پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے جہاں اہلیان پاکستان سنت ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کررہے ہیں۔10 ذی الحج 1444 کو آج پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ بھرپور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بہتری، ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا جہاں علمائے کرام نے عید کے خطبات میں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسمٰعیلؑ کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومت کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں نمازِ عید کی ادائیگی کے لیے ہزاروں روح پرور اجتماعات منعقد کیے گئے۔اسلام آباد کی فیصل مسجد میں ہونے والے نماز عید کے اجتماع میں وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ ، سفارتکاروں اور شہریوں نے شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے عید کی نماز اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں ادا کی، قائم مقام صدر و چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کوئٹہ میں نماز عید ادا کی۔
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے ایبٹ آباد میں نماز عید ادا کی۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے منصورہ میں نماز عید پڑھائی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے جناح گراؤنڈ (پولو گراؤنڈ) میں عید کی نماز ادا کی۔
Tag: لاہور
-

ملک بھر میں عیدالاضحیٰ آج مذہبی جوش وجذبے سے منائی جا رہی ہے
-

لاہور کی مساجد میں نماز عیدالاضحی کے اوقات
محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیرِ اہتمام لاہور کی مساجد میں نماز عیدالاضحی عقیدت و احترام سے ادا کی جائے گی۔ لاہور میں محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر انتظام اہم مساجدمیں عیدالاضحی کی نماز کے اوقات درج ذیل ہیں عالمگیری بادشاہی مسجد لاہورمولانا عبدالخبیر آزاد 8.30بجے صبح نماز عید ادکرائیں گے۔
جامع مسجد دربار حضرت داتاگنج بخشؒ لاہورمفتی رمضان سیالوی 7.00بجے صبح نماز عید ادا کرائیں گے۔جامع مسجد دربار حضرت شاہ جمالؒ اچھرہ لاہورٖمفتی محمد اختررضا8.00بجے صبح۔جامع مسجد دربار حضرت میاں میر ؒ لاہورمفتی محمد اقبال کھرل 6:30بجے صبح۔جامع مسجد دربار حضرت مادھولال حسینؒ لاہورمولانا محمد احمد6:30بجے صبح۔جامع مسجد وزیر خان لاہورمولانا عبدالشکور6:30بجے صبح۔جامعمسلم مسجد لوہاری لاہورقاری طاہر شہزاد 6.30بجے صبح۔جامع مسجددربار حضرت شاہ کمالؒ لاہور اوقاف کالونی مولانا محمد اکرم 7:00بجے صبح جامع مسجددربارحضرت پیر مکی ؒ لاہورقاری غلام مہر علی7:00بجے صبح۔جامع مسجد مدینہ ٹاؤن شپ،لاہور قاری افتخار احمد6:30بجے صبح جامع مسجد گلاب شاہ جوہر ٹاؤن،لاہورقاری بدر زمان قادری 7.00بجے صبح جامع مسجد سید چراغ علی شاہ والٹن ٹریننگ سکول، لاہور قاری حافظ اللہ رکھا .6:30بجے صبح جامع مسجد دربار حضرت شاہ ابوالمعالی لاہورمولانا ناصر عثمان نوری7:00بجے صبح جامع مسجد نورانی صدر کینٹ، لاہورمولانا محمد حسین آزاد7.00بجے صبح جامع مسجد ٹبہ بابا فریدؒ لاہورقاری عبدالرؤف 7:15بجے صبح جامع مسجد نورموری گیٹ اردوبازارلاہورقاری احمد فریدی 6.00بجے صبح جامع مکی مسجد انار کلی لاہور قاری اسامہ زبیر 5.45بجے صبح جامع مسجد مومن پورہ لاہورقاری سلیم رضانوری 6:30بجے صبح جامع مسجددربار حضرت شاہ محمد غوثؒ لاہورقاری نصیر احمد 7:15بجے صبح جامع مسجد نیلا گنبد انار کلی لاہور مفتی محمد اسحاق ساقی 6:30بجے صبح جامع مسجد دربارحضرت شاہ عنائیت قادری لاہورقاری افتخار احمد
