Baaghi TV

Tag: قیمتیں

  • ہم نے مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی،پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی دوسراآپشن ہی نہیں تھا،شاہد خاقان عباسی

    ہم نے مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کی،پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی دوسراآپشن ہی نہیں تھا،شاہد خاقان عباسی

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ دنیا میں کول،ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر ہیں-

    باغی ٹی وی : شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چار سال مسلسل جھوٹ بولا گیا، اس وقت25ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی کی ڈیمانڈ ہے،دنیا میں کول،ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر ہیں،پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے علاوہ کوئی دوسراآپشن ہی نہیں تھا-

    حکومت نے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرلی

    انہوں نے کہا کہ 15سوارب روپے آج گیس کمپنیوں پر واجب الادا ہیں،ہمارا کام ہے حالات کو درست کرناہے ،موڈیز کی ریٹنگ آئی ایم ایف کامعاہدہ توڑنےسے متاثرہوئی،پیٹرول کی قیمتیں بڑھانے کےعلاوہ کوئی دوسراآپشن ہی نہیں تھا،ہم نےمسئلےکاحل نکالنے کی کوشش کی،آپ نے آئی ایم ایف سے معاہدہ توڑا،آپ 25ملین ڈالر یومیہ پٹرول پمپ پر بلا تفریق لوگوں میں بانٹ دیا ہے،آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہونے کے بعدروپے کی قدر بڑھے گی،

    حکومت نے لوڈشیڈنگ پر عوام سے معذرت کرلی

    شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں شامل ہونے سے توانائی بحران پر قابو پاسکیں گے، آج ہم مشکل فیصلے کر رہے ہیں،اس وقت ملک کے اندر غیر معمولی حالات ہیں،مارکیٹیں 7 بجے کھلیں گی یا نہیں کل کابینہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائےگا، پیٹرول پر جوسبسڈی دی جا رہی تھی وہ سبسڈی نہیں قرضہ ہے،ہم پٹرولیم مصنوعات قیمت خرید سے کم میں فروخت نہیں کر سکتے ،حکومت اپنی مدت ہر صورت پور ی کرے گی،آپ نے 25 ملین ڈالر یومیہ کا پٹرول لوگوں میں بانٹ دیاہے-

    ہر معاملہ عمران خان، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی سے جا کر ملتا ہے،مریم اورنگزیب

  • متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ

    متحدہ عرب امارات میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق یو اےا ی میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت میں27روپے اضافہ ہوگیا۔ فی لیٹر پیٹرول 4.15 درہم کا ہوگیا،جو 225 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

    آئندہ مالی سال مختلف وزارتوں کیلئے ترقیاتی فنڈز میں کمی کیے جانے کا امکان

    رپورٹ کےمطابق گزشتہ ماہ فی لیٹرپیٹرول کی قیمت 3.66 درہم یعنی 198 پاکستانی روپے تھی۔ایک لیٹر ڈیزل 4.14 درہم یعنی 225 پاکستانی روپے میں ملے گا۔

    واضح رہے کہ یو اے ای میں جنوری سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں دگنا اضافہ ہو چکا ہے-

    دوسری جانب پاکستانی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے وزارت خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے پر برقرار رہیں گی-

    ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 155 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 148 روپے 31 پیسے فی لیٹر برقرار رہیں گی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل حکومت نے پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں یک دم 30 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا تھا۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا میں ماری پیٹرولیم نے شمالی وزیرستان کے بنوں ویسٹ بلاک میں تیل و گیس کے ذخائر دریافت کر لئے ہیں، اس نئی دریافت سے 25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور 300 بیریل یومیہ تیل حاصل ہوگا۔

    ترجمان ماری پٹرولیم نے اپنے اعلامئے میں تیل و گیس کے ذخائر کے دریافت کے بارے میں بتایا کہ شمالی وزیرستان میں یہ تیل و گیس کی پہلی دریافت ہے نئی دریافت سے تیل وگیس کی طلب پوری کرنے میں مدد ملے گی، اور اس سے ملک میں ہائیڈروکاربن کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، جب کہ مقامی وسائل کی دریافت سے زرمبادلہ کے ذخائر کی بھی بچت ہوگی

    پیٹرول پمپ پر گاڑیوں میں ایندھن بھرنے کی ملازمت اختیار کرنے والی باہمت لڑکیاں

  • ایک ہفتے میں آٹا، گوشت، گھی سمیت  28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

