Baaghi TV

Tag: لاہور ہائیکورٹ

  • لاہورہائیکورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کواو ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن جاری

    لاہورہائیکورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کواو ایس ڈی بنا دیا،نوٹیفکیشن جاری

    رضوانہ تشدد کیس،سول جج کو او ایس ڈی بنانے کے بعد تفتیش کی نئی راہ ہموار
    سول جج کی اہلیہ کا گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس،سول جج کو او ایس ڈی بنانے کے بعد تفتیش کی نئی راہ ہموار ہو گئی

    وفاقی پولیس نے سول جج عاصم حفیظ کو بیان ریکارڈ کروانے کیلے دوبارہ طلب کر لیا ،پولیس جے آئی ٹی کو جج کو شامل تفتیش کرنے کی رکاوٹ بھی دور ہو گئی جے آئی ٹی کو بھی ملزمہ کے شوہر سے بطور جج کوشامل کرنا مشکل تھا ،جے آئی ٹی کی جانب سے جج کو شامل تفتیش کرنے کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع بھی کیا گیا تھا،جے آئی ٹی متاثرہ بچی کے والدین اور ملزمہ کا بیان ریکارڈ کر چکی ہے

    گھریلو ملازمہ کو تشدد بنانے کا معاملہ ،آئی جی اسلام آباد نے سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنے کیے لیے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو درخواست کردی ،آئی جی اسلام آباد نے استدعا کی کہ سول جج عاصم حفیظ کو شامل تفتیش کرنا چاہتے ہائیکورٹ اجازت دے .

    چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ نے سول جج عاصم حفیظ کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے سول جج عاصم حفیظ کو او ایس ڈی بنانے کے حکم کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق سول جج کو راولپنڈی میں او ایس ڈی تعینات کیا ہے،انہیں 19 اگست سے قبل راولپنڈی میں چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ عاصم حفیظ کی اہلیہ سومیہ عاصم پر گھریلو ملازمہ پر تشدد کا مقدمہ زیرسماعت ہے بچی لاہور کے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہے جہاں اس کے سر کے گہرے زخم کا علاج اور دیگر شدید چوٹوں کے باعث پلاسٹک سرجری کی جارہی ہے، اس دوران سرجری کے لئے بچی کو معیاری کریمیں لگائی جارہی ہیں،پلاسٹک سرجری کے سیشنز ڈاکٹر رومانہ کی سربراہی میں ٹیم کر رہی ہے جب کہ متاثرہ بچی کی پٹیاں 24 سے 48 گھنٹے بعد تبدیل کی جاتی ہیں،ڈیڑھ ماہ تک رضوانہ کے زخموں کی بھرائی کا عمل جاری رہےگا اور بچی کی پلاسٹک سرجری کی رپورٹ نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو پیش بھی کی جائے گی۔

    گھریلوملازمہ رضوانہ کی پہلی پلاسٹک سرجری

    پروفیسر الفرید ظفر کا کہنا تھا کہ زخموں کی صفائی اور گرافٹنگ ایک مشکل عمل ہے اوررضوانہ کی صحت بارے صوبائی وزیر صحت کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کرتے ہیں۔میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر جودت سلیم نے کہا کہ رضوانہ کے سراورکمرکے زخم صاف کرکے پٹی کی گئی ہے اور پلیٹ لیٹس اور خون کی مقدار بہتر ہو چکی ہے-

    خیال رہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کا تعلق سرگودھا سے ہے تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا ، بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ اسلام آباد سے واپس سرگودھا لے کر آئی-

    لاطینی امریکہ میں دھماکا، 27 افراد ہلاک اور 59 زخمی

  • پرویز الٰہی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    پرویز الٰہی کی نظر بندی کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی

