Baaghi TV

Tag: قصوریات

  • مضر صحت برف کی قیمت بھی زیادہ کر دی گئی

    مضر صحت برف کی قیمت بھی زیادہ کر دی گئی

    قصور
    مضر صحت غیر معیاری پانی سے بنی برف کی فروخت جاری،قیمت بھی ڈبل کر دی گئی،ضلعی انتظامیہ خواب خرگوش کے مزے میں

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں گرمی کی شدت کے باعث برف کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے
    برف بنانے والے کارخانوں نے بغیر واٹر فلٹریشن پلانٹس کے عام پانی سے ہی برف بنا کر بیچنا شروع کی ہوئی ہے
    نیز پرانے سانچوں کے باعث برف میں گندگی و زنگ بھی لوگوں تک پہنچتا ہے جس کے استعمال سے لوگ مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں
    برف کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر بیشتر برف کے کارخانوں نے فی بلاک کا ریٹ 350 سے بڑھا کر 650 روپیہ تک کر دیا ہے
    ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث لوگ غیر معیاری برف انتہائی زیادہ قیمت پر خریدنے پر مجبور ہیں
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے اپیل کی ہے کہ برف کے کارخانوں کو واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا پابند کیا جائے اور برف کے ریٹ کم کروائے جائیں

  • ممکنہ سیلاب کا خدشہ،الرٹ جاری

    ممکنہ سیلاب کا خدشہ،الرٹ جاری

    قصور
    ڈپٹی کمشنر قصور کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس،ضلعی حکومت کی طرف سے ممکنہ سیلاب کے خطرء سے نمٹنے کے اقدامات تیز کرنے کی ہدایات

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر اقامات کا جائزہ لیا گیا
    ڈپٹی کمشنر قصور نے ریسکیو 1122 و چاروں تحصیلوں کے اے سی صاحبان کو حکم جاری کیا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہر وقت تیار رہا جائے اور ریسکیو گاڑیوں کو مکمل فٹ رکھا جائے تاکہ بروقت کام باآسانی کیا جا سکے
    نیز میونسپل کمیٹی کے عملے کو حکم جاری کیا گیا کہ ندی نالوں کی صفائی کے علاوہ نکاسی آب کے مسائل کو فوری دور کیا جائے اور تمام چیف آفیسرز سارے کام کی نگرانی خود کریں کسی بھی قسم کی کوئی بھی کمی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی

  • شہر دریا میں تبدیل،لوگوں کا شدید نقصان

    شہر دریا میں تبدیل،لوگوں کا شدید نقصان

    قصور
    دو روزہ برسات سے سارا قصور شہر دریا کا منظر پیش کرتا رہا،پانی لوگوں کے گھروں،دفتروں،دکانوں میں داخل ہونے سے کروڑوں روپیہ کا نقصان

    تفصیلات کے مطابق جمعرات سے جمعہ تک ہونے والی دو روزہ برسات کے باعث سارا قصور شہر دریا کا منظر پیش کرتا رہا
    کئی گھنٹے سڑکیں پانی کے باعث دریا میں تبدیل ہوئی رہیں
    برسات کا پانی لوگوں کے گھروں،دفتروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے شہریوں کی کروڑوں روپیہ کی اشیاء خراب ہو گئیں
    برسات ختم ہونے کے باوجود شہر کی بیشتر گلیاں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں
    شہریوں کو گلیوں بازاروں سے گزرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ مون سون بارشوں کا سلسلہ تیز ہونے کا امکان بھی موجود ہے

  • 46 ملزمان گرفتار،تفتیش جاری،اسلحہ برآمد

    46 ملزمان گرفتار،تفتیش جاری،اسلحہ برآمد

    قصور
    ڈسٹرکٹ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری،ضلع بھر سے 46 ملزمان گرفتارچونیاں میں سنگین وارداتوں میں ملوث بابری ڈکیت گینگ کے تین کارندے گرفتار

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس قصور کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے نتیجہ میں عید کے دوران ضلع بھر میں مختلف کاروائیوں میں 46 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے
    تھانہ صدر چونیاں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ خطرناک بابری ڈکیت گینگ کے تین کارندوں کو گرفتار کیا ہے
    اسی ڈکیت گینگ نے رواں سال 24 مارچ کو دوران ڈکیتی مزاحمت کرنے پر 4 بچوں کے باپ قاری محمد آصف کو قتل کر دیا تھا
    ملزمان سے ناجائز اسلحہ و مال مسروقہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے
    ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے

  • نجی ٹائل مل کا ملازم کرنٹ لگنے سے جانبحق

    نجی ٹائل مل کا ملازم کرنٹ لگنے سے جانبحق

    قصور
    پھولنگر کی نجی ٹائلز مل میں کرنٹ لگنے سے نوجوان جان کی بازی ہار گیا،حادثہ مل انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل پتوکی کے شہر پھولنگر کے نواح سراں اڈا میں واقع پاکستان ٹائلز مل کی غفلت کے باعث گزشتہ روز مل کا غریب ملازم جواں سالہ طالب حسین کرنٹ لگنے سے زندگی کی بازی ہار گیا
    متوقی انتہائی غریب اور اپنے گھر کا واحد کفیل تھا
    متوفی کے پسماندگان میں 4 بچے، بیوہ کے علاوہ بوڑھے ماں باپ شامل ہیں
    متوقی کی وفات پر پورے علاقے میں سوگ کی کیفیت ہے

  • عید پر بھی بدترین لوڈشیڈنگ جاری،لوگ پریشان

    عید پر بھی بدترین لوڈشیڈنگ جاری،لوگ پریشان

    قصور
    ضلع بھر میں عید پر بھی بدترین لوڈ شیڈنگ رہی،لوگ عرفہ کا روزہ و نماز عید پڑھنے سے بھی قاصر رہے ،ضلع بھر کے بیشتر ٹرانسفارمرز جل گئے