7.30بجے صبح جامع مسجد عالی سمن آباد موڑ قاری فتح محمد راشدی7.30بجے صبح نماز عید اداکروائیں گے جبکہ جامع مسجد حنفیہ فاروقیہ آخری بس سٹاپ اسلام پورہ مولانا کاشف جمیل
6:30بجے صبح جامع مسجد مدینہ پرانی انارکلی لاہورمولانا زبیر الحسن
7.30بجے صبح جامع مسجد دربار حضرت میراں حسین زنجانی ؒ لاہور
مولانا غلام عباس6:00بجے صبح
جامع مسجد آسٹریلیا ریلوے اسٹیشن لاہور مولانا ملک عبدالرؤف 5:45بجے صبح جامع مسجد چوک دالگراں برانڈ تھ روڈ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی 6:30بجے صبحبجامع مسجد حنفیہ صفدر سٹریٹ مصطفے آباد
قاری جاوید اقبال6:00بجے صبح
جامع مسجد تکیہ سائیں سردار وارث روڈ گراؤنڈ لاہورمولانا محمد ادریس شاہ 7:00بجے صبح جامع مسجد تاجدار انبیاء لیاقت چوک سبزہ زار
مولانا تجوید الدین7:00بجے صبح
جامع مسجد حنیفہ فاروقیہ ریلوے روڈقاری طاہر شہزاد6:30بجے صبح
جامع مسجد شاہ گدا گڑھی شاہو لاہورفقیر احمد چشتی7:00بجے صبح جامع لال مسجد مو ہنی روڈ لاہورمیرآصف اکبر6:30بجے صبح
جامع مسجددربار حضرت موج دریا بخاریؒ لاہورقاری غلام قادر7:30بجے صبح جامع مسجدحضرت بی بی پاکدامنؒ صاحبہ لاہورحافظ محمد عرفان7:00بجے صبح جامع مسجد دربار حضرت بابا حیدر سائیں قاری احمد شاہ7:00بجے صبح جامع مسجد کریم بخش پانی والا تالاب قاری ذوالقرنین8:00بجے صبح
جامع مسجد تاجے شاہ گوالمنڈی
قاری غلام عباس7:00بجے صبح
جامع مسجد تکیہ سخی عبدالوہاب، لٹن روڈقاری مختار احمد چشتی 7:30بجے صبحجامع مسجدکھنگراں والی،مزنگ اڈاقاری حفی اللہ6:45بجے صبح جامع مسجد شمس،دربار پیر سید ہادی رہنما، لارنس روڈمولانا ظفر اقبال7:00بجے صبح جامع مسجد بیڈن روڈمولانا نور محمد7:15بجے صبح جامع مسجد حنیفہ، دربار پیر حاکم شاہ،کوپر روڈمولانا محمد ذاکر الحسن حیدری 7:00بجے صبح
جامع مسجد دربار حضرت موسی زنجانی، اکرم روڈ، پاک نگرقاری محمد مختار سیالوی6:00بجے صبح جامع مسجد حنیفہ مسلم گنج، کاچھوپورہ مولانا محمد رمضان 5:45بجے صبح جامع مسجد حنیفہ غوثیہ،مین بازار،کاچھوپورہ مولانا محمد مختار سیالوی6:00بجے صبح جامع مسجد سیدنا بلال، نواب کالونی، مصری شاہمفتی عارف حسین7:30بجے صبح جامع مسجد دربار حضرت شاہ شمس قادری قاری امانت علی6:45بجے صبح جامع مسجد حنیفہ غوثیہ، سکیم نمبر2، وسن پورہقاری محمدعرفان7:00بجے صبح جامع مسجد شمیم شاہ وسن پورہ لاہورمولانا صدیق اکبر7:30بجے صبحجامع مسجد خواجہ غلام مرتضی مفتی ضمیر احمد مرتضائی7:30بجے صبح جامع مسجد بابا حضوری شاہؒ مولانا غلام مرتضی6:00بجے صبح جامع مسجد مسافر خانہ، گڑھی شاہوقاری محبوب حسین فریدی7:30بجے صبح ٖجامع مسجد دربار حضرت ایشاں صاحب مولانا رب نواز چشتی7:30بجے صبح جامع مسجد دربار درس بڑے میاں ؒقاری امجد علی6:45بجے صبح جامع مسجد خراسیاں لوہاری قاری لیاقت علی6:30بجے صبح جامع مسجد بوھڑ والی قاری محدبشارت6:15بجے صبح لال مسجد شاہ عالمی قاری محمد ریاض6:15بجے صبح مسلم مسجد لوہاری قاری طاہر شہزاد
6:15بجے صبح مسجد تکیہ پترنگاں قاری ذوالفقار علی7:00بجے صبح نماز عید ادا کرائیں گے عید کی ادائیگی کے حوالے سے خواتین کےلیےبادشاہی مسجد،داتاؒ دربار اور دربار حضرت شاہ جمالؒ میں خواتین کیلئے نمازعیدالاضحی کی ادائیگی کا الگ سے انتظام بھی کیا گیا ہے۔