    لاہور ہائیکورٹ: سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے سرکاری وکیل کی جانب سے کابینہ ریویو کی رپورٹ پیش نہ کرنے پر سماعت ملتوی کر دی ،،وکیل پرویز الہیٰ نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں نظر بندی پر ریویو نہیں کیا گیا،عدالت نے اگلی سماعت پر کابینہ کے ریویو کی رپورٹ طلب کر لی ،عدالت نے سرکاری وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت ملتوی کر دی پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کے وکیل بھی پیش بھی نہ ہوسکے

    جسٹس راحیل کامران نے پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہی کی درخواست پر سماعت کی، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز الہی کی نظر بندی قانون کے برعکس ہوئی پرویز الہی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    پرویز الہیٰ کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے ، پرویز الہیٰ کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم دیا تھا تا ہم ڈی سی لاہور کے حکم پر پرویز الہیٰ کو نظر بند کر دیا گیا، پرویز الٰہی کو ہائی پروفائل کیس کی وجہ سے حکومت کی منظوری سے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا ہے

  • پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافہ غیر قانونی قرار

    پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافہ غیر قانونی قرار

    لاہور ہائیکورٹ نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کے متعلق بڑا فیصلہ جاری کردیا

    عدالت نے پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے سٹڈی پروگرام کے دوران فیس میں اضافہ کو غیر قانونی قرار دے دیا ،عدالت نے بنیادی حقوق کے فیصلوں کے اردو ترجمہ کے متعلق بھی حکم کو آرڈر کا حصہ بنایا ہے ،جسٹس شاہد جمیل خان نے جوڈیشل ایکٹوزیم پینل کی درخواست پر 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا

    عدالت نے تحریری فیصلہ میں کہا کہ شہریوں کو معیاری تعلیم ،ادویات ،کی فراہمی ریاست کی زمہ داری ہے پرائیوٹ میڈیکل کالجز نے سمسٹر کے دوران فیسوں میں اضافہ کردیاپرائیوٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی فیسوں میں اضافے کا اقدام کالعدم قرار دیا جاتا ہے پاکستان میڈیکل کونسل اس بات کو یقینی بنائے کہ میڈیکل کالجز اضافی اور غیر اعلانیہ فیسیں وصول نہ کرے ,پی ایم ڈی سی یقینی بنائے کہ کالجز صرف وہی فیسیں وصول کر جو 2022 کے سیشن شروع ہوتے مقرر کی گئی تھی عدالتی مشاہدہ ہے کہ مفاد عامہ کے کیسز کا فیصلہ انگریزی میں ہونے کے باعث عام عوام کی بڑی تعداد سمجھنے سے محروم رہتی ہے

    پی ایم ڈی سی کے میڈیکل کالجز میں داخلہ کے قواعد و ضوابط پر عدالت کا اہم حکم

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

  • توشہ خانہ تحائف اثاثوں میں ظاہر نہ کرانے والے تمام اراکین اسمبلی کیخلاف درخواست

    توشہ خانہ تحائف اثاثوں میں ظاہر نہ کرانے والے تمام اراکین اسمبلی کیخلاف درخواست

    لاہور ہائیکورٹ: توشہ خانہ تحائف اثاثوں میں ظاہر نہ کرانے والے تمام اراکین اسمبلی کے خلاف کاروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

    عدالت نے الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ،عدالت نے اٹارنی جنرل پاکستان سمیت دیگر کو معاونت کے لیے نوٹس جاری کردیا .عدالت نے صدر سپریم کورٹ بار اور وائس چیرمین پنجاب بار کو عدالتی معاون مقرر کردیا .جسٹس راحیل کامران نے ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر چیرمین تحریک انصاف کو تین سال قید کی سزا ہوئی ۔الیکشن کمیشن انصاف کے تقاضے پورے نہیں کر رہا ۔الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔آصف زرداری ، نواز شریف ، شاہد خاقان عباسی ، یوسف رضا گیلانی نے توشہ خانہ تحائف ظاہر نہیں کیے ۔ الیکشن کمیشن ان اراکین اسمبلی کے خلاف جان بوجھ کر کاروائی نہیں کر رہا ۔عدالت توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن کو کاروائی کا حکم دے ۔

    آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

  • نگراں پنجاب حکومت کو بڑے فیصلے کرنے سے روکا جائے،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    نگراں پنجاب حکومت کو بڑے فیصلے کرنے سے روکا جائے،لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    لاہور: سینئیر قانون دان آفتاب باجوہ نے نگراں پنجاب حکومت کو کام سے روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔

    باغی ٹی وی:دائر درخواست میں نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب میں نگراں حکومت کی آئینی میعاد ختم ہوچکی ہے، سپریم کورٹ نے الیکشن کی تاریخ میں توسیع کی لیکن نگراں حکومت پنجاب کو توسیع نہ دی نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب غیر آئینی طور پر عہدہ سنبھالے ہوئے ہیں، نگراں وزیر اعلیٰ اور کابینہ کا عہدے پر برقرار رہنا آئین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    توشہ خانہ کیس:رجسٹرار آفس تمام متعلقہ درخواستوں کوسماعت کیلئے مقررکرے،اسلام آباد ہائیکورٹ

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 90 روز گزرنے کے بعد نگراں حکومت کےتمام احکامات واقدامات غیرآئینی ہیں، عدالت نگراں وزیر اعلیٰ کو فوری عہدے سے ہٹانے، نگراں حکومت پنجاب کو کام سے روکنے اور الیکشن کمیشن کو پنجاب میں نئی نگراں حکومت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے اور نئی نگراں حکومت کے آنے تک موجودہ حکومت کو بڑے فیصلے کرنے سے روکا جائے۔

    سویڈن اور ڈنمارک کا مذہبی کتابوں کی بے حرمتی کے واقعات روکنے پر غور

  • وارنٹی میں پارٹس کی تبدیلی گاڑی کی قیمت میں شامل ہوتی ہے،لاہور ہائیکورٹ

    وارنٹی میں پارٹس کی تبدیلی گاڑی کی قیمت میں شامل ہوتی ہے،لاہور ہائیکورٹ

    لاہور ہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ وارنٹی میں پارٹس کی تبدیلی گاڑی کی قیمت میں شامل ہوتی ہے جس پر پہلے ہی ٹیکس ادا ہو چکا ہوتا ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے نجی کار کمپنی کی درخواست پر قانونی نکتہ طے کیا نجی کمپنی کو ایڈیشنل کلکٹر نے جون2006 کو سال2004-2005 کے ٹیکس چوری کے الزام پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا تھا-

    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ نوٹس وارنٹی میں تبدیل کیے گئے پارٹس پر سیلز ٹیکس نہ دینے پر جاری کیا گیا، نوٹس کا جواب دیا تاہم متعلقہ افسرنےسائل کو سیلز ٹیکس دینے کا ذمہ دار ٹھہرایا کلکٹر کسٹم سیلز ٹیکس نے نومبر 2007 میں اپیل بھی خارج کی تھی، ٹربیونل نے بھی فروری 2010 میں درخواست خارج کردی تھی،وارنٹی میں تبدیل کیےگئے پارٹس پر کسٹمر سے قیمت وصول نہیں کی جاتی، وارنٹی گاڑی کی قیمت میں ہی شامل ہوتی ہے۔

    بھارت: پٹاخوں کی فیکٹری دھماکوں سے تباہ، 8 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    لاہورہائیکورٹ نجی کمپنی کی درخواست منظور کر لی لاہورہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ وارنٹی میں پارٹس کی تبدیلی قابل ٹیکس نہیں فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وارنٹی میں پارٹس کی تبدیلی گاڑی کی قیمت میں شامل ہوتی ہے جس پرپہلے ہی ٹیکس ادا ہوچکا ہوتا ہے۔

    ملک بھر میں 10 محرم الحرام کےماتمی جلوس رواں دواں،سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ریسکیو 1122بھی …

