Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • سانحہ فیصل آباد،ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی مذمت

    سانحہ فیصل آباد،ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی مذمت

    قصور
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی طرف سے سانحہ فیصل آباد کی مذمت،انصاف کے تقاضے پورے کرنے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کی طرف سے سانحہ فیصل آباد کی بھرپور مذمت کی گئی ہے اور وزیراعظم پاکستان ،وزیر اعلی پنجاب ،آئی جی پنجاب،ڈی پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کاراوئی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں
    متاثرہ فیملی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور ظفر اقبال چوہدری،بانی پریس کلب سردار شریف سوہڈل،رانا عدنان بوبی،سردار سعید سوہڈل،غنی محمود قصوری،مہر عارف،ظفر اقبال ،سید تنویر حسین شاہ،عامر تقوی،طاہر رحمان وہابی،کامران اشرف،ڈاکٹر آصف حنیف،سید عابد بخاری و نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو نشان عبرت بنایا جائے اور متاثرہ فیملی کو ہر قسم کا تحفظ مہیا کیا جائے
    ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ اگر اس قسم کے جرائم کو روکنا ہے تو غریب امیر کی تمیز کئے بغیر کاروائیاں کرنی ہونگی بصورت دیگر ایسے واقعات جنم لیتے رہیں گے

  • ٹانگوں سے محروم نوجوان نے موبائل ٹاور پر چڑھ کر پرچم لہرا دیا

    ٹانگوں سے محروم نوجوان نے موبائل ٹاور پر چڑھ کر پرچم لہرا دیا

    قصور
    ٹانگوں سے محروم نوجوان نے 200 فٹ اونچے موبائل ٹاور پر ہاتھوں کے سہارے چڑھ کر پاکستانی پرچم لہرا دیا،پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا لہرانا چاہتا ہوں،مرزا شہزاد بیگ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں اوراڑا نو میں پیدائشی معذور ٹانگوں سے محروم نوجوان شہزاد بیگ نے موبائل ٹاور پر ہاتھوں کے سہارے چڑھ کر پاکستانی پرچم لہرا دیا
    شہزاد بیگ پیدائشی معذور ہے جس کی دونوں ٹانگیں کام نہیں کرتیں اور وہ ہاتھوں کے سہارے چلتا پھرتا ہے
    شہزاد بیگ نے اپنی معذوری کے باوجود جذبہ حب الوطنی کا دنیا کو پیغام دینے کی خاطر 200 فٹ اونچے موبائل ٹاور پر چڑھ کر پاکستانی پرچم لہرا کر لوگوں کو پیغام دیا کہ وطن کی محبت میں معذوری آڑے نہیں آتی بس جذبہ جنوں ہونا لازم ہے
    تقریبا 25 منٹ میں شہزاد بیگ نے ٹاور پر چڑھ کر پرچم لہرایا اور واپس بھی اترا جس پر اہل علاقہ نے شہزاد بیگ کو خوب داد دی اور انعام سے بھی نوازا
    اس موقع پہ جامع نعیمیہ اوراڑا نو کے مہتمم حافظ نیاز رضا نقشبندی نے نوجوان کو انعام سے نوازہ اور گلے میں ہار ڈالے

  • نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،دو افراد زخمی

    نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ،دو افراد زخمی

    قصور

    تھانہ راجہ جنگ کے علاقے قصبہ راجہ جنگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی،علاقے میں خوف و ہراس

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ راجہ جنگ کے علاقے قصبہ راجہ جنگ میں آج صبح سویرے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے
    راجہ جنگ کا مقامی رہائشی محمد آصف عرف اچھو قصور رائیونڈ روڈ بمقام ٹاؤن کمیٹی راستے میں جا رہا تھا کہ نامعلوم موٹر سائیکل سوارں نے اس پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس سے اچھو شدید زخمی ہو گیا
    گولیوں کی زد میں آکر سکول جانے والا مقامی طالب علم بھی زخمی ہو گیا
    پولیس تھانہ راجہ جنگ نے موقعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا اور کاروائی کا آغاز کیا
    فائرنگ سے علاقے میں دہشت و خوف و ہراس پھیل گیا ہے
    پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا

  • قصور میں سرکاری سکولوں کے بچے ابھی تک کتابوں سے محروم

    قصور
    بیشتر سرکاری سکولوں میں ابھی تک طلبہ و طالبات کو کتابیں نا مل سکیں،والدین کو بازار سے خریدنے کی ہدایت

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر کے بیشتر سرکاری سکولوں میں ابھی تک نئی کلاسوں میں جانے والے طلبہ و طالبات کو کتابیں نہیں دی گئیں

