Baaghi TV

Tag: قطر

  • بھارت کی قطر میں سابق بحریہ افسران کو سزائے موت کے فیصلے کیخلاف اپیل

    بھارت کی قطر میں سابق بحریہ افسران کو سزائے موت کے فیصلے کیخلاف اپیل

    نئی دہلی: بھارت نے قطر میں انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت دینے کے فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائر کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ قطر کی عدالت نے بھارتی شہریوں کو سزائے موت دینے کا فیصلہ 26 اکتوبر کو سنایا تھا،قطری عدالت کی جانب سے دیا گیا فیصلہ کانفیڈینشل ہے اور فیصلے کی کاپی کو صرف قانونی ماہرین کی ٹیم کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے،قطر کی عدالت کے انڈین بحریہ کے آٹھ سابق افسران کو سزائے موت دینے کے فیصلے کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس حوالے سے عدالت میں ایک اپیل فائل کی گئی ہے۔

    بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہماری حکومت اس معاملے میں قطری حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور سات نومبر کو قطر میں واقع انڈین سفارتحانے کو سزا پانے والے آٹھ شہریوں تک قونصلر رسائی دی گئی ہے گزشتہ ہفتے وزیر خارجہ جے ایس شنکر نے سزائے موت پانے والے افراد کے اہلخانہ سے ملاقات کی تھی-

    شاہد خاقان نے این اے 51 سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا عندیہ دے …

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق سزائے موت پانے والے انڈین بحریہ کے سابق افسران کی شناخت کمانڈر (ریٹائرڈ) پورنیندو تیواری، کیپٹن (ریٹائرڈ) نوتیج سنگھ گل، کمانڈر (ریٹائرڈ) بیرندر کمار ورما، کیپٹن (ریٹائرڈ) سوربھ وششت، کمانڈر (ریٹائرڈ) سوگناکر پکالا، کمانڈر (ریٹائرڈ) امیت ناگپال، کمانڈر (ریٹائرڈ) امیت ناگپال اور سیلر راگیش کے طور کی گئی ہے سزا پانے والے انڈین بحریہ کے سابق اہلکار دوحہ میں قائم ’الظاہرہ العالمی کنسلٹینسی اینڈ سروسز‘ کے لیے کام کرتے تھے یہ کمپنی قطر کی بحریہ کو تربیت اور ساز و سامان فراہم کرتی ہے۔

    واضح رہے کہ قطر کی عدالت نے گزشتہ دنوں بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق اہلکاروں کو سزائے موت سنائی تھی، ان اہلکاروں کو گزشتہ سال اگست میں دوحہ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    پیپلزپارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان کو عام انتخابات کے لئے تیاریوں کی ہدایت

  • قطر سے اسلام آباد کی پرواز میں ہنگامی صورتحال،دوحہ ائیر پورٹ پرلینڈنگ

    قطر سے اسلام آباد کی پرواز میں ہنگامی صورتحال،دوحہ ائیر پورٹ پرلینڈنگ

    متحدہ عرب امارات: قطر سے اسلام آباد کی پرواز میں ہنگامی صورتحال کے باعث طیارے کو واپس دوحہ اتار لیا گیا۔

    باغی ٹی وی :ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر ائیر ویز کی پرواز کیو ار 614 نے دوحا انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسلام آباد کیلئے مقامی وقت کے مطابق صبح 3 بجکر 4 منٹ پر اڑان بھری پرواز نے صبح 8 بجے اسلام آباد پہنچنا تھا تاہم روانگی کے 11 منٹ بعد پرواز 15 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی کہ پائلٹ نے ائیر بس اے 330 میں فنی خرابی کی نشاندہی کی، ائیر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایت پر پائلٹ نے طیارے کو واپس دوحہ ایئرپورٹ کی طرف موڑ لیا۔

    مانیٹری پالیسی کااعلان آج کیا جائےگا،شرح سود میں ایک سے دو فیصد تک اضافے کا …

    ایوی یشن ذرائع کے مطابق روانگی کے 22 منٹ بعد طیارہ الورکہ کے قریب سمندر پر چکر کاٹ رہا تھا کہ فلائٹ ریڈار کو طیارے سے ایمرجنسی کے سگنل موصول ہوئے اور ٹیک آف کے 34 منٹ بعد طیارہ واپس قطر کے دوحہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لینڈ کر گیا،مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کر دیا گیا جو دوبارہ اسلام آباد کیلئے روانگی کے منتظر ہیں۔