-

فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ خود احتسابی ایک اچھا عمل ہے، نوید ہے پاکستان کی پریشان حال قوم کے لیے مثبت قدم ہو، اگر ایک طاقتور ادارہ خود احتسابی کا عمل شروع کرتا ہے تو یہ ایک پیغام ہے،دیگر اداروں کو بھی اس عمل سے گزرنا چاہیے تاکہ پاکستان اس مشکل سے نکل سکے، سہولت کاری تھی, ہماری بات سچ ثابت ہوئی،ہمارا ہدف انہیں سزا دینا نہیں بلکہ جو فیصلے ہوئے اور ان سے بربادی آئی ان کو کٹہرے میں لایا جائے
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ہمارا ہدف وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے پاکستان میں بدامنی اور معاشی بدحالی آئی، اگر اس پروجیکٹ کو لانچ کرنے والے لوگوں کو آپ گرفتار کر کے سزا نہیں دیں گے تو نو مئی کا واقعہ دوبارہ ہو سکتا ہے ، آپ کو اس واقعہ کے ماسٹر مائنڈ خواہ وہ کتنا بھی طاقتور ہو اس کو سزا دینی ہو گی ،تاکہ ہم اپنے پاکستان کو محفوظ کر سکیں جو لوگ آئیں سے ماورا کا کر قدم اٹھاتے ہیں ان پر تنقید کرنا اور ان کا احتساب کرنا لازم ہے ،آج کوئی کہے کہ یہ ادارے پر حملہ ہے نہیں یہ حملہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ ہے ان کے نزدیک 102 سویلین کوئی اہمیت نہیں رکھتا ان کے نزدیک ماسٹر مائنڈ کو بچانا ہے، جو کانٹے سابق لوگوں کے بوئے تھے آپ پوری قوم کاٹ رہی ہے ،
نواز شریف کب واپس آتے ہیں اس کا ابھی تک کنفرم نہیں
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی
نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،
نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننے سے ملکی ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا،جاوید لطیف
جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ نواز شریف اب پاکستان سے صرف اڑھائی گھنٹے کی مسافت پر ہے، پی ٹی آئی کے دور کی سزا اب تک باقی ہے ،ان کے ایک فیصلے سے پی آئی ہے انٹرنیشنل پرواز بند ہونے سے ساتھ ارب نقصان ہوا ، قوم کے ساتھ اب ادروں میں بیٹھے لوگ بھی مان رہے ہیں کہ نواز شریف کے بغیر پاکستان کا چلنا مشکل ہو رہا ہے ابھی تو باہر بیٹھ کر ہدایت دے رہا ہے تو روس سے تیل آرہا ہے ، پاکستان کے دوست ممالک پاکستان میں انوسٹمنٹ کا سوچ رہے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن 2013 میں بغیر انتخابی اتحاد کے دو تہائی اکثریت کی تھی ، اب تو سورج جو سوا نیزے پر تھا بہت دور جا چکا ہے ،نواز شریف جو واپس آرہا ہے ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی وجہ سے آ رہا ہے،انصاف فراہم کرنے والا ادارہ بھی خود احتسابی کے عمل سے گزرے گا،ایک شخص کو نیچا دکھانے کے کے جو فیصلے کئے گئے وہ بھی احتساب کے عمل سے گزرے گا، سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے بارے حتمی بات نواز شریف ہی بتائیں گے ،پارٹی کے اندر جس ورکر اور لیڈر شپ نے سختیاں جھیلیں ان کو پارٹی ٹکٹ ڈی جائے گی، نواز شریف مخلص ورکر کے لیے ایک بڑا پیکج لے کر آر رہے ہیں ،دنیا میں ایسا انصاف نہیں دیکھا جیسا پاکستان میں ہے فتنے کو تخفظ دینے کیلیے نیا نظریہ عمرانی آپ کے سامنے ہے نظریہ ضرورت قومی مفاد میں لیا جاتا ہے آج عمرانی فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے نظریہ ضرورت 1958 میں بے دریغ استعمال کیا گیا تھا کیسا انصاف ہے کہ ہماری قیادت کو رنگ سے باہر رکھا جائے اور الیکشن ہو نواز شریف جب حکومت میں آئے ملک نے ترقی کی پاکستان سب کے لئے مقدم اور مقدس ہونا چاہئیے نواز شریف کے چوتھی بار وزیراعظم بننے سے ملکی ترقی کا نیا سفر شروع ہوگا -

