Baaghi TV

Tag: قیمت

  • سولر پینلز کی قیمت میں مزید کمی

    سولر پینلز کی قیمت میں مزید کمی

    سولر پینلز کی قیمتیں مزید کمی ہو گئیں، ایک سال کے دوران فی واٹ قیمت 28 روپے تک گر گئی۔

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق مختلف وجوہات کی بناء پر سولر پینلز کی قیمتیں کم ہوتی جا رہی ہیں، لوکل سپلائرز مزید قیمتیں گرنے کے انتظار میں ہیں،ملک میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سو لر پینلز کی خریداری میں اضافہ بھی ہوا ہے، ایک سال کے دوران پاکستان میں آٹھ ہزار میگاواٹ سولر پینل درآمد کئے گئے۔

    وفاقی وزیر اویس لغاری نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ صرف ایک سال میں پاکستان میں 8 ہزار میگاواٹ سولر پینلز درآمد ہوئے اتنی بڑی مارکیٹ کے سبب ہی کچھ کمپنیز پاکستان میں سولر انورٹر لگانے کا پلانٹ نصب کرنے کی منصوبہ بندی میں ہیں کیونکہ سولر سسٹم کی مقامی تیاری سے کچھ زرمبادلہ ضرور بچے گا اگر سولر سسٹم کیوآر کوڈ تصدیق کے ساتھ، اس کی معیاری انسٹالیشن اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے تو یہ آپ کا کئی سالوں تک ساتھ دے سکتا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ ماہ اگست میں پاکستان میں سولر پینل کی قیمتیں کم ہو کر فی واٹ قیمت 30 روپے سے 32 روپے تک آگئی تھیں، اس سے قبل رواں برس اپریل میں فی واٹ قیمت 39 سے 40 روپے ہوگئی تھی جس کے بعد مئی میں اس میں قدرے کمی دیکھی گئی تھی اور دو سال قبل 80 روپے فی واٹ میں ملنے والی سولر پینل پلیٹ 37 روپے میں دستیاب ہونے لگا تھا،سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی مقامی مارکیٹ میں اضافی سپلائی اور بین الاقوامی نرخوں میں کمی کے باعث ہوئی تھی۔

  • پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

    پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان

    لاہور: ملک میں پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث ملک میں پیٹرول 12 روپے لیٹر سستا ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 12 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت 8 روپے تک کم ہونے کا تخمینہ ہے،حتمی قیمت کا تعین 12 تا 14 ستمبر کی عالمی مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ کے مطابق ہونے کا امکان ہے۔

    واضح رہے کہ قبل ازیں 31 اگست کو وزیر اعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر دی تھی نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی تھی، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے جب کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی ،اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

  • یقین ہے کہ آگے بڑھیں گے تو منزل پر پہنچ جائیں گے،مصدق ملک

    یقین ہے کہ آگے بڑھیں گے تو منزل پر پہنچ جائیں گے،مصدق ملک

    وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ کہا گیا پی ایم ایل این ، پیپلز پارٹی اور ہم بھی حکومت نہیں بنائیں گے، صرف بربادی گمان میں ہے، فارم 45/47 کی تکرار کو اپنی سپروژن میں سب کچھ کھلواتے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ آج ہم پر انگلی اٹھا رہے ہیں، آپ یہ چاہتے ہیں کہ ہم حکومت نہ بنائیں، پیپلز پارٹی نے آپ کو کہا کہ حکومت بنائیں ہم ساتھ دیں گے، وفد گیا لیکن آپ نہ مانے، آپ چاہتے کیا ہیں، پیپلز پارٹی کو ہی کہہ دیتے کہ آپ حکومت بناؤ ہم ساتھ دیتے ہیں، یہ آئینی بحران چاہتے تھے،ھمارا عزم ہے یقین ہے کہ آگے بڑھیں گے تو منزل پر پہنچ جائیں گے لیکن ایک جتھا ہے جو یہ نہیں کرنے دینا چاھتا،وہ کبھی ملک میں جلاؤ کرتا ہے گھیراؤ کرتا ہے اور عوام کو بتاتا ہے کہ یہ قافلہ لٹ چکا ہے،