    15 ستمبر سے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی

  • ایل این جی کارگوز کے لیے پاکستان کو بولیاں موصول

    ایل این جی کارگوز کے لیے پاکستان کو بولیاں موصول

    موسم سرما کے لئے ایل این جی کارگوز کی خریداری کا معاملہ ،جنوری اور فروری کے ایل این جی کارگوز کے لیے پاکستان کو بولیاں موصول ہو گئیں

    تین اور چار جنوری کی ونڈو کے لیے 23.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی اٹھائیس اور انتیس جنوری کی ونڈو کے لیے کوئی بولی موصول نہیں ہوئی،تئیس چوبیس فروری کی ونڈو کے لیے 22.47 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کی بولی موصول ہوئی،پاکستان نے 3 ایل این جی کارگوز کے لیے بولیاں طلب کی تھیں،ایل این جی کارگوز کیلئے بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 14 جولائی تھی بولیاں قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کا بورڈ کرے کا

    بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے 3 بلین ڈالر قرض ملنے کی حتمی منظوری ملنے کے صرف دو دن بعد ہی بحران سے متاثرہ ملک کی مائع قدرتی گیس خریدنے کی درخواست کو ایک سال سے زائد عرصے میں پہلی بار کسی سپلائر کی جانب سے جواب موصول ہوا ہے گزشتہ ماہ پاکستان تقریباً ایک سال میں اپنی پہلی کوشش میں اسپاٹ مارکیٹ سے ایل این جی حاصل کرنے میں ناکام رہا کیونکہ بظاہر کہیں بھی سپلائر معاشی تنگی کے شکار ملک کی پیشکش میں دلچسپی نہیں رکھتا

    گزشتہ ماہ بھی قطر سے منگوائے گئے ایل این جی کارگوز پاکستان پہنچے تھے جس کے بعد ملک میں جاری گیس بحران کسی حد تک ختم ہو گیا تھا

    گرین ہاؤس گیسوں کےباعث ہمالیائی گلیشیئرز 80 فیصد تک پگھل جائیں گے

    فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کارروائی معطل کرنے کی استدعا مسترد

  • قطر سے ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے

    قطر سے ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے

    لاہور: قطر سے منگوائے گئے ایل این جی کارگو پاکستان پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی: سوئی سدرن ذرائع کےمطابق سمندری طوفان کی وجہ سے ایل این جی کارگو تاخیر سے پاکستان پہنچے ہیں، یہ ایل این جی سسٹم میں شامل ہونے سے گیس بحران ٹل گیا ہے اور پاور،کھاد سمیت تمام صنعتوں کی گیس مکمل بحال کردی گئی ہے جب کہ گھریلو صارفین کے لیے بھی گیس کا پریشر بہتر ہورہا ہے۔

    سوئی ناردرن حکام کا کہنا ہےکہ سسٹم میں 1800ملین کیوبک گیس موجودہے اور اس وقت گیس کے شارٹ فال کا سامنا نہیں ہے ٹیل اینڈ اورپرانی لائنوں والے علاقوں میں گیس کمی انفرادی مسئلہ ہے،گھروں میں گیس کمپریسر استعمال کیے جارہے ہیں جو غیر قانونی ہیں، اس سلسلے میں چھاپوں کےلیے ٹیموں کی تعداد بڑھا دی گئی ہے، جس گھر سےکمپریسر پکڑا گیا وہاں میٹرکاٹ دیا جائےگا۔

    پاکستان میں کوئی شعبہ ایسا نہیں ہےجہاں عدم استحکام نہیں ،شیخ رشید

    دوسری جانب حکومت کی جانب سے ایل این جی خریدنے میں ناکامی کے بعد سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے،پاکستان ایک سال کے طویل وقفے کے بعد اپنی پہلی کوشش میں اسپاٹ مارکیٹ سے مائع قدرتی گیس (LNG) حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے،پاکستان ایل این جی لمیٹڈ نے اکتوبر تا دسمبر ترسیل کے لیے چھے شپمنٹ خرید کرنے کا ٹینڈر جاری کیا تھا پاکستان کو موسم سرما کے مہینوں میں چھ ترسیلوں کے لیے کوئی بولی نہیں ملی۔

