Baaghi TV

Tag: قطر

  • بی جےپی رہنماکاگستاخانہ بیان:”اوآئی سی سخت ایکشن لے“یہ گُستاخی اوربدتمیزی برداشت نہیں:عمران خان

    بی جےپی رہنماکاگستاخانہ بیان:”اوآئی سی سخت ایکشن لے“یہ گُستاخی اوربدتمیزی برداشت نہیں:عمران خان

    اسلام آباد:بی جے پی رہنما کا گستاخانہ بیان: ”او آئی سی سخت ایکشن لے“یہ گُستاخی اوربدتمیزی برداشت نہیں ، ان جزبات اور او آئی سی کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا عالم اسلام سے بڑا مطالبہ کردیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھارت کی حکمران جماعت کی جانب سے پیغمبر اسلام ﷺ کے خلاف گستاخانہ بیان پر اسلامی تعاون تنظیم سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ نبی ﷺ پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے ترجمان کے نفرت انگیز حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

     

    عمران خان نے کہا کہ نریندر مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، بھارتی حکومت کی سرپرستی میں مسلمانوں پر حملے کرائے جا رہے ہیں۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ نبی ﷺ کی گستاخی مسلمانوں کے لیے سب سے تکلیف دہ عمل ہے، تمام مسلمان نبی ﷺ سے شدید محبت اور انتہائی تعظیم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی مودی کے بھارت کے خلاف سخت ایکشن لے، افسوس کہ اسلاموفوبیا پالیسیوں پر بھارت کو کچھ نہیں کہا جاتا ہے۔

    بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے اسلام اور نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی پر عرب ممالک میں عوام کی جانب سے شدید احتجاج کے بعد سرکاری سطح پر بھی ردعمل سامنے آرہا ہے۔اطلاعات کے مطابق بی جے پی ترجمان کی جانب سےگستاخانہ بیان پر قطر نے بھارت کے سفیرکو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔

     

     

    حضوراکرمﷺ کی شان میں گستاخی کرنیوالی بی جے پی لیڈر نپور شرما اور ٹائمز ناؤ کےخلاف…

    قطری وزارت خارجہ کے مطابق دوحا میں بھارتی سفیر کو طلب کرکےگستاخانہ بیان پر احتجاجی مراسلہ دیا گیا۔قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔ادھر قطرکے بعدکویت نے بھی بھارت کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا۔کویتی وزارت خارجہ کے مطابق بھارتی سفیرکودین اسلام سے متعلق گستاخانہ بیان پر احتجاجی مراسلہ دیاگیا۔کویتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی حکمران جماعت کی ترجمان کے بیان کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔

    بی جے پی نے دہلی کے 40 گاؤں کے مسلم نام تبدیل کرنے کا منصوبہ بنا لیا

    خیال رہےکہ بی جے پی کی ترجمان نوپور شرما نے ایک ٹی وی چینل کے پروگرام میں اسلام اور نبی کریمﷺکے حوالے سے متنازع گفتگو کی تھی۔بی جے پی کی ترجمان کے گستاخانہ بیان پر بھارت اور بیرون ملک شدیدغم وغصےکا اظہارکیا جارہا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف،صدرپاکستان ڈاکٹرعارف الرحمن علوی نے بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کی ترجمان کی جانب سے نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئےکہا ہےکہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ فاشسٹ مودی کی قیادت میں بھارت مذہبی آزادی پامال کر رہا ہے، بھارت میں مسلمانوں پر شدید ظلم و ستم جاری ہے، دنیا بھارتی انتہا پسندی کا نوٹس لے۔

    بی جے پی اور آر ایس ایس کی حکومت کشمیریوں کی زندگیوں کو تباہ کر رہی ہے

    دوسری جانب عرب ممالک میں عوام کی جانب سے سخت احتجاج کیا جارہا ہے، مصر، سعودی عرب، قطر، بحرین اورکویت میں بائیکاٹ انڈیا کی مہم چل پڑی ہے اور بھارت سے درآمد شدہ اشیاء استعمال نہ کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔مفتی اعظم عمان احمد بن حمد الخليلی نے بھارتی اشیاءکا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہےکہ بی جے پی ترجمان کا یہ اقدام ہر مسلمان کے خلاف ہے، اس پر مشرق سے مغرب تک تمام مسلمانوں کو ایک ہونا چاہیے۔

