Baaghi TV

Tag: لاہور ہائیکورٹ

  • جناح ہاؤس پرحملہ کیس،خدیجہ شاہ اورعالیہ حمزہ کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

    جناح ہاؤس پرحملہ کیس،خدیجہ شاہ اورعالیہ حمزہ کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا

    لاہور: جناح ہاؤس پرحملہ کیس میں ملوث ملزمان کی ضمانت کے معاملے پر سماعت کرنے والا لاہور ہائیکورٹ کا بینچ ٹوٹ گیا۔

    باغی ٹی وی: بینچ نے عالیہ حمزہ اور خدیجہ شاہ سمیت دیگر کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرنی تھی، جو جسٹس وحید خان اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل تھا دو رکنی بینچ کی عدم دستیابی کے باعث خدیجہ شاہ اور عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانتوں پر سماعت نہ ہوسکی، جس کے بعد کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

    واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔

    بجلی اور بھی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی گئی

    ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

    پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

    ایمان مزاری اور علی وزیر کی ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور

  • پرویز الہی کی رہائی ،پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری

    پرویز الہی کی رہائی ،پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری

    لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی رہائی کے سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد وحید خان اور جسٹس سلطان تنویر نے پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا، فیصلے میں کہا گیا کہ سنگل بینچ کی جانب سے پرویز الہٰی کو دیا گیا ریلیف قانون کے اصولوں سے مطابقت رکھتا ہے، سنگل بینچ کا فیصلہ انہی اصولوں پر ہے جو سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ نے دیئے ہیں۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل خالد اسحاق نے کہا کہ سنگل بینچ نے فیصلے میں مانگی گئی استدعا سے بھی تجاوز کیا، سنگل بینچ نے درخواست میں کی گئی استدعا کے مطابق ہی ریلیف دیا ایڈووکیٹ جنرل کا یہ اعتراض درست نہیں، سنگل بینچ کے فیصلے میں مداخلت کی ضرورت نہیں اس لیے اپیل خارج کی جاتی ہے۔

    سعودی تحائف فروخت کرنے پربرازیل کے سابق صدر کی گرفتاری کا امکان

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے 21 اگست کو حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ سنایا تھا دوسری جانب لاہور کی مقامی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی کے تقرر تبادلوں میں رشوت اور ترقیاتی منصو بو ں میں مبینہ کرپشن کیس میں جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روزکی توسیع کردی،عدالت نے ہدایت کی کہ ملزم کو دوبارہ 9 ستمبر کو پیش کیا جا ئے-

    چینی حکومت کا عوام کوبچے پیدا کرنے پراُکسانےکا نیا طریقہ

  • خدیجہ شاہ، ڈاکٹر یاسمین سمیت 64 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ملتوی

    خدیجہ شاہ، ڈاکٹر یاسمین سمیت 64 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ،9 مئی مقدمات میں خدیجہ شاہ ڈاکٹر یاسمین سمیت 64 ملزمان کی ضمانتوں پر سماعت ہوئی

    پولیس نے ملزمان کے مقدمات میں نئی دفعات شامل کردیں ،عدالت نے ملزمان کے وکلا کو درخواستوں میں نئی دفعات شامل کرنے کی ہدایت کردی .جسٹس وحید خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ، جسٹس وحید خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس کو پیر تک ملتوی کررہے ہیں تاکہ آپ نئی دفعات ایڈ کرلیں ،وکیل نے کہا کہ یہ صرف تاخیری حربے ہیں سرکاری وکیل آج بھی موجود نہیں ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے وکلا پریشان لگ رہے ہیں ،وکیل نے کہا کہ ہمارے بے قصور کلائنٹ 90 روز سے جیل میں ہیں ہماری پریشانی جائز ہے عدالت نے کارروائی 28 اگست تک ملتوی کردی