    واضع رہے کہ سرکاری سکولوں کے بچوں نے موسم گرما کی چھٹیاں بغیر کتابوں اور ہوم ورک کے گزاریں ہیں اور کتابوں بارے بار بار پوچھنے پر بچوں کو کہا گیا ہے کہ اپنے والدین سے کہیں کہ نصاب کی کتابیں بازار سے خریدیں
    خاص کر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کھارا میں کلاس ہشتم اور ہفتم کو کتابیں نہیں دی گئیں
    بچوں کا ساری چھٹیاں بغیر ہوم ورک کے گزارنا اور اب سکول کھلنے پر بھی کتابیں نا ملنا بہت بڑا لمحہ فکریہ ہے کیونکہ دو سال سے بوجہ کرونا وبا بچوں کی پڑھائی بہت متاثر ہوئی ہے اور اب اوپر سے گورنمنٹ کی نااہلی کے باعث بچوں کی تعلیم کا بے تحاشہ نقصان ہو رہا ہے
    والدین نے ڈی سی قصور،کمشنر لاہور ڈویژن ،صوبائی وزیر تعلیم اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • جانوروں میں خطرناک بیماری سے دودھ کی قلت

    جانوروں میں خطرناک بیماری سے دودھ کی قلت

    قصور
    لمپی سکن (lumpiskin) نامی بیماری سے کئی قیمتی جانور مر گئے،بہت زیادہ تعداد میں بیمار،گورنمنٹ کی طرف سے ویکسین کا عمل شروع نا کیا جا سکا،مویشی پال حضرات شدید پریشان،دودھ کی قلت،ادویات نایاب

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں (Lumpiskin) لمپی سکن نامی بیماری نے مویشی پال حضرات کو سخت پریشان کیا ہوا ہے
    اس بیماری سے ابتک کئی قیمتی جانور مر چکے ہیں جبکہ بہت زیادہ تعداد میں جانور بیمار ہیں جس کے باعث دودھ کی قلت ہو گئی ہے
    یہ بیماری محض گائے نسل کے جانوروں میں ہی ہے
    دوران بیماری جانور کی جلد پر پھوڑے بنتے ہیں اور بخار ہونے کیساتھ بھوک کی کمی واقع ہوتی ہے
    اس بیماری میں بطور طبی امداد استعمال ہونے والی ادویات Diclofenac sodium, Brufen, benzile penciline, oxytetracycline, وغیرہ نایاب ہو گئی ہیں اور مہنگی فروخت کی جا رہی ہیں
    گورنمنٹ کی طرف سے ابھی تک اس بیماری کے بچاؤ کی ویکسین نہیں لگائی جا رہی
    مویشی پال حضرات اپنے قیمتی جانوروں کی موت کے باعث شدید مالی خسارے کا شکار ہیں اور سخت پریشان ہیں
    مویشی پال حضرات نے گورنمنٹ سے جانورں کو ویکسین کرنے اور مالی مدد کی اپیل کی ہے

  • بجلی کے بعد ایل پی جی بھی عوام کی پہنچ سے دور

    بجلی کے بعد ایل پی جی بھی عوام کی پہنچ سے دور

    قصور
    مہنگائی کا نیا طوفان،بجلی کے بعد اب ایل پی جی ( لیکوئیڈ پیٹرولیم گیس) بھی مہنگی،عوام سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور میں مہنگائی کا ایک نیا طوفان آ گیا ہے جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں
    کچھ بعید نہیں کہ گورنمنٹ کی نااہلی کے باعث لوگ بھوکے مرنے کیساتھ خودکشیاں کرنے پہ بھی مجبور ہو جائیں
    بار بار بجلی مہنگی کرنے کے بعد اب بہت زیادہ ضروری اور گھر کی بنیادی ضرورت ایل پی جی کو بھی مہنگا کر دیا گیا ہے
    ایل پی جی کی قیمت 230 روپیہ فی کلو سے بڑھا کر اچانک 280 روپیہ فی کلو کر دی گئی ہے جس سے لوگ چیخنے پر مجبور ہو گئے ہیں
    شہریوں نے گورنمنٹ سے رحم کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ خداراہ غربت میں ہی سہی میں جینے تو دیجئے خودکشیوں پر مجبور نا کیجئے