    ایک ہفتے میں آٹا، گوشت، گھی سمیت 28 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

    ایک ہفتے میں آٹا، گوشت، گھی سمیت 28 اشیا کی قیمتیں‌ بڑھ گئیں۔

    باغی ٹی وی : ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.49 فیصد اضافہ ہوگیا ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کا تھیلا 403 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا جس کے بعد اس کی قیمت 1370 روپے ہوگئی۔

    ایک ہفتے میں زندہ مرغی 33 روپے 87 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی انڈوں کی فی درجن قیمت میں 7 روپے 16 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    آلو 2 روپے 46 پیسے، پیاز 3 روپے 37 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔ ایک ہفتے میں دال مسور 10 روپے 80 پیسے اور دال چنا 3 روپے 80 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

    دوسری جانب آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اوگرا نے مئی کیلئے درآمدی ایل این جی کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے مئی کے لیے درآمدی ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    جاری کردہ نوٹی فکیشن کے تحت سوئی ناردرن سسٹم کے لیے ایل این جی کی فی یونٹ قیمت میں 6.2152 ڈالرز اضافہ کیا گیا ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 6.8772 ڈالرز فی یونٹ اضافہ ہوا ہے۔

    نوٹی فکیشن کے تحت سوئی ناردرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 21.8317 ڈالرز فی یونٹ مقرر کی گئی ہے جب کہ سوئی سدرن سسٹم پر ایل این جی کی نئی قیمت 23.7873 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوئی ہے

    سوئی ناردرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 15.6165 ڈالرز فی یونٹ تھی اورسوئی سدرن سسٹم پر اپریل میں ایل این جی کی قیمت 16.9101 ڈالرز فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

    وفاقی وزیر صحت نےفی الحال ائیر پورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ شروع کرنے سےروک کر دیا

  • پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی مرغی کے گوشت میں کمی کے لئے تعاون کی یقین دہانی

    پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی مرغی کے گوشت میں کمی کے لئے تعاون کی یقین دہانی

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لئے مشاورتی اجلاس ہوا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ممبر پنجاب اسمبلی بلال یاسین کی صدارت میں وزیر اعلیٰ آفس میں اجلاس ہوا پاکستان پولٹری ایسوسی کے چیئرمین ڈاکٹر سجاد ارشد کی قیادت میں وفد نے اجلاس میں شرکت کی-

    آٹے اور چینی کی قیمتیں کم گھی پر سبسڈی دینے کا فیصلہ

    پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے مرغی کے گوشت میں کمی کے لئے تعاون کی یقین دہانی کرائی چئیرمین پولٹری ایسوسی ایشن نے کہا کہ
    گزشتہ دو تین روز سے مرغی کے گوشت کے نرخوں میں کمی کا رجحان ہے، مزید کمی آئے گی-

    چئیرمین پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر سجاد ارشد نے کہا کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے مرغی کے گوشت میں کمی کے لئے حکومت سے تعاون کریں گے،عوام کو مناسب داموں پر مرغی کے گوشت کی فراہمی کے لئے پر عزم ہیں-

    ایم پی اے بلال یاسین نے کہا کہ عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں، محکمہ لائیو سٹاک مرغی کی وافر دستیابی یقینی بنانے کیلئے پولٹری ایسوسی ایشن سے رابطہ میں رہےتھوک اور پرچون قیمتوں میں فرق کم کرنے کیلئے مڈل مین کے کردار کو محدود کیا جائے گا-

    یوٹیلیٹی اسٹورز پرمسالہ جات کی قیمتیں بڑھ گئیں،نوٹیفیکیشن جاری

    اجلاس کے دوران پولٹری سیکٹر کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت ہوئی-

    اراکین پنجاب اسمبلی رمضان صدیق بھٹی، سردار اویس لغاری، چوہدری محمد اقبال، سیکرٹری صنعت و تجارت ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، ایڈیشنل سیکرٹری لائیو سٹاک اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی-

    جبکہ وائس چیئرمین پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن ڈاکٹر عبدالکریم، سابق چیئرمین عبدالباسط، سیکرٹری میجر ریٹائرڈ جاوید بخاری، ایس ایم صابر اور دیگر بھی اجلاس میں شریک ہوئے-