    کرپٹ ٹولے کا شیرازہ بکھر رہا ، کرپٹ لوگوں کا ٹولہ آپس میں لڑ پڑا ، پارٹی یتیم ہو گئی،مصدق ملک
    دوسری جانب وفاقی وزیرپٹرولیم مصدق ملک نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،ہمار ی آبادی کا 65فیصد حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے،نوجوانوں کو ہرشعبے میں آگے آنا ہوگا،نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار اداکرسکتے ہیں،نوجوان کھیلوں سمیت دیگر شعبوں میں اپنا لواہا منواسکتے ہیں،والدین کا احترام اولاد پرفرض ہے،والدین کےبعد استاد آپ کو زندگی میں کامیابی دلاتاہے،یوتھ کنونشن میں موجود ہر لڑکے لڑکی کی آنکھ میں چمک اور خواب تھا، نوجوان آئی ٹی کی باتیں کرتے ہیں، ایک طرف تاریکی اور ایک طرف روشن خیالی کی باتیں ہیں،کچھ لوگ ملک آباد نہیں دیکھنا چاہتے، یہ لوگ جلاؤ اور گھیراؤ کی باتیں کرتے ہیں، نوجوانوں کے ذہنوں میں مستقبل تابناک ہونے کے خواب ہیں، نوجوانوں کی منزل کے راستے میں کچھ لوگ حائل ہیں، یہ وہ لوگ ہیں جو ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھنا چاہتے، سائفر لہرا کر امریکا سے اعلان جنگ کر کے وہاں کا لابسٹ ہائر کر لیا،واٹس ایپ پر ان کی بھارت کے ساتھ کمیونیکیشن چل رہی ہے، کرپٹ ٹولے کا شیرازہ بکھر رہا ہے، کرپٹ لوگوں کا ٹولہ آپس میں لڑ پڑا ہے، پارٹی یتیم سی ہو رہی ہے، اگر انہوں نے ملک کو آباد کرنا ہوتا تو فوجی تنصیبات پر حملہ نہ کرتے، کہا کرتے تھے میم سے شین نکل جائے گی، آج ہر حرف سے ان کے اپنے لوگ نکل رہے ہیں، ڈپٹی چیئرمین تو پہلے ہی جیل میں تھا اب اصل چیئرمین بھی پکڑا گیا ہے،

    مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ بجلی پر ریلیف جیسی سہولت گیس پر بھی ملنے کا امکان ہے، فی الحال دسمبر جنوری تک تو گیس قیمت نہیں بڑھائیں گے

    غلط معلومات پھیلا کر برطانوی فسادات کو ہوا دینے والا لاہوری صحافی گرفتار

    گنگارام ہسپتال میں 5 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش،لاہور میں احتجاج

    پولیس کا ناروا سلوک،نوجوان نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگالی

    باپ کی بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش،ڈولفن ٹیم نے بنائی ناکام

    لاہور میں جرائم بڑھ گئے، پولیس خاموش تماشائی، سینئر صحافی خالد محمود خالد بھی لٹ گئے

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

  • پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں  اضافے کا امکان

    پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں اضافے کا امکان

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں حکومت کی جانب سے اضافے کا امکان ہے اگر پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے اضافے ہوا تو قیمت بڑھ کر 265.16 روپے ہوجائے گی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 50 پیسے اضافے کا امکان ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 277.89 ہوجائے گی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی ممکنہ وجہ تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے مالی سال 25-2024 کے بجٹ میں یہ نئی ایڈجسٹمنٹ تجویز کی تھی اس سے قبل یہ خبریں بھی آئی تھیں کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 18 فیصد جی ایس ٹی عائد کر سکتی ہے جو کہ فی الحال صفر فیصد ہے۔

    توہین الیکشن کمیشن کیس:ہمارے ساتھ جو ہوا ہے اب اس کیس کی گنجائش نہیں …

    روسی آرمی چیف، سابق وزیر دفاع کی گرفتاری کے عالمی وارنٹ جاری

    بنوں : صوبائی وزیر کے اسکواڈ کی گاڑی پر بم حملہ، 3 راہ گیر زخمی

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد تک کمی

    لندن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 4 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی 74 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل کی قیمت 78 ڈالر فی بیرل ہوگئی،عالمی گیس کی قیمت 4 فیصد اضافے سے 2 ڈالر 70 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی۔

    دوسری جانب او جی ڈی سی ایل نے ضلع کوہاٹ میں واقع چندا کنواں نمبر 7سے پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئے کنویں سے 305بیرل یومیہ تیل کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے، نئے کنویں سے 2.5ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداواربھی حاصل کی جا رہی ہےگیس کی پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے،تیل و گیس کی اس پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں 22.57 ملین ڈالر سالانہ کی بچت ہو گی۔