    پولیس نے خدیجہ شاہ کے خلاف درج مقدمے میں کورکمانڈر ہاؤس لاہور پر حملے سے متعلق الزامات عائد کئے ہیں،خدیجہ شاہ جیل میں ہیں، امریکی حکام نے بھی خدیجہ شاہ سے ملاقات کی ہے، خدیجہ شاہ نے ایک ویڈیو بیان جاری کر کے معافی بھی مانگی تھی، خدیجہ شاہ کو عدالت پیش کیا گیا تا ہم وہ خاموش رہیں اور سوالوں کے جواب نہیں دیئے ، خدیجہ شاہ نے خود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دی تھی ،انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تحریک انصاف کی خاتون رہنما خدیجہ شاہ کو پولیس نے پیش کیا تو اس موقع پر خدیجہ شاہ کے منہ پر کپڑا ڈالا گیا تھا، خدیجہ شاہ نے ہاتھ میں تسبح پکڑ رکھی تھی،

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

    عدالت نے خدیجہ شاہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کو مسترد کردیا

  • دہشتگردی کیس:چئیرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

    دہشتگردی کیس:چئیرمین پی ٹی آئی نے ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام چیلنج کردیا

    لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے دہشتگردی کیسوں میں ضمانتیں منسوخ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

    باغی ٹی وی : آفس ہائیکورٹ نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگا دیا تھا کہ درخواستوں میں انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپیاں منسلک نہیں کی گئی ہائیکورٹ آفس کے مطابق درخواست گزارپہلے تصدیق شدہ کاپیاں درخواستوں کے ساتھ لف کرے،پھر یہ قابل سماعت ہوں گئی۔

    تاہم اب عمران خان کے وکیل نے اعتراض کو چیلنج کیا ہے، درخواستوں میں اے ٹی سی کے جج اور تھانہ گلبرگ،تھانہ سرورروڈ پولیس کو فریق بنایا گیا ہے جسٹس وحید خان،جسٹس سلطان تنویرپر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ اعتراضی درخواستوں پرسماعت کرے گا، سلیمان صفدر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوں گے-

    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی

    چیلنج میں کہا گیا کہ درخواست گزار دشت گردی عدالت میں مسلسل پیش ہوتے رہے، اس دوران ٹرائل کورٹ نے درخواست گزارکو توشہ خانہ کیس میں سزا سنا دی پولیس نے درخواست گزار کو گرفتار کرکے اٹک جیل منتقل کر دیا، وہ جیل میں ہونے کی بنا پر انسدادِ دشت گردی عدالت میں پیش نہ ہوئے ٹرائل کورٹ نے عدم پیروی پر عمران خان کی لی گئی ضمانتوں کو کینسل کر دیا اور اس فیصلے سے ان کا ناقابل تلافی نقصان ہوا عدالت سے استدعا ہے کہ ٹرائل کورٹ کے ضمانتوں کو کینسل کرنے کے 11اگست کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

    کراچی میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی قتل کر دی

  • توہین عدالت کارروائی: الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری

    توہین عدالت کارروائی: الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری

    چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی

    ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی ،چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل شعیب شاہین عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہم نے لاہور ہائیکورٹ میں یہ کیس چیلنج کیا ہوا ہے،چیئرمین تحریک انصاف جیل میں ہیں،چیئرمین تحریک انصاف کو آج حاضری سے استثنی دی جائے، وکیل انور منصور نے کہا کہ اسد عمر کے کیسز انسداد دہشتگردی عدالت میں ہیں، ویاں کیسز ہیں، شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا گیا، مجھے ابھی تک چیئرمین تحریک انصاف سے ملنے نہیں دیا گیا، میری کلائنٹ سے ملاقات ہو گی تو اس کے بعد اس پوزیشن میں ہوں کہ جواب جمع کرانا یا کچھ اور،ڈی جی لا نے کہا کہ فرد جرم لگانی ہو تو روبکار کے ذریعے بھی یہاں بلایا جا سکتا ہے، الیکشن کمیشن نے اسد عمر اور چیئرمین تحریک انصاف کے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی

    لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے- لاہور ہائی کورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف الیکشن کمیشن کی جاری توہین عدالت کی کارروائی کی درخواست پر سماعت میں ہوئی جسٹس وحید خان نے سماعت کی، بیرسٹر سمیر کھوسہ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا اور چئیر مین پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کو 20 جون کا حکم نامہ چیلنج کیا ہے۔