    چینی کا ذخیرہ اور قیمت مستحکم رکھنے کے لئے وزیراعظم کا بڑا فیصلہ

  • یوٹیلیٹی اسٹورز پرمسالہ جات کی قیمتیں بڑھ گئیں،نوٹیفیکیشن جاری

    یوٹیلیٹی اسٹورز پرمسالہ جات کی قیمتیں بڑھ گئیں،نوٹیفیکیشن جاری

    اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز پر دالوں کے بعد اب مسالہ جات کی قیمتیں بھی بڑھا دی گئیں۔

    باغی ٹی وی : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے اپنےبرانڈ کے مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھا دی ہیں جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ہے200 گرام سرخ مرچ کی قیمت میں 36 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے،100 گرام ہلدی کی قیمت میں 4 روپےکا اضافہ کیا گیا ہے۔

    نوٹیفیکشن کے مطابق 200 گرام دھنیا 9 روپے ، 50 گرام بڑی الائچی 18 روپے ،سبز الائچی 13 روپے، 200 گرام سفید زیرہ 23 روپے ، 50 گرام لونگ 16 روپے مہنگی کر دی گئی ہے یوٹیلیٹی اسٹورز کی برانڈ کی 950گرام چائےکی قیمت میں 47 روپے اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری ہوگا۔

    قبل ازیں یوٹیلیٹی اسٹورز پر دال، بیسن اور کھجور پرسبسڈی ختم کردی گئی تھی دالوں کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا تھا جس کے بعد دال ماش 278 اور دال مونگ 170 روپے فی کلو بیسن کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کیاگیا تھا جس سے بیسن 170 سے 190 روپے کلو ہوگیا –

    سوزوکی نے رواں سال تیسری مرتبہ اپنی گاڑیوں کی قیمتیں بڑھا دیں

    یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف برانڈ کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا تھا جس کے تحت مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 20 روپے تک کا اضافہ ہواجب ہ مختلف برانڈ کا فی لیٹر دودھ بھی 20 روپے مہنگا ہوا ہے مختلف برانڈ کے 1500 ملی لیٹر کے شربت کی بوتل 51 روپے تک مہنگی کی گئی تھی اور 190گرام چائےکی پتی کی قیمت میں 12 روپے تک کا اضافہ کیا گیا تھا-

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

  • حکومت کا آٹے کی قیمت میں کمی کرنے کا اصولی فیصلہ

    حکومت کا آٹے کی قیمت میں کمی کرنے کا اصولی فیصلہ

    لاہور: وفاقی وصوبائی حکومت نے آٹے کی موجودہ قیمتوں میں200 تا 300 روپے فی 20 کلو تھیلا تک کمی کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 1 ہزار تا 1050 روپے کے درمیان مقرر کئے جانے کا امکان ہے،ان قیمتوں کا اطلاق ہونے کی صورت میں حکومت فی تھیلا 600 روپے سے زائد کی سبسڈی برداشت کرے گی-

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال فیصل آباد کا اچانک…

    ذرائع کے مطابق فلورملز کو سرکاری گندم کی فراہمی کا آغاز آئندہ ماہ کی بجائے آئندہ چند روز میں شروع ہونے کا قوی امکان ہے وفاقی حکومت نے ملک میں گندم کے ذخائر کو مستحکم کرنے کیلئے کم ازکم 20 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کرنے پر بھی ورکنگ شروع کردی ہے اس حوالے سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سمری پیش کی جائے گی۔

    اس وقت حکومت 2200 روپے میں گندم خرید رہی ہے ،سرکاری فارمولہ کے تناسب سے 20 کلو آٹا تھیلا کی قیمت 1300 روپے کے لگ بھگ بنتی ہے لیکن وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی حمزہ شہباز نے وزراء اور بیوروکریٹس کے ساتھ مشاورت کے بعد اصولی فیصلہ کر لیا ہے کہ آٹا کی نئی قیمت تحریک انصاف حکومت کی قیمت سے کم رکھی جائے گی جو کہ 1100 روپے تھی۔

    ذرائع کے مطابق حکومت 1000 تا1050 روپے فی بیس کلو تھیلا کے درمیان قیمت مقرر کرنے کا سوچ رہی ہے حالانکہ چند روز قبل پنجاب کی بیوروکریسی نے تجویز دی تھی کہ سابق ریلیز سیزن کے تحت اس مرتبہ بھی فلورملز کو 1950 روپے فی من قیمت پر گندم دیکر20 کلو آٹا تھیلا کی قیمت 1100 روپے کو برقرار رکھا جائے۔