  • پرویز الٰہی کی نظربندی کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

    پرویز الٰہی کی نظربندی کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ کے جج کی سماعت سے معذرت

    لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس فاروق حیدر نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی نظر بندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔
    جسٹس فاروق حیدر نے فائل واپس بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ میں پرویز الٰہی کا وکیل رہ چکا ہوں، پھر ان کے کیسز میرے پاس کیوں لگائے جاتے ہیں، فاضل جج نے ایڈیشنل رجسٹرار سے اظہار ناراضی بھی کیا۔واضح رہے کہ پرویز الٰہی کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی نظربندی کے احکامات کو ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
    دوسری جانب پرویز الٰہی کو ٹرائل کورٹ میں پیش نہ کرنے پرآئی جی پنجاب، آئی جی جیل خانہ جات اور سیکریٹری داخلہ کو شوکاز نوٹس جاری کرنے پر تینوں افسران نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں پرویزالٰہی اور اسپیشل کورٹ سینٹرل کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کی دہشت گردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور کی، جیل حکام نے روبکار ملنے کے باوجود رہائی کی بجائے غیر قانونی طور پر حبس بیجا میں رکھا، غیرقانونی اقدام کو قانونی ظاہر کرنے کے لئے ڈی سی لاہور نے نظر بندی کا حکم جاری کردیا،عدالتی حکم کےبعد ڈی سی کانظر بندی نوٹیفیکیشن عدالتی فیصلے پر اثرانداز ہونے کےمترادف ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ڈی سی لاہور کا پرویز الہی کو نظر بند کرنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

  • افسران کیلئے نئی گاڑیاں، نگران حکومت پنجاب  سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

    افسران کیلئے نئی گاڑیاں، نگران حکومت پنجاب سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

    لاہور: پنجاب حکومت کی طرف سے افسران کو نئی گاڑیاں دینے کے نوٹیفکیشن کے خلاف ایک اور درخواست دائر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائی کورٹ نے دائر درخواست پر سماعت کے دوران نگران حکومت پنجاب سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا عدالت نے درخواست کو اسی نوعیت کی دوسری درخواست کے ساتھ یکجا کرکے لگانے کی بھی ہدایت کر دی جبکہ پنجاب حکومت کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض کر دیا ۔

    جسٹس رسال حسن سید کے روبرو سماعت میں درخواست گزار شیراز الطاف نے نگران پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عوامی پیسہ عوام کی فلاح و بہبود پر استعمال کیا جائے۔

    افسران کیلئے لگژری گاڑیاں، حکومت پنجاب سے دس روز میں تفصیلی رپورٹ طلب

    درخواست گزار نے کہا کہ نگران حکومت صرف روز مرہ کے معمول چلا سکتی ہے ۔ نگران حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں، وہ پبلک فنڈز کو استعمال نہیں کرسکتی ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ نئی گاڑیوں کی خریداری کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔

    واضح رہے کہ واضح رہے کہ حکومتِ پنجاب نے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز اور کمشنرز کے لیے نئی لگژری گاڑیوں کی خریداری کے لیے 2 ارب 33کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے تھے نگران وزیراعلیٰ کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب نے تمام ڈویژنل کمشنرز کے لیے 1600 سی سی کاریں، تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز (جنرل) کے لیے 1300 سی سی اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے ڈبل کیبن فور بائے فور کی خریداری کے لیے 2 ارب 33 کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

    کہا گیا تھا کہ تمام ڈبل کیبن گاڑیاں جو فی الحال اسسٹنٹ کمشنرز کے زیرِاستعمال ہیں بازیافت کی جائیں گی اور فیلڈ میں بہتر کارکردگی کے عوض تحصیلداروں کو الاٹ کی جائیں گی، تقریباً تمام نئی ڈبل کیبن گاڑیاں مالی سال 18-2017 میں پنجاب میں شہباز شریف کی حکومت کے آخری دور میں خریدی گئی تھیں حکام کا کہنا تھاکہ تحصیلداروں کو نئی گاڑیاں فراہم کرنا ضروری ہے کیونکہ وہ 1990 کی دہائی کی جیپیں استعمال کر رہے ہیں یا نجی گاڑیوں پر فیلڈ وزٹ کر رہے ہیں۔