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیاعدالت نے درخواست چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے فل بنچ کے روبرو لگانے کی سفارش کردی جسٹس محمد وحید خان نےریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کیس میں اپنی کارروائی جاری رکھے سپریم کورٹ کے کے فیصلے تک الیکشن کمیشن توہین عدالت کیس کا حتمی فیصلہ نہیں کرے گا۔

    حمیرا احمد نے صدر پاکستان کی پرنسپل سیکرٹری کی خدمات انجام دینے سے انکار کر …

    عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے، اور ریمارکس دیئے کہ دو ملزمان میں سے ایک کو شوکاز نوٹس جاری کر رہے ہیں، شریک ملزم کی معذرت قبول کرکے معافی دے رہے ہیں یہ تو امتیازی سلوک واضح نظر آرہا ہے۔

    سعودی عرب:روبوٹ کے ذریعے مرگی کے مریض کے دماغ میں چپ لگا دی گئی

  • پرویز الہیٰ کا  8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    پرویز الہیٰ کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

    لاہور کی احتساب عدالت نے تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کا مزید 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ کے خلاف سرکاری ٹھیکوں میں گھپلوں اور کک بیکس کے کیس کی سماعت زبیر شہزاد کیانی نے کی۔ ملزم پرویز الہیٰ کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر عدالت پیش کیا گیا-

    پرویز الہی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا تھا کہ 21 اگست تک فیصلہ کریں مگر ابھی تک ہائیکورٹ میں کیس نہیں سنا گیا عدالت اگر مناسب وقت کیلئے پرویز الہٰی کا ریمانڈ منظور کر لیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

    شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

    پرویز الہٰی نے دوران سماعت عدالت کو بتایا کہ میری کمر میں شدید تکلیف ہے، پاؤں بھی سوجے ہوئے ہیں، ذاتی معالج سے ملاقات کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے کہا کہ اس معاملے کو دیکھ لیتے ہیں اورنیب کی جانب سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

    آئی جی پنجاب کا مینٹل ہیلتھ کا دورہ ،کانسٹیبل شاہد عباس کی جلد صحت …

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ میں اور پی ٹی آئی فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں فوج کی اس ملک کے لیے بڑی قربانیاں ہیں، میں دل کی گہرائیوں سے عدلیہ اور قانون کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کرنے پرمیڈیا کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں اسمبلیوں کی عدم موجودگی میں ان کا ظلم میڈیا دکھا رہا ہے،شاہ محمود قریشی کا نام سائفر میں ڈالنا انتہائی افسوس کی بات ہے ،میرا پیغام ہے پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہیں، الیکشن وقت پر نہیں ہو رہے ، اس حوالے سے عدالت سے رجوع کریں گے-

    نیب نے پرویز الہی کے خلاف انکوائری رپورٹ تیار کرلی

    واضح رہے کہ پرویز الہٰی کیخلاف سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ گھپلوں اور کک بیکس کی نیب انکوائری رپورٹ منظر عام پر آ گئیرپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کرپشن میں ملوث پائے گئے، پرویز الہٰی نے بطور وزیر اعلیٰ خاص مقاصد کے لیے شریک ملزمان سے ملکر گجرات کیلئے 116 سکیمیں منظور کروائیں، اوراپنے عہدے کا ناجائز استعمال بھی کیا پرویز الہٰی نے اثرو رسوخ استعمال کر کے سکیموں کے ٹھیکے من پسند کٹریکٹرز کو دے کر اپنے فرنٹ مین کے ذریعے رشوت، کک بیکس لئے، اس کے علاوہ گجرات میں غیر ضروری طور پر درجنوں سکیمیں شروع کروائیں۔

    نئی مردم شماری پرالیکشن کمیشن کیجانب سے حلقہ بندیوں کا آغاز آج سے ہوگا

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سکیموں کیلئے ایڈوانس فنڈز جاری کرنا پرویز الہٰی کی بدنیتی تھی، انہوں نے دوسری سکیموں کے فنڈز بھی گجرات کی سکیموں کیلئے مختص کئے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کا سربراہ ہونے کے ناطے اپنے عہدے کا غلط استعمال کیا اور کک بیکس لئے۔

  • الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

    لاہور: الیکشن کمیشن کا نئی حلقہ بندیاں کرانے کا نوٹیفکیشن لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق درخواست لاہور کے شہری کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا،موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے غیرقانونی اقدامات کرتے ہوئے مقررہ مدت میں الیکشن نہیں کرائے، نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، عدالت حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے اور پٹیشن کے حتمی فیصلے تک نئی حلقہ بندیوں کیخلاف حکم امتناعی جاری کرے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آج سے باضابطہ طور پر حلقہ بندیوں کا آغاز کردے گا، اور پہلے مرحلے کے تحت آج سے حلقہ بندیاں کمیٹیوں کی تشکیل ہوگی حلقہ بندیاں کمیٹیوں کی تشکیل آج کے اجلاس میں ہوں گی، کمیٹیاں وفاقی دارلاحکومت اور صوبوں کیلئے قائم ہوں گی ، جو ضلعی نقشہ جات، آبادی سمیت ضروری ڈیٹا حاصل کریں گی۔

    نئی مردم شماری پرالیکشن کمیشن کیجانب سے حلقہ بندیوں کا آغاز آج سے ہوگا

    کمیٹیاں31 اگست تک ضلع کی مردم شماری رپورٹ سمیت دیگر معلومات حاصل کرے گی، تیسرے مرحلہ میں حلقہ بندیاں کمیٹی کی چار روزہ ٹرینگ کا آغاز یکم ستمبر سے ہوگا، 8 ستمبر سے 7 اکتوبر تک ابتدائی حلقہ بندیاں مکمل کی جائیں گئیں۔

    9 اکتوبر کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی تفصیلات شائع کی جائیں گی، جس پر اعتراضات یا تجاویز 10 اکتوبر سے 8 نومبر تک دائر کرسکیں گے، اور الیکشن کمیشن 10 اکتوبر سے 9 دسمبرتک اعتراضات پر سماعت کرکے فیصلہ کرے گا، جب کہ 14 دسمبر کو حتمی حلقہ بندیوں مکمل ہوں گی۔

    آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

  • آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

    آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

    لاہور: آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف متفرق درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی-

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ میں آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، محمد مقسط سلیم ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وفاقی وزارت قانون اور داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صدر عارف علوی کا بیان سامنے آیا کہ انہوں نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ پر دستخط نہیں کئے،ایکٹ درست طریقہ کار کے مطابق پاس نہیں ہوا۔

    درخواست میں یہ بھی موقف پیش کیا گیا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ ماورائے آئین ہے، ایکٹ کے تحت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو غیر آئینی اختیارات دے دئیے گئے ہیں، جس کے تحت پولیس یا قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی شہری کے گھر بلا وارنٹ داخل ہوسکتے ہیں نئےقانون کے تحت گرفتار فرد کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کرنا لازم نہیں، جب کہ آئین کا آرٹیکل4 تا 19 اے شہریوں کی آزادی اور بنیادی حقوق کا تحفظ فراہم کرتا ہے۔

    ایمان مزاری اور علی وزیر 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت آفیشنل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کی شق 2، 4 اور 11 کو ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم کرے، اور عدالتی فیصلہ آنے تک قانون پر عملدرآمد روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

    واضح رہےکہ آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل اور پاکستان آرمی ترمیمی بل کے قانون بننےکاگزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہےتاہم صدر مملکت عارف علوی نے گزشتہ روز ایک ٹویٹ میں آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل اور پاکستان آرمی ترمیمی بل پر دستخط کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں تو ان قوانین سے اختلاف کرتا ہوں، میں عملے کو بل واپس بھیجنے کا کہنا تھا لیکن اس نے حکم عدولی کی-

    نئی مردم شماری پرالیکشن کمیشن کیجانب سے حلقہ بندیوں کا آغاز آج سے ہوگا

  • نگراں حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر تحریری حکم جاری

    نگراں حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر تحریری حکم جاری

    لاہور ہائیکورٹ نے نگراں حکومت پنجاب کو کام سے روکنے کی درخواست پر تحریری حکم جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

    باغی ٹی وی : لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے قانون دان آفتاب باجوہ کی درخواست پرتحریری حکم جاری کر دیا،جس میں کہا گیا کہ سرکاری وکیل نے نشاندہی کی ہےکہ الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری نہیں ہواالیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیئے،الیکشن کمیشن آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ داخل کرائے، درخواست پر مزید سماعت 7 ستمبر کو ہوگی۔