    اگر قیمت 1100 روپے مقرر کی جاتی تو حکومت فی تھیلا 600 روپے سبسڈی برداشت کرتی لیکن اگر قیمت 1 ہزار روپے مقرر کی جاتی ہے تو پھر حکومت -700 روپے سے زائد فی تھیلا سبسڈی برداشت کرے گی۔

    پاکستان اور بھارت کیلئے وارننگ جاری

    گزشتہ 14 برس کے دوران ن لیگ اور تحریک انصاف کی حکومتوں کے دور میں آٹا پر دی گئی سبسڈی کی مد میں محکمہ خوراک نے آج بھی 440 ارب روپے محکمہ خزانہ پنجاب سے وصول کرنا ہیں۔

    ذرائع کے مطابق خیبر پختونخواہ میں 220 کے لگ بھگ فعال ملز ہیں ، وہاں6 رولر باڈی فی مل کے مطابق کوٹہ ملتا ہے جو 6 ہزار ٹن یومیہ تک ہوتا ہے ،روزانہ 10 ہزار ٹن کے لگ بھگ آٹا پنجاب سے کے پی کے کو فراہم کیا جاتا ہے بعض حکومتی حکام کی رائے میں خیبر پختونخواہ کو وفاق کی جانب سے سبسڈائزڈ گندم دینے کا فائدہ کم ہوگا کیونکہ عالمی منڈی میں زیادہ قیمتوں کے سبب افغانستان کے راستے سمگلنگ کے امکانات زیادہ ہیں۔

    اتنا ہی ڈال پلیٹ میں جتنا سما سکے تیرے پیٹ میں ازقلم: غنی محمود قصوری

  • بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

    بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

    اسلام آباد: سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کروا دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ مارچ کے مہینے میں 10 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی، جس سے بجلی کی پیداواری لاگت 94 ارب روپے رہی۔

    پُرانا پاکستان مبارک ہو:حکومت نےآتے ہی 5 روپے بجلی مہنگی کردی

    بتایا گیا کہ فرنس آئل سے 22 روپے 52 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی، ایل این جی سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 14 روپے 36 پیسے فی یونٹ رہی اور 17 روپے 35 پیسے فی یونٹ میں ایران سے بجلی درآمد کی گئی جبکہ 27 پیسے فی یونٹ بجلی لائن لاسز کی نظر ہوگئی۔

    جمعیت علمائے اسلام ف نے اپنی جماعت کے وزرا کے محکموں کا بتا دیا

    نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر سماعت 27 اپریل کو کرے گا، منظوری کی صورت میں صارفین پر 30 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

    قبل ازیں 15 اپریل کو حکومت کی درخواست کے بعد نیپرا نے 4 روپے 85 پیسے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی اضافہ اپریل کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ےھا سی پی پی اے -جی نے 4 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

    فارن فنڈنگ کیس: پی ٹی آئی کے وکیل کو الیکشن کمیشن نامکمل ہونے پر اعتراض

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 3 سے 4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

    باغی ٹی وی : مختلف ممالک کے اپنے سٹریٹیجک ذخائر میں سے خام تیل اور اس کی مصنوعات استعمال کرنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

    سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،ڈالر کی قیمت میں بھی کمی

    دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 99 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل سطح پر آگئی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ کر 105 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔

    انٹرنیشنل انرجی ایجنسی (آئی ای اے) کے رکن ممالک اگلے 6 ماہ میں 6 کروڑ بیرل تیل جاری کریں گے جبکہ امریکہ نے مارچ میں 18 کروڑ بیرل تیل جاری کرنے کا اعلان کیا تھا اس اقدام کا مقصد یوکرین جنگ کے بعد روس پرعائد کی جانے والی پابندیوں کی وجہ سے روسی خام تیل کی سپلائی میں پیدا ہونے والی کمی سے نمٹنا ہے۔

    دوسری جانب چین میں ایک بار پھر کورونا پھیلاو کے بعد بڑے مینیوفیکچرنگ مراکز شین یانگ اور شنگھائی میں لاک ڈاون نافذ ہے جس کے باعث تیل کی طلب میں کمی بھی تیل کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آنے پر پاکستانی معیشت پر زرمبادلہ کا دباؤ گھٹنے کی امید اور درآمدی بل کے حجم میں کمی کے امکانات بھی زرمبادلہ مارکیٹ پر اثرانداز رہے جس سے ڈالر کی قدر میں بتدریج کمی توقع کی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں پیر کے روز ڈالر کی قیمت ساڑھے 3 روپے کمی کے بعد 184 روپے سے بھی کم ہوئی تھی اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 185 روپے پر آگیا تھا انٹربینک مارکیٹ میں پیر کو روپے کی نسبت ڈالر کی قدر 1.76 روپے کی مزید کمی سے 182.92 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 3 روپے کی کمی سے 185 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی-