    گرین ہاؤس گیسوں کےباعث ہمالیائی گلیشیئرز 80 فیصد تک پگھل جائیں گے

    سرکاری طور پر چلنے والی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل)، جس نے گزشتہ ہفتے اکتوبر اور دسمبر میں تین کارگوز کے لیے مختصر مدت کے ٹینڈر جاری کیے تھے، اس نے منگل کو اعلان کیا کہ اسے رات 12:30 بجے بولی بند ہونے تک کسی بھی ڈلیوری ونڈو کے لیے کوئی بولی نہیں ملی،اس معاملے سے آگاہ تاجروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ وہ میڈیا سے بات کرنے کے مجاز نہیں ہیں۔

    فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کارروائی معطل کرنے کی استدعا مسترد

  • سپر سٹار فٹبال نے ورلڈ کپ میں شرکت کی تردید

    سپر سٹار فٹبال نے ورلڈ کپ میں شرکت کی تردید

    سپر اسٹار لیونل میسی نے فٹبال ورلڈکپ 2026 میں شرکت سے متعلق خبروں کی تردید کر دی ، کہتے ہیں قطر میں کیرئر کا آخری ایونٹ جیت کے ساتھ یادگار بن گیا ، کافی ہے ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے مایہ ناز فٹبالر ان دنوں چین کے دورے پر ہیں ، نئی کلب انٹر میامی کو جوائن کرنے کے لیے امریکا جانے سے پہلے وہ بیجنگ میں دوستانہ میچ کھیلیں گے ، ورلڈکپ 2026 میں ملک کی نمائندگی کے سوال پر میسی نے دو ٹوک جواب دیا کہ وہ اب سپر میگا ایونٹ نہیں کھیلیں گے ، قطر میں ہونے والا ٹائٹل کیرئر کا آخری ایونٹ سمجھ کر کھیلے اور چیمپئن بنے ، اس یادگار کارکردگی پر وہ فُل اسٹاپ لگا چکے ہیں ،

  • پاکستان،سعودی عرب، امارات ،ترکیےاور دیگر ممالک کی ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی مذمت

    پاکستان،سعودی عرب، امارات ،ترکیےاور دیگر ممالک کی ڈنمارک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی مذمت

    اسلام آباد: پاکستان ،متحدہ امارات ، سعودی عرب اور کئی دیگر مسلم ممالک نے کوپن ہیگن میں ترک سفارت خانے کے سامنے ڈنمارک میں قرآن مجید کو نذر آتش کرنے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ایسے واقعات کا بار بار ہو نا اس قانون کی افادیت پر سوال اٹھاتا ہے جس کے پیچھے اسلام مخالف چھپتے ہیں تمام ریاستوں سے کہتے ہیں کہ ایسے کیسز سے بچنے کے لیے قانونی دفاع تیار کیا جائے ۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا شدید اظہار مذمت

    سعودی وزارتِ خارجہ نے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ وہ کوپن ہیگن میں ترک سفارت خانے کے سامنے انتہا پسند گروپ کی جانب سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہےسعودی عرب مکالمے، رواداری اور احترام کی اقدار کو مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے اور نفرت، انتہا پسندی اور تقسیم کرنے والی ہر چیز کو مسترد کرتا ہے۔

    متحدہ عرب امارات نے بھی اس مکروہ فعل کی شدید مذمت کی ہے امارات نیوزایجنسی وام کے مطابق وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف اے آئی سی)نے کہا کہ یواے ای انسانی اوراخلاقی اقدار اور اصولوں کے منافی عالمی امن وسلامتی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے والے تمام طریقوں کو مستقل طور پر مسترد کرتا ہے۔

    وزارت نے کہا کہ مذہبی شعائر اور علامتوں کا احترام کرنے اور اشتعال انگیزی اور تقسیم سے بچنا چاہیئے دنیا کو رواداری اور پُرامن بقائے باہمی کی اقدار کو پھیلانے اور نفرت اور انتہا پسندی کو مسترد کرنے کے لیے مل جل کر کام کرنا ہوگا۔