    قبل ازیں سرکاری وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ نگران حکومت کا کام الیکشن کروانا ہےکیا ہم اس کو خودکار طریقے پر چھوڑ کر چلے جائیں، عدالت نے ریمار کس دیئے کہ اگلے ماہ الیکشن شیڈول نہیں ہیں، اگر نگران کو کام سے روک دیں تو کسی نے تو حکومت کرنی ہے؟اگر یہ حکومت چلی جاتی ہے تو پھر بھی نگران حکومت ہی کرائے گی، وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ یہ نگران حکومت غیر قانونی ہے۔

    رفعت مختارآئی جی سندھ تعینات

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب میں نگراں حکومت کی آئین میں دی گئی معیاد ختم ہوچکی ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی لیکن نگراں حکومت پنجاب کی معیاد میں کو توسیع نہیں کی،صوبائی نگراں حکومت کی معیادختم ہونے پراس کی قانونی حیثیت باقی نہیں رہیں، عدالت نگران وزیر اعلیٰ کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت نگراں حکومت پنجاب کو کام سے روکنے اور الیکشن کمیشن کو پنجاب میں نئی نگراں حکومت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم بھی دیا جائے۔

    عراق کا پاکستانی زائرین کیلئے مفت ویزافراہمی کا اعلان

  • انسداد تمباکو نوشی کانفرنس، 5 ججز آذربائیجان جائیں گے

    انسداد تمباکو نوشی کانفرنس، 5 ججز آذربائیجان جائیں گے

    تمباکو نوشی روکنے کیلئے عالمی ورکشاپ 21 اگست کو آذربائیجان میں ہوگی

    لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس جواد حسن سمیت 5 ججز شرکت کرینگے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز آج ایک بجے آذربائیجان کے لئے روانہ ہوں گے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن آذربائیجان روانہ ہوں گے اسلام آباد ہائیکورٹ کی خاتون جج جسٹس ثمن امتیاز بھی ورکشاپ میں شرکت کرینگی آذربائیجان میں عالمی ورکشاپ 21 اور 22 اگست کو ہوگی.چیف جسٹس ہائیکورٹ کی منظوری کےبعد ججز کے بیرون ملک جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

    عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس پوری دنیا میں تمباکو نوشی سے نو ملین اموات ہوئی ہیں، تمباکو اب بھی دنیا میں قابل تدارک بیماریوں سے اموات کی سب سے بڑی وجہ ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا کی ستر فیصد آبادی کم از کم تمباکو سے محفوظ ہے،عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پندرہ سال قبل متعارف کرائے جانے کے بعد سے عالمی سطح پر تمباکو نوشی کی شرح میں کمی آئی لیکن صرف پچھلے سال سگریٹ نوشی سے تقریباً نو ملین افراد ہلاک ہوئے

    پاکستان میں تمباکو کے استعمال سے پھیلنے والی بیماریوں کے نتیجے میں ہرسال ایک لاکھ ستر ہزار افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں جبکہ ملکی معیشت کو ہر سال 615 بلین روپے خسارے کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تمباکو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ صرف ملکی معیشت کو سہارا دے سکتا ہے بلکہ اس سے تمباکو نوشی کے ناسور کو کم کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ پاکستان میں روزانہ 6 سے 15 سال کے 12 سو بچے تمباکو نوشی شروع کرتے ہیں اور یہ تشویشناک صورتحال تقاضا کرتی ہے کہ حکومت تمباکو نوشی کے خلاف قوانین کو مزید سخت بنائے۔

    تمباکو پر ہیلتھ لیوی ٹیکس – ایک جائزہ ،تحریر: راجہ ارشد

    ہیلتھ لیوی ،تحریر:ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

    ویسے تو ہیلتھ لیوی کی منظوری 2019جون میں ہوچکی ہے

    انسداد تمباکو نوشی کے حوالہ سے کام کرنیوالی تنظیم کرومیٹک کے سی ای او شارق خان کا کہنا ہے کہ تمباکو نوشی کا بہت تیزی سے نوجوانوں میں پھیلنا تباہ کن ہے،