  • پاکستان میں سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے غیر قانونی لابنگ کے الزامات تسلیم کر لیے

    پاکستان میں سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے غیر قانونی لابنگ کے الزامات تسلیم کر لیے

    نیویارک:پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے گزشتہ روز 2017ء میں ٹرمپ وائٹ ہاؤس اور کانگریس پر اثر انداز ہونے کے لیے قطر کی جانب سے خفیہ لابنگ مہم کے سلسلے میں لگائے گئے وفاقی الزامات کا ایک پلی بارگین کے تحت اعتراف کر لیا ہے.رچرڈ. جی. اولسن، 34 سال تک بطور کیریئر فارن سروس آفیسر کام کرتے رہے.

     

    اب سازش کی ہے تو معیشت ٹھیک کرکے دکھائیں،عمران خان

    63 سالہ رچرڈ اولسن، صدر باراک اوبامہ کے دور میں 31 اکتوبر 2012ء تا 27 اکتوبر، 2015ء تک پاکستان میں امریکہ کے سفیر تعینات رہے. جبکہ 17 نومبر، 2015ء تا 17 نومبر، 2016ء ایک سال، انہوں نے صدر امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان کام کیا. صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں بھی رچرڈ اولسن 2008ء تا 2011ء یو اے ای میں امریکی سفیر رہے.

    پاکستان کو عالمی سازش کے تحت خانہ جنگی کی طرف لے جایاجا رہا ہے،شیخ رشید

    انہوں نے 2015 سے 2016 تک افغانستان اور پاکستان کے لیے اوباما انتظامیہ کے خصوصی نمائندے کے طور پر خدمات سرانجام دیں. 1 سال کے اندر قطر کے لیے جھوٹ بولنے اور اخلاقی کاغذی کارروائی کے دوران اطلاعات چھپانے سمیت غیر قانونی لابنگ کرنے اور وفاقی ملازمت سے ریٹائر ہونے کے بعد قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات کا اعتراف کیاہے.

     

     

    جولائی 2021 میں، ارب پتی تھامس جے بیرک، جونیئر، ٹرمپ کے دیرینہ دوست اور صدارتی افتتاحی کمیٹی کے چیئرمین، پر مجرمانہ طور پر انصاف میں رکاوٹ ڈالنے اور متحدہ عرب امارات کے غیر رجسٹرڈ ایجنٹ کے طور پر کام کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

     

    امریکی محکمۂ انصاف کی کوشش ہے کہ دوسرے ممالک کی جانب سے امریکی پالیسی پرغیر قانونی طور پر اثر انداز ہونے کی کوششوں کو روکا جائے اور اس ہائی پروفائل کیس کو اسی مہم کے حصے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔وفاقی پراسیکیوٹرز کے مطابق اولسن نے محکمۂ خارجہ میں کام کرتے ہوئے ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے بزنس مین عماد زبیری کی جانب سے ملنے والے تحائف اور مالی مفادات کو بھی رپورٹ نہیں کیا تھا۔

     

     

    عماد زبیری اس وقت غیر قانونی طور پر سیاسی پارٹیوں کو رقوم فراہم کرنے اور اس سے غیر ممالک کو فائدہ دینے کے الزام میں 12 برس کی قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔اس سلسلے میں تبصرے کے لیے محکمۂ انصاف اور رچرڈ اولسن سے رابطہ کیا گیا لیکن ابھی تک ان کا جواب موصول نہیں ہوا۔

     

    حالات سے نمٹنے کیلیے الیکشن واحد حل،عمران کی شکل میں پاکستان کے ساتھ سازش…

    امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ "کے مطابق واشنگٹن کی وفاقی عدالت میں گزشتہ روز درخواست سے قبل کی کارروائی میں، اولسن کے دفاعی وکلاء نے کہا کہ وہ بدعنوانی کے الزامات کو قبول کرتے ہیں. اور وہ وفاقی استغاثہ سے اتفاق کرتے ہیں. ان پر لگائے گئے ہر ایک جرم کی سزا 1سال تک قید ہے. رچرڈ اولسن کو رواں سال 13 ستمبر کو سزا سنائی جائے گی.