    علاوہ ازیں او جی ڈی سی ایل نے ضلع حیدر آباد میں واقع کنر کنواں نمبر 8 کی کامیاب بحالی کا اعلان کر دیا۔ مذکورہ کنویں سے 540بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوارشروع ہوگئی ہے.ترجمان او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کنر کنواں نمبر 8 کی اضافی پیداوار سے 15.949 ملین امریکی ڈالر کی سالانہ بچت ہو گی۔

  • وزیراعظم کا حکم ہوا میں،پٹرول 15 کی بجائے 4 روپے سستا

    وزیراعظم کا حکم ہوا میں،پٹرول 15 کی بجائے 4 روپے سستا

    وزیراعظم شہباز شریف کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا، پٹرول کی قیمتوں میں 15 روپے کی بجائے چار روپے کی کمی کر دی گئی

    وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے حوالہ سے بیان جاری کیا تھا جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے ، تا ہم وزیراعظم کا حکم ہوا میں اڑا دیا گیا، پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی گئی ہے،جب وزارت خزانہ کے پٹرولیم ڈویژن نے مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تو عوام دیکھ کر حیران رہ گئے کیونکہ پٹرول کی قیمت میں وزیراعظم نے 15 روپے کمی کا حکم دیا تھا تا ہم ادھر چار روپے کمی ہوئی۔وزرات خزانہ نے وزیراعظم کی ہدایت کے برعکس پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے کمی کی.

    وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش کے باوجود پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام لاہور پائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا،اظہر صدیق کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے، اظہر صدیق کی جانب سے عدالت میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وزارت خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں کمی کا نیا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

    وزارت تعلیم پنجاب اور کرومیٹک کے زیر اہتمام تمباکونوشی کیخلاف خصوصی تقریب

    پاکستان میں سگریٹ انڈسٹری نے تباہی مچا دی، قومی خزانے کو اربوں کا نقصان

    انسداد تمباکو نوشی مہم کے سلسلے میں چوتھے سالانہ پوسٹ کارڈ مقابلوں کا آغاز

    تمباکو پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، ملک عمران

    حکومت بچوں کو سگریٹ نوشی سے بچانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے، شارق خان

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

    تمباکو نوشی کے خلاف مہم کا دائرہ وسیع کریں گے،شارق خان

  • وفاقی وزیر کا کھاد کمپنی کی جانب سے  قیمت میں یکطرفہ اضافے کا سخت نوٹس

    وفاقی وزیر کا کھاد کمپنی کی جانب سے قیمت میں یکطرفہ اضافے کا سخت نوٹس

    وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کھاد کمپنی کی جانب سے سرسبز یوریا کی قیمت میں یکطرفہ اضافے کا سخت نوٹس لے لیا

    فرٹیلائزر کمپنی نے یکطرفہ قیمت میں 561 روپے فی بوری کا اضافہ کر دیا تھا،وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر کا کہنا ہے کہ فرٹیلائزر کمپنی یکطرفہ اضافہ واپس لے، فرٹیلائزر کمپنی سرسبز یوریا کی قیمت میں اچانک اضافے کا ٹھوس جواز فراہم کرے، حالیہ دنوں میں فرٹیلائزر انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں ہوا،گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بغیر سرسبز یوریا کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ناقابل قبول اور بلا جواز ہے، ٹھوس جواز فراہم کرنے میں ناکامی پر وزارت متعلقہ قوانین کے تحت قیمتوں کا تعین کرے گی،اچانک یکطرفہ اضافے سے کسانوں پر منفی اثر پڑتا ہے، یوریا کھاد پر ناجائز منافع کی اجازت نہیں دی جائے گی،یوریا کھاد کی فراہمی میں خلل قابل قبول نہیں ہے، کھاد کی ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کے لیے صوبوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، فرٹیلائزر کے ریئل ٹائم اسٹاک کی دستیابی کو چیک کرنے کے لیے میکانزم تیار کررہےہیں، فرٹیلائزر کمپنیاں کسانوں کو پیداواری صلاحیت بڑھانے کے لیے سہولیات فراہم کریں،