لاہوراور پشاور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روک دیا
لاہور اور پشاور ہائیکورٹ نے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا انتخاب روکنےکا حکم جاری کردیا۔
باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین نےملک ذوالفقارنامی شہری کی درخواست پر سماعت کی،درخواست گزار نے استدعا کی کہ پی سی بی الیکشن کمشنر کا از خود نیا بورڈ آف گورنرز تشکیل دینےکا اقدام غیر آئینی قرار دیا جائے اور عدالت عدالتی فیصلہ آنے تک چیئرمین پی سی بی کا انتخابات روکنے کا حکم جاری کرے –
جس پر عدالت نےحکم امتناعی جاری کرتے ہوئے وفاقی حکومت، پی سی بی الیکشن کمشنر اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
پی سی بی کےامورالیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کا نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں …
دوسری جانب پشاور ہائیکورٹ نے بھی چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روک دیا پشاور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی سی بی منتخب کرنے کے لیے الیکشن کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور ارشد علی نےکی درخواست پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے سابق ممبر کبیر آفریدی نے دائر کی تھی۔
موبائل فون کی لت، 13 سالہ لڑکی نے گھر والوں کو قتل کرنے کی …
درخواست گزار نے استدعا کی کہ چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روکا جائے جس پر پشاور ہائیکورٹ نے چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کا عمل روک دیا اور چیئرمین پی سی بی کے انتخاب کے خلاف عدالت نے حکم امتناعی جاری کردیا عدالت نےکیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ بھی چیئرمین پی سی بی کے انتخابات روکنے کے احکامات دیتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کرچکی ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کو لیز پر دینے کا فیصلہ
بلوچستان ہائیکورٹ نے پی سی بی چیئرمین کیلئے الیکشنز روک دیئے
-

لیہ اراضی سکینڈل،عمران خان کی بہن ، بہنوئی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش
لیہ اراضی سکینڈل میں بڑی پیش رفت ،چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن اور بہنوئی اینٹی کرپشن انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹر عظمی اور انکے شوہر احد مجید معزز عدالت کے حکم پر انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ اینٹی کرپشن ٹیم نے سوال نامہ ڈاکٹر عظمی اور انکے شوہر کے حوالے کیا۔ ملزمان کی جانب سے جواب دینے کے لئے مہلت مانگی گئی ملزمان کی درخواست پر انکو 5جولائی تک وقت دیا گیا ہے۔ انکوائری کمیٹی نے دونوں کو تمام ثبوتوں کے ساتھ 5 جولائی کو دوبارہ طلب کر لیا