  • پیرس: چیکنگ کیلئے روکنے پر قطر کے سفارت خانے پرتعینات سیکیورٹی گارڈ قتل

    پیرس: چیکنگ کیلئے روکنے پر قطر کے سفارت خانے پرتعینات سیکیورٹی گارڈ قتل

    پیرس: فرانس کے دارالحکومت میں قطر کے سفارت خانے کے مرکزی درازے پر تعینات سیکیورٹی گارڈ کو قتل کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : "روئٹرز” کے مطابق پیر کو پیرس کے پراسیکیوٹر کے دفترسے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پیرس میں قطر کے سفارت خانے میں پیر کو علی الصباح مارا جانے والا شخص ایک سیکورٹی گارڈ تھا جبکہ تحقیقات کرنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ بظاہر اس واقعہ کا دہشت گردی سے تعلق نہیں ہے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ صبح 6:30 بجے کے قریب پیش آیا جب ملزم سفارتخانے میں داخل ہوا اور اس نے سیکیورٹی گارڈ سےجھگڑے کے بعد گھونسوں سے وار کیا مکا لگنے سے سیکیورٹی گارڈ زمین پر گر گیا اور سر روڈ سے ٹکرانے کے باعث زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ قتل کی گنتی پر آج تفتیش شروع کر دی گئی ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا کوئی ہتھیار استعمال کیا گیا تھا "گارڈ کی موت کے حالات کا ابھی تک قطعی طور پر تعین ہونا باقی ہے۔

    پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کرنل کے قتل کا بدلہ لیں گے،ایرانی صدر کا اعلان

    پیرس کے دفتر استغاثہ نے قتل کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ جائے واردات سے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ایک افسر کے مطابق پولیس اس واقعہ کی قتل کے رخ سے تحقیقات کر رہی ہے-


    سفارت خانے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ایک گھناؤنے اور بلا جواز جرم میں پیر کی صبح پیرس میں قطری سفارت خانے کے ایک سکیورٹی اہلکار کو قتل کر دیا گیا۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری طور پر ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی۔


    سفارت خانے نے ٹویٹر پر کہا کہ ہم تحقیقات کے نتائج کا انتظار کر رہے ہیں اور مقتول کے خاندان کی رازداری کے احترام کی اپیل کرتے ہیں۔ سفارت خانہ اس جرم کے بعد اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے اور مقتول کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے-

    اخبار لی پیرسین نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پیر کو سفارت خانے کے اندر ایک شخص کو ہلاک کیا گیا تھا۔

    بھارت:انتہاپسند ہندووں نے مسلمان ہونے کے شبے پر بزرگ کو تشدد سے ہلاک کردیا

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے قطر میں شروع

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج سے قطر میں شروع

    اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے درمیان ساتویں اقتصادی جائزہ مذاکرات آج سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں شروع ہوں گے-

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ میں بتایا گیا کہ خزانہ ڈویژن کی ٹیم آئی ئی ایم ایف کے مشن کے ساتھ مشاورت کے لیے دوحہ روانہ ہو گئی ہےاجلاس بدھ سے شروع ہوں گے، آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہونے کی صورت میں پاکستان کا پروگرام ٹریک پر آجائے گا اور پاکستان کو قرضے کی اگلی قسط مل جائے گی-


    اعلامیے کے مطابق مذاکرات میں آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے طے کردہ شرائط پر نظر ثانی کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی اور آئی ایم ایف سے ریلیف حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت آنے کے بعد پہلی بارمذاکرات پچھلے ماہ اپریل میں ہوئے تھے اور مذاکرات کےبعد وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نےکہا تھا کہ انہوں نےحکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سےقرض پروگرام کی مالیت اوردورانیہ بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

