
تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں منشیات فروشی دھڑلے سے جاری ہے
تفصیلات کے مطابق
قصور سٹی کے قبرستانوں اور دیگر چوہوں چوراہوں میں نشہ آور پاؤڈر پینے اور بیچنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس سے ینگ جنریشن بھی اس نشے کی لت میں پڑنے لگی ہے
نشئے کے عادی لوگوں نے سٹی اے ڈویژن کی حدود میں بے شمار چوریاں شروع کر دیں ہیں
سٹی قصور میں شیشہ پینے اور شیشے کے فلیور بیچنے والے بھی بڑھنے لگے ہیں جبکہ ایس ایچ او وحید عارف خواب خرگوش کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے
نوجوان نسل نشے کی وجہ سے تباہی کی طرف گامزن ہے
شہریوں کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانا لازم ہے اور نشے کی روک تھام کے لئے فوری اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے
Tag: قصوریات
-
نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچانا لازم ہے
-

ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں،سرکاری کرایہ نامہ محض دکھلاوا
قصور
ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں جاری،آئے دن کرایوں میں اضافہ،گورنمنٹ کرایہ نامہ محض دکھاواتفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں جاری ہیں جس سے مہنگائی کے مارے لوگ مذید پریشان ہو کر رہ گئے ہیں
ٹرانسپورٹرز آئے روز کرایوں میں اضافہ کرتے جا رہے ہیں اور نان سٹاپ گاڑیوں کا کہہ کر جگہ جگہ سٹاپ کرکے لوگوں کو پریشان کیا جاتا ہے
قصور سے رائیونڈ کا کرایہ 70 سے 80 روپیہ فی سواری وصول کیا جاتا ہے جبکہ قصور سے بعد تقریباً کل سفر کے نصف آنے والے سٹاپس جبومیل،راؤخانوالہ سے نصف کرایہ لینے کی بجائے 50 روپیہ وصول کیا جاتا ہے
گورنمنٹ کی جانب سے جاری کردہ کرایہ نامہ محض دکھلاوا ہی ہے جبکہ آر ڈی سیکریٹری و ضلعی انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کی جانب سے بارہا شکایات کرنے کے باوجود کبھی نوٹس نہیں لیا گیا جس سے ٹرانسپورٹرز اپنی من مانیوں میں پختہ ہو گئے ہیںلوگوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی قصور ازخود نوٹس لے کر کاروائی عمل میں لائیں
-

شہر میں ڈاکو راج،شہری پریشان،پولیس ناکام
قصور تھانہ اے ڈویثزن کی حدود میں مھر موبائل شاپ پر واردات
قصور مہر شاپ کے ملازم مومن کو باتوں میں ورغلا کر 13 pro max جسکا ایمی نمبر 14340 آخری ڈیجٹ ہیں کلر گولڈن بمعہ نقدی چھین کر فرار
قصور درخواست گزار محمد دانش ریاض کے مطابق ایک موبائل آئی فون مالیت 3 لاکھ اور نقدی 6 لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔
قصور عمر آرکیڈ کے دوکانداروں کی ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
-

منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
قصور
منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتارتفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور میں
بدنام زمانہ ریکارڈ یافتہ منشیات فروش طفیل عرف طوطی ڈوگر 1245 گرام چرس سمیت گرفتار ہوا ہے
ایس ایچ او تھانہ کنگن پور عابد محمود چھینہ نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہملزم طفیل عرف طوطی عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے دھندہ میں ملوث تھا جس کے سبب علاقہ کے ہزاروں نوجوانوں کی زندگیاں نشہ کی لت کے سبب برباد ہو گئیں
ملزم کی گرفتاری پر اہل علاقہ نے سکھ کا سانس لیا ھے اور اس سے قبل بھی علاقہ کے کئی منشیات فروشوں کو رنگے ھاتھوں گرفتار کیا گیاعلاقہ کو منشیات فروشوں سے پاک کرنے کا مشن جاری ھے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائیاں جاری رھیں گیں
-