    محمد رضوان کی سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی مذمت

    ترک وزارت خارجہ کی جانب سے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ہم آزادی اظہار کی آڑ میں ایسے نفرت انگیز جرم کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ڈنمارک حکام کو ایسے اشتعال انگیز واقعات کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کے ساتھ مجرموں کے خلاف کاروائی کرنی چاہئے ۔


    ترک پارلیمانی اسپیکر مصطفی شان توپ قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کرنے کی مذمت کی ہے۔پنی ٹویٹ پر ایک بیان میں ان واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈنمارک میں ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل قبول ہے اور اس کی اجازت دینے والوں کی مذمت کی جاتی ہے۔ میرا ڈینش حکام اور قانون کے عالمی اداروں سے مطالبہ ہے کہ وہ دین اسلام کے عقائد اور مسلمانوں کی تضحیک کرنے کے خلاف اپنی ذمے داریاں پوری کرے۔

    نائب صدر فواد اوکتے نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ ڈنمارک میں قرآن کریم اور ترک پرچم کی بے حرمتی کی اجازت دینے والے ڈینش حکام قابل مذمت ہیں-

    بحرین، مراکش، قطر اور اردن نے بھی اس واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے بارے میں خبردارکیا ہے اور مغربی ممالک سے اس طرح کے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔

    سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی پرمسلم دنیا کا شدید احتجاج،عالمی برادری سےنوٹس لینےکامطالبہ

    واضح رہے کہ ڈنمارک اوراس کے پڑوسی سویڈن میں حالیہ مہینوں میں اظہاررائے کی آزادی کے نام پرمتعدد اسلام مخالف کارروائیاں ہو چکی ہیں۔اس سے پہلے بھی بعض انتہاپسندوں نے اسلام کی مقدس کتاب قرآن مجید کے نسخے جلائے تھے یہ اسی سلسلے کا تازہ ترین واقعہ ہے۔

  • قطرمیں کھیلی گئی لیجنڈ لیگ  کا ٹائٹل شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نےاپنے نام کر لیا

    قطرمیں کھیلی گئی لیجنڈ لیگ کا ٹائٹل شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نےاپنے نام کر لیا

    قطر میں جاری لیجنڈز لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے ورلڈ جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

    باغی ٹی وی : دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ورلڈ جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز اسکور کیے، لنڈل سمنز 17، کپتان شین واٹسن اور مورن وین ویک صفر جبکہ روس ٹیلر 32 رنز بناکر نمایاں رہے جیک کیلس 78 رنز بناکر ناقابل شکست رہے-

    شاہد آفریدی کی بھارتی پرچم پر مداح کو آٹو گراف دینے کی ویڈیو وائرل


    ہدف کے تعاقب میں ایشیا لائنز کو اوپل تھرنگا اور دلشان نے 115 رنز کا آغاز فراہم کیا، دونوں اوپنرز بالترتیب 57 اور 58 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اوپننگ اسٹینڈ کے دوران تھرنگا اور دلشان نے 13 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔

    ورلڈ جائنٹس کی جانب سے بریٹ لی اور سمت پٹیل نے ایک ایک وکٹ لی-

    انشا آفریدی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ پر کیوں؟

  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

    وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر قطر پہنچ گئے-

    باغی ٹی وی: وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ترقی پذیر ممالک سے متعلق اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کریں گے دو روزہ کانفرنس آج سے دوحہ میں شروع ہوگی، ترقی پذیر ممالک کی کانفرنس کا یہ پانچواں اجلاس ہے، کانفرنس میں ترقی پذیر ممالک میں پائیدار ترقی تیز کرنے کے اقدامات پر غور ہوگا۔


    امیر قطرکانفرنس میں شریک سربراہان مملکت کے اعزاز میں استقبالیہ دیں گے، وزیراعظم شہباز شریف بھی امیر قطر کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔

    وزیراعظم شہبازشریف 6 مارچ کو کانفرنس کے اجلاس سے خطاب کریں گے، وزیراعظم کانفرنس میں شریک رہنماؤں اور وفود کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔

  • وزیراعظم شہبازشریف کے دو روزہ دورہ قطر کا شیڈول

    وزیراعظم شہبازشریف کے دو روزہ دورہ قطر کا شیڈول

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کل دوحہ کے 2 روزہ دورے کے لیے روانہ ہوں گے

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے کل دوحہ قطر روانہ ہوں گے وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر قطر کا دو روزہ دورہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کے زیر اہتمام کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ اقوام متحدہ کی کانفرنس میں کم ترقی یافتہ ممالک میں پائیدار ترقی کو تیز کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا، اقدامات سے کم ترقی یافتہ ممالک کو خوشحالی کی راہ پر ترقی کرنے میں مدد ملے گی کانفرنس میں قائدین ترقی یافتہ ممالک کے حق میں امدادی اقدامات کو متحرک کریں گے ،

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف کانفرنس میں شریک رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ اجلاس اور ملاقاتیں کریں گے ۔ پاکستان دنیا بھر میں پائیدار ترقی کو فروغ دینے کے لئے اجتماعی آواز کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کررہا ہے

    متحدہ عرب امارات کا قومی دن مبارک ہو!!! — بلال شوکت آزاد

    متحدہ عرب امارات کے51 ویں قومی دن پر تصویری نمائش کا انعقاد

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سے متحدہ عرب امارات کے ہم منصب کی ٹیلی فونک بات چیت 

    سیلاب متاثرین کی مدد میں متحدہ عرب امارات کا مثالی کردار

    مقامی ہوٹل میں متحدہ عرب امارات کے 51ویں قومی دن کی تقریب منعقد ہوئی

  • قطرنےچین سےآنیوالےمسافروں پرمنفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے کی پابندی عائد کردی

    قطرنےچین سےآنیوالےمسافروں پرمنفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے کی پابندی عائد کردی

    قطرنے چین سے آنے والے مسافروں پرمنگل سے کووِیڈ19 کا منفی پی سی آر ٹیسٹ پیش کرنے کی پابندی عائد کردی ہے۔

    باغی ٹی وی: قطرکی سرکاری خبررساں ایجنسی نے پیرکو ایک بیان میں کہا ہے کہ مسافر کی ویکسینیشن کی حیثیت سے قطع نظرروانگی سے 48 گھنٹے کے اندرپی سی آرٹیسٹ لیا جانا چاہیے اور اس کی رپورٹ منفی ہونی چاہیے۔

    آسٹریلیا اور کینیڈا نے بھی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے منفی کورونا ٹیسٹ کی شرط…

    قطراب ان 16 ممالک میں شامل ہوگیا ہےجنھوں نے چین سے آنے والے مسافروں پر پی سی آر ٹیسٹ کرانے اوراس کی منفی رپورٹ پیش کرنے کی شرائط عاید کی ہیں۔ان میں سے بعض ممالک نے قطر سے آنے والے زائرین پر ایک ساتھ پابندی عائد کی ہے۔

    مراکش نے ہفتے کے روز’’انفیکشن کی ایک نئی لہر‘‘کے پھیلاؤ کے بارے میں خدشات کا حوالہ دیتے ہوئے 3 جنوری سے چینی مسافروں کے داخلے پر پابندی عاید کردی تھی۔

    طیارے کی پرواز ٹائم ٹریول کرتےہوئے2023 سے واپس 2022 میں چلی گئی

    چین کی حکومت نے7 دسمبر کو کروناوائرس پر قابو پانے کے لیے نافذالعمل سخت طریق کاراورپابندیوں کواچانک ختم کر دیا تھا اوراس کا کوئی پیشگی اعلان بھی نہیں کیا تھا۔ان پابندیوں میں لاک ڈاؤن، باربار بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کرانے کی شرط اورسرحدوں کی بندش شامل تھی۔

    چین میں اس سخت پالیسی کے خاتمے کے بعد سے ہر روز کووِیڈ 19 کے ہزاروں نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔حکومت کی اعلیٰ صحت اتھارٹی کا کہنا ہے کہ دسمبرکے پہلے 20 دنوں میں 24 کروڑ80 لاکھ افراد یعنی کل آبادی کا قریباً 18 فی صد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