    انہوں نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ آئی ایم ایف ’بڑی حد تک راضی ہوگیا ہے تاہم اب باضابطہ مذاکرات ہونے جارہے ہیں سابق وزیر اعظم عمران خان نےجو معاہدے کیے ان کی پابندی کی جائے گی یہ معاہدے عمران خان کے نہیں بلکہ حکومت پاکستان کے ہیں-

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونےکےخدشات نہیں نئی حکومت کو مشکل فیصلےکرنا ہوں گےانہوں نے رواں سال ٹیکس بڑھانے کے امکانات کو بھی رد کر دیا تھا غربت میں کمی کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

    مفتاح اسماعل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں امیروں کو سبسڈی دی جاتی ہے، حکومت یہ بوجھ نہیں برداشت کر سکتی آئی ایم ایف نے 2019 میں پاکستان کےلیے چھ ارب ڈالرز کا قرضہ منظور کیا تھا تاہم قرضے سے مشروط اصلاحات میں سست روی کے سبب مرحلہ وار قرض جاری ہونے میں تاخیر ہوئی۔

    واشنگٹن پہنچنے پر بدھ کو اپنی پہلی پریس کانفرنس میں مفتاح اسماعیل نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ پیٹرول پر سبسڈی ختم کرتے ہوئے ٹیکس بحال کیے جائیں انہوں نے اشارہ دیا تھا کہ صنعتوں پر فوری ٹیکس استثنی ختم کیا جا سکتا ہے۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کل 18 مئی سے دوحہ میں ہوں گے

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کل 18 مئی سے دوحہ میں ہوں گے

    اسلام آباد:پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات 18 مئی سے شروع ہوں گے۔آئی ایم ایف حکام کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات کل 18 مئی سے دوحہ میں شروع ہورہےہیں ۔گزشتہ ماہ سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضاباقر نے کہا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ رابطے میں ہے۔

    ذرائع کے مطابق کل سے شروع ہونے والا مذاکراتی اجلاس 25 مئی تک ختم ہو جائے گا۔یہ بھی کہا جارہاہے ہے کہ ان مذاکرات میں آئی ئی ایم ایف کی طرف سے زیادہ زور اس بات پرہوگا کہ زیادہ سے زیادہ ریونیواکٹھا کیا جائے،اس کے ساتھ ساتھ ایندھن کے ذریعے دی گئی غیر فنڈ شدہ سبسڈی کو ختم کرنا بھی کل کے مذاکرات کے مرکزی نقاط میں سے ہیں

    یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مئی کے پہلے پندرہ دن میں سبسڈی کی رقم تقریباً 55 ارب روپے ہے۔دوسرے پندرہ دن میں یہ تقریباً 70 ارب روپے ہو جائے گا۔آئی ایم ایف مالی سال 23 کے لیے محصولات کی وصولی بڑھانے کے لیے کہہ سکتا ہے۔

     

     

    بین الاقوامی معاشی اعداد و شمار رکھنے والے ادارے بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف کے ایندھن اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے پر عمل کرنا مشکل رہا ہے۔ سیاسی حالات درپیش ہوں تو مشکل فیصلے لینے میں تاخیر کرنی پڑتی ہے۔

    دوسری طرف سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ حکومت کو پیٹرولیم پر 350 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نےقیمت بڑھانے کے بجائے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت دس روپے کم کردی،

    سابق وزیرخزانہ کاکہنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں دُگنی ہوچکی ہیں، اب ملکی تاریخ میں 5600 ارب روپے کا وفاقی بجٹ خسارہ ہونے جا رہا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر قطر روانہ

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر قطر روانہ

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نجی دورے پر قطر روانہ ہو گئے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز ساڑھے3برس بعد قطر میں اپنی والدہ سے ملاقات کریں گے حمزہ شہباز اپنی والدہ سے ملاقات کے بعد کل وطن واپس آئیں گے-

    وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب نے جاتی امرا میں نماز عیداداکی

    واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عید پر بھی مصروف دن گزارا تھا لاہور میں بے سہارا بچوں کی کفالت کے ادارے دارالشفقت اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا اور عید بچوں کے ساتھ منائی وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز جاتی امرا میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد دارالشفقت پہنچے اور بے سہارا بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں، بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔

    انہوں نے ادارے میں فراہم کی جانیوالی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا اور اس میں بہتری کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چلڈرن ہسپتال کے دورے پرمریض بچوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

    حمزہ شہباز نے عید پر بھی مصروف دن گزارا:دارالشفقت اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا تھا کہ ریاست مدنیہ کے دعوے داروں نے ملک کو تباہ کیا صوبے بھر میں ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے آج خوشی کا موقع ہے آج بھی غریبوں کے گھروں میں فاقے ہیں 72سالوں میں ایسے بد ترین معاشی حالات نہیں دیکھے تھے۔عمران نیازی نے جھوٹ بولنے کے سوا کوئی کام نہیں کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے ذہنی مریض ہوگئے ہم نے ایسے کام کرنے ہیں کہ اللہ کی مخلوق راضی ہو۔میں پورے شہر لاہور میں قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹیاں بنا رہا ہوں۔یہ کام ووٹ کیلئے نہیں بلکہ اللہ کی رضا کیلئے کررہا ہوں ۔اللہ راضی ہوگا تو ووٹ بھی ملیں گے۔

    وزیر اعظم کاصدرمملکت ،اتحادیوں اورمسلح افواج کے سربراہان سے ٹیلیفونک رابطہ،عید کی مبارکباد

  • قطر کے امیر اور نائب امیر کی وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    قطر کے امیر اور نائب امیر کی وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد

    قطر کے امیر اور نائب امیر کی جانب سے وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی گئی-

    باغی ٹی وی : پیر کے روز شہباز شریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے تھے اور اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا وزیراعظم
    منتخب ہونے کے بعد عالمی رہنماؤں کی جانب سے شہباز شریف کو مبارکباد دینے کا سلسلہ تاحال جاری ہے-

    متحدہ عرب امارات حکام کی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد

    قطر کی قیادت نے شہبازشریف کو وزیراعظم بننے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہےقطر کے امیر قطر شیخ تمیم بن حماد آل ثانی اور نائب امیرشیخ عبداللہ بن حمد کی وزیراعظم شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پرمبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں ۔


    اس کے علاوہ قطر کے وزیراعظم خالدبن خلیفہ بن عبد العزیز آل کی جانب سے بھی شہبازشریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے تہنیتی بھیجنے پر امیر اور نائب امیر قطر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ قطر اور پاکستان بھائی چارے کے عظیم رشتوں میں بندھے ہیں،قطر پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے،امیر قطر نے پاکستان کی ہر مشکل وقت میں ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے مدد کی-

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان اور قطر کے تعلقات کو نئی بلندیوں اور قربتوں سے ہمکنار کریں گے،قطر نے سستی ترین ایل این جی فراہم کرکے پاکستان کو روشن بنانے میں ناقابل فراموش مدد کی-

    قبل ازیں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی تھی، اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا تھا-

    امریکا کی شہباز شریف کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ، شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے تہنیتی پیغامات پروزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک سعودی تعلقات خصوصی اور غیر معمولی اعتماد کے حامل ہیں، مشترکہ وژن کو پورا کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کا عزم کرتا ہوں،

    متحدہ عرب امارات کے شیخ خلیفہ بن زاید النہیان، نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم اور ابوظبی کے ولی عہد و اماراتی مسلح افواج کے نائب سپہ سالار اعلی شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکبا د دی تھی۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا۔ انہوں نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔

    ترکی، بھارت، برطانیہ ،امریکہ،چین نے بھی شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی تھی-