چیرمین پی ٹی آئی بھی معزز عدالت میں انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا وعدہ کرچکے ہیں۔ لیہ اراضی کیس میں ملوث نائب تحصیلدار کی ضمانت معزز عدالت نے آج خارج کردی ہے۔ اینٹی کرپشن ٹھوس شواہد کی بنیاد پر لیہ اراضی کیس میں تحقیقات کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ لیہ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن عظمیٰ خان کے 5500 کنال اراضی کی خریداری میں مبینہ خورد بردکے معاملے پر اینٹی کرپشن نے چھان بین شروع کی تھی، محکمہ ریونیو کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے ریونیو آفس چوبارہ پر چھاپہ مارا اور ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ محکمہ ریونیو کا کہنا ہے کہ یکارڈ کی فراہمی میں حیلے بہانے بنانے پرپٹواری اصغر کو معطل کردیا گیا ہے، تحصیلدار کے مطابق عظمیٰ خان نے اراضی انتقالات اپنے اور خاوند احد مجید کے نام درج کرائے۔اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ عظمیٰ خان نے اراضی مارکیٹ سے کئی گنا کم ریٹ پر بغیر قبضہ خریدی
برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں
عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
-

لاہور میں بارش،موسم خوشگوار،سڑکوں پر پانی،ٹریفک جام،بجلی بند
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں بارش سے جہاں موسم خوشگوار ہو گیا وہیں دوسری جانب لاہور کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، سڑکوںپر ہر طرف پانی،ٹریفک جام، نکاسی آب کا کوئی انتظام سامنے نہ آیا
شدید ترین گرمی کے بعد لاہور میں بارش سے گرمی کی شدت کم ہو گئی، پیر کی صبح لاہور میں طوفانی بارش ہوئی، بارش کی وجہ سے ایک طرف کئی علاقوں کی بجلی چلی گئی تو دوسری جانب گلیوں، سڑکوں پر ہر طرف پانی ہی پانی ہے، چوبرجی چوک، راجگڑھ، جین مندر، کلمہ چوک، قینیچی، ڈی ایچ اے، شاہدرہ ، ٹھوکر سمیت ہر طرف سڑکوں پر تالاب ہی تالاب بنے ہوئے ہیں ، نکاسی آب کا مقامی حکومت نے خاطر خواہ انتظامات نہیں کیا، سڑکوںپر پانی کی وجہ سے ٹریفک بھی کئی علاقوں میں شدید ترین جام ہو چکی ہے،
یہ کلمہ چوک انڈرپاس ہے جس کے ڈیزائن کی قلعی پری مون سون بارش میں ہی کھل گئی ہے۔۔۔ سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ لاہور کے اس پراجیکٹ کا احتساب کون کرے گا@MohsinnaqviC42 @CMShehbaz @commissionerlhr pic.twitter.com/JSRlEq185b
— Muhammad Bilal (@Bilal81) June 26, 2023
لاہور میں موسلادھار بارش کے باعث 90 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جس کی وجہ سے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ہے،سبزہ زار، شاد باغ، وارث روڈ، سمن آباد، واپڈا ٹائون ،ٹھوکر نیاز بیگ، باغبانپورہ، ریلوے کالونی کے مختلف علاقوں میں بجلی بند ہے، لیسکو حکام کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت لیسکو ریجن میں موسلادھار بارش کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔اس وقت لیسکو کے 95 فیڈرز سے بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل ہے.لاہور سمیت مختلف شہروں میں مسلسل بارش کے نتیجے میں پانی کھڑا ہونے سے بجلی بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جن علاقوں میں بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے وہاں بجلی بحالی کے کام جاری ہیں.چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر بجلی بحالی کے کاموں کی خود مانیٹرنگ کررہے ہیں.کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے متعلقہ علاقے کے کمپلینٹ آفس سے فوری رابطہ کریں یا ان نمبروں 0320-0520888 ، 118 پر اطلاع دیں۔
حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے
کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟
9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟
دوسری جانب بارش سے گلبرگ میں عمارت کی دیوار گری ہے، جس کا ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے نوٹس لے لیا اور کہا کہ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے بننے والا گڑھا سڑک کے انتہائی قریب تک پہنچ چکا ہے۔ حفاظتی انتظامات کے پیش نظر متاثرہ علاقہ ٹریفک کے لیے بند، سڑک اور اطراف کو سیل کر دیا گیا ہے۔اے سی ماڈل اور ایل ڈی اے ٹیمیں موقع پر پہنچ کا جائزہ لے رہی ہیں۔ حالات مکمل قابو میں آنے تک متعلقہ عمارت کی تعمیراتی سرگرمیاں بند رکھی جائیں گی۔ عوام سے گزارش ہے کہ مکمل کلئرنس ہونے تک کسی بھی زیر تعمیر عمارت کے قریب نہ جائیں۔





صوبائی وزراء عامر میر، بیرسٹر سید اظفر علی ناصر، وہاب ریاض اور منصور قادر نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور پانی کی نکاسی کے عمل کا جائزہ لیا۔ اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات و بلدیات پنجاب عامر میر نے کہا کہ گزشتہ رات 6 گھنٹے 47 منٹ بارش ہوئی۔ کلاؤڈ برسٹ ہونے سے مختصر وقت میں 260 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اتنی زیادہ بارش جون کے مہینے میں کبھی ریکارڈ نہیں کی گئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2 انڈر پاسز اور تین چار سڑکوں کے علاوہ لاہور کلیئر ہے۔ وزیر ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بیرسٹر اظفر علی ناصر نے کہا کہ مون سون بارشوں کیلئے واسا کو مکمل طور پر تیار رہنے کی ہدایات دی گئیں تھیں، جبکہ پانی کی نکاسی کی حکمت عملی مرتب کرنے کیلئے واسا انتظامیہ کے ساتھ متعدد اجلاس بھی منعقد کئے گئے۔
وزیر ہاؤسنگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ دو ماہ سے سیوریج نالوں کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کی نگرانی کر رہا ہوں۔ نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس مسلسل کام کر رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کل رات سے تمام وزراء بھی ضلعی انتظامیہ اور واسا کے ساتھ فیلڈ میں متحرک ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پانی کی نکاسی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا کر کام کر رہے ہیں۔ واسا کے پاس عملہ موجود ہے، مزید عملے کی ضرورت نہیں ہے۔ آئندہ مون سون بارشوں کیلئے بھی تیار ہیں۔ وزیر ہاؤسنگ نے بتایا کہ 7 گھنٹے سے کم وقت میں 260 ملی میٹر بارش ہوئی۔ 2 گھنٹے میں لاہور کی تمام شاہراہوں کو کلیئر کر دیا جائے گا۔ کابینہ ممبران اور ضلعی انتظامیہ علاقوں کے دورے کر رہے ہیں
-

ملائیشین آفیشل نے 5 روز تک فٹبال ہائوس لاہور میں 16شرکاء کو ٹریننگ دی
ملائیشین آفیشل نے 5 روز تک فٹبال ہائوس لاہور میں 16شرکاء کو ٹریننگ دی ہے جبکہ فیفا کے ریجنل ڈویلپمنٹ آفیسر محمد رودزالی یعقوب کی نگرانی میں ایم اے ریفری انسٹرکٹر کورس مکمل ہوگیا ہے اور ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے آفیشل نے 5 روز تک فٹبال ہائوس لاہور میں 16شرکاء کو ٹریننگ دی،فیفا کے ٹیچ دی ٹیچرز پروگرام کے تحت ہونے والے اس کورس میں تھیوری کے ساتھ عملی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا۔