    ای ایف پی کا شرح سود میں نمایاں کمی کا مطالبہ

  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں 17 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کا تیل کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کے ساتھ ہی برینٹ خام تیل کی قیمت فی بیرل 112 ڈالر پر آ گئی روس کے یوکرین پر حملے کے بعد آئل تاریخی مہنگی ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، یہ پہلا موقع ہے جب اس کی قیمت میں کمی سامنے آئی ہے، گزتتہ روز امریکا کی روسی تیل اور گیس کی درآمد پر مکمل پابندی کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت کو پر لگ گئے تھے۔

    برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت ایک سو بیس ڈالر فی بیرل سے زائد تک پہنچ گئی تھی، امریکی صدر نے روسی تیل کی درآمد پر پابندی عائد کرتے ہوئے امریکیوں کو خبردار کیا تھا کہ ملک میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔

    لیکن ترکی نے باور کرایا تھا کہ وہ روسی تیل کے بائیکاٹ کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے ترکی کے وزیر توانائی الب ارسلان پیرقدار نے واضح کیا تھا کہ ان کا ملک ماسکو سے تیل کی خریداری جاری رکھے گا انہوں نے ساتھ ہی امید ظاہر کی کہ ایران پر سے پابندیاں اٹھا لی جائیں گی جس سے تیل کی عالمی طلب پوری کی جا سکے گی۔

    ہم نے پابندیاں لگائیں تو مغرب کو مشکلات اور تکالیف کا سامنا کرنا پڑے گا،روس کا انتباہ

    پیرقدار نے بدھ کے روز توانائی سے متعلق سیراوک کانفرنس کے موقع پر اپنے بیان میں کہا تھا کہ ترکی اپنی قدرتی گیس کی ضرورت کا 45 فی صد ، تیل کی ضرورت کا 17 فی صد اور پٹرول کی ضرورت کا 40 فی صد حصہ روس سے پورا کرتا ہے دنیا کو اس وقت مزید تیل کی ضرورت ہے جو کہیں سے بھی آئے، امریکا سے، سعودی عرب سے یا وینزویلا سے یا ایران سے یا پھر کسی بھی اور جگہ سے انقرہ کے لیے یہ آسان نہیں کہ روسی تیل کی ترسیل کو کسی دوسری جگہ سے تبدیل کر لے کیوں کہ روس ایک پرانا اور قابل اعتماد ذریعہ ہے۔

    یوکرین اور روس کا انخلا کیلئے 12 گھنٹوں کی جنگ بندی پر اتفاق

  • برائلر گوشت کی قیمتیں دفعات کے حساب سے

    برائلر گوشت کی قیمتیں دفعات کے حساب سے

    قصور
    دو ہفتوں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 100 روپیہ فی کلو سے بھی زائد کا اضافہ،دو ہفتہ قبل 302 کی قیمت کی دفع تھی اب 407 کی مگر دکانداروں نے من مانی کرتے ہوئے 420 کی دفعات کے تحت قیمت ہی 420 مقرر کرلی

    تفصیلات کے مطابق قصور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں
    جو برائلر مرغی اپنے پاؤں پر اچھے سے چل پھر نہیں سکتی اس کے گوشت کو پر لگ چکے ہیں جس کی باعث محض دو ہفتوں میں مرغی کے گوشت کی قمیت میں 100 روپیہ سے زیادہ کا اضافہ ہو چکا ہے
    دو ہفتے قبل گورنمنٹ کی طرف سے مرغی کھانے والوں پر 302 کی قیمت لگائی گئی تھی مگر اب ترقی کرتے 407 کی قیمت لگا دی گئی مگر دکانداروں کی من مانی نے 420 کی قیمت کی دفعات مقرر کر رکھی ہیں اور 420 کے تحت من مانے ریٹوں پر فروخت کر رہے ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکار قیمتوں کا اطلاق دفعات سے ہٹ کر کرے تاکہ شہریوں کو وضع ہو کہ یہ سزا ہے یاں گوشت خریدنےکی قیمت