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں گرمی بھی اپنے پورے جوبن پر ہے اور لوڈشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے
    یوم عرفہ و عید کے دنوں میں بھی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس کے باعث لوگ یوم عرفہ کا روزہ اور عید الاضحیٰ کی نماز پڑھنے سے بھی قاصر رہے
    ضلع بھر کے بیشتر ٹرانسفارمرز جل گئے ہیں جس سے لوگوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے
    لوڈشیڈنگ اس قدر ہے کہ یو پی ایس بھی مکمل چارج نہیں ہو رہے جس سے رات کے وقت مکمل تاریکی چھا جاتی ہے
    لوڈشیڈنگ کا یہ سلسلہ عید کے تیسرے دن بھی جاری ہے

  • پولیس ملازم نے شہری کی گمشدہ رقم لوٹا دی

    پولیس ملازم نے شہری کی گمشدہ رقم لوٹا دی

    قصور
    ڈسٹرکٹ پولیس کے ملازم نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی،شہری کے گرے ہوئے 60 ہزار واپس لوٹا دیئے

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس قصور کے نائب قاصد عبدالرزاق جٹ نے ایمانداری کی ایک اعلی مثال قائم کر دی جس سے ضلع قصور کی عوام کیساتھ قصور پولیس کا بھی سر فخر سے بلند ہو گیا ہے
    گزشتہ روز نیشنل بینک چوک قصور میں عبدالرزاق کو 60 ہزار روپیہ کی رقم گری ہوئی ملی جس کیساتھ ایک شناختی کارڈ بھی تھا
    عبدالرزاق نے انتہائی ایمانداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہری کو تلاش کرکے اس کی گری ہوئی واپس کر دی
    شہری نے عبدالرزاق کا شکریہ ادا کیا اور دعائیں دیں

  • شہری کی درخواست بغیر کاروائی خارج،ڈی پی او سے اپیل

    شہری کی درخواست بغیر کاروائی خارج،ڈی پی او سے اپیل

    قصور
    شہری کی درخواست بغیر کاروائی کینسل،مذکورہ،شہری کا ڈی پی او قصور سے از خود نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد نیو اقبال ٹاؤن کے رہائشی شفقت حسین ولد محمد رمضان قوم آرائیں نے بتایا کہ میں 29 جون بوقت 10 بجے اپنے گھر کے باہر کھڑا تھا کہ میرے ہمسائے فتح دین ولد قاسم کے جانور ہمارے پودوں کو کھانے لگے جس پر میں نے اسے جانوروں کو منع کرنے کا کہا تو اس نے مجھے ڈنڈوں سے بے دردی سے مارا پیٹا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں تو میں نے تھانہ الہ آباد میں درخواست دائر کی اور مجھے میڈیکل رپورٹ لانے کا کہا گیا جس کیلئے میں اسی دن ہسپتال پہنچا اور اپنی میڈیکل رپورٹ جمع کروا دی
    مذکورہ شحض کا کہنا ہے کہ میری درخواست کے باوجود پولیس نے ملزم کو گرفتار نا کیا اور الٹا 5 جولائی کو میری درخواست کینسل کر دی گئی ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے
    مزکورہ شحض نے ڈی پی او قصور محمد صہیب اشرف سے ازخود نوٹس لے کر کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • سرکاری نرخنامہ جاری،مہنگائی پھر بھی قائم

    قصور
    ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے سرکاری نرخنامہ جاری کر دیا،عوام تاحال سرکاری نرخنامے پر چیزیں خریدنے سے قاصر

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور فیاض احمد موہل نے ضروریات زندگی کی مختلف اشیاء کے سرکاری نرخ مقرر کر دیئے ہیں اور اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی دکاندار اس نرخنامے سے زائد قیمت وصول نا کرے بصورت دیگر قانونی کاروائی کی جائے گی تاہم اس کے باوجود بھی لوگوں کو سرکاری نرخنامے پر اشیاء نہیں مل رہیں
    سرکاری نرخنامے کے مطابق پرسوں گوشت مرغی کی قیمت 376 روپیہ مقرر کی گئی ہے جبکہ دکاندار 400 سے 420 روپیہ تک فروخت کر رہے ہیں اسی طرح دیگر اشیاء بھی سرکاری نرخنامے کے مطابق نہیں مل رہیں
    شہریوں نے درخواست کی ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چھاپے ماریں اور سرکاری نرخنامے کے مطابق دکانداروں کو چیزیں فروخت کرنے کا پابند بنائیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے

  • متوقع برسات کے پیش نظر ندی نالوں کی صفائی

    متوقع برسات کے پیش نظر ندی نالوں کی صفائی

    قصور

    ساون بھادوں و متوقع بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے راجباہوں،ڈرینوں، ندی نالوں کی صفائی شروع کروا دی

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں ساون بھادوں و متوقع بارشوں کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے راجباہوں،ڈرینوں،ندی نالوں کی صفائی کا عمل شروع کروا دیا ہے تاکہ سیلابی صورتحال سے بچا جا سکے
    گزشتہ سال ڈرینوں،ندی نالوں کی صفائی نا ہونے سے راجباہوں و دڑینوں وغیرہ میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی تھی جس سے لوگوں کی فصلوں کو سخت نقصان پہنچا تھا

    لوگوں کا کہنا ہے کہ قبل از وقت صفائی کا عمل قابل ستائش ہے تاہم دوران صفائی نکلنے والی گندگی کو کناروں پر رکھنے کی بجائے کسی اور جگہ پھینکا جائے تاکہ یہی گندگی دوبارہ ڈرینوں،ندی نالوں میں گر کر رکاوٹ کا باعث نا بنے