اختتامی تقریب میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرتے ہوئے نارملائزیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا کہ فیفا اور اے ایف سی قوانین سے روشناس کرانے کیلئے آنے والے رودزالی کا شکریہ ادا کرتا ہوں، شرکاء یہاں سے حاصل ہونے والی معلومات اور تجربہ بروئے کار لاتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں بہترین انداز میں نبھا سکیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
بلاول زرداری بھی دبئی پہنچ گئے
آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 11 افراد جاں بحق
ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
رودازالی نے کہا کہ پاکستان میں خدمات فراہم کرنے کا موقع دینے پر پی ایف ایف اور ریفری مینجر خرم شہزاد کا شکریہ ادا کرتا ہوں،شرکاء میں سیکھنے کا جذبہ نظر آیا، امید ہے کہ میری کاوش پاکستان میں ریفرینگ کا معیار بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ -

حریم شاہ کا معروف سیاستدانوں کی ویڈیوز سامنے لانے کا دعویٰ
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے عید الاضحی سے قبل ویڈیو لیکس کے سلسلے میں سیاستدانوں کو بے نقاب کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں کسی سے نہیں ڈرتی، کچھ سیاستدان عزت کے قابل نہیں، عید الاضحی سے قبل بہت ساری ویڈیوز سامنے لانے والی ہوں، یہ پریس کانفرنس سرکردہ سیاستدانوں پر مشتمل ویڈیو لیکس کی ایک سیریز کے بعد تھی جس میں حریم شاہ نے بدعنوانی، ناانصافی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام لگایا ہے۔
جبکہ اس کے پچھلے سکینڈلز، جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر خاصی توجہ حاصل کی، سیاسی میدان میں بااثر شخصیات کے چھپے ہوئے پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ان لیک ہونے والی ویڈیوز کے ذریعے معروف ٹک ٹاکر نے خود کو ایک ایسی قوت کے طور پر ظاہر کیا جو سیاست کے اندھیرے کو بے نقاب کرنے میں مگن ہیں۔ تاہم حریم شاہ کی جانب سے دی گئی وارننگ کے بعد بہت سارے لوگوں نے حریم شاہ سستی شہرت کی بوکھی لڑکی کہا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
ٹک ٹاکر نے دعویٰ کرتے ہوئے بہت سے مقبول سیاستدانوں کا نام لیا، جن میں فیاض الحسن چوہان، مولانا فضل الرحمان، شیخ رشید، اور بہت سے دوسرے شامل ہیں۔ اگرچہ اس کے آنے والے انکشاف کی صحیح تفصیلات غیر یقینی میں ہیں۔ جبکہ ایک صحافی کی طرف سے سوال کیا گیا کہ آپ کے پاس ویڈیوز بھی موجود ہیں، جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاس ویڈیوز موجود ہیں، عید الاضحی سے پہلے میں بہت سارے سیاستدانوں کو بے نقاب کروں گی، میں آپ لوگوں کی نظر میں سیاستدانوں کی کوئی حیثیت ہے جبکہ میری نظر میں ان کی کوئی اوقات نہیں، میں ان میں سے کسی سے نہیں ڈرتی۔ کچھ سیاستدان عزت کے قابل نہیں ہیں۔ علاوہ ازیں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں عید الاضحی سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کروں گی۔
پاکستان -

عید الاضحیٰ پرمسافر ٹرینوں کےکرائے میں 33 فیصد کمی کا اعلان
پاکستان ریلوے نے عید الاضحیٰ کے موقع پر مسافر ٹرینوں کے کرائے میں 33 فیصد کمی کا اعلان کر دیا۔
باغی ٹی وی : پاکستان ریلوے کی جانب سے کرایوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ عید کی اسپیشل ٹرینوں پر کرائے میں کمی کا اطلاق نہیں ہوگا 29 جون اور یکم جولائی کو جانے والی مسافروں ٹرینوں پر فیصلے کا اطلاق ہو گا، مسافروں کو دو سے زیادہ بار رعایتیں حاصل کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