  • پارکنگ فیس کے نام پر من مانی،شہری پریشان

    پارکنگ فیس کے نام پر من مانی،شہری پریشان

    قصور
    دربار بابا بلہے شاہ پر بنے پارکنگ سٹینڈ پر موٹر سائیکل پارکنگ فی پھیرا 30 روپیہ،شہری پریشان،اںتظامیہ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں واقع دربار بابا بلہے شاہ میں بنے نجی پارکنگ سٹینڈ نے اپنی من مانی شروع کی ہوئی ہے
    موٹر سائیکل پارکنگ فیس 30 روپیہ وصول کی جا رہی ہے جبکہ ہر پھیرے پر 30 روپیہ وصول کئے جاتے ہیں اگر کوئی موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل پارک کرکے دوبارہ کہیں جانے کیلئے موٹر سائیکل لیجائے تو اسے کہا جاتا ہے کہ دوبارہ نئی پرچی لینے ہو گی اور نئے سرے سے دوبارہ 30 روپیہ فیس ادا کرنی ہو گی
    اس من مانی پر شہری سخت پریشان ہیں اور ڈی سی قصور سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پارکنگ فیس پہلے ہی زیادہ ہے اوپر سے ہر پھیرے کی نئے سرے سے فیس لینا زیادتی ہے لہذہ پارکنگ انتظامیہ کے خلاف کاروائی کی جائے

  • ہسپتال عملہ کی غفلت سے صحافی کی جان چلی گئی

    ہسپتال عملہ کی غفلت سے صحافی کی جان چلی گئی

    قصور
    ٹی ایچ کیو چونیاں کے عملہ کی غفلت صحافی کی جان لے گئی،

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چونیاں کے عملہ کی غفلت سے صحافی کی جان چلی گئی
    آج رات 12:40 پر چونیاں کے نامور صحافی غلام سرور عرف پپو نمائندہ روزنامہ نئی بات کو پیٹ میں درد ہوئی تو اسے ٹی ایچ کیو چونیاں لیجایا گیا جہاں باجود منت سماجت کے اسے دیکھا ہی نہ گیا
    ڈاکٹر کے متعلق بار بار پوچھنے پر بتایا گیا کہ ڈیوٹی ڈاکٹر موجود ہی نہیں ہے بروقت طبی امداد نا ملنے کے باعث غلام سرور کی حالت مذید بگڑ گئی جس سے ان کی جان چلی گئی

    ہسپتال عملہ کے رویہ کے خلاف ضلع بھر کی صحافی،سیاسی سماجی تنظیموں نے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال عملہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے
    صحافی غلام سرور کا نماز جنازہ 2 بجے کمیٹی باغ چونیاں میں ادا کیا جائے گا جس میں ضلع بھر سے صحافی شرکت کرینگے اور نماز جنازہ کے بعد سیاہ پٹیاں باندھ کر ہسپتال انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا

  • نادرا دفتر میں عملہ محدود و غائب،لوگ پریشان

    نادرا دفتر میں عملہ محدود و غائب،لوگ پریشان

    قصور
    چونیاں نادرا آفس میں عملہ محدود،ٹوکن دینے والا بھی گھنٹوں غائب،لوگ پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے نادرا آفس سے لوگ سخت پریشان ہیں
    دفتر میں عملہ انتہائی کم ہے جس کے باعث کام سست روی سے ہوتا ہے
    اکثر و بیشتر ٹوکن دینے والی سیٹ بھی گھنٹوں خالی رہتی ہے جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    گرمی و حبس کے باعث لوگوں کا کھڑے ہونا محال ہے
    بسا اوقات پنکھے بھی نہیں چلتے جس سے لوگوں کی مشکلات میں مذید اضافہ ہو رہا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنی زیادہ آبادی والی تحصیل کیلئے عملہ بہت کم ہے اور جو ہے بھی وہ اکثر غائب رہتا ہے جس سے شہریوں کو بار بار چکر لگانے پڑتے ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ عملے کو بڑھایا جائے اور غائب رہنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے

  • جیل توڑ کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

    جیل توڑ کر فرار ہونے والا ملزم گرفتار

    قصور
    چار ماہ قبل ڈسٹرکٹ جیل کی حوالات توڑ کر بھاگنے والا ملزم الماس گرفتار،منشیات برآمد

    تفصیلات کے مطابق چار ماہ قبل ڈسٹرکٹ جیل قصور کی حوالات توڑ کر فرار ہونے والا قیدی الماس گرفتار ہو گیا
    الماس چار ماہ قبل ڈسٹرکٹ جیل قصور کی حوالات توڑ کر فرار ہوا تھا جس کے باعث اس وقت کے سپریٹینڈنث جیل سمیت چار اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا
    ایس ایچ او تھانہ صدر قصور نے کاروائی کرتے ہوئے فرار ہونے والے ملزم الماس کو ضلع اوکاڑہ سے گرفتار کیا ہے جہاں وہ کریانہ کی دکان چلا رہا تھا
    ملزم کے قبضہ سے ایک کلو سے زائد مقدار میں چرس برآمد ہوئی ہے