گم شدہ عورت کی تلاش کے لئے ہائیکورٹ کا حکم
قصور
مغوی،گم شدہ 35 سالہ عورت کی تلاش جاری،تھانہ صدر قصور نے ڈی پی او قصور و ہائیکورٹ لاہور کے حکم پہ تلاش کا عمل تیز کر دیاتفصیلات کے مطابق مورخہ 10/10/22 کو سعید آباد کالونی پیرو والہ روڈ قصور پہ عارضی سکونت اختیار کئے مہوش بی بی دختر غلام میراں لاپتہ ہوئی جس کی تلاش کی گئی مگر پتہ نا چلا کہ مذکورہ عورت اغواء ہوئی ہے کہ گم
مذکورہ عورت کوٹ عبدالمالک ضلع شیخوپورہ کی رہائشی ہے اور قصور میں عارضی مقیم تھی ورثا نے ہائیکورٹ لاہور میں کیس دائر کیا جس کے تحت لاہور ہائیکورٹ نے ڈی پی او قصور و تھانہ صدر قصور کو تحریری حکم جاری کیا کہ تمام ریکارڈ چیک کئے جائیں اور عورت کی برآمدگی کو یقینی بنایا جائے
تھانہ صدر قصور نے مذکورہ عورت کی تلاش شروع کر دی ہے -

پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا
قصور
اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر امانت داری سے کام کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ مستقل بنیادوں پہ جاری رکھا جائے گا، ڈی پی قصور کی طرف سے ایس ایچ اوز میں نقد انعامات و تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیمتفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور سید عمران کرامت بخاری و ایس پی انویسٹیگیشن خالد محمود تبسم نے ماہ اکتوبر کی کارکردگی پہ ضلع بھر کے
پولیس اہلکاروں میں نقدی انعامات و تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کئے
ڈی پی او قصور نے کہا کہ اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈال کر پوری ذمہ داری و امانت داری سے کام کرنے والے پولیس افسران و اہلکاران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ مستقل بنیادوں پہ جاری رہے گا
ماہ اکتوبر میں ڈسٹرکٹ پولیس نے 61 ڈاکوؤں سمیت 941 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کیا اور اور کروڑوں روپیہ کا مال مسروقہ برآمد کیا
ضلع بھر سے سات ایس ایچ اوز کو بہترین کارکردگی پہ انعامات سے نوازا گیا
بہترین ایس ایچ اوز میں میاں جسیم،ک طارق،امجد ڈوگر،عاطف نزیر،ڈاکٹر ذوالفقار ،وحید عارف اور ادریس چڈھر شامل ہیں -

12سالہ آصف کا قاتل گرفتار،ملزم کا اعتراف جرم
قصور
کھڈیاں کے علاقہ میں چند دن قبل 12 سالہ معصوم لڑکے کے اندھے قتل کا معاملہ حل، سفاک ملزم گرفتار کر لیا گیاتفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں میں 5 روز قبل نواحی گاؤں ڈھولن میں 12 سالہ آصف کی کھیتوں سے نعش ملی جس کی اطلاع پا کر ڈی پی او سید عمران کرامت بخاری،ایس پی انویسٹیگیشن خالد محمود اور مقامی پولیس فوری موقعہ پر پہنچی اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کیلئے فرانزک ٹیموں اور کرائم سین یونٹ کو موقعہ پر طلب کیا گیا تاکہ نامعلوم ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے
اس سارے کام کیلئے ایس پی انویسٹیگیشن کی سربراہی میں تین سپیشل ٹیمیں تشکیل دی گئیں اور انہی پولیس ٹیموں کی تین دن کی مسلسل محنت کے بعد مقتول آصف کے قاتل ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس نے اعتراف جرم کیا ہے کہ اس نے 12 سالہ آصف کو بدفعلی کے انکار پہ قتل کیا تھا
پولیس مذید تفتیش کر رہی ہے -

شہر و گردونواح میں سموگ کا راج،بیماریاں عام
قصور
شہر قصور و گردونواح میں سموگ کا راج،آنکھوں،جلد و گلہ کی بیماریاں عام،عوام پریشانتفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردونواح میں سموگ کا راج ہو چکا ہے جس کے باعث لوگ گلہ،جلد و آنکھوں کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
گورنمنٹ نے کسانوں پہ دھان کی باقیات جلانے پہ پابندی تو لگا دی مگر دھواں چھوڑتی گاڑیوں,زہر آلود دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں ،کارخانوں و گاڑیوں کو پابند نہیں کیا گیا جس کے باعث ماحولیاتی آلودگی بڑھ رہی ہے اور سموگ پیدا ہونے سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
شہر قصور میں اگر گاڑیوں کو چیک کیا جائے تو پبلک ٹرانسپورٹ و نجی گاڑیاں تو ایک طرف خود سرکار کی گاڑیاں بشمول پولیس و دیگر اداروں کی گاڑیاں تک خرابی کے باعث زہریلا دھواں چھوڑ رہی ہیں جس سے سموگ پیدا ہو رہی ہےشہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ سموگ کو بڑھنے سے روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاکہ لوگ بیماریوں سے بچ سکیں
-