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن ،ملک بھر سے 26989.846 میٹرک ٹن کھادبرآمد
    دوسری جانب ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کی سہولت کے پیش نظر حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ،ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن کے دوران متعلقہ اداروں نے ملک بھر 26989.846 میٹرک ٹن کھاد، 2420.78 میٹرک ٹن آٹا، 55215.76 میٹرک ٹن گھی اور 10021.85 میٹرک ٹن چینی برآمد کی،9 مارچ سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق انسداد ذخیرہ اندوزی کے 510 کامیاب آپریشنز کئے گئے جس میں 2154.36 میٹرک ٹن کھاد، 60.42 میٹرک ٹن آٹا، 53260 میٹرک ٹن گھی اور 2155.39 میٹرک ٹن چینی برآمد کی گئی،اپریل کے مہینے میں پنجاب سے 129.46 میٹرک ٹن کھاد، 913.5 میٹرک ٹن گھی اور 580.15 میٹرک ٹن چینی برآمد ہوئی ،اپریل کے مہینے میں متعلقہ اداروں نے انسداد ذخیرہ اندوزی کے خلاف 85 کامیاب آپریشنز مکمل کیے ،حکومت پاکستان اور عسکری قیادت ملک بھر سے ذخیرہ اندوزی کے خاتمے تک کریک ڈاؤن کو جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے

  • اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

    اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

    اسلام آباد: اوگرا نےوفاقی حکومت کی منظوری کے بعد گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا،نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 172 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق 100مکعب میٹر استعمال کرنے والے صارفین کیلئے قیمت 400 سے بڑھا کر 1000روپے مقرر کردی گئی ہے ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 600 سے بڑھا کر 1200 روپے کر دی گئی ہے،200مکعب میٹر گیس صارفین کیلئے نرخوں میں800روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

    فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی نہیں ہونی چاہیے،امریکی وزیر خارجہ

    نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ 200 مکعب میٹر گیس صارفین کیلئے قیمت 800 سے بڑھا کر 1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے 300 مکعب میٹر استعمال کرنے والوں کیلئے نرخوں میں 1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے 400 مکعب میٹر گیس صارفین کیلئے نرخوں میں1500روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیاہے 400 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 2000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقررکردی گئی ہےماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پر قیمت 3100 سے بڑھا کر 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقررکردی گئی ہے۔

    پی ٹی آئی کے خدشات پر صدر مملکت نے نگراں وزیر اعظم …

    نوٹیفیکیشن کے مطابق ماہانہ 25 مکعب میٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کےلیے نرخوں میں سو روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے،ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین کیلیے قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے، ماہا نہ 60 مکعب میٹر گیس صارفین کیلیےنرخوں میں 300 روپےفی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیاگیا ہے، ماہانہ 60 مکعب میٹر گیس صارفین کیلئے قیمت 300 سے بڑھ کر 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یومقررکی گئی ہے، 100 مکعب میٹر صارفین کیلئے گیس کی نرخوں میں 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیا ہے۔

    واٹس ایپ میں اشتہارات کے اضافے کا عندیہ

    نوٹیفیکیشن کے مطابق بلک کنزیومرز کے لیے گیس کی قیمت 2000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے،کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمت 3900 روپے فی ایم ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہےسیمنٹ انڈسٹری کے لیے گیس کی قیمت 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ،سی این جی صارفین کے لیے گیس کی قیمت 3600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکی گئی ہے۔

  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی

    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی

    لندن: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 86 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق خام تیل کی قیمت میں کمی کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 5 فیصد سے زائد گر گئیں اور برینٹ خام تیل 85 ڈالر 81 سینٹ فی بیرل پر آ گیا، 18 ستمبر کو برینٹ خام تیل کی قیمت 95 ڈالر فی بیرل پر تھاڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہو کر 84 ڈالر 22 سینٹ فی بیرل ہو گئی اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار میں مزید کمی نہ کیے جانے کا امکان ہے،تیل قیمت میں کمی کا رحجان جاری رہا تو پاکستان میں بھی تیل کی قیمت کم ہوجائے گی۔

  • ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

    ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

    لاہور: ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی،آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 500 روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 12 ہزار روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 428 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 81 ہزار 756 روپے ہے عالمی صرافہ بازار میں سونے کا ریٹ 4 ڈالر کمی کے بعد 1919 ڈالر فی اونس رہا۔

    دوسری جانب ایف آئی اے کی پی زون کی ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ڈائریکٹر کے پی زون نثار خان تنولی کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، گزشتہ 3 ماہ کے دوران کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 109 چھاپہ مار کاروائیاں کیں-

    3 ماہ کے دوران67 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

    چھاپوں کے نتیجے میں 109 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 127 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔چھاپہ مار کاروائیاں پشاور، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، نوشہرہ، سوات، مردان، بٹخیلہ، کوہاٹ کے مختلف علاقوں اور طورخم بارڈر پر کی گئی۔چھاپوں کے دوران 67 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

    گرفتار ملزمان یو اے ای، سعودی عرب و دیگر ممالک سے ہنڈی حوالہ کے نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے-

    اسلام آباد میں دن دیہاڑے فائرنگ سے میاں بیوی قتل