    عمران خان نے فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم شروع کر دی

  • قطر:دفاعی شو میں پاسداران انقلاب کی شرکت:امریکہ نے سخت پیغآم بھیج دیا

    قطر:دفاعی شو میں پاسداران انقلاب کی شرکت:امریکہ نے سخت پیغآم بھیج دیا

    دوحہ :قطر:دفاعی شو میں پاسداران انقلاب کی شرکت:امریکہ نے سخت پیغآم بھیج دیا،اطلاعات کے مطابق ایران کی فوج پاسداران انقلاب کی قطر میں ہونے والے دفاعی شو میں شرکت پر خطے میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر میں ہونے والی ڈیفنس نمائش میں پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے میزائل کے ماڈلز اور دیگر ہتھیاروں کی نمائش کی گئی جبکہ ایرانی کمانڈر نے اپنے بوتھ میں ملاقاتیں بھی کیں۔

    اس تناظر میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے جمعرات کو کہا کہ ہم میری ٹائم نمائش میں ایران کی موجودگی کو مسترد کرتے ہیں۔ ایران پورے خلیجی خطے میں میری ٹائم کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔

    اس کے برعکس قطر کے سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ پاسداران انقلاب کو دوحہ میں ہونے والی تین روزہ نمائش کے لیے دعوت نہیں دی گئی تھی۔

    ترجمان کے مطابق ایونٹ میں شرکت اور پویلین کا انتظام ایران کی وزارت خارجہ کی جانب سے کیا گیا تھا جبکہ پاسداران انقلاب کو دعوت نہیں دی گئی تھی۔

    ایونٹ کے دوران ایرانی وفد کے ارکان امریکی بیڑے کے پاس سے گزرے اور اطالوی بکتر بند گاڑی کی تصویریں بنائیں اور ترکش مشین گنوں کا جائزہ بھی لیا۔ قطر میں ہونے والی دفاعی نمائش نے اسلحہ ساز بین الاقوامی کمپنیوں کی توجہ حاصل کی ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سے خلیجی ریاستوں کو فوجی صلاحیتوں کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔

    امریکی وزارت خارجہ نے کمپنی کو اختیار دیا ہے کہ وہ اٹھارہ ڈرون متحدہ عرب امارات کو تین ارب ڈالر میں فروخت کر سکتی ہے۔

    یاد رہے، ایران کے سپریم لیڈر کو براہ راست جوابدہ پاسداران انقلاب نے پراکسی جنگوں کے ذریعے اپنا دائرہ بہت بڑھایا ہے جس میں یمن میں حوثیوں کی کارروائیاں بھی شامل ہیں۔ جنہوں نے گزشتہ ہفتے سعودی عرب کے تیل کے ذخائر پر حملے کیے گئے تھے۔

  • وزیراعظم عمران خان سےچینی وزیراعظم،قطری امیر،   مصری اورازبک صدرسمیت عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں

    وزیراعظم عمران خان سےچینی وزیراعظم،قطری امیر، مصری اورازبک صدرسمیت عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں

    بیجنگ: وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیراعظم ،قطری امیر،مصری اورازبک صدرسمیت عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں جاری،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم پاکستان اس وقت چین میں موجود ہیں جہاں ان سے چینی وزیراعظم ،امیر قطر،مصری ارو ازبک صدرسمیت بڑے بڑے عالمی رہنماوں کی ملاقاتیں جاری ہیں اور یہ ملاقاتیں اس وقت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی ہیں‌

     

     

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اور ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔

     

    فواد چودھری نے مزید لکھا کہ دونوں ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان گفتگو کے اہم موضوعات رہے، چین پاکستان کی سیاسی، اقتصادی اور سٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔

    اُدھر وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم

     

     

     

    عمران خان نے چینی وزیراعظم لی کو سی پیک اور خصوصی ٹیکنالوجی زونز میں چینی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

    وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال، کشمیری عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے عالمی برادری کی طرف سے فوری اقدام کی اہمیت کو اجاگر کیا، وزیراعظم نے افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے لیے پاکستان اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