    توشہ خانہ فوجداری کیس،سپریم کورٹ کے آرڈر آنے تک سماعت ملتوی

    جس کے بعد عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی درخواست میں چیف سیکرٹری، سیکرٹری ایکسائز سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حال ہی میں آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر حکومت نے قرض لیا،‏سخت شرائط پر قرض کے بعد غریب عوام پر بھاری ٹیکسز عائد کردیے گئے،غریب عوام مہنگائی اور بھوک سے خود کشیاں کر رہی ہے،پنجاب حکومت نے غریب عوام کو ریلیف دینے کی بجائے افسران کیلئے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا-

    درخواست میں مزید کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے دو ارب 33 کروڑ روپے سے زائد اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کی گاڑیوں کیلئے فنڈز جاری کر دیئے،صوبے بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، افسران اور محکموں کے پاس پہلے ہی بڑی تعداد میں گاڑیاں موجود ہیں،نگران حکومت نے اختیارات نہ ہونے کے باوجود اربوں روپے گاڑیوں کی خریداری کیلئے جاری کئے-

    درخواست میں استدعا کی کی گئی کہ عدالت اسسٹنٹ کمشنرز اور افسران کو گاڑیاں دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے،عدالت تمام محکموں اور افسران کے زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیلات طلب کرے-

    پارلیمنٹ اجلاس،منشیات کے کاروبار پر سزائے موت ختم

    جسٹس رسال حسن سید نے فرحت منظور چانڈیو ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے درخواست پر حکومت پنجاب سے دس روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کرلی عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بتایا جائے کہ صوبے بھر میں کتنی گاڑیاں محکموں اور افسران کے پاس ہیں،اگر عدالت جواب سے مطمئن نہ ہوئی تو متعلقہ افسران کو طلب کریں گے،عدالتی اطمینان کے بعد مناسب حکم جاری کیا جائے گا-

  • چیئرمین پی سی بی کا الیکشن 22 روز کے اندر کرانے کا حکم

    چیئرمین پی سی بی کا الیکشن 22 روز کے اندر کرانے کا حکم

    لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا الیکشن 22 روز کے اندر کرانے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ نے نوید مشتاق کی درخواست پر 12 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا،فیصلے میں عدالت نے حکم دیا ہے کہ 15 دن کے اندر بورڈ آف گورنر کی تشکیل مکمل کی جائے اور بورڈ کی تشکیل کے بعد 7 روز میں چیئرمین پی سی بی کا الیکشن کرایا جائے۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ 5 جولائی کو مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن درست ہے، حکومت کی تبدیلی کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایشوز عدالتوں میں آجاتے ہیں، ریاستی اداروں کی سیاسی معاملات میں مداخلت کو اب دیکھنا چاہیئے،اداروں میں سیاسی مداخلت سے ملک میں عدم استحکام کی صورتحال پیدا ہوتی ہے، سیاسی پسند اور ناپسند پر آئین کو ترجیح دے کر استحکام یقینی بنا سکتے ہیں۔

    ہندی اور اردو ادب کی معروف افسانہ اور ناول نگار

    خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے نئے ممبران کی منظوری دیدی ہےوفاقی وزیر احسان مزاری کے نامزد کردہ چوہدری ذکا اشرف کا نام تجویزکیا ہے، گورننگ بورڈ کیلٸے مصطفیٰ رمدے کا نام بھی تجویز کیا گیا ہے،اپنے حتمی اجلاس کےدوران، مینجمنٹ کمیٹی موصول ہونے والی نامزدگیوں پرغور کرے گی اور پی سی بی کے نئے سربراہ کے انتخاب کے ایجنڈے پر مکمل توجہ مرکوز کرے گی۔

    ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

    نمائندگی اور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے، چار محکموں اور چار صوبوں کے نمائندوں کو کرکٹ بورڈ آف گورنرز میں خدمات انجام دینے کے لیے مطلع کیا جائے گااس نوٹیفکیشن کے اجراء کے بعد کمیٹی غیر فعال ہو جائے گی، تمام اختیارات قائم مقام چیئرمین چیف الیکشن کمشنر رانا شہزاد کو منتقل ہو جائیں گےذمہ داری مکمل طور پر ہاتھ میں آںے کے بعد قائم مقام چیئرمین اس کے بعد اس عمل کو مکمل کرنے اور چیئرمین کے انتخاب کے لیے شیڈول مرتب کریں گے-

    جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس فیصلے پر دوبارہ نظر ثانی کیس کا فیصلہ جاری

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے آئین کے مطابق یہ پورا عمل اگلے 21 دنوں میں اپنے اختتام کو پہنچنے کی امید ہے مؤثر طریقہ کار پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمشنر نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تمام ضروری عمل دو سے تین دن کی مدت میں مکمل کیا جا سکتا ہے۔

  • جو ریاست کرتی ہے وہ بھگتتی بھی ہے،عدالت

    جو ریاست کرتی ہے وہ بھگتتی بھی ہے،عدالت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی نظربندی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    دوران سماعت عدالت نے وکیل پنجاب حکومت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ جو کچھ کررہے ہیں، وہ اچھا نہیں کر رہے، آپ غلط روایت ڈال رہے ہیں ،جو ریاست کرتی ہے وہ بھگتتی بھی ہے،عدالت نے پرویز الہی کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا آپ نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی ہے ہم پنجاب حکومت کو کہہ دیتے ہیں وہ آپکی درخواست کو سن کر فیصلہ کردیں ،عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ بتائیے آپ کتنے روز میں انکی اپیل پر فیصلہ کریں گے ،سرکاری وکیل نے کہا کہ ہم دس روز میں انکی درخواست کا فیصلہ کردیں گے ،جسٹس علی باقر نجفی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یعنی چوہدری صاحب رگڑا لگانا ہی لگانا ہے ابتدائی سماعت کے دوران ہی پرویز الہی کے وکلا نے درخواست واپس لے لی

    اب پہلے نظربندی کیخلاف ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دیں گے

    سابق وزیر اعلی پرویز الہی کی نظر بندی کے احکامات لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیئے گئے ،وکیل عامر سعید راں نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ،درخواست گزار نے دائر درخواست میں کہا کہ پرویز الہی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔پرویز الٰہی کی تمام مقدمات میں ضمانت منظور ہو چکی ہے عدالت دہشتگردی کے مقدمے میں بھی پرویز الہی کو حفاظتی ضمانت دے چکی ہے ۔ امید ہے ہائیکورٹ نظر بندی کے احکامات معطل کرے گی ۔

    واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہی کو 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور نے پرویز الہی کو ایک ماہ کے لیے تین ایم پی او کے تحت نظر بند کر دیا ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ی،پولیس نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو نظر بندی کے احکامات جاری کرنے کیلئے خط لکھا۔ پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ پرویز الٰہی نقصِ امن کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں حکم نامہ کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی ایک ماہ کے لیے کیمپ جیل لاہور میں ہی نظر بند رہیں گے

    پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

    خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

    پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

    پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

    زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

    لاہور ہائیکورٹ سے تھانہ غالب مارکیٹ میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت ملنے کے بعد ہفتہ کی شام عدالتی عملے نے چوہدری پرویز الہٰی کی روبکار کیمپ جیل پہنچادی تھی لیکن ان کو رہا نہیں کیا گیا تھا