رعایت کا اطلاق پاکستان ریلوے کے تحت چلائی جانے والی تمام مسافر ٹرینوں پر ہو گا pic.twitter.com/aozHedsTVy
— Pakistan Railways (@PakrailPK) June 24, 2023
خیال رہے کہ رواں سال بھی عید الاضحیٰ کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی،26 جون کو کوئٹہ سے روانگی، صبح دس بجے 27 جون کو کراچی سے روانگی، رات ساڑھے آٹھ بجے اوعر3 جولائی کو لاہور سے روانگی، صبح گیارہ بجے ہوگی-پری مون سون بارشوں سےسیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
عید پر خصوصی ٹرینوں کا شیڈول
26 جون کو کوئٹہ سے روانگی، صبح دس بجے
27 جون کو کراچی سے روانگی، رات ساڑھے آٹھ بجے
3 جولائی کو لاہور سے روانگی، صبح گیارہ بجے pic.twitter.com/AGfBwAAgWo— Pakistan Railways (@PakrailPK) June 23, 2023
— Pakistan Railways (@PakrailPK) June 24, 2023
واضح رہے کہ سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا ہے جس کے مطابق یکم ذی الحج 19 جون بروز پیر کو ہو گا جبکہ یوم عرفہ 27 جون اور عید الاضحیٰ 28 جون کو ہو گی اب پاکستان میں بھی عید الاضحیٰ کا چاند دیکھنےکے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کل اجلاس طلب کر لیا گیا ہےجس کا باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کردیاگیاہےعید الاضحیٰ کا چانددیکھنےکےلیے بلائے گئے اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
روس میں مسلح بغاوت پر امریکا، قطر اور ایران کا ردعمل
وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ شہروں میں ہوں گے جبکہ ماہرین فلکیات نے پاکستان میں عید الاضحیٰ 29 جون بروز جمعرات کو ہونے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔
شانگلہ میں امیرمقام کے قافلے پر فائرنگ
-

سیالکوٹ: پٹرولنگ پولیس اور لاہور کے ڈاکوؤں کا آمناسامنا،دو طرفہ فائرنگ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
سیالکوٹ،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرشاہد ریاض)پٹرولنگ پولیس اور لاہور کے ڈاکوؤں کا آمناسامنا،دو طرفہ فائرنگ،ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
تفصیل کے مطابق موٹرسائیکل پر سوار دو مسلح ڈاکوئوں نے اڈہ موترہ کے قریب موٹرسائیکل سوار فیملی کے ساتھ واردات کی اور فرار ہو گئے اطلاع پر ناکہ بندی کی گئی تو امام بخاری یونیورسٹی کے قریب جامکے چیمہ پٹرولنگ پولیس سے مڈبھیڑ ہو گئی تو ڈاکوئوں نے پٹرولنگ ٹیم پر فائرنگ کر دی اور راہ فرار اختیار کی پٹرولنگ پولیس کے پیچھا کرنے پر ملزمان کھیتوں میں چھپ کر دو مختلف سائیڈوں سے پولیس پر فائرنگ کرنے لگے حفاظت خود اختیاری کے تحت پٹرولنگ پولیس اکا دکا فائر کرتی رہی فائرنگ کا تبادلہ رکنے کے بعد ایک ڈاکو عمر سفیان سکنہ لاہور زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا رابطہ پر ڈسٹرکٹ آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرولنگ عرفان الحق سلہریا نے بتایا کہ گرفتار ملزم شاہدرہ لاہور کا رہائشی ہے جس کے قبضہ سے فیملی سے چھینی گئی نقدی 13 ہزار اور لیڈیز بیگ برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم کے زیر استعمال موٹرسائیکل تھانہ سیٹلائیٹ ٹاؤن گوجرانوالہ سے چھینی گئی تھی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور تھانہ موترہ میں پولیس پارٹی پر فائرنگ اور اپنے ساتھی کو زخمی کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