     

     

     

    اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی روابط کو مزید گہرا کرنے پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، کثیر جہتی تزویراتی تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی پاک چین کمیونٹی کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔

     

    وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے دوران دارالحکومت بیجنگ کے گریٹ ہال پہنچے جہاں انہوں نے صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیے گئے ظہرانے میں شرکت کی۔

    وزیراعظم عمران خان نے چائنہ انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن اور پاور چائنا کے چیئرمینز سے آن لائن ملاقات کی۔ آن لائن ملاقاتوں میں پاکستان کے توانائی کےشعبے کی بہتری اورسرمایہ کاری سے متعلق گفتگو ہوئی۔

     

     

    دوسری جانب دورے کے حوالے سے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب جا رہاہے، چین کے صدر اور وزیراعظم سے معاشی، تجارتی تعاون پر بات ہوگی۔

    اُدھر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کی چین میں مصری صدر عبد الفتح السیسی اور قطری امیر تمیم بن حماد التھانی سے ملاقات کی۔

     

     

     

    وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ میں ازبک صدر سے ملاقات ہوئی، سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پرملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

     

     

     

    دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان شراکت داری کے فروغ کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔

    وزیراعظم عمران خان نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، دو طرفہ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کو فعال کرنے اور ترجیحی تجارتی معاہدے پر بھی گفتگو کی گئی۔

    وزیراعظم نے ریلوے منصوبے کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا جبکہ عمران خان نے سیاحت کے فروغ کے لیےبراہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔

    دونوں رہنماؤں نے تعلیم اور ثقافت میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں علاقائی امن و استحکام پر بھی غور کیا گیا، دونوں رہنماوں کاعالمی برادری سے افغانستان کی اقتصادی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور وزیراعظم نے ازبک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

    اُدھر وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی ، اصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورے کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت اور صنعت کے شعبہ میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔

    ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دورہ چین کے دوران ہماری چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ ملاقاتیں ہو رہی ہیں جو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وزیراعظم خود ان کی براہ راست بات بھی سن رہےہیں اور جو نکات وہ اٹھارہے ہیں ان کا جواب اور تمام وزارتوں کو اس حوالے سے عملدرآمد کے لئے احکامات جاری بھی کررہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان چینی وزیراعظم لی سے ملاقات بھی کررہے ہیں اور پاکستان جن شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے درخواست کررہا ہے ان پر بھی غور ہو گا ۔ چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ اتوار کو ہونے والی ملاقات میں وزیراعظم عمران خان یہی نکات اٹھائیں گے ۔امید ہے کہ اس دورے کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی ، زراعت اور صنعت کے شعبہ میں چینی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو گا۔

    چین میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کی کل چین کے صدرشی جن پنگ سے اہم ملاقات ہوگی، چین نے ہمیشہ ہرمشکل میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔ وزیراعظم کے دورہ چین سے دوستی مزید مضبوط ہوگی۔ چین کشمیرکے معاملے پرپاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

  • غیر ملکیوں کے انخلاء کیلئے طالبان اورقطرکے درمیان معاہدہ طے

    دوحہ: افغانستان سے غیرملکیوں کے انخلا کے لئے طالبان اورقطرکے درمیان معاہدہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبررساں ادارے”الجزیرہ” کے مطابق معاہدے کے کابل ائیرپورٹ سے چارٹرپروازوں کے ذریعے غیرملکیوں کا انخلا دوبارہ سےشروع ہوگا کابل ائیرپورٹ سے قطر ائیرویز کی ہفتے میں 2 چارٹرڈ پروازیں چلائی جائیں گی۔

    امریکہ اور اتحادی بازآجائیں:یوکرین تنازعے پراپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: روس