صحافی پہ قاتلانہ حملہ،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
قصور
سنیئر صحافی چوہدری مشتاق پر قاتلانہ حملہ کی مذمت کرتے ہیں، محمد عمران سلفی ،ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں فوری گرفتار کیا جائے، مطالبہتفصیلات کے مطابق الہ آباد کے سنیئر صحافی مشتاق چوہدری پر دن دہاڑے غنڈا گرد عناصر کی طرف سے قاتلانہ حملہ پر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ، یونین آف جرنلسٹ، ایمرا جرنلسٹ فرینڈ گروپ قصور، الیکٹرونک میڈیا مصطفی آباد کا ہنگامی اجلاس صدر پریس کلب محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں غنڈا گرد عناصر کے خلاف اپنے قلم سے جہاد کرنے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، قاتلانہ حملہ کرکے غنڈا گرد عناصر نے ثابت کر دیا کہ مشتاق چوہدری جو کچھ لکھ رہا تھا وہ حقیقت پر مبنی تھا ، اس واقع پر پریس کلب مصطفی آباد سمیت ضلع بھر کے صحافی سراپہ احتجاج ہیں، دن دہاڑے قاتلانہ حملہ قصور پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے، ہم آئی جی پنجاب، وزیر اعلی پنجاب، آر پی او شیخوپورہ رینج ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزمان کو جلد ازجلد مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کیا جائے ، اس واقع کی وجہ سے ضلع بھر کے صحافیوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے،دن دہاڑے قاتلانہ حملہ کرنے والے با اثر ملزمان کو با اثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے پولیس تا حال خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ہنگامی اجلاس میں جزل سیکرٹری سہیل قمر سندھو، سرپرست اعلی ڈاکٹر اصغر علی شہزاد ،چیئرمین بابا طارق مقبول ،چیئرمین سپریم کونسل ملک محمد اقبال،سنیئر نائب صدر سیٹھ محمد حسین ، زرار علی خاں صدر یونین آف جرنلسٹ، ارشد علی شامی صدر الیکٹرونک میڈیا،شاہد عمر، عمر حیات خاں، محمد طاہر میو ، محمد جمیل سندھو، مہر مراد علی ایڈووکیٹ، عبدالقیوم ،ناصر سندھو ، چوہدری اشتیاق ،محمد اکمل کھوکھر، جمشید رشید میو،الیاس ملک ، واحد ملک، محمد جمیل رحمانی ، ارشد علی جوئیہ، رانا توقیر احمد، ملک اصغرعلی ، عبدالمنان سلفی، مہر علی مہران، حافظ محمد طاہر اقبال، حاجی عبدالقادر ، آصف امین، عمر شاہین، مہر صداقت علی ، عادل نعمان مہر ودیگر صحافیوں نے ہنگامی بنیادوں پر کاروائی کا مطالبہ کیا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ -

خلاف ورزی پہ پچاس ہزار جرمانہ دو سال قید
قصور
مونجی کی باقیات کو آگ لگانے سے سموگ کے بڑھنے کا خدشہ،باقیات کو آگ لگانے پہ 50 ہزار جرمانہ اور دو سال قید،مساجدوں میں اعلاناتتفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی مونجی ( دھان) کی کٹائی جاری ہے
مونجی کی کٹائی کے بعد بچ جانے والی باقیات کو آگ لگانے سے اٹھنے والے دھوئیں سے سموگ میں اضافے کا خدشہ ہے اور اسی کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے کسانوں کو خبر دار کیا ہے کہ اگر کسی نے مونجی کی باقیات کو آگ لگائی تو اس کے خلاف پرچہ کاٹا جائے گا جس سے 50 ہزار جرمانہ اور دو سال تک کی قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت کی طرف سے گاؤں گاؤں جا کر اعلانات کئے جا رہے ہیں کہ مونجی کی باقیات کو آگ نا لگائی جائے تاکہ سموگ کو بڑھنے سے روکا جا سکے
نیز پٹواری صاحبان کو بھی متحرک کیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا حکم دیا گیا ہے