    چارٹرپروازوں سے امریکا اور دیگر ممالک اپنے شہریوں کو افغانستان سےنکالیں گے۔ ان پروازوں کے ذریعے جان کےخطرے سے دوچار افغانوں کا بھی انخلا کرایا جائےگا قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی نے طالبان سے معاہدے کی تصدیق کر دی ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق Axios نیوز ایجنسی نے قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ ایک انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے پیر کو اطلاع دی کہ قطر اور طالبان نے ہر ہفتے قطر ایئرویز کی دو چارٹرڈ پروازیں چلانے پر اتفاق کیا ہے۔

    توقع ہے کہ اس معاہدے سے ہزاروں کمزور افغانوں اور غیر ملکی شہریوں کو ملک سے نکالنے کی اجازت دی جائے گی جب گزشتہ سال اگست میں امریکی فوجیوں اور دیگر غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد، طالبان نے دارالحکومت کابل پر قبضہ کر لیا تھا۔ یہ اپ ڈیٹ گزشتہ ہفتے Axios کی رپورٹ کے بعد سامنے آئی ہے کہ امریکہ اپنے انخلاء اور آباد کاری کی کوششوں کو دوبارہ بڑھانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

    طالبان حکومت کا 2 فروری سے تمام یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان

    قطر نے ستمبر سے کابل سےچارٹرڈ پروازیں چلائی تھیں تاہم، خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق، طالبان کے ساتھ اس تنازعہ کے درمیان دسمبر کے اوائل میں یہ چارٹرڈ پروازیں بند ہو گئی تھیں جس پر مسافروں کو پروازوں میں جانے کی اجازت دی جا رہی تھی مہینوں میں انخلاء کی پہلی پرواز 26 جنوری کو کابل سے دوحہ کے لیے روانہ ہوئی۔

    شیخ محمد کے ساتھ Axios کا انٹرویو پیر کو امریکی صدر جو بائیڈن اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات کے بعد ہوا۔

    امریکی حکام نے بارہا طالبان کے ساتھ ثالثی کے طور پر کام کرنے میں قطر کے کردار کی تعریف کی ہے، جس نے افغانستان میں 20 سال تک امریکہ کے خلاف جنگ کی۔ واشنگٹن، جو ملک میں طالبان کو سرکاری طور پر جائز حکومت کے طور پر تسلیم نہیں کرتا، نومبر میں اعلان کیا کہ قطر افغانستان میں اس کے نمائندے کے طور پر کام کرے گا۔

    تھائی ایئرویز کا پاکستان کیلئے فلائٹ بحالی کا اعلان،شیڈول جاری

    پیر کی میٹنگ کے دوران، بائیڈن نے قطر کے رہنما کو یہ بھی مطلع کیا کہ ان کی انتظامیہ خلیجی ملک کو نامزد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو خطے میں امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا گھر ہے، ایک "بڑا نان نیٹو اتحادی”۔ کویت کے بعد قطر خلیج کا دوسرا ملک ہے جسے یہ عہدہ ملا ہے یہ درجہ دوحہ کو واشنگٹن کے ساتھ تعلقات میں خصوصی اقتصادی اور فوجی مراعات دے گا۔

    امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کا دباؤ ہے کہ وہ ان افغانوں کے انخلاء میں اضافہ کریں جنہوں نے ملک میں غیر ملکی افواج کے ساتھ کام کیا اور خاص طور پر طالبان کی طرف سے انہیں نشانہ بنائے جانے کا امکان سمجھا جاتا ہے وکلاء کا کہنا ہے کہ ہزاروں افغان باشندے جن کے امریکی فوج سے قریبی تعلقات ہیں ملک میں موجود ہیں۔

    پیر کےروز، اقوام متحدہ نے کہا کہ اسے طالبان کے ذریعے سابق حکومت سے منسلک تقریباً 100 افغان باشندوں کے قتل کی مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو اس گروپ کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہیں جبکہ ملک ایک انسانی بحران کا بھی شکار ہے جس نے 23 ملین افراد کو فاقہ کشی کے خطرے میں ڈال دیا ہے۔

    رواں برس مارچ سے لڑکیوں کے تمام اسکول کھول دیئے جائیں گے،ذبیح اللہ مجاہد